Gilgit Baltistan Today

Gilgit Baltistan Today Voice of the voiceless - Mouthpiece of Gilgit-Baltistan

11/12/2023

اسلام آباد: عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے چیرمین کامریڈ بابا جان کو بنیادی انسانی حقوق اور گلگت بلتستان کے قومی سوال کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان میں نظریاتی سیاست پر کام کرنے کی وجہ سے دس سال جیل کاٹنا پڑا ۔

جس پر ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان نے اس کی قربانی کو سراہتے ہوئے انہے ایوارڈ سے نوازا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامریڈ باباجان نے اس ایوارڈ کو اپنے ماں باپ اور گلگت بلتستان خصوصاً ہنزہ کے غریب عوام اور گلگت بلتستان کے صحافی و لکھاری حضرات کے نام کر دیا ۔

اے پی ایس جوٹیال گلگت کے طلبہ کی جانب سے اپنے اساتذہ کے حق میں احتجاج کرنے پر سکول انتظامیہ کی جانب سے بچوں پر ایف آئی آ...
10/12/2023

اے پی ایس جوٹیال گلگت کے طلبہ کی جانب سے اپنے اساتذہ کے حق میں احتجاج کرنے پر سکول انتظامیہ کی جانب سے بچوں پر ایف آئی آر کرنے کی دھکمی، پولیس کو گرفتار کےلئے بجھوا کر ٹارچر کرنے کی کوشش، ذرائع

اسلام آباد: گلگت بلتستان کے معروف حق پرست رہنماء کامریڈ باباجان کو ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے ہیومن رائٹس ا...
09/12/2023

اسلام آباد: گلگت بلتستان کے معروف حق پرست رہنماء کامریڈ باباجان کو ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے ہیومن رائٹس ایوارڈ 2023 کےلئے نامزد کردیا گیا۔

ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کے سوشل میڈیا پیج پہ یہ اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر 10 دسمبر 2023 کو دن 12 بجے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد مءں میں تقریب کے موقع پر اس ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

یاد رہے کامریڈ بابا جان گلگت بلتستان کی تاریخ کے واحد سیاسی رہنماء ہیں جنہوں نے انسانی بنیادی حقوق کےلئے 10 سال سیاسی قیدی کے طور پر جیل کی پابندیاں جیلی ہیں۔

کامریڈ بابا جان کو 2012 ء کو ہنزہ علی آباد کے مقام پر متاثرین عطاء آباد حادثہ کی جانب سے احتجاج کرنے پر پولیس کی جانب سے فائرنگ کرکے دو افراد کو شہید کرنے کے بعد گراو جلاو کا جھوٹا الزام لگا کر دس سال کےلئے پابند سلاسل کیا گیا تھا، جبکہ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے 2014 کی تحریک کو ہنزہ نگر سے لیڈ کرکے گندم سبسڈی مطالبات کو منوانے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

07/12/2023

آج جو شہداء بارڈر پہ شہید ہو کر آرہے ہیں ان کا استقبال کیا جارہا ہے، ان کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفنایا جارہا ہے، کل اس کا الٹ ہوسکتا ہے احتجاج ہوسکتا ہے اس دن سے ڈرو۔

قائد تحریک بالاورستان نواز خان ناجی کا اسمبلی اجلاس سے خطاب

05/12/2023

اپ تمام دہشتگردوں کو جانتے ہیں لیکن چھپاتے ہیں اور دیامر کے چہرے پر جو خاک ہے اس کو صاف کرنے کے بجائے مزید گندا کرہے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر

اس حکومت میں کچھ بھی ہوسکتا ہے اس لئے تمام گلگت بلتستان والے اپنی حفاظت خود کریں۔ کاظم میثم کا اسمبلی سے دھواں دار خطاب

05/12/2023

گلگت: اسلحہ کیسے چلایا جاتا ہے، فوج کے ساتھ کیسے مقابلہ کیا جاتا ہے اور برطانیہ جیسے طاقت کو کیسے شکست دی جاتی ہے وہ ہم سے سیکھیں۔

ہمیں بھی اسلحہ رکھنے کی اجازت دیں پھر ہم ان را کے ایجنٹوان کو ٹھیک کرکے دینگے۔

چیئر مین پبلک اکاونٹ کمیٹی و رکن گلگت بلتستان اسمبلی ایوب وزیری کا اسمبلی اجلاس سے خطاب

05/12/2023

چلاس: مجاہدین گلگت بلتستان و کوہستان کے نائب امیر کمانڈر حبیب الرحمن نے چلاس میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے برات کا اعلان کیا اور واقعہ کو غیر شرعی و غیر انسانی قرار دے دیا ۔۔۔

لشکر جھگوی چترال ونگ کے ترحمان ابو حسین علوی کا مبینہ بیان چلاس میں بس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں جس میں اکثریت م...
04/12/2023

لشکر جھگوی چترال ونگ کے ترحمان ابو حسین علوی کا مبینہ بیان

چلاس میں بس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں جس میں اکثریت میں شیعہ برادری اور ناپاک فوج کو کامیابی سے ٹارگٹ کیا گیا۔ للہ الحمد

کچھ عرصہ قبل بھی ہمارے ساتھیوں نے چترال سے کئی ہفتے کے کٹھن سفر کے بعدغذر کے ایک شیعہ معلم کو کیفر کردار تک پہنچایا تھا جبکہ اس کاروائی کے بعد پولیس نے ہمارے ساتھیوں کا تعاقب کیا تو ہمارے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کر کے ایک ایس ایچ او کو ہلاک اور دو پولیس والوں کو زخمی کیا تھا۔ اس کے بعد ہمارے ساتھی اپنے محفوظ ٹھکانوں پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

اس موقع پر ہم شیعہ برادری کو عموما اور شیعہ ذاکرین کو خصوصا یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ ہماری مقدس ہستیوں کی گستاخی سے باز رہیں ورنہ پاکستان اور دنیا بھر کی زمین ان کے لیے جہنم بنا دی جائے گی۔ ان شاءاللہ

