MM TV-GB

MM TV-GB This page is about the Politics of GILGIT-BALTISTAN.

گلگت (خصوصی رپورٹ) کرنل محمد اویس پبلک اسکول اینڈ کالجز جٹیال گلگت اسپورٹس ویک میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طالب علم ...
22/11/2023

گلگت (خصوصی رپورٹ) کرنل محمد اویس پبلک اسکول اینڈ کالجز جٹیال گلگت اسپورٹس ویک میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طالب علم علی سیف اللہ جماعت چہارم کو سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے ۔
کرنل محمد اویس نے تمام کامیاب طلبہ کو مبارکباد بھی دی۔

گلگت (خصوصی رپورٹ) چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان سے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گلگت کے صدر زوار فدا حسین اور سیکرٹری اطلا...
20/11/2023

گلگت (خصوصی رپورٹ) چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان سے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گلگت کے صدر زوار فدا حسین اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد منصوری کی ملاقات ، متوقع بلدیاتی انتخابات کے حوالےسے تفصیلی گفتگو ، الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان بلدیاتی انتخابات کے لئے پر عزم ہیں ، گلگت شہر میں وارڈ بندی کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گلگت کے صدر زوار فدا حسین نے تحفظات کا اظہار کیا جس پر الیکشن کمشنر نے یقین دھانی کرائی کہ جلد ہی وارڈ بندی کے حوالے سے اہم اقدامات اٹھائے جائینگے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر نے الیکشن کمشنر کو زور دیا کہ وہ گلگت بلتستان کے عوام کو انتخابی سلسلے کے ذریعے نظام میں شامل کرے تاکہ عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو سکے۔

گلگت (خصوصی رپورٹ) گلگت بلتستان بیوروکریسی کا چمکتا ہوا ستارہ ہردلعزیز بیوروکریٹ فرشتہ صفت انسان سیکرٹری برقیات گلگت بلت...
19/11/2023

گلگت (خصوصی رپورٹ) گلگت بلتستان بیوروکریسی کا چمکتا ہوا ستارہ ہردلعزیز بیوروکریٹ فرشتہ صفت انسان سیکرٹری برقیات گلگت بلتستان محترم جناب سجاد حیدر صاحب کو اللہ تعالیٰ شفا کاملہ عطا فرمائے ، اللہ تعالیٰ اپنے محبوب کے صدقے جلد صحت وتندرستی عطا فرمائے آمین

سکردو (خصوصی رپورٹ) سکردو شہر کے معروف کاروباری سیاسی و سماجی شخصیت محمد الیاس کا آئیندہ انتخابات میں سکردو 1 ون بلتستان...
18/11/2023

سکردو (خصوصی رپورٹ) سکردو شہر کے معروف کاروباری سیاسی و سماجی شخصیت محمد الیاس کا آئیندہ انتخابات میں سکردو 1 ون بلتستان 7 کی نشست سے انتخاب لڑنے کا اعلان ، حلقہ نمبر 1 سکردو کے سابق و موجودہ ممبران اسمبلی نے عوام کو دھوکا دے چکے ہیں ووٹ لیتے وقت پاؤ چومتے ہیں اور ووٹ لینا کے بعد عوام کی تذیل کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار امیدوار حلقہ نمبر 1 سکردو محمد الیاس نے یہاں سکردو میں ایک نجی محفل میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سکردو حلقہ نمبر 1 انتہائی پسماندہ حلقہ بنا ہوا ہے نوجوان روزگار کے سلسلے میں شدید زہنی اضطراب کا شکار ہیں حلقہ میں کوئی ترقیاتی کام تو درکنار عوام بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہیں انہوں نے کہا کہ آئیندہ انتخابات میں حلقہ نمبر 1 سکردو سے کامیاب ہوکر نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے اور معاشرے میں عزت و احترام سے زندگی کرنے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرونگا ۔ انہوں نے حلقہ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ آئیندہ انتخابات میں ان سیاسی مداریوں کے بہکاوے میں نہ آئے اور عوام کے حقیقی ترجمان محمد الیاس کو کامیاب کرے ۔

گلگت (خصوصی رپورٹ) سابق وفاقی وزیر و گورنر گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ اور گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کا ممبر CEC پ...
16/11/2023

گلگت (خصوصی رپورٹ) سابق وفاقی وزیر و گورنر گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ اور گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کا ممبر CEC پاکستان پیپلز پارٹی محمد موسیٰ اور پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گلگت کے صدر زوار فدا حسین کے گھر آمد مرحومہ ہمشیرہ کی مغفرت و ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی ضلع گلگت کے صدر زوار فدا حسین سیکرٹری جنرل اشفاق افضل آخوند زادہ معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے بانی جیالے رہنما مرحوم ازور خان چچا کے مغفرت و بلندی درجات کے لئے آج جمعرات کے شب مج...
09/11/2023

پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے بانی جیالے رہنما مرحوم ازور خان چچا کے مغفرت و بلندی درجات کے لئے آج جمعرات کے شب مجلسِ ترحیم کے بعد تبرک تقسیم کیا گیا ۔ اس موقع پر اہل محلہ امپھری سول سوسائٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں کی کثیر موجود تھے ۔ دیامر ، بلتستان ، غذر ، نگر ، ہنزہ ، استور سے کثیر تعداد میں جیالوں اور اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی ۔ اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات بلند فرمائے آمین

پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کے گھر محترم ازور خان مرحوم چچا کے ایصال ثواب کے لئے س...
08/11/2023

پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کے گھر محترم ازور خان مرحوم چچا کے ایصال ثواب کے لئے سول سوسائٹی کے افراد کا تانتا بندھا رہا ہے ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے آمین

گلگت (خصوصی رپورٹ) آ غائے شیخ بشارت حسین والد محترم امجد حسین ایڈووکیٹ صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی مرحوم ازور خان کی ...
05/11/2023

گلگت (خصوصی رپورٹ) آ غائے شیخ بشارت حسین والد محترم امجد حسین ایڈووکیٹ صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی مرحوم ازور خان کی دوسری مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے آمین

گلگت (خصوصی رپورٹ) ممبر سینڑل ایگزیکٹو کمیٹی (CEC) پاکستان پیپلز پارٹی محمد موسیٰ اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گلگت ز...
05/11/2023

گلگت (خصوصی رپورٹ) ممبر سینڑل ایگزیکٹو کمیٹی (CEC) پاکستان پیپلز پارٹی محمد موسیٰ اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گلگت زوار فدا حسین کی ہمشیرہ کی تعزیت و تسلیت پیش کرنے سابق وزیرائےاعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور حافظ حفیظ الرحمن سمیت سابق صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر علی مدد شیر کی گھر آمد ، مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعا اور پسماندگان کو صبر جمیل کی دعا کیا گیا ۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین

گلگت (خصوصی رپورٹ) انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گلگت کے صدر زوار فدا حسین و کابینہ معروف سیا...
03/11/2023

گلگت (خصوصی رپورٹ) انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گلگت کے صدر زوار فدا حسین و کابینہ معروف سیاسی و سماجی شخصیت پیپلز پارٹی کے بانی رہنما ازور خان والد محترم جناب امجد حسین ایڈووکیٹ صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی و چیئرمین ریفامز کمیٹی کے اچانک وفات پر تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں ۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

گلگت (خصوصی رپورٹ) صوبائی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ کا ممبر CEC پاکستان پیپلز پارٹی محمد موسیٰ اور پیپلز پارٹی...
02/11/2023

گلگت (خصوصی رپورٹ) صوبائی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ کا ممبر CEC پاکستان پیپلز پارٹی محمد موسیٰ اور پیپلز پارٹی ضلع گلگت کے صدر زوار فدا حسین کی ہمشیرہ کی مغفرت کے لیے دعا کرتے ہوئے پسماندگان کو صبر جمیل کی دعا کیا ۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گلگت کے سیکرٹری جنرل اشفاق افضل آخوند زادہ و سئینر صحافی منظر شگری بھی موجود تھے ۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین

01/11/2023

گلگت (خصوصی رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صدر نے خود کو اسرائیل کا نیتن یاھو جبکہ گلگت بلتستان کے باقی تمام سیاستدان کو فلسطینی سمجھتا ہے ، پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام گلگت بلتستان کی 76 ویں سالگرہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو ۔۔۔۔۔

گلگت (خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گلگت کے زیر اہتمام جشن آزادی گلگت بلتستان کا 76 واں سالگرہ ضلعی سیکریٹریٹ خوم...
01/11/2023

گلگت (خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گلگت کے زیر اہتمام جشن آزادی گلگت بلتستان کا 76 واں سالگرہ ضلعی سیکریٹریٹ خومر گلگت میں کیک کاٹ کر منایا گیا تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر و چیئرمین ریفامز کمیٹی امجد حسین ایڈووکیٹ تھے جبکہ میر محفل قائمقام صدر پیپلز پارٹی ضلع گلگت عباداللہ پیر تھے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امجد ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج سے 76 برس قبل گلگت بلتستان کے غیور عوام نے اپنی مدد آپ 72 ہزار میل کا علاقہ آزاد کروا کر مملکت خدادا پاکستان کے ساتھ الحاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج سے 76 برس قبل گلگت بلتستان کے بہادر اور غیور عوام نے ڈوگرہ راج کا خاتمہ کر کے ملک پاکستان کے ساتھ بغیر کسی شرط کے الحاق کیا ۔ آج آزادی کی 76 واں سالگرہ پاکستان پیپلز پارٹی نے شایان شان انداز میں مناکر بزرگوں کی یاد تازہ کرا دی ۔ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عوام کی ترجمان جماعت ہے ہم اپنے بزرگوں کے کردار کے باعث سینہ تان کر فخر محسوس کرتے ہیں ۔ بعض سیاسی بونے اپنی سیاسی کمزوریوں کو چھپانے کے لئے جب بھی میڈیا پر آتے ہیں پیپلز پارٹی کے خلاف ہرزہ سرائی کر کے اپنا قد بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں جو کہ سیاسی نا بلغی کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیں چھوڑے اپنے اندر کے دھڑوں پر نظر رکھیں اور اپنا سیاست کرے ۔ صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ حق حاکمیت کا بل دیگ تمام پارٹیوں کے تعاون سے رواں ماہ میں پاس کروانے کا بھی عندیہ دے دیا ۔ اور بل حکومتی بنچ سے پیش کیا جائے گا ۔ تقریب میں پیپلز پارٹی ضلع گلگت کے سیکرٹری جنرل اشفاق افضل آخوند زادہ ، فنانس سیکرٹری شرافت حسین ، پی پی پی جی بی فنانس سیکرٹری شیرباز قریشی ، سیکرٹری اطلاعات مجاہد منصوری ، پیپلز پارٹی سب ڈویژن گلگت کے صدر احسان علی ، جنرل سیکرٹری راجہ عرفان ، پیپلز پارٹی سٹی گلگت کے صدر مسعود الزاماں ، جنرل سیکرٹری دلپزیر قادری ، انفارمیشن سیکرٹری ولایت علی ، حلقہ نمبر 2 کے نائب صدور شیر افضل ، شاہ فرمان میر پارٹی کے رہنما ناصر میر کے علاوہ جیالے کارکنوں اور ذیلی تنظیموں کے عہدیداران کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش نے یکم نومبر یوم آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر اپنے ا...
01/11/2023

