Taunsa News

Taunsa News Latest news 24/7 from Taunsa and Koh Suleman

تلاش ورثاءتونسہ شریفسابق فوجی پڑاؤ تونسہ سے ایک معصوم بچہ ملا ہےاپنا نام اور پتہ نہیں بتا سکتا، جو کوئی شخص اسے جانتا ہو...
20/03/2021

تلاش ورثاء
تونسہ شریف
سابق فوجی پڑاؤ تونسہ سے ایک معصوم بچہ ملا ہے
اپنا نام اور پتہ نہیں بتا سکتا، جو کوئی شخص اسے جانتا ہو یا کسی کو اس کے بارے میں علم ہو تو
اس نمبر پر رابطہ کرے
عبدالغفار کھوکھر
0332_7282954

تلاش وارثانتونسہ شریف ،، ریتڑہ ایک بچہ عمر تقریباً 11 سال اپنا نام ثناءاللہ والد کا نام جعفر سکنہ پرانی سبزی منڈی کوٹ اد...
27/01/2021

تلاش وارثان
تونسہ شریف ،، ریتڑہ
ایک بچہ عمر تقریباً 11 سال اپنا نام ثناءاللہ والد کا نام جعفر سکنہ پرانی سبزی منڈی کوٹ ادو بتاتا ہے۔ والدین میں علیحدگی کے باعث والدہ نے دوسری شادی کر لی اور اسے گھر سے نکال دیا رہنے کو گھر نہیں والد کا پتا نہیں کہ وہ کہاں ہے۔ اس وقت وہ ریتڑہ میں مستری استاد مانو خان کے پاس موجود ہے ۔ اگر کوئی دوست اس بچے کو جانتا ہو تو درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں۔
03334148254
03336715352
اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تا کہ یہ بچہ اپنے والدین تک پہنچ سکے

تلاش ورثاءتونسہ شریفکلمہ چوک تونسہ ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس اہلکار ارشد سعید کو ایک معصوم بچہ ملا ہے، جو اپنا نام اور ...
07/01/2021

تلاش ورثاء
تونسہ شریف
کلمہ چوک تونسہ ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس اہلکار
ارشد سعید کو ایک معصوم بچہ ملا ہے،
جو اپنا نام اور پتہ نہیں بتا سکتا ہے
اگر کوئی شخص اس بچے کو جانتا ہو یا کسی کو اس کے بارے میں علم ہو تو اس نمبر پر رابطہ کریں
ارشد سعید
0333,6071284
پلیز اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں
تاکہ آپ دوستوں کے تعاون سے
بچہ اپنے والدین تک پہنچ جائے،شکریہ

تلاش ورثاءتونسہ شریفیونین کونسل سوکڑ بستی بھرگڑی کا رہائشی عبدالوحید ولدہیرو خان گذشتہ رات ملتان میں بے ہوشی کی حالت میں...
06/01/2021

تلاش ورثاء
تونسہ شریف
یونین کونسل سوکڑ بستی بھرگڑی کا رہائشی عبدالوحید ولد
ہیرو خان گذشتہ رات ملتان میں بے ہوشی کی حالت میں
ملا ہے، عبدالوحید کو کسی نامعلوم شخص نے نشہ آور چیز پلا کر بے ہوش کر دیا تھا
عبدالوحید اس وقت نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج ہے
اگر کوئی دوست عبدالوحید کو جانتا ہو یا کسی کو اس کے بارے میں علم ہو تو اس نمبر پر رابطہ کریں
0305,6447550
پلیز پوسٹ کو شیئر کریں، شکریہ

07/08/2020

تلاش ورثاء
تونسہ شریف

ایک چھوٹی معصوم ننھی سی بچی تونسہ سے ملی ہے
جو اپنا نام اور پتہ نہیں بتا سکتی ہے اگر کوئی شخص اس کی فیملی کو جانتا ہے یا کسی کو اس کے بارے میں علم ہو تو تو اُن کو اگاہ کریں بچی اس وقت تھانہ سٹی
تونسہ شریف موجود ہے
برائے رابطہ

03344321277
پلیز اس پوسٹ کو شیئر کریں
تاکہ آپ دوستوں کے تعاون سے بچی والدین تک پہنچ جائے
شکریہ

