GB Infotainment

GB Infotainment This page is aimed at to timely update the followers about the happenings,information and entertainm

وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حاجی گلبر خان نے ایجوکیشن سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم کا ...
07/12/2023

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ایجوکیشن سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم کا شعبہ ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ معیار تعلیم کو بہتر بنانے اور تمام بچوں کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے بہترین اصلاحات کئے جائیں گے۔ تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے مثبت پالیسیوں کا تسلسل لازمی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر ہدایت کی کہ اساتذہ کی ٹرانسفر پوسٹنگ پالیسی تیار کی جائے تاکہ اساتذہ کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی نہ ہو اور سکولوں میں اساتذہ کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جاسکے۔ غیر ضروری اٹیچ منٹس اور ٹرانسفر ایڈجسٹمنٹ کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ مختلف علاقوں سے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں ایڈجسٹ ہونے والے اساتذہ کی لسٹ تیار کریں۔ محکمہ تعلیم میں ای مینجمنٹ اور ای ٹرانسفر سسٹم متعارف کرانے کیلئے متعلقہ سیکریٹری اقدامات کریں۔ ایس پی ایس کے تحت ہونے والے بھرتیوں میں اس بات کا خیال رکھا جائے کہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں مقامی اساتذہ کی بھرتی یقینی ہو۔ محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی خالی آسامیوں کی مروجہ طریقہ کار اور میرٹ کے مطابق بھرتیوں کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو دور کیا جاسکے۔ اساتذہ کی ترقی کیلئے اے سی آر کا نظام ان کے ذمہ داریوں کے مطابق تیار کیا جائے۔ گلگت بلتستان کے سرکاری سکولوں کو قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی بورڈ سے منسلک کرنے کا حتمی فیصلہ کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا۔ قراقرم بورڈ کے معیار کی بہتری کے حوالے سے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی جائے گی جو اپنے مثبت تجاویز قراقرم یونیورسٹی انتظامیہ کو دے گی۔ صوبے میں اس وقت 22فیصد بچے سکولوں سے باہر ہیں جن کو سکولوں میں لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ خصوصی بچوں کی تعلیم کیلئے سپیشل ایجوکیشن سکول ہاسٹل اور تمام سہولیات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ انکلیسو ایجوکیشن کیلئے بھی محکمہ پی سی ون تیار کرکے منظوری کیلئے متعلقہ فورم میں پیش کرے جس کیلئے محکمہ سپیشل ایجوکیشن لیڈ لے گا۔ حکومت کی ترجیح آئندہ 2سالوں میں سکولوں کی نئی عمارتیں تعمیر کرنے کے بجائے موجودہ سکولوں میں اساتذہ کی کمی دور کرنے اور کلاس رومز، فرنیچر، جدید تدریسی مواد اور اساتذہ کی تربیت و استعداد کار بڑھانے پر مرکوز ہوگی۔ اجلاس میں اے ڈی آئیز کے ذریعے سکولوں کے مانیٹرنگ کا نظام کو دوبارہ بحال کرنے اور اساتذہ کی پوسٹنگ کا اختیار متعلقہ ضلع کے ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ڈی ڈی اوز کی مشاورت سے کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

گلگت : محکمہ سماجی بہبود و ترقی نسواں اور امجد ندیم فاونڈیشن نے آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے اشتراک سے  ہینڈز انڈیپنڈنٹ...
07/12/2023

گلگت : محکمہ سماجی بہبود و ترقی نسواں اور امجد ندیم فاونڈیشن نے آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے اشتراک سے ہینڈز انڈیپنڈنٹ لیونگ سینٹر گلگت میں خصوصی بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا، جس میں صوبائی وزیر سماجی بہبود و حقوق نسواں دلشاد بانو، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا، سیکریٹری سماجی بہبود و ترقی نسواں فدا حسین، سیکریٹری ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن ولی خان، گلگت بلتستان بھر سے خصوصی افراد کی تنظیموں کے نمائندے، سول سوسائٹی کے ارکان اور متعلقہ محکموں کے آفیسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کے حوالے سے سماجی رویوں کو بدلنے کیلئے سب کو انفرادی اور اجتماعی سطح پر کردار ادا کرنا ہوگا، ہر انسان کسی نہ سطح پر محرومی کا شکار ہے لیکن ان محرومیوں کو کمزوری بنانے کے بجائے طاقت بنانا چاہئے۔ ہمارے معاشرے کا المیہ یہ ہے کہ ہم تمام مسائل کے حل کیلئے حکومت کو ذمہ دار قرار دیکر انفرادی اور اجتماعی سطح پر منظم کردار ادا کرنے سے احتراز کرتے ہیں حالانکہ ترقی یافتہ ممالک میں بھی حکومتوں کے پاس محدود وسائل ہوتے ہیں اور نجی شعبے سمیت تمام بااثر طبقے کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ خصوصی افراد کے حقوق کے حوالے سے معاشرے کی بہتر سمت کا تعین ضروری ہے تاکہ وہ کارآمد شہری بنکر احساس محرومی کا تدارک کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ خواب دیکھتے ضرور ہیں لیکن خواب بیچنے پر یقین نہیں رکھتے اور اپنے فرائض منصبی کو نیک نیتی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے بروئے کار لانے کیلئے کردار ادا کرتے رہینگے۔ انہوں نے سویٹ ہوم کو دارلامان کی نئی عمارت میں منتقل کرنے سمیت خصوصی افراد کیلئے عوامی مقامات اور عمارتوں تک رسائی آسان بنانے کیلئے تعمیرات کے ضابطوں پر عملدر آمد کی بھی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود و ترقی نسواں دلشاد بانو نے کہا کہ معاشرے کے خصوصی افراد ہم سب کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں اور ان کے مسائل کے حل کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر خصوصی کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نےچیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو سویٹ ہوم کے بچوں کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی اقدامات بروئے کار لانے پر زور دیا۔سیکریٹری سماجی بہبود و اطلاعات فدا حسین نے اس موقع پر اپنے خطاب میں محکمہ سماجی بہبود و ترقی نسواں کی جانب سے صنفی تشدد کے حوالے سے خصوصی مہم کے علاوہ خصوصی بچوں اور انسانی حقوق کیلئے محکمے کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سماجی بہبود خصوصی بچوں کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کیلئے انہیں مختلف ہنر اور مہارتیں سکھانے کیلئے اہم منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔ تقریب سے خصوصی بچوں کی تنظیموں کے سمیت سماجی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے رہنماوں نے بھی خطاب کیا اور خصوصی بچوں کے حقوق کے حوالے سے معاشرتی رویوں کی تبدیلی پر زور دیا۔ تقریب کے بعد چیف سکریٹری گلگت بلتستان نے انڈیپنڈنٹ لیونگ سینٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر دور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

