SYCO news URDU

SYCO news URDU news about all our pakistan

ارجیت سنگھ کورونا وائرس کا شکاربالی ووڈ کے معروف گلوکار ارجیت سنگھ اہلیہ سمیت عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ارجیت...
09/01/2022

ارجیت سنگھ کورونا وائرس کا شکار

بالی ووڈ کے معروف گلوکار ارجیت سنگھ اہلیہ سمیت عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
ارجیت سنگھ نے اپنے لاکھوں مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق افسوسناک خبر دینے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک کا رُخ کیا۔

گلوکار نے اپنے فیس بُک پیغام میں کہا کہ ’میرا اور میری اہلیہ کا کورونا وائرس مثبت آگیا ہے۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’ہم بالکل ٹھیک ہیں اور ہم دونوں نے قرنطینہ کرلیا ہے۔‘
واضح رہے کہ بالی ووڈ کے کئی اداکار حال ہی میں کورونا وائرس کے شکار ہوچکے ہیں جن میں کرینہ کپور، نورا فتیحی، جان ابراہم، سوارا بھاسکر اور سونو نگم سمیت دیگر شامل ہیں۔

حکومت کا کورونا کے خلاف اقدامات پر ’یادگاری نشان‘ تعمیر کرنے کا فیصلہدوسالوں کے دوران عالمی وباء کے خلاف جاری جنگ میں بھ...
09/01/2022

حکومت کا کورونا کے خلاف اقدامات پر ’یادگاری نشان‘ تعمیر کرنے کا فیصلہ

دوسالوں کے دوران عالمی وباء کے خلاف جاری جنگ میں بھرپور اقدامات کرنے پر ’ کووڈ مونومنٹ‘ اسلام آباد میں تعمیر کیا جائے گا

حکومت کا کورونا کے خلاف اقدامات پر ’یادگاری نشان‘ تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا ، گزشتہ دوسالوں کے دوران عالمی وباء کے خلاف جاری جنگ میں بھرپور اقدامات کرنے پر ’ کووڈ مونومنٹ‘ اسلام آباد میں تعمیر کیا جائے گا ، رواں ماہ کووڈ مونومنٹ تیار کرکے اسلام آباد میں نصب کیا جائے گا جس کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یادگاری نشان میں حکومت کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کیلئے کیے جانے والے اقدامات کو اجاگر کیا جائے گا، اس یادگاری نشان میں کورونا وائرس کی شکل کا نشان ہو گا ، جس کی افتتاحی تقریب میں عالمی ادارہ صحت اور ایسے غیر ملکی سفارت کاروں کو مدعو کیا جائے گا جو کورونا وباء کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ۔

سے دو ٹن ادویات افغانستان پہنچ گئیں، 50 ہزار ٹن گندم بھیجنے کی تیاریاںبھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے بتای...
08/01/2022

سے دو ٹن ادویات افغانستان پہنچ گئیں، 50 ہزار ٹن گندم بھیجنے کی تیاریاں

بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے بتایا ہے کہ یہ ادویات کابل میں قائم اندرا گاندھی اسپتال کو دی گئی ہیں۔ یہ اسپتال 2004 میں بھارت کی مدد سے تعمیر کیا گیا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پچھلے مہینے بھی بھارت نے افغانستان کو عالمی ادارہ صحت کے ذریعے کروناوائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں اور ڈیڑھ ٹن سے زیادہ طبی سامان بھیجا تھا۔
بھارت نے خوارک کی قلت میں مبتلا ملک افغانستان کو 50 ہزار ٹن گندم بھیجنے کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں وہ پاکستان کی حکومت کے ساتھ زمینی راستے کے ذریعے ترسیل پر گفت و شنید کر رہا ہے۔ واضح رہے،دونوں ملکوں کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے پاکستان بھارت کی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو اپنے ملک کی سڑکوں کے ذریعے افغانستان جانے کی اجازت نہیں دیتا۔

حال ہی میں پاکستان بھی افغانستان میں طبی سامان اور گندم کا عطیہ بھیج چکا ہے۔
گزشتہ سال اگست کے وسط میں کابل پر طالبان کے قبضے سے قبل بھی افغانستان کی معیشت اور حکومت بین الاقوامی مدد اور عطیات کے سہارے قائم تھی اور اشرف غنی کی سابق حکومت کے بجٹ کا تقریباً 80 فی صد حصہ مختلف صورتوں میں بین الاقوامی برادری فراہم کرتی تھی۔ طالبان کی اقتدار میں آمد کے بعد آمدنی کا یہ سب سے بڑا ذریعہ بند ہو گیا ہے جس نے چند مہینوں کے اندر ہی ملک کو انسانی اور اقتصادی بحران میں دھکیل دیا

کے مقامی افراد، ہوٹل مالکان کی جانب سے سیاحوں کی مدد اور مفت رہائش کی فراہمیپاکستان کے صوبہ پنجاب کے سیاحتی مقام ملکہ کو...
08/01/2022

کے مقامی افراد، ہوٹل مالکان کی جانب سے سیاحوں کی مدد اور مفت رہائش کی فراہمی

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے سیاحتی مقام ملکہ کوہسار جہاں ایک انسانی سانحے کے نتیجے میں جہاں 21 افراد ہلاک ہو چکے ہیں وہیں مقامی افراد کی مہمان نوازی اور انسان دوستی کی وجہ سے سینکڑوں افراد کو سانحے کا شکار ہونے سے بچا لیا گیا ہے۔

مری اور خیبرپختونخوا کے سیاحتی علاقے گلیات برف باری کے موسم میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔ بڑی تعداد میں گاہکوں کی آمد سے ہوٹل مالکان کا رویہ سخت ہو جاتا ہے اور ہر سال سیاحوں اور ہوٹل مالکان کے درمیان لڑائی جھگڑے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

