Such news sawbi

Such news sawbi zandagi sirf aik bar milti hy

تورڈھیر تورڈھیر  زیارت روڈ پر  حاجی محمد سلیم ، سلیمان شاہ ایڈوکیٹ اور فلک شیر کا بھائی ، ماجد اور ساجد کے والد  حاجی مح...
07/05/2022

تورڈھیر
تورڈھیر زیارت روڈ پر حاجی محمد سلیم ، سلیمان شاہ ایڈوکیٹ اور فلک شیر کا بھائی ، ماجد اور ساجد کے والد حاجی محمد قیوم بقضائے الہی وفات پاچکا ہے نماز جنازہ کل 7 مئی بروز ہفتہ صبح 10 بجے بازار لار جنازگاہ تورڈھیر میں ادا کی جائیگی

07/05/2022

‏پاکستان کے جھوٹی خبریں دینے میں نمبر ون نیوز چینل کا نام بتائيں۔۔‏

06/05/2022
سانحہ ڈھیری خٹک جہانگیرہ عیدکے دن تین بچوں کی الم ناک موت کاواقعہ انکی والدہ کی مدعیت میں ان کے والد پرقتل کا الزام تھان...
06/05/2022

سانحہ ڈھیری خٹک جہانگیرہ عیدکے دن تین بچوں کی الم ناک موت کاواقعہ انکی والدہ کی مدعیت میں ان کے والد پرقتل کا الزام تھانہ اکوڑہ خٹک میں FIR درج کیا گیا ،،،

23/04/2022

صوابی: قبضہ مافیا کے خلاف تورڈھیر پولیس کی بروقت کاروائی ، قبضہ گروپ کے 03 ارکان گرفتار, 03 پستول بمعہ ایمونیشن برآمد، مقدمہ درج, تینوں ملزمان مدعی کی 28 کنال زمین پر زبردستی قبضہ جمانے کی کوشش کررہے تھے، مدعی کے روکنے پر ملزمان نے ہوائی فائرنگ کی، پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر ملزمان گرفتار کرلئے... ایس ایچ او تورڈھیر الطاف خان کی میڈیا بریفنگ۔۔۔۔ تفصیلات کے گزشتہ روز مدعی مقدمہ پرویز ولد شفاء آمین سکنہ جہانگیرہ نے تھانہ تورڈھیر میں رپورٹ درج کی کہ چند ملزمان اس کی 28 کنال زمین جس میں گندم اور سبزیاں کاشت کی گئی ہیں ، پر زبردستی ہل چلا کر قبضہ جمانے کی کوشش کررہے ہیں، مدعی کے روکنے پر انہوں نے ہوائی فائرنگ کی۔ رپورٹ درج ہونے پر ایس ڈی پی او لاہور کی نگرانی میں ایس ایچ او تورڈھیر الطاف خان معہ نفری پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے موقع واردات پہنچ کر تین ملزمان نیاز علی ولد تاج ولی، احمد علی ولد نیاز علی اور ابوزر ولد تجمل شاہ ساکنان یارحسین گرفتار کرلئے۔ ملزمان سے 03 عدد پستول معہ ایمونیشن قبضہ میں لے لئے گئے، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی گئی ہے۔

22/04/2022

*صوبے کے تمام سکولوں کے اساتذہ پرنسپلز اور طلباء و طالبات پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی وزیر تعلیم کا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اجلاس میں فیصلہ*

*تمام اساتذہ کو ٹائم سکیل اور 4ٹائر فارمولا پروموشن عنقریب دیا جائے گا تمام تر انتظامات مکمل ہے*

*صوبے کے تمام ایڈہاک اساتذہ کو مستقل کرنے کا فیصلہ*

*تمام ہیڈماسٹر اور پرنسپلز پر حاضری لگانا لازمی قرار ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کو گریڈ 17اور اس سے اوپر کے آفیسرز کی مانیٹرنگ کے لیے انڈیکیٹرز کی تیاری کے احکامات جاری*

