Deosai Today

Deosai Today To public true news & analyses about Gilgit Baltistan,
Pakistan & other countries of world.
(4)

(زلزلے تھمتے نہیں)                    مخلوقِ خدا خطرے کی زد میں                            (ڈاکٹر ریاض رضیؔ)روندو کے بعض...
14/01/2022

(زلزلے تھمتے نہیں)
مخلوقِ خدا خطرے کی زد میں
(ڈاکٹر ریاض رضیؔ)

روندو کے بعض علاقے گنجی، یلبو، سبسر، گونڈ، سِلبو، یوچی، چھماچھو، تلو، تلو بروق، کھٹومچ اور ارد گرد کے موضعات اب بھی زلزلوں کی زد میں ہیں۔ آج آدھی رات کو پھر دو زلزلے محسوس کئے گئے اور جن کی شدت 4 اعشاریہ سے زائد بتائی جارہی ہے۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو مبادا کسی بڑے نقصان کا خدشہ ہے۔ قبل اس کے کہ وہ خطرہ نمودار ہو، تدراک کےلئے اقدامات ضروری ہیں۔ خیموں (ٹینٹ) کی تقسیم، مقدور بھر راشن کی ترسیل اور ہمدردی کے دو بول اپنی جگہ صحیح، لیکن اِن اُمور سے خدانخواستہ کسی بڑے خطرے کے رونما ہونے سے روکا جاسکتا ہے؟ یہ سوال تمام تر قیل و قال اور اعتراضات سے ہٹ کر سنجیدہ قسم کے اَمر کی طرف اشارہ ہے۔ جیسا کہ ہماری سوسائٹی کا دستور ہے کہ یہاں سوالات و اشکالات اور تنقیدی نگاہ بہت وسیع ہے۔ ہم میں سے ہر شخص معترض تو ضرور ہے لیکن "حل" کی طرف رہنمائی شاید ہم نہیں کرتے۔ زلزلوں کے جھٹکے آرہے ہیں اور مخلوقِ خدا خطرے میں ہے۔ ہم سب کی شعوری نگاہ دیکھ رہی ہے کہ ان زلزلوں کی وجہ سے نقصان ہوسکتا ہے لیکن "حل" کیا ہے اُس جانب ہم متوجہ نہیں ہوتے۔ فی الفور جن چیزوں کی ضرورت تھی، وہ حتی المقدور فراہم کی گئی ہے۔ لیکن سب سے بڑا سوال یہی ہے کہ آگے کا لائحہ عمل کیا ہوگا؟ ہماری نگاہ میں دو اہم اُمور ہیں کہ جن پر عمل کرنا کسی حد تک تدراک ہوسکتا ہے۔

اوّل: متعلقہ مقام (جو زلزلہ کی بنیاد بنا) کا جامع سروے کہ آئندہ زلزلوں کی نوعیت شدید ہوسکتی ہے یا اسی طرح ہلکے پُھلکے جھٹکے آتے رہیں گے۔ یہ عمل مقامی لوگوں کی خود اعتمادی میں اضافہ کا باعث بنے گا۔ کم سے کم لوگوں کو حفظ ما تقدم کے طور پر محفوظ راہ تلاش کرنے کا موقع تو ملے گا۔ روز روز کے ہلتے جُلتے انسانی ابدان اس بات کو قبول تو کرلیں گے کہ:
" آنے دو ان زلزلوں کو، یہ تو روز کا معمول ہے۔ ایک اور جھٹکا سہی، بعض "دلیر" قسم کے لوگ تو جملہ بھی پھینکیں گے کہ کچھ نہیں ہوتا۔ ان جھٹکوں سے ڈرنا کیا، یہ صرف زمین کو ہلاتے رہیں گے بس! "

کسی بڑے انسانی المیہ کا جنم لینے سے تو یہ خود اعتمادی بدرجہا بہتر ہے۔ اتنے سارے لوگ اور خواتین و بچوں کی بڑی تعداد کی موجودگی میں،ان سب کو کہاں ایڈجسٹ کیا جائے؟ اور نہ ہی خیمہ بستی زیادہ دیر تک آباد رکھی جاسکتی ہے۔ ایک تو شدید سردی اور اوپر سے 17 جنوری سے بارشوں اور برف باری کی پیشنگوئی بھی ہے۔ ایسی صورت حال میں متعلقہ مقام کا جامع سروے ضروری ہے تاکہ لوگوں کو معلوم ہوجائے کہ زلزلوں کا سلسلہ جاری بھی رہے تو کسی بڑے نقصان کا خدشہ نہیں۔ یا اگر خدشہ ہے تو محفوظ مقامات کی طرف ہجرت کی جاسکے، بھلے ہی انسانی المیہ جنم لے اور مسائل و مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔

دوم: اجتماعی طور پر خود احتسابی کا عمل کہ ہم میں سے ہر شخص کس قدر پانی میں ہے اور کس قدر خُشکی میں۔ نصیحتیں، اخلاقی باتیں اور اچھائی کی طرف میلان بہت ہوچکا، محراب و منبر اور دینی تعلیمات کا حوالہ بھی ہر منٹ اور ہر لمحہ بہت دیا گیا۔ لیکن! تصویر بھی جوں کی توں ہے، سماج کا اجتماعی چہرہ بھی ویسے کے ویسے ہے اور ہمارا کردار بھی ٹیڑھا کا ٹیڑھا ہے۔ ہم میں اگر ہمت ہے تو اپنی چوبیس گھنٹے کی زندگی کا حساب نامہ تیار کریں اور سوال و جواب کے دو خانے ترتیب دینے کے بعد نتیجہ نکالیں تو شاید کہ کوئی مثبت اشارہ مل سکے۔(▪)
(▪) میں نے اپنی دوسری کتاب: "نظمِ اجتماع کا سماجی و تہذیبی معیار" میں انسان کی چوبیس گھنٹے کی زندگی پر تفصیلی بحث کی ہے اور اُن اخلاقیات کو نمایاں کیا ہے جو ہماری ہر سکینڈ کی زندگی کے ساتھ نتھی ہیں۔ نیز اُن بد اعمالیوں کی ایک فہرست بھی مرتب کی ہے جو ہماری تنہائی اور اجتماعی زندگی کو بہت زیادہ متاثر کرتی ہیں۔

ہم نے سماج کو ہر بُرائی کے نزدیک لاکر، باہمی معاملات اور لین دین میں خُرد بُرد کرکے قرار دیا ہے کہ ہم مذہب کے سب سے بڑے شیدائی ہیں۔ پل بھر میں ہم "اچھا" بننے کی پریکٹس کرتے ہیں اور پل بھر میں (بلکہ تنہائی اور موقع ملتے ہی) ہم شیطانی روپ دھارتے ہیں۔ کیا یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ احساس پروگرام کے مستحق نہ ہونے کے باوجود ہم میں سے اکثر اس لئے مستحق ہوئے کہ ہم نے غلط بیانی سے کام لیا۔ خود کو لاچار، مجبور اور کسمپُرسی کے گروہ میں شامل کرکے "لینے" والے بن گئے۔ اب اللہ نے ان زلزلوں کے ذریعے واقعی "لینے" والے بنادیا۔

آفات و بلیات کا انسانی اعمال سے براہ راست تعلق نہیں ہے۔ یہ زمینی تغیر و تبدل سے رونما ہوتے ہیں یا آسمانی گھن گرج کی وجہ سے طوفان آتے ہیں۔ لیکن تاریخی واقعات شاہد ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے لوگوں کی بداعمالیوں کی سزاء ان آفات و بلیات کے ذریعے دی ہے۔ قوم نوح کو سمندری طوفان کا سامنا کرنا پڑا، وجہ نافرمانی تھی۔ قوم طوط کو زمین کی اُلٹ پلٹ کی سزاء دی گئی، گویا زلزلوں نے زمین کی بنیادیں ہلادیں۔ وجہ بدکاری تھی۔ قومِ عاد و ثمود کو ناپ تول میں کمی کی سزاء دی گئی اور ہمارے پیارے نبی حضرت محمدﷺ کے دور میں حارث بن نعمان فُہری نامی شخص کو نافرمانی کی وجہ سے آسمان سے پتھر نازل کرکے سزا دی گئی۔ غرض یہ کہ انسانی بداعمالیاں بعض اوقات زمینی اور آسمانی جاہ و حشم میں تغیر و تبدل کا باعث بنتی ہیں۔ لہٰذا اس پہلو سے بھی سوچنے کی ضرورت ہے کہ بطور سماجی رکن ہمارا اخلاق و آداب کہیں حدوداللہ سے باہر تو نہیں ہوئے۔
(غور و فکر کرنے میں کوئی حرج نہیں۔۔نیز خود احتسابی بھی ضروری ہے۔)

جگلوٹ سکردو روڈ ملوپہ کے مقام پر لینڈ سلاینڈنگ سے بلاک ہر طرح کی ٹریفک معطل.
11/01/2022

جگلوٹ سکردو روڈ ملوپہ کے مقام پر لینڈ سلاینڈنگ سے بلاک ہر طرح کی ٹریفک معطل.

