ZOK Studio

ZOK Studio zoom on Kashmir

10/12/2023

توجہ طلب ۔
ایک نیا فراڈ مارکیٹ میں اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ عروج پر ہے لیکن اس فراڈ کو فراڈ بنانے میں اور خود کو لٹانے میں ہماری لالچ کا ہی ہاتھ ہوتا ہے ۔ آج کل کے سوشل میڈیا نے جیسے جیسے بام عروج حاصل کیا فراڈ بھی ساتھ ساتھ ترقی کرتا جا رہا ہے ۔ آج کل کچھ فراڈیے فیک watts app گروپس میں آپکی اجازت کے بغیر آپ کو ایڈ کر لیتے ہیں ۔ اور وہاں بڑی بڑی کمپنیوں کی پراڈکٹ اس دعوے کے ساتھ Share کر رہے ہوتے ہیں اور ان ہی کے گروہ کے دوسرے لوگ ان کی تعریفوں کے ساتھ ساتھ اس بات کی تصدیق بھی کر رہے ہوتے ہیں ۔ ان کا دعویٰ ہوتا ہے کہ ان کے پاس باہر سے سمگل شدہ سامان بہت ہی مناسب ریٹ پر دستیاب ہے ۔ پوچھنے پر معلوم ہوتا ہے کہ 2 لاکھ روپے کی چیز جس میں مہنگے کیمرے، موبائلز ، فریج، AC اور بے شمار چیزیں جن کی قیمت مارکیٹ میں لاکھوں میں ہے یہاں صرف چند ہزار کی ہے ۔ شرائط یہ ہیں کہ آپ کو 10ہزار یا جتنے بھی اس نے Demand کی ہے ایڈوانس بہیجنے ہوں گے اور بقایاجات کوریئر کمپنی کی رسید Upload کرنے کے بعد ۔ ہمارے اندر کا لالچی یا سادہ لوح کہہ لیں انسان پیسے بھیج کر کچھ دن اس پروڈکٹ کی خیالی طمانیت سے لطف اندوز ہوتا رہتا ہے پھر ایک دن اسکو کوریئر کمپنی کی رسید بھی بھیج دی جاتی ہے جو کہ ہو بہو کوریئر کمپنی کی رسید کی کاپی بذریعہ کمپیوٹر نکالی جاتی ہے اور بقایاجات کی ادائیگی کی تلقین اندر دو ایام کی جاتی ہے ۔ پھر سادہ لوح یا لالچ کا مارا یا متاثرہ شخص کمپنیوں کا رخ کرتا ہے جہاں اسے پتہ چلتا ہے کہ وہ تو لٹ چکا ہے ۔ بلکل اسی طرح کچھ فراڈیوں نے اپنے پیج بنا کر انکیAdvertisement بھی لے رکھی ہوتی ہے بڑے بڑے برینڈ کی مصنوعات کو کراپ کر کے اپنے پیج پر لگاتے ہیں اور کوریئر کمپنیوں کے زریعے Cash on delivery بکنگ کرواتے ہیں جو کھولنے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ کوئی لنڈے کی item موصول ہوئی ہے ۔ چونکہ خریدار اور بیچنے والے کے درمیان مائدہ طے پانے کے بعد پراڈکٹ کو کوریئر کمپنی کے زریعے بھیجا جاتا ہے اس لیے کوریئر کمپنی کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں ہوتا ۔ ان سے لڑائی جھگڑے سے قبل اچھائی اور برائی کو پہچان کر آن لائن Purchasing کریں ۔ میں ایسے درجنوں افراد کو جانتا ہوں جن کے ساتھ ایسا ہو چکا ہے ۔ اس لیے اپنے سادہ لوح لوگوں کو بچانے کے لیے اس پیغام کو کم از کم ہر گھر تک پہچانا ضروری ہے ۔

17/07/2023

گنگا کے دامن سے جولائی کی ایک ڈھلتی شام ۔

01/03/2023

کم عمر جرنلسٹ ، سوشل میڈیا ایکسپرٹ ولید یاسین ذوق سٹوڈیو کے مہمان بنے اور سوشل میڈیا جہاں opportunity ہے وہاں عام آدمی کے لئے threat بھی ہے پر دلچسپ گفتگو کی ۔