اسلام آباد۔گلگت بلتستان  سروس ٹریبونل کے چیئرمین ممتاز احمد نے اپنے عہدے کا حلف لے لیا۔چیف جج سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلت...
07/12/2023

اسلام آباد۔گلگت بلتستان سروس ٹریبونل کے چیئرمین ممتاز احمد نے اپنے عہدے کا حلف لے لیا۔چیف جج سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان جناب جسٹس، سردار محمد شمیم خان صاحب نے چیئرمین گلگت بلتستان سروس ٹریبونل ممتاز احمد سے حلف لے لیا۔حلف برداری کی تقریب گلگت بلتستان ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔بعد ازاں چیئرمین سروس ٹریبونل ممتاز احمد نے دیگر ممبران منیر احمد ایڈووکیٹ اور محمد اشرف ایڈووکیٹ سے بھی ان کے عہدوں کا حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں چیف جج سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان جناب جسٹس، سردار محمد شمیم خان صاحب نے نو منتخب چیئرمین سروس ٹریبونل اور دیگر ممبران کو مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کیلئے اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ ،اسلام آباد بار،ہائی کورٹ بار کے نمائندے ،گلگت بلتستان کے حاظر سروس و ریٹائرڈ ججز، وکلاء صاحبان کے علاؤہ اعلیٰ سرکاری و سول حکام شریک تھے۔رجسٹرار سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان نے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض خوش اسلوبی سے انجام دیئے۔یاد رہے کہ گلگت بلتستان سروس ٹربیونل (ترمیمی) ایکٹ 2022ء کے سیکشن 3(4) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ایڈوائس پر گورنر گلگت بلتستان نے تین سال کیلئے چیئرمین سروس ٹریبونل،و دیگر ممبران کی تقرریوں کیلئے احکامات جاری کیئے تھے

گلگت۔ ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم نے کہاہےکہ گلگت شہر کی صفائی ستھرائی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی ...
07/12/2023

گلگت۔ ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم نے کہاہےکہ گلگت شہر کی صفائی ستھرائی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی صفائی ستھر ائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔ صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے ڈپٹی کمشنر گلگت نے عوام الناس سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ گلگت شہر کے کسی بھی مقام پر صفائی نہ ہونے کی صورت میں درجہ ذیل نمبرات پر رابطہ کریں الفاکنٹرول روم نمبر920724 -05811، ڈسٹرکٹ کنٹرول روم نمبر 920102 -05811 چیف آفیسر ایم سی نمبر 03555550549، ڈی ایم او نمبر 03448822334 اور پی آر او ٹو ڈی سی گلگت کا نمبر 03468480659 پر شکایات درج کرائیں تاکہ گلگگ شہر کو مکمل صاف رکھا جا سکے۔ صفائی نصف ایمان ہے ہماری ذمہ داری ہےکہ ہم اپنے اردگرد ماحول کو صاف رکھنے کے لئے متعلقہ اداروں سے تعاون کریں۔

04/12/2023

ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم کا زمین کے تنازعہ میں زخمی ہونے والے شخص کی جانب سے سوشل میڈیا کے زریعے اپیل پر فوری ایکشن ،متاثرہ شخص کی زمین واگزار کر دی

گلگت۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے دیامر میں مسافر  بس پر بزدلانہ دہشتگردی کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے...
02/12/2023

گلگت۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے دیامر میں مسافر بس پر بزدلانہ دہشتگردی کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے،جس کی باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے۔حکومت حملے میں ملوث دہشگردوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی اور ان تک پہنچا جائے گا اور قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔مجرمان کی گرفتاری کیلئے حکومت اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لائے گی۔اور حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کے تمام اخراجات حکومت گلگت بلتستان ادا کرے گی اور بہتر طبی سہولیات کو یقینی بنائے گی،جس کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات دیئے گیئے ہیں۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مجرموں کی فوری گرفتاری کے احکامات دیئے گئے ہیں،جس کی نگرانی آئی جی گلگت بلتستان کررہے ہیں،جو اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ملک دشمن عناصر کی نشاندھی کی جاسکے اور ان کو سخت سے سخت سزا دی جاسکے۔
شہداء اور زخمیوں کے خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزمائش کی اس مشکل گھڑی میں حکومت گلگت بلتستان لواحقین کے ساتھ ہے۔شہداء کا خون رائیگاں جانے نہیں دیں گے اور تمام قاتلوں کو ہر صورت قانون کے گرفت میں لایا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں امن کے قیام کیلئے صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات کو بروئے کار لارہی ہے،کسی کو بھی امن سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پاک ارمی کے زیر اہتمام سکردو پبلک سکول میں اٹزم اور انٹیگریٹڈ لرننگ کانفرنس کا انعقاد ہوا۔تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر ای...
02/12/2023