 #غذرکورونا ویکسنیشن بہترین کارکردگی دیکھانے پر ڈی ایچ او غذر ڈاکٹر ہدایت علی اور ان کی ٹیم کو این سی او سی کے جانب سے ت...
10/01/2022

#غذر
کورونا ویکسنیشن بہترین کارکردگی دیکھانے پر ڈی ایچ او غذر ڈاکٹر ہدایت علی اور ان کی ٹیم کو این سی او سی کے جانب سے تعریفی اسناد سے نوازا گیا.

 #روندو سکردو جگلوٹ روڈ پہاڑی تودا گرنے سے تنگس کے مقام پر بند کوسٹر کو حادثہ چند مسافروں کی زخمی ہونے کے بھی اطلاعات ہی...
08/01/2022

#روندو سکردو جگلوٹ روڈ پہاڑی تودا گرنے سے تنگس کے مقام پر بند کوسٹر کو حادثہ چند مسافروں کی زخمی ہونے کے بھی اطلاعات ہیں.

گلگت شہر اور مضافات میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے برف باری جاری
02/01/2022

گلگت شہر اور مضافات میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے برف باری جاری

01/01/2022

روندو برفانی چیتے نے اچانک گلگت سکردو روڈ کے قریب نمودار ہوکے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا

 #یلبو روندو یونین گنجی کے ملحقہ ویلیجز میں پاک آرمی کی ریسکیو آپریشن شروع مختلف علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتق...
01/01/2022

#یلبو
روندو یونین گنجی کے ملحقہ ویلیجز میں پاک آرمی کی ریسکیو آپریشن شروع مختلف علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ساتھ میڈیکل سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں

 #سکردو وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال سکردو پہنچ گئے انہوں نے ہسپتال کی ابتر صورتحال پر محکم...
29/12/2021

#سکردو
وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال سکردو پہنچ گئے انہوں نے ہسپتال کی ابتر صورتحال پر محکمہ صحت کے اعلی افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں لوگوں کو علاج علاج و معالجہ کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اس حوالے سے کوئی کسی طرح کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

 #روندو بلتستان زلزلے کے شدید لپیٹ میں,مال مویشی درختوں سمیت لوگوں کی قابل کاشت زمینوں کو شدید نقصان رابطہ سڑکیں بند بجل...
28/12/2021

#روندو بلتستان زلزلے کے شدید لپیٹ میں,مال مویشی درختوں سمیت لوگوں کی قابل کاشت زمینوں کو شدید نقصان رابطہ سڑکیں بند بجلی,پانی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہو کررہ گیا لوگ کھلے آسمان تلے شدید سردی میں رات گزارنے پر مجبور اب تک کی اطلاعات کے مطابق گنجی ویلی سب سے زیادہ متاثر,چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود جھٹکے اب بھی تھم نہ سکے,لوگ اب بھی گھروں سے باہر رات گزارنے پر مجبور,گنجی پاور ہاوس کو شدید نقصانات کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں.

 #گلگت پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی جانب سے ملک بھر کی طرح چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی حکم پر مہنگائی کے خلاف احتجاج کا ا...
17/12/2021

#گلگت پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی جانب سے ملک بھر کی طرح چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی حکم پر مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اہتمام کیا گیا جس سے صوبائی صدر و اپوزیشن لیڈر امجد ایڈووکیٹ سنیئر نائب صدر جمیل احمد اور رہنما پیپلزپارٹی کیپٹن ریٹائرڈ سکندر علی نے خطاب کیا.

