Gb News

Gb News گلگت بلتستان کا سرکاری سطح پر رجسٹرڈ خبر رساں ادارہ 👍

پُشتنی باشندگان یوتھ گلگت کے صدر حامد جان فنآ نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ سپریم اپلیٹ کورٹ جی بی میں ججز ک...
24/10/2023

پُشتنی باشندگان یوتھ گلگت کے صدر حامد جان فنآ نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ سپریم اپلیٹ کورٹ جی بی میں ججز کی عدل فراہمی کیوجسے جی بی کے عوام لاوارث ہو چُکے ہیں
سپریم اپلیٹ کورٹ جی بی میں کئی سالوں سے بینچ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے جی بی کے غریب عوام کو کئی سالوں کیسس میں لٹکا کے رکھا گیا ہے
سپریم اپلیٹ کورٹ جی بی میں صرف مند پسند کیسس کو سُنا جا رہا ہے باقی عوام کو ججز کی عدم دستیابی کا بہانہ بنایا جاتا ہے
جی بی کے اندر ہزاروں غریب عوام صبر کا پیمانہ لئے کئی سالوں سے سپریم اپلیٹ کورٹ میں ججز کی مکمل دستیابی کے منتظر ہیں
سینکڑوں کے حساب سے عوامی کیسس سپریم اپلیٹ کورٹ جی بی میں سالوں سے پینڈنگ پڑے ہیں اور اور المیہ یہ ہے کہ حکومت پاکستان نے نیب جج کا ٹوٹیفیکیشن جاری کر دیا
جی بی کے عوام کیلئے اسوقت نیب جج سے زیادہ سپریم اپلیٹ کورٹ میں جج کی ضرورت ہے جس کے بارے میں نگراں وزیر اعظم پاکستان کو گزشتہ دنوں جی بی کے دورے میں باقائدہ بریفنگ بھی دی گئی تھی تاحال ابھی تک کوئی پیش رفت نظر نہیں آئی
یہ امر قابل تشویش بھی ہے کہ جی بی کے عوام کو بنیادی انسانی حقوق سے اسطرح محروم رکھنا انسانی حقوق کی سخت خلاف ورزی ہے
اگر یہ حال جاری رہا تو جی بی کے عوام اپنے فیصلوں کیلئے عدالت کا طویل انتظار کرنے کی بجائے خوُد فیصلہ کرنے پر مجبور ہو جائینگے
نگراں وزیر اعظم پاکستان اگر سچ مچ جی بی کے عوام کے مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں تو فل فور سپریم اپلیٹ کورٹ جی بی میں ججز کی تعیناتی کو مکمل فرمائیں ورنہ جی بی کی عوام سڑکوں پر نکل کر سپریم اپلیٹ کورٹ کے دروازے پر دھرنا دینے پر مجبور ہوجائے گی۰
حامد جان فنآ
صدر پُشتنی باشندگان یوتھ گلگت

15/08/2023

سست ڈرائی پورٹ کو کلکٹر نے کچڑا منڈی بنادیا

8 اگست سست ڈرائی پورٹ میں کلکٹر نے راتوں رات جی ڈی نمبر 115 کو جس میں ہیوی سامان تھے والیٹ میں راتوں رات چھوڑ دیا گیا سست ڈرائی پورٹ میں کلکٹر اور اس کے کارندوں کے کارنامے کیا ہیں آج رات وی لاگ میں بتایا جائے گا

گلگت  بلتستان میں بڑھتے ٹریفک حادثات اور سیاحوں کے لئے احتیاطی تدابیر!محمدریاض زوقی! موسم بہار اور موسم گرما کا آغاز ہوت...
01/08/2023

