BBC news muzafrabad

BBC news muzafrabad BBC carime repotar muzafrabad media cavreg

بی بی سی نیوز مظفرآباد۔        راولاکوٹڈپٹی کمشنر پونچھ کی طرف سے عورتوں کی عریاں اور بے پردہ تصاویر بل بورڈز پر لگانے پ...
24/12/2024

بی بی سی نیوز مظفرآباد۔ راولاکوٹ
ڈپٹی کمشنر پونچھ کی طرف سے عورتوں کی عریاں اور بے پردہ تصاویر بل بورڈز پر لگانے پر پابندی عائد کی گئی ہے جو قابل تحسین ہے۔ نوٹیفیکیشن جاری۔

بی بی سی نیوز مظفرآباد راولاکوٹ آزاد کشمیر  تراڑ کھل سے راولپنڈی جانے والی گاڑی آزاد پتن کے مقام پر حادثے کا شکار 4 افرا...
23/12/2024

بی بی سی نیوز مظفرآباد
راولاکوٹ آزاد کشمیر
تراڑ کھل سے راولپنڈی جانے والی گاڑی آزاد پتن کے مقام پر حادثے کا شکار 4 افراد جاں بحق.
جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو کہ راولپنڈی کے رہائشی ہیں ۔

20/12/2024

بی بی سی نیوز مظفرآباد حکومت کا نان فائلرز کے گرد شکنجہ مزید سخت کرنے کی تیاری

ٹیکس لاء ترمیمی بل 2024-25 قومی اسمبلی میں پیش

نان فائلرز پر آٹھ سو سی سی سے زائد گاڑیاں خریدنے پر پابندی ہوگی، مجوزہ ترمیم

نان فائلرز مخصوص حد سے زیادہ جائیداد نہیں خرید سکیں گے، مجوزہ ترمیم

نان فائلرز پر مخصوص حد سے زیادہ شئیرز کی خریداری پر بھی پابند ہوگی، مجوزہ ترمیم

نان فائلر بینک اکاؤنٹ اوپن نہیں کر سکیں گے، مجوزہ ترمیم

نان فائلز ایک حد سے زیادہ بیکنگ ٹرانزیکشنز نہیں کر سکیں گے، مجوزہ ترمیم

نان فائلرز کو موٹر سائکل، رکشہ اور ٹریکٹر خریدنے کی اجازت ہوگی، مجوزہ ترمیم

غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے، مجوزہ ترمیم

غیر رجسٹررڈ کاروباری افراد جائیداد ٹرانسفر نہیں کر سکیں گے، مجوزہ ترمیم

غیر رجسٹرڈ افراد کی پراپرٹی کاروبار حکومت سیل کرنے کی مجاز ہوگی، مجوزہ ترمیم

سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہ کرانے پر بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے، مجوزہ ترمیم

سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہ کرانے پراپرٹی ٹرانسفر پر پابندی ہوگی، مجوزہ ترمیم

سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے دو دن بعد ان فریز کر دیئے جائیں گے، مجوزہ ترمیم

فائلر کے والدین اور اولاد 25 سال تک کی عمر کے بچے اور بیوی فائلرز تصور ہونگے، مجوزہ ترمیم

بی بی سی نیوز مظفرآباد (مظفرآباد  16 دسمبر 2024)کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن کی دفتر ضلع کونسل مظفرآباد آمد، چیئرمی...
16/12/2024

بی بی سی نیوز مظفرآباد
(مظفرآباد 16 دسمبر 2024)
کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن کی دفتر ضلع کونسل مظفرآباد آمد، چیئرمین ضلع کونسل مظفرآباد سردار امتیاز احمد عباسی سے ملاقات اور ضلع بھر میں رواں ترقیاتی منصوبہ جات پر تفصیلی گفتگو اور عوام کو درپیش مسائل کو مل جل کر حل کرنے پر اتفاق۔ کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن اور چیئرمین ضلع کونسل مظفرآباد سردار امتیاز احمد عباسی کے درمیان مل جل کر عوامی فلاح بہبود کیلیئے کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر ضلع کونسل مظفرآباد محترمہ مہ جبین عباسی اور ممبر ضلع کونسل مظفرآباد (ترجمان) میرامتیازاحمد بھی موجود ہیں۔
(ترجمان ضلع کونسل مظفرآباد)

