RN حق اور سچ کی آواز

18/01/2025

یہ دنیا کے مختلف ممالک کے بہترین کہاوتیں ہیں:
(1) : "جو اپنے پڑوسی کے گھر کو ہلاتا ہے، اس کا اپنا گھر گرجاتا ہے" (سوئس کہاوت)

(2) : "اگر کوئی شخص پیٹ بھر کر کھا لے تو اسے روٹی کا ذائقہ محسوس نہیں ہوتا" (اسکاٹ لینڈ کہاوت)

(3) : "اگر تم مسکرانا نہیں جانتے تو دکان نہ کھولو" (چینی کہاوت)

(4) : "اچھی شکل سب سے مضبوط سفارش ہے" (انگلش کہاوت)

(5) : "نیکی کرنا احسان فراموش کے ساتھ ایسا ہے جیسے سمندر میں عطر ڈالنا" (پولینڈ کہاوت)

(6) : "اگر تم کسی قوم کی ترقی دیکھنا چاہتے ہو تو اس کی عورتوں کو دیکھو" (فرانسیسی کہاوت)

(7) : "ہم اکثر چیزوں کو ان کی حقیقت سے مختلف دیکھتے ہیں کیونکہ ہم صرف عنوان پڑھنے پر اکتفا کرتے ہیں" (امریکی کہاوت)

(8) : "دوسروں کی غلطیاں ہمیشہ ہماری غلطیوں سے زیادہ واضح ہوتی ہیں" (روسی کہاوت)

(9) : "تمہاری قناعت تمہاری نصف خوشی ہے" (اطالوی کہاوت)

(10) : "ہر انسان اپنی تقدیر خود بناتا ہے" (انگلش کہاوت)

(11) : "اپنے دماغ کو علم سے لیس کرو، بہتر ہے کہ جسم کو زیورات سے سجاؤ" (چینی کہاوت)

(12) : "خود پسندی "ج ہ ل ت" کی پیداوار ہے" (اسپین کہاوت)

(13) : "وہ محبت جو تحفوں پر انحصار کرے، ہمیشہ بھوکی رہتی ہے" (انگلش کہاوت)

(14) : "اس عورت سے ہوشیار رہو جو اپنی فضیلت کے بارے میں بات کرتی ہے اور اس مرد سے جو اپنی دیانت داری کے بارے میں بات کرتا ہے" (فرانسیسی کہاوت)

(15) : "اپنی بیوی کو محبت دو اور اپنی ماں کو اپنا راز بتاؤ" (آئرلینڈ کہاوت)

(16) : "پانچ سال تک اپنے بچے کو شہزادہ بناؤ، دس سال تک غلام کی طرح اور اس کے بعد دوست بن جاؤ" (ہندی کہاوت)

(17) : "انسان ہونا آسان ہے، مگر مرد بننا مشکل ہے" (روسی کہاوت)

(18) : "میرے خاندان نے مجھے بولنا سکھایا، اور لوگوں نے مجھے خاموش رہنا سکھایا" (چیکوسلوواک کہاوت)

(19) : "جو لوگوں کو علم کی نظر سے دیکھتا ہے ان سے نفرت کرتا ہے؛ اور جو انہیں حقیقت کی نظر سے دیکھتا ہے انہیں معاف کرتا ہے" (اطالوی کہاوت)

(20) : "غصہ ایک تیز ہوا ہے جو عقل کے چراغ کو بجھا دیتا ہے" (امریکی کہاوت)

(21) : "جو لوگ دیتے ہیں انہیں اپنے دینے کی بات نہیں کرنی چاہیے، جبکہ جو لوگ لیتے ہیں انہیں اس کا ذکر کرنا چاہیے" (پرتگالی کہاوت)

(22) : "بڑا درخت زیادہ سایہ دیتا ہے مگر کم پھل دیتا ہے" (اطالوی کہاوت)

(23) : "اپنی فکر کو پھٹی ہوئی جیب میں ڈال د

ٹکرزبھمبر: آزاد جموں کشمیر میں انوکھے احتجاجوں کے بانی  سماجی رہنماء محمود احمد مسافر نے مطالبات کے حق میں بھمبر سے مظفر...
18/01/2025

ٹکرز
بھمبر: آزاد جموں کشمیر میں انوکھے احتجاجوں کے بانی سماجی رہنماء محمود احمد مسافر نے مطالبات کے حق میں بھمبر سے مظفر آباد کی جانب لانگ مارچ کا آغاز کردیا۔

بھمبر: 17 جنوری 2023ء کے حکومت آزاد جموں کشمیر کے ساتھ بنیادی عوامی حقوق کے لیے کیے گئےمعاہدے کی سالگرہ کا کیک کاٹ کرکے ایک بار پھر انوکھے احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا۔