*محکمہ تعلیم میں سزاوجزا کا عمل شروع ہو گا بہترین کارکردگی والوں کو انعام اور خراب کارکردگی والوں کو سزا دیا جائے گا وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی*

پشاور ہینڈ آؤٹ 22 اپریل 2020

صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام تر تیاری مکمل ہے اور عنقریب صوبے کے تمام ایڈہاک اساتذہ کو مستقل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے صوبے کے تمام اساتذہ کو 4ٹائرفارمولہ اور ٹائم سکیل پروموشن دیا جارہا ہے جو ان کا دیرینہ مطالبہ تھا.

انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو ہدایت کی کہ روٹین وزٹس کے علاوہ ہر ہفتے میں ایک دن تحصیل وائز وزٹ بھی کریں اور اسکولوں میں سہولیات جائزے کے ساتھ ساتھ درس و تدریس کے عمل کی مانیٹرنگ بھی کریں۔

شہرام خان ترکئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو ہدایت کی کہ تمام اساتذہ سکول سربراہان اور طلباء و طالبات پر اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں، سکول کے اوقات میں تمام تر توجہ درس و تدریس پر دینی چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ پرنسپلز اور ہیڈ ماسٹرز حاضری لگانے کے پابند ہوں گے اور وہ حاضری رجسٹرز میں روزانہ کے حساب سے حاضری لگائیں گے۔

انہوں نے ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی حکام کو ہدایت کی کہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر تمام آفیسرز کی مانیٹرنگ کیلئے جلد از جلد انڈیکیٹرز تیار کریں تاکہ ان کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جا سکیں۔
یہ ہدایات انہوں نے ڈائریکٹریٹ آف ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے کمیٹی روم میں ضلعی ایجوکیشن آفیسرز اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی۔ اجلاس میں سیکرٹری ایجوکیشن معتصم باللہ شاہ اسپیشل سیکرٹری ایجوکیشن عامرآفاق ڈائریکٹر ایجوکیشن حافظ محمد ابراہیم اور صوبے کے میل و فیمیل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز نے شرکت کی۔

وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ پورے صوبے میں تقریبا 21 ہزار سے زائد اساتذہ کی بھرتی کا عمل جاری ہے زیادہ تر آسامیوں میں انٹرویوکا عمل شروع ہو رہا ہے دن رات محنت کریں تاکہ بھرتی کا یہ عمل جلد مکمل ہو کر میرٹ پر ذہین اساتذہ سسٹم میں شامل ہو جائیں

انہوں نےایجوکیشن آفیسر کو یہ بھی ہدایت کی کہ ضلعی دفاتر اور ڈائریکٹ میں موجودہ وہ کلیریکل سٹاف جن کا دو سال سے زائد وقت پورا ہوا ہے ان کو عید کے فورا بعد ٹرانسفر کریں اور وہ اہلکار جن کے خلاف شکایتیں ہیں ان کے خلاف انکوائری کریں اگر قصوروار تو فورا (ای اینڈ ڈی ) رولز کے مطابق کارروائی کریں۔

انہوں نے آفیسرز کو یہ بھی ہدایت کی کہ سیکنڈ شفٹ سکولوں پر خصوصی توجہ دیں اور اساتذہ کی کارکردگی مانیٹر کریں اگر کوئی کمی ہے تو فوراً ان اساتذہ کو ہٹا کر ویب پورٹل سے نئے اساتذہ لیں۔

وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے فیمل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو ہدایت کی کہ خواتین اساتذہ کے لئے آسانیاں پیدا کریں ان سے ڈیلنگ کا زیادہ تر نظام ڈیجیٹائز کریں تاکہ وہ دفاتر کے چکر لگانے سے محفوظ رہ سکے اور تمام تر توجہ درس و تدریس اور بچوں پر دیں۔

