Daily Awaz Times Kad Kocha

  • Home
  • Daily Awaz Times Kad Kocha

Daily Awaz Times Kad Kocha Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Awaz Times Kad Kocha, Media/News Company, .

*الحیبب بینک مستونگ برانچ میں نئے تعینات منیجر کے روایہ بینک اکاؤنٹ صارفین کے ساتھ آہتک آمیز ہے* *مستونگ/////// الحبیب ب...
06/10/2023

*الحیبب بینک مستونگ برانچ میں نئے تعینات منیجر کے روایہ بینک اکاؤنٹ صارفین کے ساتھ آہتک آمیز ہے*

*مستونگ/////// الحبیب بینک لمیٹڈ مستونگ برانچ کے منیجر اور دیگر عملہ کی روایہ بینک اکاونٹ صارفین سے درست نہیں ہے نئے تعینات ہونے والے منیجر بینک اکاؤنٹ صارفین کو بلاجواز شدید ذہنی ٹارچر کرنے میں عمل پیرا ہیں کاروباری اور کمرشل صارفین کیجانب سے اپنے بینک اکاؤنٹ میں پیسے آئن لائن لگوانے اور رکھنے کیلئے جب بھی بینک تشریف لاتے ہیں آتے ہیں تو بینک منیجر انھیں مختلف بہانوں سے انھیں ٹال دینے کی کوشش کرتے ہیں کبھی آن لائن سسٹم کی بندش اور کبھی 100روپے والے نوٹوں کی زیادہ ہونے پر اعتراض اٹھاکر بینک اوکانٹ صارفین کو پیسے واپس لے جانے کی سختی اور تلخ لہجے میں تلقین کرتے ہیں کاروباری صارفین کا کہنا ہے کہ اس حالات میں اپنے جان و مال کو داؤ پر لگا کر لاکھوں روپے بینک تک لانے میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے دوسری جانب بینک منیجر کے جانب سے ٹال مٹول کرکے کاروباری صارفین کے پیسہ اوکانٹ میں آن لائن جمع اور بینک میں نہ رکھنا صارفین کو بضد پیسہ واپس لے جانے پر مجبور کرنا تشویش ناک امر ہے اگر کاروباری بینک اوکانٹ صارفین کے

شیر شہید صلاالدین شاھوانی  دکھ بہت ہے آپکی جدائی  کا تاریخ کو پھر سے دورا کے سلطان قاہم خان شاھوانی کی یاد تازہ کی  کچھی...
14/09/2023

شیر شہید صلاالدین شاھوانی دکھ بہت ہے آپکی جدائی کا تاریخ کو پھر سے دورا کے سلطان قاہم خان شاھوانی کی یاد تازہ کی


کچھی نہ خیرات میں ملا ہے نہ قبضہ کیا گیا تھا۔ بلکہ اس کے انچ انچ کے لیے خون بہایا گیا ہے۔ اور اس کے انچ انچ کا دفاع فرض عین ہے۔
قریباً 233 سال قبل یہ تاریخی سند شاہوانی قبیلہ کے سپاہ سالار میر سلطان قائم خان شاہوانی کو ان کی جانی و مالی نقصانات کے عوض خون بہا کے طور پر اراضیات کی باہمی تقسیم کے موقع پر دی گئیں تھیں۔ یہ اسناد سراوان کے اکثر قبائل کو کلہوڑو جنگ میں ہونے والےنقصانات کے عوض تفویض کیے گئے تھے۔ یہ ایک شرعی اور قبائلی فیصلہ تھا۔ جسے فریقین کے باہم رضا مندی پر کیا گیا تھا۔ جو کہ قران پاک پر خالصتاً شرعی اور قبائلی بنیادوں پر ہوا تھا۔ کلہوڑا ایک شاہی خاندان تھا جس کی ایک تاریخ وسیع ہے۔ اور بلوچ نے اپنے برابر کے دشمن سے جنگ بھی کیا اور تصفیہ بھی عالمی ثالثین (افغان حکمران ) کی موجودگی میں کیا تھا۔
ہماری تاریخ میں چاکر اعظم کے دور کی شاعری سے لے کر تا کلہوڑو جنگ کسی بھی جاموٹ، مئے اور ماچھی کا ذکر بطور فریق نہیں ہے۔ نہ کسی معاہدے میں نہ کسی قدیم شاعری میں ماسوائے سمہ اور کلہوڑہ کے۔ اب ظاہر ہے یہ لوگ کلہوڑو ادوار میں یا تو بزگر ہونگے یا غلام جو کلہوڑو انہیں کسی معاہدے میں شامل کیئے بغیر بے سہارا چھوڑ کر چلے گئے۔ بعد میں سراوان کے قبائل نے ان کے ساتھ اولاد جیسے برتاؤ اور ہمدردی کرکے انھیں علاقہ بدر نہیں کیا۔ اور اپنی زمینوں پر رہنے اور کاشتکاری کرنے کی اجازت دی۔ وقت گزرتے گئے تقریباً 2 صدی تک انھیں بلوچ قبائل نے انھیں پالا پوسا حتی کہ اپنے علاقوں کے نام بھی انھی کے نام پر رکھ دیا۔ لیکن کچھ احسان فراموشو ں نے نام نہاد زرعی اصلاحات کا سہارا لے کر اپنے ہی مالکوں کی زمینیں ہڑپنے لگیں۔ لہٰذا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔۔۔

*ایران  کے ساتھ باڈر کی بندش بلوچستان کی عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی اور معاشی قتل کے مترادف ہے۔ عبدالطیف شاھوانی* *مستونگ...
14/09/2023

*ایران کے ساتھ باڈر کی بندش بلوچستان کی عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی اور معاشی قتل کے مترادف ہے۔ عبدالطیف شاھوانی*

