Times of Muzaffarabad

Times of Muzaffarabad News , features and analysis from Muzaffarabad, Ajk and Pakistan
(1)

نیلم ویلی اپڈیٹس...!!!محتاط اندازے کے مطابق کل شام تک نیلم ویلی میں دو سو سے زائد کوسٹرز داخل ہونے جا رہی ہیں۔ جبکہ آجکی...
05/05/2022

نیلم ویلی اپڈیٹس...!!!
محتاط اندازے کے مطابق کل شام تک نیلم ویلی میں دو سو سے زائد کوسٹرز داخل ہونے جا رہی ہیں۔ جبکہ آجکی صورتحال یہ ہیکہ چند مقامات پر مقامی لوگوں نے سیاحوں کو اپنے گھروں میں بھی رہائش کے لیے جگہیں فراہم کیں۔
براہ مہربانی نیلم ویلی اور مظفرآباد کی طرف نکلنے سے پہلے اپنی ہوٹل بکنگ کنفرم کر لیں۔
اگلے تین روز تک موقع پہ رہائش کے لیے ہوٹلز ملنا تقریباً ناممکن دکھائی دے رہا ہے۔ سپیشلی جو فیملیز کے ساتھ ٹورز پر نکل رہے ہیں وہ اپنی بکنگز کنفرم کروانے کے بغیر بالکل بھی نا نکلیں۔ شکریہ
.

💔جناب وزیر اعظم آزاد کشمیر ایک نظر    ادھر بھی💔                      *ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا*محکمہ بلدیات آزاد کشمیر کی ...
04/05/2022

💔جناب وزیر اعظم آزاد کشمیر ایک نظر ادھر بھی💔

*ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا*

محکمہ بلدیات آزاد کشمیر کی بے حسی غفلت کی داستان

*فارن کوالیفاٸیڈ ماسٹر ڈگری ہولڈر گریڈ18 کے آفیسر کو سیاسی انتقام کی بھینٹ چڑھا دیا گیا،*

*سرکاری گاڑی سے بھی محروم آفیسر سال 2014 سے دربدر*

ضلع کونسل سدھنوتی پلندری کے چیف آفیسر *زوالفقار عالم* جو گزشتہ 9 سال سے دربدر سیاسی انتقام کی بھینٹ چڑھا دیے گیے۔

سونے پر سہاگہ آفیسر موصوف استحقاق کے باوجود گاڑی سے بھی محروم۔

موسٹ جوٸنیر آفیسران ترقیاب اعلی عہدوں پر براجمان۔
سورس:

اندھیر نگری چوپٹ راج،میرٹ کی پامالی عروج پر،سابق سیکرٹری سروسز ظہیر الدین قریشی نے محکمہ سروسز کے تعینات12اسسٹنٹ ایڈہاک ...
04/05/2022

اندھیر نگری چوپٹ راج،میرٹ کی پامالی عروج پر،
سابق سیکرٹری سروسز ظہیر الدین قریشی نے محکمہ سروسز کے تعینات12اسسٹنٹ ایڈہاک ملازمین کو گریڈ 14 میں رکھتے ہوئے معاون کی آسامیوں پر مستقل کنفرم کردیا،ذرائع کے مطابق کنفرم کیے جانے والے ملازمین ایڈہاک سفارشی بنیادوں پر سابق لیگی حکومت کے دوران تعینات کیے گئے، جنھیں محکمہ سروسز کی ملی بھگت سے مستقل کرنے کی کوشش کی گئی،آزاد جموں کشمیر کے ہزاروں امیدواران نے مذکورہ۔آسامیوں پر شب خون مارنے کو مسترد کرتے ہوئے عدالتی دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کرلیا،تفصیلات کے مطابق محکمہ۔سروسز میں۔اسسٹنٹ کی آسامیاں گریڈ 16 کی ہوتی ہے،جس کے لیے تقرری بذریعہ پی ایس سی کیجاتی ہے،محکمہ سروسز نے گریڈ 14 کے ایڈہاک سفارشی ملازمین کو گریڈ 16 میں معاون کی آسامیوں پر کنفرم کیے جانے کی کوشش کی ہے،جس میں محکمہ سروسز کے اعلی آفیسران کی ملی بھگت شامل۔ہے،میرٹ کی اس سنگین پامالی کے خلاف اسسٹنٹ کی ان آسامیوں پر پبلک سروس کمیشن میں ہزاروں امیدواران نے اپلائی کررکھا ہے،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ایڈہاک ملازمین ن لیگی دور میں پاس کیے گئے کالے ایکٹ کے بینیفشری تھے،ان میں اکثریت کا تعلق آزاد جموں کشمیر مختلف اضلاع سے ہے،جعلی اور دوہرے ڈومیسائل کی بنیاد پر ان آسامیوں پر محکمہ کی ملی بھگت سے قابض ہوکر بذریعہ سلیکشن کمیٹی کنفرم ہوئے،امیدواران نے وزیر۔اعظم آزاد جموں کشمیر سردار تنویر الیاس اور سیکرٹری سروسز راجا امجد پرویز سے غیر قانونی کنفرم کیے گئے ملازمین کے تقرر کو کالعدم قراردیتے ہوئے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے،امیدواران کا کہنا ہے کہ محکمہ سروسز میں آفیسران کا ایک مافیا ہے جن کی تمام سروس سروسز کی ہے ،سفارشی تعینات ملازمین ان کے رشتہ دار اور قریبی ہیں،ہم موجودہ سیکرٹری سروسز راجا امجد پرویز سے اپیل کرتے ہیں کہ ایجوکیشن کی طرح آفیسران کو ٹرانسفر پالیسی کے تحت تبادلے کیے جائیں ،ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنا کر اس معاملے کی تحقیق کروائی جائے ان 12 افراد کے پیپرز بھی دوبارہ۔چیک کروائیےجائیں تاکہ محکمہ کے جو لوگ ملوث ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی ہو سکے،امیدواران کا کہنا ہے فوری تحقیقات کرکے ان آسامیوں پر بذریعہ پی ایس سی تعیناتی ممکن بنائی جائے،بصورت دیگر عدالتی دروازہ کھٹکھٹانے کے ساتھ ساتھ موثر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور محکمہ سروسز پر ہوگی۔
سورس:

