SAWBI TOOR GUL

SAWBI TOOR GUL د علو بارہ کښي حقيقت واام
PROMOTE MY NEW PAGE

09/08/2023

پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں میں آئے روز طالبات کیساتھ جنسی زیادتیوں اور طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعات کو مدنظر رکھ کر میں نے ضلع صوابی میں سٹوڈنٹس رائٹس پروٹیکشن سوسائٹی بنانے کا ارادہ کیا ہے جس میں ضلع صوابی کے طلبہ وطالبات کے والدین ،صحافی حضرات،سیاسی و مذہبی رہنماء اور صوابی بار کے وکلاء شامل ہوں گے
اس سوسائٹی میں شامل ممبرز طلبہ و طالبات کو یونیورسٹیوں میں درپیش مشکلات اور مسائل کو حل کرنے کیلئے آئینی،قانونی اور سماجی کردار ادا کریں گے۔
اس بابت بہت جلد ایک میٹنگ منعقد کی جائیگی جس میں سوسائٹی کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی گفتگو کے بعد سوسائٹی کا اعلان اور مستقبل کیلئے لائحہ عمل طے کریں گے

آصف علی ایڈوکیٹ شاہ منصور

پی ڈی ایم کی نگران حکومت میں پرنسپل جی ایچ ایس ترلاندی محمد آصف کیساتھ ہونے والے ذیادتی کی داستاں !خیبرپختونخواہ کی نگرا...
06/08/2023

پی ڈی ایم کی نگران حکومت میں پرنسپل جی ایچ ایس ترلاندی محمد آصف کیساتھ ہونے والے ذیادتی کی داستاں !
خیبرپختونخواہ کی نگران حکومت میں جے یو آئی کی محکمہ تعلیم میں کرپشن ، اقرباپروی اور چوری عروج پر ھے۔نگران حکومت میں جے یو آئی کے مشیر تعلیم کے ہوتے ہوئےخیبرپختونخواہ بھر کےسرکاری تعلیمی اداروں میں آئے روز ٹرانسفرز اور تبادلے بھاری بھر کم پیسوں کے عوض ہو رہی ہےمگر ابھی تک کسی کو پتہ نہ چلا کہ آخر اتنی بھاری رشوت پر یہ تبادلے کون اور کس کی ایماء پر ھو رھے ھے۔چونکہ محکمہ تعلیم کی وزارت جمیعت علماء اسلام کےپاس ھے اور جے یو آئی کےہر ضلعی امیر کی اجازت سے محکمہ تعلیم میں ٹرانسفر پوسٹنگ ہوتے ھے ،تو اگر اس میں کوئ بلنڈر ہوجائے تو اسکا ذمہ دار پارٹی امیر اور آفیسران بالا ھونگے۔اب آتے ھے اصل مسئلےکیطرف 👇
اپنے آپکو اصول پسند کہنے والے بدنامی زمانہ اور رشوت خور سابقہ ڈی ڈی ای او نوراسلام عرف جعلی منسٹر جن پر حالیہ دنوں میں انٹی کرپشن کی جانب سے محکمہ تعلیم میں کرپشن کے الزام میں متعدد ایف ائی ار درج ھے انکو پی ڈی ایم نےجیل کے سلاخوں میں بند کرنے کی بجائے الٹا دوسروں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کیلئےمن پسن سیٹ دی ،جس سے پتہ صاف پتہ چلتا ھے کہ جے یو آئی والے بھی ایسے کرپٹ عناصر کی پشت پناہی کر رہی ھے۔نوراسلام جس نے پی ٹی آئ حکومت میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے تھے انکو نگران حکومت میں جے یو آئی کی درخواست پر مشیر تعلیم کی سفارش پر D.DEO آفس سے کک آوٹ کرکےچی ایچ ایس مانکی ٹرانسفر کیا تھا مگر وہاں پر انکو پرنسپل کی سیٹ نہ ملی۔ پھر ہمیں حیرانگی اس وقت ہوئی جب جمیعت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل علی حقانی صاحب کے ہوتے ہوئے نور اسلام کا تبادلہ ایک ایسے سکول (گورنمنٹ ہائی سکول ترلاندی) کو بطور پرنسپل ہوا جن پر پہلے ہی سے گریڈ 18کی پرنسپل سیٹ پر ایک ایماندار اور خوش اخلاق پرنسپل محمد آصف صاحب موجود تھے۔نوراسلام چی ایچ ایس ترلاندی جبکہ آصف صاحب کا تبادلہ بطور ایس ایس جی ایچ ایس ایس کابگنی کو گیا۔
آفیسران بالا نے ترلاندی جی ایچ ایس کے سابقہ پرنسپل آصف کو بےوقوف بنانے کیلئے نوٹیفکیشن میں جعل سازی کرکےگریڈ18 کے جعلی منسٹر نوراسلام کےتبادلے کی نوٹیکیفیکیشن میں انکا گریڈ19 لکھا تاکہ کوئ انکی فراڈ کو نہ پکڑیں۔اگر چہ نوراسلام کا اصل گریڈ18 ھے تو پھر انکا جعلی نوٹیفیکیشن کس آفیسر نے جاری کیا۔اسکی شفاف تحقیقات ہونا ضروری ھے۔
نوراسلام جو اپنے آپکو ایماندار اور اصول پسند کہتے ھے اس نے کیوں دوسرے کی حق پر ڈاکہ ڈالا؟
سبکو پتہ ھے
نگران حکومت کے دوران ضلع صوابی میں اب تک جتنے بھی ٹرانسفر پوسٹنگ ہوئی ھے وہ سب جے یو آئی امیر مولانا فضل علی حقانی کی اجازت پر ھوئی ھے اسلئے ترلاندی سکول کے تبادلہ کا ذمہ دار فضل علی حقانی ہے اور الہ کار وہ افسران ہیں جن کے دستحطوں سے یہ جعلی ٹرانسفر ہوا ہے۔اگر فضل علی حقانی کو اسکا پتہ نہیں تو پھر انکو اس معاملے کی شفاف تحقیقات کرانا چاھئے کہ کیوں ایسا بہت بڑا بلنڈر ھوا؟
چی ایچ ایس پرنسپل آصف صاحب نے ترلاندی میں پوری ایمانداری سےاپنے فرائض سرانجام دئے تو پھر کیوں ایسا کیا۔اگر وہ نوراسلام کیطرح کسی سیاسی جماعت کی چمچہ گیری نہیں کرتے تو پھر آفیسران کو چاھئےایسے غیرسیاسی آفیسرز کو سپورٹ کرے۔انکی وجہ سے تعلیم میدان میں تبدیلی آسکتی ھے۔
ھم نگران وزیراعلی اور نگران مشیر تعلیم رخمت سلام خٹک سےبھی اسکی شفاف تحقیقات کرنے کا مطالبہ کرتے ھے کہ آخر اتنا بڑا بلڈر کیوں ھوا۔
جو بھی سیاستدان کسی کیساتھ ظلم وذیادتی کرےگی تورگل انکو بےنقاب کرینگے۔