*مستونگ/////قبائلی و سیاسی رہنماء ملک عبدالطیف شاہوانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایران بارڈر کی بندش بلوچستان کی عوام کی ساتھ زیادتی ہے بارڈر ٹریڈ پر پابندی کو بلوچستان کے عوام کی معاشی قتل عام قرار دیتے ھے حکمران نوکریاں تو نہیں دے رہی ہے اولٹا باڈر بند کرکے عوام لاکھوں افراد کو بے روزگار کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے اکثر عوام کے گزار بسر ایرانی تیل اور بارڈر سے ہوتے ہیں لیکن بارڈر بند ہونے کیوجہ سے بلوچستان کے عوام بڑی تعداد میں بے روزگار ہوکر شدید ذہنی کوفت میں مبتلا ہوچکے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے بےروزگار نوجوانوں کا معاشی قتل کر رہے ہیں یہاں کلاس فورتھ کی نوکری بھی 15سے 20 لاکھ میں بکتا ہے بلوچستان کے نوجوان کہاں جاۓ بلوچستان کا معاشی قتل کے متعرادف ہے حکمرانوں نے یہاں کے غریب بےروزگار نواجوانوں کے لیے انڈسٹریز اور فیکٹریز تو نہیں لگاۓ بلوچستان کو کالونی کی طرح چلایا جا رہا ہے غریب بےروزگار نواجوانوں کی روزی روٹی کو چھینا جارہا اور غریب طبقہ کے بچوں کو بھوک سے مارنا کسی طور پر قبول نہیں۔بلوچستان کے غریب بےروزگار نواجوانوں کا روزگار زراعت اور سرحدی تجارت سے منسلک ہے زراعت کا شعبہ بارش کی کمی و زیر زمین پانی کی سطح کا تیزی کے ساتھ گرنے اور بجلی کے بحران کی وجہ سے تنزلی کا شکار ہے اور زراعت سے وابستہ خاندان شدید معاشی مسائل سے دوچار ہوگئے ہیں ۔اب بارڈر ٹریڈ کی بندش سے مجموعی بلوچستان کے عوام بھوک افلاس سے زندگیوں سے محروم ہونگے جس سے شدید انسانی المیہ جنم لے گا دوسری طرف بھوک مٹانے کےلیے کرائم کا سہارا لے گی جس کا متعمل نہ سماج نہ بلوچستان ہو ہوسکتا ہے غربت سے انتہائی نیچے پر مشتمل ہیں۔اس لیے حکمرانوں کو بلوچستان کے عوام کے ساتھ ظلم و ناانصافی کی تسلسل کو ختم کرنا ہوگا۔*

*چیف آف بیرک نوابزادہ شادین خان شاہوانی کو کھڈکوچہ میں کامیاب شمولیتی پروگرام منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں**قبائل...
29/07/2023

*چیف آف بیرک نوابزادہ شادین خان شاہوانی کو کھڈکوچہ میں کامیاب شمولیتی پروگرام منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں*

*قبائلی رہنماء عبدالطیف شاہوانی*

*مستونگ////// قبائلی رہنماء عبدالطیف شاہوانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں چیف آف بیرک نوابزادہ میر شادین خان شاہوانی کو کھڈکوچہ تحصیل میں کامیاب شمولیتی پروگرام منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوابزادہ میر شادین خان شاہوانی کی مخلصانہ قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے عوام جوق در جوق پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں عوام کے امنگوں کی آخر کرن ہی پیپلز پارٹی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے قیادت طاقت کا سرچشمہ ہمیشہ سے عوام کو تصور کرتے ہیں سابقہ ادوار میں جعلی حکمرانوں عوام کے ووٹ سے منتخب ہوکر اقتدار میں ہوتے ہی کھڈکوچہ کے عوام کو سوائے مایوسی اور پسماندگی کے علاؤہ کچھ نہیں دی ہیں حکمرانوں کے عوام کش پالیسیوں سے یہاں کے لکھے پڑھے نوجوانوں ہاتھوں میں ڈگریاں لیکر در در کے ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں کھڈکوچہ کے عوام اب کسی جعلی حکمرانوں کے جذباتی نعروں اور مذہب کا کارڈ استعمال کرنے والوں کے بہکاوے میں ہرگز نہیں آئینگے کھڈکوچہ کے عوام اب حقیقی معنوں میں تبدیلی چاہتی ہے کھڈکوچہ کے عوام آئند جنرل الیکشن میں ووٹ کی پرچی کو ایک عام پرچی نہ سمجھے وہ ووٹ کی پرچی کو اپنے تقدیر سمجھ کر اپنے ووٹ کو صحیح طریقہ سے استعمال کریں اگر کھڈکوچہ کے عوام حقیقی معنوں میں انقلابی تبدیلی کی خواہی ہے تو وہ چیف آف بیرک نوابزادہ میر شادین خان شاہوانی کی قیادت میں متحد ہوکر انکی ہاتھ مضبوطی سے تھام لیں وہ عوام کے خیر خواہ اور عوام کے حقوق کے پاسبان لیڈر ہے وقت کا تقاضا بھی یہی ہے کہ عوام اب جعلی حکمرانوں کو مسترد کرکے نوابزادہ کے قیادت میں متحد ہو کر اپنے بنیادی حقوق کے لیے موثر انداز میں جہدوجہد کریں*

07/07/2023
مستونگقبائلی رہنما  شعیب رئیسانی عبدالطیف شاہوانی نے ایس پی مستونگ راشد احمد زہری سے انکے آفس میں علاقائی امن و امان اور...
07/07/2023

مستونگ

قبائلی رہنما شعیب رئیسانی عبدالطیف شاہوانی نے ایس پی مستونگ راشد احمد زہری سے انکے آفس میں علاقائی امن و امان اور دیگر امور پر تفصیلی ملاقات کررہے ہیں اس موقع پر انہوں نے ایس پی راشد احمد زہری کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع میں دیرپا امن و امان کو قائم ودائم رکھنے میں اپنے اہم کردار ادا کررہے ہیں جسکی بدولت ضلع میں امان وامن کے صورتحال کافی حد تک بہتر ہوچکا ہے عوام کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے میں پولیس انتظامیہ فرنٹ لائن کا کردار ادا کررہے ہیں پولیس فورس کے کارکردگی قابل ستائش ہیں اس موقع پر ایس پی راشد احمد زہری نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا ہمارے اولین ترجیحات میں شامل ہے ضلع میں امن و امان کو برقرار رکھنے میں پولیس فورس کے جوانوں نے اپنے جانوں کا نذرانہ دیکر ضلع میں امن قائم کی ہے شہداء کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے اور ضلع میں دیرپا امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون ہی کے بدولت ضلع بھر سے جرائم کا سدباب ممکن ہوسکتا ہے ضلع کے عوام اور انتظامیہ ایک پیج پر ہوکر ایک دوسرے کے تعاون سے ضلع میں امن و امان کا پرفضا ماحول کو قائم رکھنے میں سود مند ثابت ہوسکتی آخر میں انہوں علاقائی امن و امان کو قائم ودائم رکھنے پر ایس پی راشد احمد زہری کا شکریہ ادا کیا

عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالرشید محمدشہی ایس ایچ او لیویز تھ...
03/06/2023

عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالرشید محمدشہی ایس ایچ او لیویز تھانہ کھڈکوچہ بابو اویس خان شاہوانی اور محکمہ ہیلتھ ٹیم کے انسانیت دوست اقدامات کو سہراتے ہیں

