North Life Pakistan

North Life Pakistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from North Life Pakistan, Media/News Company, Gilgit.
(1)

North Life Pakistan is a social media platform aiming to highlight the amazing beauty, culture, music, climate crisis and issues of masses across the northern region of Pakistan.

سید عبدالوحید شاہ سیکریٹری جنگلات ،جنگلی حیات و ماحولیات تعینات ظفر وقار تاج سیکریٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن تعینات...
27/06/2024

سید عبدالوحید شاہ سیکریٹری جنگلات ،جنگلی حیات و ماحولیات تعینات ظفر وقار تاج سیکریٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن تعینات، نوٹیفکیشن جاری

پریس ریلیز گلگت ( پ ر ) جمعیت علماء اسلام ضلع گلگت کے ناظم انتخابات میر بہادر کی صدارت میں پہلا باضابطہ اجلاس گلگت کے ای...
01/06/2024

پریس ریلیز

گلگت ( پ ر ) جمعیت علماء اسلام ضلع گلگت کے ناظم انتخابات میر بہادر کی صدارت میں پہلا باضابطہ اجلاس گلگت کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہوا ۔

اجلاس میر بہادر ، مولانا عطاء اللہ شہاب ، مولانا نثار احمد ، حافظ عنایت اللہ ، مولانا مشتاق ، ٹکا خان اور دیگر ساتھیوں نے شرکت کی ۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے ناظم انتخابات میر بہادر نے رکنیت سازی کے حوالے سے کہا کہ جمعیت علما اسلام ہر پانچ سال بعد رکنیت سازی کے عمل سے گزرتے ہوئے جماعت کے اندر انتخابات کے ذریعے ہر سطح پر نئی تنظیم سازی کو عمل میں لایا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ رکنیت سازی کے ذریعے پرانے ساتھی فارم پر کرکے تجدید عہد کرتے ہیں جبکہ نئے افراد کو جماعت میں شامل کرنے کے لئے کمپین چلا رہے ہوتے ہیں ۔ اس لئے ہمیں چاہئے کہ اس بھاری بھرکم زمہ داری کو ہر ساتھی جوش و جذبے سے نبھانے کی کوشش کریں ۔

میر بہادر نے مزید کہا کہ ساتھیوں نے متفقہ طور پر میں پر جو زمہ داری ڈالی ہے ان کے اس اعتماد پر ان کا شکر گزار ہوں اور آپ سے دعاؤں کا طالب ہوں کہ اللہ مجھے اس زمہ داری کو نبھانے کی توفیق عطا فرمائے ۔

میر بہادر نے کہا کہ کل بروز اتوار بعد نماز ظہر کلمہ چوک آفاق مارکیٹ میں کیمپ لگا کر رکنیت سازی کی افتتاح کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں قائم کئے جانے والے اس کیمپ میں صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و زکوٰۃ اینڈ عشر و ناظم انتخابات جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان حاجی رحمت خالق صاحب خصوصی شرکت کرینگے لہذا تمام ساتھی بروقت کیمپ میں پہنچ کر اس مہم میں حصہ لیں ۔

جاری کردہ
حافظ عنایت اللہ معاون کنوینر جمعیت علماء اسلام ضلع گلگت

گلگت۔ڈائریکٹرجنرل گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان نے انٹیگریٹڈ واٹر سپلائی سسٹم گلگت سٹی کے منصوبے کے تحت سکار کوئی ...
30/05/2024

گلگت۔
ڈائریکٹرجنرل گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان نے انٹیگریٹڈ واٹر سپلائی سسٹم گلگت سٹی کے منصوبے کے تحت سکار کوئی اور کنوداس میں جاری ترقیاتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انجینئرنگ عارف حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ مظہرسہیل و دیگر بھی موجود تھے۔
ڈائریکٹر جنرل کو پراجیکٹ کی ٹیم نے جاری ترقیاتی کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے ٹھیکیدار کو عوامی نوعیت کے اس اہم منصوبے کو جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کی،اور جون کے آخر میں اس منصوبے کا افتتاح کیا جائے گا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ اس منصوبے کو مکمل کرنے سے سکارکوئی، کنوداس، نگر کالونی، کے آئی یو اور چھلمش داس کے عوام کو پینے کا صاف ستھرا پانی وافر مقدار میں میسر ہوگا۔

