Local Update - لوکل اپ ڈیٹ

Local Update - لوکل اپ ڈیٹ Local news, events, entertainment and more..

غذر گورنجر کے مقام پر کار حادثے کا شکار ہوئی تاہم کار میں سوار تمام افراد محفوظ ہیں۔ ریسکیو 1122 غذر کے اہلکاروں نے ریسک...
04/01/2024

غذر گورنجر کے مقام پر کار حادثے کا شکار ہوئی تاہم کار میں سوار تمام افراد محفوظ ہیں۔
ریسکیو 1122 غذر کے اہلکاروں نے ریسکیو ریکوری کرین کی مدد سے گاڑی کو سیدھا کر کے مالک کے حوالے کر دی۔

04/01/2024

صوبائی صدر پی ٹی آئی جی بی و سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید خان کی آ ج الیکشن کمیشن کے فیصلے کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس

03/01/2024

اہم خبر
جگلوٹ گورو میں واقع فلور مل میں غیر قانونی طور پر اتارے گئے ایک ہزار بوری گندم برامد

03/01/2024

گلگت: گھڑی باغ کے مقام پر عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاجی مظاہرے سے ریحان شاہ خطاب کر رہے ہے۔

03/01/2024

کوہستان
ہربن کے مقام پر پچھلے 3 گھنٹے سے بند
شاہراہ قراقرم ٹریفک کے لیے
بحال

03/01/2024

ہنزہ پریس کلب کے سامنے گندم سبسڈی میں کٹوتی اور نرخوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع۔

02/01/2024

ہنزہ۔ صوبائی وزیر سماجی بہبود و ترقی دلشاد بانو اور معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ ہنزہ میں ضلعی انتظامیہ کے زمہ داروں سے ہنزہ میں ترقیاتی منصوبوں اور دیگر مسائل کے حوالے سے بریفنگ لے رہے ہیں۔

02/01/2024

Upper Hunza jas Always been a real beauty with it beautiful animals.

گلگت: *عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی احتجاجی تحریک شدت پورے گلگت بلتستان میں تحریک پھیل گئی*عوامی ایکشن کمیٹی کی گند...
02/01/2024

گلگت:
*عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی احتجاجی تحریک شدت پورے گلگت بلتستان میں تحریک پھیل گئی*
عوامی ایکشن کمیٹی کی گندم قیمتوں میں اضافے ، فنانس ایکٹ اور ریونیو ایکٹ، لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر مطالبات کے حق میں جاری احتجاجی تحریک پورے گلگت بلتستان میں تیزی سے پھیل رہی ہے آج سکردو یادگار شہداء ، گلگت گھڑی باغ ، دیامر داریل ، ہنزہ ، غذر سمیت دیگر علاقوں میں احتجاجی دھرنے منعقد کئے گئے
عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاجی دھرنوں کے شرکاء نے حکومت کو واضح پیغام دیا ہے کہ جب تک عوامی مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے احتجاجی تحریک آئے روز مزیدشدت اختیار کرتی جائیگی
گلگت گھڑی باغ میں احتجاجی دھرنے میں مختلف سیاسی سماجی شخصیات اور مختلف اسٹیک ہلوڈرز نے شرکت کی
چیف کوآرڈینیٹر کامریڈ احسان ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی یہ تحریک گلگت بلتستان کی غریب عوام اور ہماری آنے والی نسلوں کیلئے ہے اسلئے عوام اور بالخصوص نوجوان اس تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے مستقبل کی جدوجہد کو کامیاب بنائیں حکمرانوں کی ترجیحات عوام کے بنیادی مسائل روٹی ، تعلیم ، بجلی ، صحت اور روزگار نہیں ہے ان کی ترجیحات زاتی مفادات اور کرپشن ہے اگر حکمرانوں کو عوام کی فکر ہوتی تو اربوں کی کرپشن اور اربوں کے مراعات کو ختم کرکے عوام کو صحت ، تعلیم ، روزگار مہیا کرتے۔
انشااللہ یہ تحریک اسوقت تک جاری رہیگی جب تک ان ظالمانہ اقدامات کو واپس نہیں لیا جاتا علامتی دھرنے روانہ کی بنیاد پر جاری رہینگے۔
گلگت دھرنے سے کو آرڈنیٹر فدا حسین ، حمایت اللہ خان ، ملک اورنگزیب ، ابرار بگورو، ظہیر قاسمی ، حاجت علی، حاجی کمان ، جاوید قریشی ، فدا ایثار نظام الدین ، سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا.

