Dullah News Network

Dullah News Network Assalmualikum
The Purpose of this page is to permote talent and update overseas as well as Dullah;s

عوام پر پیٹرول بم گرا دیا گیا ۔۔۔‏آئندہ پندرہ روز  کیلئے پٹرول کی قیمت میں ساڑھے سترہ روپے فی لیٹر اضافہ کردیاگیاپٹرول ک...
16/08/2023

عوام پر پیٹرول بم گرا دیا گیا ۔۔۔

‏آئندہ پندرہ روز کیلئے پٹرول کی قیمت میں ساڑھے سترہ روپے فی لیٹر اضافہ کردیاگیا

پٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت دوسو نوے روپے پینالیس پیسے مقرر، نوٹیفکیشن جاری

11/07/2023

پنجاب ہائی وے پٹرول( پٹرولنگ پولیس) کی جانب سے تمام شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حکومت پنجاب نے تمام شاہرات پر موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار دیا ہے اور کم عمر بچوں کے موٹر سائیکل و گاڑی چلانے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے ۔آئندہ سے کوئی بھی بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل نہیں چلائے گا۔ حکم ہذا کی خلاف ورزی کرنے والے کو چالان کے ساتھ قانونی کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔ کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کرنے پر جرمانہ جب کہ ان کے والدین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔لہذا فرض شناس شہری اور ذمہ دار والدین ہونے کا ثبوت دیں ہیلمٹ کی پابندی کریں اور اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل و گاڑی چلانے سے روکیں۔شکریہ
پنجاب ہائی وے پٹرول

اِنّا لِلّٰہِ وَاِنّا اِلَیْہ رَاجِعُوْنآگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیںسامان سو برس کا پل کی خبرانتہائی نفیس انسان محترم ...
10/07/2023

اِنّا لِلّٰہِ وَاِنّا اِلَیْہ رَاجِعُوْن
آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیں
سامان سو برس کا پل کی خبر
انتہائی نفیس انسان محترم ذوالفقار صاحب دلہہ میں انتقال کرگئے اللّہ کریم انکی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین
Zulfiqar Zulfi

06/07/2023

*◀️ چکوال سمیت صوبہ بھر میں مزارات و قبروں پر قرآنی آیات والی چادریں چڑھانے پر پابندی عائد۔۔۔۔*

چکوال (پریس ریلیز) ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری کئے گئے مراسلہ کے ذریعے عوام الناس کو آگاہ کیا گیا ہے کہ حکومتِ پنجاب نے ضلع چکوال سمیت صوبہ بھر میں مزارات و قبور پر ایسی چادریں چڑھانے پر پابندی عائد کر دی ہے جن پر قرآنی آیات و احادیث مبارکہ پرنٹ ہوں۔ مزید یہ کہ ان چادروں پر قرآنی آیات و احادیث مبارکہ کی پرنٹنگ پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ مراسلہ کے مطابق یہ پابندی پنجاب قرآن بورڈ کے متفقہ فیصلہ کو مدنظر رکھتے ہوئے عائد کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر آفس کے مراسلہ میں واضح کیا گیا ہے کہ حکومتِ پنجاب کے احکامات پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے ضلع بھر میں مذکورہ پابندی کا سخت نفاذ یقینی بنایا جائے گا۔

04/05/2023
15/04/2023

عید الفطر کو کچھ دن رہ گئے
تمام نوجوانوں سے درخواست ہے کہ موٹر سائیکل کو آہستہ چلائیں کیونکہ ہمارے گھروں میں عید کی تیاریاں جاری ہے
اور اچانک سے یہ بات آپ کی والدہ یا والد تک پہنچ جائے
کہ آپ کا بیٹا شہید ہوگیا
تو سوچ لو آپ کی والد اور والدہ پر کیا گزرے گی
آپ تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کرو تاکہ تمام لوگوں تک پہنچ جائے شکریہ 💔خدارا اپنا خیال رکھیں

اناالله وانااليه راجعونخبر غم_:رہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری مقصود نیلہ صاحب کی والدہ محترمہ رضا الہی سے وفات پاگی ہی...
15/04/2023

اناالله وانااليه راجعون

خبر غم_:رہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری مقصود نیلہ صاحب کی والدہ محترمہ رضا الہی سے وفات پاگی ہیں

انکی نماز جنازہ 5:30 نیلہ میں ادا کی جاے گی اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند کریں اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین*خ

پیر سید نثار قاسم جوجی شاہ ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیںحافظ عامر نواز ٹمہ۔
13/03/2023

