02/03/2022
آبادی کے لحاظ سے جلال آباد ایک بہت بڑا علاقہ ہے لیکن اس صدی میں بھی یہاں کی عوام بنیادی وساٸل سے محروم ہے ۔
سب سے زیادہ آفیسرز بھی اسی علاقے سے ہیں لیکن پھر بھی وہاں کے عوام صاف پانی ، بجلی ، صحت جیسی بنیادی سہولیات سے پوری طرح محروم ہیں
آبادی کے لحاظ سے جلال آباد میں موجود ڈسپنسری کو اپ گریڈ کرکے ہسپتال بنانا چاہیۓ جس میں خواتین کے لیۓ ایک گاٸنی کالوجسٹ کا ہونا بہت اہم ہے
ساتھ ساتھ دیگر مساٸل اور بیماریوں کی علاج کے لیۓ ایک میڈیکل اسپیشلسٹ ،سرجن ، ڈینٹل یونٹ ، کا قیام بھی اہم ہے ۔
ہر آنے والی گورنمنٹ نے اس خطے کو پوری طرح نظر انداز کیا ہوا ہے
جلال میں ایمرجنسی سروس کے لیۓ ایک ایمبولینس کا ہونا بھی بہت ضروری ہے ۔
اس کے ساتھ کچھ سال پہلے جلال آباد میں صاف پانی کے حوالے سے ایک واٹر فلٹر قاٸم کیا گیا جو کچھ ہی عرصے میں بند ہوا لیکن آج تک پوچھنے والا کوٸی زمہ دار سامنے نہیں آیا اسے گورنمنٹ کی سستی سمجھیں یا ہماری کوتاہی ؟
اس وقت علاقے میں صاف پانی کی بہت ضرورت ہے لہذا اعلیٰ حکام سے گزارش ہے ان مساٸل پر غور کریں اور علاقے میں صحت, پانی اور بجلی کی فراہمی کےلیے وقتاً فوقتاً اقدامات کریں ۔