بی بی سی نیوز مظفرآباد افسوسناک نیوزہجیرہ کے قریب ناڑیاں منجورہ روڈ پر گاڑی خوفناک حادثہ کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا...
13/12/2024

بی بی سی نیوز مظفرآباد افسوسناک نیوز
ہجیرہ کے قریب ناڑیاں منجورہ روڈ پر گاڑی خوفناک حادثہ کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جاگری ۔ حادثہ کے نتیجہ میں منجورہ کے رہائشی محمد حیات نامی شہری جو خود گاڑی چلا رہے تھے داعی اجل کو لبیک کہہ گے ۔
انکا جسد خاکی ہسپتال سے گھر روانہ کر دیا گیا حادثہ میں حیات صاحب کے ساتھ ایک بچہ بھی تھا جو معجزانہ طور پر بچ گیا ۔ اللہ پاک حیات صاحب کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے

10/12/2024

بی بی سی نیوز مظفرآباد ممبر ضلع کونسل مظفرآباد (ترجمان) میرامتیازاحمد
منگل 10 دسمبر 2024 انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت اور دہشت گردی کی مذمّت اور اقوام عالم خاص طور پر اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے نوٹس لینے اور بھارتی مکروہ چہرہ بےنقاب کرنے کیلیئے توجہ دلواتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔

بی بی سی نیوز مظفرآباد حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان طے پانے والا معاہدہ
08/12/2024

بی بی سی نیوز مظفرآباد حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان طے پانے والا معاہدہ

06/12/2024

بی بی سی نیوز مظفرآباد 🚨اہم ترین🚨
🔴جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے آزادجموں کشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس کل 11 بجے سے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے

🔴کل 11 بجے تک ہڑتال ختم کر دی گئی ہے
اسکے بعد تمام انٹری پوائنٹس بند کرنے کا اعلان ہو چکا

🔴جو لوگ پنڈی پھنسے ہوئے یا پنڈی اسلام آباد ضروری سفر کیلئے جانا چاہتے ہیں
کل 11 بجے سے پہلے اپنی منزل کی طرف جا سکتے روڈز کلئیر ہو گئی ہیں
"جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی"

بی بی سی نیوز مظفرآباد۔  کامران علی (ایس ایس پی مظفرآباد) ، پولیس افسران اور جوانوںکو اچھی کارگزاری پر تعریفی اسناد ( س...
02/12/2024

بی بی سی نیوز مظفرآباد۔ کامران علی (ایس ایس پی مظفرآباد) ، پولیس افسران اور جوانوںکو اچھی کارگزاری پر تعریفی اسناد ( سر ٹیفکیٹس) سے نوازتے ہوئے۔۔۔

آج مورخہ 02دسمبر 2024ء کو کامران علی ایس ایس پی مظفرآباد نےاچھی کارگزاری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران وجاہت کاظمی ایس ایچ او تھانہ پولیس صدر، بابر یعقوب چوکی افسر پٹہکہ ،سید شفقت نقوی چوکی افسر برارکوٹ اور دیگر اہلکاران کو تعریفی سرٹیفکیٹس سےنوازا-

اس موقع پر کامران علی ایس ایس پی مظفرآباد کا کہنا تھا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران و جوانوں کو تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا مقصد ان کی خدمات اور کارگزاری کو سراہنا ہے۔ اس سےجہاں ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے وہیں دیگر افسران اور جوانوں میں کارکردگی کا جذبہ بھی بڑھتا ہے-
ترجمان : ڈسٹرکٹ پولیس مظفرآباد

بی بی سی نیوز مظفرآباد اسلام آباد۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عاطف بن اکرم کا پمز ک...
28/11/2024

بی بی سی نیوز مظفرآباد
اسلام آباد۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عاطف بن اکرم کا پمز کا دورہ

وفاقی وزیرداخلہ اور ڈی جی رینجرز پنجاب نے شرپسندوں کے حملے میں زخمی رینجرز۔ ایف سی اور پولیس افسران و جوانوں کی عیادت کی

وزیرداخلہ اور ڈی جی رینجرز پنجاب فردا فردا زخمی افسران و جوانوں کے پاس گئے اور ان کی خیریت دریافت کی

