KMN Digital

KMN Digital KMN digital is digital media platform Where we share latest updates,talk shows,infotainment & more

01/07/2024
مراد علی نے اسلامی تحریک کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہو گئے پیارے ہوگئے ۔
25/06/2024

مراد علی نے اسلامی تحریک کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہو گئے پیارے ہوگئے ۔

25/06/2024

غزر میں KIU کا مستقبل

24/06/2024

گلگت: گلگت بلتستان حکومت کا نیا بجٹ اور GB کے صحافیوں کے مسائل
From Office of the Gilgit-Baltistan Union of Journalists

15/06/2024

اسسٹنٹ کمشنر گلگت محمد اویس احمد عباسی سے انتظامی سرگرمیوں سے متعلق گفتگو

World Environment Day 2024 is observed on 5th June at Karakoram International University,Gilgit.
05/06/2024

World Environment Day 2024 is observed on 5th June at Karakoram International University,Gilgit.

30/05/2024

گلگت : وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا آٹھواں اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی وزراء ، وزیراعلیٰ کے مشیر ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل گلگت بلتستان اور صوبائی محکموں کے انتظامی سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں انوائرونمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے ماحولیات پر اثرات کے حوالے سےInitial Environmental Examination and Environmental Assesment Regulations 2023 کی منظوری دیدی گئی۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے اس موقع پر کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی منصوبہ بندی اور عملدر آمد میں ماحولیاتی تحفظ کے عالمی قوانین اور ضوابط کو ملحوظ خاطر رکھا جائے تا کہ انفرا سٹرکچرل اور دیگر ترقیاتی منصوبے ماحول دوست ہوں اور عالمی ڈونرز سمیت سرمایہ کاروں کو بھی راغب کرنے کیلئے پالیسی بنیادوں پر اقدامات بروئے کار لائے جاسکیں۔

کابینہ اجلاس میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے رولز آف بزنس میں ترمیم کے ذریعے نارکوٹکس کنٹرول کے حوالے سے اضافی شقوں کو شامل کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی اور لوکل کونسل ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 10 کروڑ 59 لاکھ کے اضافی گرانٹ کی بھی منظوری دیدی گئی۔

کابینہ اجلاس میں گلگت بلتستان ریور پروٹیکشن ایکٹ کی منظوری کو اسٹیک ہولڈرز کیساتھ مزید مشاورت کیلئے اگلے کابینہ اجلاس تک موخر کر دیا گیا جبکہ کوویڈ 19 کے دوران عارضی بنیادوں پر تعینات کردہ 130 ویکسینیٹرز کی خدمات کو دسمبر 2024 تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

کابینہ اجلاس میں گلگت بلتستان میں اکنامک زون کیلئے پیشرفت تیز کرنے کیلئے گلگت بلتستان اکنامک زون ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی کے قیام کی منظوری دیدی گئی۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے اس موقع پر کہا کہ گلگت بلتستان میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور صنعتی ترقی کیلئے اکنامک زون انہتائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے اور اس منصوبے پر عمل در آمد یقینی بنانے کیلئے حکومتی سطح پر کمپنی کے قیام کے بعد حل طلب معاملات پر ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائینگے، انہوں نے مزید کہا کہ اکنامک زون کے قیام کے بعد خطے میں معاشی سرگرمیاں کو فروغ ملے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے لہذا اس اہم منصوبے کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔

کابینہ اجلاس میں گلگت بلتستان کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن ایکٹ میں ترامیم سمیت الخدمت فاونڈیشن کیساتھ اسپیشل افراد کیلئے وہیل چئیر کی فراہمی کیلئے مفاہمتی یاداشت میں توسیع کی بھی منظوری دیدی گئی۔

کابینہ اجلاس میں جگلوٹ گورو میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر حفاظتی بند کی تعمیر کی بھی منظوری دیدی گئی اور محکمہ مواصلات و تعمیرات کو ہدایت جاری کی گئی کہ سیلاب سے متاثرہ دیگر اضلاع میں ایمرجنسی بنیادوں تعمیر شدہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے ادائیگیوں کا عمل تیز کیا جائے۔