30/05/2020

حضرات ھک اعلان سنڑو 📢

تونسہ شریف
وزیرِ اعلٰی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار اور
اسسٹنٹ کمشنر تونسہ ملک یوسف چھینہ کی جانب سے
تحصیل تونسہ کے شہریوں سے گذارش ہے کہ کورنا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب آپ خود اور اپنے بچوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں
بصورت دیگر کوئی ضروری کام ہو تو ضروری کام کر کے گھر واپس چلے جائیں

چوک چوراہوں پر بلا وجہ جمع ہونے سے بھی احتیاط کریں

خدارا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب انتظامیہ
کا ساتھ دیں،

مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اس مہلک وائرس کو
روکنے میں مدد کریں
شکریہ

تلاش ورثاءتونسہ شریفوہوا روڈ مدنی ہوٹل کے قریب سے ایک معصوم بچہ ملا ہے جس کی عمر تقریباً 4سال ہے جو اپنا نام اور پتہ نہی...
28/05/2020

تلاش ورثاء
تونسہ شریف

وہوا روڈ مدنی ہوٹل کے قریب سے ایک معصوم بچہ ملا ہے جس کی عمر تقریباً 4سال ہے جو اپنا نام اور پتہ نہیں بتا سکتا اگر کوئی شخص اسے جانتا ہو یا کسی کو اس کے بارے میں علم ہو تو اس نمبر پر رابطہ کریں

ریاض انجم 0332,6490457
پلیز اس پوسٹ کو شیئر ضرور کریں
تاکہ آپ کے تعاون سے بچہ والدین تک پہنچ جائے،شکریہ

15/05/2020

تونسہ شریف
منگڑوٹھہ شرقی کے رہائشی 55 سالہ عبد العزیز ولد خدابخش کراچی میں کرونا وائرس سے جانبحق ہو گئے
عبد العزیز کی میت کو تونسہ میں لا کر ریسکیو 1122
ٹی ایم اے تونسہ،اور محکمہ ہیلتھ کی ٹیم، نے تونسہ قبرستان میں دفنا دی
اللّٰہ تعالٰی مرحوم کے درجات بلند کرے
لواحقین کو صبروجمیل عطاء فرمائے، آمین

11/05/2020

تونسہ شریف
منگڑوٹھہ روڈ پر یوٹیلٹی سٹورانچارج کی شہری سے نازبیا گفتگو کی ویڈیو وائرل
چینے مانگنے پر سٹور انچارج غصے سے پاگل شہری کو گالیاں دیں

03/05/2020

اطلاع عام📢
تونسہ شریف

پھر نہ کہنا کہ ہمیں خبر نہ ہوئی،،!!

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تونسہ کے ڈاکٹرز سمیت پانچ ملازمین کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگئے

خدارا
اس سے پہلے کہ آپکے گھر کے بچے بڑے قرنطینہ میں چودہ روز کے لئے بند کردے جائیں۔۔خود ہی گھروں میں بیٹھیں۔۔۔اور احتیاط کریں
اسسٹنٹ کمشنر تونسہ ملک یوسف چھینہ کی جانب سے
تحصیل تونسہ شریف کی عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ
کورونا وائرس تونسہ میں پھیل گیا ہے
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے
ہوٹل 🏨،شاپس،اڈہ،بیٹھک اور چوک چوراہوں پر چار سے زائد افراد اکٹھے ہونے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے
اگر کہیں بھی چار افراد اکٹھے پائے گئے تو ان کے خلاف
قانونی کارروائی کی جائے گی

تونسہ شریفانڈس ہائی وے روڈ تونسہ کے ڈولائیزیشن کا کام تیزی سے جاری ہےوزیرِ اعلٰی پنجاب سردار عثما ن بزدار  سے درخواست ہے...
03/05/2020

تونسہ شریف

انڈس ہائی وے روڈ تونسہ کے ڈولائیزیشن کا کام
تیزی سے جاری ہے
وزیرِ اعلٰی پنجاب سردار عثما ن بزدار سے درخواست ہے کہ
نیو کالج روڈ چوک ، چوک ہاشم ، منگڑوٹھہ چوک
انڈس ہائی وے روڈ پر اوور ٹریکس بنائے جائیں
تاکہ سکول کے معصوم بچے،بچیاں ، بزرگ اور شہری
با آسانی پیدل سڑک عبور کرسکیں

