Daily Awaz Times Health

Daily Awaz Times Health Health

*'2021 میں کس کی مرضی تھی یہ مسئلہ بات چیت سے حل کیا جائے؟*'ایک شخص کی غلطی کی قیمت قوم نے اپنے خون سے ادا کی۔ پاک فوجتر...
27/12/2024

*'2021 میں کس کی مرضی تھی یہ مسئلہ بات چیت سے حل کیا جائے؟*
'ایک شخص کی غلطی کی قیمت قوم نے اپنے خون سے ادا کی۔ پاک فوج

ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ:
کسی سیاسی لیڈر کی اقتدار کی خواہش پاکستان سے بڑھ کر نہیں، 9 مئی کے اصل کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچانے تک انصاف کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ:
*'5 سال کے مقابلے میں اس سال سب سے زیادہ دہشتگرد مارے گئے، افواج پاکستان نے دہشتگردی کے کئی منصوبوں کو کامیابی سے ناکام بنایا، افواج پاکستان نے آپریشنز میں دہشتگردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا۔*
انہوں نے بتایا کہ:
سال 2024 میں دہشتگردوں کے کئی بڑے ناموں سمیت 925 دہشتگردوں کو واصل جہنم کیا گیا اور آپریشنز میں 73 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو مارا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ:
2 خود کش بمباروں کو حراست میں لیا گیا۔
جبکہ!
14 مطلوب دہشتگردوں نے ہتھیار ڈالے، 383 افسران اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ:
*'پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کے لیے کوششیں کیں، پاکستان کی تمام تر کوشش کے باوجود افغان سرزمین سے دہشتگرد پاکستان میں دہشتگردی کر رہے ہیں، دہشتگردی کے تانے بانے افغانستان تک جاتے ہیں، دہشتگردروں کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔*
ان کا کہنا تھا پاک فوج بھارت کے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم رکھا، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم و ستم دنیا کے سامنے ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے، ہم مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ:
بھارت دیگر ممالک میں سکھوں کے قتل میں بھی ملوث ہے، بھارت میں سازش کے تحت اقلیتوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، ہمارا اصولی مؤقف ہے کہ مقبوضہ کشمیرکے مظلوم عوام کی قانونی، سفارتی، اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ:
*دہشتگردی کے ناسور کے خلاف پوری قوم نے اداروں کے ساتھ ملکر لڑنا ہے کیونکہ محفوظ پاکستان ہی مضبوط پاکستان ہے، پاکستان میں دہشتگردی، بھتہ خوری اور اسمگلنگ کا اربوں روپے کا اسپیکٹرم موجود ہے۔*
انہوں نے کہا کہ:
دہشتگردی اس وقت ختم ہو گی جب انصاف، تعلیم، صحت اور گڈ گورننس ہو گی، دہشتگردی اس وقت ختم ہو گی جب دہشتگردی اور جرائم کا گٹھ جوڑ ختم ہوگا، پاکستان میں اربوں روپے کا غیر قانونی اسپیکٹرم ہے جس کا فیک نیوز بھی حصہ ہے، یہ فیک نیوز اسپیکٹرم کو توڑنے کی راہ میں روڑے اٹکاتی ہے، اشرافیہ بھی غیر قانونی اسپیکٹرم کے ساتھ کھڑی ہے جبکہ سکیورٹی ادارے اس غیر قانونی اسپیکٹرم کے خلاف کھڑے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ:
*'8 لاکھ سے زائد غیرقانونی مقیم افغانوں کو واپس بھجوایا جا چکا ہے، ملک کے ڈیجیٹل سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں، احساس محرومی کا جھوٹا، مصنوعی بیانیہ بنایاجاتا ہے، بلوچستان میں احساس محرومی کے جھوٹے بیانیے کا پردہ چاک ہو رہا ہے۔*
ان کا کہنا تھا کہ:
دو سال سے افغان عبوری حکومت کے ساتھ بات چیت اور رابطہ جاری ہے، ہم ان سے ایک ہی بات کر رہے ہیں کہ دونوں ممالک برادر ملک ہیں، افغان حکومت کو باور کرایا جاتا ہے کہ فتنہ الخوارج اور سہولت کاری کو روکیں، واضح پالیسی عمل میں ہے، افغانستان کی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں، ڈیجیٹل سرحد کو محفوظ بنانے کیلئے لیگل اور ٹیکنیکل ایکشن لیے جا رہے ہیں۔
سیاسی جماعتوں کے مذاکرات میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار سے متعلق سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ:
*'پاک فوج کا ہر حکومت کے ساتھ سرکاری اور پیشہ وارانہ تعلق ہوتا ہے، اس تعلق کو سیاسی رنگ دینا مناسب نہیں، تمام سیاسی جماعتیں اور لیڈرز قابل احترام ہیں، خوش آئند ہےکہ سیاستدان مل بیٹھ کر اپنے معاملات حل کریں نہ کہ انتشاری انداز اپنایا جائے۔*
ان کا کہنا تھا کہ:
ہمارے لیے تمام سیاسی جماعتیں اور سیاسی قیادت قابل احترام ہیں، کسی سیاسی لیڈر کی اقتدار کی خواہش پاکستان سے بڑھ کر نہیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ:
