Ghizer Time

11/07/2023
D'exposure Academyڈی ایکسپوژر اکیڈمی!!( ہمارے ننھے بچوں کے شاندار مستقبل کا بہترین انتخاب )گاہکوچ (پ _ر ) آج مورخہ 10 ما...
11/03/2023

D'exposure Academy
ڈی ایکسپوژر اکیڈمی!!
( ہمارے ننھے بچوں کے شاندار مستقبل کا بہترین انتخاب )

گاہکوچ (پ _ر ) آج مورخہ 10 مارچ بروز جمعہ گاہکوچ بالا مے ڈی ایکسپوژر اکیڈمی (ای سی ڈی لرننگ سینٹر ) کی افتاعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس مے پارلیمانی سیکرٹری برایے ایجوکیشن گلگت بلتستان اسمبلی محترمہ سریہ زمان صاحبہ ، پارلیمانی سیکرٹری برایے ٹورازم گلگت بلتستان محترمہ دلشاد بانو صاحبہ ، پی پی ایچ ایی (PHI) کے ہیڈ محترم جناب حنیف صاحب ، استاد محترم ناصر امان بھائی، قابل ے قدر فرزند غذر ڈپٹی سپیکر محترم جناب نذیر ایڈووکیٹ صاحب کی والدہ صاحبہ ،USAID کے ساتھ وابستہ ایگریکلچر ایکسپرٹ محترم شہزاد صاحب ، اهلیان گاہکوچ بالا سمیت ڈسٹرکٹ غذر کے سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کیا_
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اکیڈمی کے مینجمنٹ ٹیم نے ادارے کی انٹروڈکشن، ادارے کے میعار سمیت سال 2023 کے داخلوں کے حوالے سے عوام کو آگاہ کیا اور مہمانوں نے اس (ای سی ڈی ) لرننگ سینٹر کے اونر محترمہ انبرین صاحبہ کی کوشش اور کاوش کو خوب سراہا اور مبارک باد پیش کیا مہمانوں کے لیے غذر ڈسٹرکٹ کے روایتی ڈیشز پیش كیے گیے ساتھ ہی ساتھ روایتی شال بھی پہنایے گیے_
شاندار افتتاعی تقریب منعقد کرنے پر ہم اپنی جانب سے غذر کی قابل بیٹی محترمہ انبرین صاحبہ (اونر ) ڈی ایکسپوژر اکیڈمی سمیت انکے اسٹاف ممبرز اور فیملی ممبرز کا بیحد شکریہ ادا کرتے ہیں، انبرین باصلاحیت ، باہنر ، تعلیم یافتہ ورکنگ وومن ہے اور اس اسکول کا ماڈل بھی انھوں نے جدید دور کے تمام تر تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوۓ بنایا ہے اور بچوں کے early child education پر انکو بیحد تجربہ حاصل ہے اور سینگل گاوں مے پہلے سے ہی انکا اپنا ادارہ اسی نام سے موجود ہے جو تمام تر سہولیات سے آراستہ سینگل گاوں مے اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے _
ڈی ایکسپوژر اکیڈمی گاہکوچ بالا کے عوام سمیت ننھے ستاروں( طلبہ و طالبات ) کے لیے مستقل کا بہترین انتخاب ہوگا مناسب فیس ، ٹیلنٹڈ اسٹاف بہترین بلڈنگ سمیت دورے جدید کے تمام تر ایس او پیز کو فالو کرتے ہوۓ بچوں کے ذہنی نشونما اور فکری نشونما کے لیے پریکٹیکل سلیبس کو تیار کیا گیا ہے جو وقت کی اہم ضرورتوں مے سے ایک ضرورت ہے _
بہن انبرین کی اس کاوش کو سلام پیش کرتے ہیں ساتھ ہی ساتھ اس پروجیکٹ کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں کی یہ پروجیکٹ ہمیشہ کامیاب رہے امین ثم امین بہن انبرین سمیت انکے فیملی ممبرز اسٹاف ممبرز اور اهلیان گاہکوچ بالا کی محبتوں کا بیحد شکریہ _