‏مسجد نبویٌ میں ہونے والی بے حرمتی  کے خلاف آج بعد از  نماز جمعۃ المبارک مرکزی عید گاہ سے اپر اڈا تک میراں آرگنائزیشن مظ...
29/04/2022

‏مسجد نبویٌ میں ہونے والی بے حرمتی کے خلاف آج بعد از نماز جمعۃ المبارک مرکزی عید گاہ سے اپر اڈا تک میراں آرگنائزیشن مظفرآباد کے زہراہتمام احتجاجی ریلی نکالی


۔
۔
۔
۔
سورس:

آزادکشمیر حکومت کا بڑا فیصلہ ٹرانسپورٹ پالیسی کے مغائر سرکاری افیسران کا سرکاری گاڑیوں کے استعمال کا نوٹس لے لیا گیا 3 ا...
27/04/2022

آزادکشمیر حکومت کا بڑا فیصلہ ٹرانسپورٹ پالیسی کے مغائر سرکاری افیسران کا سرکاری گاڑیوں کے استعمال کا نوٹس لے لیا گیا 3 ایام میں گاڑیاں ٹرانسپورٹ پول میں جمع کرانے کیلئے سرکلر جاری کر دیا گیا تعمیلی رپورٹ وزیراعظم آزادکشمیر کو بھیجنے کا حکم دے دیا گیا۔

سورس: Times of Muzaffarabad
۔
۔
۔
۔
۔
#صحافی #سیاست #کشمیر

آزاد کشمیر کابینہ کے محکمہ جات باخبر زراٸع کے مطابق پورٹ فلیو فیصلہ کن راونڈ میں داخل ہو گیےیاسر سلطان وزیر ہاوسنگ،سیاحت...
27/04/2022

آزاد کشمیر کابینہ کے محکمہ جات باخبر زراٸع کے مطابق پورٹ فلیو فیصلہ کن راونڈ میں داخل ہو گیے
یاسر سلطان وزیر ہاوسنگ،سیاحت ٹور ازم اور پبلک ہیلتھ۔
اظہر صادق محکمہ تومیرات عامہ شاہرات۔علی شان سونی وزیر خوراک، خواجہ فاروق احمد وزیر بلدیات و دیہی ترقی سمیت چٸیرمین ایم سی ڈی پی۔چوہدری محمد رشید ترقیات و محکمہ اطلاعات،فہیم اختر ربانی قانون و انصاف، چوہدری ارشد حسین برقیات و ہایڈرل پاور،انصر ابدالی صحت، دیوان علی چغتای اسکولز، چوہری مقبول صنعت و تجارت آبپاشی انڈسٹری،اکبر ابراہیم سپورٹس اینڈ کلچر،عبدالماجد خان خزانی لینڈ ریونیو،چودری اخلاق محکمہ مال کے وزیر جبکہ سردار محمد حسین مشیر بہبود آبادی، حامد رضا اوقاف مزہبی امور کے مشیر ہونگے۔
سورس:

* حکومت بلوچستان کا پرانا جیٹ ہوائی جہاز حکومت آزاد کشمیر کو دینے کا اعلان *وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جز...
26/04/2022

