صوابی: تورڈھیر سٹی میں سابق منسٹرعبدالکریم خان کا اپنے حجرے سے الیکشن مہم کا آغاز،
چکدرہ۔محمد جلیل۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت پی ٹی آئی قافلے کیساتھ باجوڑ کنونشن کے لئےجارہا تھا کہ پولیس نے چکدرہ بائی پاس پر گل آباد کے قریب انکے قافلے کو روک دیا اس دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے شیر افضل روکنے پر مزاحمت کی اور شیر افضل مروت نے پولیس کو مصروف رکھنے کے لئے اپنے گاڑی کو چھوڑ کر کسی دوسری گاڑی میں بیٹھ کر باجوڑ کیطرف روانہ ہوگئے آخری اطلاعات کے مطابق باجوڑ کے حدود میں داخل ہوچکے ہیں اور کل باجوڑ کنونشن سے خطاب بھی کرینگے
پسند کی شادی نہ کرنے پر ناراض ہو کر ابوظہبی چلا گیا سات سال تک کوئی رابطہ کوئی پتہ نہیں اور جب ماں باپ اور بیٹے کا ملنا نصیب میں تھا اور ماں باپ دونوں عمرے کے لیے چلے گئے اور واپسی میں جہاز لیٹ ہونے کی وجہ سے ابوظہبی میں دو گھنٹے سٹے تھی ان کو اتنا پتہ تھا کہ میرا بیٹا ابوظہبی میں ہے اور اس بوڑھے ماں باپ نے وہاں کی پولیس کو سب بتایا کہ میرا بیٹا پچلے سات سال سے ابوظہبی میں ہے کوئی آتا پتہ نہیں ہم ملنا چاہتے ہیں اور وہاں کے پولیس نے آخر بیٹا اپنے ماں باپ سے ملایا آگے خوشی کی منظر آپ خود دیکھے۔
پی ٹی آئی کے رہنماؤں اسد فیصر،علی محمد خان اور دیگر مولانا فضل الرحمان کی امامت میں نماز مغرب ادا کرتے ہوئے
ہنگو/ دھماکہ
ہنگو: تھانہ دوآبہ کے اندر مسجد میں دھماکہ۔ ایس ایچ او شابراز خان
ہنگو: متعدد افراد کی زخمی ہونے کی اطلاع۔ ایس ایچ او شابراز
ہنگو: جمعہ کے آخری خطبہ کے دوران دھماکہ ہوا ۔ ایس ایچ او
ہنگو: مسجد کے اندر 30 سے 40 تک کے نمازی موجود تھے۔ ایس ایچ او
اسلام آباد ٹریفک پولیس عام شہری کو زبردستی گاڑی تک لے گئی اور بدتمیزی کی، ساتھ بیٹھی اس کے خاندان کی خواتین شور مچاتی رہیں۔
بالا گڑھی میں ظلم کی انتہا
قاتل و ظالم شخص نے بچوں سمیت ماں کو زہر دےکر بچوں کا خاتمہ کردیا۔۔۔ ماں کی حالت نازک۔۔۔
پی ٹی آئی مولانا کو دو وزارتیں دیتی تو مولانا بھی عمران خان کے ریاست مدینہ کے نعرے لگاتا،ایمل ولی خان
ایس۔ایچ۔او۔تھانہ تورڈھیر الطاف حسین خان
صوابی پولیس کی بڑی کاروائی،بین الاضلاعی موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار، چوری شدہ 10عدد موٹرسائیکل برآمد،
تھانہ صوابی پولیس نے شہر کے نواحی علاقوں میں سر گرم بین الاضلاعی پانچ رکنی موٹر سائیکل چور گروہ کو ٹریس کرکے چار ملزمان فضل واحد،معراج ،عادل اور حلال الدین کو گرفتار کر لیا ہے۔چاروں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے 10 عدد مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں۔جن میں سے 05عدد موٹرسائیکلز 125cc اور 05عدد 70ccموٹرسائیکلز شامل ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق مختلف اوقات میں مدعیان نے تھانہ صوابی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا تھا کہ اس کے گھر/دکان کے سامنے سے کسی نامعلوم ملزمان نے اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی ہے ۔
اس واردات کے حوالے سے ڈی پی او صوابی کیپٹن(R)نجم الحسنین لیاقت نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن خان خیل کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تشکیل شدہ ٹیم ڈی ایس پی صوابی جواد خان کے قیادت میں ایس ایچ او صوابی منصف خان معہ تفتیشی ٹیم نے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا جس کے دوران بین الضلاعی موٹرسائیکل چور گروہ کا سراغ لگا کر ملزمان فضل واحد ولد اصیل خان،معراج ولد عبدالواحد ساک