پوسٹ کو شیئر ضرور کریں

01/05/2020

تونسہ شریف
یونین کونسل مکول کلاں
پولیس کے نوجوان گھر میں داخل ہوئے تو گھر والوں نے باندھ دیا, ویڈیو ملاحظہ فرمائیں

سبحان اللّٰہ 🥀اللہ پاک ہم سب کو خانہ کعبہ کی حاضری نصیب فرمائے اور حجر اسود کو چومنے کی سعادت نصیب کرے کیونکہ جب انسان ا...
28/04/2020

سبحان اللّٰہ 🥀
اللہ پاک ہم سب کو خانہ کعبہ کی حاضری نصیب فرمائے اور حجر اسود کو چومنے کی سعادت نصیب کرے
کیونکہ جب انسان اللہ پاک کی طرف رجوع کرتا ہے تو شیطان بہت شدت سے حملہ کرتا ہے
اللہ پاک آپ کو لوگوں کے بہکاوے اور شر سے بچائے
اللہ پاک دوبارہ کعبہ کی رونقیں بحال فرمائے اور ہم سب کو کعبہ کا دیدار حج وعمرہ نصیب فرمائے آمین

ماشاءاللہ شیخ عبدالرحمن السدیس گذشتہ روز نماز مغرب سے پہلے خانہ کعبہ کو دنیا کا مہنگا ترین عطر لگا رہے ہیں
‏All I couldn’t do was touch Hajre aswad, pray for me, Allah subhanataala let me do this too
‏🙏🏻
‏⁦‪ ‬⁩

ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس، صدر امور برائے مسجد الحرام اور مسجد نبوی، امام مسجد الحرام، ۴ رمضان ۱۴۴۱ کو مغرب کی نماز سے پہلے کعبہ اور مقام ابراہیم کی صفائی کرنے، انہیں معقم اور معطر کرنے کے کاموں میں حصہ لیتے ہوئے۔

تونسہ شریفتوبہ استغفاریااللّٰہ ہم گناہگاروں پر رحم فرما 😭😭محلہ قبرستان وھوا میں بکری سے زنا کرنے والے بے عقل آدمی کو جوت...
27/04/2020

تونسہ شریف
توبہ استغفار
یااللّٰہ ہم گناہگاروں پر رحم فرما 😭😭
محلہ قبرستان وھوا میں بکری سے زنا کرنے والے بے عقل آدمی کو جوتیوں کے ہار پہنا کر سواگت کیا گیا
بے شرم پاگل آدمی کو رمضان شریف اور اوپر سے یہ گناہ اللہ تعالی ہم سب کو معاف فرمائے، آمین

تونسہ شریف عمران ولد شملہ قوم کھوسہ مقدمہ اقدام قتل دفعہ  302 کا اشتہاری  ملزم تھانہ صدر تونسہ کو مطلوب ہےجوجس کسی شخص ک...
26/04/2020

تونسہ شریف
عمران ولد شملہ قوم کھوسہ مقدمہ اقدام قتل دفعہ 302 کا اشتہاری ملزم تھانہ صدر تونسہ کو مطلوب ہے
جوجس کسی شخص کو کہیں بھی نظز آئے تو فوری طور تھانہ صدر پولیس تونسہ کو اطلاع دیں٠
اطلاع دینےوالے شخص کو نقد انعام دیا جائے گا اور
بتانے والے نام صیغہ راز میں رکھا جاۓ گا
برائے رابطہ ایس ایچ اوتھانہ صدر تونسہ 03460004006

تونسہ شریف منگروٹھہ غربی میں دو گروپوں میں درینہ رنجش پر لڑائی 7 افراد افراد زخمی،  تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل تفصیل ک...
25/04/2020

تونسہ شریف
منگروٹھہ غربی میں دو گروپوں میں درینہ رنجش پر لڑائی 7 افراد افراد زخمی، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل
تفصیل کے مطابق کے منگروٹھہ غربی میں دوگرپوں
آصف ، عبدالرزاق ، حسیب اللہ ، جمشید ، عابد حسین،
محمد زاہد ، ریاض احمد وغیرہ
کے درمیان کسی بات پر جھگڑا چلا آرہا تھا کہ اچانک اب سے کچھ دیر قبل ان دونوں گروپس میں لڑائی ہوگئی
جس سے 7 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122 نے تونسہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

