Daily Quetta News City

Daily Quetta News City Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Quetta News City, TV Network, Quetta.

Daily Quetta News leading news paper Daily Quetta News deliver latest news breaking news Urdu news current news top headlines in Urdu from Pakistan norld sports business cricket politics and weather

01/09/2024

بادشاہ سلامت نے 14 روپے سستا کر کے احسان نہیں کیا!! ہمارا حق ہے یہ
شریف خاندان کی آئی پی پیز لگی ہوئی ہیں !! فری آئی ٹی کورسز ہم کروائیں

29/08/2024

ایجنسی بندے اُٹھا رہی ہے! عمر ایوب کا خطرناک بیان

29/08/2024

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کوئٹہ میں نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی ایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں ابتدائی گفتگو

28/08/2024

شہید بے نظیر بھٹو اسکالر شپ پروگرام
(بیف BEEF) کے ذریعے طلباء و طالبات میں اسکالر شپس اور چیکس تقسیم

کوئٹہ : آٹا اور میدہ اتنا سستا ہونے کے باوجود بیکری آئٹم مزید مہنگا،  اسپیشل بسکٹ 1400 کلو اور نارمل 1000 کلو بیچا جارہا...
16/06/2024

کوئٹہ : آٹا اور میدہ اتنا سستا ہونے کے باوجود بیکری آئٹم مزید مہنگا، اسپیشل بسکٹ 1400 کلو اور نارمل 1000 کلو بیچا جارہا ہے۔

کیک قیمت 450 روپے تک ۔۔۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کہاں ہے، ڈی سی ، اے سی اور انتظامیہ چیک ان بیلنس رکھنے میں یا تو مکمل نا کام ہے، یا پھر ان مافیا کے ساتھ ملے ہوئے ہیں

عوام ان ظالموں کے خلاف آواز بلند کرے اور یہ پوسٹ زیادہ سے زیادہ شیر کرے۔

پولیس,ایف سی اور CTD نے غلط معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارواٸی کرتے ہوۓ محررہ 13 جون کے آدھی رات کو ہنہ کے ایک معزز قبیل...
15/06/2024

پولیس,ایف سی اور CTD نے غلط معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارواٸی کرتے ہوۓ محررہ 13 جون کے آدھی رات کو ہنہ کے ایک معزز قبیلے کے 6 میں سے ایک بھاٸی کو مہاجر کے نام پر رات کے اندھیرے میں چادر اور چاردیواری کو پامال کرتے ہوۓ مردوں کے ساتھ ساتھ عورتوں اور دودھ پینے والے شیرخوار بچے کو ٹارچر کرنے کے بعد اپنے ساتھ اٹھا کے لے گۓ ہیں۔افسوس کی بات تو یہ ہے کہ مزکورہ اداروں نے غیر قانونی کارواٸی کرتے ہوۓ لوکل گھرانے کو مہاجر ٹھہرا کر ملک بدر کرنے کی ایک ناکام کوشش کی جو کہ ایک افسوس ناک اور غیر قانونی عمل ہے لہزا احکام بالا سے گزارش ہے کہ وہ اس گھرانے کی واپسی کو یقینی بناۓ اور اس غیر قانونی کارواٸی میں ملوث ملازمین کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارواٸی کی جاۓ

کوئٹہ ہنہ اوڑک کے مقامی رہائشیوں نے کوئٹہ کے شہریوں کا ہنہ اوڑک میں داخلہ بند کردیا کوئٹہ کے شہریوں کے لیے ایک افسوسناک ...
14/06/2024

کوئٹہ ہنہ اوڑک کے مقامی رہائشیوں نے کوئٹہ کے شہریوں کا ہنہ اوڑک میں داخلہ بند کردیا

کوئٹہ کے شہریوں کے لیے ایک افسوسناک خبر۔۔ ھنہ جھیل اور ھنہ اوڑک ایک بار پھر قبائلیوں کی طرف سے بند۔