بھمبر: محمود مسافر کے مطالبات میں 17 جنوری 2023ء کے حکومتی معاہدے کی روشنی میں نوٹیفکیشنز کا اجراء، منگلا ڈیم میں آباء واجداد کی قبروں کی بے حرمتی،آزاد جموں کشمیر بین الاقوامی ائیر پورٹ کے قیام کے مطالبات شامل۔

بھمبر: 9مئی 2024 ء کے احتجاج کے دوران ریاستی عوام کے جانی و مالی نقصان کی جانچ پڑتال کے لیے جوڈیشنل کمیشن،تھری فیز بجلی صارفین کو امتیازی بجلی بلات کی اجرائیگی،پانچ پلوں کی کشادگی کے مطالبات بھی چارٹر آف ڈیمانڈ میں شامل۔

بھمبر:حکومت آزاد جموں کشمیر کو مطالبات کے حق میں دی گئی ڈیڈ لائن مکمل ہونے پربھمبر سے مظفر آباد کی۔جانب احتجاجی لانگ مارچ کا آغاز کردیا،محمود مسافر

بھمبر: احتجاجی لانگ کو جہاں روکا گیا وہیں غیر معینہ مدت تک احتجاجی دھرنا دوں گا،محمود مسافر

بھمبر: میرے مطالبات بنیادی عوامی نوعیت کے ہیں،محمود مسافر

بھمبر: حکومتی سطح پر تسلیم شدہ مطالبات کے نوٹیفکیشنز جاری نہ۔ہونا سوالیہ نشان ہے؟محمود مسافر

بھمبر: مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری گا،محمود مسافر

چکسواری میں واردات کرنے والے ملزم فیصل عرف گٹی, علی احمد گرفتار. ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت کی زیر نگرانی گزشتہ روز...
18/01/2025

چکسواری میں واردات کرنے والے ملزم فیصل عرف گٹی, علی احمد گرفتار.
ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت کی زیر نگرانی گزشتہ روز تھانہ چکسواری کی حدود میں چوری کی واردات کو ٹریس کرتے ہوئے پولیس نے ملزمان فیصل عرف گٹی ، علی احمد سکنان کھوئی رٹہ سیری چتر کو جہلم پنجاب سے گرفتار کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ زیورات طلائی مالیاتی تقریباً 80 لاکھ ، پاکستانی کرنسی 199000، برطانوی پاؤنڈ 110 ، موبائل فون اور آلہ واردات برآمد کر لیے گئے۔

بھارتی بیانات علاقائی امن کے لیے خطرہ، پاکستانپاکستان نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی ...
18/01/2025

بھارتی بیانات علاقائی امن کے لیے خطرہ، پاکستان

پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی کے الزامات کو “بے بنیاد”، “سیاسی طور پر محرک” اور “غلط” قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ اور فوج نے متنبہ کیا کہ ایسے بیانات علاقائی امن و استحکام کو سنگین خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کو دوسروں پر الزام تراشی کے بجائے اپنی سرگرمیوں کا جائزہ لینا چاہیے، جن میں غیر ملکی سرزمینوں پر دہشت گردی اور تخریب کاری شامل ہیں۔ مزید کہا گیا کہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، جس کی حیثیت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق طے ہونی چاہیے۔

پاکستان نے بھارت کے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان پر دعووں کو بھی سختی سے مسترد کرتے ہوئے ان دعووں کو قانونی و اخلاقی بنیاد سے محروم قرار دیا۔




18/01/2025

نیلم،باڑیاں ۔
مرتضیٰ عباسی ولد غلام نبی کا 3 منزلہ مکان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا

17/01/2025

آج کے نوجوانوں کے لیے بہترین سبق۔۔۔۔۔ ویڈیو ایک بار لازمی دیکھیں ۔۔۔۔پھر بار بار دیکھنے کا دل کرے گا

17/01/2025

ہیلتھ پیکج سیاسی و علاقائی بنیادوں پر نہیں بل کہ جہاں جہاں عوامی ضرورت تھی وہاں دیا گیا،
آئندہ دو ماہ میں تعلیمی پیکیج بھی لارہے ہیں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

17/01/2025

*بریکنگ نیوز*

190 ملین پاونڈ کیس میں عمران خان کو 14 سال قید اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنادی گئی

مظفرآباد ۔عرس مبارک سائیں سخی سہیلی سرکار کی اختتامی تقریب کے روز  ضلعی سطح پر عام تعطیل ہو گی
17/01/2025