#تورگل

ضلع صوابی کا معروف سود خور موٹر سائیکل بارگین والا(پانے کاکا) پانے کاکا اپنا قبلہ درست کرو سود کرنا چھوڑ دو ۔صوابی کے با...
04/08/2023

ضلع صوابی کا معروف سود خور موٹر سائیکل بارگین والا(پانے کاکا)
پانے کاکا اپنا قبلہ درست کرو سود کرنا چھوڑ دو ۔
صوابی کے باسیوں اس شخص کو پہچانو یہ بہت بڑا سود خور ہے
مجبور انسان ایک دفع اس کے ہاتھ ✋ آجائے ایک موٹر سائیکل 🏍️ بھی آدھار لے پھر زر،زمین ،جائیداد ،گھر آخر میں دنیا سے بھی رخصت ہو جاتاہے اور دنیا سے رخصتی بھی بیماری ،فالج پن ،دل کے دورے سے نہیں بیٹوں کے ✋ ہاتھوں کلاشنکوف کے گولی سے رخصتی ہوتا ہے۔
سود اور رشوت
سود لینا شدید حرام ہے۔ حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، سرورِ کائنات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’بے شک سود سترگناہوں کا مجموعہ ہے ،ان میں سب سے چھوٹا گناہ یہ ہے کہ آدمی اپنی ماں سے زنا کرے۔(ابن ماجہ، کتاب التجارات، باب التغلیظ فی الربا، ۳ / ۷۲، الحدیث: ۲۲۷۴)
پانے کاکا کے کئی سکینڈل مشہور ھے۔انکی سود خوری کی وجہ سے کئی لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ھوگئے ھے اور بعض خودکشی کا سوچ رھے ھے۔
ایک سکینڈل 👇
بام خیل گاؤں علی شیرکاکا دبئی میں 30 سال گزارنے کے بعد پاکستان آیا پلائنگ کوچ لیا ۔علی شیر ایک سادہ لوح انسان تھا پانے کاکا کے ✋ چڑھ گیا نئے فلائنگ کوچ لینے کو ورغلایا دوسرے فلائنگ کوچ میں تبادلہ کروایا کہانی لمبی ہے کچھ مہینوں میں فلائنگ کوچ ،18،مرلہ پلاٹ 10,مرلہ پلاٹ ،20,کنال زمین بھی گیا ۔
علی شیر کے بیٹوں کو جب معلوم ہوا آخری باقی رہ گئے 8 کنال بھی جارہے رات کے بارہ بجے بیٹوں نے گھر کے باہر ویرانے میں اپنے باپ کو بوند ڈالا
مرنے کے چھوتے دن یہ سود خور انسان حجرے آکرعلی شیر کے ورثاء سے 2 کروڑ سود کے جمع شدہ قرض کا مطالبہ کیا ۔بچوں نے صاف انکار کر کے جان چھڑائی ۔
پانے کاکا نے 33 ہزار کا موٹر سائیکل علی شیر پر 58000 ہزار کا فروخت کیا تھا جس کا وصولی کروڑوں کا حاصل کیا اور مرنے کے بعد بھی 2 کروڑ مقروض رہا۔

یہ صرف پانے کاکا کے ظلم کا ایک کہانی ہے بے شمار علی شیر جیسے لوگ بچوں کے ✋ ہاتھوں قتل ہوئے سب اس سود خور پانے کاکا کے وجہ سے سادہ لوح لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے ۔

02/08/2023

احتجاج احتجاج احتجاج
واپڈا والو کے اس ناروہ لوڈشیڈنگ اور بے حد ٹیکس اور اس بے حدظلم کے خلاف31 جولائی بروز پیر بوقت 9 بجے بمقام ٹوپی اڈہ
اس پوسٹ کو اتنا شئر کرے تا کہ ہمارے سارے بھائی ہمارا ساتھ دے شکریہ
مسيح الله خان سماجى کارکن ټوپى،
میوے دا آزادئ حاغہ زوانان خواڑلے شی
پخپلہ دا خپل باغ نہ چی کارغان شڑلے شی