*'9 مئی کے پیچھے مربوط سازش اور منصوبہ بندی تھی، اس منصوبہ بندی اور سازش میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانا ضروری ہے، ملٹری ٹرائل میں ملزم کو قانونی حقوق حاصل ہوتے ہیں، فیض حمید کو حاصل بھی ہے، کوئی بھی افسر سیاست کو ریاست پر مقدم رکھے گا تو جواب دینا پڑے گا، نومبر 2024 میں بھی 9 مئی 2025 کا تسلسل دیکھا۔*
ایک اور سوال کے جواب میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ:
*'9 مئی افواج پاکستان کا نہیں عوام پاکستان کا مقدمہ ہے، دہشتگردی کے مسئلے پر مزید کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔*
نومبر میں ہونے والے دھرنے میں فوج کے کردار اور ہونے والی اموات سے متعلق سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ:
یکم دسمبر کو وزارت داخلہ نے اس حوالے سے مفصل اعلامیہ جاری کیا تھا۔
اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ:
*'فوج کو پرتشدد ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے تعینات نہیں کیا گیا تھا، فوج کی تعیناتی صرف ریڈ زون تک محدود تھی۔*
جبکہ!
سیاسی قیادت کے مسلح گارڈ اور ہجوم میں شامل لوگوں کے پاس آتشی اسلحہ تھا، مظاہرین کے پاس اسلحہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر دیکھا بھی، بے معنی ہنگامہ آرائی سے توجہ ہٹانے کے لیے فیک نیوز کا سہارا لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ:
*'فوج کسی خاص سیاسی جماعت یا نظریہ کی نہ مخالف ہے نا حمایتی، 26 نومبر کی سازش کے پیجھے سوچ سیاسی دہشتگردی کی ہے، 26 نومبر کو ہزاروں کارکنوں کی شہادت کا جھوٹ پھیلایا گیا، ان کو اعتماد ہے کہ یہ کوئی بھی جھوٹ بیچ سکتے ہیں۔*
انہوں نے بتایا کہ:
اسلام آباد میں سکیورٹی پر مامور اہلکار کو آتشی اسلحہ نہیں دیا گیا، جب سیاسی قیادت وہاں سے بھاگی تو سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا دیا گیا، قانون اجازت دیتا ہے کہ اپ پرامن احتجاج کریں لیکن آپ پولیس رینجرز پر حملے کرتے ہیں تو یہ سیاسی دہشت گردی ہے، آپ مسلح جتھے کو لیکر وفاق پر حملہ آور ہو جائیں، فیک نیوز اور جھوٹے پروپیگنڈا کے باعث یہ ہوتا ہے، انھوں نے 26 نومبر کو بیانیہ دیا کہ ہزاروں افراد مارے گئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ:
انتشاری سیاست کا کنٹرول اندرون ملک سیاسی لیڈرز کے پاس نہیں، ملک سے باہر افراد کے پاس اس انتشاری سیاست کا کنٹرول ہے، کیسے انسانی حقوق کی تنظیمیں دنیا سے سامنے آتی ہیں، ان تنظیموں کو غزہ فلسطین نظر نہیں آئیں گے، انسانی حقوق پر جو تنظمیں واویلا مچا رہی ہیں، وہ ایسی مہم غزہ اور کشمیر پر چلائیں۔
افغانستان کے ساتھ تعلقات پالیسی سے متعلق سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ:
*'چاہتے ہیں افغانستان خوارجیوں کو پاکستان پر فوقیت نہ دے، دوست ممالک کے ذریعے بھی افغانستان سے بات چیت ہو رہی ہے۔*
ان کا کہنا تھا کہ:
چند دن قبل 16 ایف سی جوان شہید ہوئے کیا ان کے خون کی کوئی قیمت نہیں، فتنہ خوارج کی کمر ٹوٹ گئی تھی تو کس کے فیصلے پر بات جیت کرکے انھیں سیٹل کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ:
*2021 میں کس کی ضد تھی کہ بات چیت کرکے ان کو سیٹیل کیا جائے، بات چیت کی اس ضد کی قیمت خیبرپختونخوا ادا کر رہا ہے، بجائے اس پر بیانیہ بنانے کے خیبرپختونخوا میں گڈ گورننس پر توجہ دیں، ایسے ہر مسئلہ کا حل بات چیت سے ہوتا تو دنیا میں جنگ اور غزاوت نہ ہوتے، ایسے رویے کی قیمت پوری قوم دیتی ہے، بجائے اس پر بیانہ بنائیں، سیاسیت کریں، گڈ گورننس کیوں نہ کریں، انہوں نے کیونکہ گڈ گورننس پر توجہ نہیں دینی اس لیے اس پر سیاسیت کرنی ہے۔*
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید سے متعلق سوال پر ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ:
پاک فوج کا خود احتسابی کا عمل بہت شفاف اور جامع ہوتا ہے، پاک فوج میں کوئی بھی افسر اور جوان قانون سے بالاتر نہیں ہوتا، کوئی بھی افسر سیاست کو ریاست پر مقدم رکھے گا تو اسے جواب دینا پڑے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ:
*فیض حمید کا معاملہ بہت حساس ہے اور یہ معاملہ ابھی عدالت میں زیر سماعت ہے، اس پر جو بھی تفصیلات ہوں گی وہ شیئر کر دی جائیں گی لہذا اس معاملے پر زیادہ تبصروں سے گریز کیا جائے۔*
2021 میں کس کی مرضی تھی کہ:
*'یہ مسئلہ بات چیت سے حل کیا جائے؟*
ایک شخص کی غلطی کی قیمت قوم نے اپنے خون سے ادا کی، فورسز غلط فیصلوں کے دھبے اپنے خون سے دھو رہی ہیں۔