وزیرداخلہ اور ڈی جی رینجرزپنجاب نے زخمی افسران و جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا

وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوانوں کے بہترین علاج معالجے کے لئے ڈاکٹرز کو ہدایات دیں

آپ قوم کے ہیرو ہیں۔ آپ نے
شرپسندوں کے عزائم ناکام بنائے۔ محسن نقوی

ہمیں آپ کی بہادری پر مان ہے۔ محسن نقوی

شرانگیزی کے باوجود آپ نے تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کیا۔ محسن نقوی

26/11/2024

بی بی سی نیوز مظفرآباد افسوسناک خبر 🚨🚨
( مظفرآباد) نلوچھی پل پر کار اور موٹر سائیکل کا حادثہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق ذرائع کے مطابق کار ایک کم عمر لڑکا چلا رہا تھا جس نے گاڑی موٹر سائیکل سوار پر چڑھا دی وفات پانے والا کار کے نیچے کافی دور تک گھسیٹتا رہا اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

بی بی سی نیوز مظفرآباد آزادجموں وکشمیر پولیس کی طرف سے آزادکشمیر کے شہریوں کے لئے ایک اور انقلابی قدم...آجمورخہ 2024-11-...
14/11/2024

بی بی سی نیوز مظفرآباد آزادجموں وکشمیر پولیس کی طرف سے آزادکشمیر کے شہریوں کے لئے ایک اور انقلابی قدم...

آجمورخہ 2024-11-14کو مرکزی دفتر پولیس مظفرآباد میں پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے آزادکشمیر کے شہریوں کے لئے جدید فیچرز سے آراستہ ڈرائیونگ لائسنس انفارمیشن منیجنٹ سسٹم (DLIMS) کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی -اس موقع پر کامران علی ایس ایس پی مظفرآباد (انچارج آئی ٹی پراجیکٹس آزادکشمیر پولیس) نے شرکاء کو آزادکشمیر پولیس میں جاریہ آئی ٹی پراجیکٹس کی تازہ ترین اپڈیٹ اور مستقبل میں آنے والے نئے آئی ٹراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی---

افتتاحی تقریب میں جناب چیف سیکرٹری آزاد جموں وکشمیر داؤ د احمد بریچ نے بطور مہمان خصوصی شرکت فرمائی -اس موقع پر جناب انسپکٹر جنر ل پولیس عبد الجبار رانا نے PITBکی ٹیم کو ویلکم کرتے ہوئے آزاد جموں وکشمیرپولیس کو ڈرائیونگ لائسنس پراجیکٹ ودیگرسافٹ ویئر کی فراہمی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا کہ ڈرائیونگ لائسنس کی اجرائیگی سے آزاد جموں وکشمیر کے شہریوں کو بہتر سہولیا ت میسر آئیں گی اور اس سے ڈرائیونگ لائسنس سسٹم میں جدت کے علاوہ فیس کی اجرائیگی بذریعہ E-Transactionکو ممکن بنایا گیا ہے-

آزادجموں وکشمیر پولیس کی جانب سے مورخہ 08-04-2024سے آن لائن لرننگ پرمٹ کی اجرائیگی کا باقاعدہ آغاز کیا گیا - اس وقت تک کل 15,990آن لائن لرننگ پرمٹ جاری ہوچکے ہیں - جس سے لوگ گھر بیٹھے آن لائن لرننگ پرمٹ حاصل کررہے ہیں - نئے ڈرائیونگ لائسنس کے تحت امیدوران اپنا ڈرائیونگ لائسنس ایکسپائر ہونے یا گم ہونے کی صورت میں آن لائن اپلائی کرسکیں گے-

افتتاحی تقریب کے موقع پر پولیس کے اعلیٰ آفیسران کے علاوہ PITBٹیم اور ITٹیم مرکزی دفتر پولیس بھی موجود تھی - نئے ڈرائیونگ لائسنس سسٹم کے تحت امیدواران جلد ہی اپنے ڈرائیونگ لائسنس کو پراسیس کرتے ہوئے مطلوبہ معیار پر پورا اترتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکیں گے -
اس موقع پر PITBٹیم نے آزادکشمیر پو لیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امر کا اعادہ کیا کہ مستقبل قریب میں تین نئے آنے والے ITپراجیکٹ جن میں (Tenant Management System، Crime Maping، Anti-Vehicle Lift System)شامل ہیں لانچ کئے جائیں گے-
ترجمان: ڈسٹرکٹ پولیس مظفرآباد