02/08/2023

جعلی تورگلانوں دلاسہ فی الحال مشن stop شہ۔ تر سو مو دا بلیک میلر جعلی تورگل نشان عبرت کڑے نوے نو فی الحال چھٹی۔
دی جعلی تورگلانوں دلاسہ زمونگ مشن نہ اچار جوڑ شوے دے۔stay tune

02/08/2023

ایک دور ایسا بھی گزرا جس میں مہنگائی کے فضائل بیان ہوتے تھے
پاکستانی عوام کا کوئی سیاسی شعور نہیں یہ شخصیت پرست لوگ ہیں یہ اپنے لیڈر کے لیے تو بغاوت پر اتر آتے ہیں لیکن اپنے حق کے لیے کوئی بھی نہیں نکلتا
سب کو د حق آواز کا ساتھ دینا ہوگا
ورنہ آیندہ ماہ کے بل 70 فی صد اضافے کیساتھ ہونگے

02/08/2023

آج آپ لوگوں کو گاؤں یارحسین میں ایک قبضہ مافیا گروپ کے بارے میں بتاتے ہیں جس کا سرغنہ وحید خان بلړ خيل خیل اور باقی ساتھیوں میں عزیر بلڑ خیل اور سعود میٹھا خیل اور خبیب قدیمہ اور بھی بہت لوگ ہیں ان لوگوں نے قبضہ مافیا کا بازار گرم کر رکھا ہے. دن دیہاڑے کھل عام اپنے ٹوپکماروں کو لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کیلئے بھیجتے ہے اور وہ ٹوپکمار خالی ہاتھ نہیں آتے. ان سب میں تھانہ یارحسین پولیس برابر کا ملوث ہے کیونکہ یہ لوگ SHO اور مرزا تھانہ یارحسین کو ماہانہ پیسے دیتے ہیں. پولیس سٹیشن یارحسین میں تقریباً 6 سال سے موجود ASI فضل مالک سب کچھ ان کے ہاتھ ہوتا ہے ان قبضہ مافیا کا زرخرید غلام ہے کیونکہ انکو حکومت خیبر پختونخوا تنخواہ نہیں دیتا بلکہ یہ گروپ کے قبضہ مافیا کاروبار سے انکو تنخواہ ملتا ہے. جب پولیس سٹیشن یارحسین میں کوئی غریب ان کے کے خلاف اپنا فریاد لے کر آتا ہے تو محرر تھانہ اس غریب کو برا بھلا کہہ کر رخصت کرتا ہے اور ان کے خلاف کوئی رپورٹ نہیں لی جاتی کیونکہ اس نے پورے تھانہ یارحسین کو خریدا ہوا ہے.گاؤں میں لوگوں کے زمینوں پر ٹوپکماروں کے ذریعے قبضہ کر رکھا ہے. جب انکے بندے زمین قبضہ کرنے کیلئے جاتے ہیں تو قبضہ بھی کر لیتے ہے, زمینداروں اور زمین کے مالکوں پر فائرنگ بھی کرتے اور الٹا پولیس سے پکڑوا کر جھوٹا ایف آئی آر بھی درج کروالیتے ہیں. یہ ہے ہمارا پیارا اور آزاد پاکستان اور یہ ہے اسکے مثالی ادارے.
یارحسین کے جتنے بھی جرائم پیشہ لوگ ہے وہ ان کے ساتھ ہے اور تمام تر غنڈہ گردہ اور ٹوپکماری انہی لوگوں پر کرتے ہیں یہ گروپ غنڈہ گردی کا مرکز بنایا ہوا ہے. شرم آنی چاہئے ضلع صوابی میں بیٹھے ڈی پی او, تحصیل لاہور میں بیٹھے ہوئے ڈی ایس پی اور تھانہ یارحسین میں بیٹھے ہوئے ایس ایچ او کو کہ اتنے اختیارات کے باوجود چند جرائم پیشہ اور قبضہ مافیا کو ٹھکانے نہیں لگا سکتے.
ان کا ایک ساتھی جو اسلام آباد پولیس میں تھا انکے بارے میں ایک الگ پوسٹ آئیگا
ہم ڈی آئی جی صاحب مردان اور آئی جی صاحب خیبر پختونخوا سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ ان قبضہ مافیا کے خلاف سخت سے سخت اقدامات اٹھائے جائے اور ان قبضہ مافیا کے ساتھ ملے ہوئے پولیس افسران کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائےFC

02/08/2023

پاکستان تحریک انصاف کے منصوبوں اور مکمل شدہ پراجیکٹ پر ہمیشہ اپنی تختی اور افتتاخ کا شوق رکھنے والے تحصیل چھوٹا لاہور کے ناظم عادل خان جو کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار بھی ہے۔ اپنے گاؤں کے 132 کے وی گریڈ میں اپنی پی ڈی ایم کی حکومت اور امیر مقام جو کہ وزیراعظم کے مشیر خاص ہونے کے باجود بھی یہاں ایک اینٹ تک نہ لگا سکے۔جتنا کام اس میں PTI کے دور میں ہوا تھا سب ویسے کا ویسا ہی پڑا ہے۔اور گاوٴں چھوٹا لاہور اور تحصیل چھوٹا لاہور کے عوام کو معمولی بارش اور طوفان کی وجہ سے گھنٹوں بجلی سے محروم ہونا پڑتا ہے۔
کوئی عادل خان کو گریڈ سٹیشن کا راستہ دکھائے اور یہ بھی بتانے کہ موجودہ تقریباً ڈیڈھ سال سے زائد کے عرصے سے آپکی صوبائی و وفاقی حکومت ہے۔اور بجلی کے سارے کام بھی امیر مقام کے ہاتھوں ہے۔مائیک کے سامنے گلہ پھاڑنے سے کوئی ہیروں نہیں بنتا کام اور کارکردگی دکھاو۔
کس منہ سے ووٹ مانگنے آوگے۔۔۔۔

02/08/2023

تحصیل ٹوپی کا نڈر و بہادر نوجوان احسان خان کو آج تور گل کی طرف سے سلام پیش کرتا ہوں
آئیے احسان خان وہ بندہ ہے جو اکثر تور گل پیج پر سب سے ذیادہ کمنٹ کرتا ہے اور کئی دفعہ تور گل کی پوسٹ سے متفق بھی نہیں ہوتا، لیکن تور گل ایسے نوجوانوں کو داد دیتا ہے۔ جو اپنے گاوں کےلئے اپنے سیاسی پارٹی کے باوجود حق اور سچ کا ساتھ دیتا ہیں، آج ٹوپی کے عوام نے احتجاج میں شرکت نہ کرنے پر خود کو مردہ پرست اور سیاسی مفاد پرست ثابت کر دیا، آج جس نے احتجاج میں شرکت کی یہی ٹوپی کے حقوق کےلئے جنگ لڑ سکتے ہیں ان لوگوں کے ساتھ تعاون کیجئے،
احسان تور گل تم پر فخر محسوس کرتا ہے کہ آج تم نے بھرے بازار میں سوشل میڈیا اور فیس بک کے لیڈر اور میدان کے گیدڑ کو کھری کھری سنا دی،
تور گل صوابی کو ایسے نوجوانوں کی ضرورت ہے اج کے بعد فیس بکی ھیجڑے تور گل پیج سے دور رہے جو میدان سے بھاگنے والے ہوتے ہیں۔ بہت جلد تور گل فیس بک کے ڈرامے باز ھیجڑے آپکے سامنے ظاہر کریں گے جو میدان کے اصلی شیروں کو مایوس کرنے کےلئے لگے ہوتے ہیں۔

02/08/2023

افسوسناک
گدون انڈسٹریل اسٹیٹ صوابی میں
موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم ڈاکووں نے غریب مزدور عباس سے زبردستی موبائل چھیننے کی کوشش کی ۔انکار اور مزاحمت پر ڈاکو نے ظلم وبربریت کرکے محنت کش عباس کو بڑی بے رحمی سے قتل کر دیا
سول سوسائیٹی سماجی کارکنان نے ڈی پی او صوابی سے مطالبہ کیا کہ غریب لا چار محنت کش کے قتل میں ملوث ڈاکووں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائیں۔

صوابی یونیورسٹی اور بد حال ڈپارٹمنٹسیونیورسٹی آف صوابی جسکو ایک بڑا نام سمجھا جا رہا ہے وہ دراصل انتہائی بری حالات میں ہ...
02/08/2023

صوابی یونیورسٹی اور بد حال ڈپارٹمنٹس

یونیورسٹی آف صوابی جسکو ایک بڑا نام سمجھا جا رہا ہے وہ دراصل انتہائی بری حالات میں ہے۔
اگر اپکو انکے بارے میں بتانے لگ بھی جاؤں تو صبح سے شام تک یہ داستان ختم نہیں ہوگی۔ چلے اپکو صرف ایک چیز بتاتا چلوں کہ انگلش ڈیپارٹمنٹ جوکہ ایک ماڈرن ڈیپارٹمنٹ ہونا چاہیے اسکے پچھلے 2 یا اس سے بھی زیادہ عرصہ ہوا کہ امتحان ہو چکے ہیں مگر ابھی تک کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ حالانکہ سمسٹر کا نتیجہ پندرہ سے بیس دنوں میں نکل اتا ہے مگر یہاں انگریزی کا ڈیپارٹمنٹ ایسا ہے جسے کباڑ سے لیا گیا کوٹ۔ ڈیلینگ آفس بہت عرصے سے ویران پڑا ہے کیونکہ محترم وی سی نے ڈیلنگ اسسٹنٹ کو بہت عرصے پہلے نکال دیا اور اب ڈیلنگ آفس میں کوئی نہیں۔ جب ڈیلینگ آفس بند ہے تو کوئ مارکس شیٹ نہیں بنے گی۔ سب کے نتیجے یہاں وہاں پڑے ہونگے۔ کسی کو کوئی ٹرانسکرپٹ نہیں مل دہا۔ کسی کی رہنمائی کے لیے کوئ نہیں ہے ڈیلنگ آفس میں۔ بعض سٹوڈنٹس نے ڈگری مکمل کرلی مگر اب تک وہ ڈیلینگ آفس کے چکر کاٹ رہے اور ڈیلینگ آفس بند پڑا ہے۔ کسی کو کوئی بھی ڈکومنٹ چاھیے یونیورسٹی سے تو نہیں مل رہا کیوں کہ ڈیلنگ آفس میں کوئ ہے ہی نہیں۔
اگر ڈیلینگ اسسٹنٹ کو نکالنا تھا تو دوسرا کوئ لانا چاہیے تھا مگر نہیں انکو صرف پیسے کھانے ہے سٹوڈنٹس اسر انکے ڈکومنٹ اور انکے امتحان کے نتائج جاے بھاڑ میں۔
سٹوڈنٹس کا مطالبہ ہے کہ انگریزی ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ اور وی سی جلد از جلد ڈیلینگ آفس کو بحال جرے بچوں کو ایک ہفتے کے اندر امتحان کے نتائج دے اور ڈگری مکمل کرنے والے سٹوڈنٹس کا وقت مزید ضائع نہ کرے بلکہ انکو ٹرانسکرپٹ اور ڈگری اور باقی کاغذات جلدی دیں۔
اگر ایک ہفتے میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہوا تو ہم یونیورسٹی کے ہر چیز کو عوام کے سامنے لاکر رکھ دینگے۔ابھی جیسا کہ آپ کو پتہ ہے کہ ابھی نئے داخلوں کا آغاز ہوا ہے تو ہوگا یوں کہ یہ برا حال دیکھ کر ایڈمیشن میں یقینی طور پر 50٪ کمی آئےگی۔
نوٹ: انگلش ڈیپارٹمنٹ ایک ہفتہ میں ٹھیک کرلے مہربانی ہوگی.

