B.S.F KIU Gilgit

B.S.F KIU Gilgit Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from B.S.F KIU Gilgit, Media/News Company, Gilgit.

بی ایس ایف کے آئی یو یونٹ گلگت ڈویژن کے جانب سے گلگت سکردو روڈ ٹنل بناو زندگی بچاو مارچ کو کامیاب بنائیں بی ایس ایف مرکز...
23/12/2024

بی ایس ایف کے آئی یو یونٹ گلگت ڈویژن کے جانب سے گلگت سکردو روڈ ٹنل بناو زندگی بچاو مارچ کو کامیاب بنائیں بی ایس ایف مرکز کے آئی یونٹ صدر شہباز شریف واحدی پوری کابینہ تمام کارکنان اور گلگت مشاورتی کونسل کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔




بلتستان سٹوڈنٹس فیڈریشن انجمنِ تاجران سکردو اور عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کا مشترکہ اجلاس گلگت سکردو روڈ محفوظ بنانے اور...
23/12/2024

بلتستان سٹوڈنٹس فیڈریشن انجمنِ تاجران سکردو اور عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کا مشترکہ اجلاس
گلگت سکردو روڈ محفوظ بنانے اور ٹنلز تعمیر کے لئے بی ایس ایف کے احتجاجی پیدل مارچ کرنے والے طلباء کا شاندار استقبال کرنے کا فیصلہ.



ٹنلز بناو زندگی بچاوانشاءاللہ بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے گلگت سے سکردو احتجاجی واک صدر کی قیادت میں کل 21 دسمبر...
20/12/2024

ٹنلز بناو
زندگی بچاو
انشاءاللہ بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے گلگت سے سکردو احتجاجی واک صدر کی قیادت میں کل 21 دسمبر کو گلگت سے روانہ ہوگا آپ تما عوام دوست طلبا، نوجوان اور عوام اس تحریک کا حصہ بن کے دھرتی ماں سے وفاداری کا ثبوت پیش کریں۔
بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن

پریس ریلیز"اگر جواں ہوں مری قوم کے جسور و غیورقلندری میری کچھ کم سکندری سے نہیں۔"آج، مورخہ 8 نومبر 2024 کو سبزدار میں بی...
08/11/2024

پریس ریلیز

"اگر جواں ہوں مری قوم کے جسور و غیور
قلندری میری کچھ کم سکندری سے نہیں۔"

آج، مورخہ 8 نومبر 2024 کو سبزدار میں بی ایس ایف کابینہ کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ یہ اجلاس نو منتخب صدر اور نئی کابینہ کی پہلی میٹنگ تھی، جس میں آئندہ ایک سال کے لیے بی ایس ایف کے انتظامات اور حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔
۔ اس کے علاوہ، دیگر ممبران نے بھی اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔

اجلاس کے اختتام پر دعائے کلام کی گئی۔
نشر واشاعت: غلام حسین ربانی ( بی ایس ایف یونٹ)

بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن ، کے۔آئی۔ یو، یونٹ، گرلز دنگ، گلگت  کے انتخابات برائے سال 2024-25ء آج، مورخہ 5 نومبر 2024 بروز ...
05/11/2024

بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن ، کے۔آئی۔ یو، یونٹ، گرلز دنگ، گلگت کے انتخابات برائے سال 2024-25ء

آج، مورخہ 5 نومبر 2024 بروز منگل، بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے آئی یو، گلگت میں گرلز یونٹ کے صدارتی انتخابات منعقد ہوئے۔ انتخابات کا عمل دوپہر 2:30 بجے سے شام 4:00 بجے تک جاری رہا۔ بلتستان سے تعلق رکھنے والی طالبات کی کثیر تعداد نے نہایت منظم انداز میں ووٹنگ کے عمل میں شرکت کی اور اپنی پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیا۔ تمام طالبات نے اس الیکشن کو پرامن طریقے سے مکمل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