السلام علیکم"موسم الرٹ "آج سے 30 اپریل تک روزابہ کی بنیاد پر گرج چمک کے ساتھ ان علاقوں میں بارشیں ہو سکتی ہیں ۔جڑواں شہر...
25/04/2020

السلام علیکم

"موسم الرٹ "

آج سے 30 اپریل تک روزابہ کی بنیاد پر گرج چمک کے ساتھ ان علاقوں میں بارشیں ہو سکتی ہیں ۔جڑواں شہر بالائی اور وسطی پنجاب کے مختلف مقامات پر آندھی، گرج چمک کے ساتھ تیز اور ہلکی بارش کے ساتھ کہیں ژالہ باری کا امکان بھی موجود ہے۔جبکہ شمالی، مشرقی بلوچستان کے مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے ڈیرہ اسماعیل خان، بھکر، لیہ، تونسہ شریف،کوٹ ادو مظفر گڑھ، ملتان، بہاولنگر، بہاولپور، کوہ سلیمان رینج، ڈیرہ غازی خان راجن پور
جام پور۔کے مختلف مقامات ہر گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
کاشتکار حضرات محتاط رہیں۔ شکریہ
واللہ اعلم

اے ہمارے مالک..ہمارےدلوں کوگمراہ ھونےسے بچا آج کے اس روشن دن کو ہمارے لئے باعث رحمت بنا رزق وسیع عطا کر اور زندگی کے تما...
24/04/2020

اے ہمارے مالک..ہمارےدلوں کوگمراہ ھونےسے بچا آج کے اس روشن دن کو ہمارے لئے باعث رحمت بنا رزق وسیع عطا کر اور زندگی کے تمام امتحانوں میں کامیابی عطا فرما.(آمین)

22/04/2020

تونسہ شریف
اسسٹنٹ کمشنر تونسہ ملک یوسف چھینہ کی تونسہ شہر میں کاروائی دفعہ 144کی خلاف ورزی پر 30 افراد گرفتار

تفصیلات کے مطابق تونسہ شہر میں دفعہ 144کی خلاف ورزی کی شکایات پر پر اے سی تونسہ محمد یوسف چھینہ نے کاروائی کرتے ہوئے صدر بازار۔ہسپتال روڈ۔ تھانہ سٹی روڈ، کالج روڈ سے پندرہ دکانداروں کو گرفتار کروادیا۔
جبکہ ڈبل سواری اور ہائی ایس،رکشہ چلانے کی خلاف ورزی پر کلمہ چوک سے پندرہ افراد گرفتار کئے گئے
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر تونسہ یوسف چھینہ نے کہا گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کئے جارہے ہیں، شہری دفعہ 144کی کی خلاف ورزی سے گریز کریں کرونا سے لڑنے کے لئے شہری انتظامیہ سے تعاون کریں۔اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں.

تونسہ شریف *تونسہ شریف میں لڑکے سے بدفعلی کرنے اور ویڈیو بنانے والے دو ملزمان گرفتار* سٹی تونسہ پولیس نے کارروائی کرتے ہ...
22/04/2020

تونسہ شریف
*تونسہ شریف میں لڑکے سے بدفعلی کرنے اور ویڈیو بنانے والے دو ملزمان گرفتار*

سٹی تونسہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹی ایریا کی حدود میں لڑکےکے ساتھ زیادتی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیے

علاقہ تھانہ سٹی تونسہ میں محمد فرخ منیر نامی لڑکے کے ساتھ ملزمان چاکر حسین اور شوکت حسین نے بدفعلی کرکے ویڈیو بنائی۔

جس پر ڈی پی او ڈیرہ غازی خان اختر فاروق نے ایکشن لیتے ہوئے ایس ڈی پی او تونسہ سعادت علی
کو ملوث ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت کی۔

ایس ایچ او سٹی تونسہ محمد یونس کی زیر نگرانی میں ٹیم نے 24 گھنٹوں کے اندر نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا سلسلہ تفتیش میرٹ پر جاری ہے ایسے ملزمان سخت سزا کے مستحق ہیں، جن کے خلاف ہم زیرو ٹالیرنس کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں۔ ڈی پی او اختر فاروق

ترجمان پولیس

یااللّٰہ ہم گناہگاروں پر رحم فرما 😭تونسہ شریفوہوا نواحی علاقے بستی باجھہ اور مٹھوان  میں موسلا دھار  بارش کے ساتھ تیز ژا...
20/04/2020