پی ڈی ایم قیادت خاصکر جے یو آئی اور انکے گورنر خیبرپختونخواہ غلام علی بھی اس سنگین مسئلے کو حل کرنے کیلئے عملی قدم اٹھائیں۔شکریہ

ضلع صوابی کے ایک سیاسی ورکرز جو اپنے آپکو ایک نام نہاد لیڈر سمجھتے ھے پرسو ہی ایک میڈیا والے کو امیر مقام صاحب کے بارے م...
02/08/2023

ضلع صوابی کے ایک سیاسی ورکرز جو اپنے آپکو ایک نام نہاد لیڈر سمجھتے ھے پرسو ہی ایک میڈیا والے کو امیر مقام صاحب کے بارے میں فرمارہے تھے کہ امیر مقام صاحب کے ساتھ ہمارا اپنا ذاتی تعلق بھی ہیں اور میں ان کیلئے کسی کے ساتھ کچھ بھی کرسکتا ہوں۔تب سے میں ٹینشن میں تھا
کہ
میں نے بھی ان کے بارے میں ایک پوسٹ شیئر کی تھی اب ایسا نہ ہو کہ مجھے نقصان پہنچاۓ
لیکن
آج یہ پوسٹ فیسبوک پر دیکھ کر خوشی ہوئی کہ حضرت جی تو خود چمچہ ہے سیکورٹی گارڈز کو بٹھاکر خود ان کی جگہ امیر مقام صاحب کیلئے سیکورٹی گارڈ کا کام کررہا ہے ۔😀

آئیے ہم آپ کو ملواتے ہیں کوٹھا ہسپتال کے قاضی مشتاق صاحب جو انتہائی بداخلاق اور بد تمیزی کے ساتھ مریضوں سے پیش آتے ہیں ،...
02/08/2023

آئیے ہم آپ کو ملواتے ہیں کوٹھا ہسپتال کے قاضی مشتاق صاحب جو انتہائی بداخلاق اور بد تمیزی کے ساتھ مریضوں سے پیش آتے ہیں ، آج تک کسی کے ساتھ خندہ پیشانی اور اخلاق سے پیش نہیں آیا ۔ روزانہ OPD Chit Room پر لمبی لائن لگی ہوتی ہے ۔ ایک میل کیلئے اور دوسری کھڑکی فیمیل کیلئے لیکن قاضی مشتاق صاحب ایک کھڑکی کھولتا ہے جس میں مردانہ اور زنانہ مریض اکٹھے پرچی کیلئے کھڑے ہوتے ہیں جو کہ پختون خواہ اور خاص کر صوابی کیلئے شرم کا مقام ہے ۔ اس سلسلے میں ہم نے ڈاکٹر عدنان انچارج آر ایچ سی کوٹھا ہسپتال سے رابطہ کیا لیکن بے سود ، DHO صوابی سے بھی رابطے کی کوشش میں ہیں ۔ ہم DHO Swabi ڈاکٹر عبد الطیف سے درخواست کرتے ہیں کہ ان کا قبلہ درست کیا جائے یا ٹرانسفر کیا جائے ۔
ھمارےکوٹھا کےI/C RHC Kotha کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ کا حوالہ جس کے موضوع "فارمیسی ٹیکنیشن کے خلاف شکایت" مورخہ: 30/03/2023، سنگین مسائل پیدا کرنے، مریضوں اور عملے کے ساتھ آپ کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے حوالے سے، جس کی وجہ سے ہسپتال کا ماحول/ نظم و ضبط پریشان ہے اور مریض کی دیکھ بھال کا سامنا کرنا پڑتا ہے. آپ کو اس کے ذریعے ذاتی طور پر زیر دستخطی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ کل سماعت کی تاریخ: 31/03/2023 صبح 11:00 بجے؛ بصورت دیگر سخت تادیبی آپ کے خلاف E&D قواعد کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

بخدمت جناب انجینئر امیر مقام مشیر وزیراعظم پاکستان جناب عالی.گذارش کی جاتی ہے کہ ہم نیو یارحسین فیڈرکے صارفین ہیں اورسب ...
02/08/2023

