KDI News

KDI News Introduction to KDI News. Emphasis of KDI is to be honest, diligent and passionate in keeping people informed.

Being the first of its kind in Azad Jammu & Kashmir KDI Digital Media Group has earned quite a prominent position in digital media groups of Pakistan. Introduction to KDI
Being the first of its kind in Azad Jammu & Kashmir KDI Digital Media Group has earned quite a prominent position in digital media groups of Pakistan. As the slogan says “From Research to Creativity” reason of KDI’s success in re

cent days is purely based on sharing only well investigated news with its followers. In the changing national and international scenarios KDI has played an important role in raising awareness.

19/11/2023

تحصیل ریڑھ
یونین کونسل سیری باڑیکوٹ
رپورٹ : محمد ثناألحق
گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سیری گلہ اسکول کی زلزلہ زدگان عمارت تاحال تعمیر نہ ہوسکی گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سیری گلہ اسکول گھنڈرات کا منظر پیش کر رہی عوام علاقہ ، سٹاف اور طلبہ کسی معجزے کے منتظر

18/11/2023
تحصیل ریڑھ یونین کونسل سیری باڑیکورٹسابق اُمیدوار لوکل کونسل یونین کونسل سیری باڑیکوٹ وارڈ نمبر 5 مولانا محمود  رقبہ باڑ...
18/11/2023

تحصیل ریڑھ
یونین کونسل سیری باڑیکورٹ
سابق اُمیدوار لوکل کونسل یونین کونسل سیری باڑیکوٹ وارڈ نمبر 5 مولانا محمود رقبہ باڑیکوٹ ؛ ڈھلانہ اور بھولیاسہ کے لیے آٹے کی فراہمی کے لیے ریڑھ آٹا ملز میں موجود ہیں۔آٹے کی شارٹیج کی وجہ سے خود آٹا ملز میں علاقے کے جن حضرات کے پاس آٹے کے پرماننٹ ہیں اُن کو آٹا دلاتے ہوئے اپنی نگرانی میں گاڑیاں لوڈ کر رہے ہیں مولانا محمود ہر مہینے علاقے کے دوکانداروں کے ساتھ ملز سے آٹا لانے اور منصفانہ تقسیم میں شانہ بشانہ کھڑے رہتے ہیں۔آٹے کی عدم دستیابی کے باوجود ان کی کوشش سے ہر گھر میں آٹے کی تھیلی پہنچائی جاتی ہیں۔

17/11/2023

آ ل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی ترقیاتی بورڈ کے چیئرمین سردار شوکت شریف پریس کلب میں صدر ڈیجیٹل میڈیا کلب باغ حسام خورشید کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تشریف لائے اس موقع پر صدرجماعت و سابق وزیراعظم آ زادکشمیر سردار عتیق احمد خان کی طرف سے پیغام بھی پہنچایا انھوں نے کہا ہم نے بھی عمر یہاں گزر دی ہے لیکن کبھی صحافیوں پر کسی نقاب پوش کی طرف سے کوئی خبر سامنے نہیں آ ئی یہ پہلا واقع ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور باغ کے جملہ صحافیوں سے مکمل یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہر فورم پر مسلم کانفرنس آ پ کے ساتھ کھڑی ہے

17/11/2023

تحصیل ریڑھ
یونین کونسل اسلام نگر کھرل عباسیہ میں چور عوام علاقہ کے ہاتھوں چڑ گیا۔ گزشتہ روز گاؤں کھرل عباسیہ میں چوری کی وردات ہوئیں جس میں لوگوں کے گھر سے گھریلو سامان جس میں کمبل ، برتن ، ٹارچیں ، مال مویشی چوری ہوا تھا۔ عوام علاقہ نے چور کو رنگے ہاتھوں چوری کرتے ہوئے پکڑا خود ہی تفتیش کی اور انتظامیہ کے حوالے کیا اس شخص کا تعلق بیسوٹی سے ہے جو گزشتہ روز کی طرح چوری کرنے کھرل عباسیہ میں آیا اور اپنے ساتھیوں سمیت ایک گھر میں چوری کر کے اسی گھر میں سو گیا صبح عوام علاقہ میں سے محمد واجد عباسی محمد عاقب عباسی محمد مفید عباسی نے دیکھا گھر کھلا ہوا ہے اور اندر ایک بندہ سویا ہوا ہے۔عوامی علاقہ کی طرف سے خود کی گئی تفتش کے دوران چور کے پاس سے اسحلہ بھی برآمد ہوا۔باغ انتظامیہ اس واقعے کا فورا نوٹس لے اور عوام علاقہ کا نقصان پورا کرے۔یہ ایک پورا گروپ ہے اسی گروپ نے اس سے پہلے بھی گاؤں سے بہت سے گھر لوٹے ہیں۔

16/11/2023

کے ڈی آئی فاؤنڈیشن کے 11 لاکھ پچاس ہزار روپے کے تعاون سے بننے والی حضرت عمار بن یاسررضی اللہ روڈ کا افتتاح چیئرمین کے ڈی آئی فاؤنڈیشن راجہ طاہر گلزار، صدر انجمن تاجران ارجہ راجہ صغیر، قاری صیاد فاروقی اور عبدالرحمان عباسی کررہے ہیں۔۔۔۔۔۔
حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ روڈ گاوڑے منگ بجری کی تکمیل پر اہلیان علاقہ نے کے ڈی آئی فاؤنڈیشن اور راجہ طاہر گلزار کا شکریہ ادا کیا

باغ:صحافی دوست  صدر ڈیجیٹل میڈیا کلب باغ حسام خورشید پر زمان چوک کے مقام پر نقاب پوش شخص کی طرف سے قاتلانہ حملہ باغ کےصح...
15/11/2023

باغ:
صحافی دوست
صدر ڈیجیٹل میڈیا کلب باغ حسام خورشید پر زمان چوک کے مقام پر نقاب پوش شخص کی طرف سے قاتلانہ حملہ
باغ کےصحافیوں کا شدید ردعمل حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں
باغ انتظامیہ واقعے کا فوری طور پر نوٹس لے

تحصیل ریڑہ یونین کونسل ناڑ شیر علی خانناڑ شیر علی خان پولیو مہم کی  محلہ تقسیم کاری کی مہم جاری   محکمہ ہیلتھ کے ورکرز ک...
15/11/2023

تحصیل ریڑہ
یونین کونسل ناڑ شیر علی خان
ناڑ شیر علی خان پولیو مہم کی محلہ تقسیم کاری کی مہم جاری محکمہ ہیلتھ کے ورکرز کے ساتھ سماجی اور سیاسی شخصیت وارڈ نمبر سات جاوید جلال ماگرے اپنے علاقے کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے وارڈ کی تعمیر و ترقی پر عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہیلتھ ورکرز کے ساتھ پولیو محلہ تقسیم کاری کی مہم میں مدد کر رہے ہیں۔

گول میز کانفرنس25دسمبر تک این ٹی ایس بحالی نہ ہوا تو ریاست گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہیں ۔۔تھرڈ پارٹی ری...
15/11/2023

