SBC News Gilgit

SBC News Gilgit SBC is a local news network based in gilgit baltistan where we gives you every single bite of news
(3)

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَاینکرپرسن ارشدشریف کینیاکےشہرنیروبی میں گولی لگنےسےشہید، کینیاکی مقامی پولیس...
24/10/2022

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
اینکرپرسن ارشدشریف کینیاکےشہرنیروبی میں گولی لگنےسےشہید، کینیاکی مقامی پولیس کی جانب سےواقعےکی تحقیقات جاری

Piece of Heaven On the Planet Earth “NALTER VALLEY GILGIT”
17/10/2022

Piece of Heaven On the Planet Earth
“NALTER VALLEY GILGIT”

تحصیل آفس پھنڈر میں بھیڑ بکریوں کا راج، تحصیلدار سمیت تمام دفتری اراکین دفتر سے غائب ہیں دور دراز سے آئے ہوئے سائلین کو ...
06/10/2022

تحصیل آفس پھنڈر میں بھیڑ بکریوں کا راج، تحصیلدار سمیت تمام دفتری اراکین دفتر سے غائب ہیں

دور دراز سے آئے ہوئے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ایک دستخط کے لئے گوپس جانا مقدر ہے

نام نہاد تحصیل میں عملے کی تعیناتی تو ہوچکی مگر عوامی مسائل میں کمی نہ آسکی

یوں دفتر کو خالی پاکر مال مویشیوں کو سائلین پر ترس آیا اور کرسیاں سنبھالنے پہنچ گئیں

یاد رہے پھنڈر میں عوامی غفلت کی بھی انتہا ہوچکی ہے، تحصیلدار اور عملے کے مال بندی کے حکم پر لوگ ٹس سے مس نہیں رہے

آزاد گاو چراہی عروج پر ، جنگل تباہ و برباد ہوچکے ہیں ، پرانے سماجی خدمت گاروں نے جگہ لی ، نوجوان فٹ بال اور لڈو میں مصروف ہوئے، سماج تباہ

گلگت بلتستان:ابتدائی طور پر گلگت سٹی اور سکردو میں خواتین کے لئے مفت و محفوظ بس سروس کا آغاذ کردیا گیا۔ وزیراعلی گلگت بل...
04/10/2022

گلگت بلتستان:
ابتدائی طور پر گلگت سٹی اور سکردو میں خواتین کے لئے مفت و محفوظ بس سروس کا آغاذ کردیا گیا۔

وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے پنک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے شروع کیا گیا خواتین کے لیے مفت و محفوظ سفری سہولت کی فراہمی کا یہ منصوبہ پورے ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔

گلگت بلتستان، سرکاری سطح پر خواتین کو مفت و محفوظ سفری سہولت فراہم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔

اعلامیہسپورٹس گالہ کے خلاف تنظیم اہلسنت والجماعت کی طویل مشاورت کےبعد  امیر اہلسنت نے کل بروز منگل کے دن شٹر ڈاون  کی کا...
03/10/2022

اعلامیہ
سپورٹس گالہ کے خلاف تنظیم اہلسنت والجماعت کی طویل مشاورت کےبعد امیر اہلسنت نے کل بروز منگل کے دن شٹر ڈاون کی کال دےدی
آج مورخہ 3 اکتوبر بروز پیر مولانا قاضی نثار احمد کے زیر سرپرستی ایک اہم اجلاس ہوا ۔۔ اجلاس میں تمام دینی جماعتوں نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا قاضی نثار احمد نے کہا " کہ ایک عرصے سے تعلیمی سرگرمی کے نام پہ گلگت بلتستان میں مختلف مواقع پہ بے حیائی۔۔۔ فحاشی اور عریانی کو فروغ دیا جارہا ہے۔۔۔۔ ماضی میں ایسے پروگرامات کے انعقاد پہ صوبائی حکومت اور انتظامیہ کو بار بار متنبہ کرایا گیا۔۔۔ مگر انتظامیہ حسب معمول ٹال مٹول اور لیت و لعل سے کام لیتی رہی۔۔۔ اب نوبت بایں جارسید کہ " خواتین سپورٹس گالا فیسٹیول " کے نام پہ کھلم کھلا شریعت مطہرہ کے احکامات کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔۔۔ شعائر اسلام کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔۔۔
اس اجلاس میں مشترکہ طور پہ اعلامیہ جاری کیا گیا کہ ہماری یاد دہانی کو نظر انداز کرکے ہمیں کمزور سمجھا گیا۔۔۔ لہذا یہ اجلاس کل سے گلگت شہر میں ہڑتال کا اعلان کرتا ہے۔۔۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ اس برائی کو روکنے میں ہمارا دست و بازو بنیں۔۔۔ جرات و ہمت کا مظاہرہ کریں ۔