پیر سید نثار قاسم جوجی شاہ ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں
حافظ عامر نواز ٹمہ۔

براۓ صارفین نیلہ اور دلہہ فیڈرآج رات نا معلوم افراد نے نیلہ اور دلہہ فیڈر کی 700 میٹر پاور کیبل پیروال موٹروے پل کے پاس ...
11/10/2022

براۓ صارفین نیلہ اور دلہہ فیڈر
آج رات نا معلوم افراد نے نیلہ اور دلہہ فیڈر کی 700 میٹر پاور کیبل پیروال موٹروے پل کے پاس سے کاٹ لی ھے۔
ایس ڈی او بھگوال کی میٹینینس ٹیم رات کو جب موقع پر پہنچی تو اس وقت نامعلوم افراد کی جانب سے ھوائ فائرنگ بھی کی گئ۔تاھم کاٹی گئ کیبل کو لے جانے کی کوشش ناکام بنادی گئ۔
ایس ڈی او بھگوال کی ٹیم متاثرہ فیڈرز نیلہ اور دلہہ کی بجلی بحال کرنے کے لیے مصروف عمل ھیں۔ ۔۔۔ تاھم اس میں وقت درکار ھے۔۔۔۔ شکریہ

*▪️پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کردی گئی*پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کردی گئیملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں بڑی کمی...
01/10/2022

*▪️پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کردی گئی*

پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کردی گئی
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 224 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، ڈیزل کی نئی قیمت 235 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 78 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 186 روپے50 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 19 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 191 روپے 83 پیسے ہوگی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق رات12 بجے سے ہوگا۔

اسی کے ساتھ ساتھ وزیر خزانہ نے انکم ٹیکس کے گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کرنے کا اعلان بھی کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی۔

Alvi Electric and Refrigeration workfor contact .. 0308591544803161559148
28/09/2022

Alvi Electric and Refrigeration work
for contact .. 03085915448
03161559148

*▪️ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، 12 ربیع الاول  اتوار 9 اکتوبر کو ہوگی* چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محم...
27/09/2022

*▪️ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، 12 ربیع الاول اتوار 9 اکتوبر کو ہوگی*

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالکبیر آزاد کا کہنا ہے کہ ماہ ربیع الاول کا چاند نظر نہيں آیا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ یکم ربیع الاول 28 ستمبر بدھ کے روز ہوگی۔

12 ربیع الاول اتوار 9 اکتوبر کو ہوگی۔

19/09/2022

چکوال(او سى)
سابق وزیراعظم پاکستان ۔۔ چیرمین تحریک انصاف عمران خان آج چکوال میں ایک بڑے جلسہ سے خطاب کریں گے جلسہ انعقاد کى تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ضلع بھر کی پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان میں بڑا جوش و خروش پایا جارہاہے شہر بھر میں بینرز اور ہورڈنگز سجا دیے گئے ہیں سیکورٹی کے انتہائی فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں مزید جانتے ہیں مرزا ساجد سے

19/09/2022

چکوال پولیس

محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ھدایات پر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی چکوال آمد اور منعقد ہونے والے جلسہ کے سلسلہ میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں

بائی نیم سیکیورٹی آرڈر کا اجراء کیا گیا ہے

سیکٹر وائز ڈیوٹی پر تقریباً 1250 افسران و ملازمین تعینات کئے گئے ہیں

سرچ آپریشن، سنیپ چیکنگ، پکٹنگ ڈیوٹی، روٹ ڈیوٹی، سنائیپر، ایلیٹ گشت، ٹریفک کی ڈرائیورشن کا مربوط میکنزم ترتیب دیا گیا ہے

سیکیورٹی انتظامات کو مزید فول پروف بنانے کےلئے پنجاب کانسٹیبلری کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے

ٹریفک کے بہاؤ کو قائم رکھنے کےلئے ٹریفک پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے

پروگرام کے آغاز سے قبل تمام ایریا کی سرچنگ اینڈ سویپنگ کرائی جارہی ہے

انر آؤٹر کارڈن ایریا کو خاردار تاریں لگا کر محفوظ بنایا گیا ہے

تمام فورس کی ویلفیئر کا بھی بھرپور خیال رکھا جارہا ہے

محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ھدایات پر تمام پروگرام کی اوورآل سپرویژن راجہ ناصر علی SP انویسٹیگیشن چکوال کررہے ہیں

10/05/2022

عازمینِ حج کی آواز، لازمی شیئر کریں شاید کہ اس کاوش سے حج کوٹے میں بزرگ لوگ شامل ہوجائیں ؀