گول میز کانفرنس

25دسمبر تک این ٹی ایس بحالی نہ ہوا تو ریاست گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہیں ۔۔

تھرڈ پارٹی ریکروٹمنٹ (NTS)اور پبلک سروس کمیشن کی تشکیل نو کے حوالے سے صدر سول سوسائٹی راجہ عبدالحفیظ کی زیر صدارت گول میز کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری

تھرڈ پارٹی ریکروٹمنٹ (NTS) و پی ایس سی تشکیل نو تحریک کو آزاد کشمیر کی سطح پر شروع کرنے کا اعلان

آزاد کشمیر میں تھرڈ پارٹی ریکروٹمنٹ ایکٹ 2021 کے تحت ایلیمنٹری ٹیچرز کی 4ہزار اور دیگر محکمہ جات کی جملہ سکیل 7سے اوپر آسامیوں کو میرٹ کی بنیاد پر پر کیا جائے ۔

آزاد کشمیر سے ایڈہاک ازم کا مکمل خاتمہ کیا جائے ۔

سپریم کورٹ کے جون 2016آسیہ تبسم کیس میں تاریخی فیصلے پر دو سال سے عمل نہ ہونے سے ادارے توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں جس میں سپریم کورٹ نے واضح فیصلہ دیا ہوا ہے کہ ریکروٹمنٹ بذریعہ این ٹی ایس کی جائے ۔۔

آزاد کشمیر پبلک سروس کمیشن کی میرٹ کی بنیاد پر فوری تشکیل نو کی جائے ،سیاسی ،علاقائیت اور برادریوں کی بنیاد پر نہیں بلکے میرٹ کی بنیاد پر پی ایس کا چیئرمین اور ممبران کا تقرر کیا جائے اور یہ موجودہ وزیراعظم کا امتحان ہے ۔

آزاد کشمیر میں خالی جملہ جریدہ آسامیوں کو فوری طور پر پی ایس سی کو بھیجا جائے اور آئیندہ ایڈہاک بنیادوں پر کوئی تقرری نہ کی جائے ۔۔

آزاد کشمیر کا معزز ایوان اپنے ہی بنائے گئے ایکٹ 2021پر عمل نہ کر کے قانون شکنی کا مرتکب ہو رہا ہے ۔

ازاد کشمیر میں تھرڈ پارٹی ایکٹ بحال نہ ہونے اور توہین عدالت کا چیف جسٹس سپریم و ہائیکورٹ نوٹس لیں ۔

اگر تھرڈ پارٹی ریکروٹمنٹ ایکٹ بحال نہ ہوا تو آزاد کشمیر کی معزز عدلیہ سے رجوع کرینگے ۔

آزاد کشمیر کے پڑھے لکھے ماسٹر ڈگری ہزاروں نوجوان میرٹ پامالی پر بیرون ملک سیکورٹی گارڈز کی نوکریاں کرنے پر مجبور ہیں اور وہ اس نظام سے مایوسی کا شکار ہو چکے ہیں ۔

گول میز کانفرنس میں قرارداد کے ذریعے غزہ فلسطین کی صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی دنیا سے مطالبہ کیا گیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کروائی جائے اور انسانیت کی بنیاد پر وہاں خوراک ،صحت کی سہولیات مہیا کروائی جائیں ۔

اجلاس آزاد فلسطین کی مکمل حمایت کرتا ہے ۔
مقبوضہ کشمیر میں جاری انسان حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں

آزاد کشمیر میں آٹے پر سبسڈی کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا گیا ۔ضلع باغ میں آٹے کی قلت باعث تشویش ہے جس کا وزیراعظم اور سیکرٹری خوراک نوٹس لیں ۔

آزاد کشمیر کو پیداواری لاگت کے تحت بجلی مہیا کی جائے۔

آزاد کشمیر سے پراپرٹی ٹیکس واپس لیا جائے

25دسمبر تک تھرڈ پارٹی ریکروٹمنٹ اور پی ایس سی کی تشکیل نو نہ ہوئی تو ریاست گیر احتجاج کرینگے ۔

باغہوٹلوں کے بعد ہاسٹلوں میں بھی گندی نے حد کراس کر دی باغ ویمین  یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طلبا کو چکن بریانی کی پلیٹ سے  ...
15/11/2023

باغ
ہوٹلوں کے بعد ہاسٹلوں میں بھی گندی نے حد کراس کر دی باغ ویمین یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طلبا کو چکن بریانی کی پلیٹ سے سینل نکل آئی زرائع کے مطابق یونیورسٹی مس کیچن میں مبینہ طور پر صفائی ستھرائی کا کوئی انتظام نہیں ہاسٹل فیس کے ساتھ ساتھ طلبہ کیچن مس کی ہزاروں میں الگ سے فیس دیتے ہیں طلبہ اس سے پہلے بھی شکایات درج کروا چکے ہیں جس پر کوئی نوٹس نہیں لیا گیا اس پہلے بھی باغ ہوٹل سے چھپکلی نکلی تھی جس پر انتظامیہ نے کچھ دنوں کے لیے ہوٹل سیل کیا تھا میونسپل کارپوریشن باغ انتظامیہ باغ ،چانسلر جامعہ و وائس چانسلر فوری نوٹس لے زمہ داران کے خلاف کارروائی کر کے حفظان صحت کے مطابق کھانے کی فراہمی کو یقینی بنائیں

14/11/2023

چوڑ ٹوپہ غربی باغ
الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے واٹر سپلائی سکیم کا افتتاح

عوام نے الخدمت فاؤنڈیشن اور راجہ طاہر گلزار کا شکریہ ادا کیا

14/11/2023

لاہور 06 افراد کی ہلاکت کا واقعہ، کم عمر ڈرائیور کا گاڑی کی سپیڈ 100 سے زائد ہونے کا اعتراف.

گاڑی 110 کی سپیڈ پر تھی کہ اچانک سامنے سے دوسری گاڑی آگئی، دونوں طرف سے بیرئیر تھے، گاڑی نکالنے کا کوئی راستہ نہیں تھا۔

ملزم افنان کا ویڈیو بیان

کوٹیری  قندیل بیرپانی ڈھل قاضیاں سے لٹ جانے والوں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ طبقہ شاملافراد کسی کمپنی کی ایپ کے ڈیلی وڈیوز کو...
11/11/2023

کوٹیری قندیل بیرپانی ڈھل قاضیاں سے لٹ جانے والوں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ طبقہ شامل
افراد کسی کمپنی کی ایپ کے ڈیلی وڈیوز کو ایک دفعہ کلک کرنے سے پیسے آنے شروع ہو گئےجس کی باقاعدہ منادی کروا کر ایک دوسرے کو تیار کیا جاتا تھا چھوٹے پیمانے پر انوسٹمنٹ کروائی گئی اور پرافٹ میں ہزاروں آنے شروع ہوگئے پھر زیادہ بےروزگارؤں نے ادھار یا گھر والوں سے پیسے لے کر لگاۓ اپ وہ ایپ اچانک بند ہو گئی اور لوگ ہزاروں میں ڈالروں کا رونا رو رہے ہیں
حکومت آنلائن فراڈ پر نوٹس لے