عثمان وزیر نے ایک مرتبہ پھر سبزہلالی پرچم کو بلند کردیا
16/12/2021

عثمان وزیر نے ایک مرتبہ پھر سبزہلالی پرچم کو بلند کردیا

 #ہنزہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید میجر عرفان برچہ کی تدفین پورے سرکاری اعزاز کے سے آبائی علاقے گنش ہنزا میں کردی گئی,شہید...
07/12/2021

#ہنزہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید میجر عرفان برچہ کی تدفین پورے سرکاری اعزاز کے سے آبائی علاقے گنش ہنزا میں کردی گئی,شہید کی قبر پر شہید کے والد، شہید کی اہلیہ,ڈیپٹی کمشنر ہنزہ اسسٹنٹ کمشنر علی آباد ہنزہ ایس ایس پی ہنزہ کے علاوہ سیاسی اور مذہبی اداروں کے سربراہان نے پھولوں کی چادر چڑھائی.

26/11/2021
23/11/2021

#گلگت قائد حزب اختلاف امجد حسین ایڈووکیٹ گلگت بلتستان اسمبلی میں آج پیش کئے جانے والے خالصہ سرکار بل کے حوالے سے میڈیا سے بات کررہے ہیں

موسم خزاں کا دلفریب نظارہ  #سکردو بلتستان نومبر 2021
06/11/2021

موسم خزاں کا دلفریب نظارہ #سکردو بلتستان نومبر 2021

 #سکردو زرائع کے مطابق سابق رکن اسمبلی اور چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی رہنما اسلامی تحریک کیپٹن ریٹائرڈ سکندر علی عنقریب ...
14/10/2021

#سکردو
زرائع کے مطابق سابق رکن اسمبلی اور چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی رہنما اسلامی تحریک کیپٹن ریٹائرڈ سکندر علی عنقریب پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے سینئر قیادت سے معاملات فائنل ایک ہفتے کے اندر پریس کانفرنس کے ذریعے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ اور سابق وزیر اعلی سید مہدی شاہ کی موجودگی میں اعلان کریں گے

 #گلگت مین بازار دکانداروں کا سڑک کی خدائی اور کام مکمل نہ کرنے پر احتجاج اور روڈ بلاک
07/09/2021

#گلگت مین بازار دکانداروں کا سڑک کی خدائی اور کام مکمل نہ کرنے پر احتجاج اور روڈ بلاک

 #کشمیر معروف حریت رہنما سید علی گیلانی انتقال کرگئے.
01/09/2021

#کشمیر معروف حریت رہنما سید علی گیلانی انتقال کرگئے.

 #سکردو سوشل میڈیا کا غلط استعمال نہیں کرینگے بلتستان ڈویژن کے پولیس اہلکاروں کو محکمے کی جانب سے 2 دن میں بیان حلفی جمع...
01/09/2021

#سکردو سوشل میڈیا کا غلط استعمال نہیں کرینگے بلتستان ڈویژن کے پولیس اہلکاروں کو محکمے کی جانب سے 2 دن میں بیان حلفی جمع کرانے کا حکم

 #داسو شاہراے قراقرم لینڈ سلائڈینگ کے باعث کوسٹر ملبے تلے دب گئی تاہم تمام مسافر محفوظ
01/09/2021

#داسو شاہراے قراقرم لینڈ سلائڈینگ کے باعث کوسٹر ملبے تلے دب گئی تاہم تمام مسافر محفوظ

 #گلگت کرونا کے سخت حالات میں اپنی خدمات سرانجام دینے والے اکثر کنٹریکٹ ڈاکٹرز ایک سال سے تنخواہوں سے محروم محکمہ صحت او...
29/08/2021

#گلگت کرونا کے سخت حالات میں اپنی خدمات سرانجام دینے والے اکثر کنٹریکٹ ڈاکٹرز ایک سال سے تنخواہوں سے محروم محکمہ صحت اور حکمرانوں کو جگانے کے لئے یہ نوٹس کافی ہوگی کیا?

  حسین نظاروں کا امتزاج جنگل,پہاڑ,دریا ہائکینگ اور ٹریکینگ کے لئے بہترین جگہ
29/08/2021

حسین نظاروں کا امتزاج جنگل,پہاڑ,دریا ہائکینگ اور ٹریکینگ کے لئے بہترین جگہ

 #سکردو عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کی اہم بیٹھک درپیش مسائل زیر بحث.
29/08/2021

#سکردو عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کی اہم بیٹھک درپیش مسائل زیر بحث.