* حکومت بلوچستان کا پرانا جیٹ ہوائی جہاز حکومت آزاد کشمیر کو دینے کا اعلان *

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جزبہ خیر سگالی کے طور پر حکومت بلوچستان کا پرانا جیٹ ہوائی جہاز حکومت آزاد کشمیر کو دینے کا اعلان کیا ہے وزیراعلئ نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان سے یہاں ہونے والی ملاقات میں باضابطہ طور پر جہاز دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ جہاز بلوچستان کے عوام کی جانب سے کشمیر کے عوام کے لیۓ جزبہ خیر سگالی کا اظہار ہے وزیراعلئ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو طیارہ حوالگی کا مراسلہ بھی دیا وزیراعظم آزاد کشمیر نے گرانقدر تحفہ دینے پر وزیراعلئ کا شکریہ ادا کیا واضع رہے کہ حکومت بلوچستان کے زیر استعمال موجودہ طیارے کی خرید کے بعد سے پرانا ہوائی جہاز کسی کے استعمال میں نہیں ہے اور کوئیٹہ ائیرپورٹ پر صوبائی حکومت کے ہینگر میں پارک ہے
سورس: Times of Muzaffarabad
۔
۔
۔
۔
۔
۔
#کشمیر #سیاست #مظفرآباد

سید اشتیاق گیلانی DSP سٹی مظفرآباد تعینات .سورس: Times of Muzaffarabad ۔۔۔۔۔۔     #صحافی  #سیاست  #کشمیر  #مظفرآباد    ...
26/04/2022

سید اشتیاق گیلانی DSP سٹی مظفرآباد تعینات .
سورس: Times of Muzaffarabad
۔
۔
۔
۔
۔
۔
#صحافی #سیاست #کشمیر #مظفرآباد

محکمہ خوراک آزاد کشمیر نے پاکستان کونسل آف ریسرچ اینڈ واٹر ریسورسز حکومت پاکستان کی  لیبارٹری رپورٹس کے بعد آزادکشمیر می...
25/04/2022

محکمہ خوراک آزاد کشمیر نے پاکستان کونسل آف ریسرچ اینڈ واٹر ریسورسز حکومت پاکستان کی لیبارٹری رپورٹس کے بعد آزادکشمیر میں منرل واٹر کے 17 برانڈز پر پابندی عائد کردی گئی ہے جن میں سوڈیم، پوٹاشیم اور آرسینک کی مقدار زاید ہونے کے ساتھ بعض برانڈز کا پانی مائیکرو بائیولوجیکل طور پر آلودہ پایا گیا جس پر اسے پینے کے لیے غیر محفوظ قرار دیا گیا. یاد رہے چیک کئے نمونہ جات میں سے تمام پنجاب اور سندھ کی کمپنیاں ہیں جہاں سے منرل واٹر کا حصول کبھی ممکن ہی نہیں مگر کشمیری عوام کو دھوکہ دیا جاتا رہا۔ آزادکشمیر کے بالائی علاقوں کے قدرتی چشموں کا پانی حقیقی منرل واٹر ہے عوام وہی استعمال کریں شہری علاقوں کے عوام فلٹرشدہ اور ابلا پانی استعمال کریں جو ان جعلی برینڈز سے ہزار درجے بہتر ہے۔
سورس: Times of Muzaffarabad
۔
۔
۔
۔
#صحافی #سیاست #کشمیر

آزادکشمیر کے سینیر صحافیوں نے پریس فاونڈیشن کی فعالیت یا خاتمہ کا مطالبہ کر دیا، پریس فاونڈیشن صحافیوں کی مشکلات کا ازال...
25/04/2022

آزادکشمیر کے سینیر صحافیوں نے پریس فاونڈیشن کی فعالیت یا خاتمہ کا مطالبہ کر دیا، پریس فاونڈیشن صحافیوں کی مشکلات کا ازالہ تو درکنار صحافیوں کے کنٹرول میں ہی نہیں ہے.آزاد کشمیر میں نوجوان صحافی علاج کے بغیر مر گئے فاونڈیشن انکے لئے کچھ نہیں کر سکی، جس ادارہ کے انتخابات مقررہ مدت میں نہ ہوں، حلف تک بروقت نہ ہو سکے وہ ادارہ کیسے فعال ہو سکتا ہے. فاونڈیشن میں صحافیوں کی رائے کا احترام ضروریات کی فراہمی کا کوئی چلن نہیں، آزادکشمیر حکومت پریس فاونڈیشن کو حقیقی معنوں میں ویلفیئر کا ادارہ بنانے کے لیے قانون سازی کرے یا ادارہ کو ختم کر دیا جائے، شاہد چوہدری، نسیم مغل، فدا حسین، اشتیاق میر، عدنان خان، سردار ضمیر ودیگر نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ریاست کے تین ستون اپنے لیے مراعات کا تعین خود کر رہے ہیں چوتھا ستون زندگی کی ازیت کاٹ رہا ہے. صحافیوں کو پریس فاونڈیشن کے نام پر دھوکہ دیا جا رہا ہے. فاونڈیشن آج تک کسی صحافی کی آبرو مندانہ معاونت نہیں کر سکی 30 لاکھ گرانٹ ہی صحافیوں کی توہین ہے. صحافی جب بھی اپنی مشکلات لیکر حکومتی اداروں کے پاس پہنچتے ہیں تو انہیں پریس فاونڈیشن کے بارے میں بتایا جاتا ہے اور پریس فاونڈیشن کا یہ عالم ہے کہ یہاں صحافی دوسرے درجہ کی مخلوق ہیں. فاونڈیشن کے انتخابات اگر بروقت نہ ہوں تو صحافیوں کے پاس کوئی اختیار نہیں. علاج اور تعلیم کے لئے فاونڈیشن کے پاس معقول معاونت کا اہتمام نہیں. فاونڈیشن صحافیوں کے فکری و معاشی استحصال کا زریعہ بن چکی ہے.گزشتہ برس گورننگ باڈی کے انتخابات ہوئے جن کا حلف نہیں ہو سکا. آزادکشمیر بھر میں صحافی گوناگوں مسائل کا شکار ہیں مگر انکی داد رسی کا کوئی اہتمام نہیں. مہنگائی کے اس دور میں فاونڈیشن عید جیسے مقدس تہوار میں بھی معاونت کی اہل نہیں. فاونڈیشن قیام کے مقاصد سے کوسوں دور جا چکی ہے. سینیر صحافیوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس، وزیر اطلاعات سردار فھیم ربانی سے مطالبہ کیا ہے کہ فاونڈیشن کو صحافیوں کا ادارہ بنانے کے لیے قانون سازی کی جائے اور پریس فاونڈیشن کی گرانٹ میں اضافہ کا اعلان کیا جائے
سورس: Times of Muzaffarabad

