Mastung Times

Mastung Times Mastung Times

*سینئر صحافی اللہ بخش شاہوانی کی اساتذہ کے عالمی دن کی تقریب میں شرکت*مستونگ: مستونگ سراوان پریس کلب کے سینئر صحافی اللہ...
05/10/2024

*سینئر صحافی اللہ بخش شاہوانی کی اساتذہ کے عالمی دن کی تقریب میں شرکت*

مستونگ: مستونگ سراوان پریس کلب کے سینئر صحافی اللہ بخش شاہوانی نے عالمی یوم اساتذہ کے حوالے سے گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول مستونگ میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ اس تقریب کا انعقاد اساتذہ کی لگن اور محنت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کیا گیا تھا، جو معاشرے کے مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تقریب میں مستونگ کے معروف صحافی اللہ بخش شاہوانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا اور قوم کی ترقی میں تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔ یہ تقریب اساتذہ کے لیے ایک موقع تھا کہ وہ اپنے طلبہ کو علم اور ہنر فراہم کرنے میں ان کی انتھک کوششوں کے لیے پہچانے اور منائے جائیں۔ اس تقریب میں اساتذہ، طلباء اور مقامی معززین نے شرکت کی، جو سب ہماری زندگی میں اساتذہ کی اہمیت کو تسلیم کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے۔ اللہ بخش شاہوانی کی شرکت نے اس موقع کو مزید وزن بخشا، اور ان کی موجودگی کو منتظمین اور حاضرین نے یکساں طور پر سراہا۔

09/09/2024

"سچ کی خبروں کی آواز: مقامی خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہم سیاست، تعلیم اور کمیونٹی کے واقعات کے بارے میں درست، غیر جانبدارانہ اور بروقت خبریں فراہم کرتے ہیں جو ہماری کمیونٹی کو تشکیل دیتے ہیں۔

30/06/2024

*ضلعی نتظامیہ مستونگ کی کامیاب کاروائی گاڑیاں چھیننے والا 5 رکنی گروہ گرفتار مسروقہ گاڑی بمعہ مسروقہ تیل برآمد*

مستونگ(مستونگ ٹائمز )تفصیلات کے مطابق دو روز قبل جنگل کراس کے مقام سے پیٹرول سے لوڈ زامیاد پک اپ نا معلوم الاسم ملزمان چھین کر مالکان کو دور ویرانے میں اتار کر فرار ہوئے وقوع کا اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر مستونگ سید سمیع اللہ آغا نے ملزمان کو گرفتار کرنے کی سختی سے ہدایات دی جس پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ جناب اکرم حریفال کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی گزشتہ روز مخبر خاص کی اطلاع کے زریعے اطلاع ملی کہ ملزمان مسروقہ تیل کرایہ پر حاصل کی گئی زامیاد پک اپ کے زریعے لوڈ کرکے فروخت کے غرض سے لے جارہے ہیں جس پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ اکرم حریفال نے فوری طورپر ایکشن لیتے ہوئے تبلیغی مرکز کے قریب کرایہ کے پک اپ کو بمعہ ملزمان دھرلیا اور مسروقہ تیل برآمد کرلی ملزمان کی نشاندھی پر چھینی گئی زامیاد پک اپ بھی برآمد کرلی گئی جناب اسسٹنٹ کمشنر مستونگ اکرم حریفال نے ملزمان کے گرفتاری کے بعد میڈیا کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتلایا کہ وہ دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کسٹمز کی وردی میں ملبوس ہوکر مختلف ایریاز سے گاڑیاں چھینتے رہے ہیں انھوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مستونگ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف لیویز فورس نے محاذ سنبھال لیا ہے جرائم پیشہ افراد معاشرے کے ناسور ہے جنکے سرکوبی کے لیے ہر وقت کوشاں ہیں ضلع میں امن کے بحالی کے لیے ایسے افراد کے لیے مستونگ کی سرزمین تنگ کردی جائیگی جرائم میں ملوث افراد سے آئنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔۔۔