*یوم اقبال(9 نومبر)* تحریر ! اعجاز میر *کی محمد ﷺ سے وفا توں نے تو ہم تیرے ہیں* یہ جہاں چیز ہے کیا لوح قلم تیرے امت مسلم...
09/11/2023

*یوم اقبال(9 نومبر)*
تحریر ! اعجاز میر
*کی محمد ﷺ سے وفا توں نے تو ہم تیرے ہیں*
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح قلم تیرے امت مسلمہ کے اندر عشق مصفی ﷺ پیدا کرنے والی عظیم ہستی
ڈاکٹر علامہ اقبال علیہ رح ! وہ ہستی کہ جس نے اس جہان والوں کو خودی، امید، عروج، مشقت، وفا، محبت، توقل اور بہادری جیسی تمام تر صلاحیتیوں کو نا صرف قلم بند کیا بلکہ اس کو ایک ابھرتی ہوئی قوم کے دلوں میں پیوست بھی کیا اور ایک انقلاب عظیم برپا کیا جس کی بنا پر ہم اس مملکت خداداد پاکستان کے وجود کو یقینی بنا سکے9 نومبر بطور اقبال ڈے یعنی "علامہ اقبال دن" کے منایا جاتا ہے۔ اقبال کی انقلابی شاعری نے نہ صرف برصغیر کے مسمانوں میں ایک ولولہ پیدا کیا بلکہ ارد گرد کے مسلمانوں کے ایمان کو بھی تقویت بخشی۔اقبال شاید اپنے لئے ہی کہہ گئے تھے کہ
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا"
یوں تو ہر سال 9 نومبر آتا ہے لیکن ہر سال اقبال نہیں آتا اب اس کے لئے ہزاروں سال منتظر رہنا پڑے گا۔
9 نومبر | اقبال ڈے | شاعر مشرق

*IQBAL DAY*
*09 November 1877*

_*علامہ اقبال انسانی استحصال کے خلاف تھے اور چاہتے تھے کہ انسان رنگ، نسل اور مذہب کی تفریق کے بغیر ایک دوسرے کے ساتھ اچھا رویہ رکھیں۔ علامہ اقبال نے تمام عمر مسلمانوں میں بیداری اور احساسِ ذمہ داری پیدا کرنے کی کوششیں جاری رکھیں، یہی وجہ تھی کہ انہیں شاعر مشرق کہا جاتا ہے*

*عظیم لیڈر کا عظیم خواب مملکت خداداد پاکستان آپکی قبر انور پر لاکھوں کروڑوں رحمتوں اور برکتوں کا نزول ہو امین*

ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان (AJK)زیر اہتمام انٹرنیشنل خواتین کانفرنس کا احوالتحریر ۔جمیلہ خان ڈپٹی جنرل سیکریٹری ایچ آر...
09/11/2023

ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان (AJK)زیر اہتمام انٹرنیشنل خواتین کانفرنس کا احوال

تحریر ۔جمیلہ خان ڈپٹی جنرل سیکریٹری ایچ آر سی پی مظفرآباد ڈویژن

خواتین کے حقوق کے حوالے سے اس وقت تک دنیا میں بہت کام ہوا ہے۔خواتین کے بنیادی حقوق سے لیکر مردوخواتین کی برابری اور زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کی نمائندگی وہ اہم نکات ہیں۔جن پر یورپ نے آواز اٹھائی ۔پھر فیصلہ سازی میں خواتین کی رائے اور کردار کو بڑھانے کے حوالے اور خواتین کی ہر شعبہ اور خصوصاً لوکل اور قومی الیکشن میں نمائندگی پر بہت کام ہوا۔خواتین کی تعلیم اور نصاب سازی میں ہر لحاظ سے خواتین کی موجودگی کو لازمی قرار دیا گیا ۔اسلام نے خواتین کو بہت حقوق دیئے۔یہ آج سے چودہ سو سال پہلے کی بات ہے ۔کہ اسلام نے جائیداد،رشتہ کے انتخاب اور اس کی بنیادی ضروریات پر سب سے پہلے ایکشن پلان واضح کیا۔جس وقت عرب جہالت میں ڈوبا ہوا تھا ۔اور خواتین کو زندہ دفن کیا جاتا تھا ۔اگر پاکستان اور پھر آزاد کشمیر میں دیکھا جائے ۔تو خواتین کے حوالے سے تعلیم اور دیگر شعبوں میں بہت مواقع ہیں۔پاکستان کی سیاست میں خواتین کے کردار کی بہترین مثال محترمہ بینظیر بھٹو ہیں ۔جو اس ملک بھی وزیر اعظم رہی ہیں۔اور خواتین ترقی میں کردار ادا کررہی ہیں۔لیکن ابھی بہت کام کرنا باقی ہے ۔پاکستان کے دیہی علاقوں میں ابھی تک خواتین کو اپنے حقوق کے حوالے سے بنیادی علم نہیں ہے۔آزادکشمیر کی
سیاست،تعلیم ،سماج اور دیگر شعبوں میں خواتین کا کردار عیاں ہے۔لیکن دیہی علاقوں اور دیہات میں تعلیم کی کمی وہ اسباب ہیں۔جو خواتین کے حقوق کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔اور ہم سب کو ملکر بہت کردار ادا کرنا ہوگا۔ہمارا مذہب اسلام ہے۔لیکن کیا ہم اپنے مذہب کے مطابق اپنی خواتین کو حقوق دے رہے ہیں ۔اسلام تو خواتین کی ترقی کے حق میں ہے ۔لیکن اس کے ماننے والے شاید اس سے غافل ہیں۔دنیا میں اس وقت افغانستان میں خواتین کی تعلیم اور ترقی میں خواتین کی شمولیت کے حوالے سے بہت کام کرنا ہو گا۔اور مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے حقوق آئے دن متاثر ہو رہے ہیں ۔اور آزاد کشمیر سے جو خواتین شادی کرکے مقبوضہ کشمیر گئی ہیں۔ان کو اپنی فیملی کے ساتھ ملنے اور وہاں نیشنلٹی کے حوالے سے بہت سے مسائل ہیں۔اور فلسطین کی خواتین حالت جنگ میں ہیں۔اور دنیا ان کے مسائل کا ادراک ہونے کے باوجود کچھ نہیں کررہی ہے۔اس وقت کی جیو پولیٹیکل صورت حال میں آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد ہونا اشد ضروری تھا۔اور اس کے بین الاقوامی،قومی اور مقامی سطح پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔اور آزاد کشمیر کی خواتین کو اپنے حقوق کے حوالے سے مزید آگاہی ہوگی۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان (AJK) کے زیر انتظام انٹرنیشنل خواتین کانفرنس کا انعقاد سات نومبر ۲۰۲۳ کو دفترمون کریئشن مظفرآباد میں کیا گیا ۔
کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبولٌ ہوا اُسکے بعد قومی پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے بجاۓ گئے۔ کانفرنس کی اوپننگ سپیچ ایگزیکٹو ڈائرکٹر ذوہیب خان کی جس میں اس کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے سامعین کو بریف کیا ساتھ میں ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان (AJK) کی بنیادی ضروریات پر روشنی ڈالی۔ اور انسانی حقوق کے تحفظ کی افادیت بینان کی۔
کانفرنس میں مقررین نے جن میں میڈم شہناز خان ، میڈما عابدہ آزاد، میڈم مہوش نذیر، میڈم افشاں کیانی ، میڈم عاصمہ بشیر، محترم خالد ابراھیم ، چئیرمین SAWAB فائونڈیشن سردار انور خان، ڈاکٹر قیزار خان، سی ای او مون کرئیسشن سید صلاح
الدین ،مسعود ساجداور دیگر نے خواتین کے حقوق کے تحفظ پر زور دیا ۔ کانفرنس میں ڈائرکٹر آپریشن ہوئمن رائٹس کونسل آف پاکستان (AJK) محترمہ شمائلہ انور نے نیدر لینڈ سے آن لائن شرکت کی اور خواتین کے جقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے میں ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کاوشوں کو سراہا ۔
چئیرمین ہوئمن رائٹس کونسل آف پاکستان جمشید حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ آزادکشمیر کی پوری ٹیم کو کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور اس بات پر زور دیا کہ اُس پار ہماری کشمیری بہنوں ، ماؤں اور بیٹیوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے۔ اور ہمیں ہر پلیٹفارم پر ہندوستانی افواج کے ظلم و ستم کو عالمی دُنیا کے سامنے لانا ہوگا۔ اسوقت جو جموں کشمیر میں ایک لاکھ کے قریب Half widows ہیں اُنکے لئے آواز اُٹھانا ہمارے ایمان کا حصہ ہونا چاہئے کیونکہ کل روز محشر ہم سے یہ سوال ضرور پوچھا جائگا۔ گیسٹ آف آنر سابق وزیر حکومت آزادکشمیر محترمہ نورین عارف نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوۓ ہئیومن رائٹس کونسل آف پاکستان (AJK) کو کامیاب خواتین کانفرنس کے انعقاد پر حوصلہ افزائ کی اور خواتین کے حقوق کی آگاہی پر زور دیا ۔
تقریب کے اختتام پر
صدروسرپرست اعلیٰ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان (AJK) اشتیاق احمد نے تمام شرکا کا دلی طور پر شکریہ ادا کیا اور ساتھ میں آزادکشمیر کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش اور خصوصی طور پر مظفرآباد ڈوژن کے صدر ایڈووکیٹ عدنان پیرزادہ کی کاوشوں کو سراہا۔
صدر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ تمام شرکا کو یقین دہانی کروائ کے ہماری آرگنائزیشن خواتین کے حقوق کی تحفظ کی بات شرم اور حیا کے دائرہ میں رہتے ہوۓ کرتی ہے اور ہمارا مقصد خواتین کو معاشرہ میں اُنکا جائز مقام دلوانا ہے۔ الیکشن میں خواتین کا کوٹا پچیس فیصد کیا جانا چاہئے اور خواتین کی صلاحتیوں کو معاشرہ میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جانا چاہئے۔
کانفرنس کے اختتام پر ڈاکٹر شفیق الرحمن صاحب نے دعا فرمائ ۔یہ کانفرنس ایک ابتدائی بارش کی بوندوں کی طرح آزاد کشمیر میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے مثبت اثرات مرتب کرے گی ۔اور مزید اس طرح کی کانفرنسز اور سیمنارز کا انعقاد ہوگا ۔جس سے خواتین میں اپنے حقوق کے حوالے سے آگاہی اور ان کے حل کیطرف اہم پیشرفت ہوگئ۔