اس صورت حال کے تناظر میں گزشتہ کچھ برسوں میں متعدد مرتبہ سوشل میڈیا پر بائیکاٹ مری کی مہم بھی چلائی گئی بلکہ اس کے اثرات بھی دیکھنے کو ملے۔ بائیکاٹ مری مہم کے بعد مری کی انتظامیہ اور ہوٹل مالکان نے سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے آنے والے لوگوں کو پھولوں کے ہار پہنانے کا سلسلہ شروع کیا

انہوں نے کہا کہ برف میں سائلنسر دھنس جائے تو گاڑی میں زہریلی گیس پھیل سکتی ہے، کاربن مونو آکسائیڈ کی کوئی بو نہی ہوتی۔ڈا...
08/01/2022

انہوں نے کہا کہ برف میں سائلنسر دھنس جائے تو گاڑی میں زہریلی گیس پھیل سکتی ہے، کاربن مونو آکسائیڈ کی کوئی بو نہی ہوتی۔
ڈاکٹر فہیم یونس کا کہنا تھاکہ شاید اس معاملے کی تحقیقات سے آئندہ جانیں بچ جائیں۔
خیال رہے کہ مری میں شدید برفباری اور سیاحوں کے رش کی وجہ سے صورتحال انتہائی خراب ہوگئی اور 20 سے زائد افراد کی گاڑیوں میں اموات کے بعد سیاحتی مقام کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے

مری میں پھنسی گاڑیوں میں جاں بحق افراد کے نامملکۂ کوہسار مری میں گزشتہ رات کی برف باری کے باعث ہونے والی اموات کی تفصیل...
08/01/2022

مری میں پھنسی گاڑیوں میں جاں بحق افراد کے نام

ملکۂ کوہسار مری میں گزشتہ رات کی برف باری کے باعث ہونے والی اموات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق برف باری میں پھنسنے والی گاڑی میں انتقال کرنے والوں میں اسلام آباد کے اے ایس آئی نوید اقبال، ان کی اہلیہ، 4 بیٹیاں اور 2 بیٹے بھی شامل ہیں۔
گاڑیوں میں ٹھٹھر کر انتقال کر جانے والوں میں 46 سالہ محمد شہزاد ولد اسماعیل، ان کی 35 سالہ اہلیہ اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ انتقال کرنے والوں میں گوجرانوالہ کے 31 سالہ اشفاق ولد یونس اور لاہور کے 31 سالہ معروف ولد اشرف شامل ہیں۔
پھنسی ہوئی گاڑی میں انتقال کرنے والوں میں 21 سالہ محمد بلال ولد غفار، 24 سالہ محمد بلال حسین ولد سید غوث بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ مری میں پھنسنے والی گاڑی میں سردی کے باعث ٹھٹھر کر انتقال کرجانے والے 1 شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے رات مری میں پھنسنے والی گاڑیوں میں 16 سے 19 افراد کی اموات کی تصدیق کی ہے، جبکہ نتھیا گلی میں بھی 3 اموات ہوئی ہیں
مری میں برف میں پھنسی ہوئی گاڑیوں کو نکالنے کا کام جاری ہے، امدادی کارروائیوں کے لیے پاک فوج کی 5 پیدل پلاٹون، ایف سی اور رینجرز کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب مری، گلیات اور آزاد کشمیر کے لیے آج رات شدید موسمی صورتِ حال کا انتباہ جاری کیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ نے مری اور گرد و نواح میں بارش، برف باری اور طوفان کی پیش گوئی کی ہے، 50 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ طوفان آ سکتا ہے، جس کے دوران شدید برف باری کا امکان ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ مقامی افراد رات گھروں سے نہ نکلیں، ایمبولینس سروسز، سیکیورٹی گاڑیوں اور فائر فائٹرز کو الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے۔
برف باری ہونے کی وجہ سے لاکھوں افراد نے گزشتہ روز مری کا رخ کیا تھا، برف باری کی وجہ سے متعدد گاڑیاں سڑکوں پر پھنس گئیں اور ہزاروں سیاحوں نے گزشتہ رات سڑکوں پر گزاری۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارش کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری ہے

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈاسمتھ کو پاکستان سے جانے کے طویل مدت بعد بھی یہاں کی یاد آتی رہتی ہے جس کا...
08/01/2022

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈاسمتھ کو پاکستان سے جانے کے طویل مدت بعد بھی یہاں کی یاد آتی رہتی ہے جس کا اظہار وہ کھل کر کرتی بھی ہیں۔
جمائما نے حال ہی میں پاکستان کے رنگین ٹرک آرٹ کی کچھ تصاویر شیئر کیں اور اس آرٹ ورک کی خوبصورتی کو سراہا۔

انہوں نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں کہاکہ میں اب بھی پاکستانی ٹرک آرٹ کی دیوانی ہوں۔
جمائما نے کہا کہ 27 سال پہلے جب میں نے پہلی بار پاکستان کا دورہ کیا تو میں نے سوچا تھا کہ یہاں ایک کارنیوال ہو رہا ہے کیونکہ ہر ٹرک، بس، رکشہ اور موٹر سائیکل کو منفرد اور پیار سے سجایا گیا تھا۔
انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ انہیں اب ان اشیاء کی ضرورت ہے تاکہ وہ انہیں یادگار کے طور پر اپنے پاس رکھ سکیں

گلوکار، میزبان، اداکار اور  تنہا جہاز پر دنیا کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی فخرِ عالم نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات...
08/01/2022