ایس  ایس پی طاہرہ یعسوب نے AIG پولیس اسٹبلشمنٹ گلگت بلتستان پولیس کا چارج سنبھال لیا۔ ان کا شمار گلگت بلتستان پولیس سروس...
02/01/2024

ایس ایس پی طاہرہ یعسوب نے AIG پولیس اسٹبلشمنٹ گلگت بلتستان پولیس کا چارج سنبھال لیا۔ ان کا شمار گلگت بلتستان پولیس سروس کے تجربہ کار اور باصلاحیت پولیس آفیسران میں ہوتا ہے۔ ان کو گلگت بلتستان پولیس کے مختلف شعبہ جات ، یونٹس اور برانچز کے حوالے سے وسیع اور عملی انتظامی تجربہ حاصل ہے.

ہنزہ : صوبائی وزیر سماجی بہبود و ترقی نسواں دلشاد بانو  اور معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ ہنزہ میں ضلعی انتظامیہ  ...
02/01/2024

ہنزہ : صوبائی وزیر سماجی بہبود و ترقی نسواں دلشاد بانو اور معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ ہنزہ میں ضلعی انتظامیہ کے زمہ داروں سے ہنزہ میں ترقیاتی منصوبوں اور دیگر مسائل کے حوالے سے بریفنگ لے رہے ہیں

31/12/2023

لوکل اپ ڈیٹ ٹیم کی جانب سےتمام عالم انسانیت کو نیا سال2024 مبارک ہو۔

31/12/2023

2 جنوری سے گلگت گڑھی باغ میں روزانہ کی بنیاد پر گندم کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی احتجاجی مظاہرے کرے گی۔
احسان علی ایڈووکیٹ

ہنزہ:2023 کی آخری سورج کے غروب کا منظر
31/12/2023

ہنزہ:
2023 کی آخری سورج کے غروب کا منظر

سکردو: شاہراہ بلتستان کوسٹر اور ٹرک میں ٹکر،تمام افراد محفوظ رہے،ریسکیو
30/12/2023

سکردو: شاہراہ بلتستان
کوسٹر اور ٹرک میں ٹکر،تمام افراد محفوظ رہے،ریسکیو




گندم سبسڈی کے خاتمہ کے خلاف سکردو میں پانچویں روز کا احتجاج کا منظر
30/12/2023

گندم سبسڈی کے خاتمہ کے خلاف سکردو میں پانچویں روز کا احتجاج کا منظر

29/12/2023

ریاست ہنزہ کے دوران Gulmit کے اسی مقام پر موسیقی بجانے کی روایت تھی۔

Old House Gulmit .

گلگت:دنیور ٹوٹی پل کے اوپر سے ایک نوجوان بائیک سمیت نیچے گر گیا اور شدید زخمی ہوا۔ ریسکیو 1122دنیور کے اہلکار فوراً جائے...
29/12/2023

گلگت:
دنیور ٹوٹی پل کے اوپر سے ایک نوجوان بائیک سمیت نیچے گر گیا اور شدید زخمی ہوا۔
ریسکیو 1122دنیور کے اہلکار فوراً جائے حادثے پر پہنچ گئے اور زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے پی ایچ کیو ہسپتال گلگت منتقل کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے ایس پی ہنزہ،  اسسٹنٹ کمشنر گوجال ہنزہ اور تمام ہیڈ آف لائن ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ عوام گوجال یو سی 1 کےلئ...
29/12/2023

ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے ایس پی ہنزہ، اسسٹنٹ کمشنر گوجال ہنزہ اور تمام ہیڈ آف لائن ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ عوام گوجال یو سی 1 کےلئے سب ڈویژنل ہیڈ کوارٹر گلمت میں ایک کھلی کچہری کا اہتمام کیا، جس میں موضع ششکٹ، گلمت ، غلکین ، حسینی، پھسو اور شمشال سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور اپنے اپنے علاقوں میں درپیش مسائل سے حکام کو آگاہ کیا، جس پر تمام ہیڈ آف لائن ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کے عہداران نے اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹ کے تحت چلنے والے پراجیکٹس اور مسائل سے متعلق ڈیپارٹمنٹ کا موقف پیش کیا، جناب ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ گاؤں لیول تک متواتر کھلی کچہری کا انعقاد کرکے مسائل سنیں گے اور عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔

خبر دار احتیاط ::--ملک میں اور دوسرے ملکوں میں کرونا کے کیسسز رپورٹ ہو رہے ہیں پنجاب میں کرونا کے ٹیسٹ پھر شروع کرنے کہ ...
29/12/2023

خبر دار احتیاط ::--ملک میں اور دوسرے ملکوں میں کرونا کے کیسسز رپورٹ ہو رہے ہیں پنجاب میں کرونا کے ٹیسٹ پھر شروع کرنے کہ ہدایت
ملک بھر میں نزلہ بخار اور کھانسی وبا بن گئی جب کہ کئی ملکوں میں کرونا کے واقعات مستقل بڑھ رہے ہیں ماسک استعمال کریں غیر ضروری رش۔ والی جگہوں پر مت جائیں گھر میں اگر کوئی نزلہ زکام ،،بخار اور کھانسی میں مبتلا ہو تو وہ اپنے آپ کو فیملی کے دیگر افراد سے دوری اختیار کریے۔ یاد رہے احتیاط ہی علاج ھے

گلگت : معاون خصوصی اطلاعات ایمان شاہ نے سیکریٹری تعمیرات عامہ سبطین احمد سے ملاقات کی اور خطے میں ترقیاتی منصوبوں کے حوا...
28/12/2023

گلگت : معاون خصوصی اطلاعات ایمان شاہ نے سیکریٹری تعمیرات عامہ سبطین احمد سے ملاقات کی اور خطے میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔

گلگت : اج مورخہ  28 دسمبر 2023 کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈیویلپمنٹ کی سربراہی میں گلگت بلتستان سوشل پروٹیکشن سٹیرنگ کمیٹی ک...
28/12/2023

گلگت : اج مورخہ 28 دسمبر 2023 کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈیویلپمنٹ کی سربراہی میں گلگت بلتستان سوشل پروٹیکشن سٹیرنگ کمیٹی کمیٹی کا اہم اجلاس پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا،جس میں گلگت بلتستان کے مختلف اداروں کے سیکریٹریز, ڈائریکٹرز, بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈائریکٹر جنرل اور UNICEF کے نمائندوں نے شرکت کی.

سیکرٹری سوشل ویلفیئر, پاپولیشن ویلفیئر اور وومن ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان فدا حسین نے گلگت بلتستان سوشل پروٹیکشن پالیسی کے نفاذ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے فورم کو اگاہ کیا. اظہار ہنزائی چیف ایگزیکٹیو سونی جواری سینٹر فار پبلک پالیسی نے سوشل پروٹیکشن انڈومنٹ پالیسی فورم میں پیش کی، جبکہ ڈائریکٹر جنرل بنظیر انکم سپورٹ پروگرام نے NSER کے حوالے سے فورم کو اگاہ کیا اور گلگت بلتستان گورنمنٹ کو بی ائی ایس پی کی جانب سے ضروری ڈیٹا فراہم کرنے کے رضامندی ظاہر کی.

ایڈیشنل چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو ڈیجیٹلائز کرنے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور UNICEF کے تعاون سے ڈیٹا سینٹر بنانے کی ہدایت کی۔

گلگت:گندم کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن گلگت بلتستان کی غریب عوام پر خودکش حملہ ہے جسے پوری قوم مسترد کرتی ہے (عوامی ا...
28/12/2023

گلگت:
گندم کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن گلگت بلتستان کی غریب عوام پر خودکش حملہ ہے جسے پوری قوم مسترد کرتی ہے (عوامی ایکشن کمیٹی جی بی)

عوامی ایکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت چیف کو آرڈنیٹر احسان علی ایڈوکیٹ گلگت میں منعقد ہوا اجلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی کی کور کمیٹی کے ممبران و سینئر قائدین شریک ہوئے

اجلاس میں گندم کی قیمت میں اضافے کے حکومتی نوٹیفیکیشن پر سخت تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا گیا حکومت کے اس ظلم کیخلاف بھرپور عوامی مذاحمت کا اعلان کیا گیا

اجلاس میں قائدین نے تمام اضلاع اور تحصیل کے زمداران کو حکومت کے اس اقدام کیخلاف فوری مزاحمتی تحریک کی تیاری کے احکامات جاری کئے

