Voice Of North

Voice Of North Voice Of North is a local news channels where viewrs are updated about local news, places,traditions. News updates and information

09/10/2024

حیفہ : موجودہ جنگ میں پہلی بار صرف ایک ہی مقام پر راکٹوں کی بھرمار۔ کل حزب اللہ نے 190 راکٹ حیفہ پر مارے تھے آج مسلسل دوبارہ راکٹوں کی بارش کری ہے ۔ پورا شہر دھواں دھواں تباہی پھیلادی ہے ۔

متعدد قابض صیہونی دہشت گرد ہلاک و زخمی

09/10/2024

‏برازیل کے صدر *لولا ڈی سلوا* نے لبنانی مہاجرین کو برازیل میں خود ویلکم کر کے زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیا

09/10/2024

شاہراہ قراقرم گینی کے مقام پہ نیٹکو کی بس پہاڈ سے ٹکراگئ ہے تمام مسافر محفوظ ہیں

ضلع نگر: فرزندہ شینبر  نگر  انجینر غلام مرتضی کو سکیل 18ملنے پر دل کی انتہا گہرایوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
09/10/2024

ضلع نگر:
فرزندہ شینبر نگر انجینر غلام مرتضی کو سکیل 18ملنے پر دل کی انتہا گہرایوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں ایران نے سمنان میں ایٹمی بم کے تجربے سے زیادہ کونسا خطرناک کام امریکہ اسرائیل کیلئے کردیا ہے ؟گذشتہ روز...
08/10/2024

کیا آپ جانتے ہیں ایران نے سمنان میں ایٹمی بم کے تجربے سے زیادہ کونسا خطرناک کام امریکہ اسرائیل کیلئے کردیا ہے ؟

گذشتہ روز ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی نے Resistance Pact "مزاحمتی پیکٹ" نامی بل کا مسودہ تیار کیا ہے جو امریکہ اور اسرائیل کے جانب سے کسی ایک اتحادی پر حملوں کی صورت میں تمام مزاحمتی اتحادیوں کو مل کر جواب دینے کا پابند کرے گا ۔

جبکہ ایران اس بل کو پارلیمنٹ میں پاس ہونے کی بعد نیشنل سپریم سیکورٹی کونسل سے منظوری کے بعد فوری ہیڈکوارٹر قائم کرکے ان تمام مزاحمتی اتحادیوں کو فوجی طاقت و اسلحہ ،انٹلیجنس سپورٹ ، تربیت ، معاشی ، سیاسی و سفارتی مدد بھی فراہم کرے گا۔

ان اتحادیوں میں غزہ سے تمام مزاحمتی تنظیمیں بالخصوص حماس ، فلسطینی اسلامی جہاد دیگر کمیونسٹ و لبرل مزاحمتی تنظیمیں۔

مغربی کنارے سے فلسطینی مزاحمتی تنظیمیں

لبنان سے حزب اللہ اور امل سمیت دیگر اہلسنت فلسطینی مجاہد تنظیمیں ( امل و حزب اللہ نے آپس میں 2024 جولائی میں دفاعی معاہدہ کیا تھا )

یمن سے انصار اللہ حوثی ۔

بحرین سے سرایا الشتر ۔

آذربائجان سے حسینیون ۔

عراق سے حشد الشعبی ( حشد الشعبی 47 مزاحمتی تنظیموں کا مشترکہ اتحاد ہے جس میں 1 لاکھ سے زائد مسلح تربیت یافتہ جوان موجود ہیں ).

