اطلاع عام نیوز

اطلاع عام نیوز News update platform for Balochistan.working regularly education'Sports'political and other activities from all over Balochistan.

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَاطلاع عام نیوز کے چیف ایگزیکٹو ایس کے حاجی صلاح الدین اچکزئی فائرنگ کے واقع می...
23/11/2024

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
اطلاع عام نیوز کے چیف ایگزیکٹو ایس کے حاجی صلاح الدین اچکزئی فائرنگ کے واقع میں شہید ہوگئے۔
ایس کے اچکزئی صاحب ایک بہادر نڈر اور حق گو انسان تھے انہوں نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز اٹھایا تھا۔ غم کے اس گھڑی میں ہم ایس کے اچکزئی کے خاندان کے ساتھ برابر شریک ہے۔

میزئی آڈہ یونین کونسل مسےزئی II لوکل گورنمنٹ کے چیئرمین صوبت علی کاکڑ کی راہشگاہ پر یونین کونسل کے کونسلرز کے اجلاس کا ا...
21/11/2024

میزئی آڈہ
یونین کونسل مسےزئی II لوکل گورنمنٹ کے چیئرمین صوبت علی کاکڑ کی راہشگاہ پر یونین کونسل کے کونسلرز کے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس کی صدرات چیئرمین صوبت علی کاکڑ نے کی۔ اجلاس میں یونین کونسل کے تمام وارڈز کے کونسلران بشمول مخصوص نشستوں اراکین ،خواتین کے نمائندگان اور سیکرٹری یونین کونسل بھی شریک تھے جس میں چیئرمین بشیراحمد کاکڑ،محمدیونس آخونذادہ،حافظ شمس الدین،بسم اللہ خان،قاری سفر محمد،حبیب شاہ اور سیکرٹری منظوراحمد کاکڑ تھے۔اجلاس میں یونین کونسل کو درپیش مسائل کے حوالے سے طویل بحث مباحثہ ہوا خاص کر حالیہ بجٹ پر گفتگو ہوئی ضلع قلعہ عبداللہ میں اکثر یونین کونسلز کو فنڈ کا اجراء کیا جاچکا ہے لیکن ہمارے یونین کونسل کا فنڈ ابھی تک پینڈنگ میں ہے جو کہ بہت جلد ریلیز کیا جائے گا۔

18/11/2024

کلی عبدالسلام مسےزئی
قبائلی راہنما ملک ضیاءالدین کاکڑ ،حاجی محمد یونس عرف جانان اور کرم خان اور شاہ ولی کے درمیان پیش آنے والے خاندانی تنازع کے تصفیہ کے موقع پر ثالثین کی طرف سے کیا گیا فیصلہ سنایا جارہا ہے۔

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَقبائلی وسیاسی راہنما حاجی امیرحمزہ کاکڑ کراچی کے آغا خان ہسپتال میں انتقال کرگ...
18/11/2024

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
قبائلی وسیاسی راہنما حاجی امیرحمزہ کاکڑ کراچی کے آغا خان ہسپتال میں انتقال کرگئے۔ حاجی امیرحمزہ کاکڑ ایک قدآور قبائلی اور سیاسی شخصیت تھے انہوں نے جمعيت علماء اسلام کے ساتھ طویل عرصہ اور رفاقت گزارا ان کی رحلت سے علاقہ اور پارٹی ایک راہنما سے محروم ہوگئے۔
اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبرجمیل عطاء فرمائیں۔

خاندانی تنازع کا تصفیہآج کلی حاجی عبدالسلام مسےزئی میں حاجی شوکت علی کاکڑ کی راہشگاہ پر حاجی محمد یونس عرف جانان اور کرم...
18/11/2024

خاندانی تنازع کا تصفیہ
آج کلی حاجی عبدالسلام مسےزئی میں حاجی شوکت علی کاکڑ کی راہشگاہ پر حاجی محمد یونس عرف جانان اور کرم خان،شاہ ولی کے درمیان جو خاندانی تنازع آیا تھا محبوب شاہ کاکڑ،عبیداللہ کاکڑ اور محمدقسیم کاکڑ نے ثالثین کا کردار ادا کرتے ہوئے دونوں فریقين سے قلی جزی اختیار لیکر تصفیہ کردیا اس فیصلہ میں ملک ودود کاکڑ،ملک ضیاءالدین کاکڑ،حاجی رحیم الدین کاکڑ،حاجی سلطان علی کاکڑ،حاجی شوکت علی کاکڑ،مولوی عبیداللہ ،چیئرمین بشیراحمد کاکڑ،حاجی عبدالقدیر،سیدسعداللہ آغا،حاجی وزیر،حاجی غزنی،حاجی حبیب اللہ،عبداللہ شاہ،حاجی مرتضی خان،حاجی نورشاہ،نصیب اللہ ودیگر نے شرکت۔تصفیہ کے شرکاء سے معزیزین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اتحاد واتفاق کی ضرورت ہے ہم سب نے اپنے اندر برداشت پیدا کرنا چائیے برداشت ایک بہت بڑی چیز ہے جس سے انسان بہت سے مسائل سے بچ سکتا ہے اسلام ہمیں اتحاد اتفاق اور امن کا درس دیتا ہے ثالثین کے ایک مہنے کی جدوجہد سے بلااخر خاندانی تنازع تصفیہ میں بدل گیا جس پر ہم ثالثین محبوب شاہ کاکڑ،عبیداللہ کاکڑ اور محمدقسیم کاکڑ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے جدوجہد کرکے خاندان کے درمیان تنازع حل کردیا۔ آخر میں مولوی عبیداللہ نے دعا کرکے دونوں فریقين شیروشکر وگئے۔