04/06/2024

*کوئٹہ :رشوت خور ایس ایچ او سٹی کی سب انسپکٹر کے عہدے پر تنزلی*

شہری سے رشوت مانگنے کی شکایت پر ایس ایچ او سٹی کوئٹہ انسپکٹر اشفاق کی سب انسپکٹر کے عہدے پر تنزلی کردی گئی، شہری کی شکایت پر ڈی ائی جی کوئٹہ اعتزاز احمد گورایا نے ایس ایچ او سٹی کوئٹہ کو معطل کرنے کے علاوہ انسپکٹر کے عہدے سے تنزلی کرتے ہوئے سب انسپکٹر بنا دیا۔

ڈی ائی جی کوئٹہ نے پولیس میں نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لئے اعلی روایات قائم کرتے ہوئے ابتدائی انکوائری 5 منٹ میں کی اور سزا کا اعلان کیا، پولیس ذرائع

04/05/2024

کوئیٹہ سریاب روڑ پر ایس ایچ او راجا بہزاد کے فائرنگ سے کامرس کالج کے پروفیسر شفقت اللہ مینگل شدید زخمی تشویشناک حالت میں ٹراما سینٹر منتقل ایس ایچ او نے بتہ خوری کے نام پر پروفیسر شفقت اللہ کو گولی مار کر زخمی کر دیا ہے ہم ای جی صاحب سے اپیل کرتے ہے اس ایس ایچ او کے غنڈا گردی کے خلاف ایکشن لے

ہرنائی ٹو سبی ریلوے ٹرین کی پٹڑی سیلابی ریلے  میں بہہ گئی۔ حکومت پاکستان اور محکمہ ریلوے کی جانب سے اس پٹڑی پر خرچ ہونے ...
18/04/2024

ہرنائی ٹو سبی ریلوے ٹرین کی پٹڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔ حکومت پاکستان اور محکمہ ریلوے کی جانب سے اس پٹڑی پر خرچ ہونے والے اربوں روپے سیلاب کی نذر ہوگئے۔

محکمہ ریلوے نے ہرنائی ٹو سبی ریلوے ٹرین کی پٹڑی کو ندیوں کے کناروں پر تو بچھایا۔ لیکن اس پٹڑی کی حفاظت کے لئے ندیوں کے کناروں پر حفاظتی بندات نہیں بنائے۔ حالانکہ اس حوالے سے کئی مہینے پہلے ہرنائی کی میڈیا سوشل میڈیا پر اس کی نشاندہی بھی کی گئی تھی۔ لیکن پھر بھی اس مسلے پر کوئی توجہ نہیں دیا گیا ہرنائی ٹو سبی ریلوے ٹرین مسلسل تین دنوں سے بند ہے۔ ہرنائی ٹو سبی ریلوے پٹڑی کو سیلاب سے بچانے کے لئے ایمرجنسی بنیادوں پر حفاظتی بندات تعمیر کئے جائیں

07/04/2024

ایگل اسکواڈ کی عوام پر تشدد کے بعد میڈیا نمائندوں پر تشدد ویڈیو

06/03/2024
27/02/2024

تھانہ وارث خان میں پولیس نے ظلم کی انتہا کر دی۔ شہزاد Asi نے پتنگ باز کی بازو توڑ دی اور شدید تشدد کیا ۔ اعلی حکام جناب آئی جی صاحب اور جناب Cpo‏ راولپنڈی - Rpo راولپنڈی سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس وحشی کالی بھیڑ کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے

*بریکنگ نیوز۔۔۔*مستونگ جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار نواب اسلم خان رئیسانی پی بی 37 سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے ہیں ...
09/02/2024

*بریکنگ نیوز۔۔۔*

مستونگ جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار نواب اسلم خان رئیسانی پی بی 37 سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے ہیں

انھوں نے 13668 ووٹ حاصل کئے

دوسرے نمبر پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار نوراحمد بنگلزئی نے 11593 ووٹ حاصل کیئے

07/02/2024

پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے ، 27 افراد جاں بحق ، 42 زخمی

پشین میں دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور 30 زخمی جبکہ قلعہ سیف اللہ میں جے یوآئی کے دفترکے قریب دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس نے پشین دھماکے کے حوالے سے بتایا کہ دھماکا سیاسی جماعت کے دفتر کے باہر ہوا۔ ذرائع کے مطابق دھماکا خانوزئی میں پی بی 47 میں انتخابی امیدوار اسفندیارکاکڑ کے دفتر کے باہر ہوا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر جمعہ داد نے کہا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ادھر قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی کے انتخابی دفتر کے باہر دھماکا ہوا جس میں 10 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پشین دھماکے کا نوٹس لے کر چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

