Zohan Amjad

Zohan Amjad News Updates..... nothing

چناری بازار کے تاجر،انتہائی نفیس،خوش اخلاق خواجہ امتیاز احمد شال دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے🥲🥲نماز جنازہ آج بروز من...
14/01/2025

چناری بازار کے تاجر،انتہائی نفیس،خوش اخلاق خواجہ امتیاز احمد شال دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے🥲🥲
نماز جنازہ آج بروز منگل بوقت تین بجے ڈگری کالج گراؤنڈ چناری میں ادا کی جائے گی،
اللہ پاک خواجہ امتیاز کی مغفرت کرے،آمین

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم ویلیشکر الحمدللہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم ویلی کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ مل گیا۔آج وزیر...
14/01/2025

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم ویلی
شکر الحمدللہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم ویلی کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ مل گیا۔آج وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالجز کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا۔جس میں جناب چیف سیکرٹری آزاد کشمیرخوشحال خان جناب وزیر صحت عامہ آزاد کشمیرنثار انصر ابدالی جناب وزیر تعمیرات عامہ چوہدری اظہر صادق جناب سیکرٹری ھیلتھ آزاد کشمیر برگیڈئر محمد فرید وائس چانسلر یونورسٹی آف ھیلتھ سائنسز احسن وحید راٹھور نے شرکت کی۔ اجلاس میں شرکاء کو آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالجز کے فیکلٹی اور دیگر معاملات پر بریفنگ دی.کورننگ باڈی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم ویلی کو آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالجز کے ساتھ الحاق کی منظوری دے دی جس کا جلد نوٹیفیکیشن بھی جاری ہو جائے گا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم ویلی کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دینے پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد یاسین نے جناب وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق جناب چیف سیکرٹری خوشحال خان جناب وزیر صحت عامہ نثار انصر ابدالی جناب سیکرٹری صحت عامہ برگیڈیئر محمد فرید جناب ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر محمد فاروق نور پرنسپل میڈیکل کالج مظفرآباد عدنان معراج ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ویلی ڈاکٹر طاہر رحیم مغل کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔عوام علاقہ کی جانب سے سابق چیئرمین ضلع کونسل محمد فرید خان چیئرمین ضلع کونسل طیب منظور کیانی سابق صدر پریس کلب ممبر گورننگ باڈی پریس فاؤنڈیشن محمد اسلم مرزا ممبر ضلع کونسل چوہدری عبدالجبار ممبر ضلع کونسل راجہ انورحسین ممبر ضلع کونسل آصف مغل ممبر ضلع کونسل راجہ پرویز اقبال ممبر ضلع کونسل شگفتہ روشن کیانی سیاسی وسماجی رہنما سردار سعید ظفر عباسی سید عجائب حسین ہمدانی ممبر لوکل کونسلر سید جواد ہمدانی ممبر ضلع کونسل سید ساجد ہمدانی نے شکریہ ادا کیا کہ عوام کو صحت کی بہترین سھولیات میسر آئیں گی

13/01/2025
چناریگورنمنٹ علی گوہر ڈگری کالج چناری کی ملکیتی اراضی پر قبضہ طلبہ نے شاہراہ سرینگر کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا...
13/01/2025

چناری
گورنمنٹ علی گوہر ڈگری کالج چناری کی ملکیتی اراضی پر قبضہ طلبہ نے شاہراہ سرینگر کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا ہے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی SHO تھانہ پولیس چناری راجہ یاسر علی خان مظاہرین طلبہ سے مذاکرات کر کے ٹریفک کھول دی ہے۔

13/01/2025

مظفرآباد :
ممتاز ،روحانی شخصیت حضرت سائیں سخی سہیلی سرکار کے عرس کی تقریبات کا آغاز آج ہو گا۔۔

12/01/2025

اہم ترین
نادرا وین کل بروز پیر صبح سے شام تک میرا بکوٹ ہو گی،فارم ب اور شناختی کارڈ بنوانے والے متوجہ رہیں

12/01/2025

ہٹیاں بالا
آذاد کشمیر ٹیچر آرگنائزیشن کے انتخابات نامزدصدارتی امیدوار سید طاہر شاہ کی ہٹیاں بالا آمد علی افسر اعوان ہائی سکول میں تقریب جاری اساتذہ کی بڑی تعداد نے حمایت کا اعلان کر دیا