بخدمت جناب انجینئر امیر مقام مشیر وزیراعظم پاکستان
جناب عالی.
گذارش کی جاتی ہے کہ ہم نیو یارحسین فیڈرکے صارفین ہیں اورسب ڈویژن نمبر1یارحسین اور سب ڈویژن 2 یارحسین سے تعلق رکھتے ہیں. عرصہ دراز سے واپڈا کے ناروا ظلم کا شکار ہیں..
1. یہ کہ میٹرز کی ریڈنگ بروقت نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے غریب صارفین کو ہر مہینے ہزاروں روپے کا نقصان ہوتا ہے. فیڈر کے تمام صارفین کے بلوں میں ایک ہی تاریخ لکھی جاتی ہے حالانکہ ریڈنگ مختلف تاریخوں پر لی جاتی ہے.
2. یہ کہ لائن لاسز پورا کرنے کے لئے شیڈول سے ہٹ کر لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے اور ہر مہینے 20 تاریخ سے لے کر مہینے کی آخری تاریخ تک لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے تک پہنچ جاتا ہے.
3. یہ کہ متعلقہ سٹاف کا رویہ صارفین سے فرعونانہ ہوتاہے اور غریب صارفین سے کوئی واپڈا اہلکار سیدھے منہ بات تک گوارہ نہیں کرتااور صارفین کے جائز مسائل مہینوں تک حل نہیں ہوتے اور غریب صارفین اپنی مزدوری چھوڑ کر در در اور سال ہا سال دفاتر کے چکر میں خوار اور ذلیل ہوتے ہیں
4. یہ کہ سفارش اور رشوت خوری کی وجہ سے غریب صارفین کا کوئی پرسان حال نہیں ہے اور جس کی لاٹھی اس کی بھینس سے مسائل حل کرنے کی کوشش جاری ہے..
5. اوور ریڈنگ نے غریب صارفین کوزندہ درگور کرلیاہے اور صارفین اورربلنگ کی وجہ سے خود کشیوں اور بجلی میٹر اتارنے پر مجبور ہیں 300 سے لیکر 400 تک اوور ریڈنگ کا بازار گرم ہے اور پھر بل درست کرنے پر داد رسی کا نام نشان نہیں ہوتا اور نہ درستگی کی جاتی ہے.
6. یہ کہ کمپلنٹ کرنے کی صورت میں صارفین کو کئی کئی ہفتوں انتظار پرمجبور کیا جاتا ہے.
7. یہ کہ معمولی ہوا اور بارش کے ہیلے بہانے پر 3 یا 4 دن بجلی بند رہتی ہے اور کسی چھوٹے محلے کی بجلی خرابی پر پورے علاقے کو بجلی بند کی جاتی ہے.
8.یہ کہ پورے علاقے کے لیے صرف ایک اڈہ بنایا گیا ہے اور مکمل سازش کی وجہ سے پورے علاقے میں صرف ایک اڈے سے کنٹرول کیا جاتا ہے. اور ضرورت پورے 10 اڈوں کی ہے.
اسلئے آپ صاحبان مہربانی فرما کر مندرجہ بالا مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری فرمائیں...
نوازش ہوگی.
مورخہ.... 01/8/2023
العارض.
صارفین نیو فیڈر یارحسین صوابی.
اصلاحی جرگہ یارحسین صوابی...

وومن یونیورسٹی طلباء کی فریاد😭وومن یونیورسٹی صوابی نے غریب، نادار اور پہلے سے غیر تعلیم یافتہ خطے کو اپنے کمزور انتظامی ...
02/08/2023

وومن یونیورسٹی طلباء کی فریاد😭
وومن یونیورسٹی صوابی نے غریب، نادار اور پہلے سے غیر تعلیم یافتہ خطے کو اپنے کمزور انتظامی امور کی بنا پر طالبات اور تعلیم کے درمیان دوریاں مزید بڑھا دی ہیں۔وائس چانسلر وومن یونیورسٹی صوابی اور چانسلر (گورنر خیبرپختونخوا) کو چاہئے کہ تعلیم کو عام کرنے میں عام طلباء وطالبات کو آسانیاں پیدا کرے اور سخت چِک اینڈ بیلنس کے طریقے کار کو نافذ کریں اور یہ رولز نافذ کریں کہ بوقت ایڈمیشن جن رولز کے بنیاد پر سٹوڈنٹس اور سکالرز داخلہ لیں تو اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اختتام تک وہی رولز اور اصول پر عمل پیرا ہو نہ کہ ہر دوسرے روز رولز میں تبدیلی لائی جائیں اور سٹوڈنٹس کو ڈگری درمیان میں چھوڑنے پر مجبور کریں۔

