Balochistan Image News

Balochistan Image News Balochistan Image News official is a voice of oppressed masses.
(14)

05/11/2024

بلوچستان اور پنجاب اسمبلی میں واضح فرق،پنجاب کے نمائندوں نے شاہی نوکر کو فارغ کر دیا بلکہ بلوچستان میں بابر خان کے سامنے پوری اسمبلی بے بس

بابر خان تعیناتی سے لیکر سیکرٹری خزانہ تک ہر جگہ سیکنڈل کی زد میں مگر کوئی ایکشن لینے والا نہیں

بلوچستان میں ایک ساتھ کئی چلنے والے نظام نے رنگ دکھا دیا،ایک سیکرٹری پورے سسٹم کو اپنی انگلی پر نچا رہا ہے

05/11/2024

بلوچستان میں فوج اور ایف سی تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے

بلوچستان میں حالات سنگین تر،عوام سخت پریشان

حالیہ انسرجینسی کیسی ہوگی؟ اس میں کیا کچھ ہو سکتا ہے؟

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا اگر اب تک کوئی منصوبہ مجھے پسند آیا ہے وہ خواجہ سرا لوگوں کیلئے سکالرشپ ہیں،معاشرے ...
05/11/2024

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا اگر اب تک کوئی منصوبہ مجھے پسند آیا ہے وہ خواجہ سرا لوگوں کیلئے سکالرشپ ہیں،معاشرے کا وہ طبقہ جسکو ہر طرف سے دھتکارہ جاتا ہے یہاں تک کہ گھروالے بھی نکال دیتے ہیں،کسی سکول،کالج سے لیکر مسجدوں تک ان کیلئے زمین تنگ کی جاتی ہے ان کو بلکل الگ تھلک کرکے رکھا گیا ہے،ایسے مواقعوں ہر ہی ریاست اور حکومت کا پتہ چلتا ہے،ویسے تو ہماری ریاست سے ہمکو نہ صرف گلوے شکوے ہیں بلکہ بہت سارے معاملات پر پوچھ گچھ بھی ہے وہ شاید جب دن آئیں گے تو وہ ہو بھی ہوگا،مگر بلوچستان حکومت کا یہ اقدام قابل تحسین ہے،میرے خیال میں یہ پہلا صوبہ ہے جہاں خواجہ سرا کو سکالرشپس دیےجارہے ہیں امید ہے جو پڑھ نہیں پارہے کسی وجہ سے انکا مہینہ وار بھی کچھ نہ کچھ بندوبست کیا جائیگا،اسکے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ ہونے والی ہر طرح کے استحصال کرنے والوں کے خلاف بھی اقدامات لیےجائیں گے،ان سے زیادہ کمزور،بے بس اور دھتکاری ہوئی مخلوق میں نے نہیں دیکھی،اس لاقانونیت والے معاشرے جہاں انصاف ناپید ہوچکا ہے،کرپشن کا بازار گرم ہے،دور دور تک عوام کیلئے کچھ نظر نہیں آرہا ایسے میں ایسی چھوٹی خبریں امید باندھتی ہیں کہ شاید کسی کی زندگی تو بہتر ہوگی، وزیراعلی بلوچستان کا یہ اقدام یاد رکھا جائیگا۔۔۔

بلوچستان میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فوج اور فرنٹیئر کور تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے
04/11/2024

بلوچستان میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فوج اور فرنٹیئر کور تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے

03/11/2024

انسانیت کی تزلیل جتنی ہمارے خطے میں ہوتی ہے شاید ہی کہیں ہوتی ہو،انسان بہت کمزور ہے،مگر اسکو بنانے والا نہیں جو اسکو بے بسی کی اس حالت تک لے جاتے ہیں انکے ساتھ یا انکی نسلوں تک یہ سود سمیت آئیگا ہاں وقت آگے پیچھے ہوسکتا ہے،ایک بڑی پارٹی کا بندہ اور وکیل اگر یوں بے بس ہوسکتا ہے سوچیں ان لوگوں کا جنکے لیے بولنے والا کوئی بھی نہیں ہوتا،اس ملک میں قانون،عدالتیں،آئین سب زور آور لوگوں کیلئے دنیا کو دکھانے کیلئے بنائی گئی ہیں یہاں انصاف کی امید صرف اس زات سے ہے جو خالق ہے،پچھلے ادوار میں یہی پی ٹی آئی والے دوسرے لاپتہ لوگوں کا مزاق اڑاتے تھے آج انکے لوگوں کے ساتھ ہورہا ہے،آج دوسری سائیڈ والے سمجھ رہے ہیں کہ شاید ہم طاقتور لوگوں کے ہمیشہ پسندیدہ رہیں گےتو یہ انکی خام خیالی ہے،اس لیے کم سے کم ایسے معاملات میں تمام اختلافات مٹاکرمتاثرہ شخص کو سپورٹ کرنا چاہئیے سیاست کیلئے بہت سارے میدان اور ہیں ورنہ اب وہ وقت رہ گیا ہے کہ چیف جسٹس،وزیراعظم و وزیراعلی لاپتہ کردیے جائیں گے ۔۔۔۔
یہ شہر سحر زدہ ہے صدا کسی کی نہیں
یہاں خود اپنے لیے بھی دعا کسی کی نہیں
میں آج زد پہ اگر ہوں تو خوش گمان نہ ہو
*چراغ سب کے بھجیں گے ہوا کسی کی نہیں*

01/11/2024

بلوچ بیلٹ کے بعد اب پشتون بیلٹ میں دہشت گردی کی لہر اٹھ گئی،دکی میں حالات کشیدہ

دکی میں معصوم مزدوروں کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟مقامی لوگ کس پر الزام لگاتے ہیں؟

کوئلہ مالکان سے کتنا پیسہ لیا جاتا ہے؟ کالعدم تنظیموں والے کہاں سے بینک اکاونٹ چلاتے ہیں؟

01/11/2024

مستونگ تمام کالعدم تنظیموں کا گڑھ کیسے بنا؟کون کونسی کالعدم تنظیمیں یہاں موجود ہیں؟

مستونگ دھماکہ،معصوم لوگ زد میں آکر جانبحق،مقامی ہسپتالوں میں سہولیات ناپید

کالعدم تنظیموں کو کوئی خیال نہیں،معصوم لوگوں کو نشانہ بناکرکیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

29/10/2024

نیشنل پارٹی انتخابات لسٹ جی ایچ کیو سے آئی ؟

نیشنل پارٹی کے کونسل سیشن میں سابق ایم پی اے ڈاکٹر شمع اسحاق کا خطاب

یہ شہر طلسمات ہے کچھ کہہ نہیں سکتے *پہلو میں کھڑا شخص فرشتہ کہ بلا ہے*
29/10/2024

یہ شہر طلسمات ہے کچھ کہہ نہیں سکتے
*پہلو میں کھڑا شخص فرشتہ کہ بلا ہے*

اقوام رئیسانی اور لہڑی کے درمیان خونی تنازعہ جس میں نوابزادہ ہارون رئیسانی اور میر برہمداد لہڑی شہید ہوئے تھے پرنس آغا ع...
29/10/2024

اقوام رئیسانی اور لہڑی کے درمیان خونی تنازعہ جس میں نوابزادہ ہارون رئیسانی اور میر برہمداد لہڑی شہید ہوئے تھے پرنس آغا عمر جان احمدزئی اور سراوان کے سرداروں کی کوششوں سے خوش اسلوبی سے حل ہو گیا۔

لہڑی ہاؤس میں سردار ذادہ پرویز لہڑی نے میڑ کو بلوچی رسم رواج کے مطابق حال احوال کیا میر لیاقت لہڑی حاجی دولت لہڑی حاجی مٹا خان لہڑی نے جرگہ عزت بخشتے ہوئے فیصلے کو قبول کیا ۔

وفد کے ہمراہ پرنس آغا عمر جان احمد زئی نواب محمد خان شاہوانی، سردار کمال خان بنگلزئی، سردار عظیم جان محمد شہی، سردارذادہ جاوید عزیز لہڑی، سردار محمد عاصم جان سرپرہ، سردار شیر باز ساتکزئی، سردار زادہ ظفر جان محمد شہی، سردار زادہ حیات خان ساتکزئی، میر سرفراز بنگلزئی، میر عمران بنگلزئی، میر ضیاء جان اور دیگر معتبرین شامل۔

29/10/2024

بلوچستان کے پڑھے لکھے نوجوانوں کا وزیراعلی بلوچستان سے عمر کی حد 43 سال کرنے کا مطالبہ

حکومت بلوچستان کا بڑا اچھا فیصلہ، سب انجینئرز کی تعیناتی میں خریدوفروخت کو روکنے کیلئے اب بلوچستان پبلک سروس کمیشن سے بھرتی ہوں گے