اس کے علاوہ ہم حکومت پاکستان کو بھی متنبہ کرتے ہیں عیسائی غلامی سے نکل کر اللہ کی غلامی اختیار کی جائے اور ملک میں عیسائی قانون کی بجائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا قانون نافذ کیا جائے بصورت دیگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے قانون کے راستے میں رکاوٹ بننے والے تمام عسکری اداروں کو نشانہ بناتے رہیں گے یہاں تک کہ اللہ کا دین ملک بھر میں غالب آ جائے۔ ان شاءاللہ

ابو حسین علوی

ترجمان لشکر جھنگوی(چترال ونگ)

20 جمادی الاول 1445 ھ ق
بمطابق 04/دسمبر/2023

ماں تجھے سلام ❤دیامر چلاس دہشتگردی کے شکار بس مسافروں میں  6 گولیاں اپنے اوپر لے کر اپنے بچوں کو بچانے والی یہ ہے وہ عظی...
04/12/2023

ماں تجھے سلام ❤

دیامر چلاس دہشتگردی کے شکار بس مسافروں میں 6 گولیاں اپنے اوپر لے کر اپنے بچوں کو بچانے والی یہ ہے وہ عظیم ماں روشن بی بی زندگی اور موت کی کشمکش میں پی ایچ کیو ہسپتال گلگت میں زیر علاج ہے۔

دہشگردوں کے حملے کے ساتھ ہی اپنے دو سالہ اور پانچ سالہ بچوں کو بس کے سیٹ کے نیچے پھینک کے شوہر کو ان کے اوپر لیٹا کر خود ان کے اوپر منہ کے بل لیٹ گئی اپنے بچوں اور گولیوں کے بوچھاڑ کے بیچ دیوار بن گئی جس کی وجہ سے باہر سے آنے والی دہشگردوں کی گولیاں روشن بی بی کے کمر میں پیوست ہوتے گئے 4 گولیاں ریڑھ کی ہڈی میں دو گولیاں جگر اور مادے کو چیرتے ہوئے پیٹ میں پھنس گئے اس عظیم محبت اور قربانی کے ساتھ خود تو موت اور زندگی کی کشمکش میں ہے ڈاکٹرز بچانے کی کوشش میں لگے ہیں لیکن اپنے بچوں کو بچانے میں کامیاب ہوگئی اس کا شوہر اور بچے بلکل خریت سے ہیں ۔

ہنزہ: معروف ٹور آپریٹر و سماجی و سیاسی شخصیت امجد ایوب دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔ہنزہ(نامہ نگار) معروف ٹور آپریٹر...
04/12/2023

ہنزہ: معروف ٹور آپریٹر و سماجی و سیاسی شخصیت امجد ایوب دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔

ہنزہ(نامہ نگار) معروف ٹور آپریٹر و سماجی، چیئر مین گنش سپریم کونسل و سیاسی شخصیت امجد ایوب دل کا دورہ پڑنے سے اسلام آباد میں تقریباً 65 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

مرحوم کی جسد خاکی اسلام آباد سے وادی ہنزہ لائی جائے گی جہاں ان کے آبائی گاوں گنش ہنزہ میں آخری رسومات ادا کر دی جائیں گی.

مرحوم کا تعلق وادی ہنزہ کی قدیمی گاوں گنش سے تعلق تھا جبکہ سابقہ صدر اسماعیلی ریجنل کونسل میجر ریٹائر ظفر جنگ کے چھوٹے بھائی تھے اور ہنزہ سے تعلق رکھنے والے میجر جنرل محمد نیک نام کے داماد اور میجر جنرل عنایت الرحمن کے سگے بھانجے تھے۔

مرحوم امجد ایوب نے اپنی زندگی کے پچاس سال وادی ہنزہ، گلگت بلتستان اور پاکستان میں بین الاقوامی کلچر ٹوریزم اور ایڈونچر ٹوریزم کو متعارف کروانے اور گلگت بلتستان بھر سمیت پاکستان میں سیاحت کو پروان چڑھانے میں اہم کردار تھا۔

مرحوم گلگت بلتستان کے سیاسی، سماجی اور علاقائی مسائل پر ہمیشہ سوشل میڈیا، مین سٹریم میڈیا پر ایکٹیو رہتے تھے۔

04/12/2023

آرمی پبلک سکول اینڈ کالج جوٹیال گلگت سے پندرہ اساتذہ کو نکالنے پر سکول کے طلباء کا احتجاج

03/12/2023

گلگت: سکوار میں لینڈ مافیاز کا زر خرید زمین پر قبضہ کی کوشش، زمین مالک کے اور اس کے بیٹے پر مبینہ تشدد اور پھتراو کرکے شدید زخمی کردیا۔

مثاثرہ و زخمی شخص کی میڈیا سے گفتگو

گلگت(نامہ نگار)مناور جیل چند مافیاز کے قبضہ میں، انتہائی سنگین کرائم کے مجرموں کو کھلی چھوٹ جبکہ دیگر دیگر سائلین و عام ...
02/12/2023

گلگت(نامہ نگار)مناور جیل چند مافیاز کے قبضہ میں، انتہائی سنگین کرائم کے مجرموں کو کھلی چھوٹ جبکہ دیگر دیگر سائلین و عام ملزموں کےلئے ایک مناور جیل گونتنامو بے جیل بنادیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جیل انتظامیہ میں موجود چند مافیاز پیسے بٹورکے، رشتہ داری اور مسلک کی بنیاد پہ انتہائی سنگین جرم کے مجرموں کو چھوٹ دے رہے ہیں جبکہ کسی سائل کو کام کے غرض سے جانے پر مہنوں مہنوں کا وقت سے کر ٹرخایا جاتا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وہاں موجود چند گینگ ریپ کیس کے مجرموں کو وہاں موجود ایک رشتہ دار کی جانب سے فائیو سٹار ہوٹل کی سہولت دستیاب ہے اور ان کو خفیہ طرقے سے گھومنے پھر نے کا موقع بھی دیا جاتا ہے جبکہ انتظامیہ میں کسی ملزم کا کوئی رشتہ دار یا تعلق واستہ نہ ہو اور غریب ہو تو ان کو مہینوں مہینوں بعد بھی ملنے کا موقع نہیں دیا جارہا ہے۔