شکریہ
صداقت علی ساحل

جناح انسٹیٹیوٹ اف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنس گاہکوچ کی جانب سے اهلیان غذر کے لیے بڑی خوشخبری !ڈسٹرکٹ غذر اور گلگت بلت...
03/02/2023

جناح انسٹیٹیوٹ اف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنس گاہکوچ کی جانب سے اهلیان غذر کے لیے بڑی خوشخبری !
ڈسٹرکٹ غذر اور گلگت بلتستان مے پہلی بار دو سالہ فارمیسی category_B ٹکنیشن کے پروگرامز کا آغاز _

(جناح کالج اف فارمیسی کا قیام )

ڈسٹرکٹ غذر اور گلگت بلتستان مے پہلی بار دو سالہ فارمیسی category_B ٹکنیشن کے پروگرامز کا آغاز ڈسٹرکٹ غذر سمیت گلگت بلتستان کے طلبہ و طالبات کے لیے محدود نشستوں پر داخلے جاری ہیں سیٹ لمیٹڈ ہونے کے باعث داخلے پہلے آیے پہلے پایے کی بنیاد پر دیے جایئں گے ، تعلیمی اہلیت میٹرک پاس (سائنس گروپ )اور عمر کی کوئی پابندی نہیں (پاکستان فارمیسی کونسل اسلام آباد سے منظور شدہ )_
داخلے 02 فروری بروز جمرات سے شروع چکے ہیں گلگت بلتستان کے دیگر ڈسٹرکٹ سے داخلہ لینے والے طلبہ و طالبات کو ہوسٹل کی سہولت بھی ہوگی ساتھ ہی ساتھ جاب کرنے والے حضرات کے لیے مارننگ کے علاوہ ایوننگ شفٹ کلاسز کا بھی انتظام کیا گیا ہے اور پاکستان کے مختلف شہروں مے رہنے والے طلبہ و طالبات کے لیے آنلاین کلاسز کا بندوبست بھی کیا گیا ہے_
مناسب فیس ، ڈسکاؤنٹ پیکجز، بہترین بلڈنگ اسٹرکچر ، فارمیسی لیب، کمپیوٹر لیب ، ملٹی میڈیا کلاس رومز اور لائبریری کا قیام عمل مے لایا ہے ساتھ ہی ساتھ باصلاحیت اور تجربہ کار فیکلٹی بھی ادارے مے موجود ہے_
’’فارمیس علم طب کی منفرد اور اہم شاخ
اس بات میں کوئی دورائے نہیں کہ ڈاکٹر کسی انسان کی جان بچانے میں سب سےاہم کردار ادا کرتا ہے لیکن کیا کوئی ڈاکٹر کسی مریض کی جان صرف چیک اپ کرکےبچا سکتا ہے ؟ نہیں نا! کیونکہ کوئی بھی ڈاکٹر کسی بھی مریض کے علاج کے لیے دوائیں تجویز کرتا ہے اور دواؤں کی تیاری کا عمل علم طب کی ایک اہم اور منفرد شاخ سے جڑاہےجسے علم الادویات یا فارمیسی کہا جاتا ہے ۔
دواؤں کی تقسیم، اسپتالوں، شفا خانوں ذخیرہ گاہوں میں انھیں ذخیرہ کرنے کا علم یہ تمام طب کے منفرد ترین شعبے فارمیسی کے زمرے میں آتے ہیں ۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں ہرسال اوسطاً700 امیدوار بی فارمیسی کی ڈگری حاصل کرتے ہیں۔