کابینہ اجلاس میں گلگت بلتستان کے اسکولوں اور کالجوں میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کیلئے ایجوکیشن فیلوز کی تعیناتی عمل میں لانے کیلئے آغا خان یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ برائے ایجوکیشن ڈیولپمنٹ (اے کے یو۔ آئی ای ڈی)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی (کے آئی یو)، لاہور یونیورسٹی آف منجمنٹ سائنسز(ایل یو ایم ایس)، نالج پلیٹ فارم (کے پی)پر مشتمل کنسورشیم کیساتھ کئے کئے معاہدے میں حالیہ ترامیم کے بعد فوری عملدر آمد یقینی کی بھی منظوری دیدی گئی۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے اس حوالے سے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی اور تعلیمی درسگاہوں میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کیلئے ایجوکیشن فیلوز کی تعیناتی کے بہتر نتائج سامنے آئینگے۔

کابینہ اجلاس میں گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور دیگر حل طلب مسائل کے حل کیلئے 4 کروڑ 65 لاکھ کی ٹیکنکل سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دیدی گئی۔

اسلام آبادمعروف خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم کے لیے قومی خیر سگالی سفیر مقررو...
29/05/2024

اسلام آباد
معروف خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم کے لیے قومی خیر سگالی سفیر مقرر
وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی وزارت کی جانب سے گرلز ایجوکیشن نیشنل گڈ ول ایمبیسیڈر قرار دے کر پورے پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔ وہ پہلی پاکستانی خاتون اور مجموعی طور پر تیسری پاکستانی ہیں جنہوں نے 8,000 میٹر سے اوپر کی 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے 11 کو سر کیا ہے۔

انہیں پاکستان کے اندر 8,000 میٹر بلند پہاڑ پر چڑھنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

کیانی نانگا پربت، گاشربرم I (G-I)، گاشربرم II (G-II)، لوتسے، مناسلو، براڈ پیک، اناپورنا، مکالو، اور چو اویو کی سربراہی کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بھی ہیں۔

وہ دنیا بھر کے دس کوہ پیماؤں میں شامل ہیں، اور وہ واحد پاکستانی ہیں جنہوں نے 2023 میں چھ ماہ سے بھی کم عرصے میں 8,000 میٹر سے اوپر کی متعدد (سات) چوٹیوں کو سر کیا ہے۔

مزید برآں، وہ جنس سے قطع نظر، تین سال سے بھی کم عرصے میں تمام گیارہ 8,000 میٹر چوٹیوں کو سر کرنے والی تیز ترین پاکستانی ہیں۔

وہ ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی واحد خاتون ایتھلیٹ ہیں، جو پاکستان میں کسی بھی خاتون ایتھلیٹ کو دیا جانے والا اعلیٰ ترین سول اعزاز ہے۔

وہ، خود ایک ایرو اسپیس انجینئر اور ایک بینکر، مانتی ہیں کہ تعلیم خواتین کو بااختیار بنانے اور ملک کی کامیابی کی کلید ہے۔ بطور سفیر، وہ انتھک محنت کریں گی:

لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت کے بارے میں شعور بیدار کرتے ہوئے
وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اقدامات کی حمایت اور فروغ جن کا مقصد لڑکیوں کے لیے تعلیمی مواقع کو بہتر بنانا ہے۔ ملک بھر کی نوجوان لڑکیوں کو ان کے خوابوں کا تعاقب کرنے اور اپنی پوری صلاحیتوں کو حاصل کرنے کی ترغیب دے گی۔

نائلہ کیانی نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ
"میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے قومی خیر سگالی سفیر کے طور پر مقرر ہونے پر فخر محسوس کر رہی ہوں۔ ہمارے ملک کے لیے خواتین کو بااختیار بنانے اور کامیابی کا واحد راستہ تعلیم ہے۔ میں اپنے پلیٹ فارم کو ایسے تعلیمی اقدامات کی حمایت اور وکالت کے لیے استعمال کرنے کے لیے پرعزم ہوں جو ہر لڑکی کو یقینی بنائے۔ پاکستان کو معیاری تعلیم تک رسائی حاصل ہے۔

العصر پبلک سکول اینڈ کالج نومل گلگت کے طلبہ و طالبات نے SCO انکیوبیشن سینٹر اور پاکستان فرسٹ فری لانسنگ ھب گلگت کا مطالع...
29/05/2024