پاک ارمی کے زیر اہتمام سکردو پبلک سکول میں اٹزم اور انٹیگریٹڈ لرننگ کانفرنس کا انعقاد ہوا۔
تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل کاشف خلیل تھے
کانفرنس میں آٹیسٹیک بچوں کے والدین ، علاقے کے معززین اور پورے بلتستان سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔کانفرنس میں زوم کے ذریعے بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پاکستان بھر سے ائے ہوئے اٹزم کے ایکسپرٹس نے لوگوں کو اٹزم کے بارے میں لوگوں کو اگاہی فراہم کی۔
آٹیسٹیک بچوں کے والدین نے پاک ارمی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جی بی میں پاک ارمی نے اٹسٹک بچوں کے لیے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ قابل تعریف ہیں ۔پاک ارمی کے ان اقدامات کی وجہ سے ان بچوں کے لیے تعلیم کا حصول اور علاج ممکن ہو سکا ہے۔

مولانا سرور شاہ کی موجودگی میں پیرامیڈیکل کے صوبائی صدر عنایت حسین  اور جنرل سیکرٹری میر ولی خان   کے ساتھ ڈپٹی کمشنر گل...
27/11/2023

مولانا سرور شاہ کی موجودگی میں پیرامیڈیکل کے صوبائی صدر عنایت حسین اور جنرل سیکرٹری میر ولی خان کے ساتھ ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم کے طویل مذاکرات کے بعد پیرامیڈیکل سٹاف نے دھرنے کو دو ہفتوں کے لیے موخر کر دیا ۔ڈپٹی گلگت نے وعدہ کیا کہ وہ سی ایم گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے پیرامیڈیکل سٹاف کے سروس سٹرکچر کی منظوری دلوادیں گے۔ آخر میں صوبائی صدر اور جنرل سیکرٹری نے سی ایم گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اور امید ظاہر کی کہ وزیراعلی گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان پیرامیڈیکل سٹاف کے دیرینہ مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے ان میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کریں گے۔

23/11/2023

سیڈو کے کمیونکیشن منیجر ذوہیب اختر محکمہ ایکسائز کے انسپکٹر عدنان کے ہمراہ انسداد تمباکو نوشی ایکٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس کر رہے ہیں

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے طلباء کے مطالبات مان لئے۔ نوٹیفیکیشن جاری
22/11/2023

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے طلباء کے مطالبات مان لئے۔ نوٹیفیکیشن جاری

19/11/2023

پریس نوٹ
گلگت۔ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے نو یداحمد اشرفی کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے نوید اشرفی کے خلاف 16 MPO کے تحت دو ماہ کے لئے جیل کی سزا سنا دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم نے ضلع گلگت کے عوام الناس کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوشل میڈ یا پر نفرت انگیز اور ایک دوسرے کے عقائد کے خلاف سوشل میڈ یا پر مواد شیئر کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لاکر جیل بھیج دیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم نے علماء کرام اور نوجوانوں سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاقے میں قیام امن کے لئے بھرپور کردار ادا کریں اور علاقے کی فلاح و بہبود کی خاطر جدو جہد کریں تاکہ علاقے کی تعمیرو ترقی ممکن ہو سکے کسی بھی علاقے کی تعمیر و ترقی قیام امن سے ہی ممکن ہے اس لئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام،، عمائدین اور نوجوان امن و عامہ کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے سوشل میڈ یا میں فرقہ وارنہ اور شر انگیز مواد شیئر کرنے والوں کی نشاندہی کریں تاکہ ایسے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکے ۔

16/11/2023

عوامی ایکشن کمیٹی کے اراکین پریس کانفرنس کر رہے ہیں

14/11/2023

ضلعی انتظامیہ گلگت نے نیشنل بک فاؤنڈیشن کے تعاون سے ضلع گلگت کے مختلف علاقوں میں چار روزہ کتاب میلے کا انعقاد کیا ہے۔ 13 اور 14 نومبر کو سرسید ہائی سکول نمبر 1 گھڑی باغ میں ، 15 نومبر کو دنیور شفا علی شاپ کے قریب جبکہ 16 نومبر کو جگلوٹ میں بوائز ہائی سکول اور گرلز ہائی سکول میں کتاب میلہ منعقد ہوگا۔ کتاب میلے کا مقصد طلباء میں کتب بینی کا شوق پیدا کرنا ہے۔طلباء نے ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم کی کاوشوں کو سراتے ہیں امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ بھی اس کا تسلسل جاری رہے گا.

گلگت بلتستان کابینہ کے حالیہ  اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں  سرکاری محکموں ، خصوصی اداروں اور  اہم شخصیات کے لئے ماضی میں ...
13/11/2023

گلگت بلتستان کابینہ کے حالیہ اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں سرکاری محکموں ، خصوصی اداروں اور اہم شخصیات کے لئے ماضی میں مختص کردہ رعایتی گندم/ آٹے کا کوٹہ فوری طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ محکمہ خوراک گلگت بلتستان سے جاری کردہ سرکاری حکم نامے کے تحت فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا ۔ حکم نامے کی روشنی میں محکمہ خوراک کے تمام اضلاع کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ اضلاع میں فوری طور پر ان ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔ محکمہ خوراک کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ مستقبل میں کسی بھی فرد یا ادارے کے لیے سبسڈی والے گندم/آٹے کا خصوصی کوٹہ ہر گز فراہم نہیں کیا جائے گا ۔ ڈائریکٹر فوڈ گلگت بلتستان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گندم/آٹے کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیں تاکہ گلگت بلتستان کے طول عرض میں گندم کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے ۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے دیامر بھاشہ ڈیم کے سی بی ایم منصوبوں کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگ...
03/11/2023

وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے دیامر بھاشہ ڈیم کے سی بی ایم منصوبوں کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیڈٹ کالج چلاس کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور فروری کے پہلے ہفتے میں کیڈٹ کالج چلاس کی بلڈنگ کا باقاعدہ افتتاح کو یقینی بنائیں۔ کیڈٹ کالج کے لیے عارضی طور پر بونر پاور ہاؤس سے بجلی سپلائی کی جائے اور متبادل توانائی کے لیے سولر سسٹم نصب کیا جائے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ کالج کو بورنگ کے ذریعے پانی کی سپلائی کرنے کے لیے سروے کرایا جائے۔ سی بی ایم منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور چلاس ڈولپمنٹ اتھارٹی کے ذریعے ان منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ وزیر اعلٰی نے اس موقع پر تانگیر ٹاؤن ایریا، داریل ٹاؤن ایریا اور استور ہیڈ کوارٹر کو چلاس ڈولپمنٹ اتھارٹی کے دائرہ کار میں شامل کرنے کے احکامات بھی دیے۔
بعد ازیں وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے مکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے دئیے جانے والے بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان ہوٹل اینڈ لیوی ایکٹ پر عملدرآمد کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ محکمہ گلگت بلتستان موٹر اینڈ ویکل آرڈیننس تیار کرنے کے لیے اقدامات کرے۔ صوبے میں چوری کی ضبط شدہ گاڑیوں کی نیلامی کے سفارشات کابینہ اجلاس میں پیش کی جائیں۔

محکمہ جنگلات جنگلی حیات و ماحولیات کے سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر سید نعیم عباس کو ڈویژنل فارسٹ آفیسر گریڈ 18 کے عہدے پر ترقی ...
03/11/2023

محکمہ جنگلات جنگلی حیات و ماحولیات کے سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر سید نعیم عباس کو ڈویژنل فارسٹ آفیسر گریڈ 18 کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اور کابینہ ڈیپارٹمنٹ سے نوٹیفکیشن جاری ۔

گلگت:سابق کلکٹر گلگت کے دور میں ایک جعلی انتقال نمبر 2975 رقبہ تعدادی 282 کنال اراضی موضع سلطان آباد دنیور کے شاملات دھ ...
27/10/2023

گلگت:سابق کلکٹر گلگت کے دور میں ایک جعلی انتقال نمبر 2975 رقبہ تعدادی 282 کنال اراضی موضع سلطان آباد دنیور کے شاملات دھ سے کلکٹر گلگت سابق کے حکم سے تصدیق ہوا ہے ۔ جسکے خلاف عوال الناس اور موضع کے کھیوٹ دار ان کی طرف سے شکایات درج ہوئی تھی ۔ جسکی جناب ڈپٹی کمشنر صاحب گلگت امیر اعظم حمزہ نے بڑی تفصیلی ،عمیق اور جانچ پڑتال کے بعد انتقال نمبر2975 اور انتقال نمبر 1/2977 کو منسوخ کر دیا ۔ مذکورہ انتقالات موضع سلطان آباد دنیور کے شاملات دھ اراضی سے 282 کنال دو پرائیویٹ افراد کے نام تصدیق ہوا تھا جو موضع دھ کے کھیوٹ داران نہیں ہیں ۔ چونکہ شاملات موضع کے تمام کھیوٹ داران کا مشترکہ اراضی ہوتی ہے۔ مذکورہ اراضی اب تک غیر آباد ، بنجر اور کسی بھی فرد کے زیر قبضہ تصدیق نہیں ۔ موضع دھ کے غریب عوام الناس کے حقوق پر بھاری ڈاکھہ ڈالنے کی کوشش کی گئ تھی اور تقریباً ایک ارب دس کروڑ سے زیادہ مالیت کی اراضی کو صرف دو افراد کے نام انتقال تصدیق کر کے ہتھیانے کی ناکام کوشش کی گئی تھی جس انتقال کو جناب ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ نے منسوخ کر کے نہ صرف عوام الناس کی مشترکہ اراضی کی تحفظ بخشا بلکہ گلگت بلتستان کی ایک میگا سکیم کو بے نقاب بھی کیا ہے۔ اس معاملے میں ملوث عملے کے خلاف انکوائری شروع کی گئی ہے۔
مزید براں وہ تمام لینڈ مافیا جو عوام الناس اور سرکار کی زمینوں پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش میں ہیں انکو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ بعض آجائے بصورت دیگر سخت سے سخت ایکشن لیا جا کر انکو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جائے گا۔

نمائندہ ڈپٹی کمشنر آفس گلگت

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے وزیرِ اعلی گلگت بلتستان گلبر خان کی ملاقات.ملاقات میں وزیرِ اعظم کے دورہء چین میں پا...
27/10/2023

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے وزیرِ اعلی گلگت بلتستان گلبر خان کی ملاقات.ملاقات میں وزیرِ اعظم کے دورہء چین میں پاکستان اور چین کے مابین گلگت اور سنکیانگ میں تجارتی روابط مزید بڑھانے کے حوالے سے مفاہمتی یاداشتوں اور دیگر اقدامات کے حوالے سے گفتگو.
پاکستان اور چین کے مابین مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط سے گلگت بلتستان کے لوگوں کو روزگار اور معاشی ترقی کے نئے مواقع میسر ہونگے. وزیرِ اعظم.
وزیرِ اعلی گلگت بلتستان نے وزیرِ اعظم کے حالیہ دورہ گلگت بلتستان پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا.