مستونگ کھڈکوچہ

*ممتاز قبائلی رہنماء نومنتخب یوسی چیرمین سردار عبدالقیوم شاہوانی سوشل ایکٹوسٹ عبدالطیف شاہوانی نے اپنے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کھڈکوچہ اور گردونواح میں محکمہ ہیلتھ کیجانب سے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالرشید محمدشہی ایس ایچ او لیویز تھانہ کھڈکوچہ بابو اویس خان شاہوانی اور محکمہ ہیلتھ ٹیم کے انسانیت دوست اقدامات کو سہراتے ہوئے انھیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سب تحصیل کھڈکوچہ میں بغیر ڈپلومہ ہولڈر ناتجربہ کار عطائی ڈاکٹروں نے کھڈکوچہ کو تجربہ گاہ بنادی ہے عطائی ڈاکٹروں کے علاج و معالجہ اور غیر معیاری ادویات کے بے دریغ انداز میں فروخت سے عوام خطرناک قسم کے بیماریوں میں تیزی سے مبتلا ہوتے جارہے ہیں ناتجربہ کار عطائی ڈاکٹروں کے ہائی ڈوز غلط انجکشوں سے اب تک کہیں افراد اپائچ کا شکار ہوچکے ہیں عطائی ڈاکٹروں کے سستم ظرفی اور عوام کش پالیسیاں اہلیان کھڈکوچہ کے سامنے عیاں ہے کہ رواں سال علاج معالجہ کے غرض سے عطائی ڈاکٹروں پر گئے ہوئے ایک غریب خانہ بدوش کو عطائی ڈاکٹروں نے غلط طریقہ سے انجکشن انجیکٹ کی تھی جس سے مریض کی ہاتھ مکمل طورپر ناکارہ ہوئی اب وہ زندگی بھر کیلئے اپائچ ہوئی ہے اس طرح کے کہیں ایسے کیسز ہے جو عطائی ڈاکٹروں کے غلط علاج معالجہ کرنے سے معذور، کڈنی فیلییر، ایڈز جیسے خطرناک امراض میں مبتلا ہوئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کھڈکوچہ میں اب بھی چند عطائی ڈاکٹروں کے کلینکس بدستور کھولے ہوئے ہیں مذکورہ کلینکس پر اب بھی عوام کے صحت اور انمول انسانی زندگیوں سے کہلواڑ کرنے کے عمل بلاتعطل جاری ہے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالرشید محمدشہی اپنے ٹیم کے ہمراہ کھڈکوچہ بھر میں غیر قانونی کلینکس اور عطائی ڈاکٹروں کے خلاف از خود کاروائی کرکے غیر قانونی طریقہ سے کھولے گئے کلینکس کو مکمل طورپر سیل کرکے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے جائیں چند روز قبل محکمہ ہیلتھ کیجانب سے سیل کردہ غیر قانونی کلینکس کو دوبارہ کھولنے کا ہرگز اجازت نہیں دیا جائے اگر سیل شدہ کلینکس کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دی گئی تو محکمہ ہیلتھ کی عوام کش پالیسیوں غیر قانونی کلینکس اور عطائی ڈاکٹروں کے خلاف عوام کے ساتھ ملکر سخت سے سخت احتجاج مظاہرہ کرینگی اور اس غیر قانونی عمل کے خلاف عدالت کا رجوع کرکے عطائی ڈاکٹروں اور محکمہ ہیلتھ کے ذمہداروں کے خلاف عدلیہ میں کیس بھی پروفائل کرینگے*

*کھڈکوچہ تحصیل کھڈکوچہ میں واقع یوفون ٹاور کو بلاوجہ بند کرکے صارفین کو اذیت سے دو چار کردیتےڈیزل نہ ھونے  کی وجہ سے رات...
01/06/2023

*کھڈکوچہ تحصیل کھڈکوچہ میں واقع یوفون ٹاور کو بلاوجہ بند کرکے صارفین کو اذیت سے دو چار کردیتےڈیزل نہ ھونے کی وجہ سے رات سے یوفون کے سگنلز ڈیزل نہ ھونے کی وجہ سے رات کو غائب ھوتے ھے لوگوں کا ایک دوسرے سے رابطہ منقطع صارفین کو مشکلات کا سامنا اہلیان تحصل کھڈکوچہ کا کہنا ہے کہ رات کے ٹاھم یوفون کے سگنلز کا غائب ہونا یوں تو روز کا معمول ہے مگر گزشتہ تین رات سے سگنلز نھیں ھے صرف دن کو سگنلز ھے رات کو نیٹ ورک بند کرتے ھے کھڈکوچہ تحصیل میں یوفون نیٹ ورک درد سر بن گیے جس سے صارفین شدید کوفت میں مبتلا ہوگئے ہیں جبکہ نزد مکہ ھوٹل کے یوفون کے نیٹ ورک دن رات بحال ھے مگر صرف تحصل کھڈکوچہ کے یوفون نیٹ ورک رات کو نھیں ھے اہلیان تحصیل کھڈکوچہ نے لیویز انتظامہ سے اور ڈپٹی کمشنر مستونگ اسسٹنٹ کمشنر مستونگ سے اور یوفون حکام سے اپیل کی ہے کہ کھڈکوچہ تحصل کے ٹاور کا سگنلز کا مسئلہ فوری طور پر حل کریں ڈیزل فرام کریں تاکہ صارفین نیٹ ورک سے مستفید ہوں۔۔۔۔*

*مستونگ   سیاسی وسماجی رہنماء عبدالطیف شاہوانی ،ریاض احمد، نصراحمد، محمداکرم عبدالرازق  نے اپنے مشترکہ  بیان میں کہا ہے ...
28/05/2023

*مستونگ سیاسی وسماجی رہنماء عبدالطیف شاہوانی ،ریاض احمد، نصراحمد، محمداکرم عبدالرازق نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گرمیوں کی سیزن شروع ہوتے ہی سٹی کھڈکوچہ، اور گردونواح میں عطائی ڈاکٹروں کا بھر مار بغیر ڈپلومہ ہولڈرز عطائی ڈاکٹروں عوام کے زندگیوں سے کھیل کر غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ناتجربہ کار عطائی ڈاکٹروں مرض کی تشخیص کرنے کی بغیر اینٹی بائیوٹک وورن جیسے ہائی ڈوز انجکشوں غیر معیاری کمپنیوں ادویات اور انجکشوں کی بے دریغ استعمال کرتے رہتے ہیں جس سے امراض کڈنی اور ایڈز کڈنی فیلیر جیسے خطرناک بیماریاں شہر بھر اور دیہی علاقوں کے عوام میں تیزی سے رپورٹ ہورہی ہیں جو انتہائی تشویشناک امر ہے استعمال شدہ سرنچوں کی زیادہ تر استعمال اور غیر معیاری ادویات سے ایڈز کی بیماری عام ہوتا جارہاہے ڈرگ انسپکٹر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی غفلت اور لاپرواہی سے عوام عطائی ڈاکٹروں کی رحم و کرم پر ہیں اکثر و بیشتر عطائی ڈاکٹروں کا تعلق سندھ اور ڈیرہ مراد جمالی سے ہیں جو گرمیوں کی آمد پر آکر غیر قانونی طریقے سے محکمہ صحت کے عملے اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے ساتھ خفیہ ڈیل کرکے کلینکس کھولتے ہیں انہی عطائی ڈاکٹروں جب سندھ اور ڈیرہ مراد جمالی سے آتے ہیں تو انکے پاس سائیکل تک نہیں ہوتی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو بھتہ اور شئیر دیکر شہر اور دیہی علاقوں میں کلینکس کھولتے ہیں اور انسانی جانوں سے کہلواڑ کرکے یہاں جائیدادوں اور گاڑیوں کا مالک بن جاتے ہیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر غیر قانونی کلینکس اور عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کرنے کی نام پر کلینکس سیل کرتے ہیں اور بعد میں انھیں اپنے آفس طلب کرکے عطائی ڈاکٹروں سے باری رقم وصول کرکے کیلنکس پر لگائی گئی سیل کو ختم کردیتی ہے جو عوام کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کی مترادف ہے عوام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور محکمہ ہیلتھ سے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرنے کا کوئی توقعات وابستہ نہ کریں محکمہ صحت مستونگ کے عملے بذت خود عطائی ڈاکٹروں کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں ڈی ایچ او سے لیکر ڈرگ انسپکٹر تک عطائی ڈاکٹروں سے اپنے شئیر وصول کرتے رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ عطائی ڈاکٹروں اور شریک سہولت کاروں اور شئیر اولڈروں کے خلاف اہلیان کھڈکوچہ سخت سے سخت سے احتجاج اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگی*

