Gilgit TV

Gilgit TV Gilgit TV is a Gilgit based media organisation aiming to aware the world all about Gilgit-Baltistan Gilgit Baltistan is the capital of tourism in Pakistan.

Gilgit Baltistan is home to some of the highest peaks in the world, including K2 the second highest peak in the world. Gilgit Baltistan's landscape includes mountains, lakes, glaciers and valleys. The most famous and beautiful valleys and national parks are present here.i-e Deosai National park, Khunjarab national park, Astore Minimarg valley, Domail,Rupal Terishing, Hunza Valley, Attabad Lake, Nalter valley, skardu, Shigar, Fare medous etc.

 : سابق صوبائی وزیر بلدیات رانا فرمان علی اور سابق وزیر جنگلات محمد عمران وکیل کی نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹ...
14/11/2023

: سابق صوبائی وزیر بلدیات رانا فرمان علی اور سابق وزیر جنگلات محمد عمران وکیل کی نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی سے ملاقات!
ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ۔

اس موقع پر گلگت بلتستان میں امن کی بحالی کے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی گلگت بلتستان دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے جلد جی بی کا دورہ کرینگے ۔

  سابق صوبائی وزیر بلدیات و صدر مسلم لیگ (ن)استور رانا فرمان علی کی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) پروفیسر احسن اقبال...
26/10/2023

سابق صوبائی وزیر بلدیات و صدر مسلم لیگ (ن)استور رانا فرمان علی کی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) پروفیسر احسن اقبال سے ایک اہم ملاقات ۔
ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال!

سابق وزیر اعلئ خالد خورشید کو  پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے صدارت سے ہٹانے کیلئے الیکشن کمیشن میں پیٹیشن دائر، پٹیشن اسلام ...
24/10/2023

سابق وزیر اعلئ خالد خورشید کو پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے صدارت سے ہٹانے کیلئے الیکشن کمیشن میں پیٹیشن دائر، پٹیشن اسلام ایڈووکیٹ نے چیف الیکشن کمشنر کو پیش کردیا۔

21/10/2023

گوجرانوالہ پہنچنے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے لیگی قافلے کا استقبال -
قافلے کی قیادت حافظ حفیظ الرحمن اور فرمان علی رانا کر رہے ہیں -

15/10/2023

الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت 30 لاکھ سے زیادہ کسی بھی امیدوار الیکشن میں خرچہ نہیں کر سکتا البتہ حلقہ ۱ استور میں خالد خورشید نے صرف دو کروڑ کی پائپ ایک گاوں زیپور میں دیا ہے جس کو اپکے آر او نے پکڑا ہے اس سے بڑا ثبوت اور کیا ہو سکتا ہے نااہلی کے لیے الیکشن کمشنر کے پاس فل اختیارات ہیں ہائی کورٹ کے برابر وہ جلد سے جلد فیصلہ کریں
گلگت بلتستان کی تاریخ میں سب سے مہنگا الیکشن استور میں ہوا ہے 25 سے 20 کروڑ روپے یہاں پہ خرچ ہوئے ہیں ۔

حافظ حفیظ الرحمان سابق وزیر اعلیٰ و صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان

بریکنگ نیوز سپریم اپیلٹ کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے سنئیر رہنما رانا فرمان علی کی درخواست پر چیف کورٹ کی الیکشن نتائج کی کار...
03/10/2023

بریکنگ نیوز

سپریم اپیلٹ کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے سنئیر رہنما رانا فرمان علی کی درخواست پر چیف کورٹ کی الیکشن نتائج کی کارروائی کو روک دیا اور الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کو اپنی کارروائی کو جاری رکھنے کا حکم جاری کردیا ۔

حلقہ ون استور عدالتی کارروائی ۔خورشید احمد بنام چیف الیکشن کمشنر جی۔بی کیس میں چیف کورٹ کے ڈویژنل بینچ نے استور ڈی۔آر۔او...
26/09/2023

حلقہ ون استور عدالتی کارروائی ۔

خورشید احمد بنام چیف الیکشن کمشنر جی۔بی کیس میں چیف کورٹ کے ڈویژنل بینچ نے استور ڈی۔آر۔او افس میں منجمد شدہ رزلٹ کو کانسولیڈیٹ کر کے اگلی پیشی تک چیف الیکشن کمشنر کے افس بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ مزید برا بینچ نے اپنے حکم نامے میں یہ لکھا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 95 کے تحت چیف الیکشن کمیشن کو یہ اختیار حاصل ہے کہ کہ وہ ریٹرننگ افیسر سے رزلٹ اپنے پاس منگوا سکے ۔ مزید کاروائی 10 اکتوبر تک ملتوی کی گئی ہے اور ساتھ حکم ہوا ہے کہ رسپانڈنٹ فرمان علی رانا و دیگر کو 10 تاریخ کے لیے نوٹسز جاری کی جائیں ۔یاد رہے چیف کورٹ کے معزز بینچ نے تا حال الیکشن رزلٹ کو جاری کرنے سے روک رکھا ہے جس کی تحقیقات مزید پروسیڈنگ کے ساتھ کی جائیں گے ۔اس کیس کے اندر ڈویژنل بینچ پری پول ریگنگ کی تحقیقات کے ساتھ اس کیس کی جورسٹڈکشن الیکشن کمیشن کے پاس ہے یا پھر اس کیس کی جورسٹرکشن چیف کورٹ کی بنتی ہے اس پر بھی اپنی قانونی رائے دیں گے۔