شہرام خان ترکئی نے مزید کہا کہ طلبہ و طالبات ہماری اولین ترجیح ہے اساتذہ کو تمام سہولیات دیں گے مگر ہمارے نتائج میں بہتری ضرور آنی چاہیے۔

18/04/2022

سیالکوٹ واقعہ کا فیصلہ، 6 مجرمان کو سزائے موت، 9 کو عمر قید کی سزا
لاہور:(دنیا نیوز) سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کو جلانے اور قتل کے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا جس کے مطابق 6 مجرمان کو سزائے موت اور 9 کو عمر قید جبکہ 72 کو 2،2 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

انسداد دہشتگری عدالت گوجرانوالہ کی جج نتاشہ نسیم نے کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنایا، سینئر سپیشل پراسیکیوٹر عبدالرؤف وٹو کی سربراہی میں پانچ رکنی پراسیکیوشن ٹیم نے ٹرائل مکمل کرایا۔

عدالت نے پریانتھا کمارا کو زندہ جلانے، تشدد کرنے والے ملزمان کو سزائیں سنائیں، پراسیکیوشن نے 46 چشم دید گواہوں کو چالان کا حصہ بنایا، 10 سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج چالان کا حصہ تھی، 55 ملزمان کے موبائل فون سے ملنے والی ویڈیوز بھی ریکارڈ کا حصہ تھیں، پراسیکیوشن نے 89 ملزمان کیخلاف چالان جمع کروایا، چالان کے مطابق 80 ملزمان بالغ اور 9 نابالغ ہیں۔

ملزمان پر فرد جرم 12 مارچ کو عائد کی گئی تھی، عدالت نے روزانہ کی بنیاد پر تیز ترین ٹرائل کرتے ہوئے ایک ماہ میں ٹرائل مکمل کیا۔

سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل کے حوالے سے آر پی او گوجرانوالہ عمران احمد اور ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پراسیکیوٹر پنجاب ندیم سرور نے کہا کہ 3 دسمبر کو سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کرکے لاش کو جلا دیا گیا تھا، پولیس ڈیپارٹمنٹ نے 89 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، انسداد دہشت گردی عدالت نے بالغ اور نابالغ ملزمان کا علیحدہ، علیحدہ ٹرائل کیا، 12مارچ کو ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پراسیکیوشن ٹیم نے کل 43 گواہان عدالت میں پیش کیے، ایک ماہ کے کم عرصہ میں پراسیکیوشن ٹیم نے شہادتیں مکمل کیں، عدالت نے ملزمان کو دفاع کا پورا موقع دیا، آج انسداد دہشت گردی عدالت نے 88 ملزمان کو سزا سنائی، ایک ملزم بلال کو باعزت بری کر دیا گیا، پولیس ڈیپارٹمنٹ، تفتیشی افسر نے بڑی محنت سے کام کیا، یہ مقدمہ پولیس اور پراسیکیوشن کے تعاون کی بہترین مثال ہے۔

ندیم سرور نے کہا کہ سری لنکن شہری کو قتل کرنے والے 6 ملزمان کو سزائے موت سنا دی گئی، آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 88 ملزمان کو سزائیں سنائی گئی ہیں، 9 ملزمان کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے، پولیس اور پراسیکیوشن کی بدولت ملزمان کو سزائیں ہوئیں، مذہب کی آڑ میں شرپسندی پھیلانے والوں کے خلاف آئندہ بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے ایک ماہ میں ٹرائل مکمل کیا، 89 ملزمان میں سے 88 کو سزا سنائی گئی، یہ عدالت کا بڑا اچھا فیصلہ ہے، سیالکوٹ موٹروے کیس میں بھی پراسیکیوشن نے بڑا اچھا کام کیا، اپیل میں جانا ان کا حق ہے۔

‏‎عمران خان کا بطور وزیراعظم عہدہ ختم ہونے کا نوٹیفکیشن جاری,کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو بطور وزیراعظم ڈی نوٹیفائی کردی...
03/04/2022