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لئے ووٹرز فہرستوں کی وارڈ وائز ترتیب و اپ ڈیشن کے لیے شیدول جاری ک...
25/04/2022

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لئے ووٹرز فہرستوں کی وارڈ وائز ترتیب و اپ ڈیشن کے لیے شیدول جاری کر دیا ۔الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق دیے گئے وقت کے اندر بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے تمام اقدامات اٹھا رہا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے اس سے قبل بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کا کام مکمل کیا جا چکا ہے اور نئی حلقہ بندیوں کی روشنی میں ووٹر فہرستوں کی اپ ڈیشن و ریوائزیشن کے لیے یہ شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق 25 اپریل سے 14 مئی 2022 تک بلدیاتی انتخابات کے لیے انتخابی فہرستوں میں اندراج، درستگی اور ترمیم بذریعہ نادرا اپیلی کیشن کروائی جا سکتی ہے۔15 مئی سے 25 جون تک نادرا کی جانب سے ووٹر فہرستوں میں اخراج و اندراج اور تصدیق کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے تصحیح شدہ ابتدائی انتخابی فہرستیں دی جائیں گی جس کے بعد 27 مئی 2022 تک ووٹر فہرستوں میں اندراج کے حوالہ اعتراضات، Claims ، درستگی کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے عوام الناس کے لیے ابتدائی ووٹر فہرستیں شائع کی جائیں گی۔ 27 مئی سے 31 مئی تک ابتدائی ووٹر فہرستوں میں درستگی کے لیے اعتراضات، اپیلیں عوام الناس کی جانب ریوائزنگ اٹھارٹیز کے پاس جمع کروائی جا سکیں گی۔یکم جون سے 6 جون تک عوام الناس کی جانب سے ابتدائی ووٹر فہرستوں پر اعتراضات، اپیلوں کی سماعت کر کے فیصلہ جات دیے جائیں گے۔ جبکہ 07 سے 08 جون تک ووٹر فہرستوں کی درستگی کے لیے ان فیصلوں کی متعلقہ رجسٹریشن آفیسران کے پاس ترسیل کی جائیگی۔09 سے 12 جون تک رجسٹریشن افسران کے ذریعے ریوائزنگ اتھارٹیز کے فیصلوں کو ووٹر فہرستوں میں شامل کرکے الیکشن کمیشن کو رجسٹریشن افسران کی جانب سے سافٹ ڈیٹا فراہم کیا جائیگا۔ 20 جون کو اپیلوں و اعتراضات پر فیصلوں کو انتخابی فہرستوں میں شامل کرتے ہوئے رجسٹریشن افسران کی جانب سے حتمی ووٹر فہرستیں شائع کی جائیں گی۔
سورس: Times of Muzaffarabad
۔
۔
۔
۔
۔
#کشمیر #سیاست #مظفرآباد

آزادکشمیر کابینہ کی تشکیل 14 نئے وزراء کابینہ میں شامل کر لئے گئےوزرات کا حلف اٹھانے والوں میں مظفرآباد سے چوہدری محمد ر...
25/04/2022

آزادکشمیر کابینہ کی تشکیل 14 نئے وزراء کابینہ میں شامل کر لئے گئے

وزرات کا حلف اٹھانے والوں میں مظفرآباد سے چوہدری محمد رشید، دیوان علی چغتائی, باغ سے سردار میر اکبر, سدھنوتی سے سردار فہیم اختر ربانی, کوٹلی سے انصر نثار ابدالی, ملک ظفر, میرپور سے چوہدری ارشد, یا سر سلطان, اظہر صادق, بھمبر سے علی شان سونی مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان سے عبدالماجد خان, چوہدری مقبول ,اکبر ابراہیم اور اکمل سرگالہ شامل ہیں
#کشمیر #مظفرآباد #سیاست

تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ مظفرآباد میں عید الفطر سے قبل ہی مہنگائی کا جن باہر نکل آیا،ٹیلرز کی انوکھی منطق انتظامیہ ...
23/04/2022

تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ مظفرآباد میں عید الفطر سے قبل ہی مہنگائی کا جن باہر نکل آیا،ٹیلرز کی انوکھی منطق انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ انراخ پر بکنگ بند کے بورڈ آویزاں کرتے ہوئے بیک ڈور ڈپلومیسی کا آغاز کر دیا،ڈبل سلائ1700، عام سوٹ 1200،فینسی سوٹ 2ہزار روپے سلائ وصول کی جانے لگی مگر گاہک شکایت درج کروانے سے گریزاں، انتظامیہ کی جانب سے عوام کو گراں فروشوں کے خلاف شکایات درج کروانے کے لیے مہم بھی کارگر ثابت نہ ہو سکی، گوشت گھر پر مٹن 8 سو روپے کلو جبکہ ہڈیاں 550 روپے کلو اور اعتراض کرنے والے کو گالم گلوچ مفت دی جانے لگیں، ہر دکان ریڑھی تھڑے پر سبزی فروٹ آلو پیاز ٹماٹر کے اپنے ہی انراخ مقرر ہیں انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ لسٹ پر درج انراخ پر سڑے گلے پھل فروٹ، سبزی لہسن ادرک آلو پیاز ٹماٹر دیے جاتے ہیں. شہری حلقوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گوشت گھر سمیت مدینہ مارکیٹ، مین بازار و دیگر علاقوں میں گراں فروشوں کو لگام ڈالنے کے لیے کردار ادا کریں.
سورس: Times of Muzaffarabad

AJK Police DC Office Muzaffarabad PTI AJK
Sardar Tanveer Ilyas Khan
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
#صحافی #سیاست #کشمیر #مظفرآباد

جملہ سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے ملازمین کو 25 اپریل تک تنخواہیں بغیر کٹوتی کے ادائیگی کا حکم ،نوٹیفکیشن جاری۔سورس :...
22/04/2022

جملہ سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے ملازمین کو 25 اپریل تک تنخواہیں بغیر کٹوتی کے ادائیگی کا حکم ،نوٹیفکیشن جاری۔
سورس : Times of Muzaffarabad
۔
۔
۔
۔
۔
#کشمیر #مظفرآباد #صحافی #سیاست

تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ مظفرآباد میں تاریخی برج زبوں حالی کا شکار ہو کر رہ گئے،قومی ورثہ کہلانے والے برج جن میں دو...
22/04/2022

تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ مظفرآباد میں تاریخی برج زبوں حالی کا شکار ہو کر رہ گئے،قومی ورثہ کہلانے والے برج جن میں دومیل، علامہ اقبال برج، چہلہ برج کسی بھی وقت گر کر کسی بڑے سانحے کا موجب بن سکتے ہیں، دومیل برج پر تو سابقہ حکومتوں نے لاکھوں روپے صرف کرتے ہوئے اسکی تذئین و آرائش بھی کروائی اور دومیل کے مقام پر شاھین مزائل کا ماڈل بھی نسب کروایا گیا اسی طرح بارہ دری کو عوام کی دلچسپی اور تفریح کے لیے فوڈ پوائنٹ بنایا گیا مگر گردش دوراں سب بہا لے گیا، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال برج اور دومیل برج کے اوپر سستا بازار قائم کر کے شدید ترین ٹریفک جام سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے، اس وقت علامہ اقبال برج کے ساتھ آہنی ریلنگ توڑ کر عمارتی مٹی ملبہ کے ڈھیر ہر روز ڈیمپ کر کے ایک تیر سے دو شکار کیے جا رہے ہیں اور سونے پر سہاگہ غیر قانونی لاری اڈہ سمیت ریڑھی تھڑہ مافیا کو پروان چڑھا کر لوگوں جو شدید سفری دشواریوں میں مبتلا کر دیا گیا ہے عوام الناس نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ ان پلوں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے انھیں قابل استعمال بنانے کے لیے کردار ادا کریں.