محکمہ پولیس میں ایک ہزار اسامیاں۔گلگت۔آئی جی پولیس کی درخواست پر 1000 پولیس نئی آسامیوں کی منظوری کے لیے چیف سیکریٹری گل...
18/09/2023

محکمہ پولیس میں ایک ہزار اسامیاں۔

گلگت۔آئی جی پولیس کی درخواست پر 1000 پولیس نئی آسامیوں کی منظوری کے لیے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی کا فنانس ڈویژن اسلام آباد کو خط۔

18/09/2023

یہی وہ مقتدر حلقے ہیں جنہوں نے ملک کو تباہ کیا ہے خالد خورشید کا نام لیے بغیر اسٹیبلشمنٹ پر وار۔

::ضِمنی انتخاب استور تحقیقات وقت کی اہم ضرورت:: خالد خورشید کی جعلی ڈگری کے اوپر نا اہلی کے بعد 9 ستمبر کو استور حلقہ ای...
18/09/2023

::ضِمنی انتخاب استور تحقیقات وقت کی اہم ضرورت::
خالد خورشید کی جعلی ڈگری کے اوپر نا اہلی کے بعد 9 ستمبر کو استور حلقہ ایک میں ضمنی انتخابات کا اعلان ہوتا ہے ۔ تمام سیاسی جماعتیں حسب معمول عوام کی عدالت میں جا کر اپنی خدمات اور کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ اور سپورٹ حاصل کرنے پہنچ جاتی ہیں ۔ اس کے بر عکس پاکستان تحریک انصاف جس کے صدر وا سابق چیف منسٹر خالد خورشید جنھوں نے عوام لناس حلقہ ون استور کو جعلی ڈگری اور اپنی کارکردگی سے مایوس کیا تھا ایک الگ انداز میں اپنے والد محترم جناب جسٹس ریٹائرڈ خورشید خان صاحب کی کمپین کے لیے نکلتے ہیں ۔ جس کی مثال استور اور گلگت بلتستان کی 76 سالہ تاریخ میں نہیں ملتی ہے۔سابقہ کارکردگی اور تعلق کی بنیاد پر خورشید صاحب کو ممکنہ طور پر 3ہزار ووٹ ملنے کے امکانات تھے ۔ خورشید صاحب کی کابینہ میں یہ فیصلہ ہوا کہ اگلے 25 سو سے لے کر 3 ہزار تک ووٹ خریدنے ہیں جس کے لیے 3000×30000= 90000000 کی خطیر رقم کا انتظام کرنا تھا ۔ چونکہ سابق نا اہل سی۔ایم نے ڈھائی سال میں مختلف زرائع سے کروڑوں روپے کمایا تھا۔ مذکورہ رقم جمع کرنا ان کے بائیں ہاتھ کا کام تھا ۔ ایک اندازے کے مطابق اس ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی جانب سے تقریباً 15 کروڑ سے زیادہ خرچ کیےگیے ہے ۔ جس میں سے صرف پی۔او۔ایل یعنی تیل پر 1 کروڑ 45 لاکھ سے زیادہ کا خرچہ شامل ہے ۔ الیکشن کے پورے مہینے میں مبینہ پی۔ٹی۔آئی کے کارکن اپنی گاڑی یا بائیک پر پی۔ٹی۔آئی کا جھنڈا لگا کر آتے تھے اور پیٹرول پمپ سے تیل بھر کر جاتے تھے ۔ یوں حلقے کی ایک بڑی تعداد میں نوجوان اور ٹرانسپورٹ سے منسلک افراد اس فتنے کا شکار ہوگیے ۔ ٹرانسپورٹ کی مد میں پورے جی۔بی سے پراڈو ، ٹی۔زڑ ، فائیو ڈور اور دیگر لكژری گاڈیاں بک کی گئی تھیں جن کا کرایہ لاکھوں میں بنتا تھا ۔
نقد اور ٹرانسپورٹ کے علاوہ بہت سے گاؤں میں اجتماعی کام کے بہانے کروڑوں روپے کے سامان دیے گئے ۔ جس میں سر فہرست زایپور گاؤں میں کروڑوں روپے مالیت کا آب پاشی کا پائپ ، واٹر سپلائی کا پائپ ، روپل میں مبینہ طور پر واٹر سپلائی پائپ دینا ، میر ملک کسی گاؤں میں بجلی کا ٹرانسفارمر دینا ، رحمان پور گاوں میں مسجد کی تعمیر کے نام پر فنڈ دینا ،وغیرہ وغیرہ شامل ہیں ۔
اس کے علاوہ مذہبی نوٹ ایبلز کو پیسے دینا ، استور کے بیشتر صحافی حضرات کو پیسے دینا جن میں ملک ارشاد ، سبحان سہیل ، رفیع اللہ آفریدی و دیگر شامل ہیں ۔ ان کی صحافت سے اپ بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان کے کئی نام ور صحافیوں کی بھی خدمات لی گئی۔ اس پورے عمل میں بھی مبینہ طور پر کروڑوں روپے خرچ کئے گئے ۔
حلقہ 1 کے ہر گاوں میں خورشید خان صاحب کا ایک یا ایک سے زیادہ ایجنٹ پیسے دینے کے عمل کو پورا کرتا تھا ۔ اگر کسی گاوں کے اندر کسی فرد سے ووٹ خریدنا مشکل ہوتا تھا اور ممکنہ طور پر اس شخص کا ووٹ مسلم لیگ یا کسی اور جماعت کو پڑنا ہوتا تو اس شخص کا شناختی کارڈ پیسوں کے عوض ضبط کیا جاتا تھا تاکہ اس کو کسی مخالف کو ووٹ دینے سے باز رکھا جائے ۔ اس عمل کے ذریعے تقریباً 6 سو کارڈ مخالفین کے ضبط کئے گئے ۔
پی ٹی آئی والوں نے جس طرح استور کی سیاسی فضا کو آلودہ کیا ہے اس کی تحقیقات بہت ضروری ہیں ۔ تاکہ آیندہ غریب کا بچہ بھی ٹیلنٹ کی بنیاد پر الیکشن لڑ کر ملک اور قوم کی خدمت کر سکے ورنہ یہاں بھی سرمایہ داری والا نظام چل پڑے گا ۔
اگر خورشید صاحب پر لگے الزام غلط ہیں تو ان کو با عزت بری کیا جائے اور قوم کو بتایا جائے کی کروڑوں روپے تقسیم کرنے کی باتیں اورشہادتیں جو کی کمیشن کے رو برو پیش کی گئی ہیں غلط ہیں ۔ کروڑوں روپے مالیت کے پائپ ، ٹراسفارمر وغیرہ جو کہ موقعے پر موجود ہیں کسی نے نہیں دیے ہیں آسمان سے خود ٹپکے ہیں ۔ قوم کو بتایا جائے سچ کیا ہے ۔ جلد فیصلہ کیا جائے ۔
منجانب : عام ووٹر حلقہ ون استور

