15/01/2025
لوئر تناول کے وفد کی تحصیل چیئرمین ملک جنید خان تنولی کی قیادت میں ایم این اے علی خان اور ایم پی اے افتخارِ خان سے ملاقات کے حوالے سے تحصیل چیئرمین نے کہا کہ علاقئ مسائل کے خاتمے کے حوالے سے اب تک جو بھی پیش رفت ہوئی ہے مثبت ہوئی ہے اس میں تناول کی محرومیوں پر بات چیت ہوئی ہے اور اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ تناول کیلئے مل جل کر آگے بڑھیں گے ۔۔۔۔ایم این اے علی خان جدون اور ایم پی اے افتخار خان جدون نے یقین دہانی کروائی ہے کہ تناول کے وفد کی وزیر اعلٰی سے جلد ازجلد ملاقات کروائی جائے گی ۔۔۔ اور وزیر اعلٰی سے تناول کے وفد کی ملاقات کا ٹائم فائنل ہوتا ہے تو اس سے پہلے تناول کے نمائندوں اور معززین علاقہ کی فوراً میٹنگ کال کی جائے گی جس میں وزیر اعلٰی سے ملاقات کیلئے وفد اور ایجنڈا فائنل کیا جائے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس مشکل حالات میں ہم اگر اپنے مقصد میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو تناول کیلئے بہت بہتر ہو گا ۔