العصر پبلک سکول اینڈ کالج نومل گلگت کے طلبہ و طالبات نے SCO انکیوبیشن سینٹر اور پاکستان فرسٹ فری لانسنگ ھب گلگت کا مطالعاتی دورہ کیا۔اس موقع پر SCO حکام نے طلبہ کو خوش آمدید کہا اور تفصیلی بریفنگ دی گئی۔سٹوڈنٹس نے دونوں IT سینٹرز میں مختلف آئی ٹی کمپنیز کے آئی ٹی پروفیشنلز اور فری لانسرز سے ملاقات کے دوران آن لائن سکلز انفارمیشن ٹیکنالوجی اور فری لانسنگ کے طریقہ کار کے حوالے سے بھرپور معلومات حاصل کیے۔انہیں بتایا گیا کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ FLH اور انکوبیشن سینٹر گلگت میں آئیڈیل ماحول اور سیکیورٹی کے علاوہ بلا تعطل بجلی اور تیز ترین انٹرنیٹ سمیت تمام ضروری سہولیات موجود ہیں جہاں پر نوجوان ہنر مند مرد و خواتین آن لائن شعبہ سے وابستہ ہو کر لاکھوں روپے آمدن حاصل کر رہے ہیں۔خطے کے نوجوانوں کا مستقبل اور علاقے کی ترقی کا انحصار IT سے وابستہ ہے اور یہاں کے یوتھ کو ان سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔مطالعتی دورے پر آئے سٹوڈنٹس نے اپنے وزٹ کو مفید قرار دیتے ہوئے SCO کی جانب سے خطے کے یوتھ کے لیے کی جانے والی ان کاوشوں کو سراہتے ہوئے گلوبل ویلج کا عملی نمونہ قرار دیا۔

25/05/2024

گلگت
شاکا ژر تھے قمیص ژر تھے ۔۔۔

ایس پی اسد علی وزیراعظم کے سیکورٹی افسر تعینات اسد علی اس سے پہلے وفاقی وزیر داخلہ کے چیف سیکورٹی افسر بھی رہے چکے ہیں آ...
24/05/2024

ایس پی اسد علی وزیراعظم کے سیکورٹی افسر تعینات اسد علی اس سے پہلے وفاقی وزیر داخلہ کے چیف سیکورٹی افسر بھی رہے چکے ہیں آج کل ایس پی اسلام آباد کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے ان کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع استور سے ہے اور وہ سابق ممبر گلگت بلتستان اسمبلی مرحوم شاہد علی ایڈووکیٹ کے فرزند ارجمند ہے

غذر افس اف ڈپٹی کمشنر غزرشہزادی زہرہ آغاخان، شہزادی کے فرزند علیان  نے آغا خان  ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے ذمہ داران کے ساتھ غذ...
24/05/2024

غذر
افس اف ڈپٹی کمشنر غزر
شہزادی زہرہ آغاخان، شہزادی کے فرزند علیان نے آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے ذمہ داران کے ساتھ غذر کا دورہ کیا۔
معزز مہمانوں کا ایمت میں ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ حبیب الرحمن اور سینئر سپرٹینڈنٹ آف پولیس شیر خان نے استقبال کیا اور غذر آمد پر خوش آمدید کہا، گاہکوچ ہیڈ کواٹر میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر مریم سلیم سنجرانی نے خوش آمدید کہا اور شیر قلعہ میں اسسٹنٹ کمشنر یاسین حسین شاہ نے استقبال اور خوش آمدید کہا، ضلعی انتظامیہ کی طرفسے معزز مہمانوں کو ثقافتی تحائف پیش کئے گئے ۔ڈپٹی کمشنر حبیب الرحمن نے کہا کہ ہز ہائینس پرنس کریم شاہ کریم الحسینی کے پاکستان اور خصوصاً گلگت بلتستان کی عوام کے لیے ناقابل گراں خدمات ہے ہم حکومت گلگت بلتستان اور چیف سکریٹری کی طرفسے ہیزہانس اور فیملی کا شکریہ ادا کرتے ہیں انشاللہ دورے کے بعد غذر اور گلگت بلتستان میں ترقی کا عمل میں مذید تیزی آئیگی،