پراٸمری سکول دانیاٹ میں دلدار عباسی نامی ٹیچر نے بچے پر ظالمانہ تشدد نہ زمین پھٹی نہ آسماں پھٹا پراٸمری سکول دانیاٹ میں ...
08/11/2023

پراٸمری سکول دانیاٹ میں دلدار عباسی نامی ٹیچر نے بچے پر ظالمانہ تشدد نہ زمین پھٹی نہ آسماں پھٹا پراٸمری سکول دانیاٹ میں دل دھلا دینے والا واقعہ ننھے معصوم پر پراٸمری سکول دانیاٹ کے سکول ٹیچر کا ظالمانہ تشدد ننھا معصوم بچا صبح تیار ہو کر سکول گیا چند ہی گھنٹے گزرنے کے بات چھوٹی سے غلطی کرنے پر بچے پر تشدد کیا گیا استاد جلات بن گیا تشدد کے بعد بچے کا سر پھٹ گیا اور خون بہنے لگا یہ تیسویں صدی ہے اور یہاں استاد دلدار عباسی کی جانب سے تشدد کیا گیا بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا
گزشتہ دنوں یہی عوام علاقہ نے اسی وجہ سے اس قسم کے اساتذہ کو تبدیل کرنے کا بھی کہا والدین کا مزید کہنا تھا کے لولی پاپ دے کر اے ای او اور یہاں کے مقامی اساتذہ نے علاقے کے لوگوں کو مطمٸن کیا تھا اس پر ابھی تک کوٸی ایکشن نہیں ہوا اور استاد پڑھانے کے بجاۓ بچوں پر تشدد کر رہے ہیں ہمارے بچوں کی کلاسسز کا باٸیکاٹ کیے رکھا ان اساتذہ نے چند دن پہلے اور اب جب کلاسسز لینی شروع کی تو بچوں پر تشدد آخر کیوں اگر آپ پڑھا نہی سکتے ہمیں بتاٸیں ہم پراٸیوٹ ٹیچر رکھ لیں گے متعلقہ ادارے اس بات کا نوٹس لیں ورنہ اس کے نتاٸج اچھے نہیں ہو گے ہم متعلقہ اے ای او جناب ممتاز شاہ ڈی ای او عبدالعزیز صاحب سیکرٹری تعلیم وزیر تعلیم سے اپیل کرتے ہیں ایسے اساتذہ معاشرے میں بوجھ ہیں جو پڑھاتے کم اور تشدد زیادہ کرتے ہیں
انتظامیہ فوراً نوٹس لے ورنہ والدین کی طرف سے ذمہ دران کے سامنے دھرنا دیا جائے گا

07/11/2023

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج باغ گولڈن جوبلی کی طرف سے چار روزہ فسٹیول کا انعقاد

گلدستہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ بوائز ڈگری کالج باغ
06/11/2023

گلدستہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ بوائز ڈگری کالج باغ

06/11/2023

تبلیغی اجتماع
کل دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا کم و بیش بچیس لاکھ لوگوں نے مختلف مقامات سے شرکت کی

باغ نیو لاری اڈا تبدیل باغ نیو لاری اڈا جدید سہولیات سے آراستہ تمام روٹس کی سروس چل پڑی ۔ 10 کروڑ سے زاہد لاگت سے تیار ک...
06/11/2023