بی بی سی نیوز مظفرآباد تحصیل پٹہکہ(نصیر آباد) میں عوام کی سہولت کے لیئے مستقبل قریب میں قائم ہونے والے پولیس خدمت مرکز ...
05/11/2024

بی بی سی نیوز مظفرآباد تحصیل پٹہکہ(نصیر آباد) میں عوام کی سہولت کے لیئے مستقبل قریب میں قائم ہونے والے پولیس خدمت مرکز (PKM) کے معاملات کے بارہ میں Discussion کے لیئے ایس ایس پی آفس مظفرآباد میں آج کامران علی ایس ایس پی مظفرآباد کی سربراہی میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں رضا الحسن گیلانی ڈی ایس پی پٹہکہ ، ایس ایچ او تھانہ پولیس کہوڑی، چوکی افسر پٹہکہ کے علاوہ آئی ٹی برانچ سے متعلقہ افسران نے شرکت کی - میٹنگ میں تمام پہلووں کو تفصیل سے Discussکیا گیا -عنقریب پٹہکہ ( نصیرآباد) میں کسی مناسب جگہ پر PKM سسٹم انسٹال کر دیا جائے گا-

ڈسٹرکٹ پولیس مظفرآباد عوامی خدمت کے منصوبہ (Project)پولیس خدمت مرکز کا تحصیل ہیڈکوارٹر پٹہکہ (نصیرآباد) میں آغاز کر رہی ہے - پولیس خدمت مرکز کے قیام سے تحصیل پٹہکہ ( نصیرآباد) کے دور دراز علاقوں (کہوڑی، پنجگراں، بھیڑی بٹدرہ ، کڑیاں، دراڑ، منڈل اور سچیاں وغیرہ) کے عوام کو ایس ایس پی آفس مظفرآباد ہیڈکوارٹر کے بجائے اپنے قریب ترین سٹیشن پٹہکہ ( نصیرآباد) سے کریکٹر سرٹیفکیٹ ، ڈرائیورنگ لائسنس فارم، لرنر پرمٹ ، ویری فکیشن جیسی سروسز Provideکی جائیں گی- عوام کی سہولت کے لیئے یہ اقدام اٹھایا جا رہا ہے اور انشاء اللہ جلد ہی اس پراجیکٹ پر کام کا آغاز کر دیا جائے گا-

ڈسٹرکٹ پولیس مظفرآباد عوام کے جان و مال کی حفاظت کے علاوہ عوام کو ہمہ وقت سہولیات کی فراہمی کے لیئے کوشاںہے-
ترجمان: ڈسٹرکٹ پولیس مظفرآباد

بی بی سی نیوز مظفرآباد پولیس کا منشیات فروشوں ،اسلحہ ناجائز اور غیر قانونی آتش بازی کا سامان فروخت ، رکھنے والوں کے خل...
05/11/2024

بی بی سی نیوز مظفرآباد پولیس کا منشیات فروشوں ،اسلحہ ناجائز اور غیر قانونی آتش بازی کا سامان فروخت ، رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری۔۔

کامران علی(ایس ایس پی مظفرآباد) کی جانب سے منشیات فروشوں، اسلحہ ناجائز رکھنے والوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کے حوالہ سے جاری ہدایات/ نگرانی کی روشنی میں مظفرآباد پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے متعدد اہم کاروائیاں عمل میں لائیں-

✅01کلو 540گرام چرس برآمد
✅07 بوتل شراب برآمد
✅01رائفل 12 بور / 01 پستول 30 بور مع ایمونیشن برآمد
✅ملزمان گرفتار

⬅وجاہت حسین کاظمی ایس ایچ او تھانہ صدر نے معہ ٹیم عبدالخالق ایڈیشنل ایس ایچ او، شبیر ASI، محمد یونس، میر تنویر تفتیشی افسران، میر جمیل،اخلاق، عمران یوسف DFCsکےکارروائی کرتے ہوئے ظفر حسین ولد سید حسنین ساکنہ مہمند ایجنسی حال بیلہ نور شاہ کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے چرس گردہ 1030گرام برآمد کرتے ہوئےملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کےتفتیش شروع کردی-