یااللّٰہ ہم گناہگاروں پر رحم فرما 😭

تونسہ شریف

وہوا نواحی علاقے بستی باجھہ اور مٹھوان میں موسلا دھار بارش کے ساتھ تیز ژالہ باری ہوئی جس سے زمین کی سطح سفید رنگ میں بدل گئی
گندم اور چنے کی فصل مکمل طور پر تباہ ہوگئی
غریب کاشتکار شدید پریشان
سال بھر کی محنت ضائع ہونے سے کاشتکار زمیندار طبقے کے لوگ سخت ذہنی ازیت سے دوچار ہو گئے

یا الٰہی ہمارے غریب کاشتکار طبقے پر رحم فرما، آمین

20/04/2020

سبحان اللہ‎ سبحان اللہ
#پرندہ کوا 🕊🕊سٙر جُھکا کر قرآن پاک سُن رہا ہے
اس خوبصورت ویڈیو کو شئیر ضرور کریں ۔
قرآن کی تلاوت سے پیار کرنے والے شئیر کرینگے 🌿

18/04/2020

یا اللّٰہ رحم فرما 😭
پرانا صدر بازار تونسہ سے ناجائز تجاوزات ہٹانے کے لئے
سب سے پہلے مسجد کو شہید کر دیا گیا
تونسہ کی انتظامیہ سے گذارش ہے کہ راستے میں روکاٹ دینے والے اللّٰہ تعالٰی کے گھر کو تو آپ نے گرادیا
اب سیاسی یا سفارشی شخصیت کے کہنے پر روڈ کی حدود میں آنے والے گھروں کو ریلیف نہیں دینا
ورنہ کورونا وائرس سے بھی زیادہ عذاب آئے گا

16/04/2020

تونسہ شریف

احساس کفالت پروگرام میں فراڈ کرنے والے گروہ کو
تھانہ صدرتونسہ پولیس نے گرفتارکرلیا

کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے حکومت پنجاب نے دفعہ144کا نافذ کیا اور غریب عوام الناس کے لیے حکومت پنجاب نے احساس کفالت پروگرام شروع کیا تاکہ غریب عوام کی مالی امداد کی جاسکے علاقہ تھانہ صدرتونسہ شریف میں احساس کفالت پروگرام کی رقم دی جارہی تھی۔

ایک بوڑھی عورت احساس کفالت پروگرام حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ رقم نکلوانے کی غرض سے مکول کلاں سنٹر پر آئی توملزمان محمد حسنین ولد ریاض احمد قوم گاذر سکنہ کریم والا 2۔ غلام اکبر ولد ثناء اللہ قوم گاذر سکنہ کریم والا 3۔ متواتط علی ولد جاوید احمد قوم گاذر سکنہ منگروٹھہ شرقی نے بائیو میٹرک مشین پر انگوٹھا لگوانے کے بعد کہا کہ آپ کی رقم احساس پروگرام اکاونٹ میں موجود نہ ہے جوواپس چلی گئی پتہ جوئی پر معلوم ہوا کہ ملزمان مندرجہ بالا نے رقم احساس کفالت پروگرام مبلغ -/12000 روپے نکلوا کر اپنے پاس رکھ لیے۔

تھانہ صدرتونسہ شریف پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی اور 12000روپے بوڑھی عورت کو واپس کرادیے ۔ساجد مرتضیٰ SI صدرتونسہ نے کہا کہ میرٹ کی پاسداری کی جائے اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے قانون سب کے لیے یکساں ہے۔