مانیری پایان میں چار بھائیوں کی قبریں تیار جنازے اٹھ گئے تدفین ہوگئی ہے،
لیکن وہ درخت(شہتوت) جس پر تنازعہ کھڑا ہوا اب تک کھڑا ہے اور نہ جانے کتنے سال کھڑا رہے گا اور چاروں قبروں کے درمیان کھڑا ہے،
اللہ تعالٰی پختون قوم کو عقل دیں۔
بٹگرام چیئر لفٹ حادثہ ۔
اللہ کے فضل و کرم سے چیئر لفٹ میں پھنسے تمام بچوں اور مقامی شخص کو باحفاظت نکال لیا گیا یے۔۔الحمد الله
1- عرفان ولد امریز
2-نیاز محمد ولد عمر زیب
3-رضوان ولد عبد القیوم
4- گلفراز ولد حکیم داد
5- شیر نواز ولد شاہ نظر
6-ابرار ولد عبدالغنی
7- عطاء اللہ ولد کفایت اللہ
8- اسامہ ولد محمد شریف
I proud of Pak army
#PakArmyHeroes
#PakArmyZindabad
(( عالمی فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں جیت پر ہسپانوی وزیراعظم کا فٹبال ٹیم کو گولڈ میڈلز دینے کا اعلان کردیا ))
عالمی فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں جیت: ہسپانوی وزیراعظم ما فٹبال ٹیم کو گولڈ میڈلز دینے کا اعلان کردیا۔
ہسپانوی فٹبال ٹیم نے انگلینڈ کو 1-0 سے شکست دے کر ورلڈ کپ فٹبال فائنل میں جیت حاصل کی۔ گزشتہ رات سپین کے دارلحکومت میڈرڈ پہنچنے پر فاتح فٹبال ٹیم تو شاندار استقبال کیاگیا۔
آج سپین کے قائمقام وزیراعظم پیدروسانچز نے خواتین ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انھوں نے خواتین کھلاڑیوں کوگولڈ میڈلز دینے کا اعلان کیاہے۔
قائم مقام وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے کہا کہ میں تمام ہسپانوی باشندوں کی طرف سے آپ کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، ٹیم کی شاندار کارکردگی اور فائنل میں جیت پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ہم بڑے فخر سے کہتے ہیں ہم عالمی چیمپئن ہیں۔سپین کو آپ پر فخر ہے۔
منگل 19 ستمبر کو سپین کے بادشاہ اور ملکہ ہمیڈرڈ میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں عالمی چیمپئنزسے ملاقات کریں گے
بٹگرام الایئ چئرلفٹ واقع
مفتی غلام اللہ صاحب کا چئر لفٹ میں پھنسے گل فراز سے رابطہ۔۔۔
کمانڈوز اور ہیلی پہنچ چکے ہیں۔ہیلی کے پروں کے پریشر سے لفٹ گرنے کے اندیشے کے پیش نظر ایک محتاط آپریشن کیا جا رہا ہے۔قوم دعاگو رہے۔
اللہ لفٹ میں بچوں کی حفاظت فرمائے۔ آمین
صوابی:تھانہ تورڈھیر پولیس کی اہم کاروائی بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ سمگل کرنےکی کوشش ناکام،
دو بین الضلاعی سمگلرز گرفتار،سمگلنگ میں استعمال ہونے والے دو عدد تیز رفتار رکشے برآمد،
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تور ڈھیر الطاف حسین خان اور اے ایس آئی امان اللہ خان نے خفیہ انفارمیشن پر غیر قانونی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، کارروائی کے دوران دو مختلف رکشوں میں بند بوریوں سے بھاری اسلحہ برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان ضلع نوشہرہ کے رہائشی ہیں جنکا تعلق بین الضلاعی اسلحہ سمگلرز گروہ سے ہے جوکہ رکشوں کے زریعے اسلحہ ملاکنڈ،نوشہرہ،صوابی سمیت دیگر اضلاع کو سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے، جنکو خفیہ اطلاع ملنے پر جہانگیرہ صوابی روڈ سبزی منڈی ناکہ بندی کے دوران گرفتار کرلیاگیا،
ملزم امیر زادہ ولد لعل زادہ سکنہ کاکا صاحب نوشہرہ کے رکشہ سے تین عدد کلاشنکوف،11عدد پستول30بور،4عدد 9mmپستول،ایک ریپیٹر ،ایک عدد ٹیلی سکوپ جبکہ مختلف بور 42عدد میگزین اور 1750عدد کارتوس برآمد کیے گئے، جبکہ ملزم حارث ولد ھمیش گل سکنہ نوشہرہ کلاں کے رکشہ سے ایک عدد کلاشنکوف ،ایک عدد کالاکوف،ایک عدد رائفل جبکہ مختلف بور کے 8عدد میگزین اور 310عدد کارتوس برآمد