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش نے یکم نومبر یوم آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یکم نومبر گلگت بلتستان کی تاریخ کا ایک سنہرا دن ہے یہ دن خطے کے غیور عوام میں ملی یکجہتی، عزم و ہمت، بہادری اور وطن عزیز کی آزاددی کے جذبے کی یاد دلاتا ہے،جو 1947 میں گلگت بلتستان کے نہتے اور بہادر عوام نے اپنے وطن کو ڈوگرہ راج سے آزاد کرایا تھا۔ گلگت بلتستان کے عوام محب وطن ہیں اور ملک و علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔
ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ اج کا دن ہمیں ہمارے آباو اجداد کا آپس میں اتحاد و اتفاق سے آزادی کے لیئے جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔ مملکت خداداد پاکستان اور گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیئے ہمیں ایک بار پھر یکم نومبر 1947؁ء کی طرح علاقائی اور مسلکی تعصبات سے بالا تر ہوکر آپس میں اتحاد و اتفاق اور یگانگت سے علاقے کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے اور گلگت بلتستان کے ہر فرد پر فرض ہے کہ وہ علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیئے اتحاد اور امن کی فضاء کو قائم رکھے۔

یکم نومبراہل وطن کو 76 واں جشن آزادی مبارک ہو ، آزادی کے غازیوں شہداء کو سلام ۔۔۔
31/10/2023

یکم نومبر
اہل وطن کو 76 واں جشن آزادی مبارک ہو ، آزادی کے غازیوں شہداء کو سلام ۔۔۔

گلگت (خصوصی رپورٹ) محکمہ واسا GBPWD کی چشم پوشی مجینی محلہ کی سپلائی لائن لیکیج سے عوام الناس پریشان حال ، عوامی حلقوں ن...
25/10/2023

گلگت (خصوصی رپورٹ) محکمہ واسا GBPWD کی چشم پوشی مجینی محلہ کی سپلائی لائن لیکیج سے عوام الناس پریشان حال ، عوامی حلقوں نے ایکسیئن واسا (WASA GBPWD) سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔۔۔۔۔
engIrfanpwd

گلگت (خصوصی رپورٹ) ابرار احمد مرزا چیف سیکرٹری گلگت بلتستان تعینات ، احمد وانی صاحب کو واپس کر دیا گیا۔
24/10/2023

گلگت (خصوصی رپورٹ) ابرار احمد مرزا چیف سیکرٹری گلگت بلتستان تعینات ، احمد وانی صاحب کو واپس کر دیا گیا۔

گلگت (خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گلگت کے وفد ضلعی صدر زوار فدا حسین کی قیادت میں ڈپٹی اسپیکر و سیکرٹری اطلاعات...
24/10/2023

گلگت (خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گلگت کے وفد ضلعی صدر زوار فدا حسین کی قیادت میں ڈپٹی اسپیکر و سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان سے ملاقات ، تنظیمی امور و پارٹی کی فعالیت پر گفتگو ، ڈپٹی اسپیکر کے چیمبر میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گلگت کے سیکرٹری جنرل اشفاق افضل آخوند زادہ ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مظفر ساؤل ، سیکرٹری اطلاعات مجاہد منصوری کے علاوہ پارٹی کے سئینر رہنما بھی موجود تھے ۔

گلگت (خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گلگت کے صدر زوار فدا حسین کی صدارت میں سب ڈویژن جگلوٹ حلقہ نمبر 2 اور سٹی جگل...
23/10/2023