گلگت بلتستان میں بڑھتے ٹریفک حادثات اور سیاحوں کے لئے احتیاطی تدابیر!
محمدریاض زوقی!
موسم بہار اور موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی پاکستان کے پہاڑی علاقے فطرت کے متلاشی اور گرمی کے ستائے سیاحوں کی پہلی ترجیح بن جاتے ہیں۔ گلگت بلتستان کی قدرتی حسن سے مالا مال وادیاں ملکی بلکہ غیر ملکی سیاحوں کو دعوت نظارہ دیتی ہیں، ہر سال سیاحت کے موسم میں ایڈونچر کے تلاش میں آنے والے سیاحوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گزرے برسوں میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے سبب آمدورفت کی سہولیات ہر خاص و عام کو میسر آچکی ہیں۔ ملک بھر سے سیاح ذاتی گاڑیوں سمیت پبلک ٹرانسپورٹ میں گلگت بلتستان کا رخ کرتے ہیں۔گلگت بلتستان آنے والی سیاحوں کی سہولت کے لئے سکردو اور گلگت کے فضائی اڈے بھی فعال ہیں،جہاں روزانہ کی بنیاد پر دو سے تین فلائٹس کے زریعے سیاحوں کی ایک بڑے تعداد ان شہروں کا رخ کرتی ہے۔ اگرچہ بذریعہ روڈ گلگت بلتستان کا سفر دشوار اور طویل ضرور ہے مگر شاہراہ قراقرم اور بابوسر کے زریعے موسم گرما میں سیاح قدرت کے نظاروں کی کھوج میں ان سڑکوں پر عازمِ سفر ہوتے ہیں۔ ٹورزم کے سیزن میں ان سڑکوں پر گاڑیوں کی بڑھتی تعداد ایک جانب خوش آئند ہے تو دوسری جانب روزانہ کی بنیاد پر خطرناک ٹریفک حادثات کے سبب کئی قیمتی جانیں ہر سال ضائع ہو رہی ہیں۔ پہاڑی علاقو ں میں ڈرائیونگ کے لئے خصوصی مہارت درکار ہے،مگر اکثر یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ غیر تربیت ڈرائیورز ان سڑکوں پر جان ہتھیلی پر رکھ کر گاڑیاں چلاتے ہیں۔ پہاڑی راستوں سے انجان اور ناتجربہ کار ڈرائیورز کی بے اختیاطی کے سبب رواں سال بھی کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔ بابوسر روڈ، شاہراہ قراقرم اور شاہراہ بلتستان پر آئے روز ہونے والے حادثات کے نتیجے میں کئی خاندانوں کے چراغ گل ہوگئے ہیں۔وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے موجودہ موسمی حالات اور روڈ حادثات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹوریسٹ پولیس کو فوری ہدایات بھی جاری کی ہیں کہ مسافروں،خصوصاََ سیاحوں کے لئے ٹریول ایڈوائزری کے نفاذ کو یقنی بنائی جائے،اگرچہ پہاڑی علاقوں میں سفر کرنا ایک پُرجوش تجربہ ہو سکتا ہے، لیکن یہ منفرد چیلنجز بھی پیش کرتا ہے، ڈرائیور کی مہارت، مناسب آرام، گاڑی کی فٹنس، سڑک کی بناوٹ، دیگر گاڑیوں سے مناسب فاصلہ اور کئی دیگر عوامل قیمتی انسانی جانوں کے بچانے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔ ذیل میں کئی ایسے اہم احتیاطی تدابیر کا احاطہ کیا جا رہا ہے جس کی مدد سے لوگ پرخطر راستوں پر محفوظ سفر کو یقینی بنا سکتے ہیں۔
اپنی گاڑی کی فٹنس چیک کریں، مناسب مقدار میں ایندھن رکھیں: سفر پر جانے سے پہلے یقینی بنائیں کہ آپ کی گاڑی بہترین حالت میں ہے۔ بریک، ٹائر، انجن اور تمام ضروری پرزوں کی جانچ کرنا انتہائی اہم ہے۔ بارہا یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ سفر کے دوران کسی معمولی پرزے کی خرابی سے کئی بڑے حادثات رونما ہوئے ہیں۔لمبے سفر کے لئے محتاط پلاننگ اور گاڑی کی دیکھ بھال کے بعد ہی گھر سے نکلا جائے تو منزل پر کسی بھی مشکل سے دوچار ہوئے بغیر پہنچا جا سکتا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں مکینک اور ورکشاپس تک باآسانی رسائی خاصی مشکل ہے۔ گاڑی میں جیک، اضافی ٹائر، ٹیوب اور ہوا بھرنے کے لیے پمپ رکھنا اشد ضروری ہے۔ کئی مقاما ت پر لینڈ سلائیڈنگ کے سبب ایندھن کی دستیابی بعض اوقا ت ممکن نہیں ہو پاتی، اس لیئے سیاحوں سے گزارش ہے کہ وہ ہر پٹرول پمپ سے گاڑی میں فیول بھروا کر سفر جاری رکھیں۔
گاڑی میں گنجائش سے زیادہ افراد نہ سوار کریں: گاڑی کی گنجائش سے زیادہ افراد کے ساتھ سفر کرنے نہ صرف غیر آرام دہ ثابت ہوسکتا ہے بلکہ گاڑی پر پڑنے والے اضافی بوجھ کنٹرول کے مسائل بھی پیدا کردیتا ہے، اس لئے ضروری ہے کہ لمبے سفر کے لئے گاڑی میں مسافروں کی تعداد مناسب رکھیں۔
گاڑی کم رفتار پر چلائیں: پہاڑی علاقوں میں گاڑی چلاتے وقت، خصوصی طور پر ڈھلانی علاقوں اور موڑ میں رفتار کم کرنا بہت ضروری ہے۔ سست رفتار آپ کی گاڑی پر بہتر کنٹرول فراہم کرتی ہے، کسی بھی ناگہانی صورتحال کی صورت میں بروقت گاڑی روکنے کے لئے ضروری ہے کہ گاڑی کم رفتار پر چلائی جائے۔
موسمی حالات سے ہوشیار رہیں: پہاڑی علاقوں میں موسم تیزی سے تبدیل ہو سکتا ہے، جس کی وجہ سے ڈرائیونگ کے لیے مشکل حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔ اپنے سفر سے پہلے اور دوران موسم کی پشیگوئی پر نظر رکھیں۔ دھند، بارش، اور برفباری سے سڑکیں سفر کے لیئے انتہائی غیر محفوظ ہو جاتی ہیں۔ سیاحوں سے گزارش ہے کہ وہ موسمی حالات کی مناسب جانکاری لیکر سفر کا آغاز کریں۔