ادھرنگران وزیر داخلہ بلوچستان زبیر جمالی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب کر لی ہے ، زبیر جمالی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف عزم متزلزل نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے درپے ہیں، اتحاد سےدشمن کی سازش کو ناکام بنائیں گے، اس طرح کے حملے سے انتخابی عمل متاثر نہیں ہو گا۔

02/02/2024

پنجاب پولیس کے شیر دل نوجوانوں کا تازہ کارنامہ۔ صادق آباد میں مین ھائی وے پر ایک ہوٹل کے باہر بیٹھے ہوئے اٹالین سیاحوں کے ساتھ پاکستانی عوام سمجھ کر شدید حسن سلوک۔۔۔اب یہ ویڈیو پوری دنیا کو کتنا اچھا پیغام دیگی؟؟

دستی بم حملہ مستونگ۔ نیشنل پارٹی کے الیکشن کیمپ افس  پر دستی بم سے حملہ۔مستونگ۔ دستی بم حملہ کے بعد نامعلوم  افراد  فرار...
28/01/2024

دستی بم حملہ

مستونگ۔ نیشنل پارٹی کے الیکشن کیمپ افس پر دستی بم سے حملہ۔

مستونگ۔ دستی بم حملہ کے بعد نامعلوم افراد فرار ہوگئے۔

مستونگ۔ دستی بم حملے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

مستونگ۔ زخمیوں میں غلام محی الدین اور عبدالعزیز شامل ہیں۔

مستونگ۔ زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔

مستونگ۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی عبدالعزیز کوئٹہ منتقل۔

مستونگ۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی۔
پولیس زرائع

*بھوک افلاس اور شدید سردی میں پرلت بارڈر پر 80 دنوں سے پھنسے گاڈیاں اور ڈرائیورز کوئٹہ پہنچانے کیلئے صوبائی حکومت کو مزی...
10/01/2024

*بھوک افلاس اور شدید سردی میں پرلت بارڈر پر 80 دنوں سے پھنسے گاڈیاں اور ڈرائیورز کوئٹہ پہنچانے کیلئے صوبائی حکومت کو مزید 72 گھنٹوں کا وقت دیتے ہیں۔بصورت دیگر پورے ملک میں امپورٹ اور ایکسپورٹ کے لیے ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام کرینگے۔چیرمین۔آل پاکستان آئل ٹینکر ایسوسی ایشن میر شمس شاہوانی*

مستونگ()چیرمین۔آل پاکستان آئل ٹینکر ایسوسی ایشن میر شمس شاہوانی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پرلت بارڈر پر 80 دنوں سے پھنسے گاڈیاں کے ڈرائیورز بھوک افلاس اور سخت سردی میں لغڑیوں نے حکومت کی رٹ کو چیلنج کرکے یرغمال بنائے رکھا ہے لغڑیوں کے ڈرائیورز پر تشدد اور گاڈیوں کو نقصانات پہنچانے سے انکے اس غیر قانونی اقدام سے ٹرانسپورٹرز میں شدید غم غصہ پایا جاتا ہے حکومت بلوچستان لغڑیوں کے سامنے بےبس دکھائی دے رہی ہے حکومت کے رٹ اور ہماری گاڈیوں پر سیاست کو ختم کیا جائے ہم ہمیشہ اسٹیٹ کی پالیسی پر چلتے آرہے ہیں اب صبر کا پیمانہ تھامے رکھا ہے 4000 ہزار سے زائد گاڈیوں کے روکے رکھنے سے ایک لاکھ لوگوں کے گھروں میں فاقہ کشی چل رہی ہے غریب ڈرائیورز نے زیور زمین اور گھر بھیج کر قسطوں میں گاڈیاں لی ہیں جنکے قسطیں چڑھ گئی ہیں ہم چیف آف آرمی اسٹاف سے آخری امید رکھتے ہیں کہ وہ اس معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے بحفاظت گاڈیوں کو کوئٹہ پہنچانے کیلئے اقدامات اٹھائینگے
لغڑیوں کے اس انسانیت سوز اقدام سے معاشی قتل عام ہورہا ہے وہ اپنے مقاصد پورے کرنے کے لیے محب وطن ٹرانسپورٹرز کے بچوں کا روزی روٹی چھین کر سیاست چمکانے میں مصروف ہیں انھوں نے کہا ہے کہ شدید سردی اور تشدد سے ڈرائیورز بیمار پڑے ہیں انہوں نے خبردار کیا کہ ڈرائیوروں سے روزانہ 1000 روپے بھتہ وصولی بند کیا جائے حکومت بلوچستان ٹرانسپورٹرز کے نقصانات کا ازالہ کرکے انہیں معاوضہ ادا کرے بصورت دیگر 3 دن گزرنے کے بعد ہمارے مطالبات پورے نہ ہونے پر پورے ملک میں ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام کرینگے جس میں کسی بھی نقصان کی ذمے داری حکومت پر عائد ہوگی۔۔۔۔