ترجمان پولیس

14/04/2020

تونسہ شریف

تھانہ سٹی تونسہ پولیس کا بڑا کریک ڈاٶن
موٹر سائیکل چوری میں ملوث متعدد مقدمات میں مطلوب عامری اور کڑوال گینگز کے سرغنہ ممبران سمیت گرفتار، مسروقہ شدہ موٹرسائیکل برآمد۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اختر فاروق کی ہدایات کے مطابق کہ علاقہ تھانہ سٹی تونسہ شریف میں بڑھتی ہوئی موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے سعادت علی ڈی ایس پی تونسہ ،
محمد یونس ملک ایس ایچ او تھانہ سٹی تونسہ شریف کو ٹاسک دیا جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی تونسہ شریف کی زیر نگرانی ٹیم تشکیل دی گئی ٹیم ممبران
عبدالکریم ایس آئی،جاوید احمد اے ایس آئی،
محمد اختر اے ایس آئی، محمد اکرام اے ایس آئی اور دیگر ممبران نے شب وزور محنت کرتے ہوئے انتہائی قلیل عرصہ میں دو گینگ کے سرغنہ سمیت دیگر6ملزمان گرفتار کرلیے گئے جن سے چوری شدہ موٹرسائیکل،نقد رقم برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کی گئی۔ملزمان سٹی تونسہ شریف سے موٹرسائیکل چوری کرکے اندرپہاڑلے جاتے تھے اکثر چوری شدہ موٹرسائیکلوں کے ٹاپے وغیرہ کو رنگ کرکے ان کا حلیہ تبدیل کرلیتے تھے۔یہ سلسلہ کافی عرصہ سے شروع کیا ہوا تھا ۔دونوں گینگ کے گرفتارہونے پر اہل علاقہ کے لوگوں نے تونسہ پولیس کی اس کاروائی کوسرہا ہے۔تونسہ شریف ایک پرامن تحصیل ہے انشاء اللہ مزید پرامن بنایا جائے گا ۔ تونسہ پولیس انشاء اللہ کرائمنل کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لا ئے گی قانون سب کے لیے یکساں ہے تونسہ پولیس کی ہمیشہ میرٹ والی پالیسی رہی ہے۔

نام گینگ: 1۔ عامری گینگ 2۔ کڑوال گینگ

اسلحہ : پسٹل30بور2 عدد برآمد

تفصل ملزمان: عامری گینگ

1۔ عامر عرف عامری ولد محمد شریف قوم منجوٹھہ سکنہ بستی رڈ سرغنہ
2۔ محمد قاسم ولد محمد عمر قوم منجوٹھہ سکنہ بستی رڈ
3۔ عبدالغفار ولدمحمد اقبال قوم منجوٹھہ سکنہ بستی رڈ

کڑوال گینگ

1۔ عابد حسین عرف عابدی ولد خدا بخش قوم کڑوال سکنہ سنجر سیداں سرغنہ
2۔ محمد شوکت ولد احمد بخش قوم کڑوال سکنہ سنجر سیداں
3۔ محمد جاوید ولد خدا بخش قوم کڑوال سکنہ سنجر سیداں
4۔ محمد نوا زولد محمد بخش قوم ڈیڈا سکنہ رڈ
5۔ امان اللہ عرف عمران ولد عمرقوم چکرانی سکنہ سنجرموڑ

تفصیل برآمدگی مالمسروقہ:

موٹرسائیکل 8عدد
نقد رقم 1،60،000 جوکہ رقم اصل مالکان میں تقسیم کی گئی۔

تفصیل مالکان
جنکے چوری شدہ موٹرسائیکل اور نقد رقم تقسیم کی گئی۔

1۔ محمد وقاص خوجہ 2۔ غلام مصطفیٰ بزدار
3۔ محمد حنیف سپل
4۔ محمد انور قیصرانی 5۔ علی رضا 6۔ محمد شفیق

12/04/2020

ڈیرہ غازی خان
تھانہ گدائی پولیس کاایک اورٹارچرسل سامنے آگیا

11/04/2020

تونسہ شریف
کیا اتنے بڑے ہجوم میں کورونا وائرس نہیں آسکتا
ہجوم کو مینیج کرنا کس کا کام ہے۔ میرا آپ کا ؟
آج ایک تونسہ کے نجی بینک کے باہر سڑک پر ہماری مائیں اور بہنیں حکومتی امداد کی رقم لینے کے لئے بیٹھی ہوئی ہیں،کیا ان مجبور،بے بس اور غریب خواتین کو کرسی یا بنچز پر نہیں بٹھایا جا سکتا مجبور خواتین کی تکلیف کو دیکھ کر میں نے پوسٹ لگائی ہے
مقصد صرف مسئلہ کو ہائی لائٹ کرنا ہے اور آواز
حکام بالا تک پہنچانی ہے اور
آپ تمام دوستوں سے اپیل ہے کہ پوسٹ کو
شیئر ضرور کریں

