Abro News

23/05/2024

*کوئٹہ: ھزارگنجی پیڑول کی دکان میں آگ لگ گئی*

*بریکنگ نیوز**عوامی پمپ کے قریب نامعلوم افراد کی  جانب سےفائرنگ**چار افراد خواتین سمیت شدید زخمی ہوگئے*
22/05/2024

*بریکنگ نیوز*
*عوامی پمپ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سےفائرنگ*
*چار افراد خواتین سمیت شدید زخمی ہوگئے*

23/02/2024

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کےدفتر کے باہر 9فروری سے جاری دھرنا کیمپ میں خواتین بھی موجود ہیں ریپورٹ

07/02/2024

کوئٹہ 07 فروری 2024

*نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی ہدایت پر قلعہ سیف اللہ بم دھماکے کے پانچ زخمیوں کو لیکر حکومت بلوچستان کا پیلی کاپٹر کوئٹہ پہنچ گیا ، حکام وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ*

5 شدید زخمی افراد کو علاج کے لئے سی ایم ایچ منتقل کرنے کا عمل جاری، حکام سی ایم سیکرٹریٹ

پی ڈی ایم اے اور سی ایم ایچ کے پیرا میڈیکل اسٹاف نے ہیلی پیڈ سے زخمیوں کی سی ایم ایچ منتقلی شروع کردی ، حکام وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ

پنجگور کے علاقے عیسئ میں دھماکہپنجگور: دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ،پولیس زرائع پنجگور :دھماکہ سے متعلق پو لیس مزید...
07/02/2024

پنجگور کے علاقے عیسئ میں دھماکہ

پنجگور: دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ،پولیس زرائع

پنجگور :دھماکہ سے متعلق پو لیس مزید تفتیش کررہی ہے پولیس ذرائع

05/02/2024

کوئٹہ : دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے محروم نہیں کرسکتی ، نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان

05/02/2024

*ڈھاڈر پریس کلب*

*بولان قومی شاہراہ دو طرفہ ٹریفک کیلئے بحال ہے*
لیویز ذرائع

News update
02/02/2024

News update

02/02/2024
02/02/2024
Recast اسلام آباد،  01 فروری ، نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے جمعرات کو یہاں بلوچستان ہاؤس اسلام آ...
02/02/2024

Recast
اسلام آباد، 01 فروری ، نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے جمعرات کو یہاں بلوچستان ہاؤس اسلام آباد میں منظور شدہ تعمیراتی منصوبے گورنر انیکسی، چیف منسٹر انیکسی اینڈ آفیسزز بلاک کا سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ان منصوبوں کا ٹینڈرنگ پراسس مکمل ہوچکا ہے جن کی لاگت 1.6 بلین روپے ہے منصوبوں پر تعمیراتی کام کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہوجائے گا اور یہ آئندہ دو سالوں میں مکمل کئے جائیں گے جس سے بلوچستان کے سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے اسلام آباد آنے والے اعلٰی حکومتی شخصیات، سرکاری افسران و حکام کو رہائش کی سہولیات میسر آسکیں گی نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان ہاؤس اسلام آباد میں منظور شدہ ان تعمیراتی منصوبوں میں کام کے اعلٰی معیار اور ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ یہ منصوبے دیرپا اور پائیدار بنیادوں پر پایا تکمیل کو پہنچ سکیں اور مختص وسائل کا درست استعمال ہوسکے اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ اور دیگر حکام بھی موجود تھے.

*کوئٹہ:سریاب روڈ کے علاقے کلی غلام جان میں  دھماکہ۔**پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ کچرے کے ڈھیر میں ہوا جس کے باعث کوئی جا...
01/02/2024

*کوئٹہ:سریاب روڈ کے علاقے کلی غلام جان میں دھماکہ۔*

*پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ کچرے کے ڈھیر میں ہوا جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے سے ایک گاڑی کو نقصان پہنچا جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی۔*

01/02/2024

*خضدار، تحصیل زہری / دستی بم حملہ*

*خضدار: تحصیل زہری بازار میں اتحادی جماعتوں جمعیت علماءاسلام اور بی این پی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ*