شام سے شامی حزب اللہ ( ادلب کے پاس نبل الزھرا علاقے کے رہنے والے لوگ ) ، فلسطینی اہلسنت مجاہد تنظیمیں اور پاکستانی زینبیون و افغان فاطمیون جو شام میں ہی موجود رہتے ہیں

ایران سے پاسداران انقلاب فورس اور اس کی ذیلی شاخ بسیج فورس۔

یاد رہے اس بل کا مقصد امریکہ و اسرائیل کو براہ ایران پر زمینی حملوں سے روکنا اور القدس کی آزادی کے جہاد کو مزید تیز کرتے ہوئے لبنان شام محاذ پر موجود ایرانی پاسداران انقلاب کو دنیا کے سامنے آفیشلی میدان جنگ میں اعتراف کرنا ( یہ پیکٹ محاذ پر مسلسل سپورٹ بصورت پیدل فورس، دفاعی امداد ، معاشی امداد ، انٹلیجنس سپورٹ ، سیاسی سفارتی مدد کو ایک جگہ سے کنٹرول و منظم کرے گا )۔

البتہ کچھ ماہ قبل یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھی جس میں افریقہ کے اندر امریکی افواج سے لڑنے والے القا عدہ کے ذیلی ونگ ال شباب کو بھی اسرائیل کیخلاف محاذ جنگ میں اتارا جائے تاحال اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ کی متعلق تفصیلات آئی ہیں کہ وہ کسی بھی وقت منظر عام پر آنے والے ہیں اور وہ جوان ہوچکے ہیں ۔

حمزہ اور ان کے والدہ کی جان تہران میں اس وقت بچی جب اسامہ بن لادن کو ایبٹ آباد میں امریکی افواج نے فوجی آپریشن میں ہلاک کردیا تھا لیکن چھوٹا بچہ حمزہ اپنی والدہ کے ساتھ اس وقت ایرانی انٹلیجنس کے سیف ہاؤس میں
تہران کے اندر کہیں موجود تھا ۔

القاعدہ کی تمام ٹاپ قیادت اسامہ بن لادن ، ایمن الظواہری ، مصعب بن الزرقاوی سمیت دیگر امریکی حملوں میں مارے جاچکے ہیں اور ایران حمزہ کو القدس کی آزادی کے جنگ میں اگر استعمال کرتا ہے تو اہلسنت عرب ممالک اور افریقی ممالک میں امریکہ اسرائیل کیخلاف ایک طوفان برپا ہوگا

آپ اس بل کا اندازہ نہیں لگا سکتے کہ یہ کس قدر امریکہ اسرائیل کیخلاف تباہ کن ہے کہ جب 7 اکتوبر 2023 سے قبل جب غزہ سے اسرائیل پر حملے شروع نہیں ہوئے تھے اور حماس گزشتہ 7 سالوں یعنی 2017 سے ایک منظم خفیہ اور عوامی مہم اسرائیل کیخلاف طاقت ہونے کے باوجود صرف آگ پھیلانے والے غبارے سرحد پر آکر اسرائیل مقبوضہ بستیوں میں چھوڑتی تھی اور عوام کو اس بڑی جنگ 7 اکتوبر 2023 کیلئے تیار کر و آمادہ کر رہی تھی کہ آج ایک سال مکمل ہونے کے باوجود اسرائیل اپنے قیدیوں کو رہا نہیں کرواسکا اور غزہ سے مسلسل تل ابیب پر راکٹ حملے جاری ہیں ۔

جبکہ یمن سے تل ابیب پر بلاسٹک میزائل حملے جاری ہیں

لبنان سے روزانہ تل ابیب پر میزائل حملے جاری ہیں البتہ شام و عراق سے بلاسٹک میزائل حملے شروع نہیں ہوئے جو کہ آئندہ چند عرصوں میں شروع ہونے کی امید ہے ۔

اس جنگ کا فی الحال کوئی انجام نظر نہیں آرہا البتہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ائ کے وعدے پر یقین ہے کہ اسرائیل ضرور صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا ۔

یاد رہے نیوکلیئر ٹیسٹ کے متعلق آپ سب آگاہ ہیں کہ این پی ٹی میں رہتے ہوئے اعلان و اعتراف نہیں کرسکتا ۔ البتہ شمالی کوریا کے مانند این پی ٹی سے نکل کر فقط اعلان کرنے میں اب ایران کو کوئی روک نہیں سکتا۔