گلوکار، میزبان، اداکار اور تنہا جہاز پر دنیا کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی فخرِ عالم نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔
فخرِ عالم نے بتایا کہ ملاقات میں اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کے ذریعے ٹیکنالوجی اور گیمنگ میں گروپوں کی متعدد سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں ہمارے جاری توانائی کے منصوبے پر بھی بات چیت کی گئی

فوجی جوانوں کے دستے مری میں سیاحوں کی مدد میں مصروف ہیں، آئی ایس پی آرپاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)...
08/01/2022

فوجی جوانوں کے دستے مری میں سیاحوں کی مدد میں مصروف ہیں، آئی ایس پی آر

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مری میں فوجی دستے سول انتظامیہ کی مدد میں مصروف عمل ہیں، آرمی انجینئرز کے دستوں نے جھیکا گلی،گھڑیال روڈ کو کھول دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مری ڈویژن کے دستےٹریفک میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں، مرکزی شاہراہوں کو کھولنے کیلئے آرمی انجینئرز بھی پہنچ گئے
مری ڈویژن کے انجینئرز دستے کے تمام باؤزر اور مشینری روڈ کھولنے میں مصروف ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ٹریفک میں پھنسے لوگوں کو کھانا پانی چائے اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جارہا ہے، برف میں پھنسے لوگوں کو محفوظ شیلٹر بھی فراہم کیا گیا۔
ایف ڈبلیو او کی جوان مشینری کے ہمراہ روڈ کھولنے میں مصروف ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت مضبوط ترقی کی گواہی دے رہی ہے اور روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ہفتہ کو ایک...
08/01/2022

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت مضبوط ترقی کی گواہی دے رہی ہے اور روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں، انہوں نے نشاندہی کی کہ درج شدہ کاروباروں کے منافع میں پچھلے سال کے پہلے نو مہینوں میں پچپن فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کاروبار اور آجر ان فوائد کو اپنی افرادی قوت کے ساتھ بانٹیں گے

گزشتہ مالی سال کے دوران وسطی ایشیا کے ممالک کو پاکستان کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 41 ملین ڈالر کا اضافہ دیکھ...
08/01/2022

گزشتہ مالی سال کے دوران وسطی ایشیا کے ممالک کو پاکستان کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 41 ملین ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیاٹویٹس کی ایک سیریز میں، تجارت اور سرمایہ کاری کے مشیر عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ وسطی ایشیا کے ممالک کو پاکستان کی برآمدات گزشتہ مالی سال کے دوران بڑھ کر 145 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو کہ 20-2019 میں 104 ملین ڈالر تھیں
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال جولائی سے دسمبر تک چھ ماہ کے دوران یہ برآمدات 173 فیصد اضافے سے 134 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 49 ملین ڈالر تھیں۔
عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ وزارت تجارت کے 'سلک روٹ ری کنیکٹ' اقدام کے اب نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔
مشیر تجارت نے کہا کہ پاکستان افغانستان، آذربائیجان اور ازبکستان کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدوں اور ٹرانزٹ ٹریڈ کے معاہدوں پر بھی بات چیت کر رہا ہے

کورونا سے لڑائی، عالمی بینک کی ایران کے لیے 90 ملین ڈالر کی مددمیڈیارپورٹس کے مطابق عالمی بینک کے ترجمان نے ایک بیان میں...
08/01/2022

کورونا سے لڑائی، عالمی بینک کی ایران کے لیے 90 ملین ڈالر کی مدد

میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی بینک کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ یہ امداد گزشتہ ماہ منظور کی گئی تھی، جس کے ذریعے وبا کے خلاف کوششوں میں اقدامات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ عالمی بینک کے مطابق یہ امداد ایرانی بجٹ کا حصہ نہیں بنے گی بلکہ عالمی ادارہ صحت کی نگرانی میں استعمال کی جائے گی۔ مئی 2020 میں بھی عالمی بینک نے ایران کو اس کے کووِڈ انیس ایمرجنسی ریسپانس پروجیکٹ کے لیے پچاس ملین ڈالر مہیا کیے تھے۔عالمی بینک نے کووِڈ انیس کی وبا کے خلاف لڑائی میں مدد کے لیے ایران کے لیے مزید 90 ملین ڈالر کی امداد کا منظوری دے دی ہے

فائیو جی ٹیکنالوجی کے دنیا میں مکمل طور پر متعارف ہونے سے قبل، چین کے مشرقی صوبے جیانگ زو کے دارالحکومت نانجنگ میں قائم ...
07/01/2022

فائیو جی ٹیکنالوجی کے دنیا میں مکمل طور پر متعارف ہونے سے قبل، چین کے مشرقی صوبے جیانگ زو کے دارالحکومت نانجنگ میں قائم ایک جدید ترین لیبارٹری میں 6G کی طرز پر ایک جدید ترین وائرلیس کمیونی کیشن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے جس کے ذریعے 100 سے 200 گیگا بٹس فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ وائر لیس نیٹ ورک فائیو جی نیٹ ورک سے دس سے بیس گنا زیادہ تیز ہے اور اسے ایک بہت بڑی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ 360 سے 430 ٹیرا ہرٹز فریکوئنسی پر مشتمل ایک ریئل ٹائم وائرلیس ٹرانسمشن نیٹ ورک ہے جس کا تجربہ کامیاب رہا، یہ اپنی نوعیت کا پہلا الٹرا ہائی اسپیڈ وائرلیس نیٹ ورک ہے۔

جمعرات کو وزیر ہوا بازی نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے یورپ آپریشنز، جو افواہوں کی وجہ سے 2020 می...
07/01/2022