‏‎عمران خان کا بطور وزیراعظم عہدہ ختم ہونے کا نوٹیفکیشن جاری,کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو بطور وزیراعظم ڈی نوٹیفائی کردیا تاہم آئین کے آرٹیکل 94 کے تحت صدر مملکت نے وزیراعظم کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ نگران وزیراعظم کے تقرری تک عمران خان بطور وزیراعظم کام کرسکتے ہیں

صوابی: *تھانہ تورڈھیر پولیس کی کامیاب کاروائیاں ، 01 قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری اور 01 ڈرانے دھمکان...
27/03/2022

صوابی: *تھانہ تورڈھیر پولیس کی کامیاب کاروائیاں ، 01 قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری اور 01 ڈرانے دھمکانے کے مقدمے کا ملزم گرفتار، 01 کلاشنکوف اور 01 پستول معہ کارتوس برآمد*

*ملزم ظفیر گل نے دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ تنازعہ اراضی پر مسمی تیمور کو قتل جبکہ مسمیان زوردل، حسین خان اور عبدالطیف کو زخمی کیا تھا، اسی طرح ملزم فرحان نے خواجہ سراء کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں، دونوں ملزمان گرفتار کرکے جن سے تفتیش جاری ہے:* ایس ایچ او تورڈھیر الطاف خان

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی محمد شعیب خان کے احکامات پر ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں اور مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں ایس ڈی پی او لاہور افتخار خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تورڈھیر الطاف خان نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری ظفیر گل ولد نیاز خان سکنہ جہانگیرہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 01 عدد پستول بمع کارتوس برآمد کرلی۔ ملزم نے دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ تنازعہ اراضی پر مسمی تیمور کو قتل جبکہ مسمیان زور دل، حسین خان اور عبدالطیف کو زخمی کیا تھا۔

اسی طرح خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دوران چھاپہ زنی ملزم فرحان ولد غزالی سکنہ جلبئی کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف معہ کارتوس برآمد کیا گیا، ملزم نے دوسرے ساتھی کے ہمراہ خواجہ سراء کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں۔

دونوں ملزمان کو پابند سلاسل کرکے جن سے تفتیش جاری ہے۔

((صوابی/تھانہ تورڈھیر پولیس کی کامیاب کاروائی)) موٹرکار میں غیرقانونی نان کسٹم پیڈ کپڑے کے تان سمگل کرنے والا ملزم حراست...
23/03/2022

((صوابی/تھانہ تورڈھیر پولیس کی کامیاب کاروائی)) موٹرکار میں غیرقانونی نان کسٹم پیڈ کپڑے کے تان سمگل کرنے والا ملزم حراست لیا گیا۔
*75 عدد نان کسٹم پیڈ کپڑے کے تان قبضہ میں لے کر کسٹم حکام کے حوالے کئے گئے*
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی محمد شعیب خان کی زیرقیادت و نگرانی ضلعی پولیس جرائم کے سدباب کے لئے پرعزم ہے اور اس حوالے سے کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سلسلے میں ایس ڈی پی او لاہور کی نگرانی میں ایس ایچ او تورڈھیر الطاف خان معہ ASI منتظر خان نے دوران پٹرولنگ موٹرکار کو بغرض تلاشی روک کر ڈرائیور نے اپنا نام *فرہاد ولد سیف الملک سکنہ نوشہرہ* بتلا کر موٹرکار میں بڑی مقدار میں کپڑوں کے تان لوڈ کی گئی تھیں جن کی بابت دریافت پر وہ کوئی ثبوت یا رسید پیش نہ کرسکا۔
لوڈ شدہ کپڑے کے نان کسٹم پیڈ تان کی بابت کسٹم حکام کو مطلع کیا گیا، جن کے آنے پر انسپکٹر کسٹم ڈیپارٹمنٹ کو 75 عدد نان کسٹم پیڈ کپڑے کے تان، موٹر کار اور ملزم فرہاد حوالہ کئے گئے۔