جاری کردہ :
جنرل سیکرٹری ۔ تنظیم اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان و کوہستان ۔

لندن: قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف صاحب سے سابق وزیر اعلیٰ و قائد مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حفیظ الرحمٰن کی...
23/09/2022

لندن: قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف صاحب سے سابق وزیر اعلیٰ و قائد مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حفیظ الرحمٰن کی ملاقات۔
ملکی و گلگت بلتستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بڑا انکشاف ۔۔۔۔۔۔عالمی منڈی میں پٹرول، ڈیزل سستا ہو گیا، تاہم پاکستان میں عوام فائدے سے محروم ہیں، پٹرول پر 63 روپے 17 پ...
20/09/2022

بڑا انکشاف ۔۔۔۔۔۔
عالمی منڈی میں پٹرول، ڈیزل سستا ہو گیا، تاہم پاکستان میں عوام فائدے سے محروم ہیں، پٹرول پر 63 روپے 17 پیسے جبکہ ڈیزل 21 روپے 6 پیسے فی لٹر اضافی وصولیوں سے خزانہ تو بھرنے لگا مگر عوام کی جیبیں خالی ہیں۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے عہدیداروں نے بتایا اس وقت پٹرول کی قیمت خرید 172 روپے 81 پیسے فی لٹر ہے جو عوام کو 235 روپے 98 پیسے میں مل رہا ہے، پٹرول پر37 روپے 50 پیسے لیوی، 4 روپے 76 پیسے فریٹ مارجن، 3 روپے 68 پیسے ڈسٹرکٹ مارجن اور 7 روپے فی لٹر ڈیلرز مارجن بھی عائد ہے۔

حکومت پٹرول پر یومیہ 1 ارب 89 کروڑ جبکہ ماہانہ 56 ارب 85 کروڑروپے کما رہی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت خرید 224 روپے 69 پیسے ہے جو عوام کو 245 روپے 75 پیسے میں مل رہا ہے، ڈیزل پر عوام سے یومیہ 63 کروڑ جبکہ ماہانہ 18 ارب95 کروڑ روپے سے زائد کما رہی ہے۔

سولہ ستمبر کو بھی پٹرول 10 روپے جبکہ ڈیزل 4 روپے فی لٹر سستا ہونا چاہیئے تھا مگر حکومت یہ ریلیف روک کر عوام سے یومیہ 42 کروڑ روپے اضافی وصول کر رہی ہے۔

یاسین کے علاقے مانچ میں آخروٹ گراتے وقت انسانی شکل والا یہ آخروٹ ملا ہے جو حیرت انگیز طور پر انسانی شکل کا حامل ہے۔۔۔۔تص...
18/09/2022

یاسین کے علاقے مانچ میں آخروٹ گراتے وقت انسانی شکل والا یہ آخروٹ ملا ہے جو حیرت انگیز طور پر انسانی شکل کا حامل ہے۔۔۔۔
تصویر تنویر ساون

گلگت؛ وزیرِاعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا  سول ہسپتال جگلوٹ کا دورہ! اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات، ترقی و منصوبہ بن...
09/09/2022

گلگت؛ وزیرِاعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا سول ہسپتال جگلوٹ کا دورہ!

اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات، ترقی و منصوبہ بندی فتح اللہ خان بھی وزیراعلی کے ہمراہ تھے۔

وزیر اعلی نے دورے کے موقع پر ہسپتال میں علاج معالجے کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلی گلگت بلتستان نے محکمہ صحت کو ہسپتال عملے کی دیگر جگہوں میں اٹیچمنٹ ختم کرنے اور ہسپتال میں علاج معالجے کی فراہمی کو مزید بہتر کرنے کے احکامات دئے۔

صوبائی حکومت کے وجود میں آنے سے لیکر آج تک گلگت بلتستان کی عوام کو چوکر کھلایا جا رہا ہے,سعدیہ دانشگلگت:پاکستان پیپلز پا...
09/09/2022

صوبائی حکومت کے وجود میں آنے سے لیکر آج تک گلگت بلتستان کی عوام کو چوکر کھلایا جا رہا ہے,سعدیہ دانش

گلگت:پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات اور ممبر اسمبلی سعدیہ دانش نے صوبائی حکومت کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی اور ان کی کابینہ شاید یہ بھول گئے ہیں کہ ان کی حکومت کو دو سال ہو رہے ہیں جب وفاق میں ان کی حکومت تھی گندم کا بحران اور ناقص آٹے کی فراہمی اسی وقت سے شروع ہوئی ہے جب سے انہوں نے اقتدار سنبھالا ہے۔

صوبائی حکومت کے وجود میں آنے سے لیکر آج تک گلگت بلتستان کی عوام کو چوکر کھلایا جا رہا ہے یہ کوئی وفاقی حکومت کے تبدیل ہونے کے بعد کا معاملہ نہیں ہے جب بھی صوبائی حکومت سے ان کی کارکردگی پر سوال کریں تو وہ جواب میں اپنی کارکردگی بتانے کی بجائے کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مصداق اپوزیشن پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہیں اسی طرح آج بھی اپنی نااہلی اور کرپشن چھپانے کے لیے وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان اور اپوزیشن کے خلاف پراپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ 10 ارب کی گندم سبسڈی لے جائیں اور پوری گندم کا کوٹہ پورا لے آئیں اگر اپوزیشن 10 ارب میں گندم کی سبسڈی ریگولیٹ کرتی ہے اس نظام کو ٹھیک کر سکتی ہے تو آپ کے پاس حکومت میں رہنے کا کیا جواز بنتا ہے؟

اگر اپوزیشن نے ہی معاملات چلانے ہیں تو حکومت استعفیٰ دیکر گھر چلی جائے جب حکومت کوئی بھی ذمے داری اٹھانے کے لئے تیار نہیں ان کے جو کام ہیں وہ بھی اپوزیشن نے ہی کرنے ہیں تو حکومت اپنی نااہلی قبول کرتے ہوے مستعفی ہو جائے۔ آج غیر سنجیدگی اور حکومتی نا اہلی کے باعث گلگت بلتستان کا ہر ادارہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے خوراک، تعلیم ، سیاحت اور خاص طور پر محکمہ صحت عجب کرپشن کی غضب کہانیاں سنا رہا ہے ہسپتالوں کی حالت روز بروز ابتر ہوتی جا رہی ہے صوبائی ہیڈ کوارٹر ہسپتال اصطبل سے بھی بدتر حالت میں ہیں۔

سعدیہ دانش نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عدالتوں میں ججوں کی تعیناتی کے حوالے سے وزیر اعلی نے اپوزیشن پر جو الزامات لگائے ہیں وہ پہلے خود یہ بتائیں کہ انہوں نے جو چھ سمریز بھیجی ہیں وہ کس ڈیل اور کس میرٹ کو بنیاد بنا کر بھیجی ہیں وزیر اعلی خود بیک ڈور ڈپلومیسی کے ذریعے ججوں کی تعیناتی کے لئے اقدامات اٹھائیں تو صحیح اگر اپوزیشن اس پر بات بھی کرے تو غلط سیاست میں یہ دہرا معیار کسی بھی طرح قبول نہیں کریں گے۔ یہ ہر سیاسی جماعت اور ہر سیاسی قیادت کا حق ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے ہر شعبے سے مطعلق اپنی رائے کا اظہار کرے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے اور ان کے وقار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