گلگت:پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر محترمہ جین میریٹ نے گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت ارلی وارننگ سسٹمز  کی اسمبلنگ کا مشاہدہ ک...
26/10/2023

گلگت:پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر محترمہ جین میریٹ نے گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت ارلی وارننگ سسٹمز کی اسمبلنگ کا مشاہدہ کرنے کے لیے گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا دورہ کیا۔ ہائی کمشنر کے ہمراہ سیکرٹری داخلہ/ڈائریکٹر جنرل جی بی ڈی ایم اےکیپٹن (ریٹائرڈ) سید علی اصغر، صوبائی کوآرڈینیٹر یو این ڈی پی گلاف ٹو عبدالباسط اور دیگر حکام بھی موجود تھے جہاں پر عبدالباسط نے انہیں وزارت موسمیاتی تبدیلی اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ترقیاتی پروگرام کے فلیگ شپ پروجیکٹ گلاف ٹو کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے پراجیکٹ کے بنیادی مقاصد کی وضاحت کرتے ہوئے گلگت بلتستان کی حکومت کے ساتھ شراکت میں گلگت بلتستان کی انتہائی کمزور وادیوں میں ارلی وارننگ سسٹمز کی تنصیب پر روشنی ڈالی۔ یہ نظام ممکنہ آفات اور تیزی سے بدلتے ہوئے موسمیاتی حالات کے بارے میں درست اور بروقت معلومات فراہم کرنے کے لیے خطے کی 16 ہدف والی وادیوں میں نصب کیے جائیں گے۔ برطانوی ہائی کمشنر محترمہ میریٹ اس اہم پروجیکٹ میں شامل نوجوان انجینئرز کی تکنیکی صلاحیت اور عزم سے بہت متاثر ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گلیشیئر لیکس آؤٹ برسٹ فلڈ سے آنے والی تباہیوں کے بارے میں ابتدائی معلومات فراہم کرنے میں ارلی وارننگ سسٹم فائدہ مند ثابت ہوں گے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ ارلی وارننگ سسٹمز مقامی کمیونٹیز اور امدادی اداروں کو موسمیاتی تبدیلی کے سبب وقوع پذیر ہونے والی ممکنہ آفات سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول حکومتی اداروں، مقامی کمیونٹیز اور بین الاقوامی تنظیموں کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کی اہمیت کو اجاگر کیا تاکہ خطے میں موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے کثیر جہتی چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔انہوں نے ابتدائی وارننگ سسٹمز اور دیگر موسمیاتی تبدیلیوں کے موافقت کے اقدامات کی طویل مدتی تاثیر کو یقینی بنانے کے لیے مستقل فنڈنگ اور وسائل کی ضرورت پر زور دیا۔

GLOF II Pakistan
Planning & Development Department GB
Home & Prisons Department Gilgit-Baltistan





26/10/2023

وزیراعلی کے معاون خصوصی اطلاعات ایمان شاہ گلگت بلتستان میں یوتھ پالیسی کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں

ضلع نگر میں ٹریفک پولیس ان ایکشن،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر  کارروائیوں کا سلسلہ جاری،غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں اور عمر...
17/10/2023

ضلع نگر میں ٹریفک پولیس ان ایکشن،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری،غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں اور عمر ڈرائیوروں کا گھیرا تنگ،نگر کی حدود میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جاۓ گی۔ ڈرائیورز ضروری دستاویزات کے ساتھ سی پیک روٹ پر سفر کریں۔ نگر ڈسٹرکٹ پولیس ٹریفک قوانین کے بارے میں لوگوں کو آگاہی دینے ، خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف ایکشن لینے اور آئیندہ کے لئے محتاط رہنے کی تنبیہ بھی کرتی ہے۔ٹریفک انچارچ ضلع نگر انسپکٹر مزمل حسین۔

اسلام آباد۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے گلگت بلتستان کمیشن آف وومن ایکٹ ۲۰۲۲ کی حتمی منظوری دیتے ہوئے کمیشن ...
14/10/2023

اسلام آباد۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے گلگت بلتستان کمیشن آف وومن ایکٹ ۲۰۲۲ کی حتمی منظوری دیتے ہوئے کمیشن کے قیام کے مسودے پر دسخط کر دئے جبکہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے کمیشن کے قیام کونوٹیفائی کرنے کی منظوری دے دی ہے اسلام میں منعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران گلگت بلتستان کی خواتین کو اعلی۱ مقام دلوانے بااختیار بنانے اورقانون سازی کےعوامل میں خواتین کی بھرپور نمایئدگی کے لئے وومن ڈویلپمنٹ گلگت بلتستان اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دسخط کئے گئے اس ایکٹ کے نفاز اور کمیشن کے قیام کے مطابق گلگت بلتستان حکومت خاتون چیر پرسن کا انتخاب کرے گی جبکہ گلگت بلتستان اسمبلی کی دو خواتین ممبران اس کمیشن کا حصہ ہوں گی چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اس کمیشن کی سربراہی کریں گے مزید برآن صوبائی حکومت کے اہم محکموں کے افسران بھی اس کمیشن کا حصہ ہوں گے جو کہ کمیشن کے اغراض و مقاصد اور عملی اقدامات کے لئے معاونت فراہم کریں گے ، تقریب کے دوران وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان ، چیف سیکریٹری محی الدین احمد وانی ،اقوام متحدہ کے نمایندے اور دیگر صوبائی وزراء و ممبران اسمبلی نے کمیشن کے قیام پر مسرت کا اظہار کیا اور اس عزم کو دہرایا گیا کہ گلگت بلتستان کی خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے اٹھا یا جانے والا یہ قدم انتہائی سود مند ثابت ہو گا اور اس سے مثبت تبدیلی رونماء ہو گی ، تقریب میں سہیٖل عباس شاہ ، دلشاد بانو ثریا زمان، امجد حسین ایڈوکیٹ، کلثوم فرمان اور خواتین کی توانا آواز نیلوفربختیاراور صوبائی سیکریٹری اطلاعات فدا حسین کے علاوہ دیگر مہمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

ایس پی ضلع نگر ضیاء اللہ کے احکامات پر ضلع بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہےضلع نگر پولیس ...
14/10/2023