 #گلگت کیا اس طرح کی نوازشات جائز ہیں
29/08/2021

#گلگت کیا اس طرح کی نوازشات جائز ہیں

 #اسکردو غواڑی معاملات کو حل کرنے کے لئے سینئر وزیر راجہ زکریا خان مقپون کی قیادت میں تمام مسالک کے سرکردوں امن کمیٹی او...
21/08/2021

#اسکردو غواڑی معاملات کو حل کرنے کے لئے سینئر وزیر راجہ زکریا خان مقپون کی قیادت میں تمام مسالک کے سرکردوں امن کمیٹی اور صوبائی وزراء کی اہم بیٹھک خپلو ریسٹ ہاوس میں جاری۔

 #سکردو ثمر خان معروف سائکلیسٹ کے خلاف سکردو سٹی تھانے میں درخواست جمع کرادی گئی.
21/08/2021

#سکردو ثمر خان معروف سائکلیسٹ کے خلاف سکردو سٹی تھانے میں درخواست جمع کرادی گئی.

21/08/2021

#گلگت ٹو بیس کیمپ سائیکل پے جانے والی پہلی خاتون سائکلیسٹ ثمر خان کی اور آڈیو وائرل آڈیو میں ثمر خان گلگت بلتستان کے کسی صحافی پر ناراضگی کا اظہار کررہی ہے.

 #اسکردو ڈاکٹر محمد علی جوہر اور مفتی ابراہیم خلیل کی علامہ شیخ حسن جعفری سے ملاقات,تینوں مکاتب فکر کے علماء کا غواڈی وا...
20/08/2021

#اسکردو ڈاکٹر محمد علی جوہر اور مفتی ابراہیم خلیل کی علامہ شیخ حسن جعفری سے ملاقات,تینوں مکاتب فکر کے علماء کا غواڈی واقعے پر افسوس ملوث افراد کو سخت سزا دلوانے پر اتفاق

 #گلگت ایم ایس پروینشل ہیڈکوارٹر ہسپتال گلگت ڈاکٹر فرمان اللہ جلوس عاشورہ کے موقعے پر عزاداروں کو پانی پلارہے ہیں
20/08/2021

#گلگت ایم ایس پروینشل ہیڈکوارٹر ہسپتال گلگت ڈاکٹر فرمان اللہ جلوس عاشورہ کے موقعے پر عزاداروں کو پانی پلارہے ہیں

چیئرمینپیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا یومِ عاشور پر پیغامواقعہ کربلا حق و باطل کا ایک ایسا معرکہ ہے جو ہر دور میں جاری ...
20/08/2021

چیئرمینپیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا یومِ عاشور پر پیغام
واقعہ کربلا حق و باطل کا ایک ایسا معرکہ ہے جو ہر دور میں جاری رہا اور جاری رہے گا,حسینیت یہی ہے کہ ہر دور کے یزید کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے,امام حسین علیہ السلام دنیا بھر کے انسانوں کے لئے شجاعت کا ایک درس ہیں,
حسینیت دراصل ایک عظیم مقصد کی خاطر مزاحمت کا دوسرا نام ہے,یوم عاشور کا سبق یہی ہے کہ ہم نے اپنے کردار میں حسینی بن کر وقت کے یزیدوں کو للکارنا ہے,
خاندانِ اہلبیت نے سرزمین کربلا پر ایسی قربانی دی کہ رہتی دنیا تک انسانیت اس واقعے کو فراموش نہیں کرسکتی,صدیاں بیت گئیں مگر حضرت محمد صلی اللہ وعلیہ وسلم کے خانوادے کے مصائب کا دکھ آج بھی تروتازہ ہے,کربلا کا غم امام حسین علیہ السلام کے پیروکاروں کو کمزور نہیں کرتا بلکہ اس کی خوبی یہ ہے کہ یہ شجاعت پیدا کرتا ہے: بلاول بھٹو زرداری
امام حسین علیہ السلام نے ہمیں اپنے کردار سے سکھایا ہے کہ ظالم کے خلاف مزاحمت میں خواہ کتنی بڑی قربانی دینا پڑے، ہمیں اس سے دریغ نہیں کرنا چاہئیے,
کربلا میں شیر خوار بچوں سے کڑیل جوانوں تک دنیا کے بہترین انسانوں نے شہادت کا جام پی کر انسانیت کو سرخرو کردیا,پاکستان پیپلز پارٹی فلسفہ حسینیت پر عمل کرتے ہوئے ہمیشہ وقت کے ظالموں سے ٹکرائی ہے,
کردارِ حسین علیہ السلام کی تقلید میں پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے اپنی جانوں کے نذرانے بھی پیش کئے ہیں,
فلسفہ حسینیت ہی دراصل ہمارا منشور ہے اور مزاحمت کا عَلم تھام کر ہم اہلیان کربلا کی پیروی کرتے رہیں گے