یہ تحریک انصاف کی قیادت ہے جس نے ملکی سلامتی کے اداروں سمیت اعلی عدلیہ کو بھی حدف تنقید بنایا اور اداروں کو متنازعہ بنانے کی پوری مہم چلا رہے ہیں وہ اپنے آپ کو آئین اور قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں جب کہ ہماری قیادت نے سر کٹا کر بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا ہے اس سے بڑی حب الوطنی کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ غداری کا چورن بیچنے والے یاد رکھیں کہ ان کے لیڈر عمران نیازی خود آئے روز غداری اور توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں پہلے ان کی خیر منائیں۔

گلگت بلتستان میں آٹے کا تھیلا 50 ہزار کا بھی ہوجائے لیکن کائرہ کے پاس نہیں جاونگا، شمس لونگلگت: مشیر خوراک گلگت بلتستان ...
07/09/2022

گلگت بلتستان میں آٹے کا تھیلا 50 ہزار کا بھی ہوجائے لیکن کائرہ کے پاس نہیں جاونگا، شمس لون

گلگت: مشیر خوراک گلگت بلتستان شمس لون کی ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امجد ایڈوکیٹ نے وکالت میں جتنے کیس نہیں لیئے میرے والد نے اس سے کئی گنا زیادہ ٹینڈر کے زریعے کام کرکے پیسے کماۓ میں کروڈ پتی گھرانےمیں پیدا ہوا ہوں الزامات لگانا بہت اسان ہے الزمات لگانے والوں کو اسلام آباد کی عدالتوں میں گھسیٹوں گا حفیظ اور امجد نے سہولت کاری کی الزام لگانے والوں کو اسلام آباد کی عدالتوں میں گھسیٹوں گا 1962میں میرے باپ کے پاس گاڑی تھی میرے والد جی بی کے سب سے بڑے ٹھیکیدار تھے چاھے آٹے کا تھیلا 50 ھزار کا ھو جائے لیکن کائرہ کے پاس نہیں جاؤں گا وفاق نے صوبائی حکومت کے خلاف سازشیں شروع کر دی ہیں اگر ایسا کیا گیا تو اپوزیشن کے 2 مذید اراکین کو حکومت میں شامل کر کے امجد ایڈووکیٹ اور دیگر کو تنہا کر دیں گے۔ گندم سبسڈی کا معاملہ وفاقی حکومت کی وجہ سے پیدا ہوا ہے عوام دوست حکومت ہوتی تو گلگت بلتستان کے لئے 30 ہزار بوری گندم کم نہیں کرتی۔

آئی جی جیل خانہ جات گلگت بلتستان ضمیر عباس کا سنٹرل جیل مناور کا دورہگلگت جیل انتظامیہ کا اگلے ہفتے سے قیدیوں کے ازدواجی...
07/09/2022

آئی جی جیل خانہ جات گلگت بلتستان ضمیر عباس کا سنٹرل جیل مناور کا دورہ

گلگت جیل انتظامیہ کا اگلے ہفتے سے قیدیوں کے ازدواجی حقوق کےلئے کمرے مختص کرنے کا فیصلہ

گلگت (پ ر) سنٹرل جیل مناور کے حوالے سے سوشل میڈیا یر چلنے والی بےبنیاد خبر پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات گلگت بلتستان ضمیر عباس کا سنٹرل جیل مناور کا دورہ ،سپرٹینڈنٹ جیل محمد عقیل اور ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جیل عمران کو ہدایت جاری کر تے ہوئے کہا محکمہ جیل خانہ جات ایک حساس ادارہ ہے جس کی وجہ سے ڈیوٹی بھی حساس نوعیت کی ہے ہمیں اپنی ڈیوٹی مکمل زمہ داری اور ضابطے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے خوش اسلوبی سے انجام دینے کی ضرورت ہےجیل اندرونی انتظامی پر امور پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا سنٹرل جیل میں قیدیوں پر کسی قسم کی زور زبردستی نہیں کی جا رہی بلکہ جیل کا نظام حسب ضابطہ پاکستان پریزن رول 1978 کے مطابق چلایا جارہا ہے سنٹرل جیل میں قید دیامر، سکردو ،استوار ،غذر اضلاع کے قیدیوں نے پاکستان پریزن رول کے مطابق درخواست گزاری آن کو اپنے آبائی اضلاع کے جیلوں میں ہالیہ ہفتے شفٹ کیاگیا ہے وہ تمام قیدی جو دیگر اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں ان کا قانونی حق یے،کہ جیل قونین کے مطابق درخواست دیں ۔۔ان کو متعلقہ اضلاع کے جیل میں شفٹ کیا جائے گا۔ بے بنیاد پروپیگنڈہ اوع مسلکی اور علاقائی ر نگ دے کر انتظامیہ کو بلیک میل کرنے کی ناکام کوشش سے اجتناب کریں،
جیل انتظامیہ کی ذمہ داری ہے قیدیوں کو بلا تفریق مذہب، علاقہ، ذات و نسل کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کریں اسی سلسلے میں اگلے ہفتے سے ازدواجی حقوق کےلئے رومز فراہم کئے جائنگے۔

*حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا* وزارت خزانہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیاپیٹرول کی قیمت میں 2 ...
01/09/2022

*حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا*

وزارت خزانہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی لیٹر،نوٹیفکیشن

پیٹرول کی نئی قیمت 235 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر،نوٹیفکیشن

ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 9 پیسے ،نوٹیفکیشن

ڈیزل کی نئی قیمت 247 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر،نوٹیفکیشن

مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 92 پیسے ،نوٹیفکیشن

مٹی کے تیل کی نئی قیمت 210 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر،نوٹیفکیشن

لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 79پیسے ،نوٹیفکیشن

لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 201 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر،نوٹیفکیشن

گلگت۔ ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر)اُسامہ مجید چیمہ کی۔ہدایات پر ٹیم گلگت کی کاروائی ۔میونسپل مجسٹریٹس نے فو...
31/08/2022

گلگت۔ ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر)اُسامہ مجید چیمہ کی۔ہدایات پر ٹیم گلگت کی کاروائی ۔
میونسپل مجسٹریٹس نے فوڈ انسپکٹر اور میٹ انسپکٹر کے ہمراہ گلگت شہر میں دکانوں کی چیکنگ کی۔ زائد قیمتوں، اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزی کو چیک کیا گیا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ کیا گیا۔
Deputy Commissioner, Gilgit

محکمہ تعمیرات غذر نے چٹورکھنڈ نالے میں پل کو محفوظ بنانے کے لیے کام شروع کر دیا جبکہ دوسری طرف دائن پل کے پاس روڈ پر کام...
30/08/2022

محکمہ تعمیرات غذر نے چٹورکھنڈ نالے میں پل کو محفوظ بنانے کے لیے کام شروع کر دیا جبکہ دوسری طرف دائن پل کے پاس روڈ پر کام جاری ہے۔ بہت جلد روڈ کو کلئیر کر دیا جائیگا کل رات چٹورکھنڈ نالے میں پانی کا بہاؤ زیادہ ہو نےسے دائن پل کو لنک کرنے والی سٹرک بلاک ہوگئی تھی

26/08/2022

سکار کوئی کھاری کے علاقے میں دریائی پانی گھروں میں داخل ہوگیا

گلگت۔رکن اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری برائے تعلیم ثریا زمان پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کے مرکزی نائب صدر مقرر۔۔
25/08/2022

گلگت۔رکن اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری برائے تعلیم ثریا زمان پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کے مرکزی نائب صدر مقرر۔۔

اسلام آباد- فیڈرل بورڈ کے  میٹرک کے امتحانات میں ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنے والے  گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات کی وزیر اعلی...
24/08/2022

اسلام آباد- فیڈرل بورڈ کے میٹرک کے امتحانات میں ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنے والے گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات کی وزیر اعلی خالد خورشید سے ملاقات!

