Bhimber 24 hours news

Bhimber 24 hours news Social Media information provider
(3)

‎خبر غم چوہدری جاوید اقبال ولد نور حسیںن( درائیاں ہل سجناں) والے وفات پاچکے ہیں اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْ...
04/01/2024

‎خبر غم
چوہدری جاوید اقبال ولد نور حسیںن( درائیاں ہل سجناں) والے وفات پاچکے ہیں
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
ان کی نماز جنازہ
آج شام 06:30 بجے
ہل سجناں) درائیاں ضلع بھمبر میں ادا کی جائے گئی

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے ساؤتھ افریقہ کی کاروباری شخصیت عبدالجبار بوکن ،چوہدری جنید بوکن افضال مہر اور ڈ...
04/01/2024

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے ساؤتھ افریقہ کی کاروباری شخصیت عبدالجبار بوکن ،چوہدری جنید بوکن افضال مہر اور ڈاکٹر اعجاز احمد ملاقات کر رہے ہیں ۔

04/01/2024
04/01/2024

بھمبر:

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیرچوہدری انوارالحق کے خصوصی احکامات پرڈپٹی کمشنربھمبر مرزا ارشدمحمودجرال نے صبح سویرے مختلف سرکاری دفاتر پرچھاپےمارے،ڈیوٹی پر تاخیرسے آنے والے افسران واہلکاران کو وارننگ ،

ڈپٹی کمشنرنے تینوں تحصیلوں میں جملہ سرکاری افسران و اہلکاران کودفتری نظم و نسق حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ،ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق ریاست بھر میں گڈگورننس و اداروں میں شفافیت کے ساتھ دفاترمیں ڈسپلن کے حوالےسے خصوصی کاوش کررہے ہیں،جس تناظرمیں سرکاری اداروں سےیہی توقع ہے کہ وہ حکمنامہ پرعمل کریں گے بصورت دیگر سخت کاروائی ہو گی،چیکنگ کا مقصدعوام کو ہرممکن ریلیف فراہم کرناہے،آج صبح دفتری اوقات کارمیں شاہرات ،پبلک ہیلتھ، تعلیم،برقیات،عمارات سمیت دیگردفاتر کاسرپرائزوزٹ کیا،لیکن حاضری مایوس کن تھی جسکے بعد مذکورہ دفاتر و دیگر کو وارننگ دی گئی ہے اسکے علاوہ تحصیل سطح پر بھی ایس ڈی ایم صاحبان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دفاتر میں حاضری کی پٹرتال کرکے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دیں۔

آج جملہ سرکاری تعلیمی ادارہ جات میں سرمائی تعطیلات کی جا رہی ہیں۔ 05 جنوری سے 14 جنوری 10 ایام کے لیے سرمائی تعطیلات ہوں...
04/01/2024

آج جملہ سرکاری تعلیمی ادارہ جات میں سرمائی تعطیلات کی جا رہی ہیں۔ 05 جنوری سے 14 جنوری 10 ایام کے لیے سرمائی تعطیلات ہوں گی جبکہ 15 جنوری 2024 بروز پیر کو جملہ گرمائی تعلیمی ادارہ جات شیڈول کے مطابق کھلیں گے۔


04/01/2024

بھمبر //ضلع بھمبر میں شدید سردی،دھند کے باعث تمام سرکاری و پرائیوٹ تعلیمی ادارہ جات 5 جنوری تا15 جنوری بندرہیں گے،خلاف ورزی کرنے والے ادارہ کوسیل و رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی
۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ/
ڈپٹی کمشنربھمبر مرزا ارشدمحمودجرال نے کہاہے کہ بچوں کے والدین کی شکایات ہیں کہ طلبا ء کی بیماریوں میں اضافہ ہورہاہے لہذا جملہ سرکاری و پرائیوٹ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ چھٹیوں کے فیصلے پر عمل درآمدیقینی بنائے،کوئی کسی قسم کا کیمپ،مختصر یا طویل دورانیہ تدریسی پلان ،عذر قابل قبول نہ ہو گا،طلباء کی صحت اولین ترجیح ہے۔لہذا شعبہ تعلیم سے وابستہ معزز اساتذہ وسٹاف عمل درآمد کریں۔

اسلام آباد آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ پانچ اگست 2019 کے  بھارتی اقدام کو بین الاقوامی پی...
03/01/2024