الرٹگلگت : بسین میاں کالونی کے قریب دریا میں دو نوجوان ڈوب گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کے اہلکار ریسکیو اینڈ سیفٹی آفی...
08/05/2024

الرٹ
گلگت : بسین میاں کالونی کے قریب دریا میں دو نوجوان ڈوب گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کے اہلکار ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر طارق عزیز کی نگرانی میں فوراً موقع پر پہنچ گئے مقامی رضاکاروں نے ایک نوجوان کو بروقت نکال لیا تھا جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی جبکہ دوسرے نوجوان کو ریسکیو اہلکاروں نے مقامی رضاکاروں کے ساتھ مل کر سرچ کر کے دریا سے نکال لیا اور ریسکیو 1122کی ایمبولینس میں سی پی آر دیتے ہوئے تشویش ناک حالت میں بسین ہسپتال منتقل کر دیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق نوجوان کا تعلق یاسین سے بتایا گیا۔

گلگت : شہر کے نواحی علاقے سکوار میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کے ہال کی چھت کا اندورنی حصہ گرنے سے 6 بچوں سمیت ایک استانی شد...
08/05/2024

گلگت : شہر کے نواحی علاقے سکوار میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کے ہال کی چھت کا اندورنی حصہ گرنے سے 6 بچوں سمیت ایک استانی شدید زخمی ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

04/04/2024

گلگت : حکومت بلڈ بنک کو لاوارث نہ چھوڑے بجلی کی فراہمی یقینی بنائے۔
ریجنل بلڈ بنک میں بجلی کی عدم دستیابی اور دیگر مسائل کے حوالے سے راہ خدا بلڈ ڈونیشن سنٹر کے چیئرمین عدنان شاکر و دیگر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔

گلگت : ڈی آئی جی گلگت رینج راجہ مرزا حسن اور کمشنر گلگت ڈویژن کمال خان سکوار میں 21 رمضان کے حوالے سے نکالے جانے والے جل...
31/03/2024

گلگت : ڈی آئی جی گلگت رینج راجہ مرزا حسن اور کمشنر گلگت ڈویژن کمال خان سکوار میں 21 رمضان کے حوالے سے نکالے جانے والے جلوس کے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں ۔

جاری کردہ:-
ترجمان محکمہ پولیس گلگت رینج۔

گلگت : سیوریج منصوبے کے حوالے سے خومر یوتھ کا بیان قابل تعریف ہے ۔
31/03/2024

گلگت : سیوریج منصوبے کے حوالے سے خومر یوتھ کا بیان قابل تعریف ہے ۔

گلگت : مطالبات کے حق میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال اور دھرنا، شہر اور مضافاتی علاقے کچرے سے بھر گئ...
14/11/2023

گلگت : مطالبات کے حق میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال اور دھرنا، شہر اور مضافاتی علاقے کچرے سے بھر گئے، جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگنے سے تعفن پھیلنے لگا۔
ملازمین کمپنی کو محکمے کا درجہ دے کر انہیں مستقل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

گلگت ۔۔۔۔۔۔ جنریٹرز چلانے کے لئے 14 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور ہوتے ہی جوٹیال کربلا میں تبدیل ہو گیا ، چیتا کالونی، ایف سی...
27/03/2023