*مستونگ//// کھڈکوچہ کے ٹرانسپورٹروں  عبدالمالک شاہوانی عبدالطیف شاہوانی ابوبکر شاہوانی ودیگر نے اسسٹنٹ کمشنر برکت علی بل...
23/12/2022

*مستونگ//// کھڈکوچہ کے ٹرانسپورٹروں عبدالمالک شاہوانی عبدالطیف شاہوانی ابوبکر شاہوانی ودیگر نے اسسٹنٹ کمشنر برکت علی بلوچ سے انکی آفس میں ملاقات کی ملاقات کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کو کھڈکوچہ ،کوئٹہ اور مستونگ روٹ پر چلنے والے ٹرانسپورٹروں کی مسلہ مسائل سے تفصیلی طورپر آگاہ کردیا گیا اور اسسٹنٹ کمشنر نے انکے مسلہ مسائل سننے اور انھیں درپیش مسلہ مسائل کو حل کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی گئی ٹرانسپورٹروں نے کہا کہ گزشتہ 85 کی دہائی سے اسی روٹ پر ہمارے ویگن گاڑیاں چل رہے ہیں لیکن آج تک ہمیں کسی قسم کے کوئی بھی مسائل درپیش نہیں ہوا ہے اسی روٹ پر ٹرانسپورٹرز افہام و تفہیم اور آپس میں بھائی چارے اور خوش اسلوبی سے مسافروں کو روٹ سے پک اینڈ ڈراپ کرتے ہیں آج تک کسی کو کسی قسم کے کوئی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے لیکن گزشتہ چند روز سے چند مفاد پرست خود کو عوامی نمائندگی ظاہر کرنے کے آڑ میں اپنے کھویا ہوا سیاسی وقار کو عملی جامہ پہنانے کیلئے سوشل میڈیا پر ٹرانسپورٹرز کے خلاف اس طرح کے منفی پروپیگنڈا کررہے ہیں جو حقیقت کی برعکس ہے ٹرانسپورٹرز حضرات سرکاری لسٹ کی مکمل پاسداری کرکے مسافروں سے سرکاری لسٹ کی مطابق کرایہ اور اپنی ٹائم ٹیبل کے مطابق روٹ پر اپنے گاڑیاں چلتے ہیں آج تک علاقائی عوام کو ٹرانسپورٹروں سے کسی قسم کے کوئی مشکلات کا سامنا نہیں ہے لیکن۔ چند افراد اپنی سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئے پروپیگنڈا کررہے ہیں اسسٹنٹ کمشنر برکت علی بلوچ نے سرکاری لسٹ نامہ پر مکمل عملدرآمد اور ٹائم ٹیبل کے مطابق روٹ پر چلنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی عوام کے سہولیات کے لیے ٹرانسپورٹرز عوام کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ عوام الناس کو کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہو*

*عدالت دشت مستونگ میڈم آسیہ قاضی صاحبہ نے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔* *عدالت نے کھڈکوچہ مستونگ ایریا میں گرفتار ٹرانسفارمر چو...
21/12/2022

*عدالت دشت مستونگ میڈم آسیہ قاضی صاحبہ نے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔*

*عدالت نے کھڈکوچہ مستونگ ایریا میں گرفتار ٹرانسفارمر چوروں نمبر 1 شاہ محمد نمبر2 امان اللّلہ نمبر 3 منیر احمد کو جرم ثابت ہونے پر 3/3سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ہے.*

*ایس ایچ او کھڈکوچہ اویس خان نے چوروں کو موقع پر گاڑی اور کوئل ایلٹی سمیت گرفتار کیا تھا ۔*

*مقدمے کی بہترین تفتیش اور کیس کی سماعت کے دوران ملزمان کو مجرم قرار دیکر سزا دلوائی گئی۔*

*مقدمے کی پیروی عدالت دشت مستونگ میں ہوئی اور فاضل جج صاحبہ نے تمام شواہد و ثبوتوں کی روشنی میں گرفتار ملزمان کو 3/3 سال قید و جرمانے کی سزا کا فیصلہ سنایا۔*

*ملزمان کو سزا ہونے پر لیویز فورس کھڈکوچ مستونگ کارکردگی کو بے حد پزیرائی ملی ہے۔*

*مستونگ**کھڈکوچہ لیویز فورس کی اہم کاروائی گزشتہ رات رکشے سے گن پوائنٹ پر سامان چوری کرنے والے گرو بے نقاب کھڈکوچہ کے عل...
20/12/2022

*مستونگ*
*کھڈکوچہ لیویز فورس کی اہم کاروائی گزشتہ رات رکشے سے گن پوائنٹ پر سامان چوری کرنے والے گرو بے نقاب کھڈکوچہ کے علاقے چٹوک سے مسروقہ سامان برآمد اور ملزمان نامزد اور ایف آئی آر درج اور چوروں کی تلاش جاری*
*اہلیان کھڈکوچہ کی جانب سے چوروں کے خلاف بروقت کارروائی پر لیویز فورس کی کارکردگی پر اظہار اطمینان*

*تفصیلات کے مطابق کھڈکوچہ لیویز فورس کے نائب رسالدار بابو اویس خان شاھوانی کی کی نگرانی میں چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے کر لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ رات رکشے سے چھینے گئے گارڈر اور ٹی آر و دیگر سامان اور موقع واردات میں استعمال ہونے والے موٹرسائیکل کھڈکوچہ کے علاقے چٹوک میں ایک گھر سے برآمد کر لی اور ملزمان نامزد بھی ہو کر ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج ہوئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھڈکوچہ لیویز فورس کے نائب رسالدار بابواویس خان شاھوانی کی سربراہی میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں امید ہے کہ واردات میں استعمال ہونے والے ٹریکٹر اور ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔۔۔۔۔۔۔دوسری جانب اہلیان کھڈکوچہ نے امید ظاہر کی ہیں کہ چور اب قانون کی گرفت سے بچ کر نہیں نکل سکیں گے اور موصوف کی علاقے میں چوری کی خلاف دن رات مصروف عمل قابل تعریف ہیں۔*

