03/08/2023
وادی لیپہ
وادی لیپہ کی تاریخ میں پہلی بار اعلی سطحی بیورو کریسی اور عوام کے ون آن ون ملاقات بیس سے زائد محکمہ جات کے ذمہ داران اور عوام کی چھے گھنٹے سے زائد میٹنگ- لیپہ کے مسائل کے حل کیلے پاک فوج کی دلچسبی سے بیور کرویسی اور عوام نے سر جوڑ لیئے- وادی لیپہ کرناہ کے روشن تابناک مستقبل کیلے پاک فوج عوام اور بیور کریسی ایک پیج پر-
پاک فوج کے مقامی کمانڈر کے تعاون سے آذاد کشمیر کی اعلی سطحی بیورو کریسی کی وادی لیپہ آمد عوامی مسائل کے حل کیلے تجاویز طلب- بوائز ڈگری کالج لیپہ میں عوام اور بیورو کریسی کی بیٹھک عوامی نمائندگان, ممبران ضلع کونسل اور لوکل کونسل , وکلا, تاجر رہنماوں صحافتی کمیونٹی , سول سوسائٹی سمیت تمام مکاتب فکر کے زعما کی بھر پور شرکت- عوام نے محکمہ جات کی کارکردگی کے حوالہ سے مختلف سوالات کئیے اور ازاں بعد محکمہ جات کے آفیسران نے عوامی سوالوں کے جواب دئیے- اس موقع پر پاک فوج کے مقامی برگیڈ کمانڈر, مقامی کمانڈنگ آفیسران, محکمہ صحت عامہ کے ڈائریکٹر جنرل, چیف کنزرویٹر جنگلات , چیف انجینئر برقیات, مینجنگ ڈائریکٹر پاور ڈویلپمنٹ, ڈائریکٹر جنرل سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر, ڈائریکٹر سیاحت و آثار قدیمہ, ڈائریکٹر ذراعت و امور حیوانات, ایکسین شاہرات سمیت مختلف محکمہ جات کے ضلعی آفیسران موجود تھے - جبکہ ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید فداحسین کاظمی اور ایس پی جہلم ویلی خرم اقبال مقامی انتظامیہ و پولیس معہ پاک فوج نے بہترین و پر وقار انتظام و انصرام کئیے رکھا - جنرل عوامی میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ازاں بعد ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی نے عوامی میٹنگ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اور ایس پی جہلم ویلی نے بھی عوام سے میٹنگ کے ایجنڈے پر گفتگو کی - مقامی کمانڈر نے خطاب کرتے ہوئے وادی لیپہ کے بہادر عوام کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جملہ مسائل کے حل کیلے ہمہ وقت خود کو عوام کیلے دستیاب قرار دیا- بعد ازاں عوامی میٹنگ سے ممبران ضلع کونسل بشیر عالم اعوان, عبد العزیز بدھن, لیپہ بار ایسو سی ایشن کے ایڈووکیٹ غلام اللہ اعوان, ایڈووکیٹ احسان الحق شامی ,چئیر مین یونین کونسلز سلیمان مغل, رفیق نمبر دار, ممبران ضلع کونسل صدیق شیخ , اظہر میر, چوہدری نور حسین, روشن اعوان, عمیر مغل بزرگ سیاستدان سلیمان اعوان, شفیع اعوان, شاھین اختر اعوان, یوسف میر, چویدری اکبر دین, میر احمد اعوان, راجہ مقصود, بشیر اعوان, عارف مغل, منظور کاشف و دیگر نے بھی عوامی اجتماع کے دوران علاقائ مسائل آفیسران کے سامنے رکھے- ازاں بعد جملہ محکمہ جات ذمہ داران نے باری باری سوالات کے جوابات دئیے- اس موقع پر بلا روک ٹوک جنگلات کی لکڑی برائے گھریلو بالن, آٹے کی وافر مقدار میں ارزاں نرخوں پر بلا امتیاز فراہمی, سڑکوں کی فوری تعمیر, سیاحت کی پرموشن کیلے گیسٹ ہاوسزز کے قیام, بجلی کی بلا تعطل فراہمی, ہائڈرل پاور لیپہ کی جدید مشینری کی تنصیب, لوکل گورنمنٹ کے فنڈز کی آن گراونڈ آڈٹ, آر ایچ سی لیپہ میں ڈینٹل سرجن کی تعیناتی, جدید ایمبولینس کی فراہمی سمیت دیگر جملہ عوامی مسائل پر عوام نے بھر پور بات کی اور مسائل کے حل کیلے اپنی تجاویز دیں۔