اسلام آباد
آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ پانچ اگست 2019 کے بھارتی اقدام کو بین الاقوامی پیرائے میں کوئی اہمیت حاصل نہیں ہے بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ مودی ڈاکٹرائن کا تسلسل ہے مگر کشمیری قوم کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کشمیری قوم نے قیام پاکستان سے بھی پہلے الحاق پاکستان کا فیصلہ کیا تھا ہم نظریاتی طور پر پاکستانی ہیں افواج پاکستان کے سربراہ نے اپنے ہر بیان پر کشمیر پر دلیرانہ موقف اپنایا ہے جس سے کشمیریوں کو حوصلہ ملا ۔ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیراعظم پاکستان نے قانون ساز اسمبلی میں زبردست خطاب کیا جس سے کشمیریوں کو حوصلہ ملا ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں ناکام ہو گا اور انشاءاللہ کشمیری الحاق پاکستان کی منزل حاصل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا چارٹر بھی کشمیریوں کو حق خودارادیت کا حق دیتا ہے بھارت نے اگر جارحیت کی تو کشمیری اسکا بھرپور جواب دیں گے ،بھارت ہمیشہ الیکشن پر پاکستان مخالف بیانیے کو فروغ دیتا ہے اگر بھارت نے جارحیت کی کوئی کوشش کی تو انہیں ان کے گھر کے اندر گھس کر ماریں گے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کو حقوق حاصل نہیں اقلیتیں وہاں ہندو توا کے ہاتھوں اذیت کا شکار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حریت قیادت کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے حکومت آزادکشمیر ہر فورم پر آواز بلند کرے گی ،مظفرآباد میں وزیراعظم پاکستان کے ساتھ کشمیری اور حریت قیادت کے ساتھ ملاقات کے دوران تمام جہتوں پر غور کیا گیا جس کے بعد کل جماعتی کانفرنس ہوئی اس طرح ملکر لائحہ عمل مرتب کریں گے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں تبدیلی پاکستان کے ساتھ نہیں آئی آزادکشمیر میں وزیراعظم توہین عدالت کا شکار ہوا جس کے بعد آئینی پراسیس کے نتیجے میں وزیراعظم منتخب ہوا ،اللہ پاک کا خاص کرم اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آکہ وسلم کی نظر عنایت ہے یہ سب تمہارا کرم ہے آقا کہ بات ابتک بنی ہوئی ہے ۔اقتدار کا بیانیہ یہ ہے کہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے اپنے اور اپنے قبیلے کے بجائے عوام کی خدمت کی جائے یہ سب کے لئے مشعل راہ ہے ،آزادکشمیر میں اتحادی حکومت اس لئے چل رہی ہے کہ میں نے اپنی ذات کو قانون کے سامنے پیش کیا ہے ،عہدوں کو امانت اور مخلوق خدا کی بھلائی کیلیے استعمال کریں ،مجھے پورے ایوان نے ووٹ دئیے اور میں منتخب ہوا ،23 لوگوں نے تحریک انصاف سے فاروڈ بلاک بنایا اور مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے مجھے ووٹ دئیے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لوگ چاہتے ہیں کہ آمدہ برسر اقتدار پارٹی کو ووٹ دیا جائے لوگوں کے کام ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہر جگہ ایسا ہی ہوتا ہے ،وفاقی اکائیوں کے ایشوز رہتے ہیں اٹھارویں ترمیم کے بعد وفاق نے اس مسئلے کو حل کرنے کیلیے کافی کام کیا ہے مگر انفرادی نالائقی کا الزام دوسرے پر نہیں لگایا جا سکتا ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا سیاسی کارکن ہوں ،ترقیاتی کاموں پر فوکس ہے ان لینڈ ریونیو ،سیاحت اور ہائیڈرل سے آمدن بڑھانی ہے اور صحت اور تعلیم کے شعبوں پر کام کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ الحاق پاکستان ہماری منزل ہے جسے کشمیری قوم حاصل کر کے رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے آئینی ترمیم کے ذریعے وزراء کی تعداد میں ترمیم کی جسے بعد میں ختم کر دیا گیا ،وزیراعظم ہاؤس کا خرچ بڑی حد تک کم کر دیا ہے میری کابینہ میں الحمد للہ قانون کے مطابق کام جاری ہے ، بیوروکریسی میں خراب کارکردگی کے حامل لوگوں کو صاف کر دیا ہے ،اینٹی کرپشن محکمے کو ٹھیک کیا ہے احتساب بیورو کو بھی ٹھیک کرنا ہے اس طرح جو کرپشن میں ملوث ہو گا قانون کے مطابق اس کے خلاف کارروائی ہو گی ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مضبوط اور روشن پاکستان کشمیریوں کی امیدوں کا محور ہے ،مسلح افواج پاکستان اس ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں افواج پاکستان نے غیر معمولی قربانیاں دی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شفاف اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ،میں نے زندگی کا زیادہ عرصہ اپوزیشن میں گزارا ہے، ہر بڑے آئینی منصب پر فائز رہا ہوں اب خود کو عوام کی خدمت کیلیے وقف کر دیا ہے