باغ
نیو لاری اڈا تبدیل باغ نیو لاری اڈا جدید سہولیات سے آراستہ تمام روٹس کی سروس چل پڑی ۔ 10 کروڑ سے زاہد لاگت سے تیار کردہ نیو لاری اڈا باغ آزاد کشمیر بھر میں واحد پبلک ٹرانسپورٹ اڈا ہے جو خوبصورت انداز میں بنایا گیا ہے۔نیا لاری اڈا پرانے لاری اڈا سے صرف چند گز کے فیصلے پر ہے کچھ تاجر برادری کا اڈے کی تبدیلی پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا

*عرس مبارک حضرت صوفی اولیاء کرام ڈو ڈا دا دا صاحب* بروز اتوار 5 نومبر 2023 بمقام یونین کونسل ناڑشیر علی خان وارڈ نمبر سا...
06/11/2023

*عرس مبارک حضرت صوفی اولیاء کرام ڈو ڈا دا دا صاحب*
بروز اتوار 5 نومبر 2023 بمقام یونین کونسل ناڑشیر علی خان وارڈ نمبر سات ماگرۓ ویلج میں بڑی عقیدت و احترام سے بنایا گیا۔ جس کی صدارت مولانا چوہدری جہانگیر کھٹانہ نے کی مہمان خصوصی سابق اُمیدوار قانون ساز اسمبلی فیصل ماگرۓ تھے جبکہ خصوصی خطاب مولانا سید گل حمید شاہ کا تھا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سید ندیم شاہ سرانجام دے رہے تھے۔ عوام علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی لنگر کا وسیع انتظام کیاگیا تھا منیجمنٹ کی طرف سے سیاسی سماجی شخصیت جاوید جلال ماگرے کمیٹی انتظامیہ کی طرف سے حبیب ماگرۓ نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا

کالم نگار شہزاد احمد شانی کی بھانجی تہمینہ اختر نے کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی اور اب آفیشلی ڈاکٹر تہمینہ ا...
05/11/2023

کالم نگار شہزاد احمد شانی کی
بھانجی تہمینہ اختر نے کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی اور اب آفیشلی ڈاکٹر تہمینہ اختر بن گئیں.
ڈاکٹر تہمینہ اختر نے پی ایچ ڈی کی ڈگری پاکستان کی ٹاپ کی یونیورسٹی نسٹ (National University of Science and technology Islamabad ) سے مکمل کی.
انکا پی ایچ ڈی ریسرچ کا ٹاپک تھا
Metal Oxide Photocatalysts for Transformation of Nitroaromatic Compounds
ڈاکٹر تہمینہ اختر ریسرچ کے لیے امریکہ تشریف لے گئیں جہاں انہوں نے دنیا کی ٹاپ فاٸیو یونیورسٹی آف مشی گن
University of Michigan USA
سے اپنی ریسرچ مکمل کی.

باغ آزاد کشمیرضلعی عدالت باغ نے حمید قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا ، ملزمان کو ،2,2, 3،3, اور ،7سال کی سزائیں ، حاضر ملزمان م...
03/11/2023

باغ آزاد کشمیر
ضلعی عدالت باغ نے حمید قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا ، ملزمان کو ،2,2, 3،3, اور ،7سال کی سزائیں ، حاضر ملزمان میں سے کسی پر دفعہ 302 کا اطلاق نہیں ہوا ، وزیر حکومت سردار میر اکبر کے بھائی سردار عبدالحمید کے قتل کیس کا 26 سال بعد فیصلہ سنا دیا ، ملزمان احاطہ عدالت سے سے گرفتار ، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باغ محمد ادریس بھٹی اور ضلع قاضی عبدالقدیر قذافی پر مشتمل ضلعی فوجداری عدالت نے باغ میں 26 سال قبل ہونیوالے سردار عبدالحمید کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا ، مقدمہ میں نامزد ملزمان نوید انور ساکن کوٹیڑہ مست خان، ایاز بیگ ، کامران ،انعام عزیز، اکمل عارف ساکنان ڈھل قاضیاں، رشید طاہری ساکن سمنی/ محلہ خواجگان کو دفعہ 147 اے پی سی کے تحت 2, 2 سال قید محض اور 10,10 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے ،عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید 1,1 ماہ قید بھگتنا ہو گی جبکہ ملزمان نوید انور ،اکمل عارف ،ایاز، رشید طاہری ،انعام عزیز اور کامران کو مجرمان قرار دے کر زیر دفعہ 148 اے پی سی 3,3 سال قید اور 20,20 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مجرمان مزید 1٫1 ماہ قید بھگتنے کے پابند ہوں گے، ملزم رشید طاہری کو دفعہ 324APC کے تحت 7 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سنائی ہے ،عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 3 ماہ قید بھگتنا ہو گی ،ملزم رشید طاہری کو دفعہ APC3337f کے تحت مجرم قرار دیتے ہوئے 3 سال قید اور 20 ہزار سزائے ضمان سنائی ہے ،مجرم زر ضمان کی رقم مضروب الفت حسین کو ادا کرنے کا پابند ہو گا ،مجرمان کو دفعہ 382- بی کا استعفادہ حاصل ہو گا ۔

01/11/2023

یمن کی طرف سے اسرائیلیوں کے مظالم کے خلاف جنگ کرنے کا اعلان

افسوس ناک خبرتحصیل ریڑھ شرقی حلقے میں سڑکیں پُل موت کا منظر پیش کرنے لگے ایک طرف انتہائی خستہ حال سڑکیں تو دوسری طرف نال...
31/10/2023

افسوس ناک خبر
تحصیل ریڑھ
شرقی حلقے میں سڑکیں پُل موت کا منظر پیش کرنے لگے ایک طرف انتہائی خستہ حال سڑکیں تو دوسری طرف نالہ ماہل میں براۓ نام لگے ہوۓ پُل لفٹیں آۓ روز موت کی خبر نشر کرنے لگی۔
یونین کونسل ناڑ شیر علی خان سن ناڑ میں عائزہ نامی بچی نالہ ماہل پل کراس کرتے ہوئے گِر کر جاں بحق ہو گئی عائزہ صابر کی عمر 6 سال اور کلاس ون کی سٹوڈنٹ تھی۔
عائزہ صابر کی موت سے لواحقین سمیت پورا گاؤں کسی معجزے کا منتظر

آزاد کشمیر قانون سازی اسمبلی میں وزارتوں کی تقسیم نئی کابینہ کو عہدے دے دیے گئے حلقہ شرقی سے سردار میراکبر خان زراعت ، ل...
31/10/2023

آزاد کشمیر قانون سازی اسمبلی میں وزارتوں کی تقسیم نئی کابینہ کو عہدے دے دیے گئے حلقہ شرقی سے سردار میراکبر خان زراعت ، لائیو سٹاک، ڈیری ڈویلپمنٹ جبکہ حلقہ وسطی سے ضیا قمر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت پر فائز ہوۓ

آزاد کشمیر میں پی ایس سی اور این ٹی ایستحریر۔جمیلہ خانآزاد کشمیر میں پاکستان کے دیگر صوبائی پبلک سروس کمیشن اور فیڈرل پب...
27/10/2023