18/09/2023

الیکشن کمشنر راجہ شہباز کی شکل چوہے جیسی ہے۔

خالد خورشید

17/09/2023

استور: پی ٹی آئی کے صوبائی صدر خالد خورشید خان کا دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجا شہباز اور مقتدر حلقوں کے حوالے سے اہم انکشافات۔


قاضی صاحب نے مُلک اور آئین کے ساتھ وفاداری کا حلف اُٹھانے کیلے بیوی کو بھی اپنے ساتھ بیٹھا لیا ‏میں قاضی فائز عیسیٰ صدق ...
17/09/2023

قاضی صاحب نے مُلک اور آئین کے ساتھ وفاداری کا حلف اُٹھانے کیلے بیوی کو بھی اپنے ساتھ بیٹھا لیا

‏میں قاضی فائز عیسیٰ صدق دل سے حلف اٹھاتا ہوں کہ بحیثیت چیف جسٹس پاکستان اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور کو برقرار رکھوں گا، اس کا تحفظ اور دفاع کروں گا، ہر قسم کے لوگوں کے ساتھ بلا خوف و رعایت اور بلا رغبت و عناد قانون کے مطابق انصاف کروں گا۔ ‏

12/09/2023

الیکشن رولز کے مطابق امیدوار زہنی طور پر ٹھیک ہونا ضروری ہے الیکشن میں حصہ لیا سکتا ہے اگر مخالف امیدوار چیلج کریں تو میڈیکل سرٹیفکیٹ کے لیے لینا ضروری ہے ۔استور ون

ضمنی الیکشن کمپین کے دوران مخالف بچوں کی جانب سے نعرے بازی  کے جواب میں خالد خورشید کے گارڈ  نے چھوگام کے مقام پے بچوں پ...
04/09/2023

ضمنی الیکشن کمپین کے دوران مخالف بچوں کی جانب سے نعرے بازی کے جواب میں خالد خورشید کے گارڈ نے چھوگام کے مقام پے بچوں پر فائر کھول دی ایک بچہ شدید زخمی۔