03/01/2024

مظفرآباد
ترجمان آزادکشمیر حکومت و وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے کہا ہے کہ بھارت کی قانونی اور عسکری جارحیت کو مستر د کرتے ہیں۔ بھارتی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوتوا پالیسیوں سے علاقے کی مسلم اکثریتی حیثیت کو تبدیل کرنے کی کو شش کررہی ہے، بھارت کے ہر اقدام کا مقصد مسلمانوں کی ثقافت، زبان اور مذہبی شناخت کو مٹا نا ہے۔نئی دہلی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اسکولوں کے نصاب میں بھی تبدیلی کرتے ہوئے علاقے کی اصل تاریخ کو تبدیل کر دیا ہے۔بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بھارتی حکومت ڈومیسائل قانون کے نفاذ، قابض افواج کو مزید اراضی کی منتقلی جیسے گھناؤنے جرائم کا ارتکاب بھی کرچکی ہے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیرکے حلقوں کی حد بندی،پنڈتوں اور درجہ فہرست ذاتوں کے لیے نشستیں مخصوص کرنے کا مقصد کشمیریوں کی مشترکہ شناخت کو مسخ کرنا ہے۔ غیر قانونی نظر بندیوں اور جبری گمشدگیوں جیسے ہتھکنڈے کشمیریوں کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔ آج بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خودارادیت کے وعدے کی تکمیل کے منتظر ہیں۔ ترجمان آزادکشمیر حکومت و وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو تقسیم در تقسیم کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ بھارتی جبر کے ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیری اپنے درینہ مطالبہ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ آزادی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ افسوسناک امر تو یہ ہے کہ بھارتی حکومت نے مقامی لوگوں سے زمینیں چھین کر باہر کے لوگوں کو دینے کے لیے نئے اراضی قوانین بھی متعارف کر وا دئیے ہیں جس کا واضع مقصد کشمیری مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا اور اپنی ہی زمین پر انھیں بے گھر کرنا ہے۔بھارتی سرکار کی جانب سے دفعہ370کی منسوخی کا اصل مقصد مقبوضہ علاقے میں غیر کشمیریوں کو آباد کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ تمام تر جبر کے منڈلاتے قہر کے باوجود مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام بھارتی فوج کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ بھارت کو تمام تر جنگی جرائم کا حساب دینا ہوگا۔ انھوں نے واضع کیا کہ حق خودارادیت ہمارا مقصد اور ہماری منزل ہے، حق خودارادیت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ انھوں نے کہاکہ حق خودارادیت کے منتظر کشمیر کی ہر نسل اقوام عالم سے یہ مطالبہ کرتی رہے گی کہ ہم سے کیے گے وعدے کو پورا کیا جائے۔ جب تک حق خودارادیت کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا کشمیری عوام چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ آمدہ 5 جنوری کو گھروں سے باہر نکلیں اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی متعصبانہ اقدامات کے خلاف آواز بلند کریں۔ انھوں نے کہا کہ شہری دنیا کو بتائیں کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کے لیے ہر طرح کا حربہ استعمال کررہا ہے۔ انھوں نے اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیا کہ بھارتی یکطرفہ اقدامات کا نوٹس لیا جائے اور کشمیریوں سے کیے گے حق خود ارادیت کے درینہ وعدہ کو فلفور پورا کیا جائے۔

مظفرآباد
ترجمان آزادکشمیر حکومت و وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما،سابق وزیر خزانہ و مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ سابق وزیر خزانہ و مشیر خارجہ سرتاج عزیز ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ تھے۔ وطن عزیز کے لیے ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ترجمان آزادکشمیر حکومت و وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما،سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز کی وفات پر لواحقین سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعا بھی کی۔

اسلام آبادسپیکر قانون ساز اسمبلی کے معاون خصوصی  سید عزادار کاظمی کے بھانجے محمد بخاری کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع بن گئی...
03/01/2024

اسلام آباد
سپیکر قانون ساز اسمبلی کے معاون خصوصی سید عزادار کاظمی کے بھانجے محمد بخاری کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع بن گئی ۔وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق نے سپیکر قانون ساز اسمبلی کے معاون خصوصی سید عزادار کاظمی کے بھانجے محمد بخاری کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی ۔ اس موقع پر قائم مقام سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر ریاض گجر، وزراء حکومت آزاد کشمیرراجہ فیصل ممتاز راٹھور، چوہدری محمد رشید، سابق چیف جسٹس ہائی کورٹ تبسم آفتاب علوی، سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر سردار امجد یوسف، چیف آرگنائزر پی ٹی آئی آزاد کشمیر چوہدری حمید پوٹھی، چیف ایگزیکٹو کشمیر لنک سید اکرم شاہ، معروف برطانوی نژاد و کشمیری رہنما نواز بیگ، محبوب احمد ، بیرسٹر افضل ، بیرسٹر شیر گل ،بیرسٹر محمد علی ،سنئیر جرنلسٹسں قیوم بخاری، خواجہ متین، راجہ کفیل، اعجاز عباسی ،چوہدری امجد اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں

اسلام آباد آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے سابق وزیر خزانہ،و خارجہ پاکستان سرتاج عزیز کے انتقال پر افسو...
03/01/2024

اسلام آباد
آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے سابق وزیر خزانہ،و خارجہ پاکستان سرتاج عزیز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے سرتاج عزیز کی قومی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
٭٭٭

بھمبر  : سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن آزاد کشمیر و سابق سنئیر وزیر آزاد حکومت چوہدری طارق فاروق کی سابق وزیر آزاد حکومت چوہدر...
03/01/2024

بھمبر : سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن آزاد کشمیر و سابق سنئیر وزیر آزاد حکومت چوہدری طارق فاروق کی سابق وزیر آزاد حکومت چوہدری محمد سعید کے ہمراہ سابق چیرمین یوتھ ونگ مسلم لیگ ن یورپ اور ممبر مرکزی مجلس عاملہ راجہ محمد خالد کے گھر آمد اُن کی والدہ کی وفات پر مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا

بھمبر: سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق کی اپنے آبائی گاؤں پنڈی آمد اپنے عزیز و اقارب سے ملاقاتیں کی...
03/01/2024