آزاد کشمیر میں پی ایس سی اور این ٹی ایس

تحریر۔جمیلہ خان

آزاد کشمیر میں پاکستان کے دیگر صوبائی پبلک سروس کمیشن اور فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی طرح پی ایس سی کے امتحانات کا کوئی خاص شیڈیول نہیں ہے۔پوسٹوں کی تشہیر کے بعد سالوں گزر جاتے ہیں ۔اس طرح آزاد کشمیر کے پی ایس سی میں کوئی ٹنٹیٹو شیڈول بھی نہیں ہوتا ۔جس سے امتحانات میں شامل ہونے والے افراد تذبذب کا شکار ہوتے ہیں ۔اور بعض دفعہ عمریں ہی گزر جاتی ہیں۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن اور صوبائی پبلک سروس کمیشن امتحانات کا مخصوص ٹائم طے ہوتا ہے ۔لیکن اس کے برعکس آزاد کشمیر میں بعض اوقات امتحان لینے والا پینل نہیں ہوتا۔اور پھر حکومت کی بھی عدم دلچسپی اور پی ایس سی کے ادارے کا فعال نہ ہونا بھی پی ایس سی کے امتحانات کی غیر یقینی کفیت اور طوالت کا باعث بنتا ہے۔اور اگر کہیں امتحانات ہوں بھی تو تین سال لگ جاتے ہیں۔آزاد کشمیر میں کچھ پوسٹوں پر تعیناتی کیلئے این ٹی ایس کا نظام لایا گیا ۔جس سے بہت سے فوائد حاصل ہوئے ۔لیکن پھر عرصہ تین سال سے وہ بھی تعطل کا شکار ہے ۔اس نظام کی وجہ سے اساتذہ کی ایک اچھی قابل تعداد کی انڈکشن ہوئی۔ابھی حال میں پی ایس سی کے زریعے بہت سے اساتذہ کرام سینئر مدرسین کی پوسٹوں پر تعینات ہو چکے ہیں ۔اور جونیئر اور پرائمری اساتذہ کی جگہیں خالی ہیں۔جس سے تعلیم کا حرج ہو رہا ہے۔کسی ملک کو آپ نے صدیوں تک خوشحال رکھنا ہے ۔تو آپ تعلیم نظام کو بہتر کریں۔اور اس پر بجٹ بڑھائیں ۔لیکن ہماری طرف اس کے برعکس نظام چل رہا ہے ۔جس کی وجہ سے ہم تنزلی کیطرف جارہے ہیں ۔این ٹی ایس اور پی ایس سی کے انعقاد میں روڑے اٹکانے سے ہمارے نوجوان جب بیچلر ڈگری، ماسٹر ڈگری ،ایم فل اور دیگر ڈگریوں کے حامل ہوتے ہیں۔جب وہ نوکری حاصل نہیں کرسکتے ۔تو معاشرے اور خاندان کا پریشر انہیں ذہنی مریض بنا دیتا ہے۔اور وہ زندگی سے تنگ آجاتے ہیں ۔اگراس نظام کے فوائد کی طرف دیکھیں ۔تو بہت سے فوائد ہیں۔پی ایس سی کے زریعے ہم گیزیٹڈ آفیسرز کی ایک مخصوص تعداد اعلیٰ برین کی حامل لیتے ہیں ۔جو فیوچر میں ہمارے ملک کا نظام چلانے میں معاون ومددگار ثابت ہوتے ہیں ۔اگر دیکھا جائے۔توتھرڈ پارٹی بھرتی سسٹم کے بے شمار فوائد میں جہاں نوجوانوں کو میرٹ پر اور اہلیت کے مطابق مقابلے کے امتحانات پاس کر کے روزگار ملے گا وہیں وزراء کرام اور سیاسی نمائندوں سے نوکری حاصل کرنے کے لیے دباؤ بھی ختم ہو جائے گا. جب سب کو معلوم ہو گا کہ اب بھرتی بذریعہ مقابلہ جاتی امتحان ہو گی۔ تو لوگ اپنی توانائیاں سفارش کے بجائے امتحانات کی تیاری پر مرکوز کریں گے. اس نہ صرف سفارشی کلچر کا خاتمہ ہو گا۔ بلکہ ریاستی اداروں کو تازہ خون مہیا ہونے سے اداروں کی کارکردگی پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ہم امید کرتے ہیں تھرڈ پارٹی سسٹم کی بحالی ریاست کی خوشخالی میں سنگ میل ثابت ہو گا.ہم صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر ،چیف سیکرٹری ،اور دیگر اخباب جو پی ایس سی اور این ٹی ایس کے متعلق زمیندار ہیں۔کہ اس ملک کے بچے آپ کے بچے ہیں۔انہیں بہترین روزگار فراہم کرتا آپ کی زمہ داری ہے ۔جو اس عہدے کے حوالے سے بھی ہے۔اور کل قیامت کے دن بھی ہر ایک سے حساب ہوگا۔دوسری طرف پرنٹ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کو بھی اپنا فوکس اس طرف رکھنا چاہیے ۔تاکہ حکومت پی ایس سی کے ادارے کو فعال بنائے ۔اور اس کے ساتھ ساتھ این ٹی ایس کو فعال ہونا چاہیے ۔تاکہ ہمارے پڑھے لکھے بچے اور بچیاں ان مقابلوں کے امتحانات میں شامل ہوکر اپنی زندگی کیلئے جو صلاحیت اور استعداد کے مطابق حاصل کرسکتے ہیں۔وہ احسن انداز میں کرسکیں۔دوسری طرف عوام اور آنے والی نسلوں کا بھی اپنے مقامی اداروں سے اعتماد بڑھے گا۔اور سٹوڈنٹس کے اندر مثبت مقالے کا رجحان پیدا ہوگا۔حکومت آزاد کشمیر نے دیر سے ہی کیں۔لیکن محکمہ تعلیم کے اندر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کی پی ایس سی کے زریعے انڈکشن کی ۔جو خوش آئند عمل ہے۔اسی طرح ڈپٹی ایجوکیشن آفیسرز/اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی انڈکشن بھی پی ایس سی کے زریعے ہونی چاہیے ۔اور اسی طرح مختلف محکموں میں اسسٹنٹ کی انڈکشن بھی پی ایس سی کے زریعے حکومت نے کروائی ہے ۔لیکن آزاد کشمیر کے اندر پی ایس سی کے ادارے کو بااختیار اور فعال بنانے کی ضرورت ہے ۔تاکہ وہ بھی فیڈرل پبلک سروس کمیشن کیطرح منظم انداز میں مخصوص ٹائم پیریڈ کے اندر مقابلے کے امتحانات کا انعقاد کرواسکے۔۔۔۔۔

26/10/2023

باغ pso پمپ کے قریب گیس والی دوکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی پولیس اور فائر برگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف

راجہ محمد سبیل خان (مرحوم)پریس کلب ہاڑی گہل باغ کا وزٹ۔۔تحریر۔۔جمیلہ خانلکھنے اور پڑھنے کا کام بھی ایک شوق اور عادت ہے۔ا...
25/10/2023