قلعہ عبداللہ یوم سیاہ ضلعی انتظامیہ قلعہ عبداللہ  کی جانب سے 27 اکتوبر یوم سیاہ اور کشمیری عوام عوام سے یکجہتی کیلئےریلی...
27/10/2024

قلعہ عبداللہ یوم سیاہ

ضلعی انتظامیہ قلعہ عبداللہ کی جانب سے 27 اکتوبر یوم سیاہ اور کشمیری عوام عوام سے یکجہتی کیلئےریلی کا انعقاد سرکاری محکموں کے آفیسران، سول سوسائیٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت

قلعہ عبداللہ ملک بھر کی طرح ضلع قلعہ عبداللہ میں بھی 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے دن کے طور پر منایا جارہا ہے تو وہیں بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں بھی اس دن کو منانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی ایدیشنل ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ نثار احمد لانگو کی سربراہی میں نکالی گئی جسمیں اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللہ شہیک حیات بلوچ ڈی پی او قلعہ عبداللہ شاہد جمیل کاکڑ ڈسٹرکٹ کونسل کے ضلعی چیئرمین حاجی دین محمد سیگی ڈی سی سپرنٹنڈنٹ بشیر احمد سمیت مختلف سرکاری محکموں کے آفیسران،سول سوسائیٹی،اور ،شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع مقررین نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ۔بھارت نے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں، 5 اگست 2019 کو بھارت نے 27 اکتوبر 1947 کی سیاہ تاریخ دہرائی اقوام متحدہ ،انسانی حقوق کے علمبردار فوری طور پر کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و ستم کا نوٹس لیں اور کشمیری عوام کو ان کا حق دلائیں انشاءاﷲ وہ دن دور نہیں جب کشمیری کے عوام کی جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی۔گزشتہ پانچ سالوں سے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام کے ذریعے بھارت نے کشمیری عوام کا محاصر ہ کر رکھا ہےپاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ان کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے
ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی مین ڈی سی کمپلیکس جنگل پیرعلیزئی پر اختتام پذیر ہوئی

نئے منتخب ہونے والے چیف جسٹس اف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی 23جنوری 1965کو ڈیرہ غازی خا...
22/10/2024

نئے منتخب ہونے والے چیف جسٹس اف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی 23جنوری 1965کو ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے

جسٹس یحیٰی آفریدی نے ابتداہی تعلیم ایچی سن کالج لاہور سے حاصل کی
گورنمٹ کالج لاہور سے گریجویشن کی جبکہ پنجاب یونیورسٹی لاہورسے ایم اے معاشایات کی ڈگری حاصل کی
جسٹس یحیٰ آفریدی نے کامن ویلتھ اسکالرشپ پر جیسس کالج کیمبرج یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کی ڈگری بھی حاصل کی
جسٹس یحیٰ آفریدی نے1990 میں ہائیکورٹ کے وکیل کی حیثیت سے پرکٹس شروع کی
جسٹس یحییٰ آفریدی نے 2004 میں سپریم کورٹ کے وکیل کے طورپر وکالت کا آغاز کیا
جسٹس یحیٰ آفریدی نے خیبر پختونخوا کے لیے بطور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی خدمات بھی سرانجام دیں
جسٹس یحیٰ آفریدی 2010 میں پشاور ہائیکورٹ کےایڈیشنل جج مقرر ہوئے
15مارچ 2012 کو مستقل جج مقرر کر دیا گیا
30 دسمبر 2016 کو جسٹس یحیٰ آفریدی نے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدہ کا حلف اٹھایا
28 جون 2018 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج مقرر ہوئے
جسٹس یحیٰ آفریدی نے اعلی عدلیہ میں مختلف مقدمات کی سماعت کی
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں لارجر بنچ کا حصہ رہے
جسٹس یحییٰ آفریدی نے کیس سے متعلق فیصلے میں اپنا اختلافی نوٹ بھی تحریر کیا تھا
جسٹس یحیٰ آفریدی سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے نو رکنی لارجر بینچ لا کا حصہ بھی رہے
جسٹس یحیٰ آفریدی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 کی تین رکنی ججز کمیٹی میں شامل ہونے سے معذرت کر لی تھی