بارڈرز سے منسلک کاروباری و مزدور پیشہ لوگ پریشان،وفاقی و صوبائی حکومت سے انکے لیے آسانی پیداکرنے کا مطالبہ

28/10/2024

بلوچستان کی چھوٹی مگر خوبصورت اور سبز وادی درگ،جہاں قدرت مہربان

سرسبز پہاڑ،آبشاریں،جنگلی حیات سمیت قدرت کے مختلف اور دلکش مناظر

منیر احمد خان کاکڑ ایک انسان دوست، ترقی پسند سوچ رکھنے والے انسان ہیں جنہوں نے بلوچستان میں لاپتہ افراد سے لے کر پنجاب م...
28/10/2024

منیر احمد خان کاکڑ ایک انسان دوست، ترقی پسند سوچ رکھنے والے انسان ہیں جنہوں نے بلوچستان میں لاپتہ افراد سے لے کر پنجاب میں طلبا اور مزدوروں کے حقوق کے لئے ہمیشہ جدوجہد کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ ہماری نیو کالونیل ریاست اور اس کے اداروں کی طرف سے ہونے والے جبر کے بھرپور مخالف رہے ہیں۔ آنے والا دور مزاحمتی سیاست کا دور ہے اور اس میں وکلا برادری کلیدی کردار ادا کرے گی۔ وکلا کی قیادت منیر کاکڑ جیسے نڈر اور دوراندیش انسان کو کرنی چاہیے تاکہ ہم اس جابرانہ ریاست کے سامنے ایک مظبوط عوامی محاز کھڑا کرسکیں۔میں اپنے تمام دوستوں سے اپیل کرتا ہوں کہ سپریم کورٹ بار کے الیکشن میں منیر کاکڑ صاحب کو سپورٹ کریں تاکہ جمہوریت اور ترقی پسندانہ سوچ کی جدوجہد کو آگے بڑھایا جاسکے۔ امید ہے انشاءاللہ کامیابی کے بعد بھی منیر کاکڑ صاحب اسی طرح محکموں کو جوڑنے کا کام کرتے رہیں گے اور مزاحمتی سیاست کا بھرپور طریقے سے دفاع کریں گے۔
عمار علی جان

26/10/2024

‏‎
* صوبائی وزیر صحت بخت محمد خان کاکڑ متحرک * ‎
*وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر
‏‎صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے شیخ زید ہسپتال سریاب کا 5 گھنٹے طویل دورہ
* وہ آلات اور لوازمات کے استعمال نہ کرنے پر ہسپتال انتظامیہ پر برہم ہوگئے۔ ہسپتال کے قیام کے بعد متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے عطیہ کیے جانے کے بعد سے تمام لوازمات استعمال نہیں کیے تھے
*تہہ خانے میں موجود کروڑوں روپے مالیت کے غیر استعمال شدہ طبی ساز و سامان کا معائنہ ۔ اس سامان میں کمبل، بیڈ ریسٹ، کپڑے اور دیگر اشیاء شامل
‏* ‎بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اظہار
‏* ‎ایمرجنسی وارڈ، آئی سی یو اور لیبارٹریز کا معائنہ
‏* ادویات کی دستیابی اور صفائی کا تفصیلی جائزہ
‏* ‎تہہ خانے میں کروڑوں کا ساز و سامان غیر استعمال شدہ
‏وزیر صحت کی برہمی، تحقیقات کا اعلان
‏*تحقیقاتی کمیٹی فوری تشکیل دینے کا حکم
‏* ‎قیمتی طبی وسائل مریضوں کے استعمال میں کیوں نہیں؟ غفلت ناقابل برداشت ہے
*‏عوام کو معیاری صحت کی سہولیات فراہم کرنے کا عزم
*‏امیر اور غریب کے لیے یکساں طبی سہولتوں پر زور

26/10/2024

بی وائے سی کی جانب سے آج دارالحکومت کوئٹہ میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی،جسکی قیادت ماہ رنگ بلوچ سمیت باقی قیادت کر رہی تھی،یہ ریلی بلوچستان یونیورسٹی سے شروع ہوکرہاکی چوک پر ختم ہوئی،لاپتہ افراد کے لواحقین سمیت سول سوسائٹی کی شرکت،انکا مطالبہ تھا کہ لاپتہ لوگوں کو بازیاب کیا جائے