_*رپورٹ: ہیلپ لائن (786) نیوز*_

کوئٹہ گُزشتہ شب ارباب کرم خان روڈ پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔کوئٹہ)24 دسمبر بروز منگل ...
27/12/2024

کوئٹہ گُزشتہ شب ارباب کرم خان روڈ پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

کوئٹہ)24 دسمبر بروز منگل نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے قتل ہونے والے سید ربنواز نامی شخص کا قاتل گرفتار کرلیا گیا, سیریس کرائم انویٹگیشن ونگ(ایس,سی,آئی,ڈبلیو) نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کی شناخت کرکے 3 روز میں ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی۔

یاد رہے گُزشتہ ہفتہ منگل کی شب ارباب کرم خان روڈ پر آٹوز کی دُکان پر نامعلوم شخص کی فائرنگ سے سید ربنواز نامی جوان موقع پر قتل ہوگیا تھا جسکے بعد مقتول کے بھائی شکیل شاہ کی مدعیت میں پولیس تھانہ سریاب میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا بعد ازاں ڈی,آئی,جی پولیس کے حکم پر مقدمہ و کیس کی تحقیقات ایس سی آئی ڈبلیو کو منتقل ہوا تھا۔

رائے ابرار حسن کھرل تعلق ننکانہ پیشے کے لحاظ سے انجینئر ہے لیکن شوق بالکل مختلف۔ ایک موٹر سائیکل سوار جب سیر و سیاحت کی ...
26/12/2024

