The Juglote times

The Juglote times ہر وقت باخبر

30/06/2023

افسوسناک خبر!
جگلوٹ ڈروٹ میں مخالف لڑکوں نے چاقو سے حملہ کرکے عمران ولدکتورو کو قتل کردیا۔مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی ہسپتال کے دروازے شیشے توڑدئے۔گزشتہ سال جھگڑے کے بعد صلح ہوچکی تھی لیکن مخالف نے عنادنہ چھوڑی اور عید کے مبارک دنوں میں قتل کردیا،لواحقین

پر یس نوٹ گلگت۔ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ / ڈپٹی کمشنرگلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ سے ڈروٹ جگلوٹ کے نمبردار اور وفد نے اسسٹنٹ کم...
05/12/2022

پر یس نوٹ
گلگت۔ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ / ڈپٹی کمشنرگلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ سے ڈروٹ جگلوٹ کے نمبردار اور وفد نے اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ کی نگرانی میں ملاقات کی۔ ڈروٹ جگلوٹ کے نمبردار اور وفد نے اپنے علاقے کے مسائل سے آگاہ کر تے ہوئے کہا کہ آٹے اور این ایچ اے کے لئے ہماری اراضیات کا معاوضیات کی ادائیگی نہیں ہوئی ہے ہماری زمینوں کے معاوضے کی ادائیگی کروایا جائے باقی مسائل اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ کی داتی دلچسی کی وجہ سے حل ہوئے ہیں آٹے کی قلت ہے اس کو دور کیا جائے اس کے علاوہ ہمارے علاقے میں نمبردار موجود ہے ایڈیشنل نمبردار کی ضرورت نہیں ہے۔ جس پر ڈپٹی کمشنر گلگت نے ڈروٹ جگلوٹ کے نمبردار اور عمائد ین کو یقینی دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کے جائز مسائل کو فوری طور پر حل کئے جائینگے آٹے کے مسائل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے سی ایس او گلگت کو تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈروٹ جگلوٹ میں آٹے کی کمی کو دور کرکے تفصیلی روپورٹ پیش کریں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے این ایچ اے کے جی ایم کو بھی تحریر حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جلداز جلد ڈروٹ جگلوٹ کے زمینوں کے معاوضیات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈروٹ جگلوٹ کے عوام الناس کی زمینوں کے معاوضیات کے کاغذات جلداز جلد تیار کریں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ڈروٹ جگلوٹ کے وفد سے مزید کہا کہ ایڈیشنل نمبردار کے حوالے سے کہا کہ ایڈیشنل نمبردار کے لئے کسی کی بھی درخواست ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہے اگر موصول ہونے پر قانوں کے مطابق فیصلہ کیا جائیگا۔ جس پر عماید ین ڈروٹ جگلوٹ نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو تہہ دل سے شکر یہ ادا کیا۔

شاہد حسین
پبلک ریلیشن آفیسرڈپٹی کمشنر آفس
گلگت

05/12/2022
گزشتہ روز گرج چمک کے ساتھ طوفانی ہواوں سے عوام کے ہرے بھرے درخت زمین بوس ہوگئے, حکومت تخمینہ لگاکرعوامتاثرین کی مدد کرے ...
18/05/2022

گزشتہ روز گرج چمک کے ساتھ طوفانی ہواوں سے عوام کے ہرے بھرے درخت زمین بوس ہوگئے, حکومت تخمینہ لگاکرعوامتاثرین کی مدد کرے #

07/01/2022

جگلوٹ،چکر کوٹ برنالہ میں نوجوان لکڑی لاتے ہوئے پہاڑ سے گر کر جانبحق
گلگت(The Juglote Times) چکرکوٹ برنالہ کے مقام پر ایک نوجوان جلانے کی لکڑی کے حصول کے دوران بر نالہ میں گر کر جانبحق ہوگیا۔مقامی نمبردار ان نے اندھیرے اور برف کی پھسلن کے خدشات کے پیش نظر جگلوٹ پولیس کے ذریعے انتظامیہ اور اداروں سے ریسکیو کے سلسلے میں مدد کی اپیل کی تھی تاہم تحصیلدار سب ڈویژن جگلوٹ عارف عالم نے رابطہ قائم کرنے کے بعد بتایا کہ جانبحق نوجوان کے ماموں نے رابطہ پر شکریہ ادا کیا اور بتایالاش ریسکیو کرلی گئی ہے اور آج رات کے اوقات میں آبادی رکن پہنچادی جائیگی