06/01/2024

*کوٸٹہ و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گٸے۔زلزلوں کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہر میں خوف وہراس ۔شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوٸے دفاتر گھروں سے باہر نکل گٸے*

*کوئٹہ//۔ زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت۔ 4اعشاریہ 6 تھی۔ؐزلزلہ پہماء مرکز ۔ زلزلے کامرکز 98 کلو دور کوہ ہند کش میں تھا ۔ زلزلہ پیماء مرکز*

31/12/2023

*چمن بارڈر پر دو مہینے سے پھنسے گاڈیوں کے مالکان خود کو تنہا نہ سمجھیں۔ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے لیے تمام پلیٹ فارمز پر آواز بلند کرینگے۔ٹرانسپورٹ کا پہیہ چلے گا تو ملک کا پہیہ چلےگا ملک کو اربوں ٹیکس دینے والے ٹرانسپورٹرز بھائیوں کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔چیرمین آل پاکستان آئل ٹینکر ایسوسی ایشن میر شمس شاہوانی*
مستونگ(یو این اے)چمن بارڈر پر دو مہینے سے پھنسے گاڈیوں کے مالکان خود کو تنہا نہ سمجھیں ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے لیے تمام پلیٹ فارمز پر آواز بلند کرینگے۔ٹرانسپورٹ کا پہیہ چلے گا تو ملک کا پہیہ چلےگا ملک کو اربوں ٹیکس دینے والے ٹرانسپورٹرز بھائیوں کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھیں ان خیالات کااظہار انہوں نے مستونگ میں کسٹمز،انجمن تاجران،ٹول پلازہ،اور موٹروے سے درپیش مشکلات و مسائل کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں مستونگ بس یونین کے صدر ناصر شاہوانی،حاجی محمد طیب شاہوانی سیف الرحمن شاہوانی شاہ زیب شاہوانی ملک صدام شاہوانی ٹکری خالقدار رند اے بی بلوچ حاجی عبد القیوم شاہوانی ننھامحمد شاہوانی صدر زمیاد یونین عبدالمالک شاہوانی یونین صدر بے روزگار ایسوسی ایشن کے صدر لطیف شاہوانی سنگت عبید میر محمد عارف ولی خان ضیاالحق شاہوانی میر آفتاب جان شاہوانی مبشر شاہوانی اور دیگر نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے اجلاس میں شرکت پر آل پاکستان آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے چیرمین شمس شاہوانی کا استقبال کی چیرمین شمس شاہوانی نے کہا کہ ٹول پلازہ لکپاس عدالت حالیہ کی کھلی خلاف ورزی یک طرفہ ٹیکس وصولی کے بجائے دگنا ٹیکس وصول کررہی ہے لکپاس کسٹمز اور ایف سی لکپاس سے متعلق شکایات پر مسائل حل کیلئے حکومتی کوشیش اور ٹرانسپورٹرز کے حقوق کے لیے اعلیٰ سطح پر مذاکرات کرکے جلد مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کرونگا۔۔

23/12/2023

*مستونگ میں عام انتخابات شروع ہونے سے قبل ہی سیاسی عہدوں پر براجمان سرکاری ملازمین کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں کیئے جانے کا انکشاف*