⬅دوسری کارروائی میں زاہد عمر انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ پولیس سول سیکرٹریٹ نے معہ ٹیم کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد صغیر ولد محمد اشرف سکنہ جھنڈ گراں پائیں مظفرآباد کے قبضے سے510گرام چرس گردہ برآمد کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کرتے ہوئے تفتیش راوں کر دی-

⬅تیسری کارروائی میں راجہ محمد منیر خان افسر انچارج چوکی پولیس کو ہالہ معہ نفری کارروائی کرتے ہوئے پارس شبیر ولد شبیر خالد،باسط یونس ولد محمد یونس ساکنان سنگڑی میرا مظفراباد سے 04 بوتل شراب الکوحل جبکہ دوسری کارروائی میں محسن علی ایس ایچ او چھترکلاس ، منیر خان چوکی افسر کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد رضوان سکنہ ساہیوال سے 03 بوتل شراب الکوحل برآمد کر کے مقدمہ درج رجسٹرڈکر لیا-

⬅ راجہ سہیل احمد خان انسپکٹر SHO سٹی مظفرآباد کی زیرنگرانی راجہ صائم داد خان ASI نے معہ امجد سجاد، سدھیر خان کارروائی کرتے ہوئے ملزم سید صادق حسین شاہ ولد سید شبیر حسین شاہ کاظمی ساکن طارق آباد کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے پستول 30بور و 4دانہ روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ لیاقت حمیدایس ایچ او تھانہ پولیس کہوڑی کی زیرنگرانی بابر یعقوب ASI افسرچوکی پٹہکہ( نصیر آباد) معہ منظور احمد اعوان ،عنایت حسین DFC محمد شفیق ولد احمد علی سکنہ نلہ کلس سے رائفل12بور بدوں لائسنس ضبط کرکے مقدمہ درج کر لیا-

مظفرآباد پولیس منشیات جیسی لعنت سے ضلع مظفرآباد کو پاک کرنے کا عزم رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلہ میں بلا کسی تفریق و تخصیص کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں -عوام الناس پولیس کا ساتھ دےتا کہ ہم سب مل کر آنے والی نسلوں کو منشیات جیسی لعنت سے محفوظ بنا سکیں-اپنے ارد گردنظر رکھیں اورکسی بھی جگہ منشیات فروخت ہو رہی ہو، کی نسبت فوری اطلاع ہمارے نمبرپر دیں اطلاع دہنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا-
ترجمان: ڈسٹرکٹ پولیس مظفرآباد

بی بی سی نیوز مظفرآباد  کوٹلہ ہاؤس :وزیر حکومت آزاد ریاست جموں و کشمیر سردار محمد جاوید ایوب خان کی زیر صدارت کوٹلہ ہاؤس...
03/11/2024

بی بی سی نیوز مظفرآباد کوٹلہ ہاؤس :
وزیر حکومت آزاد ریاست جموں و کشمیر سردار محمد جاوید ایوب خان کی زیر صدارت کوٹلہ ہاؤس مظفرآباد میں حلقہ کوٹلہ کے تمام سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کی میٹنگ کا انعقاد ہوا۔۔
میٹنگ میں سردار جاوید ایوب نے سوشل میڈیا ٹیم حلقہ کوٹلہ کے کام کو سراہا اور اس میں مزید بہتری کے لیے سوشل میڈیا ٹیم حلقہ کوٹلہ کے لیے الگ دفتر مختص کیا اور سوشل میڈیا ٹیم کے تمام مسائل سنتے ہوۓ فوراً حل کی یقین دہانی کرائی۔۔

میٹنگ میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوھدری نزیر انقلابی،سردار غلام مرتضی ،سلیم اعوان ،چوہدری مشتاق ایڈوکیٹ مختیار مغل،جنید چغتائی،شاہد عثمانی،عمر فیاض،ظاہر لطیف سلہریا،گوہر لطیف سلہریا،اسد حمید نایابی،فاروق کاظمی،عزیز ڈار،خلیل الرحمان ،سید شفقت حسین،روؤف بخاری، سیاب عنصر اعوان نے شرکت کی۔

31/10/2024

بی بی سی نیوز مظفرآباد

Address

Muzaffarabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BBC news muzafrabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to BBC news muzafrabad:

Videos

Share