خیال رہے 2014 کے آخر میں اس طرح کے مافیاز اور کرمنل لوگوں سے جیل انتظامیہ کی ساز باز کے باعث انتہائی خطرناک اور دہشتگردی میں ملوث مجرموں کو بھاگایا گیا تھا۔

سائلین و عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان مافیاز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کو معطل کیا جائے یا کسی اور ضلع میں ان کو منتقل کیا جائے بصورے دیگر جیل کے دروازے پہ شدید احتجاج کیا جائے گا

01/12/2023

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان اور انجمن تاجران کے کال پر جی بی بھر کے تمام دس اضلاع میں شٹر ڈاون ہڑتال کیا گیا۔

یاد رہے یہ شٹر ڈاون ہڑتال حکومت پاکستان کی جانب سے گلگت بلتستان میں گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری گندم سبسڈی کمی و قیموں میں اضافہ اور سبسڈی کو ٹارگیٹڈ کرنے کے خلاف کیا گیا ہے

01/12/2023

سکردو: عوامی ایکشن کمیٹی کے کال پر سکردو میں کامیاب شٹر ڈاون ہڑتال کے بعد احتجاجی مظاہرہ۔

غدار نمائندے مردہ آباد کے نعروں سے بلتستان کی وادیاں گونج اٹھی۔

30/11/2023

گلگت : عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کا کل گلگت بلتستان بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کر دیا

ہنزہ کے عوام کا ٹارگٹڈ سبسڈی کرنے کے حکومتی اقدام کو مسترد کردیا،سروے کرنے والی ٹیم سے فارم چھین لیئے
29/11/2023

ہنزہ کے عوام کا ٹارگٹڈ سبسڈی کرنے کے حکومتی اقدام کو مسترد کردیا،سروے کرنے والی ٹیم سے فارم چھین لیئے

ہنزہ کے عوام کا ٹارگٹڈ سبسڈی کرنے کے حکومتی اقدام کو مسترد کردیا،سروے کرنے والی ٹیم سے فارم چھین لیئے

ہنزہ (نامہ نگار) گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے ٹارگیٹڈ سروے کرنے کے خلاف عوام، عمائیدین علاقہ، بزنس ایسوسی ایشن و وکلاء برادری نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مسترد کردیا اور سروے کرنے والی ٹیم سے سروے فارم بھی اٹھالئے۔بازار ایسوسی ایشن علی آباد، سینئر قانون داس و سابق امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی ظہور ایڈووکیٹ، عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی رہنماء ظہور الہیٰ و دیگر کا اس حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد، جس میں عمائدین، بازار ایسوسی ایشن و دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ظہور کریم ایڈووکیٹ نے کہا کہ عوام ہنزہ ٹارگیٹڈ سبسڈی کو مسترد کرتی ہے،ڈی سی اے سی و دیگر ریاستی اداروں کے نمائندے عوام رائے اور عوامی مفاد کے مطابق کام کرے بصورت دیگر یہاں ان کے وجود کیلئے مشکلات درپیش ہوں گے۔انہوں نے کہا گندم سبسڈی گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ہر طبقہ فکر و ہر رنگ و نسل اور ہر ایک شہری کا حق ہے اور یہ حق شہید عوام شہید ذولفقار علی بھٹو کی گلگت بلتستان کے عوام کیلئے ایک تحفہ ہے۔ انہوں نے ہنزہ کے نام نہاد عوامی نمائندوں، سابقہ امیدواروں و سماجی رہنماوں کو شدید الفاظ میں تنقید کا نشانہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ وہیں لوگ ہیں جو الیکشن کے دوران ہنزہ میں نمودار ہوتے ہیں لیکن اس کے بعد پانچ سال کیلئے مکمل غائب ہوجاتے ہیں۔ منتخب نمائندہ سمیت نور محمد و دیگر لوگوں نے اس وقت عوام سے ہزاروں کی تعداد میں ووٹ لیا لیکن اس سنگین صورتحال میں کہیں بلوں میں چھپے ہوئے ہیں اور ڈی سی و اے سی اور انتظامیہ سے ڈر کے مارے مکمل غائب ہیں جن کو چہرے پر کوئی شرم و حیاء تک نہیں ہے۔

آزادی کی جگہ روٹی دی تو قبول کیا گیا۔ اب روٹی چھیننے کی کوشش کی تو احتجاج ہو رہا۔  ہم بلیک میلنگ کی بنیاد پہ روٹی  حاصل ...
29/11/2023

آزادی کی جگہ روٹی دی تو قبول کیا گیا۔ اب روٹی چھیننے کی کوشش کی تو احتجاج ہو رہا۔ ہم بلیک میلنگ کی بنیاد پہ روٹی حاصل کرنا نہیں چاہنگے لیکن روٹی سے بھی محروم ہونا بد ترین شکست ہوگی۔ اب بات روٹی سے آگے بڑھنا چاہے۔
میں قوم سے اپیل کرونگا کہ بات احتجاج کی طرف گئ تو پوری بات کی جائے ۔ آدھی بات نہیں ہونا چاہیے۔ آخر کب تک مصلحتوں کے شکار رہنگے۔

قائد تحریک بالاورستان نواز خان ناجی

گلگت:حکومت کا راشن کارڈز کے اجرا کیلئے سروے مستحسن اقدام ہے عوام اس مہم کی جلد تکمیل کیلئے سرکاری عملہ کے ساتھ تعاون کری...
29/11/2023