رائے ابرار حسن کھرل تعلق ننکانہ پیشے کے لحاظ سے انجینئر ہے لیکن شوق بالکل مختلف۔
ایک موٹر سائیکل سوار جب سیر و سیاحت کی غرض سے اپنے سامان کے ساتھ گھر سے نکلتا ہے تو وہ دیکھنے والوں کے لیے تو شائد ایک معمولی چیز ہو لیکن وہ خود میں ایک بادشاہ ہوتا ہے ۔۔ کیونکہ اب وہ چند مرلوں کے گھر سے نکل کر ایک ایسے گھر میں داخل ہو چکا ہوتا ہے ، جس کی پیمائش مرلے میں نہ کنال اور نہ ایکڑ میں بلکہ میلوں میں ہوتی ہے ۔۔
اور اس ماحول میں وہ ایک پنچھی کی طرح آزادی محسوس کرتا ہے اور جہاں دل کرے رک جاتا ہے ، کبھی ڈھابے کی چائے سے لطف اندوز ہوتا ہے تو کبھی خود کچھ پکا کر اپنا پیٹ بھر لیتا ہے ۔۔
اس کی بے فکری کا ایسا عالم ہوتا ہے کہ منچلا چاہے تو کسی روڈ کنارے مسجد میں آرام کرتا ہے اور دل کرے تو اپنا خیمہ لگا لیتا ہے۔۔
کبھی وہ ہزاروں فٹ بلندیوں پر نظر آتا ہے تو کبھی ساحل سمندر پر بیٹھا لہروں سے باتیں کر رہا ہوتا ہے ۔۔
ان بائیکرز کی کوئی ایک منزل نہیں ہوتی اور کچھ تو سرحدیں بھی کراس کر جاتے ہیں اور اس طرح لگتا ہے کہ جیسے پوری دنیا ہی ان کا گھر ہو ۔۔
ابرار حسن کی اگر آپ نے "جرمنی سے پاکستان" موٹر بائیک پر آنے والی سیریز دیکھی ہے تو آپ کو اندازہ ہو گیا ہو گا کہ اس بندے نے پہاڑوں کی چوٹیوں سے لے کر ایران کے گرم ترین صحراؤں میں کس طرح قیام کیا ہے ، خیمے لگائے ہیں ، کھانے خود پکائے ہیں ۔۔
اور ترکی میں شائد اپنی والدہ سے فون پر بات کر رہا تھا اور وہ پوچھ رہی تھیں"ابرارے خیر نال ہی نا ۔۔"
تو یار میں کہتا ہوں کہ زندگی گزار تو سب ہی رہے ہیں ، لیکن یہ لوگ زندگی جی جاتے ہیں ۔۔

کرنٹ سے بچے کی ہلاکت، والد کا کے الیکٹرک پر عائد 48 لاکھ جرمانہ الخدمت کو دینے کا اعلان، کمسن اذہان کے والدین کو 6 سال ب...
26/12/2024

کرنٹ سے بچے کی ہلاکت، والد کا کے الیکٹرک پر عائد 48 لاکھ جرمانہ الخدمت کو دینے کا اعلان، کمسن اذہان کے والدین کو 6 سال بعد انصاف مل گیا، 8 سالہ مرحوم اذہان کے والد نے تمام مظلومین کو پیغام دیا کہ ظالم کے خلاف ہتھیار ڈالنے یا گھبرانے کے بجائے آخری حد تک جنگ لڑیں۔

*دھند اور آلودگی کنٹرول کرنے کے لیے لاہور میں پاکستان کا پہلا اسموگ ٹاور نصب*(اسموگ ٹاور کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائےگ...
26/12/2024

*دھند اور آلودگی کنٹرول کرنے کے لیے لاہور میں پاکستان کا پہلا اسموگ ٹاور نصب*
(اسموگ ٹاور کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائےگا، دو ہفتے بعد نتائج دیکھتے ہوئے شہر بھر میں مزید ٹاورز نصب کیے جائیں گے )

(*چوہدری مجاہد حسین CCR* )