29/04/2024

گلگت : بڑی خبر
سب ڈویژن جگلوٹ سئ میں عوام نے نجی ٹیلی مواصلاتی کمپنیوں کے خلاف احتجاج کیا ۔ٹیلی نار، زونگ یوفون، موبلنک اور وارد کی سیمو کو پھینک دیا ۔ عوام اور نوجوانوں نے پورے تحصیل میں 4G انٹرنیٹ سہولیات نہ دینے پر نجی کمپنیوں کے خلاف بائیکاٹ کر کے سیموں کو پھینک دیا ۔

26/03/2024

گلگت
پولیس کی موجودگی میں روزہ داروں کی لڑاٸی

ایک زخمی گولڈن ایگل کو  حالیہ برفباری کے دوران مولدہ لوئر چترال  کے افراد نے بچا کر محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کیا تھا۔  ...
13/03/2024

ایک زخمی گولڈن ایگل کو حالیہ برفباری کے دوران مولدہ لوئر چترال کے افراد نے بچا کر محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کیا تھا۔ چترال لائیو سٹاک ڈسپنسری میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد زخمی گولڈن ایگل کو چترال گول نیشنل پارک وائلڈ لائف ڈویژن آفس لے جایا گیا ویٹرنری ڈاکٹر کے مشورے پر پرندے کو مکمل صحت یابی کے بعد ڈپٹی کمشنر افس لاکر اس کے قدرتی مسکن میں چھوڑ دیا گیا۔

متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کے تعاون سے گلگت بلتستان بھر میں GLOF پروجیکٹ کے تحت GLOF سے ٹارگٹڈ کمیونٹیز کو پاور ٹلر...
13/03/2024

متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کے تعاون سے گلگت بلتستان بھر میں GLOF پروجیکٹ کے تحت GLOF سے ٹارگٹڈ کمیونٹیز کو پاور ٹلر مشینیں فراہم کی ہیں۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات) کیپٹن (ر) مشتاق احمد نے GLOF پروجیکٹ کے تحت منتخب وادیوں کی کمیونٹی بیسڈ ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کمیٹیوں میں مشینیں تقسیم کیں۔ اس موقع پر یو این ڈی پی کے صوبائی کوآرڈینیٹر جناب عبدالباسط، ڈپٹی چیف پلاننگ جناب علی جبار کے علاوہ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے حکام اور جی ایل او ایف کے ٹارگٹڈ ویلیز کے نمائندے موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) مشتاق احمد نے کاشتکاری کی سرگرمیوں جیسے ہل چلانے، کاشت کاری اور سامان کی نقل و حمل میں سہولت فراہم کرنے میں پاور ٹلر مشینوں کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان مشینوں کے استعمال سے زرعی پیداوار میں اضافہ ہو سکتا ہے اور کسانوں کے لیے وقت کی بچت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے اور آفات کے شکار علاقوں میں زراعت کو فروغ دینے میں GLOF-II منصوبے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

یو این ڈی پی کے صوبائی کوآرڈینیٹر جناب عبدالباسط نے GLOF پراجیکٹ کے تحت گلگت بلتستان کی سولہ وادیوں میں مقامی کمیونٹیز کو جدید کاشتکاری اور باغبانی کی تربیت فراہم کرنے کے لیے یو این ڈی پی اور محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے درمیان تعاون کے بارے میں بتایا۔ اس کا مقصد نچلی سطح پر زرعی پیداوار کو بڑھا کر مقامی زراعت کو فروغ دینا اور معاش کو بہتر بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد مقامی کمیونٹیز کو بااختیار بنانا اور جدید زرعی طریقوں کے ذریعے ان کی معاشی حالت کو بہتر بنانا ہے، جو بالآخر خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہو گا۔

22/02/2024

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس کی حلف برداری کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صحافت کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ صحافی تمام وابستگیوں سے بالاتر ہوکر اپنے فرائض سرانجام دیں تو پورے علاقے کی خدمت ہوگی۔ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے صوبائی حکومت بھرپور اقدامات کررہی ہے۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت نے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔ گلگت بلتستان میں مختلف ادوار میں صحافیوں کا انتہائی مثبت کردار رہاہے۔ وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا اور مبارک باد دی۔

Address

Konodass
Gilgit
15100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KMN Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to KMN Digital:

Videos

Share