*زہری: حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔*

01/02/2024

‏پنجگور:

پنجگور : وشبود پاردان کور سے دو افراد کی لاشیں برآمد

پنجگور :شناخت وشبود کے رہائشی اکرم اور عبدالمالک کے نام سے ہوئی ، ذرائع انتظامیہ

کوئٹہ : دونوں کو گولیاں مارکر قتل کیا گیا ہے، ذرائع انتظامیہ

پنجگور : مقتولین کل شام سے گھر سے نکلے تھے، ذرائع انتظامیہ

صوابی میں فائرنگ رہنما تحریک انصاف خالد شاہ قتل
01/02/2024

صوابی میں فائرنگ رہنما تحریک انصاف خالد شاہ قتل

الیکشن 2024 کے تمام صوبائی و قومی امیدواروں کو کل بتاریخ 2 فروری 2024 کو ڈپٹی کمشنر آفس سبی میں ڈپٹی کمشنر سبی کی زیرصدا...
01/02/2024

الیکشن 2024 کے تمام صوبائی و قومی امیدواروں کو کل بتاریخ 2 فروری 2024 کو ڈپٹی کمشنر آفس سبی میں ڈپٹی کمشنر سبی کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں طلب کیا گیا ہے لہذا اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

دھماکے میں کوئی زخمی اور جانی نقصان نہیں ہوا ہیں...*کوئٹہ**کلی کشمیر آباد میں ن لیگ کے دفتر پر ہینڈ گرینڈ دھماکہ*
01/02/2024

دھماکے میں کوئی زخمی اور جانی نقصان نہیں ہوا ہیں...*کوئٹہ*

*کلی کشمیر آباد میں ن لیگ کے دفتر پر ہینڈ گرینڈ دھماکہ*

مچھ میں خود کو دھماکے سے اڑانے والے ریاست مخالف تنظیم بی ایل اے مجید بریگیڈ گروپ کے حملہ آور کی شناخت عبدالودود ستاکزئی ...
01/02/2024

مچھ میں خود کو دھماکے سے اڑانے والے ریاست مخالف تنظیم بی ایل اے مجید بریگیڈ گروپ کے حملہ آور کی شناخت عبدالودود ستاکزئی کے نام سے ہوئی ہے۔ جس کی بہن اپنے بھائ کو لاپتہ افراد میں شمار کرکے اسلام آباد میں ریاست سے اس کی بازیابی کا مطالبہ کرنے کے لیے احتجاج میں شامل ہوئی تھی۔ایک ایک کر کے بہت سارے لاپتہ افراد کا پتہ چلتا جا رہا ہے ۔ کوئی ایران سے برآمد ہو رہا ہے ۔ تو کوئی
بم دھماکہ کر خد کو اڑا دیتا ہے ۔ ان کے اہل خانہ سے گزارش ہے۔ کہ اپنے پیاروں کو ریاست کے خلاف لڑنے سے روکے اور ان کو ایک ذمے دار شہری کی طرح زندگی بسر کرنے پر راضی کریں۔ اگر کوئی ناراضگی ہے۔ کسی بات پر اختلاف ہے۔تو بیٹھ کر بات کریں ۔ اس طرح ریاست کے خلاف بندوق اٹھائے۔ یہ وطن عزیز ہم سب کا ہے۔ اس میں بد امنی نہ پھیلائیں اس میں امن قائم کریں ۔ 🇵🇰💫🇵🇰

اللہ تعالی ہم سب کو نیک عمل کی توفیق عطا فرمائیں آمین

پاکستان ذندہ باد 🇵🇰💫🇵🇰

وطن کی مٹی کا قرض دار ⚔️🇵🇰⚔️⚔️💫🇵🇰⚔️

ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیانگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی کا کوٹئہ سی ایم ایچ کا دورہنگران وزیر داخلہ نے مچھ وا...
01/02/2024

ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیا

نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی کا کوٹئہ سی ایم ایچ کا دورہ

نگران وزیر داخلہ نے مچھ واقعہ کے زخمیوں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی

نگران وزیر داخلہ کا زخمی اہلکاروں کی جذبے کی تعریف

بلوچستان کی سر زمین کو ہمشیہ آپ جیسے جوانوں کی ضرورت ہے۔میر زبیر جمالی

پوری قوم کو آپ لوگوں پر فخر ہے ۔نگران وزیر داخلہ

ہم نے ان کے مشن کو کامیاب نہیں ہونے دیا ۔زخمی اہلکار

ہمشیہ اپنے ملک و قوم کی خدمت کرتے رہیے گے ۔زخمی اہلکار

میں اللہ تعالی سے تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔میر زبیر جمالی

01/02/2024

کوئٹہ کراچی شاہراہ منگوچر کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی مسافر بسوں اور ٹرکوں پر فائرنگ کی اطلاعات زرائع

01/02/2024

کوئٹہ: 1 فروری 2024:

وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز کی زیر صدارت انتخابات سے قبل بلوچستان میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس۔

انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ۔

تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی اور بھر پور تعاون کے ذریعے یقینی بنایا جا رہا ہے کہ انتخابات کیلئے پر امن اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے، ڈاکٹر گوہر اعجاز

حکومت انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے، وزیر داخلہ

خبرنامہ نمبر2024 /427کوئٹہ01فروری ۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی زیر صدارت عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق تمام پولنگ ...
01/02/2024

