Special Urdu News

Special Urdu News Like our page for all kinds of news

علامہ سید عرفان علی کاظمی بلامقابلہ مجلس علماءشیعہ آزاد کشمیر کے صدر منتخب
13/12/2022

علامہ سید عرفان علی کاظمی بلامقابلہ مجلس علماءشیعہ آزاد کشمیر کے صدر منتخب

صدرِ مجلس علماءشیعہ آزاد کشمیر علامہ سید عرفان علی کاظمی کی قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب سے ملاقات ناصر ملت...
13/12/2022

صدرِ مجلس علماءشیعہ آزاد کشمیر علامہ سید عرفان علی کاظمی کی قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب سے ملاقات ناصر ملت نے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مزید توفیقات خیر میں اضافے کی دعا فرمائی

سیمینار روش بیان مظلومیت حضرت زہرا سلام اللہ علیہا مظفرآباد زیر اہتمام مجلس علماءشیعہ آزاد کشمیر
13/12/2022

سیمینار روش بیان مظلومیت حضرت زہرا سلام اللہ علیہا مظفرآباد زیر اہتمام مجلس علماءشیعہ آزاد کشمیر

امریکی صدر کا پاکستان مخالف بیان ہماری قومی سلامتی اور استحکام پر کاری ضرب ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفریاپنے مذمتی بیان...
17/10/2022

امریکی صدر کا پاکستان مخالف بیان ہماری قومی سلامتی اور استحکام پر کاری ضرب ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
اپنے مذمتی بیان میں ایم ڈبلیو ایم چیئرمین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے امریکی صدر کی جانب سے پاکستان کے خلاف دیئے گئے بیان پر پاکستانی حکومت کی جانب سے ردعمل 22 کروڑ غیرت مند پاکستانیوں کے امنگوں کا ترجمان ثابت نہیں ہوا، ایسے غلامانہ رویئے نے قوم کو مایوس کیا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستان مخالف بیان پر میڈیا سیل سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ شر مطلق امریکا وطن عزیز پاکستان کے ساتھ کبھی مخلص نہیں رہا، دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی قوت روز اول سے یہود و ہنود کے آنکھوں میں کھٹک رہی ہے، امریکی صدر کا پاکستان مخالف بیان ہماری قومی سلامتی اور استحکام پر کاری ضرب ہے، موجودہ حکمرانوں نے امریکی صدر کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب نہ دے کر کمزوری اور غلامی کا ثبوت دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر اپنی مملکت کی فکر کریں، ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹم بم گراکر اسے صفحہ ہستی سے مٹانے والے پاکستانی ایٹم بم کیلئے پریشان ہیں، وہ امریکا جہاں انسانی حقوق کی پامالی اور کمزور ملکوں پر حملے اور مداخلت روز کا معلوم بن چکی ہے، گھر گھر موجود بھاری ہتھیار آئے روز مختلف امریکی اسکولوں میں دہشت گردی کے حملوں میں استعمال ہوتے ہیں، درجنوں شہری بے گناہ مارے جاتے ہیں لیکن امریکی صدر کو پھر فکر پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کی پڑی ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے غیور عوام اپنی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اپنے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کرنا بھی بخوبی جانتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے امریکی صدر کی جانب سے پاکستان کے خلاف دیئے گئے بیان پر پاکستانی حکومت کی جانب سے ردعمل 22 کروڑ غیرت مند پاکستانیوں کے امنگوں کا ترجمان ثابت نہیں ہوا، ایسے غلامانہ رویئے نے قوم کو مایوس کیا ہے

12/10/2022
12/10/2022

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن .
افسوسناک خبر
دلخراش واقعہ ۔
جاگراں سے کنڈالشاہی آنیوالی گاڑی شمکولی کے مقام پر حادثہ کا شکار گاڑی گہری کھائی میں جا گری۔ ایک ہی خاندان کے پانچ افراد شہید ہونے کی اطلاعات۔
ہر سال جاگراں کے کئی خاندان ایسے حادثات کی نظر ہوتے آ رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔جاگراں روڈ کے کام کے دوران بالخصوص شمکولی کو پروٹیکٹ کرنے کےلئیے سیفٹی وال لگنی تھیط کہاں ہے؟
جاگراں روڈ پر مکمل سیفٹی جو کہ صرف چند جگہوں پر نصب ہے باقی کہاں گئی ۔؟
اسے انتظامیہ کی لاپرواہی سمجھا جائے یا ٹھیکداران حضرات چور ہیں؟
سالانہ کئی قیمتی جانوں خاندانوں کا ضیاع کوم زمہ دار۔؟
ایس ڈی او شاھرات کہاں سوئے ہوئے ہیں ؟
ضلعی انتظامیہ کہاں سوئے ہوئے ہیں؟
اور جاگراں کے باشعور لوگ کہاں سوئے ہوئے ہیں جنکو سالانہ اپنے پیاروں کو کھونا پڑتا ہے۔جاگراں کے لوگوں اٹھو آواز اٹھاو انتظامیہ کے کان آنکھیں کھولو انتظامیہ بھنگ پی کر سوئی ہوئی ہے ۔جاگراں روڈ بالخصوص شمکولی کی حالت انتہائی ناقص ہے۔ایسے بڑے حادثات دیکھ کر خاموش رہنا اس کے مجرم خود ہونگے۔کیونکہ جاگراں شمکولی کے مقام پر مکمل سیفٹی وال تھی کہاں ہے ابھی تک نظر نہیں آئی۔؟ جاگراں روڈ پر مکمل سٹیل گرل تھی کہاں گئی؟
ایسے بڑے حادثات سے بچنے کے لئیے ضلعی انتظامیہ کو جگانا پڑیگا۔ورنہ آئے روز ایسے حادثات دلخراش واقعات دیکھنے کو ملیں گے اور اپنے پیاروں کو ہمیشہ کےلئیے کھونا پڑیگا۔😢