گلگت:حکومت کا راشن کارڈز کے اجرا کیلئے سروے مستحسن اقدام ہے عوام اس مہم کی جلد تکمیل کیلئے سرکاری عملہ کے ساتھ تعاون کریں البتہ گندم سبسڈی کوٹہ میں کمی اور قیمتوں میں اضافے پر عوامی تحفظات و تحریک کا ساتھ دینگے،تنظیم اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان کا اعلان

بنکاک: وادی ہنزہ گلگت بلتستان/پاکستان سے تعلق رکھنے والی خاتون مکسڈ مارشل آرٹس (MMA) فائٹر انیتا کریم نے تھائی لینڈ کے ش...
28/11/2023

بنکاک: وادی ہنزہ گلگت بلتستان/پاکستان سے تعلق رکھنے والی خاتون مکسڈ مارشل آرٹس (MMA) فائٹر انیتا کریم نے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہونے والے سیام کپ میں دو گولڈ میڈل جیت لیے ہیں۔

انیتا کریم نے 55 کلوگرام/لائٹ ویٹ کیٹیگری کے ساتھ ساتھ 'ایبسلوٹ' کیٹگری میں تمغے جیتے۔
انیتا کو ان مقابلوں کے بعد پرپل بیلٹ میں ترقی بھی دے دی گئی ہے۔

بنکاک(ویب ڈیسک) گلگت بلتستان/پاکستانی خاتون مکسڈ مارشل آرٹس (MMA) فائٹر انیتا کریم نے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہونے والے سیام کپ میں دو گولڈ میڈل جیت لیے ہیں۔ انیتا کریم نے 55 کلوگرام/لائٹ ویٹ کیٹیگری کے ساتھ ساتھ 'ایبسلوٹ' کیٹگری میں تمغے جیتے۔ لائٹ ویٹ کیٹیگری میں انہوں نے جاپان کی مییو سوزوکی، تھائی لینڈ کی چوٹیما سالا اور سیفا پھٹیڈی کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے پہلے دو مقابلے سبمیشن جبکہ آخری ایک پوائنٹس سے جیتا تھا۔ ایبسلوٹ کیٹیگری میں انیتا کریم نے تھائی لینڈ کے چوتیما سالا ساسیتھون یاہی اور تانیا پورن منگکلکیری کو شکست دی۔ پہلی اور تیسری فائٹ سبمیشن کے ذریعے جیتی گئی جبکہ دوسری جیت پوائنٹس پر حاصل کی۔ انیتا کریم بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون ایم ایم اے فائٹر ہیں۔

اس کے بھائی علمی کریم نے بین الاقوامی تجربے کے لیے اس کی پرورش میں کردار ادا کیا ہے۔ علمی کریم خود ایک ایم ایم اے فائٹر ہیں جنہوں نے حال ہی میں 25 نومبر 2023ء کو اپنی بہن کی طرح اسی دن ایران کے محمد مہدی کے خلاف میچ کھیلا۔ انیتا کریم کی چھ جیت کے نتیجے میں بھی انہیں پرپل بیلٹ میں ترقی دی گئی۔ اس نے یہ لڑائیاں بلیو بیلٹ کے طور پر لڑیں لیکن جیتنے کے بعد اسے پرپل میں پروموشن مل گئی۔ 27 سالہ انیتا کریم نے پاکستان جیسے ملک کے لیے ایک طویل سفر طے کیا ہے جہاں خواتین کا کھیلوں میں حصہ لینا کوئی معمول نہیں ہے۔ وہ بین الاقوامی اسٹیج پر ملک کے لیے نام جیت رہی ہے جس سے دیگر خواتین کو ملک بھر میں مختلف کھیلوں میں قدم جمانے میں مدد ملے گی۔

گلگت: احتساب عدالت( نیب )نےمحکمہ جنگلات میں مبینہ کرپشن کے مقدمے میں حاجی گلبر خان سمیت 6ملزمان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے2...
26/11/2023

گلگت: احتساب عدالت( نیب )نےمحکمہ جنگلات میں مبینہ کرپشن کے مقدمے میں حاجی گلبر خان سمیت 6ملزمان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے20 فروری 2024 کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

رجسٹرار احتساب عدالت اسلم خان کے دستخطوں سے تمام ملزمان کو نوٹسزز جاری.

24/11/2023

ہمیں مجبور نہیں کرو کہ ہم گزشتہ 70 سال کا آپ سے حساب لیں، ہمیں آئین ساز اسمبلی دی جائے۔وادی تانگیر دیامر سے تعلق رکھنے والے اور عوامی ایکشن کمیٹی کور کمیٹی کے ممبر جاوید گلگت میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کررہے ہیں

24/11/2023

ہمارا مقابلہ مقامی سہولتکاروں سے نہیں بلکہ ان کے آقاوں نواز شریف ، آصف زرداری، عمران خان اور مولانا فضل الرحمن سے ہے۔ہم نے قوم کےلئے دس دس سال جیل کاٹا ہے اگر مذید ضرورت پڑے تو دو سو سال تک جیل میں بیٹھنے کےلئے تیار ہیں

عقامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے زیر اہتمام گھڑی بازار میں گندم سبسڈی کے کٹوتی اور قینتوں میں اضافہ کے خلاف کےخلاف منعقدہ جلسے سے سربرہ عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان باباجان اور دیگر رہنماء خطاب کررہے ہیں۔

یاد رہے گلگت بلتستان بھر کے بیس مختلف مقامات گنبدم کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

دنیا کی 100 بااثر خواتین کی فہرست جاری،ودی شمشال ہنزہ کی افروز نما بھی شامل گلگت(نامہ نگار)برطانوی نشریاتی ادارے نے دنیا...
22/11/2023