04/09/2023

استور الیکشن کمپئن کے دوران سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی چھوگام گاؤں میں مقامی جوانوں کے ساتھ شدید لڑائی!
خالد خورشید کی گاڑی سے شدید فائرنگ کے دوران ماجد بشیر نام جوان زخمی!!
تھانہ رٹو میں سابق وزیر اعلی ۔عتیق پیرزادہ اور شمس اللہ کے نام پے ایف آئی آر درج

04/09/2023

چھوگام فائرنگ وقوعہ کی ایف آئی آر سابق وزیر اعلی خالد خورشید شمس اللہ اور عتیق پیرزادہ کے نام تھانہ رٹو میں درج۔

04/09/2023

استور حلقہ ون چھوگام میں عبدالقیوم اور خالد خورشید کی ٹیم کے درمیان تصادم سبق وزیر اعلی کے گن مین کی فائرنگ سے ایک لڑکا زخمی ۔

رات کے اندھیرے میں زئیپور گاؤں میں ووٹ کے رشوت کے طور پر خالد خورشید کی جانب سے پانی کی پائپ تقسیم کی کوشش -یہ لوگوں کی ...
04/09/2023

رات کے اندھیرے میں زئیپور گاؤں میں ووٹ کے رشوت کے طور پر خالد خورشید کی جانب سے پانی کی پائپ تقسیم کی کوشش -
یہ لوگوں کی بدقسمتی ہے کہ جو کام ان کا حق تھا منتخب نمائندوں کی زمہ داری تھی، اب وہ کام رات کے اندھیروں میں لینے پر مجبور ہیں -
ہم پچھلے ڈھائی سال چیختے رہے کہ وزیر اعلیٰ صاحب حلقے کی عوام کے جائز کام کیجیے مگر تب ٹس سے مس نہ ہوئے اب صورت حال یہ ہے کہ
رات کے اندھیروں میں لوگوں کو فریب دیا جا رہا ہے -
الیکشن کے دوران پیسوں کی تقسیم ہو یا پھر سکیموں کی یہ سادہ لفظوں میں رشوت اور گھناؤنا کام ہے لہزا الیکشن کمیشن اور چیف سیکرٹری نوٹس لے۔

18/08/2023

عدالتی فیصلہ:

بلآخر جمیل احمد کو حلقہ 2 گلگت سے کامیاب قرار دیا گیا

16/08/2023

خالد خورشید کو گرفتار کر کے سیشن کورٹ گوریکوٹ میں پیش کردیا گیا ۔

16/08/2023

خالد خورشید کو رات گئے رٹو سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع

جلسازی، دھوکا بازی اور جعلی ڈگری میں مرتکب پائے جانے والے سابق سی ایم خالد خورشید آج بھی سرکاری پولیس جوانوں کے حصار میں...
06/08/2023

جلسازی، دھوکا بازی اور جعلی ڈگری میں مرتکب پائے جانے والے سابق سی ایم خالد خورشید آج بھی سرکاری پولیس جوانوں کے حصار میں الکیشن کمپین کر رھے ھیں حکام بالا فوری اسکا نوٹس لیں ۔۔۔ چیف الکشن کمشنر صاحب اپنا آِئینی فریضہ ادا کرتے ھوئے تمام سرکاری عملہ واپس لے کر الکشن کنٹسٹ کرنے والے امیدواروں کو یکساں مواقعے فراہم کریں ۔
ایک قومی، علاقائ مجرم کو سرکاری مراعات قانون کے ساتھ سراسر مذاق ھے۔
آج آٹے کے ایک تھلہ کی محتاج قوم پر خرچ کرنے والا سرکاری فنڈ بےوقت ضمنی الکشن پر خرچ کیا جا رھا ھے۔
انصاف کا تقاضا تو یہ تھا موجودہ تمام غیر یقینی صورت حال کا مرتکب مجرم کو الکشن کمپئن سے روکا جاتا بجائے اسکے سرکاری سیکورٹیز سہولت کاری کیساتھ غریب عوام کو حراساں کرتے پائے گئے ھیں۔
حکام نوٹس لیں۔

*عبدالقیوم* متفقہ امیدوار شونٹر اتحاد برائے ضمنی انتخابات جی بی اے 13

وزیراعظم نے چیف کورٹ کے تین ججوں کو مستقل کردیا ۔
04/08/2023

وزیراعظم نے چیف کورٹ کے تین ججوں کو مستقل کردیا ۔

کیا سابق وزیر اعلی خالد خورشید کے سابقہ دھائی سالہ اقتدار میں ملنے والا پروٹوکول اور مراعات کی بھی وصولی ہوگی ؟ چیف الیک...
03/08/2023