سورس : Times of Muzaffarabad
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
#صحافی #سیاست #کشمیر #مظفرآباد

محکمہ زراعت آزادکشمیر گھریلو خواتین کو کچن گارڈننگ کی طرف راغب کرنے کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گا، ریاست ...
22/04/2022

محکمہ زراعت آزادکشمیر گھریلو خواتین کو کچن گارڈننگ کی طرف راغب کرنے کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گا، ریاست کو زرعی طور پر خودکفیل بنانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ سیکرٹری زراعت و لائیوسٹاک ارشاداحمد قریشی، تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت سیکرٹری زراعت کی ہدایت و راہنمائی میں دیہات کے علاوہ شہروں میں بھی زراعت کو فروغ دینے کیلئے تربیت ہاء کااہتمام کر رہا ہے۔ محکمہ زراعت شعبہ توسیع ضلع مظفرآباد سبزیات کی کاشت کے فروغ کیلئے شہری علاقوں میں خواتین کی تربیت کیلئے اربن کچن گارڈننگ کے نام سے تربیت ہاء کا آغاز کر چکا ہے۔ اسی تسلسل میں ضلع کے مختلف وارڈز میں تربیتی سیشن کے بعد گرلز ہائی سکول سیٹھی باغ میں بھی اربن کچن گارڈننگ کے حوالہ سے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کثیر تعداد میں سکول کی طالبات اورسٹاف نے شرکت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ضلع مظفرآباد آمنہ رفیع اور اسسٹنٹ ہارٹیکلچر آفیسر سید غلام مرتضیٰ گیلانی نے دوران تربیت شرکاء کو بتایا کہ وہ کس طرح شہروں میں رہتے ہوئے محدود پیمانے پر گھروں میں سبزیات کاشت کر سکتی ہیں اور آسانی سے اپنی گھریلو ضروریات کو پوری کرنے کے ساتھ ساتھ Organicخوراک حاصل کر کے بیماریوں سے دور رہ سکتی ہیں۔ شرکاء کو کچن گارڈننگ کی افادیت بتانے کے ساتھ ساتھ عملی طور پر مختلف سبزیات کو اگانے کے طریقے بھی بتائے گئے۔ اس موقع پر طالبات اور اساتذہ میں کچن گارڈننگ کٹس بھی تقسیم کی گئیں۔ سکول کی معلمات نے تربیت میں بھرپور دلچسپی لیتے ہوئے محکمہ زراعت کی اس کاوش کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔ سیکرٹری زراعت و لائیوسٹاک ارشاد احمد قریشی کی زیر قیادت محکمہ اس طرز کی مزید تربیت کا اہتمام کرنے کاارادہ رکھتا ہے تاکہ گھریلو خواتین کو کچن گارڈننگ کی جانب راغب کیا جاسکے۔
سورس: Times of Muzaffarabad
۔
۔
۔
۔
۔
#صحافی #سیاست #کشمیر #مظفرآباد

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ٹیم کا علان ۔ مظفرآباد سے کوئی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا.سردار امتیاز شاہین ساکنہ ...
19/04/2022

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ٹیم کا علان ۔ مظفرآباد سے کوئی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا.

سردار امتیاز شاہین ساکنہ تھوراڑ راولاکوٹ ، سردار گلفراز ساکنہ ٹائیں راولاکوٹ ، کرنل شجاعت ساکنہ تحصیل عباسپور ، ناصر بشیر ساکنہ کجلانی تحصیل چڑھوئی ضلع کوٹلی ، سعید کیانی ساکنہ پانیولہ راولاکوٹ ، سردار اشتیاق خان کوٹھیاں ہاڑی گہل باغ ٹیم میں شامل.
سورس : Times of Muzaffarabad
۔
۔
۔
۔
#صحافی #سیاست #کشمیر #مظفرآباد

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان رمضان المبارک کے دوران مختلف جیلوں میں قید قیدیوں کو سحر و افطار میں خصوصی پیک...
19/04/2022

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان رمضان المبارک کے دوران مختلف جیلوں میں قید قیدیوں کو سحر و افطار میں خصوصی پیکج کے علاوہ مختلف بیماریوں میں مبتلا قیدیوں کو پرہیزی کھانے کی فراہمی اور ادویات خاص کر انسولین استعمال کرنے والے قیدیوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کردار ادا کریں، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سول سوسائٹی سمیت سیاسی سماجی مزہبی تجارتی اور عوامی حلقوں کے عمائدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ راڑہ جیل میں مختلف مقدمات میں قید سزا کاٹنے والے قیدیوں کو انسانیت کے نام پر زندگی کی بنیادی سہولیات علاج معالجہ خوراک اور صاف پانی مہیا کرنے سمیت عیدالفطر کے موقع پر سزا میں کمی کا بھی اعلان کیا جائے، ان کا کہنا تھا کے عمر قید اور 25 سال کی سزا والے قیدیوں کو ان کے بال بچوں سے ملاقات کے لیے بندوبست کیا جائے، اس وقت کئی ایک قیدی دل کے امراض میں مبتلا ہیں جن کی زندگیوں کو بروقت ادویات میسر نہ ہونے کی وجہ سے شدید خطرات لاحق ہیں کو آر آئی سی میں چیک اپ کے لیے بندوبست کیا جائے، انھوں نے کہا کہ معمولی نوعیت کے مقدمات میں بند قیدیوں کو عید سے قبل رہائی دلوانے کے لیے احکامات صادر کیے جائیں.
Sardar Tanveer Ilyas Khan Pakistan Tehreek-e-Insaf

