19/11/2023
ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے نو یداحمد اشرفی کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے نوید اشرفی کے خلاف 16 MPO کے تحت دو ماہ کے لئے جیل کی سزا سنا دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم نے ضلع گلگت کے عوام الناس کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوشل میڈ یا پر نفرت انگیز اور ایک دوسرے کے عقائد کے خلاف سوشل میڈ یا پر مواد شیئر کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لاکر جیل بھیج دیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم نے علماء کرام اور نوجوانوں سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاقے میں قیام امن کے لئے بھرپور کردار ادا کریں اور علاقے کی فلاح و بہبود کی خاطر جدو جہد کریں تاکہ علاقے کی تعمیرو ترقی ممکن ہو سکے کسی بھی علاقے کی تعمیر و ترقی قیام امن سے ہی ممکن ہے اس لئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام،، عمائدین اور نوجوان امن و عامہ کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے سوشل میڈ یا میں فرقہ وارنہ اور شر انگیز مواد شیئر کرنے والوں کی نشاندہی کریں تاکہ ایسے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکے اور حکومت کی رٹ ہر صورت بحال رکھی جائیگی۔
شاہد حسین
پبلک ریلیشن آفیسر ڈپٹی کمشنر آفس
گلگت