خبرنامہ نمبر2024 /427
کوئٹہ01فروری ۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی زیر صدارت عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق تمام پولنگ اسٹیشنز پرسیکورٹی ،سہولیات،ٹرانپسورٹ اور دیگر انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن/ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفسر سوبان دشتی، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کوئٹہ ڈویژن حننف کبزئی کے علاؤہ کوئٹہ ڈویژن کےتمام ڈپٹی کمشنرکوئٹہ ، قلعہ عبداللہ ،چمن اور پشین کے علاؤہ تمام ریٹرنگ افسران سمیت چلتن ریفلز ،پولیس اور دیگر اداروں کے افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ کوئٹہ ڈویژن میں عام انتخابات کے حوالے سے تمام اضلاع میں کنٹرول روم قائم کرکے اہکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں ہے جبکہ تمام ڈی سیز دو روز کے اندر اندر کنٹلجنسی پلان ،سیکورٹی پلان اور دیگر انتظامات مکمل کرکے رپورٹ جمع کریں۔اس کے علاؤہ تمام حساس پولنگ سٹیشنز پر کیمروں کی تنصیب کاکام جلد از جلد مکمل کریں۔اجلاس میں کہا گیا کہ ریٹرنگ افسران پولنگ اسٹیشنز ،پولنگ اسٹاف اور عملے کی مکمل فہرست مرتب کرکے ڈویژن کنٹرول روم کو بھجوائیں تاکہ سیکورٹی پلان کے مطابق اقدامات کئے جاسکے۔ریٹرنگ افسران تمام پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کرکے کمیروں کی تنصیب کے علاؤہ سیکورٹی ،ٹرانسپورٹ، عملے اورپولنگ اسٹاف کی موجودگی اورغیر حاضری پر متبادل کے لیے پیشگی انتظام کریں جبکہ پولنگ سٹیشنز پر
پولیس لیویز اور ایف سی کے علاؤہ بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار تعینات ہونگے اجلاس میں تمام حساس پولنگ سٹیشنوں اور کیمروں کی تنصیب کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر
چمن ،قلعہ عبداللہ اورپشین کو ہدایت کی گئی کہ وہ عام انتخابات کے حوالے سے اپنی پیشگی تیاریاں جلد از جلد مکمل کریں تاکہ سیکورٹی اور
کنٹلجنسی پلان کو حتمی شکل دے سکیں۔اس کے علاؤہ ڈی آر اوز کو ہدایت کی گئی ہے
ٹرانسپورٹ کی مد میں اخراجات اور دیگر اقدامات اٹھاتے ہوئے گاڈیاں کا بندو بست کرکے تمام تیاریوں کومکمل کریں۔اس حوالے سے ٹرانسپورٹ یونینز ،اداروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سےکواڈرنیشن کریں۔اجلاس میں ایس ایس پی کوئٹہ نے بتایا کہ عام انتخابات کے حوالے سے سیکورٹی پلان تیار ہےاور نفری کی تعیناتی کا عمل بھی مکمل ہے۔جبکہ سیکورٹی پلان کے مطابق 200اضافی نفری دیگر اضلاع سے لی جائے گی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے کہا کہ عام انتخابات کےحوالے سے پولنگ اسٹیشنز میں سیکورٹی ،سہولیات
،ٹرانپسورٹ اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دیکر رپورٹ جمع کرائیں۔تمام اضلاع میں کنٹرول روم قائم کرکے اہکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی جائےجبکہ پولنگ اسٹاف کی غیر حاضری کی صورت میں متبادل اسٹاف کا بندو بست کریں۔عام انتخابات کے پر امن اور شفاف انعقاد کے حوالے سے تمام دستیاب وسائل میں بروئے کار لائے جائیں۔تمام ڈی سیز اور آر اوزاور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام غیر ضروری اور خلاف قوانین مواد کو ہٹایا جائے اور امیدوران کو انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کریں۔
°°°
خبرنامہ نمبر2024 /428
کوئٹہ 01 فروری۔نیشنل کمیشن ان دی اسٹیٹس آف وویمن (NCSW) کے زیرِ اہتمام اور UNICEF, UNFPA اور UN-WOMEN کے تعاون سے گزشتہ روز کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں صوبائی سطح پر بچوں کی شادی Child Marriage اور خواتین و بچیوں کو صنفی مساوات اور انہیں بااخیتار بنانے سمیت مالی مشکلات پر قابو پانے کیلئے دو روزہ مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس سے صوبائی محتسب بلوچستان کے کنسلٹنٹ محترمہ فرح بابر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محتسب بلوچستان کا ادارہ عوام کو سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں بدانتظامی کے تدارک و درپیش دیگر مسائل کے حل کیلئے آئین اور قانون کے مطابق کارروائی کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ کی سربراہی میں خواتین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ایک مکمل فورم بنایا گیا ہے جس میں خواتین کے مسائل کا نہ صرف جائزہ لیا جاتا ہے بلکہ ان مسائل کو حل کرنے کیلئے قانون کے مطابق کارروائی بھی کی جاتی ہے، محترمہ فرح بابر نے مزید کہا کہ اس حوالے سے محتسب