لاہور:فضائی آلودگی اور اسموگ کنٹرول کرنے کے لیے لاہور میں پاکستان کا پہلا اسموگ ٹاور نصب کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسموگ ٹاور کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائےگا اور دو ہفتے بعد نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے اسموگ ٹاورز کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
حالیہ ٹاور لاہور کے علاقہ محمود بوٹی میں اسموگ ٹاور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کے تعاون سے نصب کیا گیا ہے۔
ڈی جی ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کا کہنا ہے اسموگ ٹاور ایک کلومیٹر کے ایریا میں 50 ہزار کیوبک فی گھنٹہ سے فضا کو صاف کرسکے گا، اسموگ ٹاور کا کلینکل، لیب ٹیسٹ مکمل کرلیا گیا، روڈا کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے تجربے کا مقام فراہم کیا۔
انہوں نے کہا کہ 15 روز تک اسموگ ٹاور کا فیلڈ ٹیسٹ کیا جائے گا، چمنیوں، انڈسٹریز، ڈمپنگ سائٹ کی کی آلودگی کو کم کرنے کا تجربہ کیا جائے گا،
ائیرکوالٹی مانیٹرز سے فضا میں کیمیائی مادوں کی کمی کو چانچا جائے گا تجربہ کامیاب ہونے پر مزید اسموگ ٹاور نصب کرنے کا فیصلہ ہوگا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نجی سیکٹر کے انجینرز کی مدد سے تجربہ کیا جارہا ہے، اگر نجی سیکٹر کی کوئی کاوش ہے تو ادارہ ماحولیات اس کے ساتھ کھڑا ہے، تجربے پر پنجاب حکومت کا کوئی خرچہ نہیں آیا، تجربہ کامیاب ہوا تو مزید اسموگ ٹاورز لگانے کا فیصلہ ہوگا۔
سموگ ٹاور تیار اور نصب کرنے والی کمپنی کے وائس پریذیڈنٹ طلعت قمر نے کہا ٹاور کی اونچائی 20 فٹ ہے مزید 50 فٹ تک بڑھایا جاسکتا ہے، ٹاور بہت کم بجلی استعمال کرے گا، اسے سولر، بیٹری اور عام بجلی پر چلایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دنیا کی نامور اسموگ ٹاور تیار کرنے والی کمپنیوں کی اسٹڈی کے بعد یہ اسموگ ٹاور مقامی سطح پر تیار کیا گیا ہے جس کی لاگت غیرملکی تیار کردہ اسموگ ٹاور کے مقابلے تین گنا کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمپنی نے لاہور میں اسموگ ٹاور کی تنصیب سے پہلے لیبارٹری اور پھر اسلام آباد، گوجرانوالہ میں بھی ٹیسٹ کیے تھے اب یہاں محمود بوٹی علاقہ کا انتخاب اس وجہ سے کیا گیا ہے کہ یہاں سب سے فضائی آلودگی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چند روز میں یہاں اے کیو آئی 1600 سے کم ہوکر 250 اور 300 تک آگیا ہے، پورے لاہور میں اگر مختلف پارکوں، شاپنگ پلازوں اور کمرشل ایریاز میں 200 ٹاور نصب کردیئے جائیں تو لاہور کو اسموگ سے پاک کیا جاسکتا ہے۔

*بلوچستان ہائی کورٹ نے سید نذیر آغا ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی آئینی درخواست بابت گیس پریشر ، لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور نئے کنک...
26/12/2024

*بلوچستان ہائی کورٹ نے سید نذیر آغا ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی آئینی درخواست بابت گیس پریشر ، لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور نئے کنکشن کے حوالے سے جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس شوکت علی رخشانی نے سماعت کی*

*سماعت کے دوران جسٹس کامران ملاخیل نے نئے کنکشن کی فراہمی کو یقینی بنانے، لوڈ شیڈنگ کے خاتمے پر اور پریشر کو بڑھنے پر گیس حکام کو سخت ترین ھدایات جاری کیے۔*

*سید نذیر آغا ایڈووکیٹ نے کہا کہ کوئٹہ شہر کے کافی علاقے ؛ قلات، مستونگ، زیارت ، نوشکی، پشین، اور تحصیل حرمزئی میں گیس پریشر کو یقینی بنایا جائے*

بلوچستان کا پہلا ہیلتھ ریسرچ سمپوزیم ہیلتھ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ نے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کوئٹہ ، بولان میڈیکل کالج  ،...
26/12/2024

بلوچستان کا پہلا ہیلتھ ریسرچ سمپوزیم ہیلتھ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ نے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کوئٹہ ، بولان میڈیکل کالج ، شیخ زید کارڈیالوجی ہسپتال کوئٹہ اور گیٹز فارماسیوٹیکل کے تعاون سے مشترکہ طور پر منعقد کیا۔