راجہ محمد سبیل خان (مرحوم)پریس کلب ہاڑی گہل باغ کا وزٹ۔۔

تحریر۔۔جمیلہ خان

لکھنے اور پڑھنے کا کام بھی ایک شوق اور عادت ہے۔اور جب آپ کہیں جاتے ہیں۔سفر کرتے ہیں ۔یا خاص مقصد کے لیے وزٹ کرتے ہیں ۔تو بہت سی چیزیں آپ کے مشاہدے میں آتی ہیں ۔اور پھر انسان تحقیق کرتا ہے ۔اور مزید چیزیں اس کے ذہن میں آتی ہیں ۔پچھلے دنوں مجھے باغ جانے کا اتفاق ہوا ۔تو مظفرآباد سے باغ جاتے ہوئے۔راستے میں گزرتےہوئےدھیرکوٹ،چمن کوٹ،منگ بجری،ہاڑی گہل اور باغ شہر کی خوبصورتی نے بہت متاثر کیا ۔اور میرے وزٹ کا جو سب سے اہم مقصد تھا۔وہ راجہ محمد سبیل خان (مرحوم)پریس کلب ہاڑی گہل کا وزٹ تھا۔اس پریس کی اہمیت اس کے نام کے حوالے سے بہت اہمیت کی حامل ہے ۔کیونکہ اس پریس کلب کا نام آزاد کشمیر کے معروف پارلیمنٹیرین راجہ محمد سبیل خان (مرحوم)کے نام پرہے۔جنہوں نے وسطی باغ سے متعدد بار الیکشن لڑا ۔اور کامیابی حاصل کی ۔ان کے بارے میں کہا جاتا ہے ۔کہ انتہائی شریف النفس انسان تھے۔بہت مہمان نواز تھے۔سعودی عرب میں زاتی بزنس تھا ۔مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کے درینہ ساتھی تھے۔وہ آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے۔اس پریس کلب کی اہمیت اس شخصیت کے نام کے ساتھ منسلک ہونے سے اور بڑھ گئی ہے ۔ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں ۔کہ اللہ تعالیٰ راجہ محمد سبیل (مرحوم)کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔آمین!
تحصیل ہاڑی گہل جس کی بنیاد سابق وزیر حکومت کرنل (ر)راجہ محمد نسیم خان (مرحوم) نے رکھی تھی۔ہاڑی گہل میں تحصیل کے قیام کے ساتھ راجہ منیر خان معروف سماجی ورکر جنہوں نے انسانی حقوق پر بہت کام کیا۔اور تحصیل ہاڑی گہل کے قیام میں دیگر کاروباری اداروں اور سرکاری اداروں کا کردار ہے۔وہاں پریس کلب ہاڑی گہل کا کردار بھی روز روشن کی طرح عیاں ہے۔بانی صدر ہاڑی گہل راجہ منیر خان نے موجودہ صدر پریس کلب ہاری گہل ڈاکٹر محمد قیزار ،سابق صدر راجہ منیر خان ،جنرل سیکرٹری سردار عمرریاض،نائب صدر عدنان خورشید ،راجہ آصف ممبر سپریم کونسل پریس کلب ہاری گہل ودیگر ممبران کے ساتھ ملکر لوگوں کے مسائل کو اجاگر کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ۔انسانی حقوق کی بات ہو یا عوام کے بنیادی حقوق ہوں یا عوام کے مسائل پریس کلب ہاڑی گہل کا کردار بہت اہم ہے ۔اور انتہائی احسن انداز میں تحصیل ہاڑی گہل کی انتظامیہ کے ساتھ ملکر لوگوں کے مسائل کو حل کرنے میں بہت اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔اور پریس کلب کی یہ ٹیم ہر وقت پریس کلب میں موجود ہوتی ہے۔اور انتہائی احسن انداز میں کام کرتی ہے۔میں بطور ڈپٹی جنرل سیکریٹری ایچ آر سی پی مظفرآباد بھی انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرتی ہوں۔اور برہان وانی پریس کلب مظفرآباد کی ممبر ہونے کے ساتھ ساتھ روزنامہ شاداب،روزنامہ تلافی اور سٹیٹ وویوز کے ساتھ بھی منسلک ہوں۔ہماری صدر پریس کلب ہاڑی گہل ڈاکٹر راجہ قیزار،بانی صدر پریس کلب اور ممبران سے صحافت ،پریس کلب ہاڑی گہل اور انسانی حقوق کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوتی ہے۔ڈاکٹر قیزار اور راجہ منیر انسانی حقوق کے حوالے سے بہت اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق کے حوالے سے ہماری گفتگو جارہی رہی۔اور مل جل کر کام کرنے کے حوالے کی فیوچر پلاننگ بھی کی۔اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا۔کہ محکمہ اطلاعات اور صحافتی اداروں کی اور صحافیوں کی استعداد کو بڑھانے والے ادارے راجہ محمد سبیل(مرحوم)پریس کلب ہاڑی گہل کے ساتھ پراریٹی بنیادوں پر کام کریں۔پریس کلب کے ممبران نے محکمہ اطلاعات کے ضلعی سربراہ سردار پرویز خان کے پریس کلب ہاڑی گہل کے ساتھ روابط کو سہرایا۔اس موقع پر صدر پریس کلب ہاڑی گہل ڈاکٹر راجہ قیزار نے ایک ضیافت کا اہتمام کیا۔اور صحافیوں کے حقوق اور انسانی حقوق کے حوالے سے ملکر کام کرنے کے اس عہد سے ساتھ ہماری اس میٹنگ /وزٹ کا اختتام ہوا۔

باغ سے راولپنڈی اور باغ سے مظفر آباد کرایے کم نہ ہوسکے باغ سے راولپنڈی 770 کرایا وصول کیا جانے لگا روپے ڈرائیور حضرات کی...
25/10/2023

باغ سے راولپنڈی اور باغ سے مظفر آباد کرایے کم نہ ہوسکے باغ سے راولپنڈی 770 کرایا وصول کیا جانے لگا روپے ڈرائیور حضرات کی من مانے کرایے انتظامیہ خاموشی تماشائی
باغ پنڈی اور باغ مظفر آباد کے کرایے کم نہ ہوسکے ،انتظامیہ کی ناک کے نیچے کرایہ نامہ کو روندتے ہوئے اپنی من مرضی سے پرانے کرایے لیے جارہے ہیں ، انتظامی آفیسران کی خاموشی ،ٹرانسپورٹ یونین کی بے حسی ،عوام کی بے بسی کا ذمہ دار کس کو ٹھہرایا جائے ،
جب مسافر پوچھتے ہیں ڈرائیورز سے تو کہا جاتا ہے کے کرایہ نامہ کینسل ہوگیا ہے ،ہم تو پرانا کرایہ لیں گے ،اب اگر انتظامیہ نے کسی پریشر میں آکر اگرکرایہ نامہ کینسل کردیا ہے، تو عوام کو تو اندھیرے میں نہ رکھیں ،حقائق سامنے لائیں ،نہیں تو ذرا ہمت کریں ٹرانسپورٹ مافیا کو لگام ڈالیں ،روزانہ کی بنیاد پہ چیکنگ کریں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تحت قانون کاروائی کریں ۔