اگرچہ ہمارے یہاں کچھ عرصہ قبل فارماسسٹ category B کے کردار کی اہمیت کو تسلیم نہیں کیا جاتا تھا تاہم اب اس رجحان میں تبدیلی آئی ہے اس کی اہم وجہ ڈرگ رولز کے مطابق پرائیویٹ کلینکز پر کسی بھی وقت پابندی عاید ہوسکتی ہے اور category B فارمیسی کا دو سالہ ڈپلومہ ہونا آج کے عہد کی ضرورت بن چکا ہے _
فارمیسی کی باقاعدہ تعلیم و تربیت حاصل کرکے بیمارانسانیت کی خدمت کرنا اور صحت مند معاشرے کےقیام میں اپنا کردار ادا کرناطب کے اس مفید، عام اور باوقار پیشے کا اہم حصہ ہے۔مغربی ممالک میں ایک فارماسسٹ کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایک ڈاکٹر مریض کے چیک اپ کے بعد مرض کی تشخیص کرتا ہے،مگر اس کی دوا ایک فارماسسٹ تجویز کرتا ہے کہ متعدد دوائیوں میں سے کون سی دوا مریض کے لیے زیادہ مؤثر ثابت ہوگی۔
فارمیسی category B کا نصاب 2 سال میں مکمل ہوتا ہے، ان 2 سال کے عرصے میں طلبہ کو علم الادویہ، خواص الادویہ ،حیاتی کیمیا، شماریات،سماجیات، علم دوا سازی، ادویاتی کیمیادواشناسی اور دیگرروایتی مضامین پڑھائےجاتے ہیں۔بی فارمیسی کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد اس شعبے میں مزید تعلیم حاصل کی جاسکتی ہے_
فارمیسی category B کا ڈپلومہ لینےکے بعد جن شعبوں میں آپ اپنے کیریئر کا آغاز کرسکتے ہیں ان میں گورنمنٹ ملازمت ، کمیونٹی فارماسسٹ، اسپتال فارماسسٹ، انڈسٹریل فارماسسٹ،کوالٹی کنٹرول سمیت پروڈکشن مارکیٹنگ وغیرہ شامل ہیں ۔یہی نہیں آپ کے پاس ذاتی کاروبارکرنے کے بھی کئی مواقع موجود ہیں اور بیرون ممالک مے بھی اچھا روزگار حاصل کیا جاسکتا ہے ۔اگر ایک فارماسسٹ چاہے تو ادویات کااسٹو ر(فارمیسی)قائم کرسکتا ہے۔
چونکہ دوا ساز ادارے اپنی مصنوعات پر اچھا کمیشن دیتے ہیں اس لیے اس شعبے میں کامیابی اورمنافع بخش آمدنی حاصل کرنےکے امکانات بھی وسیع ہوتے ہیں۔ یہ شعبہ ایک صحت مند معاشرے کے قیام کا ضامن ہے۔ آبادی کے بڑھتے ہوئے مسائل ،آلودگی اور بیماریوں نے جہاں دنیا بھر میں داکٹروں کی ڈیمانڈ میں اضافہ کیا ہے، وہیں فارماسسٹ کی ڈیمانڈ بھی بہت بڑھ گئی ہے۔
فروری 02 بروز جمرات سے داخلے جاری ہیں وہ تمام طلبہ و طالبات جو فارمیسی category B مے داخلہ لے کر اپنے مستقبل کا آغاز کرنے کا خواہش رکھتے ہیں ادارے سے فارم حاصل کر کے داخلہ لے سکتے ہیں_
دفتری اوقات صبح 10:00 بجے سے سپہر 02 بجے تک کے ہونگے اور لمیٹڈ سیٹس ہونے کے باعث داخلے پہلے آیے پہلے پایے کی بنیاد پر دیے جایئں گے _