ابھی حال ہی میں رپورٹ موصول ہوئی کہ وومن یونیورسٹی صوابی نے ایم-فل سیشن سال 2019 میں شروع کیا تھا لیکن متعلقہ یونیورسٹی کو HEC نے کوئی منظوری نہیں دی تھی اور اس کو طالبات سے پوشیدہ رکھا تھا اور حد سے زیادہ طالبات کو داخلہ دے دیا اور داخلے کے وقت رولز کے مطابق ڈی ایم سی فری اور ڈگری کی 1500 فیس وصول کررہے تھے۔ اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے اکثر طالبات نے سال 2021 یعنی ڈگری کے متعین کردہ وقت میں ڈگری کے تمام لوازمات پورے کئے تھے لیکن یونیورسٹی کی انتظامی کمزوریوں اور اپنے فرائض منصبی میں دلچسپی نہ لینے کی بدولت نہ صرف طالبات کا قیمتی وقت ضائع کرکہ 2021 کی بجائے 2023 میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے منظوری لی گئی اور غریب طالبات کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا نیا پروگرام بھی پیش کیاجس میں 4 سمیسٹرز کی فیس وصول کرنے کی بجائے 6 سمیسٹرز کی فیس ادا کرنے کیلئے طالبات کو مجبور کرنا،داخلے کے وقت فری میں ٹرانسکرپٹ دینے کی پالیسی کو بدل کر بھاری فیس وصول کرنا اور ڈگری کی فیس کو 1500 سے بڑھا کر 5000 اور ارجنٹ ڈگری لینے کی فیس 8000 رکھنا وغیرہ قابل ذکر ہیں اور اس سے بڑھ کر یونیورسٹی کی انتظامیہ کی تمام تر کمزوری، لاپرواہی اور غیر ذمہ دارانہ کارکردگی کو متعلقہ طالبات کے سر پر رکھ کر نہ صرف ذہنی، جسمانی اور نفسیاتی لحاظ سے ذلیل و خوار کرتے ہیں بلکہ یونیورسٹی کی نئی پالیسی کے مطابق طالبات کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کی بدولت سب طالبات کو ڈگری حاصل کرنے سے محروم کرنے کیلئے نئے حربے اور ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں جس میں انتظامیہ و اساتذہ کی عدم دلچسپی اور فیس بڑھانا شرمناک حرکتیں ہیں، جسکی وجہ سے صوابی میں حقوق نسواں بالخصوص تعلیم و تربیت کے حق کو چھیننے کی کوشش اگر تصور کیا جائے تو بے جا نہ ہوگا ۔

02/08/2023

سینا سنٹر کرنل شیر کلے
ڈاکٹر حسین،ڈاکٹر عجم او ڈاکٹر اجمل تصویران راولیگئی۔او میڈیکل پرچے ای۔لاٹری ای راوتی دہ

31/07/2023

ڈی پی او صوابی جناب نجم الحسنین انجم صاحب کے نام پر پیغام
اسلام علیکم ڈی پی او صاحب !
جناب عالی ہم نے تورگل کے نام پر جو مشن شروع کیا ھےاسکا صرف ایک مقصد اپنے معاشرہ کو ہر قسم گند سےپاک کرانا ھے اور ہر ڈیپارٹمنٹ میں موجود کالی بھیڑیوں کی نشاندہی کرانا ھے۔اس طرح ھم آپ کی خدمت میں محکمہ پولیس صوابی کے ایک لونڈے باز کانسٹیبل کی ذکر کرتے ھے جس نے 10سالوں سے اپنےکرتوتوں اور لونڈے بازی کیوجہ سےمحکمہ پولیس کا نام بدنام کیا ھوا ھے۔
جناب عالی !
کانسٹیبل جہانزیب جو پچھلے 10سالوں سےتھانہ IDs میں تعینات ھے اور وہاں پر ہر قسم دھندہ کرتا ھےمگر اسکا کوئ پرسان حال نہیں ھے۔اب 13 تاریخ کوآپ نےجو پوسٹنگ ٹرانسفر کی تھی اس میں بدنام زمانہ جہانزیب نامی پولیس کانسٹیبل کا تبادلہ بھی ہوا تھا مگر پہلے کی طرح ایک بار انکا تبادلہ روک دیا گیا کیونکہ کئی سالوں سےانکا یہاں سےتبادلہ ہوتا ہے مفر کوئی بھی اسکو وہاں سے تبدیل نہیں کر سکتا۔
اب اسکی اصل وجوہات بیان کرتے ھے۔کانسٹیبل جہانزیب جوکہ ہر sho کا کار خاص ہوتاہے۔جرائم پیشہ افراد سے لین دین اور بھتہ وصولی کا ماہر ہے۔دس سال تک ایک جگہ رہ کر علاقے کے تمام جرائم پیشہ افراد سے روابط مضبوط کرچکا ہے اور ان کو پھل پھل کی خبر گیری بھی کرتا ہے۔
لونڈے بازی میں سب سے آگے ھے اور افغانی لڑکوں کو اپنے ساتھ کمرے میں رکھتاہےاور انہی لڑکوں کے موبائل نمبر سے جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں سے رابطے رکھتاہےاور ان سے بھتہ لیتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ تبادلہ کے باوجود وہ سفارش کرکے روک لیتا ہے تبادلہ اپنا اور بازار میں ریڑی والوں سے بھتہ لیتا ہے.
ڈی پی او صاحب ہماری آپ سے التجا ہے کہ پولیس فورس میں ایسے کالی بھیڑوں کو یا تو ڈس مس کیا جایے یا کم سے کم ایسے عناصر کو ضلع بدر کرکے ٹرانسفر کیا جایے
نوټ ، که زما پوسټ کم پوليس والا يا شهري غلط ثابت که نو هر قسمه جرماني ته تياريم
چيلنج ،