بھمبر: سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق کی اپنے آبائی گاؤں پنڈی آمد اپنے عزیز و اقارب سے ملاقاتیں کیں مختلف اشخاص کی وفات پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی اس موقعہ پر ممبر ضلع کونسل چوہدری ابرارالحق چوہدری احمد یار طارق کوآرڈینیٹر ہمراہ سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن آزاد کشمیر حافظ اظہر حسین رضا بھی سیکرٹری جنرل کے ہمراہ ہیں

سابق صدر آصف علی زرداری،چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی سنٹ...
03/01/2024

سابق صدر آصف علی زرداری،چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کااجلاس
سابق قائمقام وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری پرویز اشرف اور سابق صدر آزادکشمیر سردار یعقوب خان سمیت پارٹی کی مرکزی قیادت سمیت سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران کی شرکت

اسلام آباد:  وزیراعظم آذاد کشمیر چوہدری انوار الحق  قائمقام سپیکر اسمبلی ریاض احمد گجر ،وزرا حکومت فیصل ممتاز راٹھور ،چو...
03/01/2024

اسلام آباد:
وزیراعظم آذاد کشمیر چوہدری انوار الحق قائمقام سپیکر اسمبلی ریاض احمد گجر ،وزرا حکومت فیصل ممتاز راٹھور ،چوہدری محمد رشید ،سید عزادار شاہ کے بھانجے کے ولیمہ پر میریٹ ہوٹل میں شرکت

ڈپٹی کمشنربھمبر مرزا ارشدمحمودجرال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرمحمدعیص بیگ نے ایک اجلاس کی صدارت کی،جس میں این جی اوز یا پرا...
03/01/2024

ڈپٹی کمشنربھمبر مرزا ارشدمحمودجرال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرمحمدعیص بیگ نے ایک اجلاس کی صدارت کی،جس میں این جی اوز یا پرائیوٹ سطح پرکام کرنےایمبولینسزکی جانچ پٹرتال کے حوالے سے حکمت عملی وضح کی گئی ،6 رکنی کمیٹی کے چیئرمین محمدعیص بیگ نے مختلف شرکاء کی تجاویز کو سنا اور کہاکہ بھمبر میں بلدیہ حدود کے اندر چنار فری ڈائیلائسز سنٹر،یونائیٹڈ ویلفئیر فاونڈیشن عوامی فلاح کے کام کررہی ہیں،اسی طرح دیگر فلاحی ادارے و اشخاص کی پٹرتال کے حوالے سے میکزیم بنانے کی ضرورت ہے ،ٹی او آرز کے حوالے سے ایمبولینسز کی فٹنس،فی کلومیٹر کرایہ کا تعین،لائف سیونگ ایکوپمنٹ، کیری یا ایوری وین کے حوالے سے جائزہ لیاگیا،چیئرمین یونائیٹد ویلفئیر چوہدری محمد رشید،چیئرمین بلدیہ الطاف ابراہیم،ڈی ایس پی خواجہ عبدالقیوم، ایڈووکیٹ چوہدری خالدحسین،ڈرگ کنٹرولرمحمدسہیل،ڈی ٹی آئی روحیل شوکت سمیت دیگر نے اس عزم کا اظہار کیاکہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے قواعد و ضوابط پرعمل درآمد یقینی بنایاجائے گا۔

بھمبر صدر آزاد کشمیرو چانسلر آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی آف بھمبرنےوزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کی سفارشات پر انجینئر بریگ...
03/01/2024