وزیر اعلی ہاوس کے قریب پولیس کی گاڑی اور کار کے مابین تصادم
06/01/2022

وزیر اعلی ہاوس کے قریب پولیس کی گاڑی اور کار کے مابین تصادم

استور سے آٹا سمگلنگ کیس میں سی ایس او سمیت 4 اہلکارسسپینڈ کردیے گئے
05/01/2022

استور سے آٹا سمگلنگ کیس میں سی ایس او سمیت 4 اہلکارسسپینڈ کردیے گئے

05/01/2022

کوہستان پانی باہ کے قریب بلاک ہوجانے والے قراقرم ہائی وے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

جگلوٹ ،نامعلوم چورکولی وال مسجد کا ٹرانسفارمر کھول کر قیمتی پرزے چرالےگئے
05/01/2022

جگلوٹ ،نامعلوم چورکولی وال مسجد کا ٹرانسفارمر کھول کر قیمتی پرزے چرالےگئے

غذرگلوداس کے قریب حادثے کا شکار گاڑی میں ہونے والے جانی نقصانات
04/01/2022

غذرگلوداس کے قریب حادثے کا شکار گاڑی میں ہونے والے جانی نقصانات

غذر،گلوداس میں ایک ٹی زیڈ گاڑی حادثہ کا شکار ہوئی جس میں 1 مرد اور 1عورت جانبحق۔3افرادزخمی ہوئے ہیں
04/01/2022

غذر،گلوداس میں ایک ٹی زیڈ گاڑی حادثہ کا شکار ہوئی جس میں 1 مرد اور 1عورت جانبحق۔3افرادزخمی ہوئے ہیں

  News Tickers* 3rd January 2022.*محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان*گلگت : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت گلگت  بلتستان...
03/01/2022

News Tickers*
3rd January 2022.

*محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان*

گلگت : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروس کی بہتری کے حوالے سے منعقدہ اجلاس۔

گلگت : وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

گلگت: اجلاس میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق، پی ٹی اے اور ایس سی او کے اعلیٰ آفیسران بھی شریک۔

گلگت : وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق گلگت بلتستان میں انٹرنیٹ سروس کی بہتری کیلئے 3جی اور 4 جی کی نیلامی کو ممکن بنایا گیا۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

گلگت: گلگت بلتستان میں گورننس کی بہتری کیلئے تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت لازمی ہے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

گلگت : صوبے کے دور افتادہ علاقوں میں انٹرنیٹ کی دستیابی کیلئے یونیورسل سپورٹس فنڈ(USF) کوجلد از جلد گلگت بلتستان تک وسعت دی جائے۔
وزیر اعلیٰ خالد خورشید۔

گلگت : آئی ایس پیز (Internet Service Providers) کو گلگت بلتستان میں کام کرنے کیلئے راغب کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

گلگت : سپکٹرم کی نیلامی کے دوران جن پرائیویٹ کمپنیوں نے حصہ لیا پی ٹی اے ان پرائیویٹ کمپنیوں کو انٹرنیٹ سروس شروع کرنے کا پابند بنائے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان۔

گلگت بلتستان میں ایس سی او کی انٹرنیٹ اور ٹیلی فون سروسز کے حوالے سے نمایاں خدمات ہیں۔

خالد خورشید ۔

گلگت: صوبے کے دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کی بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔
خالد خورشید۔

27/12/2021

گلگت بلتستان زلزلے سے متاثر،چلاس میں ایف سی اہلکار پتھر لگنے سے جبکہ استور میں خاتون دوران زلزلہ گھر سے باہر نکلتے ہوئے زخمی۔استور ویلی روڈ اور سکردو روڈ بلاک ہوگئے

27/12/2021

گلگت بلتستان کے تقریبا تمام علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں،اسی طرح جگلوٹ میں بھی دیواریں گرنے کی اطلاعات ہیں ،الحمدللہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے

اے سی جگلوٹ نے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایات جاری کردیںجگلوٹ(News & Views GB) اے سی جگلوٹ نے...
26/12/2021

اے سی جگلوٹ نے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایات جاری کردیں
جگلوٹ(News & Views GB) اے سی جگلوٹ نے گزشتہ رات ڈروٹ میں نکاح پر شدیدہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد کے خلاف ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوجگلوٹ کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کرکے کی ہدایت کردی۔واضح رہے کہ شہری نے اے سی جگلوٹ کوگزشتہ رات اور آج دن کو بھی علاقے میں شدیدہوائی فائرنگ سے لوگوں خاص کر بچوں کے ہراساں ہونے کی شکایت کی تھی جس پر اے سی جگلوٹ تنویر احمد نے قانونی کارروائی کی ہدایات جاری کیں #

