Koko Quetta

Koko Quetta Quetta Balochistan

✌️✌️    ゚viralシ
27/12/2024

✌️✌️ ゚viralシ

27/12/2024

کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی مسافر بسوں کو ڈاکوؤں نے کے,پی,کے کی حدود میں درابن روڈ کے مقام پر لُوٹ لیا ایک مسافر بس کے بھاگنے کی کوشش ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق۔

ژوب(بولتا بلوچستان میڈیا)آج شب کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی مسافر بسوں کو درابن روڈ (سگو) خیبر پختونخواہ کے مقام پر ڈاکوؤں نے روک کر لوٹ لیا' ڈکیتی کا شکار ہونے والی مسافر بسوں کی کُل تعداد 6 ہے جبکہ مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی,خواتین سے سونے کے زیورات بھی ڈکیت لُوٹ کر اپنے ساتھ لے گئے جبکہ دریں اثناء السیف کمپنی کی ایک مسافر بس جیسے ہی جائے وقوعہ سے گزری تو ڈکیتوں نے اسے روکنے کی کوشش کی مگر مسافر بس نہ رُکی تو ڈکیتوں نے السیف کمپنی کی بس پر فائرنگ کردی جس سے ایک خاتون موقع پر جاں بحق 4 افراد زخمی ہوگئے روشنی ہوتے ہی پولیس اور ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی۔

27/12/2024

"الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان صوبائی اسمبلی کی نشست حلقہ پی بی 36 قلات کے 7 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ انتخابات کیلئے 9 فروری 2025 کی تاریخ کا اعلان کردیا"

کوئٹہ(بولتا بلوچستان میڈیا) بلوچستان صوبائی اسمبلی کی نشست حلقہ پی بی 36 قلات کے 7 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے 9 فروری 2025 کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت بلوچستان کی سفارش پر حلقہ پی بی 36 قلات کے 7 پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابات امن و امان کی صورتحال کی بنا پر ملتوی کئے تھے۔

27/12/2024
20/12/2024

نادرا کے ناروا سلوک کی وجہ سے لوگوں میں سخت بے چینی پیدا ہو رہی ہیں۔
اس نوجوان کی گفتگو سن کر پہلے تو میں اس کے اس اقدام سے اتفاق نہیں کرتا اور دل کو بڑا ٹھیس پہنچا کہ اس میں اس کی بیوی کی کیا قصور ہے۔ شاید اس کی بے بسی نے اس کو ایسا کرنے پر مجبور کیا۔
نادرا والوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس بندے کی جو مطالبہ ہے وہ پورا کیا جائے تاکہ اس کا گھر خراب نہ ہو۔

20/12/2024
20/12/2024

شلجم : سیب سے دس گنا زیادہ مفید..!
تحقیق سے معلوم ہوا کہ شلجم
خاص طور پر پٹھوں کی کمزوری، کمر درد
ٹانگوں کے درد، دل، جگر، آنکھوں، ہڈیوں، جوڑوں کا درد، یورک ایسڈ کم کرتا ہے،
کولیسٹرول نارمل کرتا ہے قبض دور کرتا ہے
شلجم ابال کر بیسن کے ساتھ گوندھ کر روٹی بنا کر کھانے سے شگر کنٹرول کرنے میں معاون ہے البتہ گندم چھوڑنا ہوگی.
چونکہ اس میں فائبر زیادہ ہے
سلاد کے طور پر کھانے سے پیٹ بھر جاتا ہے وزن کم کرنے والوں کا دوست ہے.
آئیے
ایک قابل بھروسہ ویب سائٹ
کے تعاون سے
سیب اور شلجم
میں موجود
مفید اجزاء کا تناسب دیکھتے ہیں.
سب سے اہم بات
شلجم میں سیب سے 10 گنا زیادہ وٹامن سی ہوتا ہے
یعنی سیب میں 24 فیصد
شلجم میں 200فیصد.
وٹامن B1
سیب میں 7 فیصد شلجم میں 29 فیصد.
وٹامن B6
سیب میں 14 فیصد شلجم میں 58 فیصد
سوڈیم
سیب میں 0 اور شلجم میں 32 فیصد
پوٹاشیم
سیب میں 12 اور شلجم میں 39 فیصد
کیلشیم
سیب میں 5 اور شلجم میں 43 فیصد
میگنیشیم
سیب میں 5، شلجم میں 22 فیصد
فاسفورس
سیب میں 7 اور شلجم میں 33 فیصد
آئرن
سیب میں 8، شلجم میں 36 فیصد
مینگنیز
سیب میں 6، شلجم میں 42 فیصد
کاپر
سیب 10، شلجم 61.
زنک
سیب 2 فیصد، شلجم 21 فیصد.
سیلینئیم
سیب میں 0 زیرو، شلجم میں 11 فیصد
فائبر
سیب 9، شلجم 13 فیصد.
پروٹین
سیب 1 فیصد، شلجم 6 فیصد
اب آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں
اگر سیب دستیاب نہ ہو، مہنگا ہو تو
شلجم مناسب قیمت میں بآسانی دستیاب ہوسکتا ہے.
اگر سیزن نہ ہو تو اسے قدرتی سرکہ میں
اچار بنا کر سال بھر محفوظ رکھ سکتے ہیں.
روزانہ کسی بھی نئی شکل میں نیا ذائقہ بنا کر استعمال کر سکتے ہیں.
شلجم کو چھیل کر باریک باریک ٹکڑوں میں کاٹ کر رسی میں پرو کر سکھا لیتے ہیں پھر پورا سال اسے استعمال کر سکتے ہیں
جب میں نے سرچ کیا کہ دنیا بھر میں اس سے
کیا، کیا بنایا جاسکتا ہے تو یہ سب سامنے آیا
شلجم سلاد،. بھجیا، سوپ ، حلوہ، کانجی، اچار، کسٹرڈ، چٹنی، کباب، جیم، کیک، آئسکریم جی ہاں آئسکریم بھی ۔

17/12/2024

Support firend

پیرعلی زئی یونائیٹڈ موؤمنٹ کے چئیرمن بسم الله خان پیرعلیزی کے بیٹے ذبیح اللہ پیرعلیزی نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جنگل پی...
17/12/2024

پیرعلی زئی یونائیٹڈ موؤمنٹ کے چئیرمن بسم الله خان پیرعلیزی کے بیٹے ذبیح اللہ پیرعلیزی نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جنگل پیر علی زئی میں ساتویں جماعت میں فرسٹ پوزیشن کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے ساتھ ساتھ پورے سکول میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
ذبیح اللہ جماعت اول سے لیکر ساتویں جماعت تک مسلسل پہلی پوزیشن پر براجماں ہے زبیع اللہ مسلسل دو سال سے سکول میں بھی پہلی پوزیشن اپنے نام کر رہا ہے۔
یہ کامیابی نہ صرف ذبیح اللہ بلکہ انکے والد بسم اللہ خان پیرعلیزی اور پورے خاندان کیلئے فخر کی بات ہے۔

Address

Quetta

Telephone

+923300609919

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Koko Quetta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share