*واضع رہے گزشتہ رات کوئٹہ سے کھڈکوچہ زرنج رکشے میں گارڈر اور ٹی آر لارہےتھے کہ الحسن ہوٹل کے قریب نا معلوم 3مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر سامان رکشے سے اتار کر ٹریکٹر میں لے گئے تھے اور مقامی افراد اور لیویز فورس نے رات بھر چوروں کی تلاش جاری رکھتے ہوئے باآخر کامیابی حاصل کی۔*

مستونگ کھڈکوچہ لیو یز فورس کی 04 کامیاب  کاروائی۔جناب ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال  صاحب اور اسسٹنٹ کمشنر برکت بلوچ   کی خصوصی ...
12/12/2022

مستونگ کھڈکوچہ لیو یز فورس کی 04 کامیاب کاروائی۔
جناب ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال صاحب اور اسسٹنٹ کمشنر برکت بلوچ کی خصوصی حکم رسالدار میجر شاہ محمد زہری کی ھدایات کی روشنی میں ایس ایچ او کھڈکوچہ اویس خان شاہوانی نے دیگر لیویز کمانڈوز کے ساتھ کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ فرد نمبر 15/2017 بجرم زیر دفعہ 302. ت پ میں 5 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔جس سے اندرین مقدمہ میں تفتیش جاری ہے۔جبکہ ایک اور کاروائی میں دو چوری کے پنچ شدہ 125 موٹرسائیکلوں کو ملزمان بطرف خضدار لے جا رہے تھے ۔ لیویز فورس کھڈکوچہ جنکا پیچھا کرکے موٹر سائیکلوں کو قبضہ میں لیا گیا۔موٹر سائیکلوں کو کیمیکل ایگزامیشن کے لیے بجھوایا گیا ہے۔
جبکہ کچھ دن پہلے دشت مستونگ سے ایک ٹریکٹر میسی گن پوائنٹ پر چوری ہوئی۔ جہاں ایک بندہ زخمی ہوا تھا۔ دوران ناکہ بندی چیکنگ کر رہے تھے کہ ایک ٹریکٹر بطرف خضدار جارہے تھے۔ لیویز فورس کھڈکوچہ ٹریکٹر برآمد کرکے لیویز تھانہ دشت کو اطلاع کر دیا۔
لیویز فورس کھڈکوچہ نے دو دیگر مقدمات میں دو مفرور اشتہاری گرفتار کرکے تفتیش شروع کردیا۔جبکہ دیگر ملزمان کے لیے ریڈ جاری ہے۔
اس ہفتہ میں 7اشتہاری دو چوری کے 125 ایک ٹریکٹر برآمد کیا ۔

مستونگ لیو یز فورس ولیخان کی کامیاب  کاروائی۔                                                               جناب ڈپٹی کم...
12/12/2022

مستونگ لیو یز فورس ولیخان کی کامیاب کاروائی۔
جناب ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال صاحب اور اسسٹنٹ کمشنر برکت بلوچ کی خصوصی حکم رسالدار میجر شاہ محمد زہری کی ھدایات کی روشنی میں ایس ایچ او پیرجان اور رسالدار محمد ایوب نے لیویز کمانڈوز کے ساتھ کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ فرد نمبر 27/2020 بجرم زیر دفعہ/447.427.337 ت پ 40 الیکٹرک سٹی ایکٹ لیویز تھانہ کھڈکوچہ کے اشتہاری ملزم عبداللّہ ولد محمد انور قوم شاہوانی سکنہ کھڈکوچہ کو گرفتار کرلیا۔جس کو مزید تفتیش کے لیے لیویز تھانہ کھڈکوچہ تفتیشی آفیسر محمد نواز کا کیا گیا۔اندرین مقدمہ میں تفتیش جاری ہے۔

نجی اسکولوں کی انتظامیہ کو مطلع کیا گیا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق جنوری اور فروری کی فیس نہیں لی جائے گی
08/12/2022

نجی اسکولوں کی انتظامیہ کو مطلع کیا گیا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق جنوری اور فروری کی فیس نہیں لی جائے گی

*بلوچستان حکومت جان بوجھ کر نوجوانوں کو بے روزگار کررہی ہیں ممتاز قبائلی وسیاسی رہنما میر عطاء محمد شاھوانی**میر عطاء مح...
01/12/2022

*بلوچستان حکومت جان بوجھ کر نوجوانوں کو بے روزگار کررہی ہیں ممتاز قبائلی وسیاسی رہنما میر عطاء محمد شاھوانی*

*میر عطاء محمد شاھوانی نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان بے روزگار یونین کے مرکزی صدر عبدالمالک شاہوانی، جنرل سیکرٹری عبدالطیف شاہوانی و دیگر عہدیداروں کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاہیکہ میں اپنے بےروزگاری نوجوانوں کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ھے ان کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کے لیے ساتھ دیں گے حکومت بیک اور کوچ مافیا سے بھاری بھتہ وصول کیا جارہا ھے اس لیے مکمل چھوٹ دی ھے بیک اور کوچ مافیا کی سرپرستی چھوڑ دو ورنہ نوجوانوں کو لے کر وزیراعلی ہاؤس کا گھیراؤ کرینگے۔۔ بلوچستان میں پہلے ہی بے روزگاری عام ہے اور لوگوں کو روزگار کے مواقعے میسر نہیں بےروزگاری کی وجہ سے نوجوان خودکشیاں کررہے ہیں اور جرائم پیشہ ھورہے ہیں جبکہ سرکاری نوکریوں کو ہمارے نمائندے لاکھوں روپوں بیھچ رہے ہیں جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں لاکھوں نوجوان بےروزگاری سے تنگ آکر تیل کی کاروبار کے ساتھ منسلک ہوگئے ہیں مگر افسوس کہ ان چوٹے پیمانے پر چھوٹے چھوٹے گاڑیوں میں چند ہزار لیٹر تیل سپلائی کرنے والوں کی روزگار کو بیک اور کوچ مافیاں کی وجہ سے تباہ کیاگیا ہے جس سے ایک بارپھر بلوچستان کے ہزاروں نوجوان بےروزگاری کا شکار ہوگئے ہیں اور انکے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑھ گئے ہیں، حکومت کو چائیے تھا کہ وہ یہاں کے لوگوں کے لئے روزگار کے مواقعے پیدا کرتے مگر افسوس کہ حکومت ان سے بیک و کوچ مافیاں کے زریعے روزگار چھین رہی ہے جو ناقابل قبول ہے انھوں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہیکہ وہ بیک و کوچ مافیا کو جلد ازجلد بند کرکے چھوٹے گاڑیوں سے منسلک بےروزگاروں کا روزگار بحال کریں تاکہ انکے مشکلات کا خاتمہ ہو*