بشکریہ
پرنسپل جناح انسٹیٹیوٹ
صداقت علی ساحل
رابطہ نمبر : 03554802205

پریس ریلیزلاہور: گلگت بلتستان کے رضاکاروں کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سےلاہور مے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گی...
28/01/2023

پریس ریلیز
لاہور:
گلگت بلتستان کے رضاکاروں کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سےلاہور مے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کا مقصد ان تمام تر رضاکاروں کی حوصلہ افزایی کرنا تھا جنہوں نے گلگت بلتستان مے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی مدد سے سیلاب متاثرین کی امداد مے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا حالیہ بارشوں اور سیلاب سے جہاں پورا پاکستان متاثر ہوا وہاں غذر سمیت گلگت بلتستان کے بھی ہزاروں افراد بے گھر ہوۓ اور کھلے اسماں زندگی گزرنے پر مجبور ہوۓ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے جانب سے سیلاب متاثرہ خاندانوں کو ایمرجنسی بنیادوں پر بڑے پيمانے پر فوڈ پیکجز سمیت کپڑے اور ضرورت زندگی کے تمام تر سامان فراہم کیے گیے جہاں کہیں پر گھر تباہ ہوۓ وہاں ڈبل ٹینٹ فراہم کیے گیے اور فرسٹ ایڈ میڈیکل کیمپز بھی لگایے گیے ان تمام تر ایکٹیویٹیز کے دوران منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مقامی رضاکاروں کی خدمات قابل ے تعریف رہی اپنے قیمتی وقت کا نظرانہ دیتے ہوۓ انسانی خدمات سے سرشار ان تمام تر نوجوانوں نے خطے ،قوم و ملک کے لیے بے مثال خدمات فراہم کی
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گزشتہ کہیں سالوں سے غذر سمیت گلگت بلتستان اور پورے پاکستان مے اپنے فلاحی خدمات سرانجام دے رہی اور ان کے رضاکار ہمیشہ سے انسانی خدمات کے لیے صف اول رہے ہیں_
لاہور مے منعقد تقریب کے دوران منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے آپریشن مینیجر محترم جناب ثنااللہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کی خدمات کو متاثرین کے زندگی کے مکمل بحالی تک جاری رکھا جایے گا اور انھے تنہا نہیں ہونے دیاجایے گا ساتھ ہی ساتھ ڈپٹی ڈائریکٹر محترم جناب اشتیاق صاحب نے گلگت بلتستان کے تمام تر رضاکاروں کی خدمات کو خوب سراہا اور کہا کی گلگت بلتستان مے مستقبل مے بھی امدادی سرگرمیوں کو جاری رکھا جایے گا _
تقریب مے گلگت بلتستان سے ایے ہوۓ رضاکاروں کے لیے حسن کارکردگی کے اعزاز دئیے گیے گلگت بلتستان کی نمايندگی محترم جناب ضرار احمد کھوکھر صاحب اور حیدر علی حیدر صاحب نے کیا _
محترم جناب حیدر علی حیدر صاحب اور ضرار صاحب سمیت انکی ٹیم کی خدمات کو خوب سراہا گیا_

 #میری آنکھیں مجھے لوٹا دو تاکہ میں مدینہ دیکھوںماشااللہ معروف نعت خواں عباس انند عمرہ کی سعادت حاصل کر رہے ہیں ۔
10/01/2023

#میری آنکھیں مجھے لوٹا دو تاکہ میں مدینہ دیکھوں
ماشااللہ
معروف نعت خواں عباس انند عمرہ کی سعادت حاصل کر رہے ہیں ۔

Right 👍
20/12/2022

Right 👍

.                      👈 *انسان* 👉جب انسان سے انسانیت ختم ہو جاتی ہے تو یہ اشرف المخلوقات نہیں رہتا...اشرف المخلوقات ایک...
14/12/2022

. 👈 *انسان* 👉

جب انسان سے انسانیت ختم ہو جاتی ہے تو یہ اشرف المخلوقات نہیں رہتا...
اشرف المخلوقات ایک تاج کا نام ہے.
جو اللہ تعالیٰ نے انسان کو تحفہ عطا کیا ہے.
مگر انسان کو یہ تاج پہننے کی تمیز نہیں ہے.
جو اس تاج کو پہننا سیکھ جاتا ہے وہ اشرف المخلوقات بن جاتا ہے......
وگرنہ انسان جانوروں، درندوں اور شیاطین سے بھی گرے ہوئے درجے کا ہوتا ہے....
ہماری پہچان انسانیت ہے...
خود کو مزہب میں تقسیم کرنے سے پہلے اچھا انسان بنانے کی کوشش کریں...
مزہب کی آڑ میں ایک دوسرے پر فتوے مت جھاڑا کریں...
آپ کا مزہب آپ کو یہ اختیار نہیں دیتا کہ آپ لوگوں کا احتساب شروع کر دیں.
اور لوگوں کی جنت یا دوزخ کا فیصلہ کریں..
کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کی عبادات قبول ہو رہی ہیں یا واپس آپ کے منہ پر ماری جا رہی ہیں؟
ہمیں اپنی عبادات کے قبول ہونے کا علم نہیں اور ہم دوسروں کا احتساب شروع کر دیتے ہیں...