02/02/2023

پریس کلب باغ کے صدر سردار شوکت تیمور ذوق سٹوڈیو کے مہمان بنے اور زندگی کے نشیب و فراز کے بارے میں گفتگو کی ۔

20/01/2023

آزاد کشمیر میں سپورٹس کی دنیا کا ابھرتا اسٹار مشہور و معروف کرکٹر،فٹبالر، بیڈمنٹن پلیئر عبد الشکور ذوق سٹوڈیو کے مہمان بنے۔

26/12/2022

سنگل بیڈمنٹن انٹر ڈسٹرکٹ چیلینج ٹورنامنٹ زیر انتظام شیخ عبد الشکور اور فرحان شفیع لون جو کہ محمد حسین دھڑے سپورٹس کمپلیکس باغ میں شروع ہے کے متعلق گفتگو ذوق سٹوڈیو سے۔

18/11/2022

حضرت مولانا پیر سید عطاء اللہ شاہ صاحب خطیب مرکزی جامع مسجد باغ نے علمائے امت سے کہا ہے کہ اولیائے اللہ کے طور طریقوں کو اپناتے ہوئے لوگوں کو حقوق العباد کو اپنی زندگیوں میں لا کر ایثار محبت ہمدردی برداشت اخوت بھائی چارہ کو فروغ دیتے ہونے حسد کینہ بغض عدم برداشت تہمت جیسی بیماریوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہو گا

17/11/2022

ماہر تعلیم ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے ممبر میونسپل کارپوریشن وارڈ سادات محلہ ،پلین بٹی ،بلال کالونی سید آزاد گردیزی ذوق سٹوڈیو کے مہمان بنے اور اپنی الیکشن مہم کے بارے میں گفتگو کی ۔

03/11/2022

سابق صدر پریس کلب سید زاہد گیلانی اور صدر ڈیجیٹل میڈیا کلب کامران نسیم ذوق سٹوڈیو کے مہمان بنے اور آمدہ بلدیاتی الیکشن میں پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو کی ۔

02/11/2022

میونسپل کارپوریشن وارڈ محاخرہ ، اوچھاڑ ، نالی ، پیپلز کالونی ، ڈولبن ، ہل سیداں اور ڈنہ سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار امجد شاہ صاحب ذوق سٹوڈیو کے مہمان بنے اور اپنی وارڈ کے ووٹرز کو پیغام دیا ۔

25/10/2022

خطہ کشمیر کا خوبصورت اور باقاعدہ آرٹسٹ کئی بڑے ایوارڈ اپنے نام کیے ۔ بہت ہی صاف گو انسان انصار گردیزی ذوق سٹوڈیو کے مہمان بنے اور اپنی انگلیوں کے جادو سے ماحول میں سحر طاری کر دیا ۔

21/09/2022

لمپی سکن ، انتھراکس ، برڈ فلو اور کہی بیماریاں لائیو سٹاک اور پولٹری میں آتی رہتی ہیں ان متاثرہ جانوروں کا گوشت کھانے سے یا ان کو چھونے سے انسان کو کیا نقصان ہوتا ہے جاننے کے لیے دیکھیے ماہر امور حیوانات ڈاکٹر سید سبطین عاشق گردیزی کو ذوق سٹوڈیو میں ۔

17/09/2022

ہزاروں روپے کا انٹرنیٹ پیکیج صرف دوسروں کے اسٹیٹس اور فیس بُک بینی پر ضائع کرنے کے ساتھ ساتھ ہم اس سے بلا تفریق مرد و زن فری لانسنگ سے ہزاروں ڈالر کما سکتے ہیں اور اپنی زندگی میں بہت بڑا چینج لا سکتے ہیں ۔ مکمل معلومات کے لیے دیکھیے ذوق سٹوڈیو سے خان ابرار خان کے ساتھ ۔