گلگت (خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گلگت کے صدر زوار فدا حسین کی صدارت میں سب ڈویژن جگلوٹ حلقہ نمبر 2 اور سٹی جگلوٹ کا مشترکہ اجلاس یہاں گلگت کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ، اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی فعالیت و ذیلی تنظیموں کی تنظیم سازی پر تفصیلی گفتگو ہوئی ، ضلعی صدر زوار فدا حسین نے جلد سب ڈویژن جگلوٹ کا تفصیلی دورے کا اعلان کیا جہاں پر پارٹی کو مزید منظم اور فعال بنانے کے لئے ملکر کام کرنے کا عندیہ دیا ، اجلاس میں سب ڈویژن جگلوٹ سٹی جگلوٹ اور حلقہ نمبر 2 کے عہدیداروں کو شاباش دی کہ گزشتہ دنوں سانحہ کارساز و شہداء فلسطین کے مناسبت (شہداء ریلی) میں بھر پور شرکت کی ۔ اجلاس میں پارٹی قیادت صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کے حکم کی روشنی میں ضلع گلگت کے تینوں سب ڈویژن گلگت جگلوٹ اور دنیور میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی اور پارٹی کی فعالیت کے لئے عہدیداروں کے ساتھ رابطے کیے جاتے ہیں اس سلسلے میں پیپلز پارٹی ضلع گلگت کے صدر زوار فدا حسین و کابینہ عنقریب جگلوٹ کا دورہ کرے گی جہاں پر سب ڈویژن جگلوٹ سٹی جگلوٹ اور حلقہ نمبر 2 کے بنائے گئے ذیلی یونٹس سے ملاقاتیں کر کے رپورٹ صوبائی قیادت کو ارسال کرینگے ۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گلگت کے نائب صدر عباداللہ پیر ، نائب صدر عادل خان ، سیکرٹری جنرل اشفاق افضل آخوند زادہ ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل وسیم اکرم ، سیکرٹری اطلاعات مجاہد منصوری سب ڈویژن جگلوٹ کے صدر حاجی فقیر محمد ، جنرل سیکرٹری اشفاق میر ، حلقہ نمبر 2 کے صدر شیر جہان بیگ ، نائب صدر شاہ فرمان میر ، سٹی جگلوٹ کے صدر شیر عالم ، یوسف زئی انفارمیشن سیکرٹری اور پیپلز یوتھ کے رہنما احمد سعید کے علاوہ کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

20/10/2023

گلگت (خصوصی رپورٹ) انجمن امامیہ گلگت کے کال پر آج جمعے کے روز فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی اور اسرائیل کے ظلم کے خلاف احتجاجی ریلی جامع امامیہ مسجد سے شہید بینظیر بھٹو چوک تک نکالی گئی ، ریلی میں قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان حجتہ الاسلام و المسلمین آغا سید راحت حسین الحسینی نے خصوصی شرکت کی ، شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اسرائیل و امریکہ کے خلاف شدید الفاظ میں احتجاج کیا اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کا اظہار کیا ، مقررین نے اسرائیل کی نابودی کے لئے امت مسلمہ کا اتحاد و اتفاق کو وقت کی ضرورت قرار دیا ۔ مقررین نے ملت ایران و رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے فلسطینیوں اور حماس کی حمایت کر رہے ہیں ملت اسلامیہ رہبر معظم کی قیادت میں متحد و متفق ہوکر دشمناں اسلام کا مقابلہ کر سکتے ہیں ، احتجاجی ریلی کے شرکاء نے اسرائیل و امریکہ کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی ۔

گلگت (خصوصی رپورٹ) ملک میں ڈالر و پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود گلگت و مضافات میں ایشیا خوردنوش کی قیمتیں...
19/10/2023

گلگت (خصوصی رپورٹ) ملک میں ڈالر و پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود گلگت و مضافات میں ایشیا خوردنوش کی قیمتیں کنڑول نہیں ہورہے ہیں ، ڈپٹی کمشنر گلگت دیگر مسائل پر جس طرح قابو کر رہے ہیں اس طرف بھی توجہ کی اشہد ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گلگت کے صدر و سابق چیئرمین بلدیہ عظمیٰ گلگت زوار فدا حسین نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ ایک باصلاحیت و تجربی کار آفیسر ہے ۔ عوام کو ان سے امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہونگے ، انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈالر و پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کنڑول ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے مگر گلگت و مضافات میں ذخیرہ اندوز عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اور سرکاری ریٹ لسٹ جاری ہونے کے باوجود عمل درآمد نہیں کر رہے ہیں ، گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت بالخصوص وزیر اعلیٰ بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ایسی صورت حال میں عوام کی امید کی کرن ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ بن گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر گلگت فوری طور پر زخیرہ اندوزی کرنے والوں کا گھیرہ تنگ کرتے ہوئے ان کا قبلہ درست کرے ۔

گلگت (خصوصی رپورٹ) پاک چائنا تاجروں کو خوشخبری ، پاک چائنہ سرحد سال بھر (آل ویدر) کھلا رہے گا ، نیشنل ہائی وے نے لیڑ جار...
19/10/2023

گلگت (خصوصی رپورٹ) پاک چائنا تاجروں کو خوشخبری ، پاک چائنہ سرحد سال بھر (آل ویدر) کھلا رہے گا ، نیشنل ہائی وے نے لیڑ جاری کر دیا ۔ واضح رہے کہ قبل ازیں پاک چائنہ بارڈر اپریل سے شروع ہوکر نومبر کے آخر میں بند ہوتا تھے۔ تاجروں کا یہ ڈیمانڈ پورا ہوا ۔ بارڈر کو برف باری صاف رکھنے کے لئے Fwo کو احکامات بھی جاری ۔

گلگت  ( خصوصی رپورٹ) سانحہ کارساز  18 اکتوبر و  فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے واک کا اہتمام کیا جائے گا ، وا...
16/10/2023

