Abbot News hd

Abbot News hd Abbot News HD

23/01/2025
23/01/2025
ابابیل فورس ایبٹ آباد کی نہایت عمدہ کاروائی ایبٹ آباد ابابیل فورس کے رائیڈر عامر حبیب اور گنر احتشام کی کارروائی: لوگوں ...
23/01/2025

ابابیل فورس ایبٹ آباد کی نہایت عمدہ کاروائی
ایبٹ آباد ابابیل فورس کے رائیڈر عامر حبیب اور گنر احتشام کی کارروائی: لوگوں کے گھروں میں گھس کر چوریاں کرنے والے ملتان کی رہائشی سمیرا زوجہ عمران اور ثمینہ زوجہ وسیم گرفتار۔ ایک لاکھ روپے کی رقم برآمد۔ دونوں عورتوں کو سیٹھی مسجد کے قریب ایک شوروم سے گرفتار کیا گیا ہے.یاد رہے کہ ان دونوں خواتین نے گزشتہ دنوں الپائن شادی ہال منڈیاں سے پانچ لاکھ کی واردات کی جو کے ویڈیو میں باقاعدہ نظر ارہی تھیں جو وہاں کے مالکان نے میڈیا پر ان دونوں خواتین کے بارے میں معلومات دینے والے کے لیے 20 ہزار روپے انعام کا اعلان بھی کیا تھا ۔

تلاش براۓ ورثا اس نوجوان کو ریسکیو 1122 کی جانب سے کل رات شدید زخمی حالت میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا۔...
14/12/2024

تلاش براۓ ورثا

اس نوجوان کو ریسکیو 1122 کی جانب سے کل رات شدید زخمی حالت میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا۔

ایمرجنسی ٹریٹمنٹ کے بعد ان کو نیورو آئی سی یو میں بیڈ نمبر 5 پر داخل کردیا گیا۔یہ اپنا نام بشیر بتا رہا ہے اس کے علاوہ ان کو کچھ یاد نہیں۔

اس نوجوان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
جو کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ، ڈاکٹرز، نرسزز اور دیگر عملے کی جانب سے تمام تر علاج معالجے کی سہولیات ان کو فراہم کی جا رہی ہیں۔

اگر ان کو کوئی جانتا ہو تو پولیس چوکی ایوب ٹیچنگ ہسپتال یا نیورو آئی سی یو سے جلد

خیبر پختونخواہ عوامی ایجنڈاضلع ہری پور کی تاجر تنظیموں اور عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (دوئم) ہر...
29/11/2024

خیبر پختونخواہ عوامی ایجنڈا

ضلع ہری پور کی تاجر تنظیموں اور عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (دوئم) ہری پور نے لیڈیز پارک / ریسکیو سروسز روڈ، سبزی منڈی اور مین بازار میں ٹریفک کی روانی اور پیدل چلنے والے افراد کے راستے میں خلل پیدا کرنے والی عارضی تجاوزات کے خلاف کارروائی عمل میں لائی۔ متعدد بار وارننگ کے باوجود تجاوزات ختم نہ کرنے پر سامان ضبط کر کے ٹی ایم اے کے حوالے کر دیا گیا۔

29/11/2024

ابابیل فورس ایبٹ آ باد خدمت میں پیش پیش
گزشتہ شب تھانہ سکندرآ باد کی حدود نور چوک کے قریب عبداللہ قریشی نامی ایک شہری کا موبائل جو گر کر گم ہو گیا تھا جو دوران گشت ابابیل فورس کے جوانوں کو ملا جن کا مذکورہ شہری سے بذریع فون رابطہ ہوا اور موبائل کو مذکورہ شہری کی بتائی ہوئی لوکیشن کے قریب واپس کیا جو شہری کا کہنا تھا کہ ...,

ایبٹ آباد کا ایک اور نوجوان اسلام آباد میں گو لی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ملک مبین اورنگزیب گلیات کی یوسی پھلکوٹ ویلج کونس...
26/11/2024

ایبٹ آباد کا ایک اور نوجوان اسلام آباد میں گو لی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ملک مبین اورنگزیب گلیات کی یوسی پھلکوٹ ویلج کونسل جندرباڑی کا رہائشی ہے۔

ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کی جانب سے این ایچ اے حکام کا سپلائی بازار میں جاری کام والی جگہ پر معائنہ کی خاطر دورہ۔...
10/11/2024

ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کی جانب سے این ایچ اے حکام کا سپلائی بازار میں جاری کام والی جگہ پر معائنہ کی خاطر دورہ۔

انسپکٹر ٹریفک پرویز خان، انسپکٹر منڈیاں اور انچارچ سپلائی کو موقع پر طلب کرکے ہدایات جاری کیں کہ

پی ایم چوک تا قریشی پمپ تمام ایریا میں ایکسٹرا نفری لگانے اور سڑک کی روانی کو مزید بہتر بنانی جائے۔
مزید ٹھیکیدار کو بھی کام کو تیز کرنے اور جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں گئیں۔
اس کے ساتھ ساتھ انسپکٹر ٹریفک کو ہدایات دیں کہ پی ایم اے چوک تا پی ایم اے بائی پاس منڈیاں کی جانب مزید نفری تعینات کی جائے جو ساتھ ساتھ عوام الناس کو گائیڈ کرے اور اس ایریا میں ٹریفک کی روانی بھی بہتر رہے۔

ابابیل فورس ایبٹ اباد کی انتہائی عمدہ  دلیرانہ کاروائی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات صرافہ بازار ایبٹ اباد میں پنجاب سے ائے ہ...
08/11/2024

ابابیل فورس ایبٹ اباد کی انتہائی عمدہ دلیرانہ کاروائی
ذرائع کے مطابق گزشتہ رات صرافہ بازار ایبٹ اباد میں پنجاب سے ائے ہوئے ایک صراف تاجر (بیوپاری ) سے دو نوجوان سنیچر شاہزیب ولد نوید سکنہ کھولے چونہ کاری نواں شہر اور محسن ولد محمد صفدر ساکنہ کھولے چونہ کاری دیری نواں شہر ایبٹ اباد نے سونے کی انگوٹھیوں سے بھرے شاپر کو چھین کر فرار ہو گئے تھے ۔چھینے گئے شاپر میں 39 عدد سونے کی انگوٹھیاں اور 48 لاکھ روپے نقد رقم موجود تھی جو اطلاع ملنے پر ابابیل فورس کے بہادر جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر بروقت انتہائی موثر طریقے سے کاروائی کرتے ہوئے دونوں سنیچر کو گرفتار کیا جو وہاں موجود عام عوام الناس نے ابابیل فورس کی اس کاروائی کو خوب سراہا اور دونوں سنیچر کو تھانہ سٹی ایبٹ اباد منتقل کیا گیا جو مزید تفتیش جاری ہے ۔

With Naeem Akhtar – I just got recognized as one of their top fans! 🎉
19/10/2024

With Naeem Akhtar – I just got recognized as one of their top fans! 🎉

چارسدہ میں گوشت 650  پشاورمیں  گوشت 650 مردان میں گوشت 650 صوابی میں گوشت 650لیکن  ضلع مانسہرہ ایبٹ آباد و قلندر آباد می...
16/10/2024

چارسدہ میں گوشت 650
پشاورمیں گوشت 650
مردان میں گوشت 650
صوابی میں گوشت 650
لیکن ضلع مانسہرہ ایبٹ آباد و قلندر آباد میں ہڈی والا 800 اور 850 روپے اور خالص 1200 1100 روپے میں فروخت ھوتا ھے - کیوں ? کیا مانسہرہ و قلندآباد ایبٹ آباد تک گوشت ہیلی کاپٹر کے زرئعے لایا جاتا ہے//////

. اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ہمارے پیارے بھائی ابابیل فورس کے رائیڈر خضر خان متعینہ تھانہ میرپور کی وا...
16/10/2024

. اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
ہمارے پیارے بھائی ابابیل فورس کے رائیڈر خضر خان متعینہ تھانہ میرپور کی والدہ محترمہ اس داعِیِ اَجَل کو لَبَّیک کہہ گئی ہیں ۔
جن کا نماز جنازہ آج بروز بدھ دن 11:00 بجے ان کے آبائی گاؤں مور کلاں نیلے پیر میں ادا کیا جائے گا ۔ اللہ پاک مرحومہ کے صغیرہ و کبیرہ گناہ معاف فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔آمین

.
28/09/2024

.

Address

Abbottabad
2210

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abbot News hd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Abbot News hd:

Videos

Share