دنیا کی 100 بااثر خواتین کی فہرست جاری،ودی شمشال ہنزہ کی افروز نما بھی شامل

گلگت(نامہ نگار)برطانوی نشریاتی ادارے نے دنیا کی 100بااثر اور متاثرکن خواتین کی فہرست جاری کردی جس میں گلگت بلتستان /پاکستانی کی دو خواتین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بااثر اور متاثرکن خواتین میں گلگت بلتستان/پاکستان کی افروز نما اور نیہا منکانی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق وادی شمشال ہنزہ کی افروز نما تین دہائیوں سے بھیڑ بکریاں چرا رہی ہیں، شمشال وادی میں جانوروں کو چرانے کا کام سیکھنے کی روایت دم توڑ رہی ہے، ہر سال چرواہے ریوڑ کو سطح سمندر سے 4,800 فٹ بلند چراگاہوں میں لے جاتے ہیں، جانور چرانے کے کام سے ہوئی آمدن سے بچوں کو تعلیم کے حصول کا موقع ملا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افروز نما وادی شمشال ہنزہ کی پہلی خاتون تھیں جو جوتوں کے جوڑے کی مالک بنی تھیں۔بی بی سی کے مطابق ملنے والی امداد کے ذر فہرست میں امریکا کی سابق خاتون اول مشعل اوبامہ اور انسانی حقوق کی وکیل امل کلونی بھی شامل ہیں۔

22/11/2023

دیامر: چلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے رابطہ مہم کے سلسلہ میں منعقدہ جلسہ سے سربرہ عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کامریڈ باباجان خطاب کررہے ہیں۔

21/11/2023

گلگت، سٹوڈنٹس الائنس کا یونیورسٹی انتظامیہ، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد تمام یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کو صبح یونیورسٹی میں احتجاج میں شرکت کرنے کی اپیل۔

سٹوڈنٹس الائنس کی جانب سے آئڈیو پیغام جاری

21/11/2023

گلگت: مشیروں اور معاونین خصوصی کس کھیت کی مولی ہیں کہ ان کو چھ لاکھ تنخواہ اور چار ہزار سی سی گاڑیاں دی جارہی ہیں۔

جب تک اشرافیہ کے اپر ریفارم نہیں ہوگا تب تک گلگت بلتستان کے عوام سے کوئی گندم کوٹہ نہیں چھین سکتا ہے۔ سابق اپوزیشن لیڈر و صدر پیپلزپارٹی گلگت بلتستان امجد ایڈووکیٹ کی پریس کانفرنس

20/11/2023

گلگت: سابق وزیر اعلٰ حافظ حفیظ الرحمن نے گندم سبسڈی کے خاتمہ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کی شدید مخالفت شروع کردی۔

سگندم بسڈی خاتمہ کو احسن اقدام قرار دے دیا

جی بی کے لیے ایک اعزاز، شنگائی تعاون تنظیم سیاحت کے فروغ سے متعلق اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وادی ہنزہ کے عرفان اللہ ...
20/11/2023

جی بی کے لیے ایک اعزاز، شنگائی تعاون تنظیم سیاحت کے فروغ سے متعلق اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وادی ہنزہ کے عرفان اللہ بیگ کریں گے

جی بی کے لیے ایک اعزاز، شنگائی تعاون تنظیم سیاحت کے فروغ سے متعلق اجلاس میں پاکستانی کی نمائندگی وادی ہنزہ کے عرفان اللہ بیگ کریں گے

گلگت:شنگائی تعاون کی تنظیم Shingai Cooperation Organization کی سیاحت کے فروغ پر ممبر ملکوں کے مابین اجلاس میں 4 رکنی وفد میں معروف سیاحتی امور کے ماہر عرفان اللہ بیگ پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔

عرفان اللہ بیگ کا تعلق ضلع ہنزہ کے گاؤں حیدر آباد سے ہے آپ 1984سے سیاحتی شعبے سے منسلک ہیں۔

انہوں نے سابق دور میں وزیراعظم ٹاسک فورس برائے سیاحت کے ممبر اور مختلف سیاحتی امور کے اعزازی زمہ داریاں بھی نبھایا ہے اور دنیا کے بیشتر ممالک میں مختلف وفود میں پاکستان میں سیاحتی مواقعوں کو اجاگر کرنے کے حوالے سے بھی دورہ کر چکے ہیں آپ 21 نومبر 2023 کو براستہ خنجراب پاس چین روانہ ہونگے۔

یاسین/غذر: عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے کال پر گندم قیمتوں میں اضافہ، کوٹی کٹوتی اور دیگر مسائل کے حل کے لئے عوامی ...
19/11/2023

یاسین/غذر: عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے کال پر گندم قیمتوں میں اضافہ، کوٹی کٹوتی اور دیگر مسائل کے حل کے لئے عوامی ایکشن کمیٹی یاسین کے زیر اہتمام طاوس میں شاندارطاقت کا کا مظاہرہ،احتجاجی مظاہرہ سینکڑوں کی تعداد میں تعداد میں عوام کی شرکت۔

مرکزی قائدین کے علاوہ سیاسی سماجی رہنماوں کا خطاب۔

خیال رہے گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے یکدم گندم کی قیمت 52 روپے فی کلو گرام کرنے کے خلاف گلگت بلتستان بھر سے احتجاجی مظاہروں کی تیاریاں کی جارہی ہے۔

17/11/2023

نگر: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اپنے ہمراہ درجنوں گاڑیوں کا لشکر لے کر ہنزہ کا ایک روزہ دورے پر جبکہ گلگت بلتستان کے عوام کو گندم سبسڈی کے مد میں دینے کےلئے پیسے نہیں لیکن لاو لشکر لے کر دورے کرنے کے پیسے ہیں۔