06/04/2020

نصف صدی پہلے سنگھڑ تل تونسہ میں سیلابی ریلے سے بہہ جانے والا ٹرک گذشتہ روز زمین سے باہر نکل آیا
جسے آج ٹرک کے مالک حاجی عبدالحق خوجہ کے بیٹے
محمد امین خوجہ نے مشینری کے ذریعے باہر نکلوایا

تونسہ شریف

نصف صدی پہلے تل سنگھڑ تونسہ میں بہہ جانے والا ٹرک زمین سے باہر نکل آیا
لوگوں کی کافی تعداد ٹرک کو دیکھنے آئی ہوئی ہے
آج سے تقریباً 50 سال پہلے ٹرک سیلابی ریلے میں گم ہوگیا تھا بتایا جا رہا ہے کہ حاجی عبدالحق خوجہ ٹرک میں
کریانہ کا سامان لاد کر روٹین کے مطابق تونسہ آرہے تھے
جونہی سنگھڑ تل کے درمیان میں ان کا ٹرک پہنچا تو اتفاقاً سنگھڑ کی ریت میں دھنس گیا تھا
جسے نکالنے کےلئے کوئی مشینری دستیاب نہیں تھی
رات کو رود کوہی سنگھڑ تل تونسہ کی تاریخ میں بہت زیادہ مقدار میں سیلابی ریلا آیا جو ٹرک کو اپنے ساتھ بہا لے گیا، جب صبح ہوئی تو ٹرک مالک حاجی عبدالحق موقع پر آۓ تو ٹرک کا نام و نشان نہ تھا
لیکن نظام قدرت آج نصف صدی بعد ابھی کچھ دیر پہلے ٹرک سنگھڑ تل تونسہ سے آج حاجی عبدالحق خوجہ کے فوت ہونے کے بعد اسکے بیٹے محمد امین کو مل گیا ہے

05/04/2020

تونسہ شریف

نصف صدی پہلے تل سنگھڑ تونسہ میں بہہ جانے والا ٹرک زمین سے باہر نکل آیا
لوگوں کی کافی تعداد ٹرک کو دیکھنے آئی ہوئی ہے
مقامی لوگ ٹرک کو نکالنے میں مصروف ہیں
آج سے تقریباً 50 سال پہلے ٹرک گم ہوگیا تھا بتایا جا رہا ہے کہ حاجی عبدالحق روٹین کے مطابق تونسہ آرہے تھے
جونہی سنگھڑ تل کے درمیان میں ان کا ٹرک پہنچا تو اتفاقاً سنگھڑ کی ریت میں دھنس گیا تھا
جسے نکالنے کےلئے کوئی مشینری دستیاب نہیں تھی
رات کو رود کوہی سنگھڑ تل تونسہ کی تاریخ میں بہت زیادہ مقدار میں سیلابی ریلا آیا جو ٹرک کو اپنے ساتھ بہا لے گیا، جب صبح ہوئی تو ٹرک مالک حاجی عبدالحق موقع پر آۓ تو ٹرک کا نام و نشان نہ تھا
لیکن نظام قدرت آج نصف صدی بعد ابھی کچھ دیر پہلے ٹرک سنگھڑ تل تونسہ سے مل گیا ہے

05/04/2020

تونسہ شریف

محلہ عید گاہ تونسہ کے رہائشی خلیل الرحمن
موٹرسائيکل مکینک ہیں جن کا اپنا ذاتی گھر نہ ہونے پر وہ کرایہ کے مکان میں رہتےہیں ان کی بیوی کافی عرصہ سے بیمار ہے جن کا کافی عرصہ سے علاج ومعالجہ چل رہا ہے خلیل الرحمٰن جو بھی کماتے ہیں وہ انکی بیوی کے علاج پر خرچ ہوجاتا ہے
موٹر سائیکل مکینک خلیل الرحمٰن نے
وزیرِ اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار اور مخیر حضرات سے دردمنٹ اپیل ہے کہ میری بیوی کا سرکاری طور پر علاج کرایا جاٸٕے اور مالی امداد بھی کی جاۓ٠

برائے رابطہ،، 03346796384

تونسہ شریفگلکی ہل اسٹیشن،،کوہ سلیمان🥀
04/04/2020

تونسہ شریف

گلکی ہل اسٹیشن،،کوہ سلیمان🥀

03/04/2020

اے میرے پروردگار اس معصوم بچے کی تلاوت قرآن پاک
کے صدقے کورونا وائرس کی وباء سے اہل اسلام
کو محفوظ فرما،
آمین یا ربّ العالمین