22/10/2024

پی ٹی آئی ممبران کے بنا پارلیمانی کمیٹی کا نئے چیف جسٹس کیلئے یحیٰ آفریدی کے نام پر اتفاق

پارلیمانی کمیٹی نے پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے بائیکاٹ کے بعد اراکین کے بغیر فیصلہ لے لیا

پارلیمانی کمیٹی کیجانب سے باقاعدہ نوٹفکیشن کچھ دیر میں جاری ہونیکا امکان

نوٹس بنام اساتذہ وملازمین ڈسٹرکٹ قلعہ عبداللہ
22/10/2024

نوٹس بنام اساتذہ وملازمین ڈسٹرکٹ قلعہ عبداللہ

22/10/2024

بی این پی کے منحرف رکن سینٹر قاسم رونجھو نے سینٹ سے استعفئ دے دیا

22/10/2024

انا للہ وانا الیہ راجعون

پشتونخواہ میپ کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر سردار رضا محمد خان بڑیچ قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔ وہ مرحوم خان بہادر یار محمد خان بڑیچ کا بیٹا، حاجی فتح محمد بڑیچ ، سلطان محمد بڑیچ، گل محمد بڑیچ، تاج محمد بڑیچ کے بھائی، نصیر احمد بڑیچ اور محمد ادریس بڑیچ ایڈوکیٹ کے والد تھے۔ نماز جنازہ 6:15 بجے مغرب کے نماز کے بعد یار محمد خان بڑیچ ریلوے فٹبال گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی

21/10/2024

بلوچستان کتب میلہ سات لاکھ کتابیں فروخت
لاہور کتب میلہ 12 سو شوارمہ 800 بریانی 900 برگر اور
صرف 35 کتابیں فروخت

21/10/2024

چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کا معاملہ

پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل 12 بجے طلب کرلیا گیا

پہلے مرحلے میں کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب ہوگا

دوسرے مرحلے میں چیف جسٹس کے لیے تین ناموں پر ووٹنگ ہوگی

چیف جسٹس کے لیے جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحیی آفریدی کے نام شامل

اعلاميہ
21/10/2024

اعلاميہ

21/10/2024

نئے چیف جسٹس کی تقرری کے لئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا معاملہ

جے یو آئی سربراہ مولانافضل الرحمان نےسینیٹر کامران مرتضی کو پارٹی کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی کا ممبر نامزد کردیا۔ اسلم غوری

سینیٹ میں جےیوآئی کے پارلیمانی لیڈر مولاناعطاالرحمان نے کامران مرتضی کا نام سینیٹ سیکٹریٹ کو بھجوادیا۔ اسلم غوری

جے یو آئی پارلیمانی کمیٹی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ ترجمان جےیوآئی

میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان

21/10/2024

سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود کی گورنر کے پی حوالے سے خبر کا معاملہ

بے بنیاد خبر جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی 26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کی جانے والی تاریخی اور کامیاب کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی بھونڈی سارش ہے ۔اسلم غوری

آئینی ترمیم میں مذموم مقاصد میں ناکام ہونے والے عناصر اب کردار کشی پر اتر آئے ہیں ۔اسلم غوری

ایسے عناصر کو قوم اچھی طرح طرح جانتے بھی ہیں۔اسلم غوری

بے بنیاد خبریں صحافتی اقدار کے منافی ہیں ۔ترجمان جے یو آئی

خبر من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے ۔اسلم غوری

میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان

21/10/2024

*چیف جسٹس کی تقرری کیلئے 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی میں ممبران ‘ فارمولہ طے*

مسلم لیگ ن 3 ممبران قومی اسمبلی ‘ ایک سینٹ

پیپلز پارٹی 2 ممبران قومی اسمبلی ‘ ایک سینٹ

سنی اتحاد کونسل / پی ٹی آئی 2 ممبران قومی اسمبلی ‘ ایک سینٹ

جمعیت علما اسلام سینٹ سے ایک ممبر ( تاہم ن لیگ کے کوٹے سے جے یو آئی کو قومی اسمبلی سے بھی ایک ممبر مل سکتا ہے )

ایم کیو ایم قومی اسمبلی سے ایک ممبر

آرٹیکل 175اے کی شق 3 اے کی ذیلی شق 1 اور 2 کے تحت خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی

12 سے 8 ممبران کی 2 تہائی اکثریت سے نئے چیف جسٹس کا تقرر کیا جاسکے گا

Address

Quetta

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when اطلاع عام نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to اطلاع عام نیوز:

Videos

Share