((شہنشاہ خان نے اپر کورس میں مردان ریجن میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی))پوليس ٹريننگ کالج هنگو آپر کورس امتحان ميں صوبه خيبر...
17/03/2022

((شہنشاہ خان نے اپر کورس میں مردان ریجن میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی))
پوليس ٹريننگ کالج هنگو آپر کورس امتحان ميں صوبه خيبر پختونخواه بشمول اسلام اباد میں آٹھویں جبکه مردان ريجن میں تیسری پوزيشن حاصل کرلی۔
شہنشاہ خان ایک دلیر اور قابل آفیسر ھے جو خصوصی طور پر تحصیل لاھور میں کامیاب وقت گزار چکے ھے

الحمداللہ متنی چنگن 1کے چیئرمین مسلم شاہ باچا نے متنی چنگن1 میں حلف برداری کے دوسرے دن اپنا چارج سنبھال لیا۔ہماری دلی دع...
15/03/2022

الحمداللہ متنی چنگن 1کے چیئرمین مسلم شاہ باچا نے متنی چنگن1 میں حلف برداری کے دوسرے دن اپنا چارج سنبھال لیا۔ہماری دلی دعا ہے کہ اللّه پاک مسلم شاہ کو خدمت خلق کی توفیق عطا فرمائے امین

14/03/2022

صوابی پولیس

13/03/2022

نوشہرہ کلاں شاہ گل بابا آرہٹ بجلی کے کھمبے پر چڑھے ہوئے شخص کو بجلی نے پکڑ لیاجو موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔۔ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے لاش کو اسپتال منتقل کردیا۔۔جاں بحق شخص کی شناخت جان محمد سکنہ زمان خیل کے نام سے ہوئی
نوٹ :-یہ جاں بحق شخص واپڈا اہلکار نہیں۔۔۔

10/03/2022

اطلاع برائے
نئے منتخب بلدیاتی نمائندہ گان.

ڈپٹی کمشنر صوابی کیپٹن ریٹائرڈ ثناءاللہ خان تمام نئے منتخب بلدیاتی نمائندہ گان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں.
ان کے ساتھ تمام معزز منتخب بلدیاتی نمائندہ گان کو اطلاع دی جاتی ہے. کہ مورخہ 14 مارچ 2022 کو بوقت 11 بجے تمام شہری اور دیہی کونسل کے چیئرمین اور ممبران اپنے اپنے ROs کے مقرر کردہ جگہوں پر حلف اٹھائیں گے.
جبکہ اسی ہی دن دوسری نشست میں بوقت 2 بجے تمام شہری و دیہی کونسل کے چیئرمین بشمول تحصیل چئیرمین اپنے اپنے ROs کے مقرر کردہ جگہوں پر اپنے اپنے عہدوں کو حلف اٹھائیں گے.
تمام معزز ممبران سے درخواست ہے کہ اپنی حاضری یقینی بنائیں.
شکریہ

صاحبزادہ صوابی
فوکل پرسن
DRO SWABI

(((----تازہ ترین-----)))صوابی: جے یو ائی ف کے ضلعی امیر مولانا فضل علی حقانی نے کل صبح نو بجے صوابی امن چوک میں جمع ھونے...
10/03/2022

(((----تازہ ترین-----)))
صوابی: جے یو ائی ف کے ضلعی امیر مولانا فضل علی حقانی نے کل صبح نو بجے صوابی امن چوک میں جمع ھونے اور وھاں سے پورا ضلع صوابی جام کرنے کی ھدایت جاری کردی۔ میڈیا سے بات چیت

10/03/2022
{{  تمام ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی جاتی ہے کہ  15 مارچ کو تمام نمائندوں سےحلف لیا جائے
09/03/2022