گلگت ۔۔۔۔۔۔
جنریٹرز چلانے کے لئے 14 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور ہوتے ہی جوٹیال کربلا میں تبدیل ہو گیا ، چیتا کالونی، ایف سی کالونی ، نور کالونی، گوجال کالونی سمیت کئی محلوں میں دریائے گلگت سے لفٹ کر کے فراہم کیا جانے والا پانی تین تین دنوں سے بند علاقہ مکین 1500 روپے سے 2000 روپے ادا کر کے پانی ٹینکرز کے ذریعے خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں ۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ واسپ نامی نجی کمپنی ان علاقوں کو پانی فراہم کر رہی ہے اور ہر ماہ لوگ 300 روپے فیس کی مد میں باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں لیکن بجلی کا بہانہ بنا کر پانی نہیں دیا جا رہا ہے ۔ اہل علاقہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پمپس میں تعینات ملازمین کی حاضری کو بھی چیک کیا جائے اور واسپ کے اوپر بھی کوئی چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے تاکہ پانی کے حصول کے لئے لوگوں کی مشکلات ختم کی جا سکیں۔

07/09/2022
گلگت : دو خواتین سمیت سات غیر ملکی کوہ پیماوں کی ٹیم نے قاتل پہاڑ نانگا پربت سر کر لیا۔نانگا پربت 8125 میٹر بلند دنیا کا...
01/07/2022

گلگت :
دو خواتین سمیت سات غیر ملکی کوہ پیماوں کی ٹیم نے قاتل پہاڑ نانگا پربت سر کر لیا۔
نانگا پربت 8125 میٹر بلند دنیا کا نواں بلند ترین پہاڑ ہے ۔
یہ موسم گرما کی پہلی کامیاب مہم جوئی ہے۔
کامیاب مہم جوئی میں نارویجن خاتون کوہ پیما کرسٹن ہریلا اور تائیوان کی خاتون گریس ٹسنگ کے علاوہ نیپال کے پانچ کوہ پیما جن میں مسٹر پاسداوا شیرپا مسٹر داوا اونگجو شیرپا مسٹر چھیرنگ نامجل شیرپا مسٹر نیما گیلزن شیرپا مسٹر ننگما تمانگ دورجے شامل ہیں ۔
ناروے کی کرسٹن ہریلا دو ماہ میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو اور نانگا پربت سمیت پاکستان میں 8,000 میٹر اونچی پانچ چوٹیوں کو سر کرنے کے مشن پر ہیں۔ ⁦

گلگت :  ۔۔۔۔درویش لوگ ۔۔۔۔۔۔گلگت بلتستان میں مالی بدحالی کی وجہ سے تمام سرکاری محکموں کے ریگولر بجٹ میں کسی بھی قسم کی پ...
07/06/2022