Right
12/12/2022

Right

یاسینقرقلتی میں نیچر لورز  (NGO)اور ماؤنٹین ڈیجیٹل نیٹ ورک کے اشتراک سے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا  ہماری ٹیم کی نشاندہی ...
13/11/2022

یاسین
قرقلتی میں نیچر لورز (NGO)اور ماؤنٹین ڈیجیٹل نیٹ ورک کے اشتراک سے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہماری ٹیم کی نشاندہی پر نیچرل لورز (NGO) نے قرقلتی کے متاثرین کے لیے گرم ملبوسات کا پیکج کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا اور فری میڈیکل کیمپ لگایا جس پر ہم ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں

03/11/2022

گاہکوچ: جشن آزادی گلگت بلتستان پولو کپ ٹورنامنٹ میں فاتح ٹیم کے کھلاڑی رقص پیش کررہے ہیں۔

01/11/2022

Ghizer Time

01/11/2022

پولو گراؤنڈ گاہکوچ غذر



عتیقو حریمِ شاہ کے الزامات کا جائزہ لیتے ہوئے  Mountain Digital Network Asif Murad Ghîzrî Chitral Lovers  چترال لوورز
30/10/2022

عتیقو حریمِ شاہ کے الزامات کا جائزہ لیتے ہوئے
Mountain Digital Network Asif Murad Ghîzrî Chitral Lovers چترال لوورز

22/10/2022


22/10/2022

گورنمنٹ انٹرکالج گوپس ، یاسین ،پھنڈر میں طلبہ طالبات نئ تعلیمی پالیسی کے سبب شدید ذہنی پریشانی کا شکار کالج میں فیکلٹی ایم ایس اور ایم فل گورنمنٹ اساتذہ کی عدم دستیابی اور حکومت کی نئی پالیسی کے تحت عائد کردہ کڑی شرائط کے باعث طلبہ طالبات تعلیم کے حصول کو جاری نہیں رکھ پا رہے ان وجوہات کی بنا پر طلباء طالبات شدید تشویش کا شکار ہیں کہ کہیں ان کا سال ضائع نہ ہو جائے !!!حکومت کو چاہیے بروقت گورنمنٹ کالجز میں پیدا ہونے والے تعلیمی بحران کا ہنگامی بنیادوں پر حل تلاش کرے

Àsif Murad ghîzrî Discuss about the closing issue of ADA or BA classes at inter Collage Gupis Ghizer Time

Video Taken from Mountain Digital Network

چلاس ٹریفک حادثے میں شہید ہونے والے جی بی سکاؤٹس کے حوالدار عطاءالرحمن ساکن کنوداس  گلگت کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نما...
11/10/2022

چلاس ٹریفک حادثے میں شہید ہونے والے جی بی سکاؤٹس کے حوالدار عطاءالرحمن ساکن کنوداس گلگت کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل کاشف خلیل سمیت عسکری و سول حکام عزیز و اقارب اور بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے شہید کو کنوداس قبرستان میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

112 ونگ گلگت بلتستان سکاؤٹس کے لانس نائیک سید منصور علی شاہ کو نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف یونائیٹڈ کنگڈم (یو کے) کے گولڈ...
11/10/2022

112 ونگ گلگت بلتستان سکاؤٹس کے لانس نائیک سید منصور علی شاہ کو نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف یونائیٹڈ کنگڈم (یو کے) کے گولڈ میڈل کے ساتھ ملٹری شوٹنگ کا سب سے بڑا اعزاز 'دی ماسٹر ایٹ آرمز ٹرافی' سے نوازا گیا۔

اس بہترین کامیابی پر سید منصور علی شاہ ،اہل علاقہ اور خصوصا اہلخانہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔
سید منصور علی شاہ نے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ملک و قوم کا نام روش کیا ہے ۔شاباش فرزند اشکومن ۔

منجانب : سید جلال علی شاہ ۔صدر پی پی پی ضلع غذر

*********** اہلیان غذر کے لئے بڑی خوشخبری*********ویلڈن فخر پاکستان کیپٹن عمران خان صاحبوادی شہداء غذر کے لئے تحریک انصا...
11/10/2022