{{ تمام ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی جاتی ہے کہ 15 مارچ کو تمام نمائندوں سےحلف لیا جائے

28/02/2022

صوابی ۔۔محکمہ وائلڈ لائف کی کاروائی( رپورٹ لاجبر خان )

---گاؤں کھنڈا سے17 سالہ طلحہ لاپتہ ہوگیا ہے---صوابی: گاؤں کھنڈا سے 16,17 سالہ طلحہ ولد فضل حسین لاپتہ ہوگیا ہے اگر کسی ن...
27/02/2022

---گاؤں کھنڈا سے17 سالہ طلحہ لاپتہ ہوگیا ہے---
صوابی: گاؤں کھنڈا سے 16,17 سالہ طلحہ ولد فضل حسین لاپتہ ہوگیا ہے اگر کسی نے دیکھا ہو یا کسی قسم کی معلومات ہو تو دئےگئے نمبر پر رابطہ کریں۔پلیز اس کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں
رابطہ نمبرز:(03009360663/03449000639)

27/02/2022

صوابی میں پولیو مہم شروع کردی گئی

25/02/2022

صوابی قتل رپورٹ

‏إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔۔‏سابق وزیر داخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء سینیٹر رحمان ملک...
23/02/2022

‏إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔۔
‏سابق وزیر داخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء سینیٹر رحمان ملک انتقال کر گے

🍁"جائیے"❤️🥰🥀عورت کیلئے ایک شادی کا حکم کیوں دیا گیا؟سائنس بھی اسلام کے احکامات کی تائید پر مجبور ہو گئی..ایک ماہرِ جنین ...
20/02/2022

🍁"جائیے"❤️🥰🥀

عورت کیلئے ایک شادی کا حکم کیوں دیا گیا؟

سائنس بھی اسلام کے احکامات کی تائید پر مجبور ہو گئی..
ایک ماہرِ جنین یہودی (جو دینی عالم بھی تھا) کھلے طور پر کہتا ہے کہ روئے زمین پر مسلم خاتون سے زیادہ پاک باز اور صاف ستھری کسی بھی مذھب کی خاتون نہیں ہے

پورا واقعہ یوں ہے کہ البرٹ آئنسٹائن انسٹی ٹیوٹ سے منسلک ایک ماہرِ جنین یہودی پیشوا رابرٹ نے اپنے قبول اسلام کا اعلان کیا جس کا واحد سبب بنا قرآن میں مذکور مطلقہ کی عدت کے حکم سے واقفیت اور عدت کیلئے تین مہینے کی تحدید کے پیچھے کارفرما حکمت سے شناسائی اللہ کا فرمان ہے.
’’والمطلقات یتربصن بأنفسهن ثلاثة قروء[البقرة:228]”
مطلقات اپنے آپکو تین حیض تک روکے رکھیں”‘‘

اس آیت نے ایک حیرت انگیز جدید علم ڈی این اے کے انکشاف کی راہ ہموار کی اور یہ پتا چلا کہ مرد کی منی میں پروٹین دوسرے مرد کے بالمقابل 62 فیصد مختلف ہوا کرتی ہےاور عورت کا جسم ایک کمپیوٹر کی مانند ہے جب کوئی مرد ہم بستری کرتا ہے تو عورت کا جسم مرد کے تمام بیکٹریاز جذب ومحفوظ کر لیتا ہے۔

اس لئے طلاق کے فوراً بعد اگر عورت کسی دوسرے مرد سے شادی کرلے یا پھر بیک وقت کئی لوگوں سے جسمانی تعلقات استوار کرلے تو اس کے بدن میں کئی ڈی این اے جمع ہو جاتے ہیں جو خطرناک وائرس کی شکل اختیار کر لیتے ہیں اور جسم کے اندر جان لیوا امراض پیدا ہونے کا سبب بنتے ہیں۔
سائنس نے تحقیق کی کہ طلاق کے بعد ایک حیض گزرنے سے 32 سے 35 فیصد تک پروٹین ختم ہو جاتی ہے اور دوسرا حیض آنے سے 67 سے 72 تک آدمی کا ڈی این اے زائل ہو جاتا ہے اور تیسرے حیض میں 99.9% کا خاتمہ ہو جاتا ہے اور پھر رحم سابقہ ڈی این اے سے پاک ہو جاتا ہے اور بغیر کسی سائڈ افیکٹ و نقصان کے نیا ڈی این اے قبول کرنے کے لئے تیار ہو جاتا ہے۔