خیال رہے گلگت بلتستان کے مجموعی بجٹ کا 70 فیصد یعنی 70 ارب روپے سے زیادہ رقم غیر ترقیاتی بجٹ کے مد میں خرچ ہوتا ہے اور غیر ترقیاتی بجٹ سے مراد یہی شاہانہ اخراجات اور غیر قانونی بھرتیاں ہیں۔

بانی رہنما ایڈووکیٹ احسان کی عوامی ایکشن کمیٹی میں واپسی، گندم سبسڈی بحالی تحریک کو لیڈ کرنے پر رضامندی
16/11/2023

بانی رہنما ایڈووکیٹ احسان کی عوامی ایکشن کمیٹی میں واپسی، گندم سبسڈی بحالی تحریک کو لیڈ کرنے پر رضامندی

گلگت:بانی رہنما ایڈووکیٹ احسان کی عوامی ایکشن کمیٹی میں واپسی، گندم سبسڈی بحالی تحریک کو لیڈ کرنے پر رضامندی

شکریہ ہنزہ والو شدید شکریہ تحریر:حنا ایمانبے شک تم پاکستان کا سب سے مثبت ترین چہرہ ہو۔۔میرے ساتھ کچھ غیر ملکی خواتین پاک...
15/11/2023

شکریہ ہنزہ والو شدید شکریہ
تحریر:حنا ایمان

بے شک تم پاکستان کا سب سے مثبت ترین چہرہ ہو۔۔

میرے ساتھ کچھ غیر ملکی خواتین پاکستان کے مختلف علاقوں کی سیر کر رہی تھیں۔ گزشتہ کافی دنوں سے میں حالت سفر میں ہوں۔ میری پوری کوشش رہی اس سارے سفر کے دوران میں انہیں پاکستان کا مثبت چہرہ دکھاؤں ہر جگہ ہر علاقے میں مقامی لوگوں نے میرے اس مقصد میں بھرپور ساتھ دیا۔ ہم پاکستانیوں کی مہمان نوازی (خواہ ہم کسی بھی علاقے سے ہوں) کی مثال نہیں ملتی۔
سب کچھ خوبصورت تھا۔ 7 نومبر کی صبح ہم ہنزہ کریم آباد میں التت فورٹ دیکھنے کے لیے گئیں جہاں بالکونی سے ایک خاتون کا موبائل فون جیب سے نیچے گہری کھائی میں گر گیا۔ میرے جو دوست التت فورٹ دیکھ چکے ہیں وہ جانتے ہوں گے کہ یہ مقام کتنی بلندی پر ہے پتھریلی چٹانیں نیچے کی طرف موجود سیدھی دریا تک جاتی ہیں۔
موبائل گرنے کے بعد خاتون کا دکھی اور پریشان ہونا یقینی تھا مگر جب وہ نیچے گہری کھائی کی طرف دیکھتی تو اس کے چہرے کی مایوسی مزید بڑھ جاتی وہ پاکستان میں جمع کی گئی تمام یادیں اور تصاویر بھی کھو چکی تھی۔ موبائل تھا ابھی آئی فون 14 یہ لمحے میرے لیے بھی بڑے مشکل تھے کہ اپنے مہمانوں کو اداس اور پریشان دیکھنا۔
تب ہی میں نے ہمت کی اور فورٹ میں ہمارے ساتھ موجود گائیڈ سے پوچھا کیا ممکن ہے ہم نیچے کی طرف جا کر موبائل ڈھونڈ سکیں گائیڈ جاوید نے میری حوصلہ افزائی کی اور کہا جی ہم بالکل ڈھونڈ سکتے ہیں‌۔ آپ پریشان نہ ہوں میں اپنے بھائی کو بلاتا ہوں اور ہم نے نیچے کی طرف جا کر موبائل ڈھونڈیں گے۔
کچھ ہی دیر میں ہم سب گاؤں کی گلیوں سے ہوتے ہوئے پہاڑ سے نیچے کی طرف اترنا شروع ہوئے تو نیچے گہری کھائی اور دریا دیکھ کر خواتین ڈر گئیں۔
میں نے انہیں وہیں رکنے اور انتظار کرنے کا مشورہ دیا انہوں نے مجھے بھی روکنا چاہا مگر میں نے انہیں تسلی دی اور میں گائیڈ جاوید اور اس کا بھائی ہم تینوں انتہائی خطرناک اترائی اور خشک پتوں سے بھری ہوئی نہ ہونے کے برابر پگڈنڈی پر درختوں کو پکڑ پکڑ کر اترنا شروع ہو گئے۔ ایک دو مقام پر تو مجھے بھی خوف سے جھرجھری آگئی جاوید بھائی نے مجھے حوصلہ دیا اور کہا بے فکر رہیں ہم اپ کو گرنے نہیں دیں گے آپ نیچے کی طرف نہ دیکھیں اور درختوں کو مضبوطی سے پکڑ کر نیچے اترتی رہیں جہاں میں گھبرا جاتی اور میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے آگے بڑھنے میں مدد دیتے۔
بالکونی سے عین نیچے اس مقام پر جہاں موبائل ہونے کی امید تھی وہاں سے سخت بڑی چٹانیں شروع ہو گئیں مزید خطرناک راستہ دیکھ کر میری ہمت جواب دے گئی میں گائیڈ جاوید اور ان کے بھائی کو مزید آگے جانے سے روکنا چاہا اور کہا جان زیادہ قیمتی ہے موبائل ملنا اتنا ضروری نہیں مگر انہوں نے کہا اتنے قریب پہنچ کر ہم ہمت نہیں ہار سکتے۔
یہ ہنزہ کے والوں کی بھی عزت کا بھی سوال ہے ہمارے مہمان پریشان واپس نہیں جا سکتے مگر یہاں سے آگے کا راستہ آپ کے لیے طے کرنا مشکل ہے لہذا انہوں نے مجھے وہیں ایک درخت کے پاس محفوظ جگہ پر بٹھایا اور خود مزید آگے بڑھ گئے۔ وہ عین اس مقام پر پہنچنے کی کوشش کرنے لگے جہاں پر موبائل ہونے کی سو فیصد امید تھی۔
میں وہیں اسی مقام پر بیٹھی ان دونوں کی بخریت واپسی کی دعائیں کر رہی تھی میں یہ بھی دعا کر رہی تھی کہ انکی کوشش رائیگاں نہ جائے اور موبائل مل جائے خواہ وہ کسی بھی حالت میں کیوں نہ ہو مگر مل جائے دس منٹ اسی صورتحال میں گزرے کہ مجھے جاوید بھائی کی مجھے پکارنے کی آواز آئی۔ میں نے جواب دیا میں وہیں بیٹھی ہوں جہاں اپ چھوڑ کر گئے تھے چند لمحوں میں جاوید گائیڈ اور ان کا بھائی مجھ تک پہنچ گئے ان کے چہرے خوشی سے دمک رہے تھے وہ موبائل ڈھونڈنے میں کامیاب ہو گئے تھے ہم تینوں آہستہ آہستہ واپسی بلندی کی طرف سفر کرنا شروع ہو گئے۔
اوپر پہنچنے تک مجھے سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا مگر مہمانوں کا موبائل مل جانے کی خوشی ہر چیز پر حاوی تھی۔ موبائل بہترین حالت میں تھا صرف کیمرے کی جگہ سے معمولی متاثر ہوا تھا۔ تینوں خواتین کی خوشی دیکھنے لائق تھی وہ انتہائی شکر گزار نظر اتی تھی انہوں نے ہاتھ جوڑ کر اپنے انداز میں ہم سب کا شکریہ ادا کیا۔ گائیڈ کو ٹپ دینا بھی چاہی مگر انہوں نے لینے سے معذرت کرلی۔ یہ وہ لمحہ تھا جب مجھے اپنے پاکستانی ہونے پر فخر محسوس ہوا۔
میرے مہمان پاکستان سے وہ تاثر لے کر جا رہے ہیں کہ وہ دنیا کو بتائیں گے کہ پاکستان اور اس کے لوگ دونوں باکمال ہیں۔۔۔۔

