Kohistan TV

Kohistan TV First Digital Media-Forum of Kohistan | Politics |
Tourism | Current Affairs | Social Issues Program

11/01/2025

سادہ لوہ لباس میں ملبوس، نورانی چہرے والے کوہستان بزرگ، انگریزی زبان میں دعوتِ الیٰ اللہ کا پیغام دے رہے ہیں۔
#

09/01/2025

لوئر کوہستان ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں 40 نشستوں پر غیر قانونی بھرتیاں انکوائری رپورٹ میں ثابت۔ اس اہم معاملے پر طلبہ تنظیم کے صدر سیف الرحمان کی پریس کانفرنس۔

سرکاری وسائل کا ذاتی مقاصد کے لیے استعمال عوامی اعتماد کی توہین ہے ڈپٹی کمشنر کولئ پالس نوٹس لے منجانب عوام کولئ پالس کو...
07/01/2025

سرکاری وسائل کا ذاتی مقاصد کے لیے استعمال عوامی اعتماد کی توہین ہے ڈپٹی کمشنر کولئ پالس نوٹس لے
منجانب عوام کولئ پالس کوہستان.

ملک محمد ادریس (MNA) کی کاوشوں سے ہزاریہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (HAZECO) کا قیام  حکومت پاکستان کی وزارت توانائی (پاور ڈوی...
07/01/2025

ملک محمد ادریس (MNA) کی کاوشوں سے ہزاریہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (HAZECO) کا قیام

حکومت پاکستان کی وزارت توانائی (پاور ڈویژن) نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (HAZECO) کو وجود میں لانے کی منظوری دی ہے۔

وزارت توانائی کی جانب سے 7 جنوری 2025 کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق، ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (HAZECO) کو پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (PESCO) کے زیر انتظام کوہستان لوئر، کوہستان اپر اور کولائی پالاس کے اضلاع میں بجلی کی تقسیم اور سپلائی کے اختیارات منتقل کر دیے گئے ہیں۔

یہ فیصلہ کوہستان کے عوام کے لیے ایک بڑی کامیابی ثابت ہوگا، کیونکہ یہ قدم بجلی کی بہتر تقسیم، فراہمی، اور انتظامی مسائل کے حل کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ HAZECO تمام قانونی اور انتظامی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ان اضلاع میں اپنا آپریشن شروع کرے گی، اور متعلقہ حکام اس اقدام کو مؤثر طریقے سے لاگو کرنے میں تعاون کریں گے۔

ملک محمد ادریس نے اپنے بیان میں کہا، یہ فیصلہ ہمارے علاقے کے عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، اور میں وزیراعظم اور متعلقہ وزارتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہماری درخواست کو اہمیت دی۔

اس نوٹیفکیشن کی کاپی متعلقہ حکام، بشمول نیپرا، PESCO، اور HAZECO کے سربراہان کو بھیج دی گئی ہے تاکہ یہ عمل جلد از جلد مکمل کیا جا سکے۔ عوامی حلقے اس اقدام کو کوہستان کی ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دے رہے ہیں۔

ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ اپنے ضلع سے باہر رکھنے پر عوام کا سوالیہ نشانکولئی پالس کوہستان کے لیے ڈیڈک (Distric...
06/01/2025

ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ اپنے ضلع سے باہر رکھنے پر عوام کا سوالیہ نشان

کولئی پالس کوہستان کے لیے ڈیڈک
(District Development Advisory Committee)
کی میٹنگ کے حوالے سے 7 جنوری 2025 کو خیبرپختونخوا ہاؤس ایبٹ آباد میں اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اس اجلاس کی صدارت ایم پی اے پی کے-33 اور ڈیڈک کے چیئرمین سردار محمد ریاض کریں گے۔

تاہم، ضلع کولئی پالس کوہستان کی عوام نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ جب یہ میٹنگ ضلع کولئی پالس کوہستان سے متعلق ہے، تو اسے مقامی سطح پر منعقد کرنے کی بجائے کئی اضلاع کے فاصلے پر ایبٹ آباد میں رکھنے کا کیا مقصد ہے؟
عوامی حلقوں نے منتخب نمائندے سردار محمد ریاض سے گزارش کی ہے کہ یہ میٹنگ ایبٹ آباد کی بجائے ضلع کولئی پالس کے علاقے کولی پالس میں رکھی جائے تاکہ مقامی افراد کو اس اجلاس کا براہ راست فائدہ پہنچے اور ضلع کو ترقی کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
منجانب عوام ضلع کولئ پالس کوہستان.