یاد رہے ایرانی مزاحمتی بلاک کا مقصد ایسا ہی جیسے گذشتہ 65 سالوں سے امریکہ و برطانیہ کے جانب سے قائم کردہ نیٹو افواج پر ممکن اپنے لانگ آرم اسرائیل کو ہر قسم کی سفارتی فوجی معاشی مدد فراہم کرتی ہے جو کہ اس جنگ میں مسلسل امریکی یورپی فوجی مدد اسرائیل کو جاری ہے ۔

عالمی جنیوا کنونشن کے رو سے ایران پہلے سے قائم کردہ اس مزاحمتی بلاک کو فقط آفیشل و دنیا کے سامنے اعلان کرنے کا مقصد دشمن پر دباؤ بڑھانا مقصود ہے کہ اب ایرانی اگر اسرائیلی سرحدوں پر لڑتے نظر آئیں تو یہ کسی عالمی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔

البتہ پاکستان کو فوری امریکہ کو دباؤ ڈال کر اسرائیل کے ایران پر حملوں کو روکنے کیلئے کوششیں تیز کرنی ہوگی کیونکہ جیسے جیسے یہ جنگ تیزی سے بڑھتے جائے گی لبنان سے مہاجرین شام اور شام سے عراق ، عراق سے ایران اور ایران سے پاکستان آنے کی امکانات روشن ہوتے جائیں گے ۔

جب کہ پاکستان میں امریکہ مخالف قوتوں کا امریکہ کے خلاف کوئی بھی اقدام ملک کیلئے مزید سفارتی معاشی ایشوز کا باعث بنے گا۔

یاد رہے روسی فوجی ماہرین صنعا و حدیدہ میں انصار اللہ حوثیوں کو امریکی برطانوی بحری افواج و کارگو جہازوں پر حملوں کیلئے پہلے ہی انٹلیجنس معاونت فراہم کر رہی ہے ۔

حزب اللہ نے تاحال اعتراف نہیں کیا لیکن 2014 میں سعودی 41 ملکی فوجی اتحاد نے انصار اللہ حوثیوں کے جانب سے صنعا پر قبضے کیخلاف جب جارحیت شروع کی تو یہی لبنانی حزب اللہ کمانڈرز نے جاکر یمنی محاذ پر سعودی اتحاد کو شکست پہنچایا جب کہ حزب اللہ کے شہید کمانڈرز کی یمن میں حوثیوں کو مسلح ٹریننگ دیتے ویڈیوز منظر عام پر آچکی ہیں

2011 میں بحرین کے شاہی حکومت کا تختہ پلٹ جاتا اگر پاکستانی فوج بروقت شیعہ مظاہرین کو کچلنے وہاں نہ پہنچتی ۔ تاحال بحرین کے عوام بادشاہت کیخلاف بارود بنے تیار بیٹھے ہیں کہ کسی بھی موقعے پر وہ سڑکوں پر آجائیں۔

روس سلامتی کونسل میں اس مزاحمتی بلاک کی ایسے ہی سفارتی مدد کرے گا جیسے میدان جنگ میں انٹلیجنس سپورٹ فراہم کر رہا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ایران پر حملوں کو امریکی الیکشن کے قریب 5 نومبر تک کھینچ کر لے جانا چاہ رہا ہے تاکہ ایران پر حملوں کے بعد اسی صدارتی پارٹی کو جیتوائے جو الیکشن جیتنے کے بعد مستقبل میں اسرائیل کی کھل کر مزید حمایت و مدد کرے گا جو کہ صاف ظاہر ہے ٹرمپ اعلان کرچکا ہے الیکشن جیت کر وہ گریٹر اسرائیل بننے کیلئے مدد دے گا ۔