12/09/2022
12/09/2022

ہیلتھ سیفٹی اور انوائرمنٹ ھماری زندگی کے وہ بنیادی ایشوز ہیں جن کے بارے میں ہمیں کوئی خبر نہیں کہ ہم کہاں کھڑے ہیں ہر واقعے پر مقدر کا لکھا کہہ کر اپنی زندگی گزار کر اگلی منزل کی طرف گامزن ہو جاتے ہیں ۔ ان بنیادی ایشوز پر سنیے سید عبدالشکور گردیزی کو ذوق سٹوڈیو میں ۔

10/09/2022
10/09/2022

سکولوں کا بورڈ میں پوزیشن لینے کا رجحان خوش آئند ہے لیکن کبھی اس بات پر بھی سوچا کہ انہی بچوں کے زریعے سے ہم اپنے معاشرے کو بھی ہماری کھوئی ہوئی روایات اخلاقیات رواداری بھائی چارہ جو ہماری میراث تھا واپس دلا سکتے ہیں۔ مشہور ومعروف ایجوکیشنسٹ ڈائریکٹر Orion سکول اینڈ کالج سردار مقصود احمد ذوق سٹوڈیو کے مہمان بنے اور کیا کہا ۔دیکھیے ذوق سٹوڈیو میں ۔

01/09/2022

باہمت لوگوں کو سلام ہم سب کو اور خاص طور پر ارباب اختیار کو سوچنا ہوگا کہ ہم کیا صرف ترقی کے لحاظ سے مغربی ممالک سے پیچھے ہیں یا ہماری اخلاقی ،مذہبی اور ثقافتی اقدار بھی جن پر ہمارے آباؤ اجداد کو فخر تھا میں بھی پیچھے رہ گئے ہیں ۔ہم روز بروز پستی کی طرف گامزن کیوں ہیں

01/09/2022

با ہمت لوگوں کو سلام۔ ہم سب باشمول ارباب اختیار روئیں یا ہنسیں ہم کہاں کھڑے ہیں ہر کوئی ترقی یافتہ ممالک کی مثالیں تو دیتا ہے جن کے پاس سوائے ایمان کے ہر چیز ہم سے اعلیٰ اخلاق رواداری اصول پسندی لیکن کبھی اپنا محاسبہ بھی کیا کہ ہم کہاں کھڑے ہیں۔

23/08/2022

نابینا مگر بے شمار صلاحیتوں کا مالک ایف ایم ریڈیو کی بہت ہی خوبصورت اور جاندار آواز حمزہ راجہ ذوق سٹوڈیو کے مہمان بنے اور اپنی زندگی کے نشیب و فراز کے بارے میں ذوق سٹوڈیو کے ناظرین کو بتایا ۔

21/08/2022

ابن ام مکتوم انسٹیٹیوٹ فار بلائنڈ باغ کے با ہمت نابینا لوگوں کو سلام جو نابینا افراد کیلئے وہ کر رہے ہیں جو نارمل انسان بھی نہیں کر رہے ۔ آپ کی توجہ کے منتظر ۔

ابن ام مکتوم انسٹیٹیوٹ فار بلائنڈ باغ کے بہادر با ہمت لوگوں کو سلام جو نابینا و معذور ہونے کے باوجود زندگی کو با عزت گزا...
21/08/2022

ابن ام مکتوم انسٹیٹیوٹ فار بلائنڈ باغ کے بہادر با ہمت لوگوں کو سلام جو نابینا و معذور ہونے کے باوجود زندگی کو با عزت گزارنے کے لیے کوشاں اور حکومتی اور مخیر حضرات کے منتظر ۔سنیے ان با ہمت لوگوں کو ذوق سٹوڈیو میں ۔

18/08/2022

مشہور ومعروف حمد ونعت منقبت اور نوحہ خواں سید مزمل عباس رضوی ذوق سٹوڈیو کے مہمان بنے اور اپنی دلکش آواز سے ذوق سٹوڈیو کی رونق میں چار چاند لگائے۔

13/08/2022

زاہد گیلانی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اپنی ہوائی کے ہمراہ ذوق سٹوڈیو میں ۔

12/08/2022
09/08/2022
09/08/2022

Address

Bagh Azad Kashmir
Azad Kashmir

Telephone

+923015608575

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ZOK Studio posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ZOK Studio:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Azad Kashmir

Show All