اس موقع پر ڈپٹی سپیکر نزیر احمد ایڈوکیٹ اور دیگر صوبائی وزراء بھی موجود

وزیراعلی نے طلباء و طالبات کو بہترین تعلیمی کارکردگی دیکھانے پر مبارک باد دی اور ان کی بھرپور حوصلہ آفزائی کی۔

وزیر اعلی نے مستحق ٹاپرز کو سکالر شپ پر انکی مرضی کے کالجز میں داخلہ دلوانے کا اعلان کیا۔ وزیراعلی نے کہا کہ ان ہونہار طلباء و طالبات کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کیا جائے گا۔

06/08/2022

پہاڑ سے پتھر جم کر برسے۔ایک پُل بھی دریا برد دیکھیے اس ویڈیو میں ۔۔

گلگت: کھنبری دیامر میں بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیلابی پانی سے  دو بچیوں کی جان بچانے والے محمد جواز اور  محمد عاصم کی...
29/07/2022

گلگت: کھنبری دیامر میں بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیلابی پانی سے دو بچیوں کی جان بچانے والے محمد جواز اور محمد عاصم کی وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید سے ملاقات

ملاقات میں وزیراعلی خالد خورشید نے دونوں نوجوانوں کے انسان دوستی کے عظیم جذبے اور ہمت و حوصلے کو خصوصی داد دی۔ وزیراعلی نے کہا کہ دونوں نوجوانوں کی حکومت ہر ممکن حوصلہ افزائی کریگی۔

اس موقع پر وزیراعلی نے دونوں نوجوانوں کو خصوصی تعریفی شیلڈ بھی دئے۔ وزیراعلی نے دونوں نوجوانوں کے لئے دو دو لاکھ روپے نقد رقم انعام کا بھی اعلان کیا ہوا ہے۔

سکردو: بلتستان کے بالائی علاقے کھرمنگ میں کار دریائے سندھ میں گرنے سے آرمی آفیسر اور اہلیہ سمیت سات افراد زندگی کی باز...
27/07/2022

سکردو: بلتستان کے بالائی علاقے کھرمنگ میں کار دریائے سندھ میں گرنے سے آرمی آفیسر اور اہلیہ سمیت سات افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

دریا میں گاڑی گرنے کا افسوس ناک واقعہ گلگت بلتستان کے سب سے بڑے شہر اسکردو کے علاقے کھرمنگ میں کارگل روڈ پر حادثہ بونگ پڑی کے مقام پر پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد دریا میں ڈوب گئے۔

گلگت۔سیلابی ریلے نے نلتر 18 میگاواٹ کی مین ٹرانسمیشن لائن کے ٹاور کو نقصان پہنچایا چس کی وجہ سے گلگت شہر کے لئے بجلی معط...
24/07/2022

گلگت۔سیلابی ریلے نے نلتر 18 میگاواٹ کی مین ٹرانسمیشن لائن کے ٹاور کو نقصان پہنچایا چس کی وجہ سے گلگت شہر کے لئے بجلی معطل

جوتل:  سیلاب نے تباہی مچادی، دیکھتے ہی دیکھتے مکانات، واٹر چینلز اور کھڑی فصلیں تباہ۔لوگ بے سروسامانی کے عالم میں کھلے آ...
24/07/2022

جوتل: سیلاب نے تباہی مچادی، دیکھتے ہی دیکھتے مکانات، واٹر چینلز اور کھڑی فصلیں تباہ۔لوگ بے سروسامانی کے عالم میں کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور۔ امید ہے انتظامیہ اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے قائم کردہ ادارے بالخصوص جی بی ڈی ایم اے کے ذمہ داران متاثرین کی داد رسی کے لیے جلد اپنے دورے کو یقینی بنائینگے۔

24/07/2022

The water of gilgit's river is uplifting due to recent floodings in side areas




video location:Sakar koi near konodass city gilgit

گلگت اور مضافاتی علاقوں میں شدید بارشیوں سے مختلف مقامات پر سیلابی صورتحال ۔سکارکوئی میں سیلابی پانی لوگوں کے گھروں میں ...
24/07/2022

گلگت اور مضافاتی علاقوں میں شدید بارشیوں سے مختلف مقامات پر سیلابی صورتحال ۔سکارکوئی میں سیلابی پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا ،مکامی لوگ انتائی خلوص سے متاثرین کی مدد کررہے ہیں ۔

Address

Gilgit

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SBC News Gilgit posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to SBC News Gilgit:

Videos

Share