پورا خطہ شدید ترین جنگ کی لپیٹ میں ہے ۔ ایران نے افغانستان عراق شام یمن سوڈان لیبیا کے انجام سے خبردار ہوتے ہوئے اپنے دفاع کیلئے ایران سے باہر مزاحمتی بلاک تشکیل دیکر اسرائیل کو اسی کے سرحدوں پر مصروف کردیا ہے ۔

پاکستان کو سوچنا ہوگا جب ایران کے بعد اس کی ایٹمی پروگرام کی باری آئے گی وہ کیا کرے گا ؟ الٹا لیٹے گا یا نیوکلیئر پروگرام ختم کرکے لیبیا بنے گا

گانگچھے  سےتعلق رکھنے والے, سید کرار صاحب کو اے آئی جی  کے اضافی چارج کے ساتھ AIG آپریشنز  اسلام آباد تعیناتی پر دل کی ا...
08/10/2024

گانگچھے سےتعلق رکھنے والے, سید کرار صاحب کو اے آئی جی کے اضافی چارج کے ساتھ AIG آپریشنز اسلام آباد تعیناتی پر دل کی اتہا گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں - خدا پاک آپ کو اسی طرح زندگی کے ہر میدان میں کامیابی و کامرانی سے ہمکنار کرے آمین

ابرار ولد شیرباز ساکن چھلت کی ویلز جیپ استور میں حادثے کا شکار گاڈی میں سوار غیر ملکی اور ڈراٸیور محفوظ ہیں
08/10/2024

ابرار ولد شیرباز ساکن چھلت کی ویلز جیپ استور میں حادثے کا شکار گاڈی میں سوار غیر ملکی اور ڈراٸیور محفوظ ہیں

ایک حقیقت: ایک دن گلگت بلتستان بھی فلسطین کا سر زمین بن جائے گا کیونکہ اس وقت گلگت بلتستان کی معیشت بھی ایسا ہے کہ ہر بن...
08/10/2024

ایک حقیقت:
ایک دن گلگت بلتستان بھی فلسطین کا سر زمین بن جائے گا کیونکہ اس وقت گلگت بلتستان کی معیشت بھی ایسا ہے کہ ہر بندہ پریشان ہے۔
اس وقت گلگت بلتستان کے عوام الناس کو چاہیے کہ وہ ایک ہو کر اپنی آنی والی نسل اور موجودہ حالات کے لیے آواز بلند کرے اور ایک دوسرے کا بازو بن کر رہے اور ساتھ دے۔
ہم سب کو چاہیے کہ پاکستانی سیاست کو خیر باد کہہ کر سر زمین گلگت بلتستان کے لیے سیاست کرے اور سرزمین گلگت بلتستان کے ہر ذرہ کا حفاظت کرے تاکہ ہماری معیشت مضبوط ہو اور ہر بندہ خوشحال نظر آئے۔
آئے مل کر ایک دوسرے کا ساتھ دے اور گلگت بلتستان کو آباد کرے۔
علی احمد راجوا

حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کے خطاب کے اہم نکات: - لبنان کے محاذ نے 11 ماہ سے دشمن کو تھکا دیا ہے اور دس...
08/10/2024

حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کے خطاب کے اہم نکات:

- لبنان کے محاذ نے 11 ماہ سے دشمن کو تھکا دیا ہے اور دسیوں ہزار آباد کاروں کو اپنی بستیوں سے بھاگنے پر مجبور کر دیا ہے۔

- اس جنگ نے ہماری قوت ارادی کو کم نہیں کیا ہے اور مقابلہ کرنے کے ہمارے عزم کو متاثر نہیں کیا ہے۔

- محاذ پر ہمارے مجاہدین متحد ہیں، اور قیادت مربوط ہے۔

- مجاہدین نے میدان میں اپنی قابلیت کا ثبوت دیا ہے۔
- *یہ سید نصراللہ کے بیٹے ہیں اور یہ صرف اسی طرح ہو سکتے ہیں*۔

