M news channel

M news channel M news channel

ویل ڈن ❤️❤️ ڈی ایم ایس وومین اینڈ چلڈرن ہاسپٹلاج چلڈرن ہاسپٹل وومن کی صفائی دیکھ کر مجھے یہ اندازہ ہوا ہے کہ ہر بندہ اپن...
10/01/2025

ویل ڈن ❤️❤️ ڈی ایم ایس وومین اینڈ چلڈرن ہاسپٹل

اج چلڈرن ہاسپٹل وومن کی صفائی دیکھ کر مجھے یہ اندازہ ہوا ہے کہ ہر بندہ اپنا کام ایسے ہی ایمانداری سے کروائے تو ہمارے سرکاری ہاسپٹل کتنے بہتر ہو سکتے ہیں ایک نیو ڈی ایم ایس آنے کی وجہ سے وومن اینڈ چلڈر ہاسپٹل کی صفائی اور عملے کے برتاؤ میں بہت بدلاؤ آیا ہے اللہ پاک ڈی ایم ایس ڈاکٹر راحیل صاحب اپ کو ایسے ہی اپنی عوام کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
ہم اپ کے لیے دعا گو ہیں

افسوسناک خبر کل مانسہرہ کے انگلش میڈیم تعمیر وطن سکول میں درد ناک واقعہ پیش آیا ہے۔ پانچ بہنوں کے اکلوتے بھائی پر سکول ٹ...
05/01/2025

افسوسناک خبر

کل مانسہرہ کے انگلش میڈیم
تعمیر وطن سکول میں درد ناک واقعہ پیش آیا ہے۔ پانچ بہنوں کے اکلوتے بھائی پر سکول ٹیچر نے بہیمانہ تشدد کیا جسکے نتیجے میں بچے کی موت واقع ہوگئی ۔ بچے کا والد بیرون ملک برسر روزگار تھا. ذرائع

ایبٹ آباد ایوب میڈیکل کمپلیکس سے 38 کروڑ مالیت کی ایم آر آئی مشین چوری ہو گئ ہے یاد رہے کہ یہ مشین ایک جگہ سے دوسری جگہ ...
04/01/2025

ایبٹ آباد ایوب میڈیکل کمپلیکس سے 38 کروڑ مالیت کی ایم آر آئی مشین چوری ہو گئ ہے یاد رہے کہ یہ مشین ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانی ہو تو اس کے لیے بڑی گاڑی یعنی (ٹرک) درکار ہوتا ہے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اتنی سخت سیکورٹی میں مشین کیسے چوری ہوئ۔۔
Mushtaq Ahmed Ghani
Ali Asghar Khan (Official)
Ali Khan Jadoon
Sardar Rajab Ali Khan Abbasi
Ali Amin Khan Gandapur
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Babar Saleem Swati
Omar Ayub Khan
Deputy Commissioner Abbottabad
Hazara Police
Abbottabad Police

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) خواتین کو معاشی طورپر بااختیار بنانے ضلعی  اور صوبائی سطح پر کاروبار کے فروغ اور درپیش مسائل ک...
19/12/2024

