KNN - Kashmir News Network Digital

KNN - Kashmir News Network Digital KNN Digital

13/01/2025

مظفرآباد/مدینہ مارکیٹ پارکنگ کا مسئلہ حل/ریڈیو سٹیشن پاکستان کے تعاون سے پارکنگ کی جگہ مہیا ہوئی تقریب سے کمشنر مظفرآباد کا خطاب

13/01/2025

مظفرآباد ( )مفت دودھ نہ دینے پر چہلہ بانڈی کے مقامی بااثر افراد نے بے وسیلہ خاندان کا مویشی باڑا سیل کر ا دیا۔عدالتی حکم امتناعی کے باوجود بلدیہ حکام نے گزشتہ روز باڑہ سیل کیا،بلدیہ حکام متاثرہ خاندان سے این او سی طلب کر نے لگے جبکہ چہلہ میں دیگر کئی باڑے موجود ہیں لیکن کسی نے این او سی حاصل نہیں کیا،عائشہ بی بی نے مرکزی ایوان صحافت کے سائلین ڈیسک پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں عرصا 20سال سے باڑے کا کام کررہی ہوں جب میں نے باڑے کا کام شروع کیا تو کسی نے اعتراض نہیں کیا تھالیکن اب بااثر افراد کی جانب سے رشوت کے طور پر پیسے اور پانچ کلو دودھ روزنہ کی بنیاد پر فراہم کرنے کا کہا جاتا ہے۔ بااثر افراد کے کہنے پر بلدیہ نے ہمارا مویشی باڑ ا سیل کر دیا ہے۔آئے روز کی بلیک میلنگ کی وجہ سے عدالت سے حکم امتناعی لے رکھاہے حکم امتناعی کی خلاف وزری کرتے ہوئے بلدیہ حکام نے باڑا سیل کیا،میں نے اپنی ملیکیتی زمین میں باڑا تعمیر کر رکھا ہے دودھ فروخت کر کے اپنے خاندان کا گزر بسر کرر ہی ہوں۔حفظانے صحت کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام کو دودھ جیسی نعمت مہیا کرنے کے لیے کام کررہے ہیں بااثر افراد کی جانب سے زیر بار کرنے سے بچایا جائے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر اور متعلقہ حکام بلدیہ کی جانب سے کی جانے والی زیاتیوں کا نوٹس لیں۔اور مجھے حق حلال کا رزق کمانے دیں۔

13/01/2025

*"Winter Warriors Deserve Our Care!*

"جو شخص کسی مسلمان کی تکلیف دور کرے گا، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی تکالیف دور فرمائے گا۔"

We're collecting funds to buy cozy coats for Security Guards in our city, Muzaffarabad Azad Kashmir.

*Donate now* and help us bring warmth to those who deserve it most!

*For More Details*
Usman Haidry
03435488020

*Bank Details* (UBL)
Usman Haidry
1145293035013

*Easypaisa*
Usman Haidry
03155163385

*Every donation counts!*

"

10/01/2025

مظفرآباد/سنڈگلی سے منتخب کونسلر نے اپنے وارڈ کے عوام کے لیے ڈسپنسری بنا ڈالی کم وسائل میں عوام کے لئے ضروریات زندگی کی فراہمی کو یقینی بنایا

05/01/2025

مظفرآباد/وزیراعظم آزاد کشمیر نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے جہاد کا اعلان کر دیا

مرکزی ایوانِ صحافت کے حق میں ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد بھی ادارے کے وقار کو مجروح کرنے کیلئے ادارے پر مکروہ بے بنیاد ...
04/01/2025

مرکزی ایوانِ صحافت کے حق میں ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد بھی ادارے کے وقار کو مجروح کرنے کیلئے ادارے پر مکروہ بے بنیاد الزامات،اپنے سابقہ ادوار میں ادارے کے نام پر ذاتی مفادات حاصل کرنے،بدوں NOC اپنے پلازہ جات تعمیر کروانے اور بلیک میل کرنے والے نا اہلی پر سیخ پا ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
ادارےکےسولرسسٹمز،بلڈنگ،فرنیچر،شیلٹرز،اکاونٹ میں سابقہ ادوار میں لاکھوں روپے کی کرپشن ہوئی،منحرف اراکین کسی بھی ذاتی رنجش پر نہیں،بلکہ آئینی خلاف ورزی پر ادارے سے نااہل ہوئے۔صدر مرکزی ایوانِ صحافت واحد اقبال بٹ کی انتظامیہ سمیت پریس کانفرنس۔