سیٹ بیلٹ اور چائلڈ سیفٹی سیٹ استعمال کریں: سفر کے دوران سیٹ بیلٹ کا استعمال بہت ہی ضروری ہے۔ یہ دیکھا گیا ہے کہ مناسب آگاہی نہ ہونے کے سبب کئی ڈرائیور حضرات اور مسافر سیٹ بیلٹ کا استعمال نہیں کرتے، جس کے نتائج نہایت سنگین حادثات کی صورت میں سامنے آتے ہیں۔ کئی حادثات میں لوگوں کی جانیں صرف سیٹ بیلٹ کے باندھنے کے سبب بچ جاتی ہیں،اس لئے سفر کے دوران سیٹ بیلٹ باندھ کر ڈرائیونگ اور دیگر مسافروں کو اس کی تلقین کرنا ضروری ہے۔بچوں خصوصاً شیرخوار بچوں کے لئے خصوصی Harness اور سیٹس کے ساتھ بیلٹ کی مدد سے محفوظ بنائے بغیر پہاڑ ی علاقوں میں سفر انتہائی خطرناک ہے۔
رات کی ڈرائیونگ سے گریز کریں: پہاڑی علاقوں میں رات کے وقت گاڑی چلانے سے حتی الامکان گریز کرنا چاہیئے۔ مقامی شاہراہوں سے ناواقف اورسڑک کے پیچ وخم سے انجان افراد کے لئے ضروری ہے کہ وہ دن کے وقت سفر کو ترجیح دیں، اندھیرا چھا جانے کے بعد روڈ کی صورتحال کو سمجھنا مقامی افراد کے لئے بھی دشوار ہو جاتا ہے۔ ایسے میں غیر مقامی سیاح رات کا سفر کرکے اپنے آپ کو خطرات سے ہرگز دوچار نہ کریں۔سیاح دن کے وقت سفر کرکے قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں، ایسے میں رات کا سفرکرنے کا رسک لینا کسی بھی طور پر درست نہیں ہے۔
اپنے سفر کی بابت خاندان میں کسی سے رابطے میں رہیں: اپنے سفری منصوبوں کے بارے میں کسی قابل اعتماد ساتھی کو مطلع کریں، گلگت بلتستان کی سڑکوں پر سفر کرتے ہوئے phone connectivity اور سگنلز کے حوالے سے کوئی بھی بات حتمی نہیں۔ ایسے میں کسی ایمرجنسی صورتحال کے بارے میں گھر والوں کو آگاہ کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ سگنل ایریاز میں رابطہ قائم رکھیں اور اپنی لوکیشن کی معلومات کسی قابل اعتماد دوست یا گھر والوں سے شئیر کرتے رہیں تاکہ کسی ناگہانی صورتحال میں آپ تک فوری مدد پہنچائی جا سکے۔
سڑکوں پرجنگلی حیات اور پالتو جانوروں سے محتاط رہیے: گلگت بلتستان جنگلی حیات کی مختلف اقسام کامسکن ہے، اور سڑک پر جانوروں کا سامنا کرنا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔ سڑک پار کرنے والے جانوروں پر نظر رکھیں، خاص طور پر صبح اور شام کے وقت سڑکوں پر انتہائی محتاط ڈرائیونگ کرنے کی ضرورت ہے۔ معمولی سی بیاحتیاطی سے مہلک حادثات ہوسکتے ہیں۔
بڑی گاڑیوں کو راستہ دیں غیر ضروری طور پر اوور ٹیک سے گریز کریں: پہاڑی علاقوں اور تنگ سڑکوں پر بڑے ٹرکوں یا بسوں کا سامنا ہونا ایک معمول کی بات ہے۔ چھوٹی گاڑیوں میں سفر کرنے والے سیاح کوشش کریں کہ ان گاڑیوں سے مناسب فاصلے برقرار رہے۔ اگر آپ کو بڑی گاڑیاں ملتی ہیں، تو انہیں گزرنے کی جگہ دیں۔ تنگ شاہراہوں پر بڑی گاڑیاں خصوصاً ٹرک اور مال برادر لوڈرز کے ساتھ مقابلہ کرنے سے ہرممکن گریز کرنا چاہیئے۔ حال ہی میں ہونے والے بڑے حادثات میں یہ دیکھا گیا ہے کہ وہ گاڑیاں حادثے کا شکارہوئیں جنہوں نے حد رفتار کو نظر انداز کرتے ہوئے پہاڑی علاقوں میں دوسری گاڑیوں سے اوور ٹیک کیا۔ ان سڑکوں پر بلاوجہ کی تیز رفتاری کے ساتھ ساتھ غلط اوور ٹیکنگ کے نتیجے میں کئی مہلک حادثات رونما ہو چکے ہیں۔
ٹورسٹ پولیس اور ایمرجنسی اداروں 1122سے تعاون کریں: حادثات سے بچاؤ کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے کئی ادارے سرگرم عمل ہیں، جن میں ٹوریسٹ پولیس کا مستعد عملہ سر فہرست ہے جو کہ ان شاہراوں پر سیاحوں کی راہنمائی اور مدد کرنے کے لئے اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے۔ گلگت بلتستان آنے والے سیاحوں سے گزارش ہے کہ وہ روڈ کی کیفیت اور موسمی حالات کے بارے میں ٹوریسٹ پولیس کی ہیپلپ لائن سے راہنمائی حاصل کریں۔ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں 1422 یا 05811930055 پر فون کرکے فوری مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔ گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے قائم ایمرجنسی سروسز کا ادارہ Rescue 1122 بھی انتہائی مستعدی سے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ اس ادارے سے خصوصی ہیلپ لائن پر مدد لی جا سکتی ہے۔ سیاحوں سے گزارش ہے کہ وہ گلگت بلتستان کا سفر کرتے ہوئے قانون کا احترام کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی جان کی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں گے۔ یہ بات ہم سب کو ذہن نشین کرنے کی ضرور ت ہے کہ ہماری ایک بھی معمولی غلطی کسی بھی خاندان کے لئے عمر بھر کی اذیت بن سکتی ہے۔ اس لئے ہم سب کو شاہراہوں پر محتاط سفر کرکے ایک مہذب قوم ہونے کا ثبوت دینے کی ضرورت ہے۔ شکریہ!