گلگت : ۔۔۔۔درویش لوگ ۔۔۔۔۔۔
گلگت بلتستان میں مالی بدحالی کی وجہ سے تمام سرکاری محکموں کے ریگولر بجٹ میں کسی بھی قسم کی پیش رفت سے ڈی ڈی اوز کو روک دیا گیا ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے قائم سرکاری محکموں کے ملازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ صرف تنخواہ کھائیں عوامی نوعیت کے کام جمود کا شکار کر کے حکومت کیا حاصل کرنا چاہتی ہے ۔
دوسری جانب وزیر اعلٰی گلگت بلتستان اور چیف سیکریٹری میں خود کو عوام دوست ثابت کرنے کا مقابلہ بھی دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ۔
وزیر اعلٰی اپنے وزراء سمیت طالب شاہ ہوٹل پہنچ چکے ہیں اور چیف سیکریٹری بلتستان دورہ سے واپسی پر راستے میں سکول سے چھٹی کر کے گھر جانے والے بچوں کو مٹھائی یا کوئی کتاب دیتے ہوئے سوشل میڈیا کی زینت بن رہے ہیں ۔
صوبے کی صورتحال یہ ہے کہ تمام سرکاری محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ریگولر بجٹ کو اگلے فرمان تک روکے رکھیں۔
گلگت بلتستان گرانٹ ان ایڈ پر چلنے والا ایک صوبہ ہے جہاں ترقیاتی کاموں کی سست روی کی وجہ سے ترقی کا عمل جمود کا شکار ہے۔ گلگت شہر کی اگر بات کریں تو مرکزی سڑک کے سواء تمام سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہیں اور ان دو درویشوں کے نوٹس کا انتظار کر رہی ہیں کہ کسی دن انہیں خیال آئے گا اور ان کی مرمت کا کوئی بندوبست ہو گا۔
صوبائی دارالحکومت گلگت شہر کے کئی علاقے بشمول سٹی ہسپتال ایئریا ان دنوں کربلا کا منظر پیش کر رہے ہیں لوگ بوند بوند پانی کو ترس گئے ہیں لیکن دو درویش اس صورتحال کا بھی کوئی نوٹس لیں یہ فلاح عامہ کا کام ہے۔
صوبے کے اعلٰی عہدوں پر فائز دونوں شخصیات کو چاہیئے کہ وہ طالب شاہ ہوٹل میں کیک کھانے اور مٹھائیاں بانٹنے کی بجائے اپنے اصل کام پر توجہ دیں اور جمود کا شکار کسی ترقیاتی منصوبے کا پہیہ چلا دیں سرکاری اداروں کی استعداد کار میں اضافے کے لئے متحرک ہو جائیں کسی سڑک کی مرمت کا فیتہ کاٹیں کسی منصوبے کا افتتاح نہیں پیش رفت کا جائزہ لیں اور پھر تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنائیں عوام بھی واہ واہ کریں گے اور پھر آپ کو خود کو عوام دوست شو کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ عوام خود ہی آپ کی گرویدہ بن جائے گی۔
عجیب درویش لوگ ہیں اپنے اصل فرض کو چھوڑ کر سراب کے پیچھے دوڑ رہے ہیں۔
بقلم ۔۔۔ ابو فائق

گلگت : وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے زیر صدارت ششپر گلیشیر کے نقصانات اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لینے کے لئے ا...
09/05/2022

گلگت :
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے زیر صدارت ششپر گلیشیر کے نقصانات اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں صوبائی سیکرٹری داخلہ نے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے اس موقع گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حسن آباد پل کی جگہ این ایچ اے کے تعاون سے فوری طور پر سٹیل پل تعمیر کیا جائے۔ متاثرہ خاندانوں میں ریلیف کا عمل تیز کیا جائے۔ چیئرمین این ایچ اے نے چھ ماہ کی مدت میں حسن آباد میں آرسی سی پل تعمیر کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ پاکستان کے بڑے گلیشیرز گلگت بلتستان میں واقع ہیں جس کی وجہ سے گلوبل وارمنگ کا خطرہ سب سے زیادہ گلگت بلتستان کو ہے۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کی روک تھام اور گلیشیرز کے تحفظ کے لئے بین الاقوامی سطح پر ماہرین کی کانفرنس کرائی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے سیکرٹری داخلہ سے ششپر گلیشیر کی وجہ سے ہونے والے نقصانات اور عوامل کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ متاثرہ علاقوں کی بحالی کے کاموں کو تیز کرنے کے لئے صوبائی سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری تعمیرات اور جی بی ڈی ایم اے پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے محکمہ تعمیرات اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ پینے کے پانی، واٹر چینل اور آب پاشی کے نظام کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ متاثرہ گھروں اور املاک کے معاوضے ادا کئے جائیں گے۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری داخلہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بروقت حفاظتی اقدامات کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ث۔ تمام متاثرہ خاندانوں کو ٹینٹ اور ریلیف فراہم کیا گیا ہے اور صحت کے سہولیات فراہم کئے جارہے ہیں۔ گندم، اشیاء خوردونوش اور پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی یقینی بنائی ہے۔

گلگت : ششپر گلیشیر جائزہ اجلاس!سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان اقبال حسین خان  نے ششپر جھیل کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ...
25/04/2022

