Channel 86 Urdu

Channel 86 Urdu Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Channel 86 Urdu, Media/News Company, Abbottabad.

10/05/2023

عمران خان کی گرفتاری. ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج

09/05/2023

وارنٹ لاؤ میں جیل میں جانے کے لیے تیار ہوں. میری فوج ہے میرا پاکستان ہے. گرفتاری سے پہلے عمران خان کا بڑا بیان سامنے آگیا

09/05/2023

عمران خان کو گرفتار کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

07/05/2023

سوڈان تنازعہ مہاجرین کے ایک نئے بحران کا سبب بن سکتا ہے

پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے نے متنبہ کیا ہے کہ سوڈان میں جاری خونریزی کی وجہ سے آٹھ لاکھ تک لوگ پڑوسی ممالک میں پناہ لینے مجبور ہو سکتے ہیں۔ جنگ بندی کے باوجود خرطوم میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سوڈان کے اعلیٰ فوجی جرنیلوں کے درمیان لڑائی کے درمیان ہی اقوام متحدہ نے ہمسایہ ممالک میں پناہ گزینوں کی بڑی تعداد میں آمد کے بارے میں خبردار کیا ہے

مہاجرین سے متعلق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فیلیپو گرانڈی نے پیر کے رات کو دیر گئے کہا کہ پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کی ایجنسی (یو این ایچ سی آر) حکومتوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر، اس امکان کے بارے میں تیاری کر رہی ہے کہ سوڈان میں لڑائی سے بچنے کے لیے آٹھ لاکھ سے بھی زیادہ لوگ ہجرت کر کے پڑوسی ممالک میں پناہ لے سکتے ہیں۔

گرانڈی نے ٹویٹر پر کہا، "ہمیں امید ہے کہ شاید ایسا نہیں ہو گا، لیکن اگر تشدد بند نہیں ہوا تو ہم دیکھیں گے کہ اپنی حفاظت کے لیے آٹھ لاکھ سے زیادہ لوگ سوڈان سے فرار ہونے پر مجبور ہوں گے۔"

07/05/2023

شام میں داعش کا مشتبہ سربراہ ہلاک کر دیا گیا، ترکی

ترک صدر رجب طیب ایردوآن کا کہنا ہے کہ ترک انٹیلیجنس سروسز کے ایک آپریشن کے دوران دہشت گرد گروہ ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے مشتبہ رہنما ابو حسین القریشی کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے بتایا ہے کہ دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) کے مشتبہ سربراہ ابو حسین القریشی کو شام میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اس شدت پسند تنظیم نے نومبر 2022ء میں جنوبی شام میں ایک آپریشن کے دوران اپنے سابق سربراہ ابو حسن الہاشمی القریشی کی ہلاکت کے بعد ابو حسین القریشی کو اپنا لیڈر منتخب کیا تھا

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے بتایا ہے کہ دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) کے مشتبہ سربراہ ابو حسین القریشی کو شام میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اس شدت پسند تنظیم نے نومبر 2022ء میں جنوبی شام میں ایک آپریشن کے دوران اپنے سابق سربراہ ابو حسن الہاشمی القریشی کی ہلاکت کے بعد ابو حسین القریشی کو اپنا لیڈر منتخب کیا تھا

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ایک انٹرویو میں کہا، ’’گزشتہ روز ترکی کی قومی انٹیلیجنس ایجنسی ایم آئی ٹی نے شام میں ایک کارروائی کے دوران اس شخص کو ہلاک کر دیا۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ترک انٹیلیجنس سروسز طویل عرصے سے ابو حسین القریشی کا تعاقب کر رہی تھیں۔

06/05/2023

سوڈان ٹوٹ رہا ہے، اقوام متحدہ کا انتباہ

جنگی طیاروں نے خرطوم پر تازہ بمباری کی ہے، جب کہ سوڈان کی فوج اور نیم فوجی دستوں کے درمیان لڑائی تیسرے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا کہ یہ افریقی ملک ہر گزرتے دن کے ساتھ ٹوٹ رہا ہے۔