کونسل آف گائیڈنس کے اراکین اور خصوصاؐ چیف آرگنائزر جناب اً جعفر بہشتی صاحب، نے پولنگ کے آغاز سے اختتام تک مربوط رہے اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنے اور طالبات کو بی ایس ایف کے قوانین سے آگاہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ صدر بی ایس ایف کے۔آئی۔یو یونٹ ،جناب شہباز واحدی اور چیف الیکشن کمشنر جناب عاشق جمشیدی نے الیکشن کے تمام انتظامت کے تمام انتظامات کی نہایت خوش اسلوبی سے نگرانی کرتے ہوئے اس جمہوری عمل کونہایت پرامن طریقے کے ساتھ کامیابی کے ساتھ ہمکنار کروایا۔

کل 87 رجسٹرڈ ووٹرز نے 100 فیصد کامیابی کیساتھ اپنے ووٹ کاسٹ کئے۔ صدارتی امیدوار مس نازیہ شگری نے 38 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہیں جبکہ مس سویرا بتول نے 49 ووٹ لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ یوں جمہوری عمل کے تحت اکٹریتی ووٹ حاصل کرنے کی بنیاد پر مس سویرا بتول سال 2024-25 کے لیے صدر منتخب ہوگئیں۔
اس جمہوری عمل کی کامیاب تکمیل میں چیف الیکشن کمشنر جناب عاشق جمشیدی اور صدر بی ایس ایف کے۔آئی۔یو یونٹ، جناب شہباز واحدی کی جدوجہد کو لائق تحسین ہیں اور ہم اس پرخلوص کوشش پر انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ نیز چیف آرگنائزر جناب جعفر بہشتی کو بھی مبارکباد دیتے ہیں جن کی انتھک کوششوں اور کونسل آف گائیڈنس کے ساتھ مربوط رہ کر اس پورے الیکشن کے عمل کو مربوط طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
اس پورے عمل کی کامیاب تکمیل نے بی۔ایس۔ایف کے۔آئی۔یو، گلگت یونٹ نے ہراول دستہ کا کردار ادا کیا ہے اور ایک رول ماڈل یونٹ کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔ دعا ہے کہ ان طلبا و طالبات کے قومی جذبہ کو مزید دوام بخشے اور طلبا و طالبات کے مسائل حل کرتے ہوئے تعلیمی میدان میں بھی کایابی کے جھنڈے گاڑیں گے۔ انشاءاللہ۔

منجانب: بلتستان ا سٹوڈنٹس فیڈریشن

 BSF Media Updates
29/10/2024


BSF Media Updates

شہباز واحدی صاحب  نیا میر کاروں بی ایس ایف کے آئی یو منتخب۔۔
29/10/2024

شہباز واحدی صاحب نیا میر کاروں بی ایس ایف کے آئی یو منتخب۔۔

علم ، عمل اور جد و جہد
26/07/2024

علم ، عمل اور جد و جہد

بلتستان اسٹوڈینٹ فیڈریشن کا اڑتیسویں(38) یوم تاسیس، بلتستان اسٹوڈینٹ فیڈریشن (کے آئی یو) یونٹ کی جانب سے آج 26 جولائی بر...
26/07/2024