جہلم ویلی //آج لمنیاں سے یہ افغان شہری سراب خان  ولد عامر خان پھیری کرنے والا  پکڑ کر اسسٹنٹ کمشنر کامران خان ، نوید الح...
12/01/2025

جہلم ویلی //
آج لمنیاں سے یہ افغان شہری سراب خان ولد عامر خان پھیری کرنے والا پکڑ کر اسسٹنٹ کمشنر کامران خان ، نوید الحسن ایس ایچ او سٹی تھانہ ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا کو کال کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کیا
پوچھ گچھ کے بعد پتہ چلا یہ عورتوں کے سر کے بال لیتے ہیں 8000 روپے کلو آگے فروخت کرتے ہیں 15000 ہزار روپے کلو گھروں میں چوریاں بھی کرتے ہیں ایسے افغان شہریوں پر حکومت آزاد کشمیر اور ضلعی انتظامیہ نے سخت پابندی لگا رکھی ہے لیکِن سمجھ نہیں اتی یہ کیسے یہاں آتے ہیں لہذا عوام علاقہ یونین کونسل لمنیاں اور دیگر ضلع بھر کی عوام ایسے لوگوں پر سخت نظر رکھیں انکو اپنے علاقے میں نہ پھرنے دیا جائے انکی ایک پوری ٹیم ہے ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر ، ایس پی جہلم ویلی ہٹیاں بالا پھیری کرنے والوں پر سخت پابندی لگائیں شہریوں کی جان مال کی حفاظت کو یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کا فرض ہے اس پر فورآ ایکشن لینے پر سٹی پولیس تھانہ ایس ایچ او چوہدری نوید الحسن مبارکباد کے مستحق ہیں اس شخص کو ضلع بدر کر دیا عوام علاقہ لمنیاں

12/01/2025

اعلان نماز جنازہ
ملک حمید صاحب ساکنہ توفر آباد چکوٹھی والے وفات پاء گئے ہیں ان کی نماز جنازہ آج بروز اتوار 2:30 بجے توفر آباد میں ادا کی جائے گی ۔۔۔۔

ہٹیاں بالا ڈسٹرکٹ ٹریفک انچارج جہلم ویلی محمد شبیر اعوان چارج سنبھال لیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبیر اعوان نے کہا کہ ک...
12/01/2025

ہٹیاں بالا
ڈسٹرکٹ ٹریفک انچارج جہلم ویلی محمد شبیر اعوان چارج سنبھال لیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبیر اعوان نے کہا کہ کہاکہ جہلم ویلی بھر میں زائد کرایہ وصول کرنے،اور لوڈنگ ۔پریشر ہارن کا استعمال ،رانگ پارکنگ، بدوں فٹنس گاڑیوں کی چیکنگ،رجسٹریشن،نمبرپلیٹ،ایپلائیڈ فارگاڑیوں/ موٹرسائیکلوں، بدوں ہیلمٹ، بھر پور کاروائی۔کی جائے گی ڈسٹرکٹ ٹریفک انچارج جہلم ویلی محمد شبیر اعوان نے ٹریفک کے مسائل اور ان کے تدارک کے لیے ڈرائیوران /مالکان گاڑیوں کو بتایا وہ اپنی گاڑیوں کو مکمل فٹ رکھیں کس بھی بازار میں پارکنگ کی اجازت نہیں۔لہذا بازار میں پارکنگ سے گریز کیا جائے ہٹیاں بالا۔ چناری چکار ۔لیپا کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک پولیس سے بھر پور تعاوں کریں ہم ایک جگہ کےلوگ ہیں اگر ہم ٹریفک میں تو دوسرا بھائی تاجر ہے تیسرا ٹرانسپورٹر ہے ہم تمام لوگ ایک کمیونٹی کا حصہ ہیں ہم سب کی اپنی اپنی فیلڈ میں ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے اپنے فیلڈ کے اندر معاشرے کی اصلاح احوال کے لیے کردار ادا کریں

ریٹائرڈ سیکرٹری حکومت سید نزیر الحسن گیلانی ممبر الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر تعینات ، نوٹیفکیشن جاری ، تقرری عرصہ پان...
12/01/2025

ریٹائرڈ سیکرٹری حکومت سید نزیر الحسن گیلانی ممبر الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر تعینات ، نوٹیفکیشن جاری ، تقرری عرصہ پانچ سال کیلئے عمل میں لائی گئی ہے ،

Address

Muzaffarabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zohan Amjad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Zohan Amjad:

Videos

Share