کیا سابق وزیر اعلی خالد خورشید کے سابقہ دھائی سالہ اقتدار میں ملنے والا پروٹوکول اور مراعات کی بھی وصولی ہوگی ؟
چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز نے خالد خورشید کو ان کی جعلی ڈگری کیس میں عدالت سے نااہل قرار دئیے جانے کے بعد ان کا ڈی نوٹیفکیشن پرانی تاریخ یعنی 2020 سے جاری کردیا ہے۔
سوال اب یہ ہے کہ کیا راجہ شہباز صاحب کا 2020 سے جاری کردہ ڈی نوٹیفکیشن ٹیکنیکلی درست ہے؟
-- اگر درست ہے تو کیا خالد خورشید سے تنخواہ و دیگر مراعات کی وصولی ہوگی؟
-- ان کے ڈھائی سال میں منظور کردہ منصوبوں و معاملات کی ادائیگیوں کا کیا ہوگا؟
-- بھرتیوں کا کیا ہوگا؟
اور سوال یہ بھی ہے کہ
اگر چیف الیکشن کمشنر صاحب کا نوٹیفکیشن درست نہیں تو کیا ہوگا؟

-- سنئیر صحافی شبیر میر --

ایف -آئی- اے( سائیبر کرائم ونگ ) گلگت کی ایک اور کامیاب کاروائینیم سرکاری سکول و کالج جوٹیال گلگت میں تعینات ملازم جو کہ...
03/08/2023

ایف -آئی- اے( سائیبر کرائم ونگ ) گلگت کی ایک اور کامیاب کاروائی
نیم سرکاری سکول و کالج جوٹیال گلگت میں تعینات ملازم جو کہ کم عمر بچیوں کو جنسی استحصال کا نشانہ بناتا اور اس قبیح فعل کو ریکارڈنگ کی شکل میں محفوظ کرتا اور بعد میں والدین اور متاثرہ لڑکی کو بلیک میل اور ہراس کرتا رہا۔
مطلوب ملزم کراچی میں روپوش تھا گلگت پہنچتے ہی مزکورہ سکول و کالج کے باہر سے بمع شواہد گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گلگت بلتستان پاکستان کا عجیب و غریب خطہ ہے جہاں قانون کا مذاق بے دریغ اڑایا جاتا ہے ۔سابق نا اہل سی۔ایم خالد خورشید عدال...
02/08/2023

گلگت بلتستان پاکستان کا عجیب و غریب خطہ ہے جہاں قانون کا مذاق بے دریغ اڑایا جاتا ہے ۔
سابق نا اہل سی۔ایم خالد خورشید عدالتی فیصلے کی روشنی میں جال ساز قرار دے کر نا اہل قرار دیا جا چکا ہے ۔ جہاں عدالتی فیصلے میں موصوف کو جال ساز قرار دیے جانے کے بعد کریمنل پروسیڈینگز کا آغاز ہونا چاہے تھا اور ساتھ ہی پچھلے دو سال کا ریکارڈ اٹھا کر دیکھا جائے تو خالد خورشید کا اداروں کے خلاف مغلیزات کا استعمال اور گلگت بلتستان کے وسائل کا ریاست مخالف استعمال کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں ۔

( استور سیپیشل رپورٹ )
زیر تصویر میں دیکھا جائے تو خالد خورشید اُپر مذکورہ گناہوں کے باوجود فل ریاستی پروٹوکول استعمال کر رہے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق خالد کے ساتھ اس وقت پانچ سے چھے پولیس اہلکار سیکورٹی پر معمور ہیں ۔ سیکورٹی کے علاوہ ان کو دیگر سابق سی۔ایم کے مراعات بھی حاصل ہیں ۔
پاکستان اور گلگت بلتستان کے مروجہ قانون کے مطابق کوئی بھی اعلی عھدے دار کسی وجہ سے نا اہل قرار دے کر نکالا جاتا ہے تو وہ کسی قسم کی مراعات کا حقدار نہیں ٹھہرتا ۔
لیکن یہاں قانون الٹا چل رہا ہے جس بندے کو جیل میں ہونا چاہئے وہ پولیس کی حفاظت میں ہے ۔ ادارے اس بات کا نوٹس لیں خالد اپنے ساتھ غیر قانونی طور پر پولیس کے اہلکار جو کہ اسلحہ سے لیس ہیں لے کر استور کی ضمنی الیکشن میں کمپین کر رہے ہیں ۔ ماضی میں بھی خالد خورشید اپنی سیکورٹی کا غلط استعمال کرتےہوئے وفاق اور اس کے اداروں پر چھڑھائی کر چکے ہیں۔جس کی ایف۔ای۔آر پنجاب میں درج بھی ہے ۔۔ ایسی کوئی حرکت استور میں بھی نا کر بیٹھیں ۔
لہٰذا ہم عوام استور جناب گورنر جی۔بی ، سی۔ایم جی۔بی ، چیف سیکریٹری جی۔بی ، آئی۔جی پولیس جی۔بی ،ہوم سیکرٹری جی۔بی اور ڈی۔ای۔جی سپیشل برانچ جی۔بی اور پاک فوج کے زمداران سے اس معملے میں مداخلت کی استعداء کرتے ہیں ۔
(جملہ عوام الناس استور حلقہ 1 )

25/07/2023

استور حلقہ ایک ضمنی انتخابات سے قبل عدالت سے بڑے فیصلہ کا امکان ۔

19/07/2023

فتح اللہ واحد بندہ ہے جنہیں پارٹی نے خود نکالا ۔

فتح اللہ خان کو بھی پاکستان تحریک انصاف سے فارغ کر دیا گیا. نوٹیفکیشن جاری
19/07/2023

فتح اللہ خان کو بھی پاکستان تحریک انصاف سے فارغ کر دیا گیا.