ضلع گلگت ۱ اگست پ ر پشتنی باشندگان یوتھ گلگت کے صدر حامد جان فنآ نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت شہر س...
01/08/2023

ضلع گلگت ۱ اگست پ ر
پشتنی باشندگان یوتھ گلگت کے صدر حامد جان فنآ نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت شہر سرکاری ہسپتالوں میں بھرتی ڈاکٹرز کاروباری بن گئیے ہیں
گزشتہ دنوں رات گئے گلگت سٹی ہسپتال میں ایمرجنسی شعبے میں ڈاکٹر کی غیر موجودگی کی وجہ سے ایک مریض جان کی بازی ہار گیا جو کہ نہایت افسوس کا مقام ہے
گلگت شہر کے شہر کے اندر بڑھتی ہوئی آبادی کے مقابلے میں صرف دو عدد بڑے ہسپتالز ہیں جن میں سینکڑوں مریض ضلع گلگت کے علاوہ مختلف اضلاع سے یہاں آ کر اپنا علاج معالجہ کرواتے ہیں اور در بدر کی ٹھوکریں کھاتے ہیں
اور المیہ یہ ہے کہ ان دو ہسپتالوں میں جو ڈاکٹرز حضرات نوکری کر رہے ہیں وہ اپنی ڈیوٹی اور زمہ داری کو صحیح معنوں میں انجام نہیں پا دے رہے
گلگت سٹی ہسپتال اور ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت میں ڈاکٹروں کا شیڈول بادشاہوں جیسا ہے
صبح صبح ڈاکٹرز ہسپتالوں میں داخل ہوتے ہی ٹی بریک لیتے ہیں پھر ۱۲ بجے کافی بریک اسکے بعد ایک بجے نماز بریک حالانکہ نماز پڑھتے بھی نہیں اور اسکے بعد لنچ بریک ۱ بجے سے ۳ بجے تک اور ۳ بجے کے بعد سیدھے کلینک بھاگ جاتے ہیں اور ہسپتالوں میں موجود اپنے ایجنڈوں کے زریعے ہسپتالوں کے تمام مریضوں کو کلینک کے نام ہر لُوٹ مار کا کاروبار کرنے میں مصروف رہتے ہیں اور دوران کلینک ڈاکٹر صاحبان کوئی بریک بھی نہیں لیتے اور دوران نوکری کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کو سامنے کرنے کیلئے کوئی بھی ڈاکٹر موجود نہیں ہوتا
گزشتہ رات سٹی ہسپتال گلگت میں ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے ایک مریض نے دم توڑ دیا جو کہ نہایت افسوس کا مقام ہے
پُرانے زمانوں میں لوگ ڈاکٹری کی ڈگری اس ارادے سے حاصل کرتے تھے کہ خدمت خلق کا کام ہے اور اس خدمت خلق کے کام کو کرتے ہوئے اپنی آخرت کو اچھی بنائنگے لیکن آجکل کے اس دور میں ڈاکٹر کی ڈگری کاروباری مقاصد اور اپنی دُنیا کو بنانے اور لوگوں کو لُوٹ مار کرنے کرنے اور اپنی سرکاری نوکری میں کوتاہی برتنے کیلئے لی جاری ہے
ہم حکومت جی بی و چیف سیکٹری جی بی اور فورس کمانڈر جی بی سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ گلگت کے اندر سرکاری ہسپتالوں کے نظام کو درست سمت گامزن کرنے میں کردار ادا کرے
حامد جان فنآ
صدر پُشتنی باشندگان یوتھ گلگت