29/04/2022
*پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج بروز بدھ شام 7:30 بجے طلب کرلیا گیا**نئے وزیراعلی پنجاب کا انتخاب آج ہوگا*
05/04/2022

*پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج بروز بدھ شام 7:30 بجے طلب کرلیا گیا*

*نئے وزیراعلی پنجاب کا انتخاب آج ہوگا*

نوجوان سیاسی و سماجی رہنما سردار وجاہت علی خان آ ف دولہہ کا علاقے کی ترقی اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل میں اہم کردار ا...
27/02/2022

نوجوان سیاسی و سماجی رہنما سردار وجاہت علی خان آ ف دولہہ کا علاقے کی ترقی اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے آمدہ بلدیاتی الیکشن میں دولہہ ویلج کونسل میں بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم

دوستوں ساتھیوں سمیت مختلف دھڑوں سے رابطے میں ہوں
انشاء اللّٰہ ہم خیال دوستوں کے ساتھ مشترکہ لائحہ عمل اپنا کر ویلج کونسل سے الیکشن بھی بھرپور طریقے سے لڑیں گے

یاد رہے کہ سردار وجاہت علی خان سردار نواب خان مرحوم (سابق بینکار) کے صاحب زادے، سردار احمد عباس (یو بی ایل منیجر چکوال) کے بھائی جبکہ سابق امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل دولہہ سردار تاج محمد خان کے بھتیجے ہیں رضوان حیدر جعفری دلہہ

دولہہ اپڈیٹ : تھانہ نیلہ کی نئی عمارت کا افتتاح آج آئی جی پنجاب کی طرف سے کردیا گیاعملے نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا
24/11/2021

دولہہ اپڈیٹ : تھانہ نیلہ کی نئی عمارت کا افتتاح آج آئی جی پنجاب کی طرف سے کردیا گیا

عملے نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا

خبر غم 😭😭(دولہہ)محسن علی ولد نور محمد جو کہ بی ایس فزکس کا سٹوڈنٹ تھا آ ج ایک انتہائی المناک موٹر سائیکل ایکسیڈنٹ میں رض...
19/10/2021

خبر غم 😭😭
(دولہہ)محسن علی ولد نور محمد جو کہ بی ایس فزکس کا سٹوڈنٹ تھا آ ج ایک انتہائی المناک موٹر سائیکل ایکسیڈنٹ میں رضائے الہی سے فوت ہو گیا ہے ،جسکی نماز جنازہ رات 9 بجے دولہہ میں ادا کی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔

*چکوال.... رات کے اندھیرے میں نا معلوم چوروں نے لطیفال منگوال روڈ پر بڑی واردات ڈال دی ایرو کے نشان والے درجنوں بورڈ چور...
14/09/2021

*چکوال.... رات کے اندھیرے میں نا معلوم چوروں نے لطیفال منگوال روڈ پر بڑی واردات ڈال دی ایرو کے نشان والے درجنوں بورڈ چوری کر لیے تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم چوروں نے مرزا موڑ سے آگے لطیفال منگوال روڈ پر لگے ایرو کے نشان والے بورڈ چوری کر لیے علاقہ میں چوری کی وارداتوں میں آئے روز خطرناک اضافہ ہو رہا ہے جو کہ مقامی پولیس کے لیے کھلا چیلنج ہے*
ایڈمن رضوان حیدر جعفری دلہہ

کپتان کے سچے کھلاڑی۔نون لیگ کے 30 سالوں میں شائد چکوال میں اتنے کام نہیں ہوئے جتنے موجودہ دور حکومت میں ہو رہے ہیں۔
28/08/2021

کپتان کے سچے کھلاڑی۔
نون لیگ کے 30 سالوں میں شائد چکوال میں اتنے کام نہیں ہوئے جتنے موجودہ دور حکومت میں ہو رہے ہیں۔

 ❤❤ *نیلہ ، دلہہ  گیس لاین پر کام شروع کر دیا گیا* *چوہدری مقصود نیلہ نے کہا کہ نیلہ دلہہ گیس سکیم پر کام مقرہ مدت میں م...
28/08/2021