*********** اہلیان غذر کے لئے بڑی خوشخبری*********

ویلڈن فخر پاکستان
کیپٹن عمران خان صاحب
وادی شہداء غذر کے لئے
تحریک انصاف جی بی کا خصوصی تحفہ/جی بی کے پہلے گرلز کیڈٹ کالج کی لینڈ کمپنسیشن اور کنسلٹنسی کے 25 کروڑ لاگت منصوبے کا انتظامی اپروول جاری ہوگیا۔

شکریہ سی ایم خالد خورشید صاحب
شکریہ ڈی ایس نظیر احمد صاحب
شکریہ سرکار عباس صاحب
شکریہ ظفر محمد شادم صاحب
شکریہ یاسر عباس صاحب


دیامر کےنواحی  گاوں بونر داس میں افسوس ناک واقعہ  فراز کے گھر کی چھت گرنے سے  ایک ہی خاندان کے  9 افراد جابحق  جابحق  اف...
09/10/2022

دیامر کےنواحی گاوں بونر داس میں افسوس ناک واقعہ فراز کے گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جابحق جابحق افراد میں نو عمر بچے اور بچیاں شامل ہیں واقع صبح فجر کے وقت پیش آیا کچے مکان کا گاڈر ٹونے سے چھت گرگئئ جس کے نتیجے میں ماں سمیت نو افراد جابحق ہوگے جابحق ہونے والوں میں چار معصوم بچے اور چار بچیاں شامل ہیں
ریسکیو 1122اور مقامی رضا کاروں نے نعشوں کو چلاس ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا جہاں معمول کی کاروائی کے بعد نعشیں ورثہ کے حوالے کردی جاے گی واقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید اور گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے افسوس کا اظہار کیا ہے رپورٹ خالد حسین گلگت

ساٶتھ آفریقہ کے ہارڈ ہیٹر بلے باز ڈیوڈ ملر کی چھوٹی سی ننھی پری وفات پاگٸی💔😭Rest in peace
08/10/2022

ساٶتھ آفریقہ کے ہارڈ ہیٹر بلے باز ڈیوڈ ملر کی چھوٹی سی ننھی پری وفات پاگٸی💔😭

Rest in peace

دنیا کے خوبصورت ترین قدرتی کرکٹ اسٹیڈیم۔ راکاپوشی کے گلیشیئرز سے سیراب ہونے والا سرسبز و شاداب قدرتی اسٹیڈیم جو وادی نگر...
07/10/2022

دنیا کے خوبصورت ترین قدرتی کرکٹ اسٹیڈیم۔ راکاپوشی کے گلیشیئرز سے سیراب ہونے والا سرسبز و شاداب قدرتی اسٹیڈیم جو وادی نگر گلگت بلتستان میں واقع ہے

Fall colors in Vancouver, gilgit baltistan   🍁🧡♥️Captivating Weather and Charming Aerial view                           ...
03/10/2022

Fall colors in Vancouver, gilgit baltistan

🍁🧡♥️
Captivating Weather and Charming Aerial view


ثقافت کوئی جامد شے ہے اور نہ ہی عقائد کی طرح کوئی مابعدالطبیعاتی یا "مقدس" امر کا نام ہے ۔ کلچر یا ثقافت درحقیقت انسان ک...
03/10/2022

ثقافت کوئی جامد شے ہے اور نہ ہی عقائد کی طرح کوئی مابعدالطبیعاتی یا "مقدس" امر کا نام ہے ۔ کلچر یا ثقافت درحقیقت انسان کے سماجی زندگی کے ارتقاء کے نتیجے میں رونما ہونے والے عوامل یا خدوخال کا نام ہے،اور ثقافت کا وجود اور حسن اس کی "حرکت پزیری " میں ہے نا کے اس کے جمود میں ۔ ثقافت کو عقائد کے معنوں میں لینا صریحاً خلافِ شعور ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے یہاں ثقافت اور عقائد کی ہیئت کو "یکجا" نہ صرف دکھایا گیا ہے بلکہ صدیوں سے اسی بنیاد پر بیانیے وضع کیے گئے ہیں اور علوم پیدا کیے گئے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے یہاں ہر گزرتے دن کے ساتھ رجعت پسندی تقویت پارہی ہے اور عقلیت وروشن خیالی کا مذاق اڑایا جاتا ہے ۔ ایسے میں "رائج طاقت" کیلئے لوگوں کو ضروری امور سے لایعنی امور کی جانب موڑنا نہایت سہل بن جاتا ہے،اور لوگ اپنے استحصال پر سوچنے کی بجائے لایعنی امور میں الجھے رہتے ہیں ۔