26/10/2024

قاضی فائز عیسی کا دور کیسا رہا؟ جسٹس شاہ نے انکو شترمرغ سے تشبیح کیوں دی؟

عدالتی نظام کو کمزور کرنے کیلئے کون کونسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں؟

26/10/2024

بلوچستان کیسے ٹھیک ہوگا؟ اکثریتی بیوروکریٹس نے اپنے خاندان دوسرے صوبوں میں منتقل کردیے

لیویز کیلئے دیے گئے بجٹ پر سب کی نظر،ڈی جی لیویز اپنا بندہ لانے کیلئے لابیاں متحرک

قابض انگریز کی طرح کماو محکموں کے سدا بہار بیوروکریٹس بھی صرف لوٹنے بلوچستان آتے ہیں

26/10/2024

کیا نئے وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نظام صحت کی بدحالی کو تبدیل کرپائیں گے؟

بلوچستان میں صحت کی صورتحال دگرگوں ہے،دوائی و علاج معالجہ خواہشوں میں شامل

وزیر صحت کا والدہ کو علاج کیلئے سول ہسپتال میں داخل کروانا خوش آئند مگر کیا باقیوں کا بھی ایسا علاج ممکن ہے؟

*چیف ‏جسٹس یحییٰ آفریدی نےجسٹس امین الدین خان کو پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی سے نکال کر جسٹس منیب اختر کو واپس شامل کرلیا*...
26/10/2024

*چیف ‏جسٹس یحییٰ آفریدی نےجسٹس امین الدین خان کو پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی سے نکال کر جسٹس منیب اختر کو واپس شامل کرلیا* .

پی ٹی آئی کے وزیراعلی بھی چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری میں شریکاسلام آباد ‘ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی ‘ وزیر اعلی...
26/10/2024

پی ٹی آئی کے وزیراعلی بھی چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری میں شریک
اسلام آباد ‘ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی ‘ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے تقریب حلف برداری میں شریک ہیں

26/10/2024

‏29 اکتوبر کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ہو رہے ہیں، منیر کاکڑ صاحب کی سربراہی میں پینل کے لیے ووٹ عدالتی آزادی اور انسانی وقار کے لیے ووٹ ہو گا سب منیر کاکڑ کو ووٹ دیں"۔ بیرسٹر سلمان اکرم راجہ

25/10/2024

کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت شہر کی ترقی اور شہری سہولیات کی بہتری کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں ائیرپورٹ روڈ اور دیگر شاہراہوں کی صفائی، ٹریفک مینجمنٹ میں بہتری، اور منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے اقدامات پر زور دیا گیا۔ فنڈز کی بروقت فراہمی اور منصوبوں میں معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایات بھی دی گئیں۔

‏سمی دین بلوچ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) میں شمولیت اختیار کرلی۔‏آپ پندرہ سالوں سے بلوچ جبری گمشدگیوں کیخلاف ایک موثر آو...
25/10/2024

‏سمی دین بلوچ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) میں شمولیت اختیار کرلی۔

‏آپ پندرہ سالوں سے بلوچ جبری گمشدگیوں کیخلاف ایک موثر آواز ہے، آپ کوئٹہ تا اسلام آباد لانگ مارچ، تربت تا اسلام آباد لانگ کا حصہ ہونے سمیت بلوچ راجی مچی کے صف اول کے ارکان میں رہے ہیں جبکہ آپ فرنٹ لائن ڈیفنڈر ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔

اسلام آباد ‘ بی این پی  اختر حسین لانگو اور شفیع مینگل  عدالت پیش کر دیا گیا.اسلام اباد  ‘ عدالت نے اختر حسین لانگو اور...
25/10/2024

اسلام آباد ‘ بی این پی اختر حسین لانگو اور شفیع مینگل عدالت پیش کر دیا گیا.

اسلام اباد ‘ عدالت نے اختر حسین لانگو اور شفیع مینگل کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

24/10/2024

انسداد پولیو کا عالمی دن،پولیو ہے کیا،بچے اسکا شکار کیسے ہوجاتے ہیں؟

پاکستان میں پولیو کیوں بڑھ رہا ہے؟اسکے خلاف پروپیگنڈہ کی حقیقت کیا ہے؟

Address

Balochistan
Quetta
54590

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan Image News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Balochistan Image News:

Videos

Share

Nearby media companies