30/07/2023

باجوڑ جمعیت علماء اسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکہ حساس اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ یہ بزدلانہ کاروائی ملک کے اندر موجود صیہونی ایجنٹوں کی کارستانی ہوسکتی ہے۔ تنظیم اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان و کوہستان واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ دھماکے میں شہید ہونے والوں کے بلندئ درجات، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو اور لواحقین وپسماندگان سے ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔ اللہ کریم صبر جمیل عطاء کرے۔آمین
حافظ نوید احمد اشرفی سیکریٹری نشر و اشاعت تنظیم اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان و کوہستان

اقراء اسکول کے طالبعلم حافظ اویس بن نصیر احمد ساکن کشروٹ گلگت نے جماعت نہم میں 475 نمبر لینے میں کامیاب ہوئے اویس احمد ن...
27/07/2023

اقراء اسکول کے طالبعلم حافظ اویس بن نصیر احمد ساکن کشروٹ گلگت نے جماعت نہم میں 475 نمبر لینے میں کامیاب ہوئے اویس احمد نے اس کامیابی کو اپنے اساتذہ اور والدین کا محنت قرار دیا ۔یاد رہے اویس احمد کے چھوٹے بھائی بلال بن نصیر احمد نے بھی فیڈرل بورڈ میں کلاس نہم میں نمایاں نمبروں میں کامیاب ہوئے ہیں

23/07/2023

دریائے گلگت میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ۔

23/07/2023

کارگاہ نالے میں اونچے درجے کا سیلاب ۔

شاہراہ بلتستان پر المناک حادثہ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے ایس ایس پی سکردو کے ...
23/07/2023

شاہراہ بلتستان پر المناک حادثہ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے ایس ایس پی سکردو کے مطابق حادثہ شنگوس کے مقام پر پیش آیا ، جبکہ ریسکیو 1122 کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے والے خاندان کے چار افراد جن میں تین خواتین اور ایک بچہ شامل ہے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک لڑکا زخمی ہے جسے محفوظ مقام پہ منتقل کیا گیا ہے ، دوسری جانب بارش کے باعث امدادی کارروائیاں میں بھی شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں ، دوسری جانب لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے شاہراہ بلتستان ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔

21/07/2023

محرم الحرام کے حوالے سے سینئر صحافی وقار راجپوت کا پیغام ۔

عوامی حلقوں کی جانب سے اپیلعوامی حلقوں کی جانب سے پرزور مطالبہ ہے کہ اگر صوبائی کابینہ میں مشیر یا کوآرڈینیٹر کو شامل کر...
18/07/2023

عوامی حلقوں کی جانب سے اپیل
عوامی حلقوں کی جانب سے پرزور مطالبہ ہے کہ اگر صوبائی کابینہ میں مشیر یا کوآرڈینیٹر کو شامل کرنا تو پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے بانی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان عتیق الرحمن کو شامل کیا جائے، کیوں کہ یہ بات واضح ہے کہ عتیق الرحمن پاکستان مسلم لیگ ن کے نظریاتی، محترک و دیرینہ ورکر ہے، موصوف کی بےشمار و بےتحاشا قربانیوں کی ایک داستان بھری پڑی ہے ، پاکستان مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت کو چاہیے ایسے نظریاتی اور دیرینہ ورکرز کو ان کا حق فراہم کریں تاکہ آئندہ بھی نظریاتی ورکرز کی حوصلہ افزائی ہوگی،
اس میں دو رائے نہیں ہے کہ کہی دہائیوں سے پارٹی کے لئے دن رات کام وقت دینے والا اور مشکل حالات میں بھی پارٹی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے اور ثابت قدم رہنے والا، نڈر ، بے باک اور مخلص کارکن کی قدر کرتے ہوئے عتیق الرحمن صاحب کی پارٹی کے لئے کی جانے والی خدمات کے اعتراف میں انہیں نئی حکومتی سیٹ اپ میں وزیر اعلیٰ کا کوآرڈینیٹر نامزد کیا جائے۔۔

