02/12/2024
اے سی ہیڈ کوارٹراستور کا تبادلہ افسوسناک ہے فوراً منسوخ کیا جائے ، عوامی حلقے
استور عوامی حلقوں نے مشترکہ بیان میں وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے اسسٹنٹ کمشنراحسان الحق کے تبادلے کی منسوخی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے سی استور مخلص اور دیانتدار آفیسر ہیں جب سے چارج سنبھالا ہے ضلعے کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں لہذا اس کے تبادلے کو فوراً روکا جائے ۔
عوامی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے اسسٹنٹ کمشنراحسان الحق ایک ایماندار خوش اخلاق آفیسر اور غریب ہمدرد انسان ہیں ان کا ٹرانسفر افسوسناک ہے ۔موصوف حلقے کی عوام کے ساتھ اخلاق سےپیش آتے اور جو مسئلہ ہوتا آسان طریقے سے حل کردیتے لہذاان کاتبادلہ منسوخ کیاجائے تاکہ ضلعے کی عوام کو دوبارہ مشکلات کاسامنا نہ کرنا پڑے۔ان کا کہنا تھا موصوف کے تبادلے سے استور کی عوام میں شدید بے چینی پیدا ہوئی ہے وہ بلا تعصب ہر شخص کے مسائل خوش اخلاقی سے حل کرتے اور عوام کو درپئش مشکلات کےمتعلق اگاہی فراہم کرتے ، لہذا حکام بالا تبادلہ منسوخ کرکے ورنہ عوام سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنراحسان الحق کے تبادلے کی خبر کے ساتھ سوشل میڈیا میں ایک طوفان برپا ہے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی تبادلے کو مسترد کرتے ہوئے یہ عمل عوام دشمنی قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے کہا اے سی ہیڈ کوارٹراستور کا تبادلہ منسوخ کیا جائے ان کے تبادلے سے اہل علاقہ میں تشویش پائی جارہی ہے جس سے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے کیونکہ موصوف اپنی خدمات احسن طریقے سے سر انجام دے رہے تھے ان کے تبادلہ سے علاقہ مکینوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے موصوف علاقہ سے باخبر اور لوگوں کی خدمت میں دن رات مصروف عمل تھے ۔