مسلم لیگ (ن) کی طرف سے سردار مراد انور ایڈووکیٹ، راجہ سعید انقلابی، ڈی ای پی ضیاء، سید مرتضٰی علی شاہ، آفتاب احمد اعوان،...
25/10/2023

مسلم لیگ (ن) کی طرف سے سردار مراد انور ایڈووکیٹ، راجہ سعید انقلابی، ڈی ای پی ضیاء، سید مرتضٰی علی شاہ، آفتاب احمد اعوان، عظمت منہاس، چوہدری رشید، لیئق اشرفی، سبیل چغتائی، چوہدری ادریس ایڈووکیٹ، سردار اظہر انور، وقار احمد بٹ، چوہدری عرفان، سردار عبدالستار، محسن سبیل، چوہدری منصف کھٹانہ، چوہدری صدام اسلم، لیاقت ناز، چوہدری سجاد، مولانا محمود، راجہ ظفر قلندر، چوہدری صدیق، اعجاز شاہ، سکریٹری رشید ماگرے، اور دوسری طرف سے مٸیر باغ میجر محمد قیوم
ممبر ڈسٹرکٹ کونسلر سردار رشید طاہری
صدر انجمن تاجران حافظ طارق
چٸیرمین جاوید سابق چٸیرین بی ڈی اے
جاوید عباسی ممبر ڈسٹرکٹ کونسلر
چوہدری ساجد حمید ممبر ڈسٹرکٹ کونسلر ممبر میونسپل کارپوریشن کامران قلندر
سردار ظہیر مغل ایڈووکیٹ، ودیگر احباب نے
سابق امیدوار اسمبلی پاکستان مسلم لیگ (ن) حلقہ شرقی باغ چوہدری اعجاز احمد کھٹانہ پر حملہ میں ملوث شخص کو لیکر ان کے دفتر پہنچے چوہدری اعجاز احمد کھٹانہ نے اللّہ کی رضا کے لیے معاف کرتے ہوۓ ایف آئی آر واپس لینے کی یقین دہانی بھی کروائی۔
گزشتہ روز معمولی تلخ کلامی وقاص نامی شخص نے چاۓ کا گپ سابق اُمیدوار مسلم لیگ ن قانون ساز اسمبلی حلقہ شرقی کے منہ پر دے مارا جس سے چوہدری اعجاز کھٹانہ زخمی ہوۓ تھے

خدیجہ زرینہ خان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام باغ کمیونٹی ہال میں یوم تاسیس کا انعقادخدیجہ زرینہ خان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام باغ...
24/10/2023

خدیجہ زرینہ خان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام باغ کمیونٹی ہال میں یوم تاسیس کا انعقاد
خدیجہ زرینہ خان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام باغ کمیونٹی ہال میں آزاد کشمیر کا یوم تاسیس مذہبی جوش و جذبہ سے منعقد کیا گیا ۔اس موقع پر مختلف سکولوں کے طلباء نے ٹیبلو تقاریر پیش کیے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس تقریب میں شرکت کی اس تقریب کی مہمان خصوصی محترمہ خدیجہ زرین تھی جبکہ مہمان خصوصی کے فرائض میئر باغ عبدالقیوم بیگ تھے ۔اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل سردار آصف خان ڈپٹی میئر سید افراز گردیزی مقصود صابر حنیف ثاقب اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔مقررین نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہمیں ایک قوم بن کر رہنا ہو گا

24/10/2023

76 واں یوم تاسیس آزاد حکومت جموں کشمیر

باغسابق اُمیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ شرقی باغ  چوہدری اعجاز احمد کھٹانہ کے چہرے پر وقاص نامی شخص نے ویلی ان ھوٹل مین چ...
23/10/2023

باغ
سابق اُمیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ شرقی باغ چوہدری اعجاز احمد کھٹانہ کے چہرے پر وقاص نامی شخص نے ویلی ان ھوٹل مین چاۓ کا کیپ دے مارا جس کی وجہ سے وہ زخمی ھو گے

22/10/2023

کشمیریوں کو خصوصی سلام
ہمارے زخموں کو نہ چھیڑنا ۔۔نہیں تو طوفان آجائے گا
نواز شریف نے غالب کا شعر سنا کر بات کا اختتام کیا

ایڈوکیٹ  چوہدری خالد صدیق کے والد چوہدری صدیق ترقیاب ہو  کر ڈی ایف او حویلی  تعینات چوہدری صدیق نے محکمہ جنگلات میں dfoح...
21/10/2023

ایڈوکیٹ چوہدری خالد صدیق کے والد چوہدری صدیق ترقیاب ہو کر ڈی ایف او حویلی تعینات چوہدری صدیق نے محکمہ جنگلات میں dfoحویلی تعینات ہونے پر پہلے دن آفس میں آمد کے بعد کام سنبھال لیا راولاکوٹ آمد پر ناظم جنگلات سردار لطیف، ڈی ایف او اعجاز میر قمر ،جج خالد اور دیگر نے ہار پہنا کر استقبال کیا گھر آمد پر والدہ اور خاندان نے خوش آمدید کیا

سابق اُمیدوار لوکل کونسل وارڈ نمبر 5 باڑیکوٹ مولانا محمود احمد خطیب جامعہ مسجد عیدگاہ آج بعد نماز جمعہ غریبوں اور مسکینو...
20/10/2023

سابق اُمیدوار لوکل کونسل وارڈ نمبر 5 باڑیکوٹ مولانا محمود احمد خطیب جامعہ مسجد عیدگاہ آج بعد نماز جمعہ غریبوں اور مسکینوں میں اپنی مدد آپ ریلیف تقسیم کررہے ہیں بنیادی ضروریات کی اشیا میں برتن اور گرم کپڑے تھے یاد رکھیے مولانا محمود وارڈ نمبر 5 سے الیکشن ہارنے کے باوجود عوام علاقہ کی خدمت میں کسی نہ کسی طرح حاضر رہتے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل جیتنے والے اُمیدوار حکومتی فنڈنگ کی انتظار میں ہیں۔

20/10/2023

عمر ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے یونین کونسل بھیڑی جھامرا بیسری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 800 سے زائد مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور پٹہکہ میں سرٹیفکیٹ سرمنی کا انعقاد کیا جس میں ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف اور ٹیم ممبرز کو چیئرمین عمر ویلفیئر فاؤنڈیشن نے سرٹیفکیٹ تقسیم کیے اور انہوں نے اپنے ٹیم ممبران کا پیرا میڈیکل سٹاف کا اور تمام ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا
عمر ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین کا کہنا تھا ہم اسی طرح ریاست بھر میں کیمپس لگائیں گے اور لوگوں کے لیے ہیلتھ اور ایجوکیشن پر کام کریں گے
وائس چیرمین میر مظہر رشید جنرل سیکریٹری اور کشمیر والنٹیئرز کی ٹیم نے کیمپ کو کامیاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا

Address

Zaman Chowk
Bagh Azad Kashmir
12500

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KDI News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


You may also like