جمعرات کو وزیر ہوا بازی نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے یورپ آپریشنز، جو افواہوں کی وجہ سے 2020 میں معطل کیے گئے تھے، فروری یا مارچ میں دوبارہ شروع ہونے کی امید ہے۔
غلام سرور خان نے اسلام آباد میں نامہ نگاروں کو بتایا، "ہم توقع کر رہے ہیں کہ فروری یا مارچ میں پی آئی اے کے یورپ آپریشنز دوبارہ شروع ہو جائیں گے، ایئر لائن نے یورپی آپریشنز کے لیے منصوبہ بندی کر لی ہے۔"

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (PCAA) نے جون 2020 میں ایئر لائن کے 262 پائلٹوں کو لازمی لائسنس ٹیسٹ میں دھوکہ دہی کا شبہ ہونے کے بعد گراؤنڈ کر دیا - ایک ایسا اسکینڈل جس نے ملک کی ایوی ایشن انڈسٹری اور PIA کو داغدار کیا، جسے یورپی اور ریاستہائے متحدہ کے ایوی ایشن ریگولیٹرز نے اپنے علاقوں سے روک دیا تھا۔
ڈیڑھ سال سے زیادہ کے بعد، بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ICAO) نے بدھ کے روز PCAA کو اہم حفاظتی خدشات کو حل کرنے کے حوالے سے بالکل واضح کر دیا۔

رواں مالی سال کے دوران اسلامیہ یونیورسٹی میں مختلف ترقیاتی اور تعلیمی منصوبوں کی تکمیل پر سات ارب پاکستانی روپے سے زائد ...
07/01/2022

رواں مالی سال کے دوران اسلامیہ یونیورسٹی میں مختلف ترقیاتی اور تعلیمی منصوبوں کی تکمیل پر سات ارب پاکستانی روپے سے زائد خرچ کیے جا رہے ہیں۔

یہ بات وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے ریڈیو پاکستان لاہور کے نمائندے سجاد پرویز کے ساتھ پروگرام ’’لاہور بصیرت‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ طلباء کو ان کی دہلیز پر معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے یونیورسٹی کے دو نئے سب کیمپس احمد پور ایسٹ اور لیاقت پور میں قائم کیے جا رہے ہیں۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی نے یونیورسٹی کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 2.5...
07/01/2022

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی نے یونیورسٹی کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 2.5 میگاواٹ کا سولر پاور پلانٹ لگایا ہےیہ بات وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے ریڈیو پاکستان لاہور کے نمائندے سجاد پرویز کے ساتھ پروگرام ’’لاہور بصیرت‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ طلباء کو ان کی دہلیز پر معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے یونیورسٹی کے دو نئے سب کیمپس احمد پور ایسٹ اور لیاقت پور میں قائم کیے جا رہے ہیں۔

پی ایس ایف کی پرنسپل سائنٹیفک آفیسر سیدہ ریحانہ بتول نے آج (پیر) کو کہا کہ یہ ایکسپو حکومت، صنعت اور تعلیمی اداروں کے در...
07/01/2022

پی ایس ایف کی پرنسپل سائنٹیفک آفیسر سیدہ ریحانہ بتول نے آج (پیر) کو کہا کہ یہ ایکسپو حکومت، صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون کی حوصلہ افزائی کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے اور یہ تنظیموں کے لیے سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع کے شعبے میں اپنی کامیابیوں کو ظاہر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سائنس ایکسپو 28 سے 29 جنوری تک پاکستان چائنا فرینڈ شپ سنٹر میں منعقد کی جا رہی ہے جو اعلیٰ ترین سرکاری اور کارپوریٹ سطح پر نیٹ ورکنگ کے مواقع فراہم کرے گی۔

عمران خان نے بلوچستان میں بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کو متاثرین کو امداد پہنچ...
07/01/2022

عمران خان نے بلوچستان میں بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کو متاثرین کو امداد پہنچانے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان میں بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ طلب کی، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے رپورٹ وزیراعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو سے طلب کی گئی ہے۔
وزیر اعظم نے نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کو متاثرین کو امداد پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی ہرممکن مدد کی جائے۔ خیال رہے کہ بلوچستان میں بارش اور برفباری سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے اور کئی اضلاع میں سیلابی صورتحال سے نظام زندگی مفلوج ہے۔

وزیراعظم پاکستان کےوژن کےتحت کم ترقی یافتہ علاقوں کو ترقی کےدھارے میں لانے کےلیے خصوصی ترقیاتی پیکجز ترتیب دیئے گئے،جنوب...
07/01/2022

وزیراعظم پاکستان کےوژن کےتحت کم ترقی یافتہ علاقوں کو ترقی کےدھارے میں لانے کےلیے خصوصی ترقیاتی پیکجز ترتیب دیئے گئے،جنوبی بلوچستان کے لیے601 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا پیکج بنایا گیا، اس کے تحت سڑکوں کے منصوبوں کامختصر خاکہ پیش کیا جارہا ہےپلاننگ کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق ‏بلوچستان کےدوسرے صوبوں سےپیچھے رہ جانے کی ایک بڑی وجہ صوبےمیں سڑکوں کےبہترنیٹ ورک کا نہ ہونا ہے۔

جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکج کے تحت سڑکوں کے منصوبوں میں شامل تقریبا 10 ارب کی لاگت سے تربت مند سڑک کی تعمیر نوشامل ہے جو M8 کو ایرانی بارڈر ردیق سے ملاتی ہے۔ 9 ارب روپے کی لاگت سے زیارت۔ بلانوش۔ دالبندین سڑک غیر منسک علاقوں کو N-40 ہائی وے تک رسائی فراہم کرے گی جبکہ یکمیچ خاران سڑک جو کہ 94 فیصد مکمل ہو چکی ہے N40 ہائی وے کو N85 سے جوڑے گی۔168 کلومیٹر طویل ہوشاب۔ آواران۔ خضدار سڑک M8 کی توسیع کا منصوبہ ہے۔
جو گوادر کو رتو ڈیرو سے ملائے گی جبکہ 14 ارب روپے کی 228 کلومیٹر لمبی پنجگور۔گچک۔آواران سڑک آواران کو N85 اور مغرب میں چیدگی سے جوڑتی ہے۔اسی طرح17 کلومیٹر تربت بلیدہ روڈ،60 کلومیٹر بلیدہ پروم سڑک،84.4 کلومیٹر پرووم۔جلگئی سڑک اور85 کلومیٹر پرووم چیڈگی سڑک شمال میں نوکنڈی مشکیل سڑک سے منسلک ہو جائے گی جبکہ نوکنڈی مشکیل کی سڑک تفتان کو گوادر کے ساتھ براہ راست جوڑے گی۔6.9 ارب روپے کی 54.8 کلومیٹر آواران ۔
جھلجاو سڑک کی منظوری دے دی گئی ہے۔82 کلومیٹر لمبی بیلہ تا جھلجاو سڑک پر 65 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ 81 ارب روپے کے N85کے خضدار کچلاک سیکشن کو ڈبل کیا جا رہا ہے۔ ان شاہراہوں کی تعمیر سے جنوبی بلوچستان بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا

ان تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے مالی سال 2019 کے دوران 98 لاکھ 54 ہزار 959 روپے ٹیکس ادا کیا جو کہ گزشتہ سال ...
07/01/2022

ان تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے مالی سال 2019 کے دوران 98 لاکھ 54 ہزار 959 روپے ٹیکس ادا کیا جو کہ گزشتہ سال کے مقابلہ میں کئی گنا اضافہ ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ریکارڈ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے 2018 دو لاکھ 82 ہزار 449 روپے ٹیکس ادا کیا تھا۔ اس کے مقابلے میں 2019 میں وزیراعظم کی ٹیکس ادائیگی میں غیر معمولی اضافہ ہوا اور ادا کردہ ٹیکس 98 لاکھ سے بھی بڑھ گیا۔

مزید پڑھیں

ایف بی آر کے ریکارڈ کے مطابق عمران خان نے 2013 میں بطور رکن قومی اسمبلی ایک لاکھ 94 ہزار 935 روپے ٹیکس ادا کیا تھا جب کہ ایک سال بعد 2014 میں اس ٹیکس میں اضافہ دیکھا گیا اور اس وقت تحریک انصاف کے چیئرمین نے دو لاکھ 18 ہزار 237 روپے بطور ٹیکس قومی خزانے میں جمع کرایا۔

2015 میں عمران خان کے ٹیکس ادائیگی میں کمی دیکھی گئی اور اس دوران انہوں نے 76 ہزار 244 روپے ٹیکس جمع کرائے جبکہ 2016 میں عمران خان کی جانب سے ایک لاکھ 54 ہزار 609 روپے ٹیکس ادا کیا گیا

افغانستان اور عراق میں 3 ہزار 500سے زیادہ امریکی کنٹریکٹرز اور 7 ہزارسے زیادہ امریکی فوجی دو دہائیوں کی جنگ کے دوران مار...
06/01/2022

افغانستان اور عراق میں 3 ہزار 500سے زیادہ امریکی کنٹریکٹرز اور 7 ہزارسے زیادہ امریکی فوجی دو دہائیوں کی جنگ کے دوران مارے گئے۔ ٹھیکیدار اکثر افغانوں کو اپنا کام کرنے کے لیے استعمال کرتے تھے لیکن انہیں انتہائی کم ادائیگی کرتے تھے۔ افغان مترجم کی اوسط ماہانہ آمدنی 2012 میں تقریباً 750 ڈالر سے کم ہو کر 2021 میں 500 ڈالر رہ گئی تھی

2010 سے لے کر 2012 کے درمیان، جب امریکہ کے ایک لاکھ سے زیادہ فوجی افغانستان میں موجود تھے، تو اس جنگ پر آنے والی لاگت ای...
06/01/2022

2010 سے لے کر 2012 کے درمیان، جب امریکہ کے ایک لاکھ سے زیادہ فوجی افغانستان میں موجود تھے، تو اس جنگ پر آنے والی لاگت ایک کھرب ڈالر سالانہ تک بڑھ گئی تھی۔ جب امریکی فوج نے اپنی توجہ جارحانہ کارروائیوں سے ہٹا کر افغان افواج کی تربیت پر مرکوز کی تو ان اخراجات میں تیزی سے کمی واقع ہوئی۔ 2016 سے 2018 کے درمیان سالانہ اخراجات 40 ارب ڈالر کے لگ بھگ تھے، اور 2019 (ستمبر تک) کے لیے خرچ کا تخمینہ 38 ارب ڈالر ہے۔

امریکی محکمہ دفاع کے مطابق افغانستان میں (اکتوبر 2001 سے ستمبر 2019 تک) مجموعی فوجی اخراجات 778 بلین ڈالر تھے۔ اس کے علاوہ امریکی محکمہ خارجہ، امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) اور دیگر سرکاری ایجنسیوں نے تعمیر نو کے منصوبوں پر 44 ارب ڈالر خرچ کیے۔
وال اسٹریٹ جرنل میں شائع رپورٹ کے مطابق 11 ستمبر 2001 سے امریکی فوج کو دستیاب وسائل کی آؤٹ سورسنگ سے پینٹاگون کے اخراجات 14 کھرب ڈالر تک بڑھ گئے اوراس رقم کا ایک تہائی حصہ ٹھیکیداروں کو تفویض کیا گیا۔امریکی ٹیکس دہندگان کا پیسہ ایسے منصوبوں پر ضائع کیا گیا جو کبھی نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئے

پاکستانی جوہری پروگرام میں مدد دینے والی کمپنیوں پر اسرائیلی بم حملوں کا انکشافسوئس اخبارکی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے ...
06/01/2022

پاکستانی جوہری پروگرام میں مدد دینے والی کمپنیوں پر اسرائیلی بم حملوں کا انکشاف

سوئس اخبارکی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کوایٹم بم بنانے میں مدد فراہم کرنے والی کمپنیوں پربم حملوں میں ممکنہ طورپراسرائیل کا ہاتھ تھا۔

سوئس اخبارکی رپورٹ کے مطابق 1980 کے عشرے میں پاکستان کوایٹم بم بنانے میں مدد فراہم کرنے والی سوئٹزر لینڈ اورجرمنی کی کمپنیوں پربم حملے ممکنہ طوپراسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد نے کئے۔

اسرائیل کی جرمن اورسوئس کمپنیوں کو ممکنہ دھمکیوں اورحملوں کا مقصد ان کمپنیوں کوپاکستان کے جوہری پروگرام کے لئے فراہم کی جانے والی مدد اورتعاون کوروکنا تھا۔
رپورٹ کے مطابق 1980 کے عشرے کے دوران ہی پاکستان نے ایران سے سویلین جوہری معاہدہ کیا۔ امریکا کوجوہری معاہدے پرتحفظات تھے کیونکہ امریکا ایران کواپنا دشمن تصورکرتا تھا۔
امریکا کے اس وقت کے صدرجمی کارٹرنے پاکستان کی ایٹمی تنصیبات پرحملہ کرنے کے بجائے پاکستان سے تعاون کرنے والی جرمن اورسوئس کمپنیوں کوسبق سکھانے کا فیصلہ کیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے2021 میں جاری سرکاری دستاویزات میں پاکستان کوایٹمی پروگرام کے لئے پرزے فراہم کرنے والی ایک درجن جرمن اورسوئس کمپنیوں کے نام دئیے گئے تھے
سوئس اخبارکی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کوایٹم بم بنا8نے میں مدد فراہم کرنے والی کمپنیوں پربم حملوں میں ممکنہ طورپراسرائیل کا ہاتھ تھا۔

سوئس اخبارکی رپورٹ کے مطابق 1980 کے عشرے میں پاکستان کوایٹم بم بنانے میں مدد فراہم کرنے والی سوئٹزر لینڈ اورجرمنی کی کمپنیوں پربم حملے ممکنہ طوپراسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد نے کئے۔

اسرائیل کی جرمن اورسوئس کمپنیوں کو ممکنہ دھمکیوں اورحملوں کا مقصد ان کمپنیوں کوپاکستان کے جوہری پروگرام کے لئے فراہم کی جانے والی

کسانوں نے پنجاب میں بھارتی وزیراعظم کے قافلے کو روک دیابھارتی وزیراعظم کو فیروزپور شہر میں کئی منصوبوں کا افتتاح اور ریل...
06/01/2022

کسانوں نے پنجاب میں بھارتی وزیراعظم کے قافلے کو روک دیا
بھارتی وزیراعظم کو فیروزپور شہر میں کئی منصوبوں کا افتتاح اور ریلی سے خطاب کرنا تھا تاہم وزیراعظم کے قافلے کے راستے میں بھٹنڈا کے فلائی اوور پر کسانوں نے احتجاج کیا اور سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔

مظاہرے کے باعث بھارتی وزیر اعظم کے قافلے کو روک دیا گیا۔
مظاہرین اترپردیش میں کسانوں کے قتل پر جونیئر وزیر اجے مشرا کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے تھے۔

کسانوں کے احتجاج کے باعث وزیراعظم نریندر مودی 20 منٹ تک بھٹنڈا شہر کے فلائی اوور پر پھنسے رہے اور بلآخر انہیں واپس جانا پڑا۔ ریاستی حکومت کی جانب سے ناقص سکیورٹی انتظامات پر مودی اپنا دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس روانہ ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ائیرپورٹ پر مودی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو شکریہ کا پیغام بھجواتے ہوئے ریاستی حکام سے کہا کہ اپنے وزیراعلیٰ کو شکریہ کہنا کہ میں ائیرپورٹ تک زندہ لوٹ پایا

سی این آئی ایل کی سربراہ کیرن کیفر کے مطابق ان دونوں کمپنیوں نے کوکیز قبول کرنے کے مرحلے کو انتہائی آسان بنا رکھا ہے ج...
06/01/2022

سی این آئی ایل کی سربراہ کیرن کیفر کے مطابق ان دونوں کمپنیوں نے کوکیز قبول کرنے کے مرحلے کو انتہائی آسان بنا رکھا ہے جو صرف ایک کلک پر ہو جاتا ہے اور اگر کوئی صارف اسے قبول نہ کرنا چاہے تو اسے بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں کمپنیوں کے پاس اس مسئلے کے حل کے لیے تین ماہ کا وقت ہے بصورتِ دیگر تاخیر پر یومیہ ایک لاکھ یورو کے اضافی جرمانے کی ادائیگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ کوکیز آپ کے ڈیٹا پر مشتمل چھوٹی فائلز ہوتی ہیں اور اکثر ویب سائٹ کھولنے پر آپ کے سامنے کوکیز کا ایک آپشن آتا ہے، کوکیز میں آپ کی معلومات بذریعہ ٹریکنگ شامل ہوتی ہیں جبکہ کوکیز سے ویب سائٹ کا سرور آپ کی ڈیوائس مثلاً موبائل یا لیپ ٹاپ کی پہچان کر لیتا ہے۔
کچھ ویب سائٹس کوکیز کے آپشن کو قبول کرنے کی پابندی نہیں لگاتیں جب کہ کچھ ویب سائٹ کوکیز کو قبول کرنا لازمی قرار دیتی ہیں ورنہ آپ اس سائٹ تک رسائی حاصل نہیں کر پاتے۔ تاہم فرانس کےجرمانے کے بعد گوگل نے کوکیز کے استعمال سے متعلق تبدیلی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
گوگل کے مطابق فرانسیسی ریگولیٹری کے فیصلے کے بعد اس سیٹنگ پر نظر ثانی کی جائے گی۔