- *نیتن یاہو کا دعویٰ ہے کہ وہ آباد کاروں کو واپس لانا چاہتے ہیں، اور ہم کہتے ہیں کہ ان سے کہیں زیادہ بے گھر ہو جائیں گے*۔

جنگ جتنی طویل ہوگی، اسرائیل کے لیے اتنی ہی بڑی مصیبت ہوگی۔

- آپ کی کوششیں بیکار ہیں؛ مزاحمت کا ماحول ٹھوس ہے، اور ہمارے پاس عظیم ترین اور عظیم لوگ ہیں، جو عزم اور ہمت سے بھرے ہوئے ہیں

08/10/2024

ضلع نگر:
ضلع نگر بی اینڈ آر کے صدر شیخ احسان علی وائس آف نارتھ کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتا دیا کہ خالد خورشید کے دور میں پیسوں پہ پروجکٹ چلتا تھا اور اب پچا کے دور میں صرف کاغذات کے حد تک سکیمیں نظر آتے ہیں۔ ٹھیکدار حضرات در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں
ذمہ دار کون۔۔۔۔۔
احسان علی صدر ٹھیکدار برادری ضلع نگر

*حزب اللہ کے کل کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے، کہ کس طرح اسرائیلی فوج انہیں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے  اور ان...
08/10/2024

*حزب اللہ کے کل کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے، کہ کس طرح اسرائیلی فوج انہیں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے اور انہیں خطرے میں ڈال رہا ہے*

وسطی جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی فورس کے ایک آئرش فوجی نے ایک تصویر جاری کی جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح مرکاوا ٹینکوں نے آئرش بیس کے اندر اور اس کی عمارتوں اور گاڑیوں کے درمیان دفاعی اور جارحانہ پوزیشنیں لی ہوئی ہے ۔
*اسرائیلی افواج اقوام متحدہ کی فوج کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہی ہے*
*جس کا حزب اللہ نے کل اپنے بیان میں زکر بھی کیا تھا*

07/10/2024

ضلع نگر وادی بر دیئنتر ہرچومے کا یہ پل ابھی تک نہیں بن سکا اس پل میں ایک بندہ بھی چل بسا مگر ضلع نگر کے آنے والے ڈی سی اور اے سی نے عوام الناس کے ساتھ وعدہ تو کرتے ہیں مگر یہ پل رکھتے نہیں۔
اب ہم ایک بار بھی ضلع نگر کے ڈی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایک بار آ کر اس علاقے کو دیکھ کر ایمرجینسی بنیاد پر پل کر عوام الناس کا شکر گزاری کا موقع بخش دے۔
شکریہ

07/10/2024

1985 کا ایک واقعہ اور اس کا جواب ایرانی سپریم لیڈر نے کس طرح جواب دیا آپ بھی سنیں۔

07/10/2024
04/10/2024

کھرمنگ۔۔
تھانہ مہدی آباد کے حدود میں جھگڑا ، ذرائع کے مطابق مہدی آباد تھانے میں SHO کے علاوہ کوئی اہلکار نہیں سارے اہلکار سرفا رنگا میں ڈیوٹی پر لے گئے ہیں۔

اگر کھرمنگ میں امن امان کا مسئلہ پیش آیا تو لوگ خود ہی دیکھ لیں۔
فلحال پولیس کھرمنگ میں آپ کے لیے موجود نہیں۔

DIG بلتستان، DC ، SP کھرمنگ نوٹس لیں۔

04/10/2024

گلگت۔ بسین جی ڈی اے پارک کے قریب ایک شخص گولی لگنے سے موقع پر ہی جان بحق ہوا۔
افسوس ناک حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کے اہلکار مورچری وین سمیت جائے حادثے پر پہنچ گئے اور نعش کو پولیس کی موجودگی میں پی ایچ کیو ہسپتال گلگت منتقل کر دیا.
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جان بحق ہونے والے شخص کا نام عرفان علی تھا جو کہ مہربان پورہ کا رہائشی تھا۔
رپورٹ۔وسیم غازی