15/07/2023

ہرچو اور چونگرہ کے مابین زمینی تنازعہ,تصادم کی طرف جارہا ہے, آپس میں رشتہ داریاں اور برادرانہ تعلقات ہیں. خدا کے لیے فہم وفراست سے کام لیں, دنیا کی لالچ اور چند شرپسند لوگوں کی شر سے بچیں.صبرواستقامت کے ساتھ غور کریں, ہرچو والوں نے ہمیشہ چونگرہ والوں کے ساتھ احسان کیا .ہے, مال مویشی کے لیے چراگاہ کو آزاد چھوڑ دیا .اب ہرچو نرل کیطرف ہرچو سے روڑ بنا تو لالچ میں آکر زمیں اور چراگاہ پر قبضہ جمانے کی سازش احسان فراموشی کے علاوہ کچھ بھی نہیں. قبل اس کے کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آئیے تمام فریقین کے معزز زمداران فوری طور سے بات چیت کے زریعے تنازعے کو حل کریں. اس وقت ہرچو کے عوام سڑک پر دھرنا دیکر پرامن احتجاج ریکارڑ کرا رہے ہیں, مہزب اور محب وطن قوموں کا یہی انداز ہوا کرتا ہے, اسے کمزوری نہ سمجھا جائے. حکومت اور بلخصوص استور انتظامیہ کو ہنگامی بنیادوں پر نوٹس لے کر اس سنگیں مسلے کو قانونی تقاضوں کے تحت حل کرنے اور ہمیشہ کے لیے دیرپا حل تلاش کرکے فریقین کے مابین مثالی رواداری کو بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کریں. سیاسی وسماجی اکابرین کی بھی زمہ داری ہے کہ وہ شفاف طریقے سے اس خطرناک صورتحال کا جائیزہ لے کر فریقین کو مصالحت کی طرف لے جائیں. اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی زمہ داریوں کا احساس کرتے ہوے اس سنگین صورتحال کو پر امن بنانے کے لیے کوشش کرنے کی توفیق دے.آمین.

14/07/2023

کہاں ہے وہ انقلابی جو اینٹ سے اینٹ بجانے کی باتیں کررہے تھے ۔حافظ حفیظ الرحمان کی پریس کانفرنس

12/07/2023
13 جولائی 2023 نئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کون ہونگے ۔تحریر:- کرن قاسم (جرنلسٹ)4 جولائی 2023 کو گلگت کی عدالت نے تحریک ا...
09/07/2023

13 جولائی 2023 نئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کون ہونگے ۔

تحریر:- کرن قاسم (جرنلسٹ)