گلگت بلتستان کے تمام فرقوں کے "شیوخ" لڑکیوں کے ایک سپورٹس ایونٹ کے خلاف آج کل تندوتیز بیان بازی میں مصروف عمل ہیں ۔ جبکہ بہتیرے پڑھے لکھے اور ذی شعور احباب بھی اس ایونٹ کے خلاف فیس بک پر مورچہ زن ہیں ۔ ان کے نزدیک یہ سپورٹس ایونٹ "علاقائی ثقافت اور اقدار" کے منافی ہے ۔ مذہبی طبقے سے تو شاید ہی ایسے موضوعات پر گفتگو ممکن ہو، "یونیورسٹی زدہ" احباب سے یہی گزارش ہے کہ اقدار یا ثقافت کو ایسے کسی ایونٹ سے کوئی خطرہ اسلیے پیدا نہیں ہوسکتا ہے کیونکہ ثقافت اور اقدار جدت کو جذب کرنے اور بدلتے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کی اہلیت رکھتی ہیں ۔۔۔یہی صلاحیت اور حرکت پذیری ہی ثقافتی ارتقاء اور وجود کی نشانی ہے ۔ جو تہذیبیں یا ثقافتیں جمود کا شکار ہوتی ہیں، وہ اپنا وجود ہی کھو دیتی ہیں ۔ !

تحریر: ضیا الرحمان

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کی مایہ ناز کھلاڑی ڈیانا بیگ نے حالیہ لالک جان سٹیڈیم میں گرلز سپورٹس گ...
03/10/2022

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کی مایہ ناز کھلاڑی ڈیانا بیگ نے حالیہ لالک جان سٹیڈیم میں گرلز سپورٹس گالا کے انعقاد پر مزہبی طبقے کی طرف سے مخالفت کرنے پر انھیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ لالک جان سٹیڈیم میں مرد حضرات بھی ہر قسم کے کھیل کھیلتے ہیں لیکن ان کے اوپر کوئی بات نہیں کی جاتی۔ صرف خواتین پر روک ٹوک لگانا ان کی پست ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔

شگر۔۔ ہسپتال کی تعمیر کے معاملے پر متاثرین اور انتظامیہ کے مابین جھڑپ،آنسو گیس کا استعمال
01/10/2022

شگر۔۔ ہسپتال کی تعمیر کے معاملے پر متاثرین اور انتظامیہ کے مابین جھڑپ،آنسو گیس کا استعمال

گلگت : چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی کی کوششوں سے گلگت کی خواتین کے لئے الگ ٹرانسپورٹ سروس کا آغاز 5 اکتوبر ک...
30/09/2022

گلگت :
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی کی کوششوں سے گلگت کی خواتین کے لئے الگ ٹرانسپورٹ سروس کا آغاز 5 اکتوبر کو وومن سپورٹس میلے کے موقع پر ہو گا ، بسیں ایک دو روز میں گلگت پہنچ جائیں گی ۔
خواتین بس سروس کے آغاز سے گلگت شہر اور مضافاتی علاقوں کی خواتین کو ٹرانسپورٹ کی الگ سہولت میسر آ سکے گی جہاں وہ زیادہ باعزت طور پر سفر کر سکیں۔ گی۔ یہ بسیں اس وقت راولپنڈی میں تیار کی جا رہی ہیں ۔
یقینا یہ چیف سیکریٹری کا ایک احسن اقدام ہے ۔.

نفرت جرم سے ہونی چاہئے____________انسان سے نہیں❤        Fashion Police       Geo News Urdu
30/09/2022

نفرت جرم سے ہونی چاہئے____________انسان سے نہیں❤
Fashion Police Geo News Urdu

Address

Gilgit Ghizr
Gilgit

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ghizer Time posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ghizer Time:

Videos

Share