ایلون مسک نے فی گھنٹہ 1.4 ارب ڈالرز کما کے ریکارڈ قائم کر دیادنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی دولت تاریخ کی نئی اونچائ...
06/01/2022

ایلون مسک نے فی گھنٹہ 1.4 ارب ڈالرز کما کے ریکارڈ قائم کر دیادنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی دولت تاریخ کی نئی اونچائیوں پر پہنچ رہی ہے، ٹیسلا کی شئیرز سکائی راکٹ کی طرح پرواز کر رہے ہیں، جس کے بعد چیف ایلون مسک نے فی گھنٹہ 1.4 ارب ڈالرز کما کے ریکارڈ قائم کر دیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق ٹیسلا کے حصص، پیر کو 13.5 فیصد بڑھ کر 1,199.78 ڈالر ہو گئے، جس کے بعد ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 30 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان بلوم برگ انڈیکس میں ان کی دولت 304 ارب ڈالرز بتائی جا رہی ہے۔
جبکہ کئی عرصے سے دنیا کے امیر ترین شخص کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہنے والے ایمازون کے مالک جیف بیزوس، 196 بلین ڈالرز کے ساتھ ایلون مسک سے کہیں پیچھے رہ چکے ہیں۔
یاد رہے ایلون مسک نے 2021 میں دنیا کا امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا، لیکن اب مسک دنیا کی امیر ترین فہرست میں بھی اپنی جگہ مسلسل مضبوط کر رہے ہیں۔

کراچی میں جدید فٹبال سٹیڈیم تعمیر ہوگااین ای ڈی یونیورسٹی نے پاکستان میں پہلا ساکر سٹی سٹیڈیم بنانے کے لیے گلوبل سوکر وی...
06/01/2022

کراچی میں جدید فٹبال سٹیڈیم تعمیر ہوگا

این ای ڈی یونیورسٹی نے پاکستان میں پہلا ساکر سٹی سٹیڈیم بنانے کے لیے گلوبل سوکر وینچرز (جی ایس وی) کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔ سٹیڈیم کی تعمیر کے لیے جی ایس وی اور این ای ڈی یونیورسٹی نے 10 سال کا معاہدہ کیا ہے۔ تصوراتی سٹیڈیم فیفا کی عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرے گا۔ جدید سٹیڈیم کو ایک جرمن فرم نے ڈیزائن کیا ہے۔
جی ایس وی کا ہدف صحیح عمر میں باصلاحیت کھلاڑیوں کو تیار کرنا ہےاین ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودی نے کہا کہ ادارہ فٹ بال کی ترقی میں بھی سب سے آگے رہنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ای ڈی یونیورسٹی سائنس اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ فٹ بال میں بھی سب سے آگے رہنا چاہتی ہے۔ چیئرمین جی ایس وی زیب خان نے کہا کہ جی ایس وی پاکستان میں کھیلوں کے انقلاب کی بنیاد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلیگ شپ ساکر سٹی کی تعمیر سے دوسرے شہروں اور اداروں کو بھی آگے آنے کی ترغیب ملے گی۔

پی ایس ایل 7: پشاور زلمی نے نئی کٹ لانچ کردیپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کے لیے فرنچائز  پشاور زلمی نے نئ...
06/01/2022

پی ایس ایل 7: پشاور زلمی نے نئی کٹ لانچ کردی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کے لیے فرنچائز پشاور زلمی نے نئی کٹ متعارف کروادی۔
پشاور زلمی نے اپنے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کی جس میں ٹیم کے کھلاڑیوں نے نئی کٹ زیب تن کر رکھی ہے۔
فرنچائز نے 27 جنوری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے لیے نئی کِٹ کی نقاب کشائی کردی ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن 27 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا، ایونٹ کا پہلا میچ کراچی کنگز اور پی ایس ایل 6 کی چیمپئن ٹیم ملتان سلطان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

زمینوں کے قبضے میں مذہب کا استعمال ہو رہا ہے،سپریم کورٹسپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ عوام کے بنیادی حقو...
05/01/2022

زمینوں کے قبضے میں مذہب کا استعمال ہو رہا ہے،سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ عوام کے بنیادی حقوق پر کوئی قدغن لگائے تو سپریم کورٹ کا بنیادی کام اس کو رد کرکے بحال کرنا ہے۔ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ وکیل کا کام مقدمے کی پیروی اور عدالت کا کام مقدمے کا فیصلہ دینا ہوتا ہے، دونوں کا کام قانون سے متعلق ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وکیل اور عدالت دونوں قانون کی عمل داری پر یقین رکھتے ہیں، دونوں قانون کو ہر چیز سے بالاتر سمجھتے ہیں، آئین اور عدالت کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ آئین کی آزادی اور آئین کے سارے معاملات، تمام بنیادی حقوق محفوظ کرنا سپریم کورٹ کا کام ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بنیادی حقوق پر کام کرنے کا موقع دینا اور اگر کوئی اس پر قدغن لگائے یا رکاؤٹ کھڑی کرے، کوئی مسائل پیدا کرے تو ان تمام مسائل کو رد کرکے لوگوں کے بنیادی حقوق بحال کرنا ہمارا کام ہے اور یہی ہمارا بنیادی کام ہے۔انہوںنے کہاکہ لوگوں کے مقدمے آتے ہیں اور ہم فیصلے دیتے ہیں لیکن اصل بات یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں قانون کی عمل داری ہونی چاہیے، ہر چیز قانون کے مطابق ہونا چاہیے’۔چیف جسٹس نے کہا کہ ‘یہ انسانوں کا ملک نہیں ہے، یہ قانون کا ملک ہے، قانونی طریقے سے ملک کی حکمرانی ہونی چاہیے،