آزاد کشمیر کے سب سے بڑے ادارے مرکزی ایوانِ صحافت کی انتظامیہ کی جانب سے آج ایک پریس کانفرنس کی گئی ہے،جس میں صدر مرکزی ایوانِ صحافت واحد اقبال بٹ،سینئیر نائب صدر مسعود الرحمٰن عباسی،نائب صدر راجہ اعجاز،جوائنٹ سیکرٹری شجاعت میر سلہریا اور سیکرٹری مالیات نسرین شیخ نے شرکت کی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے صدر ادارہ واحد اقبال بٹ کا کہنا تھا کہ یہ ادارہ وادی کی دوطرفہ صحافتی اقدار کا علمبردار ادارہ ہے جو 1967 میں قائم ہوا،اس ادارہ کا باقائدہ ایک آئین ہے اور آئین کے تحت ہی اس ادارہ کا نظام چلتا ہے اور اسی آئین ہے تحت ایک سال کے بعد انتخابات ہوتے ہیں اور انتظامیہ چنی جاتی ہے،آئین باقائدہ ایک پراسیس کے تحت بنایا جاتا ہے اور جو لوگ پریس کلب کے عزت و وقار کو مجروح کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر سینٹرل پریس کلب کے خلاف مہم چلا رہے ہیں ان لوگوں نے خود اس آئین کو بنایا ہے اور پاس کروایا ہے۔

اس ادارے کو ان شرپسند عناصر نے سوشل میڈیا پر بدنام کر رکھا ہے جنہوں نے خود اپنی ذاتی مفادات اٹھائے،میں کہتا ہوں کہ ادارے آئیں ان لوگوں کے بینک بیلنس،اثاثہ جات،پلازہ جات اور ہمارے بینک بیلنس اور جائدادیں چیک کی جائیں،فرق خود پتہ چل جائیگا کہ کون اسوقت کیا تھا اور کلب کے عہدوں پر آنے کے بعد کیا بنا،کون ورکنگ صحافی ہے اور کون کاروباری،میں سب سے پہلے اس عمل کیلئے خود کو پیش کرتا ہوں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ایک سال قبل ادارے میں آئین کے تحت انتخابات ہوئے،اور اسکے نتیجے میں ایک انتظامیہ عمل میں آئی،جبکہ دوسرا گروپ اس معاملے میں عدالت چلا گیا،آزاد کشمیر کی عدلیہ نے ہمیشہ انصاف پر مبنی فیصلے کیے ہیں،ہمیں اپنی عدلیہ پر مکمل یقین ہے،اس کیس میں لوئر کورٹ سے ہمارے موقف کو درست تسلیم کیا گیا،بعد ازاں ہائیکورٹ نے ادارے کے حق میں فیصلہ دیا۔عدالت میں جانے سے قبل اور عدالت میں جانے کے بعد وہ گروپ جو ادارے کے خلاف عدالت گیا اس گروپ نے ایک سال کے دوران ادارے کے خلاف سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی برپا کیے رکھا،اس گروپ کے لوگ جو خود کو سینئیر صحافی کہتے ہیں کیا انکی یہ پیشہ وارانہ تربیت یہ ہیکہ وہ ادارے پر بے بنیاد الزامات لگائیں؟؟