30/07/2023

پہ ٹھنڈ کوئی باجا بام خیل او مرغز کی سوک نرہ خُٹہ نشتہ چی دا صوابی ایس سی ظفر اقبال نہ دا خپلی بجلئ تپوس اوکی۔۔۔۔
آج آپکو ظفر اقبال کے کرامات کے بارے میں بتاتے ہے جس وقت وہ ایکسین صوابی ڈویژن 1 تھے ساتھ میں عدنان اور امجد ابرار لائن سُپرنٹنڈنٹ تھے تو پہلی دفعہ اس فیڈر کے چار پول طوفان سے گر گئے
پھر وہی پول بغیر سیمنٹ کے کھڑے ہوئے اور دوبارہ تین پول گر گئے پھر وہی پول بغیر سیمنٹ کے کھڑے ہوئے تو کل رات معمولی ہوا اور بارش سے دو اور پول گر گئے۔
آخر مرغز ٹھنڈکوئی باجا بامخیل کے چیرمین اور ناظمان ناظمین کہا گئے کہ اپنی بجلی کے مسلے کا پوچھ سکے۔
ہر دفعہ پول کے نیچھے صرف پتھر جبکہ پول کے اوپر تھوڑا سیمنٹ ڈال کر ظفر اقبال صرف ڈائیلاگ مارنے اور لائن حضرات کو باتے سُنانے کے بعد فوٹو سیشن کر کے چلے جاتے ہے۔
یہ بھی افتخار خان کی مہربانی ہے جس نے ضلع صوابی کے عوام پر ایک کرپٹ اور بدعنوان شحص کو مسلط کیا۔
ذرا سوچِیئے اور اپنے حق کے لیئے آواز بلند کیجئے

د  محکمہ پولیس نہ پہ بدنامئی ایستلے شوے نن صبا د معاشری ناسور جوڑ شوے دے او پولیس وردی کے بلیک میلنگ کئ...(سابقہ پولیس آ...
30/07/2023

د محکمہ پولیس نہ پہ بدنامئی ایستلے شوے نن صبا د معاشری ناسور جوڑ شوے دے او پولیس وردی کے بلیک میلنگ کئ...
(سابقہ پولیس آفیسر جو کہ اب بلیک میلر بن گیا ہے)
Ex-Police officer now became a black mailer.
حضرات ! کسی بھی ملک کی ترقی کا دارومدار اس کے اداروں کی مخلصی پر مبنی ہے۔ وہ ملک کیا خاک ترقی کریگا جہاں قانون کے رکھوالے ہی ملک کو لوٹنے لگے۔
آئیے آج آپ کو ملواتے ہیں سابقہ پولیس سروس مین خیرالبشر ولد سید فروش سکنہ اسوٹا جو کہ محکمہ پولیس میں تھا لیکن جراٸم پیشہ افراد، رہزنوں اور منشیات فروشوں کیساتھ تعلق رکھنے اور جراٸم پیشہ افراد کی سہولت کاری کے جُرم میں سابقہ ڈی پی او(DPO) جاوید اقبال نے ڈس مس کیا تھا۔ اس پر ایف آٸی آر(FIR) اس لٸے نہیں کھاٹی گئی کہ پولیس فورس کی بدنامی نہ ہوپائے۔
نوکری سے برخاست ہونے کے بعد خیرالبشر نے مردان، صوابی اور چارسدہ کے علاوہ دیگر اضلاع میں معصوم لوگوں کو لوٹنے کا کام شروع کیا۔ بہت سے لوگوں کو نوکری کے بہانے لوٹتا تو کسی کو کہا کہ Isi میں ہوں کسی کو کہا کہ IB میں ہوں، عرض طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرکے لوگوں کو اپنے دام میں پھنساتا۔ بے چارے غربت کے مارے افراد اس کے آفت میں پھنس جاتے۔ کسی کا سی ڈی آر فرینچائز کے زریعے نکال کر اُس کو لوٹا تو کسی کو نوکری دلوانے کے بہانے لوٹا ۔
شیر زمین سکنہ گھبت کو نوکری کے بہانے 12 لاکھ چونا لگایا جب شیر زمین بیچارے نے اپنے پیسے مانگے تو اپنے اس نوسرباز خیرالبشر نے اپنے آپ کو زخمی کیا اور پھر اُلٹا اس شیر زمین پر ایف آٸی آر درج کروادی ۔اب پولیس کو بلیک میل کررہا ہے کہ تفتیش نہ کریں بندہ گرفتار کریں عوام سے درخواست ہے کہ اس نوسرباز سے ہوشیار رہے اس کا کسی بھی محکمے سے تعلق نہیں ہے۔جس کسی کو بھی یہ بلیک میل کرے تو وہ مجھ سے ڈائریکٹ رابطہ کریں۔
ان ناسوروں سے ہم نے اپنے ملک کو بچانا ہے۔
آپ کا خادم
آپ کا بھائی
تور گل

30/07/2023

ضلع صوابی کےتمام غیور بھائیوں سےالتماس ھے کہ وہ کرپشن فری صوابی پروگرام میں "تورگل" کا ساتھ دیں۔ تمام سیاسی پارٹیوں سےتعلق رکھنےوالے حضرات اس پروگرام میں ضرور شرکت کریں اور ھم ضلعی انتظامیہ سےدرخواست کرتے ھےکہ وہ اس پرامن پروگرام میں ھمارےساتھ خصوصی تعاون کریں۔اگر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسی نے پروگرام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی پھر عوام کا سمندر انکے افس کےسامنے دھرنا دے گا۔

Address

Regina SK Canada
Swabi
16202

Telephone

+15873938184

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SAWBI TOOR GUL posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to SAWBI TOOR GUL:

Share