گلگت : ششپر گلیشیر جائزہ اجلاس!
سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان اقبال حسین خان نے ششپر جھیل کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ورکس ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹینڈر دستاویز کے مطابق چینلائز کام مکمل کریں۔اس موقع پر کمشنر گلگت ڈویژن میر وقار اور ڈی سی ہنزہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ ہنگامی پلان پر عمل درآمد کریں اور تباہی سے پہلے سب سے زیادہ کمزور متاثرین کا انخلاء کریں۔محکمہ موسمیات کو ہدایت کی گئی کہ وہ ڈیٹا کا تجزیہ کرے اور اس ایمرجنسی کے بارے میں ترجیحاً 24 گھنٹے پہلے وقت پر ریڈ الرٹ دیں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ہنزہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ FWO کیمپ میں قائم کنٹرول روم کو 24 گھنٹے فنکشنل یقینی بنائیں۔ مزید یہ کہ کنٹرول روم ڈیٹا اکٹھا کرے گا اور جھیل کے پھٹنے کے خطرے کی نگرانی کرے گا تاکہ بروقت کارروائی کی جاسکے۔

06/04/2022

گلگت :
عالمی ادارے یونیسیف اور ای پی آئی گلگت بلتستان کے زیر اہتمام جی بی میں کورونا صورتحال اور ویکسینیشن کے حوالے سے بریفنگ

گلگت : سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد علی زیدی نویں اجلاس کی پہلی نسشت کی صدارت کر رہے ہیں۔
05/04/2022

گلگت :
سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد علی زیدی نویں اجلاس کی پہلی نسشت کی صدارت کر رہے ہیں۔

پاک آرمی نے ضلع استور کے پکورہ گاوں میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا، جس کے دوران 143 بچوں اور 134 خواتین سمیت 362 افراد ک...
26/03/2022

پاک آرمی نے ضلع استور کے پکورہ گاوں میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا، جس کے دوران 143 بچوں اور 134 خواتین سمیت 362 افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی اور مستحق مریضوں میں مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔

فورس کمانڈر گلگت بلتستان نے ضلع نگر اور ضلع دیامر میں  آرمی پبلک سکولوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر علاقوں کی سیاسی ا...
23/03/2022

فورس کمانڈر گلگت بلتستان نے ضلع نگر اور ضلع دیامر میں آرمی پبلک سکولوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر علاقوں کی سیاسی اور مذہبی قیادت، عمائدین اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جبکہ ضلع نگر میں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فورس کمانڈر نے کہا کہ نگر اور دیامر میں آرمی پبلک سکولوں کا قیام تعلیمی میدان میں انشاء اللہ خوش آئند ثابت ہو گا۔ پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر علاقے کوتعلیمی میدان میں آگے لانے کے لئے ہر وقت کوشاں رہے گی۔ انشاء اللہ گلگت بلتستان میں تعلیم کے فر و غ کے لئے کوششوں کے ثمرات اگلے چند سالوں میں نظر آئیں گے۔

سابق ممبر گلگت بلتستان ایڈوائزری کونسل سنبل شاہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔اللہ پاک مغفرت فرمائے ۔ آمین
18/03/2022

سابق ممبر گلگت بلتستان ایڈوائزری کونسل سنبل شاہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
اللہ پاک مغفرت فرمائے ۔ آمین

گلگت : پاک فوج نے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے خصوصی افراد کیلئے محتلف کھیلوں کے میلہ کا انعقاد کیا۔ جس کا مقصد حصوصی...
17/03/2022