مظفرآباد ۔
عرس مبارک سائیں سخی سہیلی سرکار کی اختتامی تقریب کے روز ضلعی سطح پر عام تعطیل ہو گی

آپ پیرس شہر کے اس ایک فوٹو میں دریائے سِین پر 20 پُل دیکھ سکتے ہیں جن کے نیچے دریا میں کشتیاں اور بجرےبھی بِلا روک ٹوک چ...
17/01/2025

آپ پیرس شہر کے اس ایک فوٹو میں دریائے سِین پر 20 پُل دیکھ سکتے ہیں جن کے نیچے دریا میں کشتیاں اور بجرےبھی بِلا روک ٹوک چلتے رہتے ہیں۔

افسوس ناک:کوٹلہ جام میں دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ متعدد مسافر زخمی۔ اللہ زخمی مسافروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔
17/01/2025

افسوس ناک:
کوٹلہ جام میں دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ متعدد مسافر زخمی۔ اللہ زخمی مسافروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

محکمہ صنعت و حرفت آزاد کشمیر میں آسامیاں خالی ہیں
17/01/2025

محکمہ صنعت و حرفت آزاد کشمیر میں آسامیاں خالی ہیں

افسوس ناک خبر ہجیــــــرہ تتہ پانی روڈ بوکڑہ کے مقام پر پٹرول ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی عوام علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت...
16/01/2025

افسوس ناک خبر
ہجیــــــرہ
تتہ پانی روڈ بوکڑہ کے مقام پر پٹرول ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی عوام علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں مصروفِ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈرائیور نے آگ لگتے ہی اپنی جان پر کھیل کر آئل ٹینکر کو پٹرول پمپ سے باہر نکال کر روڈ پر لے آیا۔خود چھلانگ لگاکر جان بچائی۔آئل ٹینکر جل کر خاکستر ہوگیا۔ کوئی جانی نُقصان نہیں ہوا۔

16/01/2025

مسجد اقصیٰ
ماشااللہ وڈیو بنانے والے بھائی نے کمال وڈیو بنائی ہے بڑی نایاب زیارت کروائی ہے

16/01/2025

آزاد کشمیر ۔
جہلم ویلی، ہٹیاں بالا کی یونین کونسل سینادامن میں سال 2025 کی پہلی برفباری

وہ طلبہ جن کی والدہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے وصول کر رہی ہیں۔ وہ اپنے سکول کے ہیڈ ماسٹر سے درج ذیل فارم پر کر ...
16/01/2025

وہ طلبہ جن کی والدہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے وصول کر رہی ہیں۔ وہ اپنے سکول کے ہیڈ ماسٹر سے درج ذیل فارم پر کر کے بینظیر انکم سپورٹ کے تحصیل آفس میں جمع کریں.تاکہ ان طلبہ کو وظیفہ مل سکے جس سے وہ کتابوں، کاپیوں سمیت دیگر تعلیم کے اخراجات پورے کر سکیں۔
تمام لوگ اس پوسٹ کو شیئر کریں تاکہ غریب طلبہ ماہانہ وظیفہ کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

16/01/2025

Neelum valley.Taobat, beautiful village of Azad Kashmir

آئی ایس پی آرراولپنڈی، 15 جنوری 2025بھارتی آرمی چیف کی جانب سے پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا بے بنیاد اور حقائق...
16/01/2025

آئی ایس پی آر
راولپنڈی، 15 جنوری 2025

بھارتی آرمی چیف کی جانب سے پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔ یہ بیان IOJK میں بھارتی مظالم، اقلیتوں پر جبر، اور بین الاقوامی جرائم سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔

دنیا بھارتی مظالم، مسلم نسل کشی کی ترغیب، اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے واقف ہے۔ یہ ظلم کشمیریوں کے حق خودارادیت کے عزم کو مضبوط کرتا ہے، جو اقوام متحدہ کی قراردادوں میں تسلیم شدہ ہے۔

پاکستان میں دہشت گردی کے جھوٹے الزامات گھڑنے کے بجائے بھارت کو حقائق تسلیم کرنے چاہئیں۔ ایک بھارتی فوجی افسر پاکستان میں دہشت گردی کے منصوبے بناتے ہوئے پکڑا گیا، جسے بھارت نظرانداز کر رہا ہے۔

پاکستان ان بے بنیاد بیانات کو سختی سے مسترد کرتا ہے اور بھارتی فوجی قیادت سے ذمہ داری اور مہذب رویے کی امید رکھتا ہے۔

Address

Bank Road Muzaffarabad
Muzaffarabad

Telephone

+923175824661

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share