ہم نے ایک سال تک انکی ہرزہ سرائی اور تمام تر بے بنیاد الزامات کا کوئی بھی جواب نہیں دیا،ایک سال کے بعد معزز عدالت نے پریس کلب کے حق میں فیصلہ دیا،جسکے بعد آئینی طریقہ کار ہے تحت الیکشن ہونے تھے لیکن اسکے پھر یہ منحرف گروپ عدالت میں پہنچ گیا،اور اسکے ساتھ ساتھ ادارے کے خلاف ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بے بنیاد مہم لانچ کر دی ہے،لیکن اب میں ان تمام تر شرپسند عناصر کو یہ واشگاف الفاظ میں یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ اب اگر ادارے کے خلاف اس طرح کی بے بنیاد الزامی مہم چلائی گئی،تو انہیں انکی زبان میں مکمل جواب دیا جائیگا،ہمیں تمام شرپسند عناصر کے تمام معاملات کا علم ہے،اگر ہم بولنا شروع ہوئے تو پھر سدا بادشاہی اللہ کی ہی ہے۔ہم نے ادارے کے تمام تر معاملات آئین کے مطابق چلائے ہیں اور اب پھر اپنی معزز عدالتوں سے پر امید ہیں کہ اپنی روشن روایات کی طرح وہ مکمل انصاف پر اپنا فیصلہ دیں گی۔

واحد اقبال بٹ نے پریس کانفرنس ختم کرنے سے پہلے مزید کہا ہیکہ میں اس گروپ کو جو ادارے کے خلاف بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے یہ دعوت دیتا ہوں کہ آئیں اور اس پریس کلب کے پلیٹ فارم پر پریس کانفرنس کریں،عوام کے سامنے ہم پر الزامات ثابت کریں اور صحافیوں کے سوالات کا جواب دیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

04/01/2025

مظفرآباد/صدر سینٹرل پریس کلب مظفرآباد واحد اقبال بٹ کا واضح پیغامِ

03/01/2025

مظفرآباد/ایپکس کیش اینڈ کیری گوجرہ بائی پاس سستا سامان انعامات کی بھرمار۔۔۔۔

27/12/2024

مظفرآباد/صدر سینٹرل پریس کلب مظفرآباد واحد اقبال بٹ کی کابینہ کے ہمراہ پریس کانفرنس

24/12/2024

مظفرآباد/سفید پوشی کا بھرم بھی نا رہا۔چند لمحوں میں سارا خاندان سڑک پر آ گیا۔کرائے دار سامان بھی نا نکال سکے گھر توڑ دیا گیا

23/12/2024

اعلامیہ مشاورتی اجلاس
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی
منعقدہ
23 دسمبر 2024 بمقام چکسواری

23/12/2024

وزیراعظم آزاد کشمیر نے بتا دیا کہ وہ آئینی مدت پوری کریں گے/ایکشن کمیٹی اور کشمیری نیشنلسٹس کے بارے میں بھی بات کر دی/راولاکوٹ لائن آف کنٹرول واقع کی حقیقت بھی بتا دی۔۔۔۔

23/12/2024

مظفرآباد/کون سے MLA s نے ڈبل دستخط کیے اور کیا انکے خلاف کاروائی ہو گی؟

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر میں جنرل انتخابات سے قبل حلقہ جات میں اضافہ ناگزیر ہونے کا مکتوب حکومت آزاد کش...
21/12/2024

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے
آزاد کشمیر میں جنرل انتخابات سے قبل حلقہ جات میں اضافہ ناگزیر ہونے کا مکتوب حکومت آزاد کشمیر کو ارسال کر دیا

کمیشن کی رائے میں عام انتخابات سے قبل مزید حلقہ جات کا اضافہ ناگزیر اور ضروری ہے۔

گزشتہ عام انتخابات سے قبل آزاد کشمیر میں چار حلقہ جات کا اضافہ کیا گیا تھا اس دوران عوام کی غالب اکثریت نے اپنے اپنے نمائندگان کے ذریعہ بھمبر بھیڈی ضلع حویلی کرنا ضلع جہلم ویلی کے لیے مزید حلقہ جات قائم کرنے کی استدعا کی تھی۔ بوقت فیصلہ ہم نے آبادی کے Point کو زیر غور لا کر یہ استدعا مسترد کر دی تھی ۔ ابھی انتخابات کو زائد از ڈیڑھ سال کا عرصہ باقی ہے۔ عام انتخابات کے اعلان سے کم از کم چار ما قبل حلقہ بندیاں اگر ضروری ہوں تو کی جاتی ہیں۔