گلگت : پاک فوج نے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے خصوصی افراد کیلئے محتلف کھیلوں کے میلہ کا انعقاد کیا۔ جس کا مقصد حصوصی افراد کی حوصلہ افزائی، معزوری کے مسائل سے آگاہی کو فروغ دینا اور افراد باہم معزوری کے وقار، حقوق اور سلامتی کے لۓ تمام حمایتوں کو متحرک کرناہے۔ افراد باہم معزوری کو زندگی کے تمام تر سیاسی، سماجی، اقتصادی اور ثقافتی امور میں شامل کر نا خوش آئند ہے۔
میلے میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے مدعو کیے گیے حصوصی افراد کی کثیر تعداد اور سول سوسائٹی نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر خصوصی افراد کے مابین بلا ئنڈکرکٹ ، ٹیبل ٹینس ، نیزہ بازی ، پنجہ آزمائی، دوڑ، رسہ کشی سمیت دیگر مقابلے ہوئے ۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیف سیکرٹری گلگت بلتستان تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں جنہیں مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ عالمی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ انہوں نے خصوصی افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے میلے کی انعقاد پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ گلگت بلتستان کی حکومت پاک فوج کے ساتھ مل کر خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی ۔
گلگت بلتستان حکومت کے سرکاری اور نجی اداروں نے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اس میلے کے انعقاد کو شرمندہ تعبیر کیا۔ میلے میں مختلف اداروں کی جانب سے سٹالز بھی لگائے گئے تھے جہاں خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے کی گئی کوششوں کو اجاگر کیا گیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے خصوصی افراد نے پاک فوج کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

آج پاک فوج کے زیر اہتمام اپنے طرز کے منفرد بیٹل آف بینڈز کے نام سے منسوب گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے بینڈ ز کے فائنل...
14/03/2022

آج پاک فوج کے زیر اہتمام اپنے طرز کے منفرد بیٹل آف بینڈز کے نام سے منسوب گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے بینڈ ز کے فائنل مقابلے گلگت میں منعقد ہوئے۔ جس میں مجموعی طور پر 6 پائپ بینڈز اور 21 افراد نے انفرادی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ تمام بینڈ ز کو سیلوٹنگ، ٹرن آؤٹ، ڈریس، انسٹرومنٹس، مارچنگ، ڈرمنگ اور بینڈ ماسٹر کنٹرول پرکھ گیا۔ جبکہ انفرادی پرفارمنس کو مختلف دھنوں، آلہ موسیقی پر عبور اور سانس پر کنٹرول کی بنیاد پر جانچا گیا۔
بیٹل آف بینڈز مقابلے میں پہلی پوزیشن آغا خان ڈائمنڈ جوبلی بینڈ دینور، گلگت نے اور دوسری پوزیشن گولڈن جوبلی پائپ بینڈ علی آباد، ہنزہ نے اپنے نام کیا۔ جبکہ خصوصی افراد میں پہلی پوزیشن ناظم الدین ہنزائی نے اور انفرادی طور پر آلہ موسیقی (بانسری) میں پہلی پوزیشن انضمام خان نے حاصل کی۔ ان مقابلوں کے انعقاد کا مقصد گلگت بلتستان کی ثقافت کو اجاگر کرنا اور بینڈ اور موسیقی کے شعبے سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کرنا تھا

پاک فوج نے گلگت میں شوٹنگ کے شائقین کے لیے مقابلوں کا انعقاد کیا ہے جس میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے مرد، خواتین ا...
09/03/2022

پاک فوج نے گلگت میں شوٹنگ کے شائقین کے لیے مقابلوں کا انعقاد کیا ہے جس میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے مرد، خواتین اور بچے حصہ لے سکتے ہیں۔
1. مرد حضرات کے لئے رائفل اور پسٹل کے مقابلے ہوں گے-
2. خواتین کے درمیان پسٹل کے مقابلے ہوں گے-
3. 16 سال سے بڑی عمر کے لڑکوں کے درمیان MP-5 کا مقابلہ ہوگا-
4۔ 16 سال سے بڑی عمر کئ لڑکیوں کے درمیان MP-5 کا مقابلہ ہوگا-
5۔ 16 سال سے چھوٹی عمر کے بچوں کے لے Air Gun کا اہتمام ہوگا-
جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے-
مقابلے کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ *12 مارچ* ہے-
مقابلے کا انعقاد *15 سے 18 مارچ* تک ہے-
مقابلہ با ب گلگت کے قریب آرمی فائرنگ رینج گلگت پر ہوگا-
رابطہ نمبر
03368105856
03438003942