بھمبر
صدر آزاد کشمیرو چانسلر آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی آف بھمبرنےوزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کی سفارشات پر انجینئر بریگیڈیئر (ر) پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس جاوید کو
یونیورسٹی آف بھمبر کا پہلا وائس چانسلر مقرر کر دیا بریگیڈیئر یونس انتہائی تجربہ کار، ملک کے ممتاز ماہر تعلیم، ستارہ امتیاز ملٹری کے حامل، ریاست پاکستان کی بین الاقوامی تشخیص کار کے طور پر نمائندگی، چار دہائیوں تک بے مثال عالمی توثیق اور شہرت رکھنے والے، پاکستان کی پرائم یونیورسٹی (NUST) کے بانی رکن ہیں۔ عالمی افق پر اعلیٰ سطح کی تحقیق اور اشاعت، اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے پاکستان اور آزاد کشمیر میں بے پناہ خدمات کے حامل ہیں,انجینئر بریگیڈیئر (ر) پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس جاوید، ستارہ امتیاز (ملٹری)، وائس چانسلر، میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (مسٹ)، میرپور آزاد جموں و کشمیر،/آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی آف بھمبر 03 نومبر 1958 کو ڈھمک کے خوبصورت گاؤں، پوسٹ آفس کانگڑہ (ملوٹ) تحصیل برنالہ، ضلع بھمبر آزاد کشمیر میں پیدا ہوئے۔ بریگیڈیئر یونس جاوید نے ایم ایس سی (کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی) اور پی ایچ ڈی (کمپیوٹنگ - سافٹ ویئر ڈیزائن اینڈ ٹیسٹنگ ان اگمینٹیو کمیونیکیشن سسٹمز) یونیورسٹی آف ڈنڈی، سکاٹ لینڈ (برطانیہ)، سال 1988 اور 1991 میں مکمل کرتے ہوئے کور آف ای ایم ای کے پہلے پی ایچ ڈی آفیسر ہونے کا غیر معمولی اعزاز حاصل کیابریگیڈیئر یونس جاوید نے جون 2021 کو میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مسٹ، میرپور آزاد جموں و کشمیر کا پانچ سال کے لیے چارج سنبھالا اس سے قبل فروری 2019 میں حکومت پنجاب نے ان کا تقرر بطور وائس چانسلر HITEC یونیورسٹی ٹیکسلا کیا جہاں وہ میرپور یونیورسٹی میں تقرری تک (جون 2021) وائس چانسلر رہے۔ میرپور یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ وہ ستمبر 2022 سے جنوری 2023 تک اضافی چارج پر یونیورسٹی آف کوٹلی (UoK) کے وائس چانسلر کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔بریگیڈیئر یونس جاوید نے کالج آف الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرنگ (NUST) میں فیکلٹی آف انجینئرنگ کے ڈین کے طور پر چھ (06) سال اور اس کے بعد چار (04) سال HITEC ٹیکسلا میں فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈین کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کی سفارشات پر صدر ریاست / چانسلر آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی آف بھمبر نے بریگیڈیئر ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس جاوید ستارہ امتیاز ملٹری، وائس چانسلر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مسٹ، میرپور AJ&K کو آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی آف بھمبر کا پہلا وائس چانسلر مقرر کر دیا۔ بریگیڈیئر یونس جاوید میرپور یونیورسٹی کی وائس چانسلر شپ کے ساتھ ساتھ بھمبر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی ذمہ داریاں اضافی چارج پر نبھائیں گے۔ آرمی کور آف الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرنگ (EME) کے پہلے پی ایچ ڈی آفیسر کے طور پر وہ 1991 میں NUST (کالج آف الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرنگ، راولپنڈی) کے ساتھ منسلک ہوئے۔ 1993 میں NUST کے چارٹر کے تشکیل کے لیے ٹیم کے بانی رکن بنے اور بعد میں بطور استاد اور ریسرچر NUST (کالج آف ای ایم ای) میں 25 سال تک خدمات سرانجام دیں۔

انجینئر بریگیڈیئر (ر) پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس جاوید، ستارہ امتیاز (ملٹری)، کا تعلیمی سفر گورنمنٹ پرائمری اسکول کانگڑہ، ملوٹ اپنے آبائی گاؤں سے شروع ہوا اور 1969 سے 1974 میں پا نچو یں جماعت تک تعلیم حاصل کی۔1974 میں گورنمنٹ ہائی سکول دھندڑ کلاں سے میٹرک کیا اور ایف ایس سی (پری انجینئرنگ) 1976 میں گورنمنٹ ڈگری کالج بھمبر سے کی۔بریگیڈیئر یونس جاوید نے میٹرک سے پی ایچ ڈی تک اسکالرشپ پر تعلیم حاصل کی اور اس کے ساتھ ساتھ گریڈ 1st سے FSc تک کے تمام اسکول اور کالجز کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کی جو کہ بلاشبہ نایاب اور غیر معمولی کارناموں میں سے ہے۔ انہوں نے وزارت امور کشمیر، حکومت پاکستان سے اسکالرشپ حاصل کی جس نے یو ای ٹی، لاہور میں بی ایس سی الیکٹریکل انجینئرنگ کی راہ ہموار کی، جہاں سے انہوں نے سال 1982 میں الیکٹریکل انجینئرنگ میں گر یجویشن کی۔پاکستان آرمی میں الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرنگ (E&ME) میں کمیشن کے بعد، انہوں نے انجینئرنگ آرگنائزیشن میں جون 1983 سے ستمبر 1987 تک چار سالوں تک خدمات سر انجام دیں۔ اس عرصے کے دوران، وہ ورکشاپ افسر اور تکنیکی معائنہ ٹیم کے سربراہ جیسی ہم اسائنمنٹس پر فائز رہے۔ اسی عرصے کے دوران بریگیڈیئر یونس نے 1984 میں راولپنڈی کے ممتاز کالج آف الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرنگ (CE&ME) سے الیکٹرانکس انجینئرنگ کورس میں پوسٹ گریجویشن کیا۔

بھمبر وزیراعظم آزاد کشمیر کے ویژن کے مطابق اور وزیر زراعت و سیکرٹری زراعت کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں بڑھتی ہوئی غذائی ق...
03/01/2024

بھمبر
وزیراعظم آزاد کشمیر کے ویژن کے مطابق اور وزیر زراعت و سیکرٹری زراعت کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں بڑھتی ہوئی غذائی قلت کو کنٹرول کرنے اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لئے آزاد کشمیر بھر میں محکمہ زراعت بڑے پیمانے پر پھلدار پودا جات باغات کی شکل میں تنصیب کروا رہا ہے۔
اس سلسلہ میں ضلعی دفتر میں نائب ناظم زراعت بھمبرعمار امین کی سربراہی میں فیلڈ عملہ کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں باغات کی تنصیب کو مؤثر بنانے بارے مشاورت ہوئی۔ پراجیکٹ کے تحت تمام پھلدارپودہ جات نصف قیمت پر دستیاب ہوں گے۔جبکہ زیتون کے پودہ جات پر محکمانہ 75فیصد سبسڈی ہوگی۔دلچسپی رکھنے والےزمینداران باغات کی تنصیب کے لیے اپنے قریبی زرعی مرکز کے فیلڈ عملہ سے فوری رابطہ کریں۔