ایس پی ضلع نگر ضیاء اللہ کے احکامات پر ضلع بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہےضلع نگر پولیس کے انسپکٹر مزمل حسین اپنی ٹیم کے ہمراہ روزانہ کی بنیاد پر ضلعے کی حدود میں سی پیک روٹ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف ایکشن لینے کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹرز کو ٹریفک رولز پر عمل کرنے کی ترغیب بھی دیتے ہیں جس کی وجہ سے ضلع نگر میں 35 کلومیٹر سی پیک روٹ پر حادثات میں نمایاں کمی آئی ہے ضلع نگر ٹریفک پولیس روزانہ کی بنیاد پر غیر رجسٹرڈ نان کسٹم پیڈگاڈیوں ،بغیر لائسنس اور کاغذات کی گاڈیوں،چوری کی گاڈیوں، کالے شیشوں، بغیر ہیلمٹ اور کم عمری میں موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کاروائی کر رہی ہے ۔ایس پی ضلع نگر کی سرپرستی میں انسپیکٹر مزمل حسین کی قیادت میں پولیس جوانوں پر مشتمل ٹیم سی پیک روٹ پر سفر کرنے والے سیاحوں کو بھرپور رہنمائی بھی فراہم کرتی ہے

05/10/2023

وزیر داخلہ شمس لون،وزیر اعلی کے معاونین خصوصی ایمان شاہ،حسین شاہ،زبیح اللہ اور مولانا سرور شاہ نے دیامر ،بلتستان اور گلگت کے علماء کرام کے ہمراہ وزیر اعلی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوۓ

گلگت :منسٹر ایریگیشن اینڈ واٹر منیجمنٹ  گلگت بلتستان حسین شاہ نے  عید میلادالنبی کے موقع پر خصوصی پیغام میں  کہا ہے کہ ا...
29/09/2023

گلگت :منسٹر ایریگیشن اینڈ واٹر منیجمنٹ گلگت بلتستان حسین شاہ نے عید میلادالنبی کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ کے پیارے نبی ﷺ کی محبت کا سب سے بڑا تقاضا یہی ہے کہ ہم اپنے درمیان پائے جانے والے علاقائی اور مسلکی اختلافات کو ختم کرکے اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیں اور وطن عزیز کی سلامتی و استحکام کےلئے کردار ادا کرے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ محمد مصطفی ص کی تعلیمات اور سیرت ہمیں امن محبت مساوات اور بھائی چارگی کا درس دیتا ہے۔ ہم سب کو سیرت محمد مصطفی ص پر عمل پیرا ہوتے ہوئے زندگی بسر کرنے کی ضرورت ہے۔

گریڈ 19 کے آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ سید علی اصغر سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان تعینات
25/09/2023

گریڈ 19 کے آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ سید علی اصغر سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان تعینات

سکردو;فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل کاشف خلیل نے کریئر فیسٹ کے دوسرے روز طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتست...
23/09/2023

سکردو;فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل کاشف خلیل نے کریئر فیسٹ کے دوسرے روز طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں میں جذبہ،ولولہ اور جدوجہد کرنے کی جو صلاحیت پائی جاتی ہے وہ ملک کے کسی اور علاقوں میں نہیں۔ ان کے درمیان میں رہنا میرے لیئے باعث عزت ہے۔مجھے اپنے نوجوانوں پر فخر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کامیابی بڑے بڑے عہدے تک پہچنے کا نام نہیں،بلکہ ایک اچھا انسان بننا کامیابی ہے۔کسی کی ذات سے ملک و قوم اور دنیا کو فائدہ پہنچانا کامیابی ہے اپنی زات سے گھر،محلہ اور شہر والوں کو فائدہ نہیں پہنچتا وہ عہدہ بیکار ہے۔کسی کیلئے بہتری اور فلاح و بہبود کیلئے کام نہ آنا کوئی فائدہ نہیں۔جب لوگ اچھی گواہی دیں وہ اصل کامیابی ہے۔اللہ روزی دینے والا ہے، انسان کو ہمیشہ اچھے کی کوشش میں رہنا چاہئے۔
فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل کاشف خلیل نے طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ نوجوانو! آپ ہمیشہ زندگی میں بلند مقاصد کی جستجو میں رہیں،کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔
تقریب کے بعد چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی کے ہمراہ فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل کاشف خلیل نے کیریئر فیسٹ میں لگائے گئے مختلف اسٹالز کا دورہ بھی کیا۔
قبل ازیں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے کیریئر ایکسپو آمد پر انہیں خوش آمدید کہا اور فیسٹیول سے متعلق انہیں آگاہ کیا۔
# #

سکردو۔گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ہمسایہ ملک چین سے آئے ہوئے خصوصی وفد کے ہمراہ سکردو میں جاری سالانہ تعلیمی ایکس...
23/09/2023

سکردو۔گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ہمسایہ ملک چین سے آئے ہوئے خصوصی وفد کے ہمراہ سکردو میں جاری سالانہ تعلیمی ایکسپو " کیریئر فیسٹ 2023" میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ تعلیمی فیسٹیول کا بہترین انعقاد کا سہرا چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی کو جاتا ہے جس نے خطے کے طلباء وطالبات کے شاندار مستقبل کیلئے ایک راستہ ہموار کیا۔
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے چائنا سے آئے ہوئے خصوصی وفد کا سکردو میں منعقدہ کیریئر فیسٹ آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے چین سے ائے ہوئے خصوصی وفد سے خطے میں تعلیم کے فروغ کیلئے جی بی گورنمنٹ اور حکومت چین کے مابین شراکت داری پر زور دیا،جس پر چینی وفد کے سربراہ مسٹر چنگ نے یقین دلایا کہ دونوں حکومتیں تعلیم کے میدان میں ملکر اقدامات اٹھائیں گے۔
گورنر گلگت بلتستان نے اس موقع پر مذید کہا کہ گلگت بلتستان میں تعلیم پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے،اس حوالے سے روز اول سے ہی کوششیں کی جارہی ہیں۔
اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان نے شرکاء کے ساتھ ملکر پاک چین دوستی زندہ باد،پاکستان ذندہ باد اور پاک فوج ذندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔
بعد ازان گورنر گلگت بلتستان کو مختلف اسٹالز کا دورہ بھی کرایا گیا۔

# #

سکردو۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے کشمیری محلہ کا دورہ کیا اور علمدار چوک  سے حسینی چوک تک 2 کلومیٹر...
23/09/2023