بلتستان اسٹوڈینٹ فیڈریشن کا اڑتیسویں(38) یوم تاسیس،

بلتستان اسٹوڈینٹ فیڈریشن (کے آئی یو) یونٹ کی جانب سے آج 26 جولائی بروز جمعہ کو بی ایس ایف کا 38ویں یوم تاسیس محبت و عقیدت کے ساتھ پرجوش انداز میں بمقام ماما کیفے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، منایا گیا۔ اس پروقار تقریب میں حق پرست رہنما کامریڈ شبیر مایار، کامریڈ فدا ایثار، ڈاکٹر محمد رضا اور سر ذاکر حسین رنگچن سمیت کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی۔ اس موقعے پر کامریڈ شبیر مایار اور اساتزہ کرام نے طلباء کو بلتستان اسٹوڈینٹ فیڈریشن کے اقراض و مقاصد، 86 سے لے کر اب تک 38 سالہ جدوجہد، اونچ نیچ، کامیابی اور مشکلات، علاقے کی مشترکہ مفادات سمیت طلباء کی کامیابی اور کامرانی کے راستوں اور رازوں پر مفصل بات چیت کی اور طلباء کے ساتھ خوش اسلوبی اور شایستگی سے یوم تاسیس کا کیک کاٹ کر پروگرام کو پر لطف اور رونق بخشی۔ اس موقعے پر بلتستان اسٹوڈینٹ فیڈریشن کے سابقہ رہنماؤں جو اس سال دارلفانی سے کوچ کرگئے ہے جن میں مرحوم عبدالحمید ،عبداللہ کریم، آغا مظاہر, زاکر شیخ، موسیٰ چنگیزی سمیت مرحوم پروفیسر الیاس کی بلند درجات اور ایصال ثوابی کیلے دعا بھی کی۔ اخر میں صدر بی ایس ایف جناب شہباز قاسم لقدوم نے معزز مہمانوں اور طلباء کا قیمتی اوقات میں سے وقت نکال کر تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔
منجانب: (بی ایس ایف)

22/06/2024

ریاست پرامن نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں پہنا کر گلگت بلتستان میں بھی بلوچستان جیسے حالات رونما کرنا چاہتی ہے،
انسداد دہشتگردی ایکٹ اور شیڈول فور جیسے کالے قوانین کا خاتمہ ہونا چاہئے، پرامن سیاسی رہنماوں پر مقدمات ختم ہونے چاہئے۔


14/06/2024
♦ Career Counseling Session ♦       ﴿․․․ إِنَّما یَخْشَی اللّہَ مِنْ عِبادِہِ الْعُلَمؤُا ․․․﴾Today, on June 6, Baltista...
08/06/2024

♦ Career Counseling Session ♦
﴿․․․ إِنَّما یَخْشَی اللّہَ مِنْ عِبادِہِ الْعُلَمؤُا ․․․﴾
Today, on June 6, Baltistan Student Federation organized an important session on career counseling at the Kamyab Jawan Center, in which students and teachers from Baltistan participated. The purpose of this session was to provide awareness regarding career counseling and education to the students.The program officially began with the recitation of the Holy Quran and Na'at. Following this, BSF President Shahbaz Laqdum delivered a welcome address, thanking the teachers and students for taking time out of their valuable schedules to attend. Teachers including Dr. Asif Balti, Sir Zakir Hussain, and Sir Mujahid Hussain emphasized the importance of health, education, and extracurricular activities to the students.The teachers further stated that institutions and organizations play a key role in teaching students self-confidence, leadership, teamwork, and moral values. They stressed the importance of mutual relationships, unity, and living together harmoniously. Additionally, the teachers highlighted the significance of organization-building and appreciated the efforts of BSF. They also agreed on addressing the various problems and issues faced by the students on a priority basis and maintaining a consistent connection with BSF. In the concluding speech, the General Secretary of KSF and active BSF member, Samana Wazir zadi, advised the students to work together with mutual consultation and to uphold moral values alongside their education. The program ended with salutations upon the Prophet Muhammad and his progeny.
Media Reporter: Mazahir Mehdi
❤️BSF❤️




Eid Mubarak comrade ❤️
10/04/2024

Eid Mubarak comrade ❤️

تمام حق پرست وطن دوستوں اور عالم اسلام کو عید الفطر کی خوشیاں مبارک ھو اور اللہ سے دعا کرتے ہیی کہ وطن میی اتفاق ۔ خوشحالی ۔ اتحاد یکجہتی کی فضاء کا قیام رہے تعلیم ۔ شعور ۔ معشیت اور ترقی کے لئے کوشاں رہنگے۔ قراقرم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلتستان ڈویژن کامریڈ راحت علی

07/04/2024

آخر کیوں اور کب تک ؟؟

Address

Gilgit
15600

Telephone

+923555319561

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when B.S.F KIU Gilgit posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to B.S.F KIU Gilgit:

Videos

Share