27/03/2020

ڈیرہ غازی خان

#وزیراعلیٰ_تک_پیغام_پُہنچائیں🙏🙏🙏🙏

Breaking News

ڈیرہ غازی خان:ٹیچنک ہسپتال کے دو ڈیوٹی ڈاکٹرز کُورونا وائرس میں مُبتلا ہو گئے

ڈاکٹر اُسامہ اور لیڈی ڈاکٹر صَبا کو آئسولیشن
منتقل کیا جا رہا ہے.
متاثرہ ڈاکٹرز ہسپتال ہاسٹل میں رہائش پذیر تھے.

ڈیرہ غازی خان:ڈاکٹرز کالونی اور ہاسٹل سے مزید کُورونا متاثرین کا خدشہ ہے.ڈاکٹر نعمان چوہدری صدر وائی ڈے اے

دونوں ہمارے ساتھ اُٹھتے بیٹھتے اور کھاتے پیتے رہے ہیں تمام لوگ رسک پر ہیں
خُدا را ہماری آواز وزیرِاعلیٰ تک پُہنچائیں ورنہ آپ لوگوں کا علاج کرنے والا صحت کا عملہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے گا🙏🙏🙏🙏🙏🙏🙏🙏🙏

27/03/2020

یا اللہ پاک اپنے پیارے محبوب کے صدقے ان بچوں کی دعا قبول فرما ہمیں اس کورونا وائرس سے نجات فرما
آمین ثم آمین 🙏🙏🙏🙏

26/03/2020

تونسہ شریف
دفعہ 144 نافذ ڈبل سواری پر پابندی کے باوجود
کلمہ چوک تونسہ ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کے ساتھ
ایڈوکیٹ کا نامناسب رویہ جواب کمنٹ میں دیں

25/03/2020

تونسہ شریف
کروڑوں روپے کی لاگت سے زیر تعمیر چار اھم منصوبے
رود کوھی کی کٹائی کی زد میں آگئے ہیں
تونسہ شہر کے جنوب میں رودکوھی سنگھڑ کی سرکاری زمین پر چار منصوبوں تحصیل کمپلیکس .سپورٹس سٹیڈیم چڑیا گھر، اور ٹیوٹا کالج اپنی تکمیل سے قبل ہی پہاڑ کے بارشی پانی کی زد میں آگئے ہیں
ان منصوبوں پر پنجاب حکومت کروڑوں روپے کے فنڈز لگا رہی ہے لیکن رودکوہی کے پانی سے کٹاو سے ان کو محفوظ بنانے کی منصوبہ بندی نہی کی گئ ہے اور نہ ہی سپر بند تعمیر کیےگئے ہیں آجکل بلوچستان سے بارشوں کا پانی رودکوہی سنگھڑ سے گزر کر دریا سندھ میں گرتا ہے
تونسہ سنگھڑ میں تین ھزار کیوسک تک پانی گزرتا ہے

25/03/2020

کورونا واٸرس کے حوالے احتیأطی تدابیر اور اس کو روکنے میں کیسے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے
امریکہ میں مقیم نوجون کی ویڈیو غور سے سنیئے
پلیز اس پیغام کو شٸیر لازمی کریں

24/03/2020

تونسہ شریف

خدارا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب پنجاب حکومت
کا ساتھ دیں،اور قانون پر عملدرآمد کریں
کلمہ چوک پر شہری لوگوں میں امداد تقسیم کرتے ہوئے
میری مخیر حضرات سے گذارش ہے کہ اگر آپ نے
غریبوں اور مسکینوں کی مدد کرنی تو ان کے گھر جا کر
پہنچائیں،
خداناخواستہ اس بھیڑ میں کوئی غریب کورونا وائرس جیسی موذی وباء جیسی مرض کا شکار نہ ہو جائے

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب گھر میں رہیں گھر کے اندر کے مناظر غیر حتمی نتائج آنا شروع 😄😄😄کورونا وائرس سے بچیں اور گھر ...
23/03/2020

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب گھر میں رہیں

گھر کے اندر کے مناظر غیر حتمی نتائج آنا شروع 😄😄😄
کورونا وائرس سے بچیں اور گھر کے کام کریں
اپنے لئے اپنی گھر کیلئے،،

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Taunsa News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share