پریس ریلیز مولانا احمد علی کوہستانی کی قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن صاحب سے ملاقاتضلع لوئرکوہستان کے جمعیت علمائے اسلام ...
03/01/2025

پریس ریلیز
مولانا احمد علی کوہستانی کی قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن صاحب سے ملاقات

ضلع لوئرکوہستان کے جمعیت علمائے اسلام کے اہم رہنما مولانا احمد علی کوہستانی نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی

مولانا احمد علی نے مغرب کی نماز قائد محترم کی اقتداء میں ادا کی اور بعد ازاں ایک خوبصورت محفل کا انعقاد ہوا۔ اس مجلس میں مختلف موضوعات زیرِ بحث آئے، جس سے حاضرین نے بھرپور استفادہ کیا۔

مولانا فضل الرحمن نے الحمدللہ اپنی صحت میں بہتری کا اظہار کیا اور تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔ دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ان کو مکمل صحتِ کاملہ عطا فرمائے اور ان کا سایہ دیرپا امتِ مسلمہ پر قائم رہے۔

نوجوان کوہستانی صحافی کا نیشنل میڈیا پر پروگرام دیکھنا مت بھولیں۔
28/12/2024

نوجوان کوہستانی صحافی کا نیشنل میڈیا پر پروگرام دیکھنا مت بھولیں۔

26/12/2024

ضلع کولئی پالاس میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی، 300 سے زائد قیمتی درختوں کا نقصان۔ ماحولیات خطرے میں! کیا ذمہ دار فارسٹ ڈپارٹمنٹ ہے یا مقامی افراد؟ کیا پولیس کی کارروائی منصفانہ ہے یا جانبدارانہ؟ رپورٹ ملاحظہ کریں۔
#

24/12/2024

کولئی پالس میں نایاب اور قیمتی درختوں کی بے دریغ کٹائی، فارسٹ کی ناقص پالیسیوں کا پردہ چاک! SDFO معطل، مکمل پروگرام دیکھیں اور حقیقت جانیں۔

23/12/2024

ضلع کولئ پالس میں جنگلات کی بے رحمانہ کٹائی عروج پر، قیمتی وسائل کی دن دہاڑے لوٹ مار پر محکمہ جنگلات خاموش! 🌲⛏️

ہرے پیڑوں کو جب انسان آرا ڈال دیتا ہے پرندے بد دعا دے کر علاقہ چھوڑ دیتے ہیںضلع کولئی پالس کے علاقے خوڑگئی جنگل میں قیمت...
22/12/2024

ہرے پیڑوں کو جب انسان آرا ڈال دیتا ہے
پرندے بد دعا دے کر علاقہ چھوڑ دیتے ہیں
ضلع کولئی پالس کے علاقے خوڑگئی جنگل میں قیمتی درختوں کی بے دریغ کٹائی قدرتی وسائل کی بربادی پر ذمہ کون؟ جلد مفصل اور تفصیلی پروگرام پیش کریں گے.

20/12/2024
پریس ریلیزدفتر ایم این اے ملک محمد ادریسکوہستان کے عوام کے لیے بڑی خوشخبری!وزیر اعظم پاکستان، جناب میاں محمد شہباز شریف ...
20/12/2024

پریس ریلیز
دفتر ایم این اے ملک محمد ادریس

کوہستان کے عوام کے لیے بڑی خوشخبری!

وزیر اعظم پاکستان، جناب میاں محمد شہباز شریف نے کوہستان کے تینوں اضلاع کو پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) سے ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (ہیسکو) کے دائرہ اختیار میں منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔ یہ تاریخی فیصلہ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے توانائی اور ایم این اے محمد ادریس کی انتھک محنت اور بھرپور کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

ملک محمد ادریس کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق، اس فیصلے کے نتیجے میں کوہستان کے تمام تینوں اضلاع میں ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے دفاتر قائم کیے جائیں گے۔ ان دفاتر کے قیام سے جہاں عوام کو بہتر خدمات فراہم ہوں گی، وہیں مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ دفاتر کے قیام اور مختلف شعبوں میں بھرتیوں کے ذریعے کوہستان میں موجود بے روزگاری کے خاتمے کی راہ ہموار ہوگی۔

عوامی خدمت کے اس اقدام سے کوہستان کی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ محمد ادریس نے اس کامیابی پر کوہستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے اور یقین دلایا ہے کہ علاقے کی مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے وہ اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

جاری کردہ از دفتر ایم این اے ملک محمد ادریس

15/12/2024

ایک مجنون اور F-16 کے پائلٹ سے دلچسپ گفتگو.

15/12/2024

کوہستان مداخیل سے تعلق رکھنے والے مرکزی رہنما بزمِ حسان راولپنڈی حافظ شاہ فیصل حسانی کی سریلی آواز میں پڑھی گئی نعت پیش خدمت ہے۔

اعلاناپر کوہستان کے تمام حقوق صرف اور صرف اپر کوہستان کا حق ہیں۔ اپر کوہستان کے علاوہ کسی بھی ڈسٹرکٹ میں داسو ڈیم کے فنڈ...
12/12/2024

اعلان

اپر کوہستان کے تمام حقوق صرف اور صرف اپر کوہستان کا حق ہیں۔ اپر کوہستان کے علاوہ کسی بھی ڈسٹرکٹ میں داسو ڈیم کے فنڈز کا استعمال قطعاً ناقابلِ قبول ہے۔

کل صبح 10 بجے عبداللہ پلازہ، کچہری چوک میں جملہ اپر کوہستان کا گرینڈ جرگہ منعقد ہوگا۔

جرگے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

منجانب:
جملہ عوام اپر کوہستان

Address

Abbottabad

Telephone

+923129609591

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kohistan TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kohistan TV:

Videos

Share