جگلوٹ،سونیار اور کوٹوموڈ کے درمیانی مقام پر پہاڑی تودا گرنے سے کے کے ایچ ٹریفک کیلئے بند ہوگیاجگلوٹ(The Juglote Times) ج...
25/12/2021

جگلوٹ،سونیار اور کوٹوموڈ کے درمیانی مقام پر پہاڑی تودا گرنے سے کے کے ایچ ٹریفک کیلئے بند ہوگیا
جگلوٹ(The Juglote Times) جگلوٹ کوٹو کے مقام پر پہاڑی تودا گرنے سے قراقرم ہائی وے پر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہوگیا۔بندش کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیاں جگلوٹ کے علاقوں میں پھنس کررہ گئ ہیں۔مسافرگاڑیاں جگلوٹ چکرکوٹ کومتبادل استعمال کرکے گلگت جاسکتے ہیں #

ہوشیار باش،موسم کی خرابی کا الرٹ جاری کردیا گیا
22/12/2021

ہوشیار باش،موسم کی خرابی کا الرٹ جاری کردیا گیا

گلگت،سب ڈویژن جگلوٹ میں نامعلوم افراد نے نجی سکول ریکارڈ کو آگ لگادیا،سامان چرا لے گئےگلگت(The Juglote Times)سب ڈویژن جگ...
22/12/2021

گلگت،سب ڈویژن جگلوٹ میں نامعلوم افراد نے نجی سکول ریکارڈ کو آگ لگادیا،سامان چرا لے گئے
گلگت(The Juglote Times)سب ڈویژن جگلوٹ میں نامعلوم افراد نے رات کو نجی سکول سینٹرل پبلک سکول کے دفتر کی الماریاں توڑ کر ریکارڈ جمع کرکے آگ لگادی اور سامان چرا کر لے گئے۔جگلوٹ پولیس ذرائع کے مطابق آگ نامعلوم افراد کی طرف سے لگائی گئی اور سکول ریکارڈ جلانے کے ساتھ سکول کے چھوٹی کینٹین کا سامان اور سکول کے 2 عدد کمپیوٹر سیٹ بھی چرائے گئے ہیں۔چونکہ سکول میں چھٹیاں ہیں اور آج سکول انتظامیہ کی طرف سے بڑی کلاسوں کو ٹیوشن پڑھانے کے سلسلے میں سکول کھولا گیا تو واقعہ کا علم ہوا #

گلگت،پی ڈی سی این آفس اور نگر کالونی میں گیس سلینڈر کی دوکان میں آتشزدگی،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ریسکیو1122
20/12/2021

گلگت،پی ڈی سی این آفس اور نگر کالونی میں گیس سلینڈر کی دوکان میں آتشزدگی،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ریسکیو1122

اطلاع بابت بندش بجلی!
14/12/2021

اطلاع بابت بندش بجلی!

10/12/2021

سوشل میڈیا میں خبر زیر گردش ہے کہ"سب ڈویژن جگلوٹ میں لڑکا لڑکی قتل،لاشیں پولیس کی تحویل میں"یہ خبر غلط ہے۔جگلوٹ پولیس اور انتظامیہ کے مطابق ایسا کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا۔

جگلوٹ،پولیس کارروائی،جگلوٹ پڑی کے مقام پر آٹاسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی 2کاروں سے 31 توڑاآٹا برآمد کرلیاجگلوٹ(The Juglot...
10/12/2021

جگلوٹ،پولیس کارروائی،جگلوٹ پڑی کے مقام پر آٹاسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی 2کاروں سے 31 توڑاآٹا برآمد کرلیا
جگلوٹ(The Juglote Times) سب ڈویژن جگلوٹ کے علاقے پڑی میں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دوکاروں میں آٹاچلاس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور دونوں گاڑیوں سے 31 توڑاآٹا آٹا برآمد کرلیا ہے۔

گلگت گندم کوٹہ میں کٹوتی کے خلاف احتجاج کاسلسلہگلگت: گندم کوٹہ میں کٹوتی کے خلاف مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرےگلگت: مظ...
08/12/2021

گلگت گندم کوٹہ میں کٹوتی کے خلاف احتجاج کاسلسلہ

گلگت: گندم کوٹہ میں کٹوتی کے خلاف مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے

گلگت: مظاہرین نے سب ڈویژن جگلوٹ میں قراقرم ہائی بلاک کرکے احتجاج کیا

گلگت:مظاہرین نے کے کے ایچ پارٹائر جلاکر احتجاج کیا

گلگت: خومرکےمقام پر سخت احتجاج کیاگیا

گلگت: وفاق کی جانب سے گلگت بلتستان کو ملنے والے گندم کے کوٹہ میں کٹوتی کردی گئ ہے،مظاہرین

گلگت: گلگت بلتستان جوگندم میں دی جانے والی سبسڈی کا طعنہ نہ دیاجائے،مظاہریں

گلگت:بات سبسڈیزکی ہوتودوسرے صوبوں کوکن کن اشیاء پر سبسڈی ملتی ہے اسکی بھی بات ہو،مظاہرین

گلگت:اول علاقے کو ناقص گندم فراہم کی جارہی،دوئم اس میں بھی کٹوتی کی جارہی ہے،مظاہرین

گلگت: گندم پر سبسڈی کا طعنہ دینے والے دوسری صوبوں کو ملنے والی سبسڈیزکا بھی ذکر کریں،مظاہرین

سب ڈویژن جگلوٹ سئ میں لاکھوں روپے مالیت کی اشیاءاورمال مویشی چوریڈی آئی جی آپریشن اویس اور ایس ایس پی اسحاق نے جگلوٹ تھا...
07/12/2021

سب ڈویژن جگلوٹ سئ میں لاکھوں روپے مالیت کی اشیاءاورمال مویشی چوری
ڈی آئی جی آپریشن اویس اور ایس ایس پی اسحاق نے جگلوٹ تھانہ کادورہ،چوروں کوہرحال میں گرفتار کیا جائیگا،ڈی آئی جی آپریشن
جگلوٹ(The Juglote Times)گلگت کی سب ڈویژن جگلوٹ میں چوریاں عروج پر،رات گئےجگلوٹ بازار میں جنرل سٹور سے 7لاکھ کے قریب مالیت کا سامان چرایاگیا،اور متاثرہ دوکانداد محمدحجیت نے اس سلسلے میں تھانہ میں رپورٹ درج کرادی ہے سونیاربازار سے بھی دن دیہاڑے موٹر سائیکل چوری کرلی گئی جبکہ ڈموٹ کےمحتلف مقامات سےمال مویشی اور اشیا چرانےکا سلسلہ بھی جاری ہے۔عوامی شکایات پر ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی نےجگلوٹ تھانہ کا دودہ کیا اس موقع پرمتاثرہ عوام و علاقے عمائدین نے شکایات پیش کردیں۔The Juglote Times سے بات کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشن اویس نے کہا کہ تمام چوریوں کے واقعات کی درخواستیں درج، چوروں کے گروہ کو گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمدکرالیاجائے گااور متاثرہ علاقوں میں پولیس کی نفری ڈبل کردی جائیگی،رات کو بازاروں میں پولیس گشت کرے گی,جگلوٹ سئی میں جرائم کی سرکوبی کیلئے قابل فرض شناس پولیس آفیسران تعینات کئے جائینگے،ڈی آئی جی آپریشنز اویس اور ایس ایس پی اسحاق نے اس موقع پر مقدمات اندراج وتھانہ کارکردگی کاجائزہ لیا اور پولیس عملے کو پوری محنت و جانفشانی سے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی

گلگت،21دسمبر سے سکولوں کی چھٹیاں ہونگی،نوٹیفیکیشن جاری
06/12/2021

گلگت،21دسمبر سے سکولوں کی چھٹیاں ہونگی،نوٹیفیکیشن جاری

گلگت،آغاخان ہیلتھ ہسپتال کے قریب کریش پلاٹ میں دھماکا2افرادجانبحق،2زخمیگلگت(The Juglote Times)آغا ان ہیلتھ ہسپتال کے قری...
06/12/2021

گلگت،آغاخان ہیلتھ ہسپتال کے قریب کریش پلاٹ میں دھماکا2افرادجانبحق،2زخمی
گلگت(The Juglote Times)آغا ان ہیلتھ ہسپتال کے قریبی کریش پلاٹ میں دھماکہ سے2افرادجانبحق جبکہ 2زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق دھماکہ گیا سلنڈر پھٹنے سے ہوا اور تمام افراد کا تعلق پنجاب سے ہے

بلتستان ،آرمی ہیلی کاپٹر کریش 2آفیسران شہید
06/12/2021

بلتستان ،آرمی ہیلی کاپٹر کریش 2آفیسران شہید

Address

Gilgit
GILGIT

Telephone

+923555355305

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Juglote times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to The Juglote times:

Videos

Share