03/10/2024

لائیو :
تل ابیب میں 5 دھماکوں کی گونج

03/10/2024

بحیرہ احمر: یمنی انصاراللہ حوثیوں کے جانب سے برطانوی آئل ٹینکر پر خودکش نیول بوٹ سے حملے کی کامیاب ویڈیو نشر

03/10/2024

عالمی خبر:
‏روس نے اپنے شہریوں کو اسرائیل سے فوری نکلنے کی ہدایت کی ہے
ہدایت شام میں روسی اڈے پر اسرائیلی حملے کے بعد کی گئی ہے
15 لاکھ روسی شہری اسرائیل میں رہتے ہیں
روس کی اپنے لوگوں کی وارننگ سے کہا جا رہا ہے کہ کچھ بڑا ہونے والا ہے

محکمہ برقیات میں تقرر و تبادلےرستم علی کو ایکسین ورکس بلتستان جبکہ محمد اقبال کو ایکسین سول سکردو-شگر ڈویژن تعینات کردیا...
03/10/2024

محکمہ برقیات میں تقرر و تبادلے

رستم علی کو ایکسین ورکس بلتستان جبکہ محمد اقبال کو ایکسین سول سکردو-شگر ڈویژن تعینات کردیا گِیا ہے۔
انجینئر نذر عباس ایس ڈی او سول مشہ برم جبکہ عبدل رشید ایس ڈی او سول کھرمنگ تعینات۔
نوٹوفکیشن جاری۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ضلع نگر محکمہ بی اینڈ آر کے ایکسین مرتضٰی صاحب نے اپنی ٹیم کے ساتھ وادی بر روڑ کا دورہ اور رو...
03/10/2024

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ضلع نگر محکمہ بی اینڈ آر کے ایکسین مرتضٰی صاحب نے اپنی ٹیم کے ساتھ وادی بر روڑ کا دورہ اور روڑ کا کام مکمل نہ ہونے پر ٹھیکیدار کو روڑ کا بل مکمل روک لیا جب تک ٹھیکیدار کام مکمل نہیں کرے گا تب تک بل بھی نہیں دے گا۔
ایسے ہوتے ہیں ایماندار آفیسر

03/10/2024

عالمی خبر
‏روسی صدر پیوٹن کے نمائندے نے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سے ملاقات کی ہے، اور اپنے تعاون کا یقین دلایا ہے۔
پیوٹن کے نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ روس کو امید ہے کہ ایران کے ردعمل سے اسرائیل کو ہوش آیا ہے۔

نگر:ضلع نگر اسکندر آباد ڈی ایچ کیو ہسپتال کے کمروں میں مکڑی گھونسلوں کے ساتھ کھڑکیوں کا حال دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ہسپت...
03/10/2024

نگر:
ضلع نگر اسکندر آباد ڈی ایچ کیو ہسپتال کے کمروں میں مکڑی گھونسلوں کے ساتھ کھڑکیوں کا حال دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ہسپتال کے ڈی ایچ او یہ خیال تک نہیں آیا کہ مریض ان کمروں میں کیسے رکھے۔۔
ہسپتال کے ذرائع نے وائس آف نارتھ کو بتا دیا یہ حالت تو ایک سے ہے مگر بنانے والا کوئی نہیں۔
اس لیے ہم ڈی ایچ او اور ایم ایل اے وزیری صاحب سے گزارش کرتے ہیں کہ جلد از جلد ہسپتال کو صاف ستھرا رکھے تاکہ نگر کے مریض سکون سے رہے۔

03/10/2024

‏تازہ ترین

عبرانی اخبار معاریف: ایران کے حملے نے اسرائیلی فضائیہ کی طاقت کو کمزور کر دیا ہے

01/10/2024

اللہ اکبر
ایران نے اسرائیل پر مزائیل حملہ کر دیا

Address

Gilgit

Telephone

+923554281834

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of North posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice Of North:

Videos

Share