مستونگ(یو این اے)سیاسی عہدوں پر براجمان سرکاری ملازمین کی مستونگ بھرمار عام انتخابات پر اثر انداز ہونے لگی ہے سیاسی عہدوں پر فائز سرکاری ملازمین اپنے اپنے پارٹی قائدین کو الیکشن کمیشن کے پاپندی کے باوجود کھلم کھلا میدان میں سول سرونٹ کنڈکٹ رول کی خلاف ورزیاں کرتے نظر آتے ہیں زرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ضلع میں اکثر سیاسی جماعتوں کے عہدیدار سرکاری ملازم ہیں انکے سیاسی پارٹیز سے وابستگی سے ضلع میں عام انتخابات پر اثر انداز ہوسکتی ہے ایسے ملازمین پر سول سرونٹ ایکٹ کے تحت کاروائی اور چھان بین سے انتخابات کو شفاف بنایا جاسکتا ہے سرکاری ملازمین کی سیاسی جماعتوں کے عہدوں پر براجمان رہنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اکثر دفاتر سے غائب رہیکر تنخواہیں وصول کرتے ہیں زرائع کا کہناہے کہ ایسے ملازمین کے خلاف چھان بین کرکے مس کنڈکٹ انہیں نوکریوں سے فارغ کیا جاسکتا ہے لیکن انکے بااثر سربراہوں کی حمایت کی وجہ سے ناممکن نظر آتا ہے۔
عوامی حلقوں نے سیاسی جماعتوں سے سرکاری ملازمین کی وابستگی اور عہدیداری پر صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز سے ضلع میں اایسے ملازمین کے چھان بین اور سول سرونٹ ایکٹ کے تحت سخت کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے

15/12/2023

*وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی کو ریٹائرمنٹ پر گدھے كا تخفہ پیش کیا گیا۔* تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے

15/12/2023
05/12/2023

ماہرین کے مطابق انسانی دماغ کی میموری پچیس (25) لاکھ.G.B ہوتی ہے۔
مگر الیکشن کے وقت اسکو بآسانی ہیک کیا جاسکتا ہے وہ بھی صرف 10لیٹر پیٹرول بریانی کی پلیٹ یا 5 ہزار روپے میں ۔

30/11/2023

سنو ہمارے لیڈروں کی تقریر

29/11/2023

*کولڈ ڈرنکس پینے والو خدا کے لیے اس زہر سے خود بچو اور اپنے بچوں کو بھی بچاؤ*

بجلی کے کم وولٹیج نے پریشان کر دیا، الیکٹرانکس اشیاء جل رہی ہیں وولٹیج کی کمی پوری کرنے کا مطالبہمستونگ() بجلی کی کم وول...
28/11/2023

بجلی کے کم وولٹیج نے پریشان کر دیا، الیکٹرانکس اشیاء جل رہی ہیں وولٹیج کی کمی پوری کرنے کا مطالبہ

مستونگ() بجلی کی کم وولٹیج نے عوام کا جینا محال کردیا وولٹیج کی کمی کی وجہ سے صارف کو بجلی کم اور میٹر تیز چلنے سے زیادہ بل آتے ہیں اور عوام کو ڈبل نقصان ہونے لگا قیمتی اشیاء الیکڑانکس خراب ہونے اور مشین چلنے میں دشواری کے ساتھ ساتھ یونٹ زیادہ استعال ہو رہے ہیں۔شہریوں اور تاجر برادری نے ڈپٹی کمشنر مستونگ سے کیسکو کی جانب سے خود ساختہ کم وولٹیج کی فراہمی کے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مستونگ میں وولٹیج کی کمی بہت زیادہ ہوچکی ہے وولٹ160سے 179تک رہنے لگے ہیں جس کی وجہ سے گھریلو اور دکاندارز کی الیکٹرانکس اشیا خراب ہورہی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ وولٹ کم ہونے سے میٹر پر لوڈ آنے سے میٹر کی رفتار بھی زیادہ ہوجاتی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضلع مستونگ میں وولٹیج کی کمی کو پورا کیا جائے

Address

Quetta

Telephone

+923333822349

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mastung Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mastung Times:

Videos

Share