بھمبر وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق کی خصوصی ہدایت پربھارت کے خلاف 5 جنوری 2024 کو ضلع بھمبر کی تینوں تحصیلوں سماہن...
03/01/2024

بھمبر
وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق کی خصوصی ہدایت پربھارت کے خلاف 5 جنوری 2024 کو ضلع بھمبر کی تینوں تحصیلوں سماہنی،برنالہ بھمبر میں بھرپور احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔بھارتی نام نہاد یوم جمہوریہ کو دنیا بھر میں مقیم کشمیری مسترد کرتے ہیں،مقبوضہ کشمیر کی آزادی کامطالبہ کرتے ہیں۔

03/01/2024

عدنان مختار
ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسربھمبر
وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق کی خصوصی ہدایت پربھارت کے خلاف 5 جنوری 2024 کو ضلع بھمبر کی تینوں تحصیلوں سماہنی،برنالہ بھمبر میں بھرپور احتجاجی مظاہرے ہوں گے،ڈپٹی کمشنرمرزا ارشدمحمودجرال نے اس ضمن میں ہدایات جاری کی ہیں،بھارتی نام نہاد یوم جمہوریت کو دنیا بھر میں مقیم کشمیری مسترد کرتے ہیں،یوم حق خودارادیت کی مناسبت سے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کامطالبہ کرتے ہیں۔
اقوام متحدہ نے پانچ جنوری1949 میں ایک قرارداد منظور کی جس میں جموں و کشمیر کے عوام کے بنیادی انسانی حقوق کو تسلیم کیا گیا اور انہیں آزادانہ اور شفاف استصواب رائے کے ذریعے حق خودارادیت دلانے کا وعدہ کیا گیا، حق خودارادیت انسانی احترام کا بنیادی جزو ہے اور عالمی برادری کو بھارتی غیر قانونی اقدام کی مذمت کرنی چاہیے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کے مظلوم عوام کے حوالے سے اپنی یقین دہانیوں اور ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے، 5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ کے کمیشن برائے بھارت و پاکستان نے قرارداد منظور کی تھی جو جموں وکشمیر کے عوام کو اپنا حق خودارادیت استعمال کرنے کے لیے آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کے انعقاد کی ضمانت دیتی ہے۔دنیابھر میں مقیم کشمیری عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں خواتین اور بچوں سمیت معصوم کشمیریوں کے انسانی حقوق کی بے دھڑک پامالیوں کیخلاف اور کشمیریوں کو ان کے حقِ خودارادیت کی یقینی فراہمی کے لیے کارروائی کریں۔آج کی نوجوان نسل جہاں جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہورہی ہے وہیں ان تاریخی دنوں کو یاد رکھناچاہیے دنیا بھر میں اللہ مظلوموں کی مددکرے،تاہم کشمیری بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف دن رات کوشاں ہیں،آزادی کی شمع روشن کرنے کے لیے لاکھوں افراد شہید ہوچکے ہیں،دنیا میں ایسے ممالک جو ترقی یافتہ ہیں انہیں بھی آج اس بدلتے وقت کے ساتھ انصاف کی حمایت کرنا ہوگی۔

ڈپٹی کمشنربھمبر مرزا ارشدمحمودجرال نے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں ضلع بھمبر کی حدود میں محکمہ اوقاف کے رقبہ پر ناجائزقا...
03/01/2024

ڈپٹی کمشنربھمبر مرزا ارشدمحمودجرال نے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں ضلع بھمبر کی حدود میں محکمہ اوقاف کے رقبہ پر ناجائزقابضین و تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ایس ڈی ایم ہیڈکوارٹرمحمدعیص بیگ،ایس ڈی ایم سماہنی راجہ عمرطارق،دربار بابا شادی شہید کے منیجرقاری نثار احمدسمیت دیگر نے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی،ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی خصوصی ہدایات پرہرشعبہ میں بہتری کی طرف گامزن ہیں۔گذشتہ دنوں چیف جسٹس سپریم کورٹ آف آزادکشمیرجسٹس راجہ محمدسیعد اکرم خان نے بھی دربار باباشادی شہید کی حدود میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے احکامات دیئے تھے۔

محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق 5 تا 15 جنوری 2024 تک موسم سرما کی چھٹیاں ہیں۔ اس طرح 4 جنوری کو تمام پرائیویٹ و سرکار...
03/01/2024

محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق 5 تا 15 جنوری 2024 تک موسم سرما کی چھٹیاں ہیں۔ اس طرح 4 جنوری کو تمام پرائیویٹ و سرکاری سکولوں میں چھٹیاں دے دی جائیں گی۔

03/01/2024

تحریک انصاف سے "بلے" کا انتخابی نشان واپس لے لیا گیا

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا 22 دسمبر کا فیصلہ بحال کر دیا