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کا اہل بیت جنرل اسمبلی سے خطاب
29/09/2022

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کا اہل بیت جنرل اسمبلی سے خطاب

قائد نیلم صدر پی ٹی آئی ضلع نیلم چئیرمین ترقیاتی ادارہ نیلم جناب سید صداقت حسین شاہ صاحب  29 ستمبر 2022  کو سابق وزیر اع...
28/09/2022

قائد نیلم صدر پی ٹی آئی ضلع نیلم چئیرمین ترقیاتی ادارہ نیلم جناب سید صداقت حسین شاہ صاحب 29 ستمبر 2022 کو سابق وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب کے دورہ مظفر آباد کے حوالہ سے پی ٹی آئی کی ضلعی باڈی کے ھمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رھے ھیں انشاءاللہ کل لوگ نیلم سے جوق در جوق اس جلسہ میں شرکت کر کے اپنے معزز مہمان کا استقبال کریں گے انشاءاللہ

جب میرے بابا امی کی شادی ہوئی تو بابا نے حق مہر کے طور پر امی کے لیے سورة آل عمران حفظ کی اور جب میری شادی ہو رہی تھی تو...
28/09/2022

جب میرے بابا امی کی شادی ہوئی تو بابا نے حق مہر کے طور پر امی کے لیے سورة آل عمران حفظ کی اور جب میری شادی ہو رہی تھی تو بابا نے میرے شوہر کو بھی یہی کہا کہ وہ میرے حق مہر میں قرآن کی کوئی سورة حفظ کرے اس کے بعد شادی کرنے کا کہا گیا.
مجھے اپنے حق مہر کے لیے قرآن کی کوئی سورة کا انتخاب کرنے کے لیے کہا گیا تو میں نے سورة النور کا انتخاب کیا.
مجھے لگ رہا تھا کہ یہ سورة حفظ کرنا بہت مشکل ہے ایک طرف شادی کی تیاریاں ہو رہی تھی تو دوسری طرف میرے شوہر سورة حفظ کر رہے تھے ہر وقت ان کے ہاتھ میں قرآن ہوتا اور وہ سورة یاد کر رہے ہوتے..
شادی سے کچھ دن پہلے میرے شوہر بابا کے پاس آئے سورة سنانے جو انہوں نے پوری حفظ کرلی تھی بابا بار بار غلطی نکالتے اور شروع سے شروع کرنے کا بولتے.

میرے شوہر نے آہستہ آواز میں تلاوت شروع کی,اتنا خوبصورت منظر میں کبھی نہیں بھول سکتی میں اور میری امی نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا اور میرے شوہر کی اگلی غلطی کے انتظار میں مسکرانے لگی. جس کے بعد انہیں پھر سے شروع کرنا پڑتا,پر میرے شوہر نے ایک بار میں پوری سورة سنا دی,ایک لفظ بھی نہیں بھولے.سورة سننے کے بعد میرے بابا نے انہیں گلے سے لگا لیا اور کہا کہ میں اپنی بیٹی کی شادی تم سے کروں گا تم نے اس کا حق مہر ادا کردیا ہے ۔

انہوں نے مجھے کوئی مالی حق مہر نہیں دیا اور نہ ہی ہم نے کوئی قیمتی زیور خریدے.انہوں نے مجھے کہا ہم دونوں کے درمیان حلف و معاہدے کے طور پر اللہ کے الفاظ کافی ہیں.
اب میں سوچتی ہوں مستقبل میں میری بیٹی اپنے حق مہر کے لیے کون سی سورة کا انتخاب کرے گی??
اگر ایسا حق مہر اور جہیز شادیوں پہ دیا جانے لگے تو ہر غریب کی بیٹی کی شادی آسانی سے ہوں اور شادیاں کامیاب بھی ہوں کبھی کوئی گھر نہ اجڑے نہ ہی بہوئیں جہیز کے طعنوں سے تنگ آکر خود کشی کرے .،.

26/09/2022

سلام ہو ان ماؤں پر جو اپنے بچوں کو محبت اہل بیت سکھاتی ہیں

26/09/2022

سلام ایسی ماؤں پر جو اپنے بچوں کو محبت اہل بیت سکھاتی ہیں

22/09/2022

واہ سید واہ

خون علی نے یزید وقت کو اسی کے دربار میں للکار دیا
22/09/2022

خون علی نے یزید وقت کو اسی کے دربار میں للکار دیا

09/09/2022

مولا امام حسین علیہ السلام کی شان

Address

Muzaffarabad
44000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Special Urdu News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Media/News Companies in Muzaffarabad

Show All