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) خواتین کو معاشی طورپر بااختیار بنانے ضلعی اور صوبائی سطح پر کاروبار کے فروغ اور درپیش مسائل کے حل کے لئے ایبٹ آباد میں سی جی پی اے نے سنٹر فار انٹرنیشنل پرائیویٹ انٹر پرائزکے تعاون سے وویمن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایبٹ آباد کے اشتراک سے پبلک پرائیویٹ ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد تھے۔ اس موقع ضلعی انتظامیہ،ایف بی آر ،کیپرا ،پولیس افسران ،کامسیٹس یونیورسٹی کیمپس کے ڈائریکٹر،سیاسی شخصیات، این جی اوز کے نمائندوں کے علاوہ مختلف کاروبار سے وابستہ خواتین کثیر تعداد میں شریک تھیں۔ سیمینار میں خواتین کو کاروباری طور پر مستحکم کرنے کے لئے مختلف سفارشات پیش کی گئیں۔ سیمینار میں ایبٹ آباد کی خواتین کو مصنوعات کی نمائش کے لئے سرکاری طور پر جگہ مختص کرنے پر بھی زور دیا گیا اور خیبر پختونخوا میں خواتین کو کاروبار رجسٹریشن کے لئے سہولت دینے کے قانون سازی کی کوشش کا بھی عزم کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ثناء اللہ خان، پراجیکٹ منیجر خلفان احمد خٹک، ڈسٹرکٹ ٹیکس آفیسر ایبٹ آباد آمنہ شریف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملیحہ سحر، وویمن اینڈ چیمبر آف کامرس کی بانی ڈائریکٹر صائمہ رضوان شاہ، سمیڈا کے صوبائی چیف راشد آمین، ڈائریکٹر کامسیٹس ایبٹ آباد کیمپس سید امتیاز علی شاہ، سابق رکن صوبائی اسمبلی آمنہ سردار، ایس ایس پی اشتیاق خان، کیپرا کے ریجنل کلیکٹر ہزارہ عباس خان، ایبٹ آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر محمد عابد، فافن کے چیئرپرسن مختار جاوید، ٹی ڈیپ کی اظہرہ، تحصیل چیئرمین لورہ افتخار عباسی اور دیگر نے خواتین کو درپیش مسائل کے حل کے لئے تفصیلی گفتگو کی۔ سیمینار میں ایف بی آر میں رجسٹریشن کے لئے ڈسٹرکٹ ٹیکس آفیسر آمنہ شریف اور کیپرا کے ٹیکسز کے لئے ہزارہ کے کلیکٹر عباس خان نے ملٹی میڈیا بریفنگ دی۔ سیمینار میں سمیڈا کے صوبائی چیف ارشد آمین نے خواتین کو کاروبار کے لئے گرانٹ حاصل کرنے اور حکومت کی جانب سے کاروبار کے فروغ کی نئی سکیموں پر آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد ثناء اللہ خان نے خواتین کے لئے خیبر پختونخوا حکومت کی اربن پالیسی 2030 اور وزیر اعلی اصلاحات ایجنڈا کے تحت سہولیات فراہمی کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی کاروبار کے فروغ کے لئے دوستانہ پالیسی ہے۔ایبٹ آباد کا ماحول خواتین کے پرامن سازگار ہے وویمن اینڈ چیمبر آف کامرس بالخصوص خواتین کے لئے سہولیات فراہمی میں خصوصی کردار ادا کرینگے۔انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ معاشرہ کو مثالی بنانے کے لئے خواتین کی ایک بطور ماں تربیت کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انہوں نے ایبٹ آباد میں خواتین کے مینا بازار کے قیام کے لئے بھی خلوص نیت سے کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

19/12/2024

ایوب میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ کہ نااہلی
ہسپتال میں گائنی وارڈ میں فی میل الٹراساونڈ کے لیے لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ میل شخص بیٹھتا ھے جو کے گائنی میں آنے والی لیڈیز کا لیڈی ڈاکٹر پاس بیٹھے ہونے کے باوجود میل الٹراساونڈ کرتا ھے ۔
چیئرمین بورڈ آف گورنرز ہاسپٹل ڈائریکٹر
میڈیکل ڈائریکٹر اور متعلقہ افسران سے گزارش ہے کہ چیک اینڈ بیلنس رکھے اور گائنی وارڈ میں الٹراساونڈ سے میل سٹاف کو ہٹا کر لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ فی میل اسسٹنٹ کی ڈیوٹی لگائی جائے شکریہ
عام شہری۔

08/12/2024

گلیات میں موسم سرما کی پہلی برف باری شروع ہو گئی۔

07/12/2024

ایبٹ آباد پرائمری سکول نمبر 4 میں گیس ہیٹر بلاسٹ ہیٹر بلاسٹ ہونے سے چوتھی جماعت کے 6 طلبا جھلس گئے۔ ریسکیو 1122
ریسکیو میڈیکل ٹیم نے جھلسنے والے 6 طلبا کو موقع پر ابتدائی طبعی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو 1122 جھلس کر زخمی ہونے والے طلبا میں سفیان ، معاویہ ،عاشر ، امام حسنین ، عمیر اور فرید شامل.

خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ جس کا ایجنڈا ”سانحہ ڈی چوک“ ہوگا۔ ذرائع
28/11/2024

خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ جس کا ایجنڈا ”سانحہ ڈی چوک“ ہوگا۔ ذرائع

28/11/2024

‏خیبر پختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج رات 9 بجے طلب کرلیا گیا

27/11/2024

وزیراعلی علی امین گنڈاپور اور بشری بی بی دن گیارہ بجے انصاف سیکرٹریٹ مانسہرہ اہم پریس کانفرنس کرینگے تمام کارکنان پہنچیں.
Babar Saleem Swati

27/11/2024

27 نومبر ڈی چوک ۔۔۔۔ شہداء کی تعداد 100 سے زائد ہوچکی ہے۔ صرف ایک ہسپتال میں 33 لاشیں لائی گئیں ہیں ۔ ذرائع