گلگت ( خصوصی رپورٹ) سانحہ کارساز 18 اکتوبر و فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے واک کا اہتمام کیا جائے گا ، واک شہید بینظیر بھٹو چوک سے ہوتے ہوئے اتحاد چوک پر جلسہ ہوگا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ راجہ بازار گلگت میں سانحہ کارساز 18 اکتوبر و فلسطین کے عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گلگت کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ راجہ بازار گلگت میں اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ ، ڈویژنل صدر میر باز کھیتران ، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گلگت کے صدر زوار فدا حسین ، سیکرٹری جنرل اشفاق افضل آخوند زادہ ، نائب صدر عباداللہ پیر ، نائب صدر عادل خان ، نائب صدر راجہ جنگی بہادر ، فنانس سیکرٹری شرافت حسین ، سیکرٹری اطلاعات مجاہد منصوری ، پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران عدنان ایڈووکیٹ ، مسعود الزاماں ، احسان علی ، شاہ فرمان ، دلپزیر قادری سمیت سینکڑوں کارکنوں جیالوں نے شرکت کی ، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ 18 اکتوبر کے روز سانحہ کارساز کے شہداء اور فلسطین کے عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے شہید بینظیر بھٹو چوک سے اتحاد چوک گلگت تک واک کیا جائے گا اور شہداء کارساز و فلسطین کے یاد میں شمعیں روشن کیں جائیں گے ۔ اجلاس میں تمام ذیلی تنظیموں یونٹس علماء ونگ ، خواتین ونگ ، پیپلز یوتھ ، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن ، وکلاء فورم اور لیبر فورم کی شرکت کو لازمی قرار دیا۔

گلگت (خصوصی رپورٹ) ممبر گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ نمبر 1 و صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ...
15/10/2023

گلگت (خصوصی رپورٹ) ممبر گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ نمبر 1 و صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے حلقہ نمبر 1 کی محرومیوں کا ازالہ شروع کردیا ، گلگت سٹی ایریاز میں ٹف ٹائیل و ڈرینز تنصیبات پر کام شروع ، پہلے مرحلے میں ناپ تول مکمل کر دیا گیا جلد ٹف ٹائیل نصب کیا جائے گا حلقے کے عوام کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے امجد حسین ایڈووکیٹ نے کمر کس لی ، قبل ازیں اس حلقے سے منتخب ممبران نے صرف اپنی ذاتی حالت بدلی تھی اب موجودہ ممبر امجد حسین ایڈووکیٹ گلگت حلقہ نمبر 1 کے عوام کے حالات بدل دینگے ، اشفاق افضل آخوند زادہ

نگر (خصوصی رپورٹ)  شاہراہِ نگر کا افتتاح ، اہلیان نگر کو مبارکباد ، امید ہے پراجیکٹ ڈائریکٹر شاہراہِ نگر انجنئیر محمد عی...
14/10/2023

نگر (خصوصی رپورٹ) شاہراہِ نگر کا افتتاح ، اہلیان نگر کو مبارکباد ، امید ہے پراجیکٹ ڈائریکٹر شاہراہِ نگر انجنئیر محمد عیسی اپنی قابلیت سے اس عظیم شاہراہِ کو مقررہ وقت
میں مکمل کرگا ۔ مقررین کا شاہراہِ نگر کے افتتاحی تقریب سے خطاب ۔ چالیس (40) کلومیٹر کا شاہراہِ تین سال میں ساڑھے چار ارب کی لاگت سے مکمل ہو گا۔

01/10/2023

سکردو بلتستان میں سرفرنگہ میلہ کی تیاریاں عروج پر ، 6 تا 8 اکتوبر ، تین روزہ میلہ ڈیزرٹ سکردو اپنی نوعیت کا انوکھا ایونٹ ہے۔
( شکریہ ویڈیو میکر)

گلگت (خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گلگت کا اہم اجلاس ضلعی صدر زوار فدا حسین پیپلز سیکریٹریٹ راجہ بازار گلگت منعق...
29/09/2023

گلگت (خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گلگت کا اہم اجلاس ضلعی صدر زوار فدا حسین پیپلز سیکریٹریٹ راجہ بازار گلگت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سب ڈویژن گلگت کے کابینہ صدر احسان علی کی قیادت میں شرکت کیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سب ڈویژن گلگت نے اپنے تینوں یونین کونسلوں میں تنظیم سازی مکمل کرتے ہوئے 22 یونٹس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ضلعی صدر زوار فدا حسین پیپلز پارٹی ضلع گلگت کے عہدیداران کے ہمراہ تینوں یونین کونسلوں کا تفصیلی دورے کرینگے ، سب ڈویژن گلگت جلد شیڈول جاری کرے گا اور گلگت بلتستان میں متوقع بلدیاتی انتخابات و گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی کے لیے عملی اقدامات اٹھانے پر کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی ۔ عوام الناس کو درپیش مسائل پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر و ممبر اسمبلی حلقہ نمبر 1 امجد حسین ایڈووکیٹ سئینر نائب صدر جمیل احمد و ممبر اسمبلی حلقہ نمبر 2 گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے رہنمائی میں سب ڈویژن گلگت کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔ پیپلز پارٹی ضلع گلگت ذیلی تنظیموں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی پارٹی کے لئے گراں قدر خدمات ہیں جیسے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ اجلاس سے ضلعی صدر زوار فدا حسین سیکرٹری جنرل اشفاق افضل آخوند زادہ صدر سب ڈویژن گلگت احسان علی نے خطاب کیا جبکہ پیپلز پارٹی ضلع گلگت کے فنانس سیکرٹری شرافت حسین سیکرٹری اطلاعات مجاہد منصوری جنرل سیکرٹری سب ڈویژن گلگت پرنس عرفان احمد ، سئینر نائب صدر نعیم احمد ، نائب صدر مشروف بھائی ، جوائنٹ سیکرٹری اخلاق ، محمد عمیر کوارڈیشن سیکرٹری ، شیر عالم صدر ہینزل یونٹس نے شرکت کیا۔
مجاہد منصوری
سیکرٹری اطلاعات
پیپلز پارٹی ضلع گلگت