*مستونگ**قائد مستونگ خادم مستونگ امیر جماعت اسلامی مستونگ حافظ خالد الرحمن شاہوانی کا آج آل بیروزگار یونین کے صدر عبد ال...
30/11/2022

*مستونگ*

*قائد مستونگ خادم مستونگ امیر جماعت اسلامی مستونگ حافظ خالد الرحمن شاہوانی کا آج آل بیروزگار یونین کے صدر عبد المالک شاہوانی جنرل سیکرٹری عبدالطیف شاھوانی جوائنٹ سیکرٹری ولی جان شاھوانی سے ملاقات کررہے ہیں*
*گزشتہ کہی عرصہ سے بیک اورکوچ مافیا نے چھوٹے گاڑیوں کی کاروبارختم کیا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں نوجوان بیروزگار ہوچکے ہیں جو خود کشی یا چوری کرنے پر مجبور ہوئے ہیں*
*ان حالات میں نوجوانوں نے احتجاج بھی کیا آپنی آواز حکام بالا تک بھی پہنچانے کی کوشش کی لیکن کسی وزیر مشیر نے ان کی آواز نہیں سنی جماعت اسلامی اپنے نوجوانوں کے ساتھ ہر میدان پر کھڑی ہے*
*اور ہم نوجوانوں کو یہ پیغام دیتے ہیں وہ تیاری شروع کریں*
*ان شاءاللہ اس حکومت اور انتظامیہ کو ان کے اوقات یاد دلائیں گے*
*جس طرح گوادر والے نکل کر اپنے حقوق کے لیے مزاحمت کررہے ہیں*
*اسی طرح اب مستونگ کے نوجوانوں سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ آپنے روزگار کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کے لیے تیار ہو جائیں*
*اگر حکومت بلوچستان ہمارے نوجوانوں کو روزگار نہیں دیں سکتی ہے تو ہماری نوجوانوں سے روزگار بھی مت چھینے ان کو روزگار کرنے دیں*

*مستونگ بلوچستان بےروزگار یونین کے زیر اہتمام چوٹے پیمانے پر روزگار سے منسلک ہزاروں لوگوں کے بےروزگار کئے جانے اور بیک ا...
29/11/2022

*مستونگ بلوچستان بےروزگار یونین کے زیر اہتمام چوٹے پیمانے پر روزگار سے منسلک ہزاروں لوگوں کے بےروزگار کئے جانے اور بیک اور کوچ مافیاں کے خلاف نیو سبزی منڈی سےریلی نکالی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی سراوان پریس کلب پہنچ کر مظاہرے کا شکل اختیار کرلی،مظاہرین سے بےروزگار یونین کے مرکزی صدر عبدالمالک شاہوانی، نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی نزیراحمد سرپرہ،سینئر رہنما و سابق سٹی ناظم میرسکندر خان ملازئی، پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کے صوبائی جنرل سیکریٹری میرشکرخان رئیسانی،شمس اللہ کاکڑجنرل سیکرٹری عیبدالطیف شاہوانی، نائب صدر امان اللہ محمد حسنی و دیگر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بارڈرز سے چوٹے پیمانے پر تیل کی سپلائی کے روزگار سے منسلک لاکھوں نوجوانوں بیک مافیاز اور کوچ مافیاں کی وجہ سے بےروزگار ہوگئے ہیں، سابق حکومت میں سخت احتجاج کے بعد حکومت نے لاکھوں تعلیم یافتہ بےروزگار نوجوانوں کے ایرانی بارڈر سے پک اپ پروبکس جیسے چوٹے گاڑیوں میں چار ہزار لیٹر تک تک سپلائی کنے کی اجازت دیاتھا، جبکہ چوٹے گاڑیوں کے آڑ میں 50/60ہزار لیٹر تیل سپلائی کرنے والے ٹینکر، بیک،اور کوچ مافیاں اور سرمایہ داروں نے روزگار چھین لیا اور اب انہیں بےروزگار کردیا گیا ہیں، بےروزگاری کی وجہ سے نوجوان طبقہ اپنے گھر کو چلانے کیلئے مجبوراً چوری چکاری میں ملوث ہوکر ایک بار پھر امن و امان کا مسلہ خراب ہونے کا بھی اندیشہ پیدا ہوگا۔ نیشنل پارٹی اور لیبریونین کے رہنماؤں نے کہاکہ ہم بلوچستان میں جاری مظالم کو کسی صورت میں قبول نہیں کرینگے اور ہم ہر پلیٹ فارم پر بلوچستان کے ان ہزاروں بےروزگاروں کا آواز بلند کرتے رہےنگے،انھوں نے کہاکہ حکومت بلوچستان بےروزگاروں کو روزگار فراہم نہیں کرسکتا تو ہم سے ہمارا باعزت روزگار بھی نا چھینے، انھوں نے کہاکہ بیک اور ٹینکر مافیاز کو حکومت نے کھلی چوٹ دے رکھی ہے اور ان سے بھاری بتہ وصول کیاجارہاہیں۔ انھوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے برسراقتدار آنے کے بعد اعلان کیاتھا کہ ملک کے لاکھوں بےروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیاجائے گا۔مگر یہاں اب الٹا برسر روزگار نوجوانوں سے انکا روزگار چینا جارہاہیں۔جب کہ سابق حکومت میں عبدالقدوس بزنجو نے ہمیں اجازت دی تھی کہ چھوٹے پیمانے پر تیل کی سپلائی کریں مگر موجودہ صوبائی حکومت نے بڑے ٹینکرز معافیاں کو اجازت دے کر ہمارے روزگار پر مسلط کیا جس سے بلوچستان بھر کے ڈیڈھ لاکھ کے سے زائد نوجوان بےروزگار ہوگئے۔اور ہم جو باعزت طور پر روزگار کررہے تھےہم سے ہمارا روزگار چین کر ہمارے بچوں کے منہ کا نوالہ چھین لیاگیا۔انھوں نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ، کورکمانڈر، آئی جی ایف سے چیف سیکرٹری بلوچستان سمیت دیگر اعلی حکام سے ٹینکرز و بیک مافیاں اور کوچ مافیاں پابند عائد کرنے اور چوٹے پیمانے پر تیل سپلائی کرنے والے بےروزگاروں کا روزگار بحال کریں انھوں نے کہاکہ اگر ہمارے مطالبات پر عمل درآمد نہیں کیاگیا تو ہم مجبور ہوکر صوبے بھر سخت احتجاج کا راستہ اختیار کرینگے اور احتجاج کو صوبے بھر تک وسعت دینگے جس میں مظاہرے روڈ بلاک سمیت سخت احتجاج کا راستہ اپنایا جائے گا۔جس کی تمام تر زمہ داری صوبائی حکومت پرعائد ہوگی۔*

28/11/2022
*اعلی حکومتی سربراہان اور وزرا ٹینکر مافیا کے ذریعے ایرانی تیل کا کاروبار کرکے ہزاروں چھوٹے کاروباری لوگوں کو بیروزگار ک...
28/11/2022