سورس: Times of Muzaffarabad
۔
۔
۔
۔
۔
۔
#کشمیر #مظفرآباد #صحافی #سیاست

تھانہ پولیس صدر مظفرآباد نے آٹھمقام کے رہائشی طالبعلم ضیاء ماگرے کو چہلہ مظفرآباد میں سکول سے چھٹی کے بعد مار کر شدید  ز...
19/04/2022

تھانہ پولیس صدر مظفرآباد نے آٹھمقام کے رہائشی طالبعلم ضیاء ماگرے کو چہلہ مظفرآباد میں سکول سے چھٹی کے بعد مار کر شدید زخمی کرنے والے ملزم حاشر نصیر کو گرفتار کر لیا۔زخمی ضیاء اسلام أباد میں ریفر ہوکر ایڈمٹ ہے۔
سورس: Times of Muzaffarabad AJK Police
۔
۔
۔
۔
۔
#کشمیر #مظفرآباد #صحافی #سیاست

پٹہکہ/تھانہ پولیس پنجگراں اور چوکی پولیس پٹہکہ کے اہلکاران کی جانب سے عام شہری کی جیب میں چرس ڈال کر گرفتار کرنے کی کوشش...
19/04/2022

پٹہکہ/
تھانہ پولیس پنجگراں اور چوکی پولیس پٹہکہ کے اہلکاران کی جانب سے عام شہری کی جیب میں چرس ڈال کر گرفتار کرنے کی کوشش انجمن تاجران پٹہکہ اور عوام نے ناکام بنادی ذرائع کے مطابق بٹمنگ کا رہائشی راجہ فیصل عمران جو کہ پٹہکہ نصیرآباد خان بازار نزد حبیب بنک کے پاس تھا تھانہ پولیس پنجگراں اور چوکی پولیس پٹہکہ کے دو اہلکاران جو سول کپڑوں میں ملبوس تھے شہری کی جیب میں زبردستی چرس ڈال کر گرفتار کرنے کی کوشش میں تھے عوام کے شور شرابا کرنے پر پولیس اہلکار بھاگ نکلے پولیس کی جانب سے ایسی حرکات پر انجمن تاجران پٹہکہ و سول سوسائٹی کا شدید احتجاج انسپکٹر جنرل پولیس سے نوٹس لینے کا مطالبہ
AJK Police
فوری طور پر اس عمل کا نوٹس لے۔

سورس: Times of Muzaffarabad
۔
۔
۔
۔
۔
#صحافی #سیاست #کشمیر #مظفرآباد

چیف سیکرٹری آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر شکیل قادر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں فلوری کلچر کو فروغ دے کر روزگار کے مواق...
19/04/2022

چیف سیکرٹری آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر شکیل قادر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں فلوری کلچر کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔ نوجوانوں کو فلوری کلچر کے ڈپلومہ کورسز کروا کر انہیں اپنا کاروبار کرنے کے لیے قرضہ جات بھی فراہم کیے جائیں۔ مظفرآباد شہر میں لوگوں کی تفریح کے لیے مزید گارڈنز بنائے جائیں۔ ملک کے مختلف ریسرچ سٹیشن اور زرعی یورنیورسٹیز کے تجر بات سے فائدہ اٹھایا جائے اور ان سے راہنمائی حاصل کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز یہاں محکمہ زراعت کے زیر اہتمام بنائے گئے گلشن گلاب فیملی پارک میں پھولوں کی نمائش کے افتتاح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت و لائیو سٹاک ارشاد احمد قریشی، ڈائریکٹر جنرل زراعت طارق محمود بانڈے، ڈائریکٹر جنرل اسماء گلزار حسین، کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن، پراجیکٹ ڈائریکٹر آبپاشی بشارت حسین درانی، ڈائریکٹر لینڈ یوز پلاننگ مشتاق احمد پیز ادہ اور محکمہ زراعت کے آفیسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری آزادکشمیر نے پارک میں پھولوں کی مختلف اقسام کا معائنہ کیا اور محکمہ زراعت کی کارکردگی کو سراہا۔ پراجیکٹ انچار ج روز گارڈن مرتضی گیلانی نے انہیں پھولوں کی مختلف اقسام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پارک میں 26 اقسام کے 7 ہزار پودے لگائے گئے ہیں۔ یہ پارک شہر کے لوگوں کی تفریح کا بھی بڑا مرکز ہے جہاں روز انہ سینکڑوں فیملیز آتی ہیں۔ چیف سیکرٹری آزادکشمیر نے محکمہ زراعت کے آفیسرا ن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں فلوری کلچر کا پوٹینشل موجود ہے۔ اس حوالے سے محکمہ زراعت کو جامع پلاننگ کے تحت کام کرنا ہوگا اور نوجوان نسل کو اس طرف راغب کرکے ان کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسماء اکیڈمی میں اس حوالے سے ڈپلومہ کورسز کا اجراء کیا جائے اور کورسز مکمل کرنے والوں کو آسان قرضہ جات کی فراہمی کا اہتمام کیا جائے تاکہ وہ اپنا روزگار خود حاصل کر سکیں اور ریاست سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو سکے۔ چیف سیکرٹری آزادکشمیر نے اس موقع پر محکمہ زراعت کی کارکردگی کو سراہا اور اس طرح کے مزید پارکس کے لیے جگہوں کی نشاندہی کرتے ہوئے پارکس بنانے کی ہدایت بھی کی۔
سورس: Times of Muzaffarabad
۔
۔
۔
۔
۔
#کشمیر #مظفرآباد #صحافی #سیاست