قرآن مجید کی بے حرمتی،
جڑانوالہ میں آج صبح ایک عیسائی نے قرآن پاک جلایا،جس کی اطلاع دو مرتبہ محلے داروں نے متعلقہ پولیس اسٹیشن کو دی،لیکن پولیس انتظامیہ کی جانب سے نہ ملزم کو پکڑا گیا نہ کوئی بروقت کارروائی کی،جس کے تھوڑی دیر بعد مسیحی فیملی گھر سے فرار ہوگئی،مشتعل افراد نے ملزم کے گھر کے قریب چرچ پر حملہ کردیا،چرچ کا سامان باہر نکال کر توڑ پھوڑ کی اور احتجاج کیا،پولیس تاحال ملزم کو گرفتار نہ کرسکی
جن لوگوں نے قرآن پاک جلایا وہ پہلے سے بیرون ملک جانے کے لیے ویزہ اپلائی کررہے تھے،ایک شخص نے قرآن جلایا دوسرے کے ویڈیو اور تصویریں بنائی اور خود پھیلائی،
ذرائع
شہریار آفریدی کو رہائی ملتے ہی شیر افضل مروت نے ہاتھ پکڑ کر کہاں لے گئے، جذباتی مناظر دیکھیں۔
دریائے سوات خاتون دریا میں ڈوب گئ اور وفات پا گئی۔ یہ GGHSS اکوڑہ خٹک کی پرنسپل تھی۔
((( صوابی 14 اگست یوم آزادی کی مناسبت سے صوابی پولیس کی طرف سے پولیس لائنز میں پر وقار تقریب کا انعقاد )))
ڈی پی او صوابی اور ڈی سی صوابی نے یادگار شہدائے پولیس پر پھول چھڑائے ،شہداء کے ایثال ثواب کے لیے فاتخ خوانی کی اور پولیس لائنز میں پرچم کشائی کی
صوابی۔ چودہ اگست یوم آزادی کی مناسبت سے صوابی پولیس کی طرف سے پولیس لائنز صوابی میں پر وقار تقریب کا انعقادکیاگیا،ڈی پی او صوابی کیپٹن(R)نجم الحسنین لیاقت نے آمدہ مہمانان کا استقبال کرکے خوش آمدید کہا، اور پولیس لائنز میں پرچم کشائی کی۔اس موقع پرقومی ترانے کی دھن میں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی کی۔
اس موقع پر ڈی پی او صوابی کیپٹن(R)نجم الحسنین لیاقت ، ڈی سی صوابی گوہر خان ،اے ڈی سی ،ایس پی بنارس خان،پی ٹی ایس ڈائریکٹر ،ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ اوز،ریسکیو عملہ اور دیگر اعلی سرکاری حکام نے تقریب میں شرکت کی۔
اس کے علاوہ الخدمت فاونڈیشن کے یتیم بچوں نے اس پروقار تقریب میں شرکت کرکے چار چاند لگا دئیے
76واں جشن آزادی کے حوالے سے ڈی پی او صوابی کیپٹن(R)نجم الحسنین لیاقت نے اپنے پیغام میں پوری قوم خصوصا خیبر پختونخوا کے عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان برِصغیر کے مسلمانوں کی طویل جدو جہد اور بے مثال قربانیوں کے نتیجے میں حاصل کیا
صوابی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے دفع 144 نافذ ہونے کی وجہ سے جشنِ آزادی کا روایتی پروگرام منسوخ کیا جا رہا ہے،سھیل خان
صوابی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے دفع 144 نافذ ہونے کی وجہ سے جشنِ آزادی کا روایتی پروگرام جو کہ ہم ہر سال گراونڈ میں مناتے تھے، اِس بار قانونی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے منسوخ کیا جا رہا ہے،سھیل خان
پشاور ریگی ٹاون میں مسجد کی امامت پر تنازعہ،
ایک ہی وقت میں دو امام،
صوابی امن چوک میں پی ٹی ائ کرکنان کے کخیلاف کریک ڈوان
#virel
سابق صوبائی وزیر عاطف خان کے مردان حجرے پر پولیس کی بھاری نفری کا ایک بار پھر چھاپہ
خیبر پختونخوا پولیس اگر یہ تمام سرکاری وسائل لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کیلئے استعمال کرتی تو آج صوبے میں دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوتی۔ عاطف خان
پی ٹی ائی تحصیل لاہور صدر سہیل خان ،عرفان شیر، کامران، خالد دیگر ساتھیوں سمیت چھوٹا لاہور پولیس کے ہاتھوں گرفتار۔