سیکرٹریٹ کے آفسران پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس میں وہ خود بھی شامل ہیں ٹیم نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران کوئٹہ شہر کے مختلف گرلز سکولوں میں چائلڈ پروٹیکشن، چائلڈ میرج اور ٹرانس جینڈر پر موجود قانون اور محتسب ادارے کے کردار کے بارے میں استاتذہ اور طالبات کو آگاہی فراہم کیا، انہوں نے کہا کہ ٹرانس جینڈر اور خواتین کو کام کی جگہوں پر حراسگی کے خلاف موجود قانون کی بات تو ہم کرتے ہیں لیکن اہم مسئلہ ان قوانین پر عملدرآمد کرنے کا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم تمام اداروں سے منسلک لوگ ایک دوسرے کے نمائندے ہیں لہذٰا عوام کو خواتین کے مسائل کے حل کیلئے ان اداروں کی اہمیت، افادیت اور کارکردگی کے بارے میں آگاہ کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داریوں میں شامل ہے ۔
°°°
خبرنامہ نمبر2024 /429
تربت 01فروری-کمشنر مکران سعید احمد عمرانی کا گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی اسکول تربت کا دورہ کیا ۔ پرنسپل زمرد واحد اور دیگر اسٹاف ممبران نے انکا پرتپاک استقبال کیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایجوکیشن عبدالغفور دشتی اور ضلعی افسر تعلیم زاہد حسین بلوچ سمیت لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں کمشنر مکران نے صوبائی حکومت کی جانب سے برادر ملک چین کے تعاون سے50 لاکھ کی لاگت سے گرلز ماڈل ہائی اسکول تربت کے طالبات کے لیے کمپیوٹر لیب اور اسکول کے سولر سسٹم کا افتتاح کیا اس موقع پر کمشنر مکران نے پرنسپل اسکول پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مختف شفٹوں میں زیادہ سے زیادہ طالبات کو کمپیوٹر لیب سے استفادہ کرنے کےلئے اقدامات کیے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ طالبات کمپیوٹر کی تعلیم سے فائدہ اٹھاسکیں جبکہ اسکول کے پرنسپل نے کمشنر مکران کو اسکول کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے بارے میں بریفننگ دی اور اسکول کے پرنسپل کی جانب سے کمشنر مکران کو خصوصی شیلڈ بھی پیش کیا گیا واضح رہے برادر ملک چین کے تعاون سے گرلز ماڈل ہائی سکول تربت میں کمپیوٹر لیب اور سولرازیشن کے علاوہ اسکول کے بسوں اور دیگر گاڑیوں کے لیے پارکنگ شیڈ بھی تعمیر کیے گئے ہیں کمشنر مکران نے ان منصوبوں کا بھی دورہ کیا اور جائزہ لیا بعد ازاں کمشنر مکران نے یونیورسٹی آف تربت کے لا فیکلٹی کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر بھی چین کے حکومت کے تعاون سے طلباء و طالبات کے لیے 50 لاکھ کی لاگت سے کمپیوٹر لیب اور سولر سسٹم کا بھی افتتاح کیا اس علاوہ کمشر مکران نے ٹیچنگ ہسپتال تربت کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود ایم ایس ، ڈاکٹرز اور ٹیچنگ اسٹاف نے انکا استقبال کیا ۔ کمشنر مکران نے ٹیچنگ ہسپتال تربت کے شعبہ انتہائی نگہداشت وارڈ کے لیے 40 لاکھ کی لاگت سے صوبائی حکومت اور برادر ملک چین کے تعاون سے سولر سسٹم کا بھی افتتاح کیا جبکہ ٹیچنگ ہسپتال میں اکیڈمک بلاک اور صحت کے متعلق دیگر شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا اور اور مکران میڈیکل کالج کے طلباء وطالبات کے ساتھ ایک نشست کی جہاں درس و تدریس سمیت دیگر مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
°°°
خبرنامہ نمبر2024 /430
تربت01 فروری-ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ کے زیر صدارت جنرل انتخابات کے انتظامات اور تیاریوں کو حتمی شکل دینے سے متعلق اجلاس منعقد ھوا اجلاس میں لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان سمیت دیگر مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی محکمہ تعلیم ،صحت، واپڈا سمیت تمام محکموں کے ضلعی افسران موجود تھے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ نے کہا کہ عام انتخابات کو پر امن اور شفاف انعقاد ضلعی انتظامیہ کی اوّلین ترجیح ھے اس سلسلے تمام افسران اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر پر امن اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے شریک شرکاء پر زور دیتے ھوئے بتایا کہ وہ انتخابی عمل کے دوران اپنے عملے کی موجودگی کو یقینی بنائیں اور اس حوالے سے تمام اسٹاپ کی چھٹیوں کو منسوخ کیا جائے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور الیکشن کمیشن سے رابطے میں رہیں اور اپنے ملازمین کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کی تلقین کریں انہوں نے کہا کہ وہ انتخابی عمل کے دوران ضلعی انتظامیہ اور الیکشن کمیشن کو ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے حوالے سے مکمل طور پر سپورٹ کریں