4 جولائی 2023 کو گلگت کی عدالت نے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ خالد خورشید کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دینے کے بعد قائد ایوان کے انتخاب کیلئے 5 جولائی کا شیڈول جاری ہوا تھا اس دوران عدالت سے ڈگری کیس میں نااہلی پانے والے وزیر اعلیٰ جو پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر بھی ہیں نے اپنی کابینہ اجلاس میں بلتستان سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رکن اسمبلی راجہ اعظم کو قائد ایوان کیلئے نامزد کیا تھا لیکن اس دوران دیامر سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے رکن حاجی گلبر نے سپریم اپلیٹ کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ میں بھی قائد ایوان کا امیدوار ہوں بیماری کی وجہ سے سٹیشن پر موجود نہیں لہذا انتخابی عمل کو روک دیا جائے جائے جس کے بعد قائد ایوان کے انتخاب کے لئے اب 13 جولائی مقرر کیا گیا ہے نئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے انتخاب کے لئے سرگرمیاں عروج پر ہیں پل پل بدلتی صورتحال میں تجزیہ کرنا بھی نا ممکن ہو گیا ہے صبح ایک وزیر اعلیٰ کے امیدوار کا پلہ بھاری نظر آتا ہے تو دوپہر میں اس کے حمایتی ممبران کا رخ کسی اور امیدوار جانب ہوتا نظر آتا ہے شام کو پھر کوئی دوسرا امیدوار اپنی مضبوط پوزیشن کا دعویدار نازل ہوتا یوں سیاسی میکروں کی جوڑ توڑ کے ساتھ گلگت بلتستان میں نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لئے فیصلے کی گھڑی 13 جولائی جانب گامزن ہے لیکن یہاں 33 ممبران اسمبلی کی تعداد میں سے 4 پیپلز پارٹی 3 ن لیگ ، 1,جے یو آئی اور 1, بی این ایف, ممبر سمیت 9 ممبران ڈھائی سال اپوزیشن میں بیٹھے رہے ہیں جبکہ 24 ممبران جس میں اتحادی جماعتیں بھی شامل تھیں کی تعداد نے جنرل الیکشن 2020 میں حکومت بنانے کامیاب ہوئی اب وزیر اعلیٰ کے نا اہل ہونے کے بعد یہ تعداد کم ہو کر 23 جبکہ سپیکر اسمبلی کا ووٹ اس میں شامل نہ ہونے کے بعد پی ٹی آئی اور اس کے حمایتی 22 ممبران اسمبلی ووٹ پول کرنے کے اہل ہونگے اسی طرح ووٹرز ارکان اسمبلی کی تعداد ٹوٹل 33 تھی اب ووٹ 31 پول ہونگے اس حساب سے تحریک انصاف کو دوبارہ حکومت بنانے کے لئے 16 ممبران درکار ہونگے لیکن یہاں تحریک انصاف کے 3 فارورڈ بلاک بنے ہوئے ہیں ایک گروپ جاوید منوا دوسرا راجہ اعظم اور تیسرا حاجی گلبر گروپ ہے پی ٹی آئی 22 ممبران کی تعداد اگر آئندہ 36 گھنٹوں کے اندر متحد نہیں ہوئی تو وزیر اعلیٰ اپوزیشن جماعتوں سے ہی بن جائے گا اپوزیشن جماعتوں کے اندر بھی فارورڈ بلاک بن چکا ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے الک رہنے کا علان کیا ہے اسی صورت میں سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کے خلاف بنا فارورڈ بلاک پی پی یا ن لیگ سے مل کر اپنا وزیر اعلیٰ لانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں کیونکہ سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کے دور میں بنا فارورڈ بلاک اکثریتی ممبران پر مشتمل ہے وہ جس کے ساتھ دینگے کامیاب پائینگے واضح رہے کہ خالد خورشید ڈھائی سال وزیر اعلیٰ رہا علاقے میں ایک پائی کا کام نہیں کیا ان سے ناراض اور مضبوط ترین ممبران کو یہی شکایت تھی کہ خالد خورشید ہم سے مشاورت کے بغیر فیصلے کرتا ہے جس کی وجہ سے ہم روز بہ روز اپنے حلقے کے عوام کی نظروں سے گرتے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے انھوں نے ایک سال قبل ایک فارورڈ بلاک بنایا ہوا تھا خالد خورشید وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے جب عمران خان کی کال پر اسلام آباد یا زمان پارک ریلیوں کی شکل میں جاتا تھا تو ان کا مخالف بلاک ان کے ساتھ نہیں ہوتا تھا اور اپنے قائد سے ملنے الک تھلگ جایا کرتے تھے حقیقت میں نا اہل ہونے والا وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے اپنے ڈھائی سالہ پریڈ میں عوام کو سوائے بے وقوف بنانے بار بار عمران خان کے پاس جانے جی بی پولیس جوانوں کو لیکر پنجاب پولیس کے ساتھ ریسلنگ کروانے سی ایم ہاؤس گلگت اور سی ایم ہاؤس اسلام آباد میں چھپ کر بیٹھنے عوام کو سبسڈی گندم سے محروم رکھنے کے علاؤہ کیا دیا ھے ان کو ایک سال قبل عمران حکومت گرنے کے بعد ہی نا اہل کیا جانے چاہئے تھا ان کے دور میں بھوک مہنگائی کی وجہ سے کم آمدنی والے طبقے اپنی زمینوں کو فروخت کر کے بچوں کے پیٹ پالنے پر مجبور اور بعض خود کشیاں کر چکے ہیں ان سب صورتحال کو دیکھ کر پاکستان تحریک انصاف کا پرانا اور مضبوط فارورڈ بلاک بنا اور آخر تک خالد خورشید کو انھوں نے کبھی دل سے قائد ایوان تسلیم ہی نہیں کیا اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ھے کہ مذکورہ مضبوط فارورڈ بلاک 13 جولائی کو نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے دوران خالد خورشید جس امیدوار کے بھی حمایت میں ہونگے فارورڈ بلاک کا ووٹ مخالف امیدوار کو جائے گا ۔ اب دیکھتے ہیں کہ ایوان کا سربراہ کون بنتا ھے اپوزیشن یا سابق حکومتی جماعت سے یہ 13 جولائی کی تاریخ ہی بتا دے گی۔

09/07/2023

وزرات اعلی کے لئے دھینگا مشتی جاری ہے حاجی گلبر ن لیگ کی مرکزی کمیٹی کا ٹارگٹ حاصل کرنے میں ناکام ن لیگ کی مرکزی کمیٹی جاوید منوا کے نام پر کل تک اتفاق کرسکتی ہے۔زرائع۔