پنجاب پولیس نے اغوا کے غیرمعمولی کیس میں جنوبی افریقی پولیس سے مدد مانگ لیپولیس کو خوشاب سے پاکستانی بزنس مین عبدالرحمٰن...
05/01/2022

پنجاب پولیس نے اغوا کے غیرمعمولی کیس میں جنوبی افریقی پولیس سے مدد مانگ لی

پولیس کو خوشاب سے پاکستانی بزنس مین عبدالرحمٰن کے 14 ماہ کے بیٹے محمد جمیل کے اغوا میں جنوبی افریقی گینگ کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ عبدالرحمٰن گزشتہ 15 سال سے جنوبی افریقہ میں مقیم ہیں اور دوہری شہریت رکھتے ہیں۔

جنوبی افریقی پولیس نے افریقی گینگ کے خلاف تحقیقات کے حوالے سے پنجاب پولیس کی درخواست پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، خوشاب پولیس نے گھر میں ڈکیتی کے دوران بچے کے اغوا کے 42 گھنٹوں بعد ہی چوری کیے گئے ایک فون کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا اور انہیں گرفتار کرلیا۔

موبائل فون کی مدد سے ہی پولیس اٹک کے ایک دور دراز علاقے میں موجود کرائے کے گھر تک پہنچی جہاں بچے کو تاوان کے حصول کے لیے رکھا گیا تھا۔


وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پولیس سردار علی خان اس معاملے پر پولیس سے مسلسل رابطے میں رہے اور بچے کی باحفاظت واپسی پر پولیس کی تعریف بھی کی۔

خوشاب کے ضلعی پولیس افسر محمد نوید نے ڈان کو بتایا کہ شیر خوار بچے کے اغوا میں جنوبی افریقی گینگ ملوث ہے، انہوں نے کہا کہ عبد الرحمٰن کا خاندان خوشاب کے ہدلی گاؤں میں رہائش پذیر ہے جہاں کے کئی دیگر افراد اور خاندان بھی جنوبی افریقہ میں مقیم ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عبد الرحمٰن خود جنوبی افریقہ میں مقیم ہیں جبکہ ان کی اہلیہ، 3 بیٹیاں اور شیر خوار بیٹا گاؤں میں رہتے ہیں۔

30 دسمبر کی رات کو 4 مسلح افراد عبد الرحمٰن کے گھر میں داخل ہوئے اور گھر والوں کو یرغمال بنا کر نقدی، موبائل فون اور 25 تولہ سونا لوٹ لیا، مسلح افراد گھر کا سامان لوٹ کے فرار ہوئے تو گھر والوں کو شیر خوار بچے کی گمشدگی کا احساس ہوا۔

عبد الرحمٰن کی اہلیہ نے بچے کو گھر میں تلاش کیا تاہم ناکامی کے بعد انہوں نے پولیس کو مطلع کیا، محمد نوید کے مطابق پولیس کے لیے اس بات پر یقین کرنا مشکل تھا کہ ڈاکو بچے کو بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

تاہم گھر والوں کا شک اس وقت درست ثابت ہوا جب عبد الرحمٰن کو جنوبی افریقہ میں ایک فون کال موصول ہوئی جس میں اغوا کاروں نے بچے کی باحفاظت واپسی کے لیے 10 کروڑ روپے طلب کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ گینگ نے عبد الرحمٰن سے جنوبی افریقہ نمبر سے رابطہ کیا جو کہ خوشاب پولیس کے لیے تشویش کی بات تھی، ان کے مطابق خوشاب پولیس نے آئی جی پولیس کو اس اغوا میں مبینہ طور پر غیر ملکی گینگ کے ملوث ہونے کے بارے میں آگاہ کیا۔

محمد نوید کے مطابق معاملے پر غور کے بعد آئی جی پولیس نے اس معاملے پر انٹیلیجنس بیورو (آئی بی) سے رابطہ کیا جس کے بعد خوشاب پولیس اور آئی بی کی مشترکہ ٹیم لوٹے گئے موبائل فون سے اغوا کاروں کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوگئی۔

محمد نوید کے مطابق اغوا کاروں نے سم کو موبائل فون سے نکال کر دوسرے فون میں لگایا تھا تاہم آئی بی کی جانب سے اس فون پر نظر رکھی جاتی رہی جس کی وجہ سے پہلے اسے راولپنڈی اور پھر اٹک میں دیکھا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ 42 گھنٹوں کی ’انتھک کوششوں کے بعد پولیس اس مقام پر پہنچی اور ایک کرائے کے گھر سے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے بچے کو بھی بازیاب کروایا جسے اغوا کاروں نے گھر کے ایک حصے میں رکھا ہوا تھا، مقدمے میں تحقیقات کے بعد خوشاب پولیس نے جنوبی افریقی پولیس سے رابطہ کرکے انہیں تفصیلات فراہم کیں اور ان سے عبد الرحمٰن کو فون کرنے والے افراد کا ریکارڈ طلب کیا۔

ضلعی پولیس افسر محمد نوید نے کہا کہ تحقیقات کو کسی انجام تک پہنچانے کے لیے جنوبی افریقی پولیس کی تفتیش ضروری ہے۔

Address

Quetta

Telephone

+923108279088

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SYCO news URDU posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share