❤❤
*نیلہ ، دلہہ گیس لاین پر کام شروع کر دیا گیا*

*چوہدری مقصود نیلہ نے کہا کہ نیلہ دلہہ گیس سکیم پر کام مقرہ مدت میں مکمل کیا جاے سردار ذوالفقار علیخان کو عوامی مفادات عزیز ہیں، ترقی اورخوشحالی کے جاری سفر کے ساتھ ساتھ لوگوں کی خدمت کا سلسلہ بھی جاری رہیگا۔ ہم حاکم نہیں، خادم بن کر لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں عوامی اعتماد ہی ہمارے لئے باعث اطمینان ہے اور انشاء اللہ عوامی اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے موجودہ حکومت عوام کی حقیقی نمائندگی کا حق ادا کر رہی ہے اورعوام کی فلاح وبہبود کیلئے تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے*

*اس موقع پر اہلیان ِنیلہ ، دلہہ کے لوگوں نے ممبر نیشنل اسمبلی سردار ذوالفقار علیخان دلہہ ، انچارج MNA سکرٹریٹ چکوال سردار عامر عباس ، فخرے نیلہ چوہدری مقصود نیلہ ، چوہدری منیر , سردار اعظم خان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ کیا کہ انھوں نے نیلہ ، دلہہ کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا*

حکومت کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق چکوال شہر ترقیاتی کاموں میں پہلے نمبر پر آ گیا جبکہ پچھلے دور حکومت میں پہلے ن...
25/08/2021

حکومت کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق چکوال شہر ترقیاتی کاموں میں پہلے نمبر پر آ گیا جبکہ پچھلے دور حکومت میں پہلے نمبر پر رہنے والا لاہور شہر چھبیسویں نمبر پر پہنچ گیا۔
بلاشبہ یہ چکوال اور چکوال کے حکومتی نمائندوں کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔

ان للہ وان علیہ راجعون۔۔۔۔چاچو محمد بشیر الیال کراچی والے دولہہ میں قضائے الہی سے انتقال کر گئے ہیں،جنکی نمازہ جنازہ شام...
21/08/2021

ان للہ وان علیہ راجعون۔۔۔۔
چاچو محمد بشیر الیال کراچی والے دولہہ میں قضائے الہی سے انتقال کر گئے ہیں،جنکی نمازہ جنازہ شام چھ بجے مغربی قبرستان میں ادا کی جائے گی۔۔۔

نیلہ کی سیاسی شخصیت سردار گروپ کی شان حاجی اورنگزیب بھٹی انتقال کرگئے ۔انکی۔نماز جنازہ کل آبائی گاوں نیلہ میں ادا کی جائ...
12/08/2021

نیلہ کی سیاسی شخصیت سردار گروپ کی شان حاجی اورنگزیب بھٹی انتقال کرگئے ۔
انکی۔نماز جنازہ کل آبائی گاوں نیلہ میں ادا کی جائے گی

چکوال کی تاریخ میں پہلی بار آیا ایسا شاندار موقع✅چکوال میں ایسی سوسائیٹی  جس میں واٹر پارک،انڈر گراٶنڈ الیکٹرک سٹی اور گ...
12/08/2021

چکوال کی تاریخ میں پہلی بار آیا ایسا شاندار موقع
✅چکوال میں ایسی سوسائیٹی جس میں واٹر پارک،انڈر گراٶنڈ الیکٹرک سٹی اور گیس موجود
✅سوساہٹی کے پلاٹس کی سیل جاری ہے
✅ایک مرلے کی قیمت ادا کرنی اور باقی آسان آقساط
✅چکوال کی بہترین سوساہٹی میں بہت ہی اچھی انویسمنٹ کا شاندار موقع ہاتھ سے جانے نہ دیں آج آپ کے چند لاکھ آپ کے آنے والے کل میں آپ کو لاکھوں تک کا منافع دے سکتے ہیں
⭕نوٹ _"ابھی سے اپنا ٹوکن لیں اور بکنگ کنفرم کرواہیں
0332_9355068

لاہور اور پنڈی سمیت پنجاب کے 25 اضلاع میں تمام سرکاری اور نجی کالجز تا حکم ثانی بندکورونا کیسز بڑھنے پر لاہور اور راولپن...
25/04/2021

لاہور اور پنڈی سمیت پنجاب کے 25 اضلاع میں تمام سرکاری اور نجی کالجز تا حکم ثانی بند
کورونا کیسز بڑھنے پر لاہور اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں تمام سرکاری اور نجی کالجز تاحکم ثانی بند کرد یئے گئے۔