عوامی ایکشن کمیٹی کے قائدین نے حکومت کے اقدام کو گلگت بلتستان کی عوام پر خودکش محلہ قرار دیا اور عوام سے اس ظلم کیخلاف بھرپور عوامی مذاحمت کیلئے اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اب عوام کو اپنے حق کیلئے گھروں سے نکلنا ہوگا وگرنہ گندم کی قیمتوں میں اضافہ ٹیسٹ کیس ہے اگر آج عوام خاموش رہی تو حکومت گندم کا نوالہ عوام سے چھین کر ظالمانہ ٹیکسز کا نفاز کریگی

عوامی ایکشن کمیٹی 31 دسمبر کو تحریک کا لائحہ عمل دیگی جسکے بعد نااہل حکمرانوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملیگی عوام اتحاد و اتفاق کیساتھ اپنے حق کیلئے عوامی ایکشن کمیٹی کیساتھ میدان میں اترے۔

جاری کردہ:
مرکزی ترجمان عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان
میڈیا سیل: عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان آفیشل

28/12/2023

اسکردو || گندم سبسڈی ختم کرنے کے خلاف عوامی احتجاج کا تیسرا دن۔۔۔

اسلامی تحریک نے گندم کی قیمت میں اضافے کو مسترد کرتے ہوۓ یکم جنوری سے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا
28/12/2023

اسلامی تحریک نے گندم کی قیمت میں اضافے کو مسترد کرتے ہوۓ یکم جنوری سے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا

ہنزہ :ڈپٹی کمشنر ہنزہ غضنفر علی نے  ترقیاتی منصوبوں کے  پراگراس معلوم کرنے کے حوالے سے بذات خود حسن آباد اور مرتضیٰ آباد...
28/12/2023

ہنزہ :

ڈپٹی کمشنر ہنزہ غضنفر علی نے ترقیاتی منصوبوں کے پراگراس معلوم کرنے کے حوالے سے بذات خود حسن آباد اور مرتضیٰ آباد میں زیر تعمیر پروجیکٹس کا دورہِ کیا دورے کے دوران اسسٹنٹ ایگزیٹیو انجینئر محکمہ تعمیرات سول, انجینئر واٹر سپلائی بھی موجود تھے. انجینئرز نے زیر تعمیر پروجیکٹس کے حوالے سے بریفینگ دی حسن آباد واٹر سپلائی پر 80فیصد کام مکمل ہو چکا ھے باقی 20 فیصد کام رہتا ہے اس کے علاؤہ مرتضیٰ آباد میں سول سپلائی ڈپو کے کام کی رفتار اور میعار کا جائزہ لیا گیا۔
اس دوران ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے کہا کہ محکمہ تعمیرات کے ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں کسی قسم کی کوتاہی برادشت نہیں کی جاۓ گی بلکہ ان منصوبوں کی براہ راست نگرانی بھی کی جاۓ گی تاکہ ان منصوبوں میں کام کی رفتار تیز ہو اور میعار بھی اطمینان بخش ہو. دورے کے دوران محکمہ تعمیرات کے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر نے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور اب تک کی پراگریس پر تفصیلی روشنی ڈالی. ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے متعلقہ محکمہ جات کو ہدایت دی کہ وہ ان منصوبوں میں کام کی رفتار اور میعار کو یقینی بناتے ہوۓ جلد تکمیل کو یقینی بنائیں۔سول سپلائی ڈپو کا کام معیار کے مطابق نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا گیا اور فوری طور پر رپورٹ ان کے دفتر میں جمع کرانے کے احکامات دئیے ۔

28/12/2023

عوام پر ایک اور بھم گرادیا گیا۔آٹے کے نرخ میں اضافہ نوٹیفکیشن جاری
20 کلو آٹا 845
40 کلو آٹا 1690

آٹے کہ نئی نرخ نامہ جاری گندم ریٹ 3,600 روپے فی 100 کلو بیگ مقرر ، نوٹیفکیشن جاری
28/12/2023

آٹے کہ نئی نرخ نامہ جاری
گندم ریٹ 3,600 روپے فی 100 کلو بیگ مقرر ، نوٹیفکیشن جاری

گلگت : صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی رحمت خالق سے معاون خصوصی اطلاعات ایمان شاہ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی...
27/12/2023

گلگت : صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی رحمت خالق سے معاون خصوصی اطلاعات ایمان شاہ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Address

Hunza Ali Abad
Gilgit
15600

Telephone

+923159393198

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Local Update - لوکل اپ ڈیٹ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Local Update - لوکل اپ ڈیٹ:

Videos

Share