خبر غم ماسٹر عبدالوحید  رشید ٹاون والے کے والد محترم معروف دینی شخصیت ریٹاٸرڈ صدر معلم چوھدری محمد ولاٸیت قضاٸے الہی سے ...
03/01/2024

خبر غم
ماسٹر عبدالوحید رشید ٹاون والے کے والد محترم معروف دینی شخصیت ریٹاٸرڈ صدر معلم چوھدری محمد ولاٸیت قضاٸے الہی سے انتقال کر گٸے ان کی نماز جنازہ آج شام 6 بجے آباٸی گاوں پرانا دعورہ میں ادا کی جاٸے گی۔۔۔
انا للہ وانا الیہ راجعون

چوہدری تنویر حسین ایس ڈی او عمارات سماہنی محمد امان ایس ڈی او بلڈنگ برنالہ تعینات نوٹیفکیشن جاری
03/01/2024

چوہدری تنویر حسین ایس ڈی او عمارات سماہنی محمد امان ایس ڈی او بلڈنگ برنالہ تعینات نوٹیفکیشن جاری

‏🚨سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز انتقال کر گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون ، اللّٰہ پاک جناب سرتاج عزیز صاحب کی مغفرت فرمائے آ...
02/01/2024

‏🚨سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز انتقال کر گئے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون ، اللّٰہ پاک جناب سرتاج عزیز صاحب کی مغفرت فرمائے آمین

اسلام آباد(پی آئی ڈی) وزیراعظم  آزادجموں و کشمیر چوہدری انوارلحق نے  کہا ہے کہ ایسے بے سہارہ خواتین و حضرات جن کا کوئی و...
02/01/2024

اسلام آباد(پی آئی ڈی)
وزیراعظم آزادجموں و کشمیر چوہدری انوارلحق نے کہا ہے کہ ایسے بے سہارہ خواتین و حضرات جن کا کوئی والی وارث نہیں ہے کیلیے 5 ارب کی لاگت سے انڈومنٹ فنڈ قائم کر رہے ہیں جس کے ذریعے ہر مہینے بیس ہزار روپے انہیں ان کے گھروں میں فراہم کئے جائیں گے ۔اس انڈومنٹ فنڈ میں معذور افراد ،یتیم ،ظلاق یافتہ خواتین ،اور بزرگ بے سہارہ خواتین و حضرات شامل ہونگے ۔فلاحی ریاست کے تصور کو عملی جامہ پہنائیں گے ۔وزیراعظم نے سرکاری ملازمتوں میں خصوصی افراد کا کوٹہ اڑھائی فیصد سے بڑھا کرپانچ فیصد کرنے کے احکامات دے دئیے۔وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار خصوصی افراد کے ادارے چراغ منزل کے چیٔرمین سعید عباسی اور صدر اشرف عباسی کی قیادت میں چھ رکنی وفد سے بات چیت میں کیا جنہوں نے جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی ۔وفد میں میجر(ر) محمود، رخسانہ میر، ملک اختر اور محسن اعوان بھی شامل تھے۔اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان بھی موجود تھے ۔وزیراعظم نے چوہدری انوارالحق کی آزاد کشمیر کے ہر ڈسٹرکٹ ہسپتال میں خصوصی افراد کیلئے پانچ بیڈ مختص کرنے کی ہدایت کی ۔وزیراعظم نے خصوصی افراد کیلیے ہر ڈسٹرکٹ ہسپتال میں فری علاج معالجہ اور ادویات فری دینے کے احکامات بھی دئیے ۔وزیراعظم آزادکشمیر کی ایمز ہسپتال مظفرآباد میں خصوصی افراد کیلیے قائم دی ہیبیلیٹیشن سینٹر کو فعال کرنے کی ہدایت بھی کی تاکہ خصوصی افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔وفد سے گفتگو کرتے ہوے وزیراعظم نے کہا کہ خصوصی افراد کی تعلیم ،علاج معالجے کی سہولیات میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں ان کے بغیر معاشرہ نامکمل ہے ۔انیوں نے کہا کہ خصوصی افراد ،یتیموں اور بے سہارہ بزرگ خواتین و حضرات کیلیے 5 ارب روپے کی لاگت سے انڈومنٹ فنڈ قائم کر رہے ہیں جس کا مقصد ریاست کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے معاشرے کے بے سہارہ افراد کو ہر مہینے 20 ہزار روپے ان کے گھروں میں فراہم کئے جائیں گے ۔

سید محسن علی گیلانی سینئر ممبر وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن گریڈ تعینات۔ نوٹیفکیشن جاری
02/01/2024

سید محسن علی گیلانی سینئر ممبر وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن گریڈ تعینات۔ نوٹیفکیشن جاری

ڈائریکٹر بی آئی ایس پی چوہدری مجید چوہان اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں اللہ پاک مغفرت فرمائے۔
02/01/2024

ڈائریکٹر بی آئی ایس پی چوہدری مجید چوہان اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں اللہ پاک مغفرت فرمائے۔