گلگت (خصوصی رپورٹ) ممبر حلقہ نمبر 2 گلگت بلتستان اسمبلی و سئینر نائب صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان جمیل احمد کا حلقہ انتخ...
24/09/2023

گلگت (خصوصی رپورٹ) ممبر حلقہ نمبر 2 گلگت بلتستان اسمبلی و سئینر نائب صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان جمیل احمد کا حلقہ انتخاب کے دوروں کا سلسلہ جاری ، گلگت حلقہ نمبر 2 کے شہری علاقے خومر کا دورہ عمائدین محلہ و پیپلز پارٹی ضلع گلگت کے صدر زوار فدا حسین سے تفصیلی گفتگو ، علاقے کے لوگوں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دھانی ۔ اہل محلہ نے حلقہ ممبر کا شکریہ ادا کیا ۔

گلگت (خصوصی رپورٹ) گورنر گلگت بلتستان پاکستان پیپلز پارٹی میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے ، چئیرمن بلاول بھٹو زرداری کی سالگ...
21/09/2023

گلگت (خصوصی رپورٹ) گورنر گلگت بلتستان پاکستان پیپلز پارٹی میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے ، چئیرمن بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ تقریب میں منظور نظر اور غیر فعال افراد کو مدعو کرنا پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے پیٹ میں چھورا گھونپنے کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گلگت کے صدر زوار فدا حسین نے پیپلز سیکریٹریٹ خومر گلگت میں پارٹی چئیرمن بلاول بھٹو زرداری کی 35 ویں سالگرہ کی تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ، انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان میں کہنے کو پیپلز پارٹی کی حکومت ہے دو وزراء ایک ڈپٹی اسپیکر اور سب سے بڑھ کر گورنر گلگت بلتستان کی موجودگی میں پیپلز پارٹی کا شیرازہ دن بہ دن بکھرتا جارہا ہے اسکی وجہ پارٹی کے صوبائی وزرا و گورنر کی من مانیاں ہیں ، گورنر گلگت بلتستان کی جیالوں کو نظر انداز کرنا پارٹی امور میں اپنے منظور نظر اور غیر فعال افراد کو اہم پروگراموں میں مدعو کرنا پارٹی ورکروں کے ساتھ سنگین زیادتی ہے ورکر پارٹی میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ ضلعی صدر زوار فدا حسین نے اس بات پر بھی حیرت کا اظہار کیا کہ ضلع گلگت کی تنظیم کو گورنر گلگت بلتستان کی طرف سے اس طرح نظر انداز کرنا حالانکہ ضلع گلگت پورے گلگت بلتستان کی نمائندگی کرتا ہے گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع سے آنے والے پارٹی ورکروں پارٹی کے تمام پروگرام کو منظم انداز میں اور شایان شان طریقے سے منایا اور منعقد کیا جاتا ہے ، ہیڈکوارٹر ضلع گلگت کی تنظیم گورنر گلگت بلتستان کے ان تمام اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے پارٹی ہائی کمان چئیرمن بلاول بھٹو زرداری سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور گلگت بلتستان کے قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ گورنر گلگت بلتستان سے وضاحت طلب کرے ورنہ پیپلز پارٹی ضلع گلگت احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔ اس موقع پر دیگر جیالے کارکنوں نے بھی اظہار خیال کیا اور گورنر گلگت بلتستان کے ان اقدامات کو یکسر مسترد کردیا ۔
جاری کردہ !
مجاہد منصوری
سیکرٹری اطلاعات
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گلگت

21/09/2023

گلگت (خصوصی رپورٹ) سیکرٹری خوراک کے دعوے درے کے درے رہ گئے ، کھودا پہاڑ نکلا چوہا ، سیکرٹری خوراک بری طرح ناکام ، گلگت بلتستان کے عوام کے 4000 ہزار گندم کی بوریوں کو ہڑپنے والے ملازم کو دوبارہ اہم زمداریاں دیے جانے کا امکان ، ریاست کے اعلیٰ ذمداران فوری نوٹس لیکر سیکرٹری خوراک سے باز پرس کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سیکرٹری خوراک دلدار احمد ملک نے محکمہ خوراک میں گندم گھپلوں کو لیکر ہوا میں طوطے اڑا رہا تھا جس پر گلگت بلتستان کے عوام الناس سیکرٹری کے اقدامات سے مطمئن تھے مگر انکے حالیہ اقدامات جوکہ انکوائری میں 4000 ہزار گندم بوریوں کے گھپلوں میں ملوث مبینہ ملازم کو دوبارہ محکمہ خوراک میں اہم زمداریاں دیے جانے سے ہوا ہے ، عوامی حلقوں نے ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر محکمہ خوراک میں گندم گھپلوں میں ملوث ملازم اور موجودہ سہولت کار سیکرٹری خوراک دلدار احمد ملک کے خلاف ایکشن لیکر گلگت بلتستان کے مظلوم عوام کو انکے حق دلانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔

گلگت (خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گلگت کے صدر زوار فدا حسین کے صدارت میں چئیرمن پاکستان پیپلز پارٹی جناب بلاول ...
21/09/2023

گلگت (خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گلگت کے صدر زوار فدا حسین کے صدارت میں چئیرمن پاکستان پیپلز پارٹی جناب بلاول بھٹو زرداری کی 35 ویں سالگرہ ضلعی سیکریٹریٹ خومر گلگت میں منعقد ہوا ، سالگرہ کی تقریب انتہائی شایان شان انداز میں منایا گیا پیپلز پارٹی ضلع گلگت کے عہدیداران ذیلی تنظیموں کے عہدیداران و جیالے کارکنوں کی کثیر تعداد میں شریک ہوئے ۔ اس موقع پر پارٹی جیالوں نے اپنے اپنے خطاب میں پارٹی چئیرمن بلاول بھٹو زرداری ، پارٹی کو چئیرمن و سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر و دیگر قائدین کو دلی مبارکباد پیش کیا گیا ۔ تقریب سے ضلعی صدر زوار فدا حسین ، معروف کاروباری شخصیت و پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما شوکت علی سیکرٹری جنرل اشفاق افضل آخوند زادہ سابق جنرل سیکرٹری حسین علی رانا رہنما ناصر میر خواتین ونگ گلگت بلتستان کے صدر کلثوم مہدی ، نائب صدر حبیبہ شرافت ، سب ڈویژن گلگت کے صدر احسان علی ، حلقہ نمبر 3 کے انفارمیشن سیکرٹری سلیم گلگتی ، خواتین ونگ سٹی گلگت جنرل سیکرٹری عابدہ دمینو نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی ہائی کمان کو مبارکباد پیش کیا۔

گلگت (خصوصی رپورٹ) حاجی آغا عبد الشکور برادران گلگت کے معروف کاروباری شخصیت ہیں علاقے میں اچھی شہرت کے حامل یہ بھائی کو ...
19/09/2023

گلگت (خصوصی رپورٹ) حاجی آغا عبد الشکور برادران گلگت کے معروف کاروباری شخصیت ہیں علاقے میں اچھی شہرت کے حامل یہ بھائی کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے بعض ناقدین انکی شہرت سے خائف ہوکر پروپیگنڈہ پھیلا رہے ہیں جو کہ مناسب نہیں ہے ، قانون نافذ کرنے والے ادارے کو کوئی غلط فہمی ہوئی تھی جو کہ کلئیرنس کے بعد انکی دوکان بھی اوپن کیا گیا ہے ۔ اور گلگت شہر کے مرکز NLI مارکیٹ میں کاروبار جاری ہے ۔

15/09/2023

28 صفر یوم وفات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ السّلام و شہادت فرزند رسول امام حسن علیہ السلام کی مناسبت سے جلوس عزاء مقررہ راستوں سے گزر رہا ہے

گلگت (خصوصی رپورٹ) محکمے تعلیم گلگت بلتستان میں جلد اہم فیصلے کئے جائینگے ، وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا کا پاکستان پیپلز پ...
14/09/2023

گلگت (خصوصی رپورٹ) محکمے تعلیم گلگت بلتستان میں جلد اہم فیصلے کئے جائینگے ، وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا کا پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گلگت کے وفد سے ملاقات میں گفتگو ، وفد میں پیپلز پارٹی ضلع گلگت کے صدر زوار فدا حسین ، نائب صدر حاجی بشارت حسین ، فنانس سیکرٹری شرافت حسین سیکرٹری اطلاعات مجاہد منصوری شامل تھے ۔ پیپلز پارٹی ضلع گلگت وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا کے ہر اس اقدام کی حمایت کرینگے جس سے تعلیم کے شعبے میں ترقی ہوگی۔

گلگت (خصوصی رپورٹ) قراقرم بنک گلگت بلتستان میں بینکنگ کی دنیا میں جدت پیدا کرنے میں مصروف عمل ہے ، چیف ایگزیکٹو آفیسر سی...
14/09/2023

گلگت (خصوصی رپورٹ) قراقرم بنک گلگت بلتستان میں بینکنگ کی دنیا میں جدت پیدا کرنے میں مصروف عمل ہے ، چیف ایگزیکٹو آفیسر سید غلام محمد کا پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گلگت کے صدر زوار فدا حسین کی قیادت میں وفد کی ملاقات میں گفتگو ۔ اس موقع پر سابق DIG پولیس و امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ نمبر 1 گلگت سید نظام الدین بھی موجود تھے ۔