*اعلی حکومتی سربراہان اور وزرا ٹینکر مافیا کے ذریعے ایرانی تیل کا کاروبار کرکے ہزاروں چھوٹے کاروباری لوگوں کو بیروزگار کردیا ہے، چھوٹی گاڑیوں کے زریعے کاروبار کرنے والے ہزاروں لوگوں کو بیروزگار کرنے والے ٹینکر مافیا میں وزیراعلی سے لیکر وزرا تک شامل ہیں۔۔۔۔۔۔نیشنل پارٹی*

*بلوچستان بے روزگار یونین کے جاری احتجاج اور مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔۔نیشنل پارٹی مستونگ۔۔۔*

*مستونگ/////نیشنل پارٹی کے ضلعی ترجمان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ کٹپتلی حکومت کے وزیر اعلی بلوچستان اور وزراء کی جانب سے بیک ،ٹینکرز اور کوچز کے زریعیے ایرانی تیل کی کاروبار پر مکمل طور پر قبضہ جما کر۔۔۔ چھوٹے گاڈیوں کے زریعیے ایرانی تیل کی ترسیل سے منسلک ڈیڈ لاکھ سے زائد لوگوں سے یہ کاروبار چھین کرلاکھوں نوجوانوں و خاندانوں کو بے روزگار کر دیا ہے۔۔۔۔انھوں نے کہا کہ چھوٹے گاڈی مالکان کی کاروبار و روزی روٹی پر ڈاکہ ڈالنے والے سب سے بڑا مافیاں وزیر اعلی کی بھائی ہے۔جنکی سینکڑوں بیک ، ٹینکرز اور کوچز جو بلوچستان سمیت اندرون ملک ایرانی تیل کی اسمگلنگ پر لگے ہوئے ہیں۔جبکہ اسکے ساتھ حکومت میں شامل 90 فیصد وزراء بھی بیک و ٹینکرز کے زریعئے ایرانی تیل کی کاروبار کر رہے ہیں۔۔اس لیے اس حکومتی مافیاں نے ایک منصوبے کے تحت اپنی زیادہ سے زیادہ منافع کی خاطر چھوٹے گاڈی مالکان سے یہ کاروبار چھین کر ختم کر دیئے۔۔۔جس سے لاکھوں نوجوانوں بے روزگار ہو کر درپدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔۔۔ترجمان نے کہا کہ بلوچستان ایک انتہائی پسماندہ صوبہ ہے جہاں روزگار اور کاروبار کا کوئی اور زریعہ نہیں ہے۔70 فیصد لوگ پہلے سے ہی سطح غربت سے نیچے کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔۔لاکھوں افراد جو چھوٹے گاڈیوں سے بمشکل سے کافی خطرات و تکالیف کے بعد چند لیٹر ایرانی تیل لاکر اپنے خاندانوں کی گزارہ بسر کرتے تھے۔۔۔۔لیکن کٹپتلی وزیر اعلی اور وزراء نے نہ صرف خود اس کاروبار پر مکمل قبضہ کی ہے بلکہ کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کے زریعیے بھاری بھرکم کمشن و بھتہ وصولی کے آڑ میں چھوٹے گاڈی مالکان کو مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ اس کاروبار کو ترک کرے۔۔۔۔۔۔ ٹینکر وہ بیک مافیاں ، دس ویلر کوچز جو فی گاڈی 50 سے 60 ہزارلیٹر تیل لاتے ہے جسکی وجہ سے چھوٹے گاڑیوں سے منسلک برسرروزگار ڈیڈھ لاکھ خاندانوں سے روز گار کا یہ زریعہ چھین کر بے روزگاری کی طرف دھکیل کر خودکشی پر مجبور کر دیا ہے۔۔۔ترجمان نے کہا کہ ایک طرف موجود کرپٹ و کٹپتلی حکومت اور انکے وزراء محکموں کی خالی آسامیوں کی سر عام منڈی لگا کر فروخت کررہے ہیں۔ اور دوسری جانب ایرانی تیل کی کاروبار پر قبضہ کر کے لاکھوں لوگوں سے انکی روزی روٹی پر ڈاکہ ڈالنے سے بلوچستان کے حالات مزید سنگین ہونگے اور انکے خطرناک نتائج بر آمد ہو سکتے ہیں۔۔انھوں نے کہا کہ ترجمان نے کہا کہ نیشنل پارٹی۔۔۔""بلوچستان بے روزگار یونین"" کے جاری احتجاج اور تمام مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔۔۔۔*

*مستونگ تیل سپلائی کرنے والے چوٹے  مالکان و بےروزگار یونین کے رہنماؤں بیک اور کوچ مافیاں کے روک تھام کیلئے کوئٹہ تفتان ق...
27/11/2022

*مستونگ تیل سپلائی کرنے والے چوٹے مالکان و بےروزگار یونین کے رہنماؤں بیک اور کوچ مافیاں کے روک تھام کیلئے کوئٹہ تفتان قومی شاہراھ پر کانک کراس کے مقام پر احتجاجی کیمپ قائم کردیا۔۔۔ کیمپ میں چوٹے مالکان بےروزگار یونین کےصدر عبدالمالک شاھوانی جنرل سیکرٹری عبدالطیف شاھوانی جوائنٹ سیکرٹری ولی جان آفس سیکرٹری رحمت اللہ شاھوانی سراج احمد ریسانی حاجی خان رہیسانی عبدالحکم رہیسانی نجیب اللہ محمدشہی نصیب اللہ محمدشہی سعید احمد مینگل بابا جان رہیسانی محمداکرم رہیسانی و دیگر کی قیادت میں موجود تھے۔۔۔۔۔۔ اس دوران بڑے پیمانے پر تیل سپلائی کرنے والے کوچ اور بیک گاڑیوں کو روک کر مزید آگے جانے سے روک کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔ان کا مطالبہ ہیکہ بڑے گاڑیوں پر پابندی عائد کرکے چوٹے پیمانے پر روزگار کرنے دیاجائے*

*مستونگ///// بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر مرکزی رہنماء میرفریدجان رئیسانی سے بلوچستان بےروزگار یونین کے صدر عبدالمالک ش...
27/11/2022

*مستونگ///// بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر مرکزی رہنماء میرفریدجان رئیسانی سے بلوچستان بےروزگار یونین کے صدر عبدالمالک شاہوانی، جنرل سیکرٹری عبدالطیف شاہوانی، نائب صدر امان اللہ محمد حسنی، و دیگر کا ٹیلونک رابطہ اور بیک اور کوچ مافیاں کی وجہ سے بلوچستان کے لاکھوں افراد بےروزگار ہونے سمیت دیگر۔ مسائل پر تفصیلی طور پر آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان چونکہ ایک پسماندہ صوبہ ہے یہاں پر روزگار کے دیگر ذرائع موجود نہیں ہیں تو اس وجہ سے بلوچستان کے ڈیڈھ لاکھ سے زیادہ نوجوان جن میں اعلی تعلیم یافتہ بھی ہے چوٹے گاڑیوں کے زریعے تیل کی سپلائی کے کاروبار سے منسلک تھے جن کے گھروں کے چولہے اسی روزگار سے چل رہا تھا مگر ایک بیک و کوچ مافیاں جو آپنے گاڑیوں میں 50/60ہزار لیٹر تیل سپلائی کرتے ہیں جس سے ہمارا روزگار مکمل طور پر ختم ہوگیاہے اور ہزاروں افراد بےروزگار ہوگئے جس کی وجہ سےامن عامہ کی صورتحال میں بھی خرابی کا خدشہ پیدا ہواہیں۔۔۔۔۔۔۔*

