Central Chairman Naeem Baloch Press Conference.
کامریڈ فضیلہ صدیق یونیورسٹی کالج ڈیرہ مراد جمالی کی طالبہ ہیں۔ کامریڈ صدیق کی بیٹی ہیں۔ گزشتہ روز یونیورسٹی کالج کے مسائل کے حل کے لیے نکالی گئی ریلی کے دوران میڈیا سے گفتگو کر رہی ہیں اور بھرپور انداز میں یہ کیس لڑ رہی ہیں۔ فضیلہ صدیق روایتی طالبہ نہیں ہیں بلکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تعلیمی و سماجی مسائل پہ ان کی گہری نظر ہے۔
نصیرآباد ریجن جہاں روایتی و ہائبرڈ سرداروں ، جاگیرداروں ، زرداروں ، سرمایہ داروں اور میر معتبرین کی بھرمار ہے، وہاں ایک عورت کی تعلیمی و سماجی مسائل پہ آواز اٹھانا یقیناً بہتر مستقبل کی نوید ہے۔ کولپور سے لے کر صحبت پور تک کے بااثر نمائیندے جو ہمیشہ سے صاحب اقتدار بھی رہتے آئے ہیں وہ اس اکلوتے یونیورسٹی کیمپس کے مسائل سے بالکل لاتعلق ہیں اور ان کی یہ لاتعلقی بے معنی بھی نہیں ، ان کی خواہش ہے کہ یہ روشنی پھیلانے والا ادارہ پھلے پھولے نہیں کیونکہ روایتی جاگیرداروں کو علم و شعور سے خطرہ ہے۔ لیکن یہ بات یاد رہے جہاں فضیلہ جیسی باشعور بیٹیاں موجود ہوں گی وہاں شعور و آگہی کو کوئی طاقت روک نہیں سکتا ۔۔۔
جیتی رہو بلوچ وطن کی باہمت بیٹی ۔۔
میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی میں کرپشن اور نوکریوں کی بند بانٹ کے خلاف عدالت جائیں گے۔ چئیرمین نعیم بلوچ
ایس بی کے(SBK) میں جاری سودا بازی اور کرپشن کے خلاف بلوچستان بھر میں پرامن احتجاج کرینگے۔ نعیم بلوچ
چئیرمین بی ایس او (پجار حقیقی)
کوئیٹہ
تقریب حلف برداری کے موقع پر مرکزی سینئر جوائنٹ سیکرٹری کامریڈ فیض احمد کھیتران خطاب فرما رہے ۔
کوئٹہ۔
بلوچ اسٹوڈنٹس آ رگنائزیشن (پجار حقیقی) کے مرکزی چیئرمین نعیم بلوچ ، سینئیر وائس چیئرمین اعجاز احمد بلوچ، مرکزی سینئر جوائنٹ سیکرٹری فیص احمد کھیتران بلوچ نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ۔ کہ ایس بی کے(SBK)کے ذریعے ہزاروں اساتذہ کی آسامیو کے ٹیست میں دونمبری کرکے من پسند افراد کو نوازنے کی نا کام کوشیں کی جارہی ہیں۔
پاس امیدواروں کو جان بوجھ کر فیل کیا گیا ہے اور پسے لیکر فیل اور سفارشیامیدواروں کو پاس کیا گیا ہے۔ جوکہ بلوچستان کے بےروزگار نوجوانوں کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔جسکی بی ایس او(پجار حقیقی) سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
اور آسامیاں خریدنے اور بیچنے والوں کو واضح کرتے ہیں۔ کہ ہم اس کرپشن اور سودا گری کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ بلوچستان کے نوجوان باشعور ہیں مزید کہا کہ تمام کرپشن اور دونمبری کے ثبوت تنظیم کے پاس موجود ہیں۔ جو جلد معزز عدالت میں پیش کئیے جائینگے ۔
مزید پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان جلد از جلد ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے کر سارے معاملے کی تحقیقات کرے اور حقدارو کو میرٹ پر انکا حق دیا جائے بصورت دیگر ہم پرامن احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔
مزید کہا کہ سابقہ قوم پرست پارٹی کے گورنر نے میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی میں گریڈ ایک سے لیکر 17
نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکٹری اطلاعات چئیرمین اسلم بلوچ کا ریکوڈک مسئلے پر نیشنل پارٹی کی جانب سے پریس کلب کوئٹہ کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب اور تمام حقائق سے پردہ اٹھا لیا۔