 #گلگت گلگت اور بلتستان ڈویژن کے تمام  تعلیمی ادارے 20 اگست تک بند رہینگے محکمہ تعلیم گلگت بلتستان نے نوٹیفکیشن جاری کرد...
10/08/2021

#گلگت گلگت اور بلتستان ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 20 اگست تک بند رہینگے محکمہ تعلیم گلگت بلتستان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

 #نگر ریٹرننگ آفسر نے ضمنی انتخابات کے عبوری نتائج کا اعلان کردیا اسلامی تحریک کے ایوب وزیری 337 ووٹ سے کامیاب پوسٹل بلٹ...
08/08/2021

#نگر ریٹرننگ آفسر نے ضمنی انتخابات کے عبوری نتائج کا اعلان کردیا اسلامی تحریک کے ایوب وزیری 337 ووٹ سے کامیاب پوسٹل بلٹس کی گنتی کے بعد حتمی رزلٹ کل جاری کیا جائے گا

نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور احتجاج کریں گے.عارف واحدی رہنما تحریک  اسلامی پاکستان
08/08/2021

نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور احتجاج کریں گے.عارف واحدی رہنما تحریک اسلامی پاکستان

08/08/2021

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج اسلامی تحریک کے ایوب وزیری 159 ووٹ لے کر آگے تمام پولینگ اسٹیشنز کا رزلٹ
اسلامی تحریک 5422
تحریک انصاف 5085

05/08/2021
05/08/2021

کوہ پیمائی کس قدر مشکل اور خطرناک ہے اس کا اندازہ زیر نظر تصویر سے کیا جاسکتا ہے.

 #سکردو ساجد سدپارہ فرزند محمد علی سدپارہ (مرحوم) نے کے ٹو سر کرلیا واضح رہے ساجد سدپارہ اس پہلے بھی ایک مرتبہ  کے ٹو سر...
28/07/2021

#سکردو ساجد سدپارہ فرزند محمد علی سدپارہ (مرحوم) نے کے ٹو سر کرلیا واضح رہے ساجد سدپارہ اس پہلے بھی ایک مرتبہ کے ٹو سر کر چکے ہیں.

 #سکردو اطلاع ہے کہ پانچ رکنی مقامی ٹیم ہوشے بلتستان نے کے ٹو سر کرکے سبز ہلالی پرچم لہرا دیا.ٹیم ممبران میں تقی ہوشے عل...
27/07/2021

#سکردو اطلاع ہے کہ پانچ رکنی مقامی ٹیم ہوشے بلتستان نے کے ٹو سر کرکے سبز ہلالی پرچم لہرا دیا.ٹیم ممبران میں
تقی ہوشے
علی دورانی ہوشے
محمد حسین ہوشے
مشتاق ہوشے
یوسف ہوشے

Samina Baig Dear friends and family, I have been blessed to have your support and prayers.Tomorrow was the moment to go ...
26/07/2021

Samina Baig
Dear friends and family, I have been blessed to have your support and prayers.

Tomorrow was the moment to go for the summit push on the mighty K2, however a series of incidents on Broad Peak and Yesterday avalanche Killing British legendary Mountaineer Rick Allen and nearly escaped two other mountaineers on K2
While climbing above Camp 1, we nearly got hit by rocks multiple times, the extremely warm conditions made things very dangerous for me and my team! The conditions above the mountain were unclear!

Assessing the danger and unclarity on the mountain above, I was mentally very disturbed as on the one hand I had the summit as my dream, on the other hand, was the safety of my life and my team!

Hence I made the most difficult decision to call off the Summit Push and expedition.

I know the summit of K2 means the whole world for a mountaineer, but I believe safety is the most important not only for me but the people with me on the mountain.

I am extremely grateful to my sponsor.
special communications organization for their financial support! SCO support was undoubtedly very unique and a great help for my dream expedition of K2! I desired to hoist both the national flag and SCO flag on the summit, however, mountains are unpredictable!

Thank you Special Communications Organization - SCO once again!

Thank you everyone for your kind support and prayers!

Address

Gilgit

Telephone

+923136820572

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deosai Today posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Deosai Today:

Videos

Share