ایک طوائف کئی لوگوں سے تعلقات بناتی ہے جس کے سبب اس کے رحم میں مختلف مردوں کے بیکٹریاز چلے جاتے ہیں اور جسم میں مختلف ڈی این اے جمع ہو جاتے ہٰیں اور اسکے نتیجے میں وہ مہلک امراض کا شکار بن جاتی ہے۔

اور رہی بات متوفی عنہا کی عدت تو اس کی عدت طلاق شدہ عورت سے زیادہ ہے کیونکہ غم و حزن کی بناء پر سابقہ ڈی این اے جلدی ختم نہیں ہوتا اور اسے ختم ہونے کے لئے پہلے سے زیادہ وقت درکار ہے اور اسی کی رعایت کرتے ہوئے۔ ایسی عورتوں کیلئے چار مہینے اور دس دن کی عدت رکھی گئی ہے۔۔فر مان الٰہی ہے۔
’’والذين يتوفون منكم و يذرون أزواجا يتربصن بأنفسهن أربعة أشهر و عشرا[البقرة:٢٣٤]‘‘”
اور تم میں سے جس کی وفات ہو جائے اور اپنی بیویاں چھوڑے تو چاہیے کہ وہ چار مہینے اور دس دن اپنے آپ کو روکے رکھیں“۔

اس حقیقت سے راہ پاکر ایک ماہر ڈاکٹر نے امریکہ کے دو مختلف محلوں میں تحقیق کی۔

۔ایک محلہ جہاں افریقن نژاد مسلم رھتے ہیں وہاں کی تمام عورتوں کے جنین میں صرف ایک ہی شوہر کا ڈی این اے پایا گیا۔
جبکہ دوسرا محلہ جہاں اصل امریکن آزاد عورتیں رھتی ہیں ان کے جنین میں ایک سے زائد دو تین لوگوں تک کے ڈی این اے پائے گئے۔
جب ڈاکٹر نے خود اپنی بیوی کا خون ٹیسٹ کیا تو چونکا دینے والی حقیقت سامنے آئی کہ اس کی بیوی میں تین الگ الگ لوگوں کے ڈی ان اے پائے گئے.

جس کا مطلب یہ تھا کہ اس کی بیوی اسے دھوکہ دے رہی تھی اور یہ کہ اس کے تین بچوں میں سے صرف ایک اس کا اپنا بچہ ہے۔ اس کے بعد ڈاکٹر پوری طرح قائل ہوگیا کہ صرف اسلام ہی وہ دین ہے جو عورتوں کی حفاظت اور سماج کی ہم آہنگی کی ضمانت دیتا ہے اور اس بات کی بھی کہ مسلم عورتیں دنیا کی سب سے صاف ستھری پاک دامن وپاک باز ہوتی ہیں---🌾🌾

18/02/2022
*ایکس ایل آئی موٹر کار میں چار افراد شدید زخمی ریسکیو1122صوابی*صوابی:شاہ منصور ٹاؤن روڈ پر گجوخان بابا مزار کے قریب XLIم...
18/02/2022

*ایکس ایل آئی موٹر کار میں چار افراد شدید زخمی ریسکیو1122صوابی*

صوابی:شاہ منصور ٹاؤن روڈ پر گجوخان بابا مزار کے قریب XLIموٹر کار حادثے کا شکار ۔

صوابی: حادثے کے نتیجے میں گوہر عمر 40سال، اصغر خان عمر 32سال سمیت دو خواتین شدید زخمی۔