دریں اثناء انہوں نے ۔محکمہ صحت اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ الیکشن کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں اور محکمہ تعلیم کے عہدے داروں پر زور دیا کہ وہ پولنگ کے عمل کے دوران انتخابی عملے کی بھرپور معاونت کریں تاکہ پولنگ کا عمل بلا تعطل جاری رہ سکے انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لیے لیویز فورس اور پولیس کے دستوں کو چوکس رہنے کی ہدایت کی اور میونسپل کارپوریشن تربت اور ڈسٹرکٹ کونسل کے عملے کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فائر بریگیڈ کو تیار رہنے کی بھی ہدایات کی علاوہ ازیں انہوں نے واپڈا حکام کو پولنگ اسٹیشنوں میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا اور اجلاس متعلقہ افسران کے ساتھ الیکشن میٹیریل کو پولنگ اسٹیشنوں میں بروقت پہنچانے کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔
°°°
خبرنامہ نمبر2024 /431
کوئٹہ01فروری:-نوجوانوں کو مقامی اور بین الاقوامی منڈیوں میں افرادی قوت کا حصہ بنانے کے لئے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہنر سکھانے کی ضرورت ہے۔ ہنر مند افراد کسی بھی ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ یہ افراد اپنے فن اور صلاحیتوں سے اپنی قوم کو ترقی کے منازل کی جانب گامزن کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اوور سیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کے انچارج خلیل احمد منگی اور پرنسپل ٹی ٹی سی کوئٹہ شعیب انور شیرازی نے کوریا میں روز گار کے مواقع سے متعلق آگہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو ہنر مند بنائیں تاکہ ہمارے نوجوان بروقت اپنے قدموں پر کھڑے ہو سکیں۔کسی بھی ملک کی ترقی کے لئے یہ نہایت ضروری ہے کہ ترقی کے کلیدی شعبوں میں مختلف مہارتوں کے حامل افراد کی ایک متناسب تعداد موجود ہو۔او ای سی اور ٹی ٹی سی کوئٹہ کے اشتراک سے ہنر مند افرادی قوت کو اندرون اور بیرون ممالک میں روز گار کے مواقع سے متعلق مکمل آگہی فراہم کی جا رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہنر مند افراد کبھی بیروزگار نہیں رہ سکتے بلکہ اپنے کنبے کی با عزت طریقے سے کفالت کر سکتے ہیں۔
°°°
خبرنامہ نمبر2024 /432
پشین02فروری:- ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن (ر)جمعہ داد خان مندوخیل نے لیویز تھانوں میں ایف آئی آر اور چالان کو کمپوٹرائز ڈ کرنے کیلئے پشین کے تمام لیویز تھانوں کو لیپ ٹاپس اور پرنٹرز فراہم کردیئے۔ ڈپٹی کمشنر پشین جمعہ داد خان مندوخیل نے کہا کہ لیویز تھانوں کو فراہم کئے جانیوالے کمپیوٹرز متعلقہ تھانوں میں محرر آفس میں رکھے جائیں گے جہاں وہ خط و کتابت سمیت ایف آئی آر اور چالان کمپیوٹرائز د کریں گے۔انہوں نے کہا کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے پراسیکوشن، لوکل اور لیویز برانچ کے مینوول سسٹم کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے لیپ ٹاپس اور اسٹیشنری فراہم کررہے ہیں۔ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہونے سے قبل ڈسٹرکٹ میں لیویز پراسکیوشن طریقہ سست روی کا شکار تھا اس قدام سے پشین میں امن وامان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی انہوں نے کہا کہ تمام تھانوں کے ایس ایچ او اور محرر مذکورہ سامان کے ذمہ دار ہوں گے گمنے کی صورت میں متعلقہ تھانہ آفیسران کیخلاف کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ لیویز تھانوں میں مال خانہ، ایس ایچ او آفس، کیو آر ایف روم اور محرر آفس کا قیام ضروری ہے جس کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ کے امن وامان کی صورتحال ہر صورت برقرار رکھی جائیگی ڈسٹرکٹ کے تمام تھانوں پر سات سو سے زائد نفری تعینات کردی گئی ہے تفتیشی عمل میں مزید بہتری لانے کیلئے تمام تھانوں میں آفیسران تعینات کردیئے گئے ہیں۔
°°°

کوئٹہ سبزل روڈ پر بارودی مواد نصب کرنے والے پر اپنا ہی بم پٹ گیا، جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔ذرائع
01/02/2024

کوئٹہ سبزل روڈ پر بارودی مواد نصب کرنے والے پر اپنا ہی بم پٹ گیا، جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔ذرائع

Address

Quetta
87300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abro News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share