ہنزہ شناکی سوسائٹی گلگت کا سالانہ اجلاس منعقد، الوعظ منصور علی دوبارہ صدر منتخب
13/11/2023

ہنزہ شناکی سوسائٹی گلگت کا سالانہ اجلاس منعقد، الوعظ منصور علی دوبارہ صدر منتخب

11/11/2023

ہنزہ: گزشتہ دن حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے گندم سبسڈی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ نرخ میں بے تحاشا اضافے اور غیر قانونی ٹکسیسز نافذ کرنے پر عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کی ہنگامی اجلاس طلب ۔
اجلاس چیرمین کامریڈ بابا جان کی سربراہی میں بلایا گیا اور فیصلے کیے گئے ۔
اجلاس کے بعد عوامی ورکرز پارٹی کی میڈیا ٹاک میں اپنا لاعمل بیان کر رہیں ہیں

پاکستان میں مقیم افغان ‘اسماعیلی’ شہریوں کو گرفتار نہ کیا جائے، سرکلر جاریگلگت(ویب ڈیسک)حکومت پاکستان نے ملک میں مقیم غی...
11/11/2023

پاکستان میں مقیم افغان ‘اسماعیلی’ شہریوں کو گرفتار نہ کیا جائے، سرکلر جاری

گلگت(ویب ڈیسک)حکومت پاکستان نے ملک میں مقیم غیر قانونی غیرملکیوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں افغان ’اسماعیلی‘ شہریوں کو گرفتار نہ کرنے سے متعلق سرکلر جاری کیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اس سرکلر میں متعلقہ اداروں اور صوبائی حکومتوں سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اس وقت مقیم اسماعیلی افغان شہریوں کی اپنے ملک میں دوبارہ آبادکاری کے لیے کینیڈا غور کررہا ہے اور اس حوالے سے ضروری اقدامات جلد ہی کیے جائیں گے۔

سرکلر کے ساتھ افغان اسماعیلی کمیونٹی کے افراد کی فہرست بھی تمام چیف سیکریٹریز، چیئرمین نادرا، سیکریٹری وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کے متعلقہ اداروں کو بھجوائی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ مزید نوٹیفیکیشن جاری ہونے تک افغان اسماعیلی کمیونٹی کے افراد کو گرفتار نہ کیا جائے۔

پاک چین بارڈر 30 نومبر 2023کو ایگریمنٹ کے مطابق دسمبر سے مارچ تک بند رہے گا۔ ہنزہ: کاشغر پرفیکچر خنجراب پورٹ کمیٹی کی جا...
10/11/2023

پاک چین بارڈر 30 نومبر 2023کو ایگریمنٹ کے مطابق دسمبر سے مارچ تک بند رہے گا۔

ہنزہ: کاشغر پرفیکچر خنجراب پورٹ کمیٹی کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق پاک چائینہ بارڈر 30 نومبر 2023کو حسب سابق بند ہوگا
نوٹس میں یہ بھی کہنا ہے کہ روڑ اینڈ بلٹ کانفرنس کے دوران مشترکہ پریس کانفرنس میں خنجراب پاک چین بارڈر سال بھر کھولنے کی بات ہوئی تھی مگر سال بھر کھولا رکھنے کے لیے بارڈر ایگریمنٹ میں ترمیم اور تبدیلی کی ضرورت ہیں جب تک سفارتی سطح پر معاہدہ عمل میں نہیں لایا جاتا تب تک پاک چین بارڈر دسمبر سے مارچ تک بند رہے گا البتہ دونوں طرف کی رضامندی سے خاص نویت کے لیے عارضی طور پر کھولا جائے گا۔

یاد رہے FBR نے سوست پورٹ کو سال بھر کھلا رکھنے کا نوٹس جاری کیا ہے اور NHAنے خنحراب روڈ سال بھر ٹریفک کے لیے کھولا رکھنے کے لیے FWO کے ساتھ معاہدہ بھی کیا ہے