گلگت : پیپلزپارٹی پارٹی کے جیالوں کے قافلے کے لئے کرایوں میں مبینہ خصوصی رعایت، نیٹکو منیجر خپلو اسٹیشن کو معطل کر کے دو...
07/03/2022

گلگت :
پیپلزپارٹی پارٹی کے جیالوں کے قافلے کے لئے کرایوں میں مبینہ خصوصی رعایت، نیٹکو منیجر خپلو اسٹیشن کو معطل کر کے دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔
حکم نامہ جاری

دبئی : وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان کل ہونے والی پہلی بین الاقومی گلگت بلتستان  سرمایہ کاری  کانفرنس کی میزبا...
23/02/2022

دبئی :
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان کل ہونے والی پہلی بین الاقومی گلگت بلتستان سرمایہ کاری کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔

دبئی۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اس اہم کانفرنس میں سیاحت، زراعت، کان کنی،، توانائی، فوڈ پروسیسنگ و دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق شرکاء کو آگاہ بھی کریں گے۔

دبئی۔
یہ گلگت بلتستان کی پہلی اور اہم بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس ہے،انشاءاللہ اب گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کی منزل قریب ہے،
خالد خورشید

دبئی۔
گلگت بلتستان سے متعلق اپنی نوعیت کی اس غیر معمولی کانفرنس میں امریکہ آسٹریلیا، اٹلی، فرانس، چین اور دیگر ممالک سے بھی بین الاقوامی سرمایہ کار شرکت کریں گے۔

دبئی۔
100 سے زیادہ تاجروں/سرمایہ کاروں کی کانفرنس میں شرکت متوقع ہے،کانفرنس میں سرمایہ کاری کے اہم مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔

دبئی۔
پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل، ابوظہبی پاکستان بزنس کونسل، دبئی میرامر گروپ سعودی عرب و دیگر اہم بزنس گروپس گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری سے متعلق اپنے دلچسپی کا اظہار کریں گے۔

دبئی۔
پہلی بین الاقومی گلگت بلتستان سرمایہ کاری کانفرنس رٹز کارلٹن ہوٹل دبئی میں منعقد ہوگی جو دوپہر ایک بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہے گی۔

گلگت : گلگت بلتستان کے ممتاز اور ہر دل عزیز شاعر و ادیب جمشید خان دکھی کو ہزاروں اشکبار آنکھوں کے ساتھ آبائی قبرستان عثم...
21/02/2022

گلگت :
گلگت بلتستان کے ممتاز اور ہر دل عزیز شاعر و ادیب جمشید خان دکھی کو ہزاروں اشکبار آنکھوں کے ساتھ آبائی قبرستان عثمانیہ محلہ کشروٹ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
اس سے قبل ان کی نماز جنازہ سٹی پارک گلگت میں ادا کی گئی جس میں تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی نماز جنازہ میں قائد تنظیم اہلسنت گلگت بلتستان و کوہستان مولانا قاضی نثار احمد ، ڈپٹی کمشنر گلگت اسامہ مجید سابق ڈپٹی سپیکر جمیل احمد ، حلقہ ارباب ذوق گلگت کے عہدیداران و ادبی شخصیات صدر محمد امین ضیاء ، خوشی محمد طارق، شیرباز علی برچہ، عنایت اللہ خان شمالی، یونس سروش ، غلام عباس نسیم ، عبدالحفیظ شاکر کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

رحمان تجھ پہ سایہ لطف و کرم کرےجنت کی راحتیں بھی لحد میں بہم کرے ۔ جالب شمال گلگت بلتستان کے نامور شاعر ادیب جمشید خان د...
20/02/2022

رحمان تجھ پہ سایہ لطف و کرم کرے
جنت کی راحتیں بھی لحد میں بہم کرے ۔
جالب شمال گلگت بلتستان کے نامور شاعر ادیب جمشید خان دکھی انتقال کر گئے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ پاک مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔ آمین

گلگت : چیف جج سپریم اپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان جسٹس سید ارشد حسین شاہ سینئر جج  جسٹس وزیر شکیل احمد پر مشتمل ڈویژنل بینچ  ن...
10/02/2022

گلگت :
چیف جج سپریم اپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان جسٹس سید ارشد حسین شاہ سینئر جج جسٹس وزیر شکیل احمد پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے 45 مقدمات کی سماعت کی متعدد مقدمات کا فیصلہ سنایا اور متعدد مقدمات میں نوٹسز جاری کیے گلگت بلتستان کی عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی کیلے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلہ 2019 پر عملدر آمد کیس میں دوران سماعت گلگت بلتستان بار کے وائس چیئرمین کمال حسین ایڈووکیٹ اور سپریم اپلیٹ کورٹ بار کے صدر محمد حسین شہزاد ایڈووکیٹ ہای کورٹ بار کے صدر ذکریا ایڈووکیٹ نےمعزز عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت تاخیری حربے استمال کر رہی ہے جب تک حکومت پاکستان گلگت بلتستان کے بارے میں کوئی دوسرا آڈر یا ایکٹ پاس نہ کرے اس وقت تک آڈر 2019 پر عمل در آمد کرایا جائے وفاقی حکومت کی طرف سے ایڈیشنل آٹارنی جنرل آف پاکستان ساجد الیاس بھٹی پیش ہوے معزز عدالت نے سیکریٹری جی بی کونسل کو تفصیلی رپورٹ کے ساتھ ذاتی طور پیش ہونے کا حکم دیا اور کیس کو ایک ہفتے کیلے ملتوی کیا گلگت شہر میں بجلی کی کمی پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران سیکریٹری برقیات نےمعزز عدالت کو بتایا کہ سردی کی نالوں میں پانی کم ہونے کی وجہ سے بجلی کی پیداوار کم ہوئی ہے حکومت نے 8 تھرمل جرنیٹر نصب کیے ہیں معزز عدالت نے 16 میگاواٹ نلتر کی تعمیر میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکریٹری کشمیر اینڈ جی بی افیرز منیجنگ ڈائریکٹر HMC کو تفصلی رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا . گلگت بلتستان میں ناقص آٹے کی فراہمی پر لیے گئے از خود نوٹس کیس میں محکمہ خوراک کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے معزز عدالت نے وفاقی ڈائریکٹر فوڈ اور سیکریٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی کو اگلے ہفتے تفصیلی رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا ۔

استور : پاک آرمی نے چھوگام، ضلع استور میں دوسرے طبی کیمپ کا انعقاد کیا، جس کے دوران 30 بچوں اور 41 خواتین سمیت 134 افراد...
09/02/2022

استور : پاک آرمی نے چھوگام، ضلع استور میں دوسرے طبی کیمپ کا انعقاد کیا، جس کے دوران 30 بچوں اور 41 خواتین سمیت 134 افراد کو طبی امداد فراہم کی اور مستحق مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ لوگوں کو ابلے ہوئے پانی کے استعمال کے فوائد اور ہیضے سے بچاؤ کے احتیاطی تدابیر پر لیکچر بھی دیا گیا۔

7 فروری 2022: آج پاک آرمی نے گوری کوٹ، ضلع استور میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا، جس کے دوران 180 بچوں اور 100 خواتین سمی...
07/02/2022

7 فروری 2022: آج پاک آرمی نے گوری کوٹ، ضلع استور میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا، جس کے دوران 180 بچوں اور 100 خواتین سمیت 320 افراد کو طبی امداد فراہم کی اور مستحق مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ ضلع استور کے طبی عملے اور ڈاکٹروں نے اس کیمپ کے انعقاد میں پاک فوج کی بھرپور مدد کی اور بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

Address

Gilgit
15100

Telephone

+923009347752

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when North Life Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to North Life Pakistan:

Videos

Share