نوٹیفکیشن جاری

ثریا زمان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔اس موقع پر اپنے  دفتر میں عمران خان کی تصویربھی نصب کرادی
18/07/2023

ثریا زمان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
اس موقع پر اپنے دفتر میں عمران خان کی تصویربھی نصب کرادی

امجد زیدی سابق اسپیکر نئے وزیر تعمیرات عمران خان کا واحد ٹائیگر بن گیا اور نئے دفتر میں خان کی تصویر آویزاں رہیگی ۔بشکری...
18/07/2023

امجد زیدی سابق اسپیکر نئے وزیر تعمیرات عمران خان کا واحد ٹائیگر بن گیا اور نئے دفتر میں خان کی تصویر آویزاں رہیگی ۔

بشکریہ منظر شگری

 #اپیل ۔منجانب اہلیان حلقہ 1 استور جی۔بی۔ایل ۔اے 13بخدمت جناب چیف جسٹس سپریم اپپلٹ کورٹ ۔بخدمت جناب چیف الیکشن کمشنر گلگ...
13/07/2023

#اپیل ۔
منجانب اہلیان حلقہ 1 استور جی۔بی۔ایل ۔اے 13
بخدمت جناب چیف جسٹس سپریم اپپلٹ کورٹ ۔
بخدمت جناب چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان ۔

جناب عالی !
ہم اہلِیان حلقہ 1 استور جی ۔بی 13، آپ حضرات اور تمام صاحبان اقتدار کی علم میں گوش گزار کرنا چاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان الیکشن 2020 میں حلقہ 1 استور کے اندر پی۔ٹی۔آئی کے ٹکٹ ہولڈر خالد خورشید کو جیتانے کے خاطر ریاستی سطح پر ہر قسم کی دھاندلی کی گی تھی ۔ جس کی گواہ پوری استوری قوم ہے ۔ دو طرح کی دھاندلی سے مطلوبہ مقاصد حاصل کیے گئے ۔ ایک پری پول ریگگینگ جس میں اس وقت کی مرکزی قیادت علی امین گھنڈاپور ، زلفی بخاری اور سلیم سیف اللہ نیازی کی قیادت میں تمام مرکزی حکومت کے وسائل کے ساتھ حلقے میں موجود رہے حلقے کے سرکاری ملازمین اور آفیسرز کو کیسز کی دھمکیاں اور اچھی پوزیشنز کی لالچ ، ٹھکیدار برادری اور کاروباری حضرات کو بر وقت پیمنٹس اور آیندہ مختلف مد میں فوائد کے وعدے شامل ہیں ۔
مقامی چھوٹے بڑے ووٹ بینک رکھنے والے افراد کو مختلف سیاسی و غیر سیاسی عہدوں کی پیش کش ۔بیروزگار نوجوانوں کو سرکاری ملازمت دینے کے اسٹام پیپر کے اوپر وعدہ نامے شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ حلقہ ایک استور سے تعلق رکھنے والے وہ سرکاری ملازمین جو متوقع طور پر مسلم لیگ ن یا پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کے خوائش مند تھے اور جو استور میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے چن چن کر گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں کے اندر بھیجا گیا تاکہ وہ خوف اور مشکلات کی ڈر سے ان مذکورہ پارٹیز کو ووٹ نا دے سکیں ۔اس کے علاوہ کئی مزید پری پول ریگگینگ کے حربے استعمال کئے گئے وقت کی قلت کے باعث ان تمام کا ذکر ممکن نہیں ۔