ہیلتھ ریسرچ سمپوزیم میں مہمان خصوصی سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمن ، پروفیسر ڈاکٹر ذکی ، پروفیسر ڈاکٹر اقبال آفریدی ، واٸس چانسلر بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ ساٸنسز پروفیسر شبیر احمد لہڑی ، ڈاکٹر عامر عباس ، ڈاٸریکٹر آٸی ایچ ڈاکٹر صفیہ مینگل ، سربراہ سپی پی ایس پی بلوچستان پروفیسر عاٸشہ صدیقہ ، ڈاکٹر اسحاق بلوچ ، پروفیسر ڈاکٹر نور احمد کھوسہ ، پروفیسر شبانہ ، پی سی پریوینٹو ڈاکٹر آصف شاہوانی ، پی سی ایڈ کنٹرول پروگرام ڈاکٹر ذوالفقار بلوچ ،سینٸر لیکچرار آٸی پی ایچ فاطمہ اور پبلک ہیلتھ اسپیشلسٹ شوکت زھری نے شرکت کی۔

ہیلتھ ریسرچ سمپوزیم کا مقصد صحت کی تحقیق کو ترجیح دینا ہے۔

بلوچستان کے پہلے ہیلتھ ریسرچ سمپوزیم میں طبی ماہرین نے بیماریوں سے متعلق مختلف تحقیقی مقالے پیش کیے

سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمن ملک بھر سے صحت عامہ کے تحقیقی ماہرین سمیت کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نے کہا کہ " طبی ریسرچ کا گہرا تعلق آبادی سے ہے اور ریسرچ کا فاٸدہ عوام کو ہونا چاھیے۔آٸی پی ایچ کو ریسرچ کا فعال مرکز بنانا ہوگا ۔ہیلتھ ریسرچ سمپوزیم فنڈنگ ​​ایجنسیوں ، محققین ، پالیسی سازوں اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون اور نیٹ ورکنگ کو فروغ دینے کی بہترین کوشش ہے۔
شواہد پر مبنی فیصلہ سازی عوام کو صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی میں درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں اہم اہمیت کی حامل ہے۔"

واٸس چانسلر بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ ساٸنسز پروفیسر شبیر احمد لہڑی نے کہا کہ صحت کے شعبے میں تحقیق کو اولین ترجیح دینے پر زور دیا۔یونیورسٹی کا کام ریسرچ اور جدت ہے سمارٹ کلاس روم کے کے تصور کے ذریعے دنیا بھر سے رابطہ مددگار ثابت ہو گا ۔کانفرنس محققین ، صحت کی دیکھ بھال کے پیشہ ور افراد و ماہرین اور پالیسی سازوں کے لیے ایک ساتھ بیٹھنے اور علم کا اشتراک کرنے کا ایک موقع ہے۔ کانفرنس نے انہیں صحت کی تحقیق کے تازہ ترین رجحانات پر تبادلہ خیال کرنے اور نئے آئیڈیاز تلاش کرنے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔

بہترین طبی تحقیقی مقالے پیش کرنے پر پہلی پوزیشن ڈاکٹر ربی رضا خان دوسری پوزیشن ڈاکٹر عرشہ ، تیسری پوزیشن ڈاکٹر اقصی نسیم نے حاصل کی جبکہ اسپیشل ایوارڈ ڈاکٹر نوشین کو دیا گیا

عبدالرب کاکڑ ڈی ایس پی انوسٹی گیشن اہرپورٹ سرکل کوئٹہ تعینات
25/12/2024

عبدالرب کاکڑ ڈی ایس پی انوسٹی گیشن اہرپورٹ سرکل کوئٹہ تعینات

کوئٹہ: کن کن علاقوں کی گیس سپلائی متاثر ہوئی ہے؟ اور کب تک بحال ہوگی ؟ جانیئے  سچ کوئٹہ نیوز کی اس رپورٹ میںکوئٹہ کے علا...
25/12/2024

کوئٹہ: کن کن علاقوں کی گیس سپلائی متاثر ہوئی ہے؟ اور کب تک بحال ہوگی ؟ جانیئے سچ کوئٹہ نیوز کی اس رپورٹ میں

کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر نامعلوم دہشت گردوں نے سوئی سدرن سدرن گیس کمپنی ی 18 انچ قطر پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا ۔ پائپ لائن تباہ ہونے سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی ۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق ویسٹرن بائی پاس کوئٹہ کے مقام پر سوئی سدرن کی گیس پاٸپ لاٸن دھماکه تخریب کاری هے دھماکے کے بعد خارج ہونے والی گیس نے آگ پکڑ لی جسے سوئی سدرن کی ٹیکنیکل ٹیم نے مین والوو بند کر کے بجھا دیا

ضلعی انتظامیه کی کلیٸرنس کے بعد آج مرمتی کام شروع کیا جاۓ گا, 12 گھنٹے درکار هونگےبم ڈسپوزل سکواڈ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق اختر آباد، ویسٹرن بائی پاس، کوئٹہ کے مقام پر سوئی سدرن کی گیس کی 18 انچ قطر پائپ لائن کو نقصان پہنچنے کی بنیادی وجہ نامعلوم افراد کی جانب سے ایک تخریب کاری کا عمل تھا۔ پائپ لائن پر بھی اس تخریب کاری کے نشانات واضح ہیں۔

دھماکے کے بعد خارج ہونے والی گیس نے آگ پکڑ لی جسے سوئی سدرن کی ٹیکنیکل ٹیم نے مین والو بند کر کے بجھا دیا۔تخریب کاری کی اس واردات سے سوئی سدرن کی 18 انچ قطر کی مین گیس سپلائی پائپ لائن سے گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جس کے باعث بالائی بلوچستان کے علاقوں کچلاک زیارت، بوستان، یارو، کربلا، ہرمزئی ، پشین اور کوئٹہ شہر کے علاقے بشمول ایئرپورٹ روڈ، نواںکلی، جناح ٹاؤن، خیزئی، اے ون سٹی اور ہزار گنجی کے علاقے متاثر ہوئے ہیں۔

سوئی سدرن کا تکنیکی عملہ فوراً جائے وقوع پر پہنچ گیا تھا تاہم تباہ ہونے والی گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے سیکورٹی کلیئرنس کے بعد جمعرات، 26 دسمبر کی صبح شروع کیا جائے گا۔

اس پائپ لائن کے متاثرہ 8 فٹ کے حصے کو تبدیل کرنے کے عمل میں تقریباً 12 گھنٹے کا وقت درکار ہوگا تاہم سوئی سدرن کا عملہ اس کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کرے گا۔

25/12/2024

*کوئٹہ مغربی بائپاس گیس پائپ لائن کو دھماکہ سے اڑانے کی اطلاع, گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی فائر بریگیڈ روانہ۔*

آریا ہسپتال کوئٹہ چیف آف پشتون نواب آیاز خان جوگیزئی چیمبر آف کامرس کوئٹہ کے صدر سردار ایوب مریانی کے عیادت کررہے ہیں
25/12/2024

آریا ہسپتال کوئٹہ
چیف آف پشتون نواب آیاز خان جوگیزئی چیمبر آف کامرس کوئٹہ کے صدر سردار ایوب مریانی کے عیادت کررہے ہیں

ڈی ائی جی کوئٹہ اعتزاز گورایا کا احسن اقدام اب شہری موبائل فونز کی خریداری کرتے وقت پولیس کی ویب سائٹ پر موبائل کی آئی ا...
25/12/2024

ڈی ائی جی کوئٹہ اعتزاز گورایا کا احسن اقدام اب شہری موبائل فونز کی خریداری کرتے وقت پولیس کی ویب سائٹ پر موبائل کی آئی ایم ای ڈال کر ان لائن چیک کر سکتے ہیں کہ جو موبائل فون وہ خرید رہے ہیں وہ موبائل چوری کا تو نہیں ہے

قزاقستان میں مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آذربائیجان ایئرلائنز کا ایک مسافر طیارہ گِر کر تباہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں ...
25/12/2024

قزاقستان میں مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آذربائیجان ایئرلائنز کا ایک مسافر طیارہ گِر کر تباہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

کوئٹہ پولیس کی اہم کاروائی جعلی پولیس اہلکار گرفتار مقدمہ درج کرلیا گیاکوئٹہ(سچ کوئٹہ نیوز) انڈسٹریل تھانے کی پولیس نے ک...
25/12/2024