صوابی: اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوۓ موقع پر پہنچ کر زخمی کو ابتداٸی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد باچا خان میڈیکل ہسپتال شاہ منصور منتقل کر دیا۔

صوابی: ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش ایا۔

میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو1122صوابی

تورڈھیر سے تعلق رکھنے والے سیٹھ شمس الرحمن وفات پا چکے ہیں نماز جنازہ بعد نماز عصر جبر لار جنازگاہ میں ادا کیا جائے گاال...
18/02/2022

تورڈھیر سے تعلق رکھنے والے سیٹھ شمس الرحمن وفات پا چکے ہیں نماز جنازہ بعد نماز عصر جبر لار جنازگاہ میں ادا کیا جائے گا
اللّٰہ مغفرت کریں آمین

قاضی حسین احمد ہسپتال نوشہرہ میں ایک مریض کو بی پازیٹو خون کی اشد ضرورت ہے خون ڈونیٹ کرنے والے  خواہشمند حضرات اس نمبر پ...
18/02/2022

قاضی حسین احمد ہسپتال نوشہرہ میں ایک مریض کو بی پازیٹو خون کی اشد ضرورت ہے خون ڈونیٹ کرنے والے خواہشمند حضرات اس نمبر پر رابطہ کریں 03149869153

06/02/2022

کشمیر 5 فروری

06/02/2022

صوابی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔۔۔رپورٹ بابو لا جبر خان )

*تھانہ لاہور پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں ، 02 منشیات فروش گرفتار**ایک منشیات فروش سے 2350 گرام چرس جبکہ دوس...
06/02/2022

*تھانہ لاہور پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں ، 02 منشیات فروش گرفتار*

*ایک منشیات فروش سے 2350 گرام چرس جبکہ دوسرے سے 2135 گرام چرس برآمد*

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان کی ہدایت پر صوابی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کررکھا ہے اور ان کی گرفتاری کے لئے مسلسل کاروائیاں جاری ہیں.

اس سلسلے میں ایس ڈی پی لاہور افتخار خان کی نگرانی میں ایس ایچ او لاہور جواد خان و پولیس ٹیم سب انسپکٹر جاوید خان و سب انسپکٹر نظرمحمد نے دوران موبائل گشت 02 منشیات فروش گرفتار کرلئے.
منشیات فروش نسیم خان ولد مکمل خان سکنہ لاہور کے قبضہ سے 2350 گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ منشیات فروش عمران ولد ظاہر خان سکنہ جو کہ چوری چکاری کے مقدمہ میں بھی تھانہ لاہور کو مطلوب تھا، کے قبضے سے 2135 گرام چرس برآمد ہوئی.

دونوں ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے ان کے خلاف تھانہ لاہور میں مقدمات درج رجسٹر کئے گئے جن سے مزید تفتیش جاری ہے.

صوابی۔۔ممتاز عالم دین شعلہ بیان توجو مفتی سردار علی حقانی پر قاتلانہ حملہ،مانکی میں مدرسہ میں  موسی ولد لیاقت علی نے تیز...
03/02/2022

صوابی۔۔ممتاز عالم دین شعلہ بیان توجو مفتی سردار علی حقانی پر قاتلانہ حملہ،مانکی میں مدرسہ میں موسی ولد لیاقت علی نے تیز دار چاقو سے حملہ کردیا۔۔مفتی صاحب کو زخمی حالت میں شاہ منصور ہسپتال صوابی منتقل کردیا۔۔ حملہ آور موسی ولد لیاقت سکنہ مانکی کو لوگوں نے پکڑا کر الہ ضررر سمیت پولیس کے حوالہ کردیا۔۔!!

01/02/2022

صوابی (رپورٹ بابو لاجبر )

Address

Swabi

Telephone

+923319079551

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Such news sawbi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Such news sawbi:

Share



You may also like