سوڈان کے دارالحکومت میں 72 گھنٹے کی جنگ بندی معاہدے کے باوجود تازہ فضائی حملوں اور توپ خانے سے فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ حالیہ دو ہفتوں میں جنگ بندی کے متعدد معاہدے ہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود جھڑپیں شروع ہو جاتی ہیں۔ ملکی فوج اور پیرا ملٹری گروپ ریپڈ سپورٹ فورسز نے ایک ان تازہ جھڑپوں کی ذمہ داری ایک دوسرے پر عائد کی ہے۔

05/05/2023

کرائمیا کی مرکزی بندرگاہ سیواستوپول میں ایندھن کے ایک ڈپو میں خوف ناک آگ بھڑک اٹھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ ایک ڈرون حملہ ہے۔

کرائمیا خطے میں روس کے مقرر کردہ گورنر کا کہنا تھا کہ آگ انتہائی شدید نوعیت کی ہے اور اس پر قابو پانے میں مشکلات آئیں گی۔

ان کے بقول ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ ڈرون حملے کی وجہ سے لگی تاہم انہوں نے یہ تصدیق نہیں کی کہ ڈرون حملہ کس نے کیا۔

واضح رہے کہ روس نے سال دو ہزار چودہ میں جزیرہ نما کرائمیا کو یوکرین سے چھین لیا تھا جسے بیشتر ممالک غیرقانونی قرار دیتے ہیں۔

05/05/2023

ایران میں مظاہرے: ’ملکی کھلاڑی درست فریق کا ساتھ دیں‘

ایران میں جاری عوامی مظاہروں کے ذریعے شہری آزادیوں کے لیے جدوجہد کو اب سات ماہ ہو چکے ہیں، جس میں آج بھی بڑے بڑے عوامی گروپ حصہ لیتے ہیں۔ ان احتجاجی مظاہروں میں ایرانی کھلاڑیوں کا کردار ابھی تک ایک بہت حساس موضوع ہے۔

تہران میں حکمران سیاسی اور مذہبی قیادت کے خلاف عوامی احتجاج میں اب تک ایسے کئی مشہور و معروف ملکی کھلاڑی بھی شامل ہو چکے ہئں، جنہوں نے ایسا کرتے ہوئے اپنی زندگی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے شعبے میں اپنا کیریئر بھی خطرے میں ڈال دیا۔ لیکن یہ بنیادی سوال ابھی تک اپنی جگہ موجود ہے کہ اگر بات ایران میں سیاسی اور سماجی آزادیوں کی ہو تو کھیلوں کے ملکی شعبے اور کھلاڑیوں کو کیا کرنا چاہیے اور وہ کس کا ساتھ دیں؟

01/05/2023

امریکہ کی ریاست وسکونسن میں پولیس اہلکار نے آگ میں لپٹی گاڑی سے 84 سالہ ڈرائیور کو نکال کر اس کی جان بچا لی ہے۔ معاملہ یہ ہے کہ پولیس نے ایک منی وین کو اس وقت رکنے کا اشارہ کیا جب اس کے ٹائر سے چنگاریاں نکل رہی تھیں۔ پولیس کے مطابق اہلکار نے ڈرائیور کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن اس نے گاڑی بھگا دی۔ پولیس کے مطابق جب وین کا تعاقب کیا گیا تو اس دوران وہ مکمل طور پر آگ میں لپٹ چکی تھی اور کچھ دوری پر پہنچنے کے بعد اہلکار نے اس میں بیٹھے شخص کو بحفاظت نکال لیا۔

30/04/2023

کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین 'کراچی ایکسپریس' کی ایک بوگی میں خیر پور کے قریب آگ لگ گئی

29/04/2023

کیا اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کو سعودی عرب سے نکال دیا جائے گا؟

28/04/2023

ایرانی وزیر دفاع کا دورہ بھارت، باہمی دفاعی تعاون میں اضافہ متوقع
قبل ازیں جنرل رانا نے پیر کے روز نئی دہلی میں ایرانی آرمی ڈے کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کہا تھا، "میں پورے یقین اور اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ آنے والے برسوں میں ہماری دوستی میں مزید اضافہ ہو گا اور یہ مزید مستحکم ہو گی۔"

26/02/2023

ریسکیو 1122ایبٹ آباد ۔

حویلیاں بودلہ روڈ پھلوانی چکپڑی گائوں کے مقام پر آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے پہاڑی تودہ گر گیا جسکی وجہ سے پانچ افراد زخمی جبکہ ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق









26/02/2023

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کہتے ہیں کہ غریب ڈیفالٹ ہوگیا، ملک ڈیفالٹ ہونے کے دہانے پر ہے۔

اتوار کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں۔ عدالت عظمی کا فیصلہ ہی ملک بچا سکتا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ 90 روز میں انتخاب آئین اور قانون کی ریڈ لائن ہے، آئین اور قانون کی بالادستی قائم ہوگی تو معاشی اور اقتصادی استحکام آئے گا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم فیصلہ کرلے انتخاب میں جانا ہے یا احتساب یاعذاب میں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ ملک کو سول نافرمانی کی طرف کون اور کیوں لے کر جا رہا ہے۔ اب عدالتوں پر حملہ ہوا تو لگ پتہ جائے گا۔








25/02/2023

پاک افغان سرحد پر طورخم بارڈر کو 6 روز بعد تجارت، ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

پاکستانی حکام نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر احسن اقدام اُٹھاتے ہوئے طورخم بارڈر کو 6 روز بعد کارگو گاڑیوں کے لئے کھول دیا۔

سکیورٹی حکام کے مطابق طورخم بارڈر پر پیدل آمدورفت گزشتہ شام بحال ہوگئی تھی، سرحدی گزرگاہ 6 روز بند ہونے سے ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنس گئی تھیں۔








24/02/2023

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں یوکرین پر قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔ قرارداد کے حق میں 141، مخالفت میں 7 ووٹ پڑے، پاکستان سمیت 32 ممالک غیرجانبدار رہے۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں یوکرین پر قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی ہے۔

پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریاستی خودمختاری، مساوات اور علاقائی سالمیت کے اصول کے احترام کرتا ہے۔ پاکستان، دھمکی یا طاقت کے استعمال سے علاقوں کے حصول سے باز رہنے کے مطالبے کا حامی ہے۔ طاقت کے استعمال سے ریاستوں کو توڑا نہیں جا سکتا۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ ان اصولوں کا عالمی سطح پر اطلاق اور احترام نہیں کیا گیا۔

مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ کیا دنیا کو جموں و کشمیر پر غیرقانونی قبضہ، غیرقانونی اور زبردستی الحاق کا معاملہ نظر نہیں آتا۔ میرا وفد قرارداد کے مسودے میں موجود اصولوں، عمومی شقوں سے اتفاق اور توثیق کرتا ہے۔ قرارداد میں شامل کچھ شقیں پاکستان کے اصولی موقف سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ پاکستان براہ راست، بالواسطہ مذاکرات یا بذریعہ ثالثی منصفانہ، پائیدار حل، دشمنی کے خاتمے کا حامی ہے۔





22/02/2023

سابق وزیراعلی چودھری پرویز الہی نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔

پرویز الہی نے زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں مشترکہ سیاسی صف بندی کے حوالے سے حتمی بات چیت کی، قاف لیگ کے دس سابق ارکان پنجاب اسمبلی بھی شریک ہوئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے کرتے ہوئے پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ان کے تمام سابق ایم اے ایز تحریک انصاف میں شامل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے ہر مشکل وقت میں عمران خان کا بھرپور ساتھ دیا، پنجاب میں حکومت ملنے پر ڈیلیور کر کے بھی دکھایا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھی سابق ارکان پنجاب اسمبلی تمام تر جبر کے باوجود عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور عمران خان کا ساتھ دیں گے اور ہر وہ کام کریں گے جس سے پاکستان کو فائدہ ہو۔

فواد چودھری نے کہا کہ پرویز الہٰی اور ان کے ساتھی سابق ارکان اسمبلی پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں۔







21/02/2023

وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ اک کہنا ہے کہ صدرمملکت آئین کی حد میں رہیں، آ بیل مجھے مار والے کام نہ کریں۔

بیان میں کہا کہ الیکشن کی تاریخ دینے سے صدر کا کوئی لینا دینا نہیں ہوتا۔

دوسری طرف وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ایوان صدر ایوان سازش بن چکا ہے، الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال کر غیرآئینی طریقے سے تاریخ لینے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ عارف علوی نے آئین شکنی کی تو آرٹیکل چھ کا سامنا کرنا ہوگا۔






Address

Abbottabad
22010

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Channel 86 Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share