پنجاب کے 25 اضلاع میں تمام سرکاری ونجی کالج تاحکم ثانی بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کورونا کیسز کی زیادہ شرح والے اضلاع میں کالج بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق زیادہ کورونا کیسز والے اضلاع میں لاہور، گوجرانوالا، راولپنڈی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، رحیم یارخان، بہاولپور اور شیخوپورہ میں کالجز بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد، حافظ آباد، خوشاب، لودھراں ، منڈی بہاالدین، پاکپتن، ساہیوال، سیالکوٹ اور سرگودھا میں بھی کالجز بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ملتان، جھنگ، اوکاڑہ، خانیوال، ڈی جی خان، قصور، بہاولنگر، چکوال اور بھکر میں بھی کالجزبند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ اضلاع میں یونیورسٹیز میں تدریسی عمل جاری رہے گا تاہم کالجز میں تدریس معطل کردی گئی ہے۔

کرم بھری میموریل ہسپتال ڈھڈمبر
11/04/2021

کرم بھری میموریل ہسپتال ڈھڈمبر

*گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دلہہ میں 4 طالب علموں میں کرونا وائرس پازیٹیو ا گیا محکمہ تعلیم نے چار روز کے لئے سکول کو بند ک...
22/03/2021

*گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دلہہ میں 4 طالب علموں میں کرونا وائرس پازیٹیو ا گیا محکمہ تعلیم نے چار روز کے لئے سکول کو بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا*

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا پنجاب میں تمام اسکول بند کرنے کا حکمصوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا پنجاب میں تمام اسکول بند...
16/03/2021

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا پنجاب میں تمام اسکول بند کرنے کا حکم
صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا پنجاب میں تمام اسکول بند کرنے کا حکم
بذریعہ ٹیم سی جی | مارچ 16, 2021 |
صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا پنجاب میں تمام اسکول بند کرنے کا حکم
صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا پنجاب میں تمام اسکول بند کرنے کا حکم

حکومت پنجاب نے حکم دیا ہے کہ صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکول جمعہ (19 مارچ) تک اپنے طلبا کے امتحانات لینے کا عمل مکمل کرلیں کیونکہ جمعہ کے بعد تمام اسکول مکمل طور پر بند ہوجائیں گے۔

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے ٹویٹر پر اعلان کیا کہ کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلتی تیسری لہر کے باعث صوبے میں تعلیمی ادارے دوبارہ بند کیے جارہے ہیں۔ مراد راس نے یہ بھی درخواست کی کہ اسکول کے نظام الاوقات کو اسی ہدایت کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ سرکاری احکامات کی نافرمانی کرنے والے تعلیمی ادارے بند کردیئے جائیں گ

دلہہ گاؤں کی خوبصورت تصویریں
12/03/2021

دلہہ گاؤں کی خوبصورت تصویریں

ملک بھر میں بجلی کا بٹا بریک ڈاؤن
10/01/2021

ملک بھر میں بجلی کا بٹا بریک ڈاؤن

*چکوال کے مختلف دیہاتوں میں شدید دھند جس سے ٹریفک بری طرح متاثر ❄️*
09/01/2021

*چکوال کے مختلف دیہاتوں میں شدید دھند جس سے ٹریفک بری طرح متاثر ❄️*

نیلہ دولہہ گیس پائپ لائن کا کام تیزی سے جاری۔
05/01/2021

نیلہ دولہہ گیس پائپ لائن کا کام تیزی سے جاری۔

❤‏_*یوں دی ہمیں آزادی کہ دنیا ہوئی حیران* ❤❤ *اے قائدِ اعظم تیرا احسان ہے تیرا احسان* ❤‎آج 25 دسمبر قائداعظم محمد علی جن...
25/12/2020

❤‏_*یوں دی ہمیں آزادی کہ دنیا ہوئی حیران* ❤
❤ *اے قائدِ اعظم تیرا احسان ہے تیرا احسان* ❤

آج 25 دسمبر قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش ہے۔

آئیں اس عظیم ہستی کی یاد میں سر جھکا کر اس عظیم ہستی کو خراج تحسین پیش کریں جنہوں نے ہمیں ایک آزاد وطن کا تحفہ دیا ورنہ آج جو ہندوستان میں مسلمانوں کا حال ہے وہی ہمارا ہوتا اے قائد اعظم تیرا احسان رہے گا۔

‏قائداعظم محمد علی جناح جیسے لیڈر کئی صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں.مسلمانوں کو پاکستان بناکر آپ نے نئی پہچان دی۔

نظریہ اسلام کو نظریہ پاکستان بناکر اسلام کا علم بلند کیا۔قائد اعظم پاکستان کو اسلام کا عملی قلعہ بنانا چاہتے تھے.

آئیں مل کر سب اس خواب کو پورا کریں.

Address

Chakwal
48800

Telephone

+923129537320

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dullah News Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dullah News Network:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Chakwal

Show All