Qabail Awaz

Qabail Awaz Khyber Pakhtunkhwa and Tribal Districts related news and information

خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائے امور ضم اضلاع، صنعت وحرفت اور فنی تعلیم ڈاکٹر عامر عبد اللہ نے جمعرات کے روز قبائلی ضل...
16/11/2023

خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائے امور ضم اضلاع، صنعت وحرفت اور فنی تعلیم ڈاکٹر عامر عبد اللہ نے جمعرات کے روز قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کا ایک روزہ دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران نگران وزیر نے ضلعی ہیڈکوارٹر وانا میں قبائلی مشران و عمائدین، منتخب نمائندوں اور نوجوانوں کے بڑے جرگے اور کھلی کچہری میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

جرگہ میں ڈپٹی کمشنر محمد ناصر خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشمیر خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فرمان اللہ وردگ اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایک اور اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس کے حکام نے ضلع جنوبی وزیرستان لوئر میں ترقیاتی منصوبوں کی صورتحال، عوامی مسائل کے حل کیلئے حکومتی اور انتظامی مشینری کے اقدامات اور امن و امان سمیت دیگر متعلقہ امور سے متعلق نگران صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفننگ دی۔

نگران وزیر نے اپنے دورے کے دوران ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کے معززین علاقہ اور نوجوانوں سے بھی خصوصی ملاقات کی اور ان سے مقامی سطح پر درپیش عوامی مسائل کے حوالے سے دریافت کیا۔

نگران وزیر کا ضلعی ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر مقامی انتظامیہ اور مشران نے بھر پور استقبال کیا جبکہ منعقدہ بڑے جرگے سے اپنے خطاب میں قبائلی عوام کی جانب سے بہترین مہمان نوازی پر ڈاکٹر عامر عبداللہ نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شاندار الفاظ میں شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیرستان کی ترقی اور خوشحالی صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اسی سلسلے میں وہ تمام قبائلی اضلاع کا دورہ کررہے ہیں تاکہ ضم اضلاع کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں نمایاں بہتری لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔نگران وزیر نے کہا کہ علاقے میں گوسٹ سکولوں اور صحت مراکز کی نشاندھی کیلئے ان کا سروے کرکے ایسے غیر فعال سکولوں اور اداروں کا خاتمہ کریں گے۔

صوبائی وزیر نے جنوبی وزیرستان لوئر میں زراعت کے شعبے میں مزید بہتری لانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں سمال ڈیمز کا سروے ہوا ہے اور عنقریب ان کی فزیبلٹی رپورٹ مرتب کرلی جائے گی۔

انہوں نے جرگہ کو یقین دلایا کہ ضلع میں ووکیشنل مراکز ہر تحصیل کی سطح پر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائےجائیں گے۔

ڈآکٹر عامر عبداللہ نے منشیات کے روک تھام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس لعنت کو ختم کرنے کیلئے عوام قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں۔ نگران صوبائی وزیر نے اس موقع پر جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر کی سرحدوں کے تعین کیلئے جلد خصوصی کمیشن بنانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور صوبہ پنجاب کے وزیر کھیل وہاب ریاض اب پاکستان کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر بنایا گیا
16/11/2023

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور صوبہ پنجاب کے وزیر کھیل وہاب ریاض اب پاکستان کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر بنایا گیا

پاک فوج شمالی وزیرستان کے حوشحالی ترقی کے ساتھ صحت کے حوالے سے بھی اقدامات کررہے ہیں۔اس حوالے سے ماڑی پیٹرولیم کی مالی ت...
16/11/2023

پاک فوج شمالی وزیرستان کے حوشحالی ترقی کے ساتھ صحت کے حوالے سے بھی اقدامات کررہے ہیں۔
اس حوالے سے ماڑی پیٹرولیم کی مالی تعاون سے ایس آر ایس پی کے جانب سے شیوا تحصیل میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز کے نگرانی میں تین سو سے زیادہ مریضوں کا مفت علاج معالجہ کرایا گیا اور ان کو مفت ادویات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔
علاقے کے مشران نے پاک فوج اور ایم پی سی ایل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں اس طرح سہولیات دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Address

Peshawar
2500

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qabail Awaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Nearby media companies


Other Media/News Companies in Peshawar

Show All