کمیشن کی رائے میں عام انتخابات سے قبل مزید حلقہ جات کا اضافہ ناگزیر اور ضروری ہے۔

ضلع حویلی کا علاقہ بھیڑی اور ضلع جہلم ویلی کا علاقہ کرناہ برفباری سردیوں میں بند ہوتے ہیں۔ ان علاقوں میں آمد ورفت کا ذریعہ صرف ایک سڑک ہی ہے جو بھیڈی کو فارورڈ کہوٹہ اور یہ لیپہ کرناہ کو ہٹیاں سے ملاتی ہے۔ ان حلقوں سے جو لوگ ممبر منتخب ہوتے ہیں وہ شہری علاقوں میں رہتے ہیں۔ جس باعث ان کا رابطہ عوام الناس سے اتنا نہیں ہوتا جتنا اگر مقامی قیادت ہو تو کر سکتی ہے اگرچہ ان علاقوں میں آبادی کم ہے۔ تا ہم گلگت بلتستان اور مقبوضہ کشمیر میں لداخ وغیرہ کے علاقہ جات میں اس سے بھی کم آبادی والے حلقہ جات قائم کیئے گئے ہیں وہاں 6 ہزار اور 8 ہزار پر مشتمل آبادی کو الگ حلقہ دیا گیا ہے۔ جس کی وجہ ذرائع آمد ورفت کا مخدوش ہونا ، علاقہ جات کا دور دراز ہونا اور مقامی قیادت کی افادیت کو مد نظر رکھ کر ان حلقہ جات کو تشکیل دیا گیا ہے۔ یہی صورتحال آزاد کشمیر کے ان حلقہ جات کی نسبت بھی ہے۔

ضلع بھمبر میں بھی مزید ایک حلقہ کا اضافہ ناگزیر ہے۔ گزشتہ انتخابات میں ان امور کو زیر غور لایا گیا تھا لیکن آبادی کا تقابل کرتے ہوئے اس وقت وہاں پر حلقہ کا اضافہ تونہیں کیا گیا تھامگر کمیشن نے یہ رائے دی تھی کہ اگر آئیندہ بھی حلقہ جات میں اضافہ کیا گیا تو ہھمبر سر فہرست ہوگا۔

ضلع مظفر آباد کا حلقہ کھاوڑہ سب سے بڑا حلقہ بن گیا ہے اس کی حیثیت اس طرح کی ہے کہ اس حلقہ سے منسلکہ علاقہ جات کو کاٹ کر ایک اور حلقہ بنایا جا سکتا ہے ۔ مناسب یہی ہو گا کہ اس حلقہ کو بھی دو حلقوں میں تقسیم کر دیا جائے تا کہ عوام کو امور مملکت میں شرکت کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر آسکیں ۔

19/12/2024

آزاد کشمیر میں جموں کشمیر ایکشن کمیٹی کیسے مقبول ہوئی اور سیاسی جماعتوں کی ناکامی کی وجوہات بتا رہے ہیں سینئر صحافی و تجزیہ کار عبد الحکیم کشمیری ۔۔۔۔

17/12/2024

مظفرآباد/کیا نثار عباسی کہوڑی پولیس تشدد کا شکار ہوا ہے؟

16/12/2024

مظفرآباد حکومت آزاد کشمیر نے سردی کی شدت کے پیش نظر سکول یونی فارم رولز میں نرمی کا اعلان کر دیا
مظفرآباد سکولوں کی طلبہ و طالبات یونی فارم کوڈ سے ہٹ گرم کوٹ سویٹر جرابیں یا ٹوپی پہن کر سکول جا سکیں گے ۔ نوٹی فکیشن جاری

13/12/2024

مظفرآباد/ سابق چیئرمین PYO سردار ببرک خان عہدے سے سبکدوش کیے جانے کے بعد آزاد کشمیر میں بڑے مشن پر نکل آئے

Address

Domel Muzaffarabad Azad Jammu And Kashmir
Muzaffarabad
13100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KNN - Kashmir News Network Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to KNN - Kashmir News Network Digital:

Videos

Share