07/09/2023

گلگت (خصوصی رپورٹ) اربعین حسینی علیہ السلام کے احتتام پر قرارداد پیش کیا گیا ، دینی مشاورتی کونسل کے پریس کانفرنس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے مکمل ہم آہنگی کرتے ہیں ، حجتہ الاسلام و المسلمین آغا سید راحت حسین الحسینی کا چہلم امام حسین علیہ السلام کے انسانی سمندر نما اجتماع سے پر جوش خطاب ۔

گلگت (خصوصی رپورٹ) ایکسیئن روڈ اینڈ برجز انجنئیر محمد عیسی چارج سنبھالتے ہی گلگت KIU روڈ پر کام شروع عوام الناس نے سکھ ک...
06/09/2023

گلگت (خصوصی رپورٹ) ایکسیئن روڈ اینڈ برجز انجنئیر محمد عیسی چارج سنبھالتے ہی گلگت KIU روڈ پر کام شروع عوام الناس نے سکھ کا سانس لیا ، عرصہ دراز سے مذکورہ روڈ انتہائی خستہ حالی کا شکار تھا اور عوام الناس بلخصوص مریض و طلبہ شدید متاثر تھے ۔ گلگت شہر و دنیور کے عوام نے انجنئیر محمد عیسی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے حکام بالا سے ایکسیئن محمد عیسیٰ کو بہترین انجنئیر کا ایوارڈ دینےکا مطالبہ کیا ہے ۔

03/09/2023

گلگت (خصوصی رپورٹ) حجتہ الاسلام و المسلمین آغا سید اختر حسین رضوی امام بارگاہ مجینی محلہ میں مجلس عزا چہلم امام حسین علیہ السلام کے خطاب سے چند اقتباسات ،

گلگت (خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گلگت پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (CEC) کے تمام فیصلوں کی مکمل حمایت و ت...
25/08/2023

گلگت (خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گلگت پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (CEC) کے تمام فیصلوں کی مکمل حمایت و تائید کرتے ہوئے توسیع کا مطالبہ کرتا ہے ۔ پیپلز پارٹی ضلع گلگت مرکزی پارٹی قائدین و گلگت بلتستان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ۔

گلگت (خصوصی رپورٹ) گلگت بلتستان میں بسنے والے تمام لوگ قابل احترام ہے ایک دوسرے کا احترام ملحوظ خاطر رکھیں انشاء اللہ گل...
24/08/2023

گلگت (خصوصی رپورٹ) گلگت بلتستان میں بسنے والے تمام لوگ قابل احترام ہے ایک دوسرے کا احترام ملحوظ خاطر رکھیں انشاء اللہ گلگت بلتستان امن کا گہوارہ ہوگا ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی قائمقام صدر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی جمیل احمد نے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گلگت کے زیر اہتمام ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گلگت کا ہنگامی اجلاس ضلعی صدر زوار فدا حسین کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس کے مہمان خصوصی ممبر گلگت بلتستان اسمبلی و قائمقام صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی جمیل احمد تھے ۔ اجلاس میں تمام ذیلی تنظیموں پیپلز پارٹی سٹی گلگت ، دنیور ، جگلوٹ سب ڈویژن گلگت ، دنیور ، جگلوٹ ، خواتین ونگ سول سوسائٹی کے افراد اور جیالوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی ضلع گلگت کے صدر زوار فدا حسین نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بسنے والے تمام مکاتب فکر کے لوگ امن پسند بھائی چارے کی خوبصورت لڑی میں پرویے ہوئے ہیں ۔ پاکستان پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جس میں اسلامی فرقوں کے علاوہ غیر مسلم الغرض ہر شعبے ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اس فیملی خاندان کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہر انسان کی آزادی اظہارِ رائے کا احترام کرتے ہیں اور عوام الناس کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہماتن گوش کوشش جاری رکھی جائے گی ، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے مصلحتوں کا شکار نہ ہو گلگت بلتستان ہمارا گھر ہے اس کو پر امن رکھنے کے لیے جیالے میدان میں اترے اور کسی کا آلہ کار بننے علاقے کی وسیع تر مفاد میں اپنا کردار ادا کرے ۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی فنانس سیکرٹری شیرباز قریشی ، صوبائی صدر خواتین ونگ کلثوم مہدی ، سئینر نائب صدر پی پی پی ضلع گلگت حسین اکبر شاہ ، نائب صدور عباداللہ پیر ، سرفراز حسین المعروف باشو ، سیکرٹری جنرل اشفاق افضل آخوند زادہ ، فنانس سیکرٹری شرافت حسین ، سیکرٹری اطلاعات مجاہد منصوری ، ڈپٹی انفارمیشن ضیاء قریشی ، فدا درانی پی پی پی گلگت ڈویژن ، سٹی صدر مسعود الزاماں ، نائب صدر کریم خلیل ، انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی سٹی ولایت علی ، سب ڈویژن گلگت کے صدر احسان علی ، کریم خان سابق صدر سب ڈویژن گلگت ، شاہ فرمان نائب صدر حلقہ نمبر 2 ، تھانیدار ر میر افضل نائب صدر حلقہ نمبر 2 ، خواتین ونگ سٹی گلگت کے صدر بینا علی جنرل سیکرٹری عابدہ دمینو کے علاوہ جیالے کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

Address

Gilgit
15100

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 14:00
Sunday 09:45 - 14:00

Telephone

+923133352414

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MM TV-GB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to MM TV-GB:

Videos

Share