25/05/2024
پھنڈر ریسٹ ہاوس میں25 وی آئی پی کمرے ہیں جن کی تعمیر میں تقریباََ 4 کروڑ خرچ ہوئے ہیں، گرین ٹورزم لمٹیڈ ان 25 کمروں کا ماہانہ کرایہ صرف 41953 روپے ادا کرے گی
پھنڈر سلوپ پلانٹیشن جوکہ سرکار نے بغیر ادائیگی قبضہ کر چکی ہے، اس کا کل رقبہ 736 کنال پر مشتمل ہے، گرین ٹورزم اسی اراضی کا فی کنال 267 روپے ماہانہ ادا کرے گی
حکومت گلگت بلتستان کے بابوں نے صرف سیاحت کے لئے کمپنی کو زمین لیز پر نہیں دی ہیں بلکہ Inter alia کے لفظ کو بار بار پڑھنے کے بعد پوچھا تک نہیں کہ اس لفظ کا کیا مطلب ہے
گرین ٹورزم کے نام پر اتنی بڑی اراضی کو ماہانہ 267 روپے فی کنال حاصل کرنا اور اس پر تعمیرات کے کلی اختیار لینا اس بات کی نشاندہی ہے کہ کمپنی ماحولیات کی تباہی کرے گی
جہاں عوام متحد اور غیرت سے بھرپور ہے وہاں کمپنی کو ان سے خوف بھی ہے، چلاس کے ریسٹ ہاوس میں صرف 3 کمروں کا ماہانہ کرایہ تقریباََ 82 ہزار ادا کرے گی
بابوسر چلاس میں فاریسٹ لینڈ کا ماہانہ کرایہ 11 ہزار سے زائد رکھا گیا ہے