08/07/2023

سکردو ۔۔۔۔
ژھری کے مقام پر شاہراہِ بلتستان بلاک،
مسافر حضرات معلومات لیکر سفر کریں شکریہ

07/07/2023

کوشش ہے اپوزیشن کا وزیر اعلی بنے نہ بننے کی صورت میں فاروڈ بلاگ جو بھی سامنے آئے گا انکے سامنے شرائط رکھنگے ۔
سابق وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمان

06/07/2023

میں وزیر اعلیٰ کا امیدوار نہیں ہوں۔
اپوزیشن اپنا متفقہ امیدوار سامنے لائے گی۔
قائد حزب اختلاف امجد ایڈوکیٹ کی میڈیا بریفنگ۔

06/07/2023

عمران خان اور خالد خورشید کے بیانئے کی مزمت کرتا ہوں۔
فاروڈ گروپ ہمارا وجود میں آیا ہے دس ارکان ہمارے ساتھ موجود ہیں ۔
سابق صوبائی وزیر خزانہ جاوید منوا کا میڈیا سے گفتگو ۔

معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان شازہ فاطمہ خواجہ سے ہاکی ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے صدر کمال حسین کی ملاقات گلگت میں زیر ...
06/07/2023

معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان شازہ فاطمہ خواجہ سے ہاکی ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے صدر کمال حسین کی ملاقات گلگت میں زیر تعمیر ہاکی گراؤنڈ کا کام پی سی ون مطابق فوری مکمل کرانے اور زیر تعمیر کام کومعیاری بنانے کے لیے درخواست کی جس پر معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان شازیہ فاطمہ خواجہ نے فوری طور پر پی سی ون کے مطابق کام مکمل کرنے کے لیے ہدایت جاری کیے

05/07/2023

سلیکٹیڈ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آج اسمبلی میں پولیس پہنچی ۔
سابق ڈیپٹی سپیکر جعفر اللہ خان

05/07/2023

سپیکر اسمبلی نزیر ایڈوکیٹ کا داخلہ اسمبلی میں بند کردیا ۔
ان کے بڑوں سے اب میں پوچھ لونگا۔

05/07/2023

سپیکر کے خلاف عدم اعتماد سے لاعلم ہوں۔
اپوزیشن اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مار رہی ہے ۔
رکن اسمبلی رحمت خالق کا میڈیا سے بات چیت ۔

04/07/2023

خالد خورشید کارکنوں کے ہمراہ آئی آئی پی ٹی آئی کے فلگ شگاف نعرے لگارہے ہیں

04/07/2023

خالد خورشید نااہل ہوگئے الیکشن ایکٹ کا نفاذ گلگت بلتستان میں ہوتا ہے ۔
الیکشن کمیشن فوری طور پر خالد خورشید کو ڈی نوٹی فائی کرے
لارجر بنچ مختصر فیصلہ سنا دیا۔
وقار راجپوت کی رپورٹ ۔

04/07/2023

چیف کورٹ احاطے میں سیکورٹی کے غیر معمولی تعیناتی ۔
کچھ دیر قبل وزیر اعلی کی مبینہ جعلی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت ہوگی۔

قرآن پاک کی بے حرمتی کئے جانے پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اس طرح کے اشتعال انگیز اسلاموفوبک ع...
03/07/2023

قرآن پاک کی بے حرمتی کئے جانے پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اس طرح کے اشتعال انگیز اسلاموفوبک عمل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان

عالمی برادری سمیت تمام مملکت اسلاموفوبیا، زینوفوبیا، عدم برداشت اور مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر تشدد پر اکسانے کے خلاف مشترکہ عزم ظاہر کرنے اور بین المذاہب ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کریں، رابطہ کمیٹی

رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ دنوں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام امن پسند مذہب ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان تمام مذاہب کے احترام پر یقین رکھتے ہیں مسلمانوں میں قرآن پاک کی بے حرمتی کئے جانے پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اس طرح کے اشتعال انگیز اسلاموفوبک عمل دنیا بھر کے مسلمانوں کی مذہبی حساسیت کو ٹھیس پہنچاتا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ آزادی اظہارِ رائے کے نام پر ایسی کارروائیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائینگی عالمی برادری سمیت تمام مملکت اسلاموفوبیا، زینوفوبیا، عدم برداشت اور مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر تشدد پر اکسانے کے خلاف مشترکہ عزم ظاہر کرنے اور بین المذاہب ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کرنے کی سخت ضرورت ہے۔ رابطہ کمیٹی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اپنے تحفظات سویڈن کے حکام تک پہنچائیں اور سویڈن کی حکومت پر زور دے کہ وہ پاکستانی عوام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے اسلاموفوبک کارروائیوں کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔

Address

Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gb News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share



You may also like