*میرفرید رئیسانی نے بلوچستان بےروزگار یونین کے رہنماؤں کو اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون اور حمایت کا اعلان کردیا، انھوں نے کہاکہ افسوس کا مقام ہیکہ بلوچستان کے لاکھوں افراد کا روزگار بن اور چند سرمایہ داروں کو مکمل چوٹ دی ہوئی ہیں۔انھوں نے کہاکہ ہم بےروزگار یونین کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے اور وزیراعلی بلوچستان، صوبائی حکومت کے دیگر اعلی حکام، ایف سی کمانڈٹس،کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز سے مطالبہ کرتے ہیکہ بڑے گاڑی والے سرمایہ داروں پر روک لگائی جائے اور چوٹے گاڑیوں سے منسلک ہزاروں بےروزگاروں کو روزگار کرنے دیاجائے اور انہیں احتجاج پر مجبور نہ ہونے دیں*

*مستونگ.پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماوں چیف آف بیرک نواب زادہ میر شادین خان شاہوانی چیف آف بنگلزئی سردار نور احمد بنگلزئی ...
27/11/2022

*مستونگ.پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماوں چیف آف بیرک نواب زادہ میر شادین خان شاہوانی چیف آف بنگلزئی سردار نور احمد بنگلزئی اور چیف آف بولان سردار ربنواز کرد نے اپنے جاری کردہ مشترکہ بیان میں بلوچستان بے روزگار یونین کے مرکزی صدر عبدالمالک شاہوانی، جنرل سیکرٹری عبدالطیف شاہوانی و دیگر عہدیداروں کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاہیکہ بلوچستان میں پہلے ہی بے روزگاری عام ہے اور لوگوں کو روزگار کے مواقعے میسر نہیں بےروزگاری کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہورہے ہیں اور بےروزگاری کی ہی وجہ سے بدامنی میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ بلوچستان کے لاکھوں نوجوان بےروزگاری سے تنگ آکر تیل کی کاروبار کے ساتھ منسلک ہوگئے ہیں مگر افسوس کہ ان چوٹے پیمانے پر چھوٹے چھوٹے گاڑیوں میں چند ہزار لیٹر تیل سپلائی کرنے والوں کی روزگار کو بیک اور کوچ مافیاں کی وجہ سے تباہ کیاگیا ہے جس سے ایک بارپھر بلوچستان کے ہزاروں نوجوان بےروزگاری کا شکار ہوگئے ہیں اور انکے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑھ گئے ہیں، حکومت کو چائیے تھا کہ وہ یہاں کے لوگوں کے لئے روزگار کے مواقعے پیدا کرتے مگر افسوس کہ حکومت ان سے بیک و ٹینکر مافیاں کے زریعے روزگار چھین رہی ہے جو ناقابل قبول ہے انھوں نے آل بلوچستان بے روزگار ایسوسی ایشن مستونگ کی جانب سے 29نومبر بروز منگل کے احتجاجی ریلی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرے کی عمایت کا اعلان کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہیکہ وہ بیک و کوچ مافیا کو جلد ازجلد بند کرکے چھوٹے گاڑیوں سے منسلک بےروزگاروں کا روزگار بحال کریں تاکہ انکے مشکلات کا خاتمہ ہو۔۔۔۔

*مستونگ۔آل بلوچستان بے روزگار یونین کے عہدیداران کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت آل بلوچستان بے روزگار یونین کے صدر عبدالمالک...
26/11/2022

*مستونگ۔آل بلوچستان بے روزگار یونین کے عہدیداران کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت آل بلوچستان بے روزگار یونین کے صدر عبدالمالک شاہوانی منعقد ہوا اجلاس میں نائب صدر امان اللہ محمدحسنی جنرل سیکرٹری عبدالطیف شاہوانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ثناء اللہ ابابکی جوائنٹ سیکرٹری ولی جان شاہوانی فنانس سیکرٹری حبیب اللہ نائب صدر دوئم جان علی شاہوانی سیکرٹری اطلاعات ناصر شورانزئی آفس سیکرٹری رحمت اللہ رابطہ سیکرٹری محمداکرم مینگل و دیگر موجود تھے اجلاس میں مختلف ایجنڈوں پر غور غوص کیا گیا اور ایرانی ڈیزل و پیٹرول کے کاروبار سے منسلک بے روزگاروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مختلف فیصلے کیئے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آل بلوچستان بے روزگار یونین کے عہدیداروں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے چوٹے گاڑیوں کے مالکان جنہوں نے اپنے مال مویشی یا دیگر سامان فرخت کرکے اپنے لیئے چوٹے گاڑیاں لیکر اپنے بال بچوں کا گزر بسر کررہے تھے مگر کچھ عرصے سے بیک و کوچ مافیا کی برمار سے ان ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کا روزگار مکمل طور پر بند ہورہا ہے جس سے وہ انتہائی مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں جس کے باعث اب ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں انھوں نے ایف سی کمانڈنٹ چلتن رائیفلز ڈپٹی کمشنر و دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ آل بلوچستان بے روزگار یونین کے غریب بے روزگاروں کے مجبوریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بیک و کوچ مافیا کو فوری طور پر بند کریں اور اگر انہیں بند نہیں کیا گیا تو آل بلوچستان بے روزگار یونین بزات خود انہیں بند کریگی اور بیک و کوچ مافیا اور انکو سپورٹ کرنے والے مگرمچھوں کیخلاف بھر پور احتجاج کرینگےجس میں کسی بھی نقصان کا زمہ دار اعلی حکام ہونگے دری اثناء انھوں نے اعلان کیا کہ آل بلوچستان بے روزگار یونین کے زیر اہتمام 29 نومبر بروز منگل صبح 11 بجے سبزی منڈی عزیز آباد مستونگ سے ایک ریلی نکالی جائے گی جوکہ ساراوان پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اس موقع پر تیل کے کاروبار سے منسلک تمام چوٹے گاڑی مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ مزکورہ شیڈول کے مطابق مقررہ وقت پر احتجاجی ریلی و مظاہرے میں اپنی شرکت یقینی بنائے تاکہ موثر انداز میں آپ کے حقوق کیلئے آواز بلند کیا جائے جبکہ احتجاجی مظاہرے کے بعد آئندہ کا لاعمل طے کیا جائے گا۔۔۔*

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Awaz Times Kad Kocha posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share