سکردو۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے کشمیری محلہ کا دورہ کیا اور علمدار چوک سے حسینی چوک تک 2 کلومیٹر زیر تعمیر سڑک کا معائنہ کیا اس موقع پر چیف سیکریٹری نے کہا کہ میرے علم میں آیا ہے کہ مذکورہ منصوبے پر توجہ کی کمی، ناکافی فنڈز اور کم ترجیح کی وجہ سے، اس علاقے کی بڑی آبادی ناکافی انفراسٹریکچر اور حکومتی ترقیاتی کوششوں کی کمی کا شکار ہے۔چیف سیکریٹری نے کہا کہ میں ان منصوبوں پر عملدرآمد اور بہتری کے لیے ایک اجلاس بلاؤں گا، جس کا مقصد لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنا ہے۔
سکردو میں تمام بیمار منصوبوں کا جائزہ لے رہا ہوں تاکہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں پایہ تکمیل کو پہنچ سکیں۔

گلگت۔:ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش اور ممبر اسمبلی رانی صنم فریاد سے پاکستان میں تعینات امریکن سفیرڈونلڈ بل...
22/09/2023

گلگت۔:ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش اور ممبر اسمبلی رانی صنم فریاد سے پاکستان میں تعینات امریکن سفیرڈونلڈ بلَوم نے ملاقات کی ہے. اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور خصوصاً خواتین کی ترقی و بہبود کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی. ملاقات میں امریکن سفیر نے گلگت بلتستان میں مختلف شعبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا جس پر ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش نے خواتین کو درپیش مسائل اور انکے تدارک کیلئے اقدامات پر زور دیا. ڈپٹی سپیکر نے گلگت بلتستان کے طلباء کے لئے امریکہ کے تعلیمی اداروں میں سکالرشپ اور داخلوں میں ترجیح دینے پرزور دیا. ڈپٹی سپیکر نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے میں بہت مواقع ہیں اور اس شعبے کی ترقی کے لئے تیکنیکی معاونت اور تعاون فراہم کرے. ملاقات میں ڈپٹی سپیکر نے امریکی سفیر کو بتایا کہ گلگت بلتستان قدرتی حسن اور قدرتی وسائل سے مالا مال خطہ ہے البتہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے یہ علاقہ سالانہ متاثر ہوتا ہے. جس کے نتیجے میں یہاں کے باسی قیمتی جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرتے ہیں. ماحولیات کے تحفظ کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے. اس پر امریکی سفیر نے ڈپٹی سپیکر کو یقینی دہانی کرائی ہے کہ ماحولیات کے تحفظ، سیاحت، خواتین کی ترقی اور تعلیمی شعبوں میں خصوصی معاونت فراہم کرینگے.

سکردو میں دوسرا سہہ روزہ تعلیمی فیسٹول "کیرئیر فیسٹ 2023ء" کا باقاعدہ آغاز ہوگیا/سینیٹر رخسانہ زبیری،صوبائی وزراء،ایڈمنس...
22/09/2023

سکردو میں دوسرا سہہ روزہ تعلیمی فیسٹول "کیرئیر فیسٹ 2023ء" کا باقاعدہ آغاز ہوگیا/سینیٹر رخسانہ زبیری،صوبائی وزراء،ایڈمنسٹریٹیو سیکریٹریز،بلتستان ڈویژن کے ضلعی سربراہان اور ملک بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے ماہرین کی شرکت/کیرئیر فیسٹ کا انعقاد حکومت گلگت بلتستان کا نوجوان نسل کو بہتر مستقبل کیلئے رہنمائی فراہم کرنے کا انقلابی اقدام ہے۔صوبائی وزراء/کیرئیر فیسٹ سے گلگت بلتستان کے ہونہار طلباء کو درست سمت کے تعین اور مستقبل میں درست فیصلے کرنے کا موقع ملے گا، چیف سیکریٹری گکگت بلتستان*
سکردو۔حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے طلباء کو انکے ذہنی میلان اور رحجان کے مطابق مستقبل میں درست پیشوں کے انتخاب کیلئے رہنمائی فراہم کرنے اور انکی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں درست پیشے کے انتخاب کیلئے رہنمائی فراہم کرنے گورنمنٹ ڈگری کالج سکردو میں کیرئیر فیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ کیرئیر فیسٹ میں سینٹر رخسانہ زبیری، سنئیر وزیر برائے تعمیرات سید امجد زیدی، وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا، وزیر منصوبہ بندی و ترقیات راجہ ناصر علی خان، وزیر سماجی بہبود و حقوق نسواں دلشاد بانو، اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے طلباء کو درست پیشوں کے انتخاب کے حوالے سے رہنمائی بہم پہنچائی اور اپنے تعلیمی سفر اور پیشہ وارانہ زندگی کے تجربات سے بھی آگاہ کیا۔

مقررین نے اس موقع پر طلباء سے اظہار خیال کرتے ہوئے طلباء کع اپنے مستقبل کا فیصلہ کرتے ہوئے ذاتی میلان اور دلچسپوں کے علاوہ جدید دنیا کے تقاضوں کو پیش نظر رکھنے اور معاشرے کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے اور بہتر فیصلہ سازی کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔

صوبائی وزراء نے بھی چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی جانب سے شعبہ تعلیم کے فروغ کیلئے اٹھا ئے گئے اصلاحات اور اقدامات کو سراہتے ہوئے کیرئیر فیسٹ کو نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھانے اور منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کیلئے اہم اقدام قرار دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کیرئیر فیسٹ کا شاندر انعقاد حکومت گلگت بلتستان کا ایک انقلابی اقدام ہے۔گلگت بلتستان ایک پر امن خطہ ہے، یہاں پر بسنے والے لوگ شریف النفس اور مہمان نواز ہیں۔کیریئر فیسٹ کا انعقاد، خطے میں قیام امن کا عکاس ہے۔اس تعلیمی فیسٹول کے زریعے نہ صرف خطے کا مثبت تشخص اجاگر کیا گیا ہے بلکہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے طلباء کو ایک متفقہ پلیٹ فارم پر اکھٹا کر کے گلگت بلتستان کے متنوع ثقافتی اور سماجی اقدار کو بھی جلا بخشی گئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت خطے کے نوجوانوں کے تابناک اور روشن مستقبل کے تعین کیلئے تعلیمی فیسٹول سمیت دیگر پروگرامز بھی ترتیب دے رہی ہے تاکہ مستقبل کے معماروں پر سرمایہ کاری اور انکی بہتری رہنمائی سے خطے کی تقدیر بدلی جا سکے۔

صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا نے اس موقع پر کیریئر فیسٹ میں شریک ملک بھر سے تشریف لائے معزز مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ کہ صوبائی حکومت مستقبل کے رحجانات کو پیش نظر رکھتے ہوئے طلباء کو بہتر کیرئیر کے انتخاب کےحوالے سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے مزید کیرئیر کونسلنگ ورکشاپوں کا انعقاد کریگی۔

صوبائی وزیرتعمیرات سید امجد زیدی نے بھی کیرئیر کونسلنگ کو طلباء کے بہتر مستقبل کیلئے ناگزیر قرار دیتے ہوئے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور محکمہ تعلیم کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ طلباء کی تخلیقی صلاحیتیں اجاگر کرنے اور انہیں دور حاضر کے چیلنجز سے آگاہ کرنے کیلئے کیرئیر کونسلنگ ورکشاپس کا باقاعدگی سے انعقاد ہونا چاہئے۔

اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے کہا کہ صوبائی حکومت خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے پرعزم ہے اور حکومت خطے کے نوجوانوں کو انکے گھر کی دہلیز پر جدید اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے علاوہ مستقبل کے رحجانات کو مد نظر رکھتے ہوئے کیرئیر کونسلنگ کی سہولت بہم پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سکردو میں گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سے طلباء کو ایک پلیٹ فارم پر مجتمع کرنے سے خطے کے وسیع البیناد اور متنوع ثقافتی رشتے مزید مضبوط ہونگے اور طلباء میں یگانگت اور بھائی چارے کو فروغ ملے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کیرئیر فیسٹ کا اہم مقصد بلتستان ڈویژن کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنا بھی ہے تاکہ تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ سے خطے کی معاشی اور سماجی صورتحال مزید بہتر ہو۔ اگلے سال دیامر میں کیرئیر فیسٹ کا انعقاد کیا جائیگا اور بلتستان سمیت دیگر اضلاع کے طلباء کو بھی پھر سے مل بیٹھنے کا موقع فراہم کیا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان طلبا کی صحیح خطوط پر تعلیم وتربیت وقت کی اہم ضرورت ہے چنانچہ پاکستان بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے ماہرین تین روزہ تعلیمی فیسٹیول میں طلباء کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق بہتر مستقبل کے تعین کیلئے طلباء کو تخلیقی صلاحیتیں بڑھانے کیلئے رہنمائی فراہم کرینگے۔ تین روزہ تعلیمی فیسٹیول کے پہلے روز مختلف تعلیمی، کارپوریٹ اور پیشہ وارانہ اداروں نے اپنے سٹالز بھی لگائے تھے۔افتتاحی تقریب سے سینئرسائینٹسٹ سپارکو ڈاکٹر امجد،ٹیچ فار پاکستان کی راحت عباسی،جوائنٹ ڈائریکٹر ایس ای سی پی مرتضیٰ عبّاس، وائس چانسلر نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر مختار و دیگر نے بھی طلباء کو بہتر مستقبل کے تعین اور جدئد دور کے رحجانات کے حوالے سے اپنے پیشہ وارانہ تجربات سے آگاہ کیا۔
Information Department Gilgit-Baltistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

گلگت: معاون خصوصی اطلاعات  گلگت  بلتستان  ایمان شاہ کومحکمہ اطلاعات گلگت بلتستان میں محکمانہ بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ڈپ...
18/09/2023

گلگت: معاون خصوصی اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ کومحکمہ اطلاعات گلگت بلتستان میں محکمانہ بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان شمس الرحمٰن قریشی نے محکمے کےا ہداف،چیلنجز،اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے کہا کہ ایڈورٹائزمنٹ پالیسی 2023 کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے احکامات کے مطابق حتمی شکل دے دی جائے گی،اور حکومت ڈیجیٹل میڈیا پالیسی بنانے کے حوالے سے بھی سنجیدگی سے سوچ رہی ہے اور جلد اس حوالے سے مشاورت کے بعد کوئی لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔۔ادارے میں میرٹ اور نظم و ضبط پرکسی کے ساتھ کمپرومائز نہیں کیا جائے گا اور جزا و سزا کے نظام کو رائج کیا جائے گا تاکہ روز مرہ کے امور کی انجام دہی میں بہتری آسکے۔صوبائی حکومت کو مسائل کا ادراک ہے،ملازمین کے جملہ مسائل کے پائیدار حل کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کے استعداد کار کو مزید بڑھایا جائے گا۔انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں اصول،انصاف اور میرٹ کے ساتھ امور انجام دیئے جارہے ہیں اور نظام میں مزید بہتری لائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملازمین اور آفیسران کے لیئے تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوکر دفتری معاملات چلائے جاسکیں ۔انہوں نے مذید کہا کہ یہ میرا واضح پیغام ہے کہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے مرتکب عملے کو نہیں بخشا جائے گا۔محکمہ اطلاعات حکومت کا چہرہ ہے،نظام کی درستگی کیلئے جلد لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے اور صحافیوں کے مسائل کے پائیدار حل کیلئے سنجیدہ اقدامات بھی کررہی ہے

Address

Gilgit

Telephone

+923129762625

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GB Infotainment posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share



You may also like