Chakwal Times

Chakwal Times Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Chakwal Times, Media/News Company, Chakwal.

تازہ ترینچکوال- علی ناصر بھٹی کی چیف الیکشن کمشنر کو دی گئی درخواست پر احکامات جاریچکوال ۔ علی ناصر بھٹی حلقہ پی پی 20 س...
12/02/2024

تازہ ترین

چکوال- علی ناصر بھٹی کی چیف الیکشن کمشنر کو دی گئی درخواست پر احکامات جاری

چکوال ۔ علی ناصر بھٹی حلقہ پی پی 20 سے پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدوار تھے

چکوال- الیکشن کمشنر نے ریٹرننگ آفیسر چکوال حلقہ پی پی 20 کو میرٹ پر فیصلہ کرنے کی ڈائریکشن دے دی

چکوال۔ ڈائریکشن پر علی ناصر بھٹی کی درخواست الیکشن کمیشن نے نمٹا دی

ملک بھر میں شعبان کا چاند نظر نہیں آیا لہذا یکم شعبان المعظم 1445 ہجری 12 فروری بروز سوموار کو ہوگی،مرکزی رویت ہلال کمیٹ...
10/02/2024

ملک بھر میں شعبان کا چاند نظر نہیں آیا لہذا یکم شعبان المعظم 1445 ہجری 12 فروری بروز سوموار کو ہوگی،

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا

10/02/2024

8 فروری الیکشن والے دن ایاز امیر کو RO آفس میں جانے سے زبردستی روکے جانے اور دھاندلی کی فوٹیج ایاز امیر کی جانب سے میڈیا میں ریلیز کردی گئی۔

10/02/2024

50 ہزار کی لیڈ سے جیتنے والوں کو دھاندلی سے ہروادیا گیا، یہ دھاندلی نہیں دھاندلا یے, قانونی فورم پر مخالفین کی جیت چیلنج کرینگے، ایاز امیر کا پریس کانفرنس میں اعلان

50 ہزار کی لیڈ سے جیتنے والوں کو دھاندلی سے ہروادیا گیا، یہ دھاندلی نہیں دھاندلا یے, قانونی فورم پر مخالفین کی جیت چیلنج...
10/02/2024

50 ہزار کی لیڈ سے جیتنے والوں کو دھاندلی سے ہروادیا گیا، یہ دھاندلی نہیں دھاندلا یے, قانونی فورم پر مخالفین کی جیت چیلنج کرینگے، ایاز امیر

چکوال: حلقہ این اے 58 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ایاز امیر نے کہا ہے کہ گزشتہ ہونے والے انتخابات میں دھاندلی ہوا کرتی تھی جبکہ اب کی بار تو دھاندلا ہوا جس نے پوری قوم کو حیران کر کے رکھ دیا۔

سرکار کو اندازہ نہ تھا کہ عوام اس انداز میں ووٹ کاسٹ کرے گی۔ بوکھلاہٹ میں ایسی بیوقوفیاں کی گئیں کہ ساری دنیا کے سامنے پول کھول دیا۔ این اے 58 میں ہم آگے جارہے تھے کہ اچانک مخالف امیدواروں کی کامیابی کا اعلان کر دیا گیا۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

چوہدری ایاز امیر نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق ہمارے(پی ٹی آئی)کے ووٹ 1,54,825 تھے جنہیں1,02,537 بنایا گیا اور میجر(ر)طاہر اقبال (پی ایم ایل این) کے اصل حاصل کردہ ووٹ 1,28,914 تھے ان بیوقوفوں نے اسے بھی کم کرکے 1,15,974 کردیا۔

پیپلز پارٹی کے امیدوار ذوالفقار دلہہ کے ووٹ 13,796سے بڑھا کر 74,300 کئے گئے۔ ہماری 25,938 کی لیڈ تھی مگر ہمیں 13,437ووٹوں سے ناکام امیدوار قرار دے دیا گیا۔

ٹی ایل پی کے ووٹ 25 ہزار سے بڑھا کر 45,238 بنائے گئے، علی ناصر بھٹی پی پی 20 سے تقریباً 7000 سے جیت رہے تھے انہیں 9,200 سے ہرایا گیا اور راجہ طارق افضل کالس پی پی 21 سے 3,4ہزار سے جیت رہے تھے انہیں7,913 سے ہرایا گیا۔ افلاطونوں نے رزلٹ یکسر تبدیل کر دیے۔

پریزایڈنگ افسران کو ساری رات ذلیل کیا گیا تاکہ من پسند نتائج بنائے جائیں۔ افلاطون آر او آفس پر قبضہ کرکے نتائج تبدیل کرتی رہیں، ہم لوگ ریٹرننگ آفیسر آفس گئے تو پولیس نے آگے نہیں جانے دیا اور ہمیں وہاں سے نکال دیا گیا اور موبائل فون چھین لئے گئے جس کے ثبوت ویڈیو کی شکل میں انہوں نے میڈیا کے سامنے پیش کر دیے انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ٹرن آﺅٹ ریکارڈ رہا، شکریہ چکوال کی جگہ شکریہ افلاطون، شکریہ نامعلوم کے بینرز لگائے جائیں، ایاز امیر نے کہا کہ ہر قانونی فورم پر مخالفین کی جیت چیلنج کرینگے۔