دوسرےحربے دوران الیکشن کے ہیں جس میں اپنی مرضی کے الیکشن شیڈول دلانا ،جوڈیشری کے بجاے اپنی مرضی کے انتظامی آفیسرز کو ریٹرنگ افسر لگوانا ، پولنگ اسٹاف اپنی مرضی کا لگوانا وغیرہ وغیرہ۔ خالد خورشید کے بھائی حنیف اللہ جو کہ اس وقت اسپیشل برانچ جی۔بی کے ڈی۔ای۔جی تھے مقامی سطح پر جوڈ توڈ کے لیے اسپیشل برانچ کا بے دریغ استعمال شامل ہے ۔ مسلم لیگ کے کینڈیڈیٹ فرمان علی رانا کے اکثریتی ووٹ بینک والے علاقوں میں مختلف لالچ دے کر کینڈیڈیٹ کھڈا کرنا تاکہ مسلم لیگی کینڈیڈیٹ کا ووٹ کم کیا جاسکے ۔ اس کے علاوہ پولنگ سٹیشنز کے اندر اسپیشل برانچ جی۔بی اور وفاقی حکومت کی دخل اندازی اور مداخلت شامل ہے ۔ مسلم لیگ اور پی۔پی کے برتری والے پولنگ سٹیشنز سے فارم 45 کا اجرا نا کرنا اور تاخیری حربے استعمال کرنا شامل ہے ۔ حکومتی میشینری کی مدد سے پی۔ٹی ۔آئی کے ٹکٹ ہولڈر سابق نا اہل ممبر خالد خورشید کے لیے ہزاروں جعلی پوسٹل بیلٹ پیپرز حلقے میں بھیجنا ۔ جن میں سے کچھ بیلٹ پیپرز وقتی طور پر مسترد بھی کئے بھی گئے تھے ۔لیکن اکثر شامل کئے گئے تھے ۔ بیلٹ پیپرز کراچی ، لاہور سمیت ملک بھر میں پرائیویٹ فیکٹریوں میں کام کرنے والے مزدوروں اور ملازمین کی طرف سے بھیجے گئے ۔ جو کہ پوسٹل بیلٹ کے ذریع ووٹ دینے کے اہل نہیں تھے ۔

انہی اور کئی مزید وجوہات کی بنیاد پر مسلم لیگ( ن) سے تعلق رکھنے والے کینڈیڈیٹ و سابق منسٹر رانا فرمان علی نے الیکشن نتائج قبول نہیں کئے اور فوراً ریٹرننگ اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر استور کے پاس اپیل گزاری ،شنوائی نہ ہونے پر چیف الیکشن کمشنر جی۔بی کے ہاں اپیل گزاری ،نامعلوم وجوہات کہ بنیاد پر اپیل مسترد کی گئی ۔جس کی سی۔پی۔ایل۔اے سپریم اپیلٹ کورٹ میں پنڈینگ ہے۔
لہٰذا اوپر بیان کردہ ٹھوس شواہد اور حقائق کی بنیاد پر استور حلقہ 1 کی عوام اور بلخصوص مسلم لیگ کے ووٹر اور کارکن جناب چیف جسٹس سپریم اپیلٹ کورٹ اور چیف الیکشن کمشنر جی۔بی اور دیگر مقتدر حلقوں سے ایستعداءاور اپیل کرتے ہیں کہ عوامی مینڈیٹ کے مطابق استور حلقہ 1کی سیٹ کا حقدار رنراپ کینڈیڈیٹ رانا فرمان علی تھا ۔ جس کو سابق جعلی و نا اہل وزیر اعلی خالد خورشید نے ریاستی میشینری کے ذریعے ڈاکہ ڈال کر چھینا تھا ، واپس دلا کر انصاف کے تقاضے پورے کئے جائے ۔

منجانب : اہلییان حلقہ 1 استور و کارکنان پاکستان مسلم لیگ ن استور

12/07/2023

شمس لون نے سب کیساتھ قران پر حلف کراکے خود فاروڑ گروپ سے مل گیا منافق اور مکار شخص کا کیا حلف۔
ہم خیال گروپ کی پریس کانفرنس

12/07/2023

حاجی گلبر خان اج بلا مقابلہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہونگے ۔

11/07/2023

جمیل احمد بنام فتح اللہ خان کیس !! چیف کورٹ گلگت بلتستان کی سیکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری پولیس کی باری نفری تعینات ہوگی

10/07/2023

عدالت سے فیصلہ جمیل احمد کے حق میں انے کا امکان ۔

سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی نااہلی اور استور حلقہ 1 کی آمدہ سیاسی صورت حال ؀استور حلقہ 1 سے خالد خورشید اکتوبر 2020 م...
08/07/2023

سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی نااہلی اور استور حلقہ 1 کی آمدہ سیاسی صورت حال ؀

استور حلقہ 1 سے خالد خورشید اکتوبر 2020 میں بطور ممبر جی۔بی اسمبلی منتخب ہوے۔ اور حال ہی میں جعلی ڈگری رکھنے کے عوض میں عدالت سے نااہل قرار دیے گئے ۔
جس کے بعد حلقہ 1 استور میں حسب روایت سیاسی درجہ حرارت پھر بڑھنے لگا ہے یاد رکھا جائے یہ حلقہ گلگت بلتستان کے سب سے زیادہ سیاسی حل چل رکھنے والے حلقوں میں سے ایک ہے جہاں تقریباً ہر وقت سیاسی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں ۔ حال ہی میں خالد خورشید کی نا اہلی کے بعد دو ممکنات سامنے آے ہیں۔
اس حوالے سے مسلم لیگ ن استور کے صدر اور سابق وزیر بلدیات رانا فرمان علی کے حوالے سے ایک خبر سامنے آرہی ہے کی انھوں نے ۲۰۲۰ کے انتخابات میں خالد خورشید کی جیت کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے جو کہ اس وقت عدالت عظمیٰ گلگت بلتستان میں زیر سماعت ہے اب رانا فرمان علی اس کیس کو عوامی اہمیت کا حامل قرار دے کر عدالت سے استعدا کرنا چاہتے ہیں کہ جلد کیس کو نیمٹا کر اس کے ساتھ پی۔ٹی۔آئی دور میں ہونے والی زیادتی کا ازالہ کیا جائے اگر کسی وجہ سے استور حلقہ 1 ضمنی انتخابات کی طرف جاتا ہے تو اس صورت میں اب تک کے مکنہ امیدوار اور ان کا تقابلی جائزہ لیتے ہیں ۔