تھانہ پولیس سٹی مظفرآباد کی کاروائی، اے ایس پی سٹی خرم اقبال کی خصوصی دلچسپی سے سٹی پولیس کی ٹیم جس میں چن زیب الحسن اور...
19/04/2022

تھانہ پولیس سٹی مظفرآباد کی کاروائی،
اے ایس پی سٹی خرم اقبال کی خصوصی دلچسپی سے سٹی پولیس کی ٹیم جس میں چن زیب الحسن اور راجہ شرافت شامل تھے نے کحقیقی ہمشیرہ کو غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے ملزم نعیم ولد فضل کریم ساکن درہ بٹنگی چناری حال تگارہ ماکڑی کو سکھر سے گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
سورس: Times of Muzaffarabad AJK Police
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
#کشمیر #سیاست #مظفرآباد #صحافی

18/04/2022

سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر و سابق صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے آزادکشمیر کی سیاست کو گندا کر کے رکھ دیا ہے، آج آزادکشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، پتہ نہیں عمرن خان نے کشمیریوں سے کس چیز کا بدلہ لیا ہے پہلے مختلف الخیال لوگوں کو جمع کر کے PTIبنائی گئی پھر ایک ایسے آدمی کو مسلط کر دیا ہے جس کے ساتھ کوئی ایک آدمی بھی نہیں تھا، اب ایک نئے صاحب آ گئے جن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے،1968 کے انتخابات میں ہماری سیاست نیچے گئی تھی، اُس کے بعد آج ہم اس سے بھی نیچے چلے گئے ہیں، آزادکشمیر کے لوگوں کو کہتا ہوں کہ ہماری عزت و غیرت کا امتحان ہے، پہلے ایک ایسے شخص کو وزیراعظم بنایا گیا جسے کوئی جانتا نہیں تھا اب جس کو بنایا جارہا ہے اس کا میرٹ سب جانتے ہیں۔ اپوزیشن چیمبرز میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ جو داغ اور دھبہ آج آزادکشمیر کی سیاست پر لگا ہے اسے جلد از جلد دھونے کی کوشش کرینگے، جس طرح سے پی ٹی آئی وزیراعظم تبدیل کررہی ہے اس طرح لوگ کپڑے تبدیل نہیں کرتے،ایک پارٹی اپنی جماعت کے وزیراعظم پر کرپشن کا الزام لگاکر اسے نکالتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آزادکشمیر کے لوگوں کی تذلیل کی پہلے جسے وزیراعظم بنایا اور اب جس طرح لایا جارہا ہے۔راجہ فاروق حیدرخان نے کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلوں نے اپوزیشن کے موقف کی تصدیق کی کہ حکومت نے آئین، قانون اور رولز آف بزنس کی خلاف ورزی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگوں کی تضحیک اور توہین کی گئی ہے، پی ٹی آئی کا کام ہی آئینی اداروں کو تباہ کرنا ہے ایک دن میں دو دو ایجنڈے جاری ہوتے ہیں، مجھے یقین ہے کہ اپوزیشن آزاد کشمیر کے لوگوں کا جمہوری حق پائمال نہیں ہونے دے گی اور ہماری کوشش ہو گی کہ جلد ازجلد آزاد کشمیر میں ایک ذمہ دار جمہوری حکومت کا قیام عمل میں لائیں۔علی امین گنڈاپور کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ اتنا گیا گزرا نہیں ہوں کہ گنڈا پور یہ کہے کہ اس کے ساتھ چلا جاؤں اس سے بہتر ہے کہ میں سیاست ہی چھوڑ دوں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا ساتھ اس وقت نہیں چھوڑا جب سب چھوڑ گئے تھے ہم وفا اور تعلق نبھانے میں کبھی پیچھے نہیں رہے۔
سورس: Times of Muzaffarabad
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
#کشمیر #مظفرآباد #سیاست #صحافی

18/04/2022

صـدر پاکـستان پیـپلز پارٹـی آزاد کـشمیـر و ممبـر اسمـبلـی ٰـسیـن اسمبلی اجلاس کا انتخابات کے بائیکاٹ پر موقف۔
سورس: Times of Muzaffarabad
۔
۔
۔
۔
#صحافی #سیاست #کشمیر #مظفرآباد

Address

Muzaffarabad
13100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Times of Muzaffarabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Times of Muzaffarabad:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Muzaffarabad

Show All