کوئٹہ پولیس کی اہم کاروائی جعلی پولیس اہلکار گرفتار مقدمہ درج کرلیا گیا

کوئٹہ(سچ کوئٹہ نیوز) انڈسٹریل تھانے کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے یونس نامی جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا جعلی پولیس اہلکار لوگوں کو پولیس اہلکار بن کر ڈرایا دھمکایا کرتا تھا اور ان سے رقم بھی وصول کیا کرتا تھا۔

گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

براۓ مہربانی کھانا بناتے ہوئے احتیاط کریں۔ذرا سی بے احتیاطی جان لیوا بھی ہو سکتی ہے۔بچوں کے فیڈر کا دودھ چھاننے کے لئے ل...
24/12/2024

براۓ مہربانی کھانا بناتے ہوئے احتیاط کریں۔
ذرا سی بے احتیاطی جان لیوا بھی ہو سکتی ہے۔
بچوں کے فیڈر کا دودھ چھاننے کے لئے لوہے کی جالی استعمال نہ کیا کریں بلکہ اس کی جگہ کپڑے کی باریک جالی استعمال کیا کریں۔جزاك اللّٰه خيرًا

کوئٹہ، حجام کی دکان پر دستی بم دھماکہ، 2 افراد زخمی  کوئٹہ (سچ کوئٹہ نیوز) کوئٹہ کے نواحی علاقے تھانہ نیو سریاب کی حدود ...
24/12/2024

کوئٹہ، حجام کی دکان پر دستی بم دھماکہ، 2 افراد زخمی

کوئٹہ (سچ کوئٹہ نیوز) کوئٹہ کے نواحی علاقے تھانہ نیو سریاب کی حدود میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے پھینکا جانے والا دستی بم باربر شاپ پر گرکر پھٹنے سے2 افراد زخمی ہوگئے اور دکان کے شیشے ٹوٹ گئے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم موقع پرپہنچ گئی

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے تھانہ نیو سریاب کی حدود میں مستونگ روڈ پر واقعہ باربر شاپ پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو دکان میں گر کر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے

دھماکے سے دکان کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت سیکورٹی فورسز کی ٹیمیںموقع پر پہنچ گئی جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

بہاولپور . نوکری کا جھانسہ . لڑکی سے مبینہ  اجتماعی زیادتی معاملہ۔۔بہاولپور: 24 سالہ لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر مبینہ...
24/12/2024

بہاولپور . نوکری کا جھانسہ . لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی معاملہ۔۔
بہاولپور: 24 سالہ لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر مبینہ اجتماعی زیادتی کا معاملہ ۔
بہاولپور:تشویشناک حالت میں وکٹوریہ اسپتال میں داخل 24 سالہ سیماب دم توڑ گئی ۔ اسپتال انتظامیہ
بہاولپور: ملزمان بارہ روز قبل لڑکی کو تشویشناک حالت میں وکٹوریہ اسپتال ایمرجنسی چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے ۔
بہاولپور: پولیس نے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم غفران سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا ہوا ہے ۔
بہاولپور: ملزمان نے مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد لڑکی پر تشدد کیا تھا ۔ ورثاء
بہاولپور : لڑکی کے جسم کے مختلف حصوں تیزاب ڈالا گیا تھا ۔ ورثاء
بہاولپور: مقتولہ کے جسم پر تشدد کے گہرے نشانات پائے گئے اور گردے بھی فیل ہوچکے تھے ۔ اسپتال ذرائع

کوئٹہ: صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ نے گرین بسوں میں خصوصی افراد اور مزدور عوام کے لیے مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کی...
23/12/2024

کوئٹہ: صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ نے گرین بسوں میں خصوصی افراد اور مزدور عوام کے لیے مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ سہولت نادرا کے خصوصی کارڈ رکھنے والوں، محکمہ سماجی بہبود کے ساتھ رجسٹرڈ افراد اور مزدور طبقے کے لیے دستیاب ہوگی۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ حیات خان کاکڑ کی زیرِ صدارت اجلاس میں پبلک ٹرانسپورٹ پر خصوصی افراد کو 50 فیصد رعایت یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔ حکام کے مطابق، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے ویزن کے تحت خصوصی افراد اور مزدور عوام کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ یہ اقدام سماجی انصاف اور معاشرتی شمولیت کے فروغ کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔

*گوادر سپیکس*

Address

Quetta

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Awaz Times Health posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Awaz Times Health:

Videos

Share