10/02/2024

چکوال: چوھدری ایاز امیر الیکشن پولنگ فوری بعد قریب شام 5 جب آر او آفس گئے تو پولیس نے ایاز امیر کو۔ آر او آفس سے زبردستی نکال دیا تھا۔

چکوال ۔چوھدری ایاز امیر اپنے نتائج لینے کے لیے آر او آفس گئے تھے تاکہ دھاندلی نہ ہو سکے لیکن پولیس نے زبردستی نکال دیا تھا

10/02/2024

فارم 45 کے مطابق NA58 کے مکمل نتائج، ایاز امیر کی ہنگامی پریس ٹالک

10/02/2024

تازہ ترین

آر او آفس تلہ گنگ کے باہر پی ٹی آئی کارکن جمع

چکوال ۔ پولیس کی بھاری نفری تعینات

چکوال- ہمارے امیدواروں کے ساتھ دھاندلی کی گئی، پی ٹی آئی کارکن

چکوال پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کا منی لاڑکانہ ثابت ہوا، راجہ رضوان ڈنڈوت ضلعی صدر پاکستان پیپلزپارٹی چکوالچکوال: پورے سنٹ...
10/02/2024

چکوال پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کا منی لاڑکانہ ثابت ہوا، راجہ رضوان ڈنڈوت ضلعی صدر پاکستان پیپلزپارٹی چکوال

چکوال: پورے سنٹرل پنجاب میں چکوال NA 58 کے امیدوار سردار ذولفقار دلہہ تیسرے نمبر پررہے جبکہ چوہدری نوشاد علی خان PP 20 کے امیدوار نے راولپنڈی ڈویژن میں چوتھی جبکہ راجہ امجد نور PP 21 نے پنڈی ڈویژن میں چھٹی پوزیشن حاصل کرکے ثابت کردیا کہ پیپلزپارٹی چکوال میں مکمل طور پر چھا چکی ہے اور اس کا کریڈٹ ضلعی صدر پاکستان پیپلزپارٹی چکوال راجہ رضوان ڈنڈوت کو جاتا ہے جس نے بہت کم وقت میں پیپلز پارٹی میں ایک نئی روح پھونکی ہے۔

10/02/2024

چکوال: حلقہ این اے 59 تلہ گنگ-چکوال پی پی 22 اور پی پی 23 پر سرکاری نتائج کو تسلیم نہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے اُمیدوار کارکنان کی بڑی تعداد سمیت احتجاج کرنے سڑکوں پر نکل آئے۔

10/02/2024

چکوال: حلقہ این اے 59 تلہ گنگ، چکوال پی پی 22 اور پی پی 23 پر سرکاری نتائج کو تسلیم نہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے اُمیدوار کارکنان کی بڑی تعداد سمیت احتجاج کرنے سڑکوں پر نکل آئی۔

09/02/2024

Party position 101/265

101 سیٹوں کے حتمی نتائج

پی ٹی آئی (آزاد) : 47
ن لیگ : 29
پی پی پی : 22

09/02/2024

ضلع چکوال/تلہ گنگ میں مسلم لیگ (ن) نے چھکا لگا کر کلین سویپ کردیا

چکوال (عبدالغفار پارس) انتخابات 2024ء میں ضلع چکوال/تلہ گنگ کے قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلی کے 4 حلقوں میں مسلم لیگ (ن) نے کلین سویپ کرتے ہوئے کامیابی کا چھکا لگادیا،غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 58 سے میجر (ر) طاہر اقبال اور این اے 59 سے سردار غلام عباس کامیاب ہوئے،پی پی 20 سے چوہدری سلطان حیدر علی خان،پی پی 21 سے ملک تنویر اسلم سیتھی،پی پی 22 سے سردار غلام عباس اور پی پی 23 سے ملک شہر یار اعوان کامیاب قرار پائے۔

08/02/2024

پی پی 22 غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ
سردار غلام عباس 2540 آگے
حکیم نثار پیچھے 1680

دلیل پور چکوال ، غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ
08/02/2024

دلیل پور چکوال ، غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ

بکھاری کلاں کی وارڈ نمبر 5,6 کا غیر حتمی غیر سرکاری رزلٹ۔۔۔
08/02/2024

بکھاری کلاں کی وارڈ نمبر 5,6 کا غیر حتمی غیر سرکاری رزلٹ۔۔۔

08/02/2024

چکوال کے حلقہ این اے 58 اور پی پی 20 پر ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری کچھ دیر تک نتائج آنا شروع ہو جائیں گے

Address

Chakwal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chakwal Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share