26/11/2024

گلیات کا نوجوان گولی لگنے سے ڈی چوک میں شہید ہو گیا
مبین ملک ولد اورنگزیب پھلکوٹ جنڈر باڑی ایبٹ آباد

25/11/2024

*عمرایوب اور مشتاق غنی کے قافلے پر بدترین شیلنگ*

24/11/2024

Breaking News!!!
ہزارہ کا قافلہ ٹیکسلا سے راستہ کھلوانے میں کامیاب

19/11/2024

ایبٹ آباد سی ایم ایچ گیٹ کے سامنے خطرناک ایکسیڈنٹ ! سوزوکی ٹریلہ نوجوان پہ چڑھ گیا
موقع پہ موجود لوگوں نے گاڑی اٹھا کے نوجوان کو نکالا

15/11/2024

یوسف ایوب خان نے ہری پور کے لئے سیف سٹی کا منصوبہ حاصل کر لیا۔
ایبٹ آباد میں سپلائی والا نالہ نا بن سکا
Cradet goes to
Mushtaq Ahmed Ghani
Ali Khan Jadoon

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی ہدایت پر خیبرپختونخوا حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) کی نجکار...
01/11/2024

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی ہدایت پر خیبرپختونخوا حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) کی نجکاری کے عمل میں باضابطہ طور پر اپنی دلچسپی کا اظہار کر دیا ہے۔

ماضی میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا، یہ ہمارے وقار اور قومی فخر کی علامت ہے، جسے موجودہ پی ڈی ایم حکومت کی نااہلی اور غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں نے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ ان جماعتوں نے ملک کے تقریباً تمام ادارے برباد کر دیے، جبکہ ان کے ذاتی کاروبار دن دگنی، رات چگنی ترقی کر رہے ہیں۔

حالیہ وفاقی حکومت PIA کو سستے داموں اپنے فرنٹ مینوں کے ذریعے خریدنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جس کے ساتھ بھاری کمیشن کا کھیل بھی شامل ہے۔ ایسے حالات میں خیبرپختونخوا حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس قومی اثاثے کو 10 ارب روپے کی موجودہ بولی سے بھی زیادہ قیمت پر خریدنے کے لیے تیار ہے، تاکہ اس ایئرلائن کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا جا سکے اور دنیا کی بہترین ایئرلائنز میں شامل کیا جا سکے۔

خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (KP-BOIT) نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبے کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے PIA کو خریدنے کا عزم ظاہر کیا ہے تاکہ پی آئی اے کو محفوظ رکھا جاسکے. اس عمل کا بینادی مقصد یہ ہے کہ ایئرلائن حکومت پاکستان کے کنٹرول میں رہے، قومی مفادات کا تحفظ ہو، اور ایئرلائن کی عظمت اور روایات برقرار رہیں۔

پی آئی اے ہماری قومی شناخت کی علامت ہے، اور اسے حکومتی انتظام میں رکھنے سے قومی مفادات کو فروغ ملے گا۔ خیبرپختونخوا حکومت کی کوشش ہے کہ اس کی عظمت بحال ہو اور معیار میں اضافہ ہو۔ ہم اپنے عوام کے لیے ایک مضبوط اور محفوظ ایئرلائن دیکھنا چاہتے ہیں، جو ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے۔

خیبرپختونخوا حکومت اس اہم قومی اثاثے کے تحفظ اور اس کے وقار کی بحالی کے لیے پرعزم ہے۔ ہمارے لیے قومی مفادات سب سے مقدم ہیں، اور ہم اپنی کوششوں کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور عزم رکھتے ہیں۔
Ali Amin Khan Gandapur
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa

30/10/2024

Breaking News !!!!!!
ایبٹ آباد
ڈھیری میرا اول جماعت کی طالبہ سے مبینہ ذیادتی
ڈھیری میرا سکول سے چھٹی کے بعد گھر جانے والی آٹھ سالہ طالبہ اور اس کے چھ سالہ بھائی کو ملزم اپنے گھر لیے گیا گھر میں لے جا کر بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا
گھر نہ پہچنے پر والدین نے تلاش کیا اور ملزم کے گھر سے بچی برامد ہوئی
اہلیان علاقہ نے ملزم پکڑ کر پولیس حوالے کر دیا
ملزم شہبازکے خلاف زیر دفعات 377B/511/342پی پی سی 53CPA کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔

Address

Abbottabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when M news channel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to M news channel:

Share