کوئٹہ شہر سے آنے والے نوجوان موٹر سائیکل پر تیز رفتاری اور ون ویلنگ کرتے ہیں۔جس سے ہمارے کئی بچے زخمی ہو چکے ہیں۔ ھنہ کے قبائلیوں کا موقف
ہنہ کے قبائلی رہائشیوں نے احتجاجاً ٹائر جلا کر کوئٹہ ھنہ روڈ بند کردیا

گیس کے زائد بلوں کیخلاف کیس ،بلوچستان ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیابلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس کامران ملا خیل اور جسٹس ...
14/06/2024

گیس کے زائد بلوں کیخلاف کیس ،بلوچستان ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس کامران ملا خیل اور جسٹس اقبال کاسی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے گیس کے زائد بلوں کے خلاف کیس کی سماعت کی
کوئٹہ (Daily Quetta)بلوچستان ہائی کورٹ میں گیس کے زائد بلوں کے خلاف کیس کی سماعت ، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا .
جمعرات کو بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس کامران ملا خیل اور جسٹس اقبال کاسی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے گیس کے زائد بلوں کے خلاف کیس کی سماعت کی ،دخواست گزار ایڈووکیٹ نذیر آغا اور صارفین اور سوئی گیس کمپنی کے وکیل بھی سماعت میں پیش ہو ئے، وکیل ایس ایس جی سی نے سماعت کے دوران کہا کہ بلوچستان کے صارفین پر گیارہ ارب روپے واجب الادا ہیں .

جس پر جسٹس کامران ملا خیل نے کہا کہ صارفین کو گیارہ ارب روپے معاف کئے جائیں ریاست کے لئے گیارہ ارب روپے کیا معنی رکھتے ہیں .
پرانے بقایاجات ختم کر کے نئے سرے سے بل جاری کئے جائیں گیس کی ترسیل بہتر بنانے کے لئے ایک ہی مرتبہ معیاری پائپ لائن بچھائی جائے اور صارفین سے اضافی چارجز وصول کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، جسٹس کامران ملا خیل نے کہاکہ ایل پی جی کا کاروبار کرنے والے دو سالوں میں ارب پتی بن گئے ہیں، ایس ایس جی سی بھاری چارجز لینے کے بعد کیسے خسارے میں ہے ایران سے تیل آرہا ہے تو سستے داموں گیس بھی خریدی جا سکتی ہے گیس کمپنی صارفین کے بلوں کی اقساط کرے یا ہم آپ پر جرمانہ لگائیں، عدالت نے گیس کے زائد بلوں کے متعلق دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا .
بعد ازاں گیس بلوں سے متعلق درخواست گزار ایڈووکٹ نذیر آغا نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ گرمیوں مین صارف کا دو دوسو یونٹ بل آئے تو وہ 2551 روپے ادا کرے گا سردیوں می 590یونٹ کا بل 8848روپے آئے گا زائد بل آنے والے بلوں میں ایڈجسٹ ہوں گے اگر صارف نے کم بل جمع کروایا ہے تو کمپنی بقایاجات کو بلوں میں ایڈجسٹ کرے گی ہم نے گیارہ ارب روپے کے بقایاجات معاف کرنے کی تجویز دی ہے . دوبارہ خلاف قانون بل بھیجے گئے تو عدالت نے توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت دی ہے

کوئٹہ میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے کمسن بہن بھائی زخمی، ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیاکوئٹہ(ڈیلی کوئٹہ نیوز)حاجی غیبی روڈ پر وا...
14/06/2024

کوئٹہ میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے کمسن بہن بھائی زخمی، ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا

کوئٹہ(ڈیلی کوئٹہ نیوز)حاجی غیبی روڈ پر واٹر ٹینکر نے بہن بھائی کو کچل کر زخمی کر دیا پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق جاحی غیبی روڈ کے علاقے مولا داد اسٹریٹ کے رہائشی عبدالباری کا بیٹا نعمان گزشتہ روز اپنی بہن حظیفہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر اسکول جا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والے تیز رفتار واٹر ٹینکر نے انہیں کچل دیا جس کے نتیجے میں دونوں بہن بھائی زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخموں کو ہسپتا ل پہنچایا جبکہ ڈرائیور جمشید کو گرفتار کر کے ٹینکر قبضے میں لے لیا

کوئٹہ، عید کی آمد، اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایتکوئٹہ(ڈیلی کوئٹہ نیوز)عید الاضحی...
14/06/2024

کوئٹہ، عید کی آمد، اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

کوئٹہ(ڈیلی کوئٹہ نیوز)عید الاضحی کی آمدکے موقع پرزیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرزکیخلاف کاروائی کی جائے،سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے ڈویژنل کمشنران وچیئرمین آرٹی اے کے نام مراسلہ ارسال کردیا . جس میں کہاگیا ہے کہ عید الاضحی کی آمد کے موقع پر بہت سے لوگ اپنے خاندانوں سے عید ملنے مختلف شہروں کی طرف سفر کریں گے .

اوراس دوران کچھ ٹرانسپورٹرزمالکان مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرتے ہیںجس کاتدارک لازمی ہیجس کیلئے ضروری ہے کہ متعلقہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی عوامی سہولت کے پیش نظرٹرانسپورٹ کے کرایہ کاجائزہ لے . اوراس سلسلے میں عوامی رائے کو بھی جانناضروری ہے اور اگر انہیں کوئی شکایت تواس پرفوری عمل کیاجائے . مراسلے میں میزدکہاگیا ہے کہ اکثراوقات یہ بات مشاہدے میںآئی ہے کہ ٹرانسپورٹ مالکان زیادہ سواری اٹھانے کی لالچ میں اپنی گاڑیوں غیر ضروری سیٹیں رکھتے ہیں جیسے منی بسوں میں ڈنڈا سیٹ کا رواج عام ہے اور یہ ایک انتہائی خطرناک عمل ہے جسکی روک تھام ضروری ہے . سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے مزید کہا ہے کہ چیئرمین متعلقہ آرٹی اے کے چیئرمین اپنے سیکریٹری کے ہمراہ پولیس اورلیویزفورس کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دیں جوعیدکے دوران تمام ٹرانسپورٹ کے کرایوں کاجائزہ لیں اوراگراس طرح کاکوئی عمل جس سے مسافروں کوتکلیف کاسامناکرناپڑااس پرکارروائی کرکے مسئلہ فوری حل کریں

07/06/2024

عید قربان کس تاریخ کو ہوگی؟
رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا

07/06/2024

بلوچستان حکومت کو بارہاآگاہ کرنے کے باوجود اقدامات نہیں کر رہے ہیں جب ہمارے پاس آپنے آپ کی بچائو کی حفاظتی تدابیر نہ وتو

01/06/2024

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما لیاقت راجپوت،بشیر راجپوت،طارق بٹ،اشرف کرد،ثمینہ کوثر اور دیگر پریس کانفرنس

31/05/2024

عمران خان کے جیل میں برے حالات!ایک اور کیس کی تیار

16/05/2024

آخری موقع ہے !!

13/02/2024

حلقہ پی بی 41 کے امیدوار نورالدین کاکڑ پریس کانفرنس کر رہے ہیں

13/02/2024

مہر بانو قریشی پھر میدان میں آگئیں
عمران خان نے کیا پیغام بھیجا؟بڑا اتحاد ہوگیا

13/02/2024

خان کا فائنل فیصلہ، پی ٹی آئی کا وزیر اعظم ؟نام آگیا!
اڈیالہ جیل میں اہم ملاقات ،بازی پلٹ گئی!

Address

Quetta

Telephone

+923333412616

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Quetta News City posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share