1۔ پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے بزرگ سیاستدان عبدا لحمید خان جن کا سیاست میں وسعی تجربہ ہے میدان میں ہیں ۔ مناسب ووٹ بینک موجود ہے ۔ سیاست میں عاجزی اور دھیمے لہجے کی وجہ سے اپنے سیاسی حریفوں پر سبقت رکھتے ہیں ۔ 3 دفع ممبر جی۔بی اسمبلی رہ چکے ہیں ۔ علاقے کے لیے کافی . خدمات ہیں ۔ لیکن بڑھتی عمر اور صحت کے معملات کی وجہ سے حلقے میں جوڈ توڈ اور وقت دینا چیلنج بنتا جارہا ہے ۔
مالی معملات بھی کچھ زیادہ بہتر نہیں ہیں چونکہ پاکستانی سیاست میں پیسوں کا بڑھا عمل دخل ہے ۔ بہرحال کچھ کمی بیشیوں کے باوجود حمید صاحب ایک مضبوط امیدوار ہیں ۔

2۔ فرمان علی رانا کا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہے ۔ ایک دفع ممبر جی۔بی اسمبلی اور وزیر بلدیات رہ چکے ہیں اور ایک دفع ممبر ڈسٹرکٹ کونسل رہ چکے ہیں ۔ اپنی خدمت اور خوشی غمی میں پہنچنے کی خوبیوں کی وجہ سے حلقے میں شہرت رکھتے ہیں ۔
ان کی جماعت کا وفاق کے اندر اقتدار میں ہونا بھی ان کے لیے ایک مسبت پہلو ہے مالی طور پر مستحکم ہیں ۔ فیملی میں اچھے کاروبار اور تجارت سے وابستہ لوگ ہیں اور دو بھائی ٹھیکدار ہیں جبکہ ان کے ایک بھائی جاپان میں اعلی سطح پر کاروبار کرتے ہیں دوسرے بھائی دبئی میں کاروبار کرتے ہیں ۔ ان کے علاوہ ان کے تین بھتیجے بھی جاپان میں کاروبار سے منسلک ہیں ۔زرائع کے مطابق مذکورہ سب حضرات مالی معملات میں رانا فرمان علی کے پشت پر کھڑے رہتے ہیں ان خوبیوں کے ساتھ فرمان علی رانا مظبوط ترین امیدوار بن کر سامنے آتے ہیں ۔

3۔ پی ۔ٹی ۔ای کی کیا حکمت عملی ہوگی یہ قبل از وقت ہوگا اگر ٹکٹ خورشید فیملی میں سے کسی کو اتارنے کا ہوتا ہے تو اس کے الگ مضمرات ہونگے رٹو گاوں کا ووٹ پھر سے پی۔ٹی۔ای کو پڑ سکتا ہے اور کچھ ووٹ ہمدردی کی بنیاد پر بھی مل سکتا ہے اس کے باوجود ایک نئے امیدوار کو میدان میں اتار کر کھیلنا آسان نہیں ہوگا ۔اگر ٹکٹ فیملی سے باہر جاتا ہے تو ممکنہ امیدوار سمیع لله ایڈوکیٹ ، سناءاللہ ایڈوکیٹ ، یا پھر ائی۔ایس۔ایف کے سابق صدر اویس محبوب کو مل سکتا ہے جس کے نتیجے میں نتائج مختلف ہو سکتے ہیں ملکی سطح پر جو برا وقت پی ٹی ای پر آیا ہوا ہے اس کا اثر بھی حلقے میں بھر پور پڑے گا ۔

4۔ گودئی اتحاد کے منتخب شدہ امیدوار ڈاکٹر عبّاس بھی اہمیت کے حامل امیدوار ہیں تاہم گودئی اتحاد کی طرح کچھ چھوٹے موٹے اتحاد بھی حلقے میں موجود ہیں جن کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔

08/07/2023

سابق وزیر بلدیات رانا فرمان علی کی طرف سے الیکشن کمیشن میں اہم درخواست جمع کرادی گئی۔
ذرائع

Address

Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gilgit TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share