گندم سبسڈی خیرات نہیں گلگت بلتستان کے عوام کا حق ہےیہ ریاست پاکستان اور اس کے ادارے کیا خیرات میں گلگت بلتستان کو گندم س...
10/11/2023

گندم سبسڈی خیرات نہیں گلگت بلتستان کے عوام کا حق ہے

یہ ریاست پاکستان اور اس کے ادارے کیا خیرات میں گلگت بلتستان کو گندم سبسڈی دے رہے ہیں۔اگر ریاست پاکستان اور اس کے اداروں کو یہ سبسڈی دینا برداشت نہیں ہوتا ہے تو آئے کھل کر کسی بین الاقوامی فورم کو گواہ بیٹھا کے تمام تر گلگت بلتستان سے لوٹے ہوئے وسائل، ان ڈائریکٹ ٹکسسز، ڈائریکٹ ٹیکسسز، دریاوں کی ریالٹیز، فضائی حدود کے حقوق، سی پیک کے مد میں چین سے لئے گئے ڈالرز بین الاقوامی ٹورزم کےمد میں حاصل کیا جانے والا پیسہ، سوست ہنزہ پورٹ سے حاصل ہونے والا کسٹم اور دیگر گلگت بلتستان سے حاصل ہونے والا پیسہ کا حساب کتاب لگاتے ہیں پھر ریاست پاکستان اور ان کے چودہ طبق روشن ہو جائیں گے۔

گلگت بلتستان میں بہت سے لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ جی بی میں غربت کے باعث گندم پر سبسڈی دی جاتی ہے جو کہ انتہائی نا سمجھی اور بے وقوفی ہے، گندم اور دیگر چالیس اشیاء و چیزوں پر سبسڈی دینا ریاستی پاکستان کی ذمہ داری ہے، جس دن یہ سبسڈی ختم کرے گا تو اس کے بعد ریاست پاکستان اور گلگت بلتستان کے درمیان تعلق بھی عملی طور پر ختم ہوجاتا ہے کیوں کہ ریاست پاکستان اور گلگت بلتستان کے درمیان اس کے علاوہ ساتھ رہنے کا جواز ہی نہیں بنتا ہے۔ باقی پاکستان کے بہت سے اور زیادہ تر علاقوں کے نسبت گلگت بلتستان کوئی غربت نہیں ہے۔ یہاں ہر بندہ کو کم از کم تین وقت کی روٹی تو میسر ہے، ورنہ پاکستان میں بہت سے علاقے اور خاندان ایسے ہیں جہاں صبح ناشتہ ملتا ہے تو شام کے کھانے کب اور کیسے ملے گی اس کا پتہ ہی نہیں ہوتا ہے۔

عوام گلگت سے گزارش ہے کہ اس سبسڈائز گندم کو خیرات سمجھ کے نہیں بلکہ اپنا حق سمجھ کے کھائیں یعنی "کفرئے قشو کا حلال" سمجھ کے کھائیں۔ یہ کوئی خیرات نہیں اگر حساب کتاب لگائیں تو پاکستان کا ایک بڑا حصہ گلگت بلتستان کے خیرات سے پل رہا ہے۔

اگر ریاست پاکستان گندم پر سبسڈی نہیں دینا چاہ رہا ہے تو سو بسم اللہ حساب کتاب کرے اور اپنا راستہ پکڑے، ہم جانے ہماری غربت!!!!

گلگت :قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں منعقد مخلوط سپورٹس گالا  پر انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے صدر کا ردعمل انتظامیہ نے ا...
09/11/2023

گلگت :قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں منعقد مخلوط سپورٹس گالا پر انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے صدر کا ردعمل انتظامیہ نے اسپورٹس گلا کے انعقاد میں گلگت بلتستان کی ثقافت اور روایات کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا حاجی ساجد علی بیگ مخلوط سپورٹس گالا گلگت بلتستان کی تہذیب و تمدن پر خودکش حملے کے مترادف ہے جس کی ہرگز حوصلہ افزائی نہیں کی جاسکتی ۔

محسوس ہو رہا ہے ینورسٹی میں طلباء و طالبات کو دینی اقدار و ثقافت کے مد مقابل کسی تہزیب وثقافت سے قریب کیا جارہا ہے ، ماضی میں مسلمانوں کے مشترکہ مقدسات سے متعلق پروگرامات پر پابندی لگائی گئی اور ایف آئی آرز کرائی گئی جبکہ آج کی صورت حال میں انتظامیہ کی بھرپور حوصلہ افزائی کے ساتھ انتہائی نامناسب ایونٹ منعقد ہو رہا ہے ۔

ہم نے ماضی میں اس جانب توجہ دلائی ڈریس کورٹ سمیت دیگر انتظامی احکامات نظر انداز کئے گئے جس پر تشویش ہے ۔ گلگت بلتستان کے تمام مکاتب فکر کو ینورسٹی صورت حال نظر سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے ، ینورسٹی کے آج کا ماحول کل کے گلگت بلتستان کی راہیں متعین کریں گا لہزا جنہوں نے اپنی ثقافت اور روایات کا تحفظ نہیں کیا وہ کل اپنا تشخص اور شناخت کھو بیٹھے گے ۔

08/11/2023

گلگت بلتستان کی ایک طالبہ کا انڈین ساختہ خلائی جہاز چندریان 3 کا ماڈل بنانے کا دعویٰ!

اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام قراقرم ایجوکیشنل ایکسپو کا انعقاد, گلگت بھر کے مختلف سکولوں کے طلباء وطالبات نے شرکت کی اور سٹولز بھی لگائے

Address

Amirshah Market, Jutial
Gilgit
15100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gilgit Baltistan Today posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Gilgit Baltistan Today:

Share

Nearby media companies