02/01/2024

*▪️بجلی کا شارٹ فال پیداوار کے مقابلے 50فیصد کے قریب پہنچ گیا*

پاور پلانٹس میں مرمتی کام اور ایندھن کی کمی کے باعث بجلی کا شارٹ فال پیداوار کے مقابلے میں 50فیصد کے قریب پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 14ہزار 500میگاواٹ ہو گئی، مختلف ذرائع سے صرف 7ہزار 800میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے جبکہ شارٹ فال 6700میگاواٹ تک پہنچنے سے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12گھنٹے تک جا پہنچا۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق پن بجلی کی پیداوار میں 80فیصد تک کمی ہوئی ہے، پن بجلی 10ہزار میگاواٹ کے بجائے صرف 1200میگاواٹ پیدا کی جارہی ہے، تربیلا ڈیم سے 330میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، منگلا ڈیم سے 250میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

پاور ڈویژن ذرائع نے بتایا ہے کہ غازی بھروتھا اور دیگر پراجیکٹس سے 620میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، تھرمل پاور پلانٹس 4ہزار کے بجائے صرف 1300میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ نجی شعبے کے بجلی گھر صرف 5 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، جامشور، مظفر گڑھ اور گدو کے متعدد پاور پلانٹس مرمت کے باعث بند پڑے ہیں، بجلی ٹرپنگ سے بچانے کیلئے بلیک سٹارٹ فیسلٹی استعمال کی جا رہی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر سماہنی عمر طارق کہ مضرصحت بچوں کے پاپڑوں سلانٹی کے خلاف کارروائی ہول سیل گاڑی سے بھاری مقدار میں پاپڑ سلانٹ...
02/01/2024

اسسٹنٹ کمشنر سماہنی عمر طارق کہ مضرصحت بچوں کے پاپڑوں سلانٹی کے خلاف کارروائی ہول سیل گاڑی سے بھاری مقدار میں پاپڑ سلانٹی ضبط کر لئے محکمہ خوراک و فوڈ اتھارٹی کی طرف سے ان مضرصحت پاپڑوں سلانٹی پر مکمل پابندی عائد ہے

سماہنی نائب تحصیلدار راجہ شدیدالرحمان محکمانہ مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے،مذکورہ آفیسر کے اعزازمیں وادی بن...
02/01/2024

سماہنی
نائب تحصیلدار راجہ شدیدالرحمان محکمانہ مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے،مذکورہ آفیسر کے اعزازمیں وادی بنڈالہ میں پروقار تقریب کااہتمام کیا گیاجس میں سیاسی سماجی شخصیات سمیت کثیر تعدادمیں افراد شریک ہوئے،سابق ایم ایل اے راجہ مقصود احمد خان،سابق ایڈمنسٹریٹر راجہ غلام احمدربانی،ڈی ایف او اکرم سبحانی ،سابق ممبر بار کونسل راجہ شفیق اللہ خان ،پرنسپل راجہ جاوید اخترسمیت دیگر نے خراج تحسین پیش کیا،نائب تحصیلدارشدیدالرحمان نے جملہ شرکا ء کا شکریہ ادا کیا۔

بھمبر ترجمان بلدیہ کاکہناہے کہ چیئر مین میونسپل کمیٹی بھمبر چوہدری الطاف کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں چیف آفیسر راجہ حفیظ...
02/01/2024

بھمبر ترجمان بلدیہ کاکہناہے کہ چیئر مین میونسپل کمیٹی بھمبر چوہدری الطاف کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں چیف آفیسر راجہ حفیظ الرحمن کے ہمراہ میونسپل مجسٹریٹ شیخ زاہد مجید کی زیر نگرانی میونسل فوڈ اسکواڈ نے ملاوٹ خوروں ہوٹلز، ناقص صفائی والی دکانوں کے خلاف کاروائی کی،چیف آفیسر، میونسپل مجسٹریٹ اور ویٹرنری آفیسر پر مشتمل تھانے سکواڈ نے میلاد چوک ، لاری اڈا اور سماہنی چوک کے علاقوں میں ریڑھی بانوں اور دودھ کی دکانوں پر لیکٹو اسکین مشین کے ذریعے دودھ کی چیکنگ کی ملاوٹ خور دودھ فروشوں کو موقع پر جرمانے عائد کیے گئے جبکہ ریڑھی بانوں کو وارننگ اور گوشت کی دکان چوہدری واجد چکن اینڈ شاپ پر چیکنگ کے دوران 02 من ناقص سٹور شدہ گوشت تلف کیا گیا اور ان کو موقع پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ مزید براں میونسپل فوڈ اسکواڈ نے سبزی فروشوں اور ہوٹل والوں اور صفائی کے انتظامات بہتر کرنے کی ہدایت کی ۔ نیز چکن شاپس پر صفائی کے ناقص انتظامات پر چکن فروشوں کو بھی جرمانے عائد کیے گئے ۔ عوامی وسماجی حلقوں نے ملاوٹ خوروں اور فوڈ SOP کے خلاف ورزی کی حرکات کے خلاف کاروائی پر ادارہ میونسپل کمیٹی بھمبر کو خراج تحسین پیش کیا۔

02/01/2024

صبح 9 بجے سے دن 2 بجے تک بجلی مکمل بند رہے گی

Address

Bhimber Azad Kashmir
Azad Kashmir
10040

Telephone

+923145134092

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bhimber 24 hours news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bhimber 24 hours news:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Azad Kashmir

Show All